Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سی سی پی او لاہور کا تبادلہ کیوں ہوا؟ باغی ٹی وی حقیقت سامنے لے آیا

    سی سی پی او لاہور کا تبادلہ کیوں ہوا؟ باغی ٹی وی حقیقت سامنے لے آیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور کا تبادلہ کیوں ہوا؟ باغی ٹی وی حقیقت سامنے لے آیا

    سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور یہ سال نو کا پہلا بڑا تبادلہ ہے، سی سی پی او لاہور کا تبادلہ کیوں کیا گیا اس کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اس پر باغی ٹی وی حقائق سامنے لے کر آیا ہے

    عمر شیخ کی لاہور مین بطور سی سی پی او تعیناتی کے بعد انہوں نے پولیس کے محکمے میں احتساب شروع کر دیا تھا، اگرچہ افسران نے انکی مخالفت کی لیکن وہ ڈٹے رہے اور کئی ایس ایچ اوز کو انہوں نے ہتھکڑیاں لگوائیں اور حوالات میں بند کیا، کئی افسران کو یہ احتساب گوارا نہ تھا اور وہ سی سی پی لاہور کے خلاف مسلسل لابنگ کر رہے تھے لیکن انہیں اس میں ناکامی رہی.

    سی سی پی او لاہور عمر شیخ جنکا آج تبادلہ کر دیا گیا ہے انکی تعیناتی کے بعد لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا، ن لیگ بھی مسلسل الزام لگا رہی تھی کہ عمر شیخ کو اس لئے لایا گیا تا کہ ن لیگ کو توڑا جا سکے اور کارکنان کی گرفتاریاں کی جا سکیں،ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ بھی اس حوالہ سے بات کر چکے ہیں، مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کی سی سی پی او کے ساتھ تلخ کلامی ہو چکی ہے لیکن سی سی پی او ڈٹے رہے

    سی سی پی او لاہور نے جب لاہور پولیس کے احتساب کا کام شروع کیا تو ایک خاتون کی آڈیو کال بھی وائرل کروائی گئی جس میں وہ خاتون کے ساتھ کال پر بد تمیزی کر رہے ہیں، موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر متعدد بار سی سی پی او کے خلاف ٹرینڈ چلائے گئے تا ہم سب کچھ ہونے کے باوجود سی سی پی او کو نہیں ہٹایا جا سکا، بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تو کہہ دیا تھا کہ سی سی پی او عمر شیخ لاہور کے لئے بہترین کام کر رہے ہیں

    نئے سال کا آغاز ہوتے ہی یکم جنوری کو سی سی پی او لاہور کے تبادلے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا جاتا ہے حالانکہ اسی عمر شیخ کی وجہ سے آئی جی پنجاب کو بدل دیا گیا تھا،گزشتہ سینٹرل سلیکشن بورڈمیں سی سی پی اولاہورعمرشیخ کو ترقی نہیں ملی تھی۔ جسکا ذمہ دار عمر شیخ نے شعیب دستگیر کو ٹھرایا اور عمرشیخ اورشعیب دستگیرمیں اختلافات سامنے آئے تھے۔ اس کے بعد شعیب دستگیرنے عمرشیخ کو سی سی پی اولاہورتعینات کئے جانے پراحتجاج کیاتھا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نےاس احتجاج پرشعیب دستگیرکوعہدے سے ہٹادیاتھا۔

    اب عمر شیخ جن پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اعتماد تھا اور وہ لاہور میں بہترین کام کر رہے تھے انکا تبادلہ کیوں ہوا؟ باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق عمر شیخ کا تبادلہ انکے اس انٹرویو کی وجہ سے ہوا جس میں انہوں نے عدالت کے حوالہ سے بات کی تھی کہ عدالت ملزموں کو ضمانت دے دیتی ہے، اس انٹرویو پر عدالت نے نوٹس بھی لیا تھا،

    سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے بھی ریمارکس دیئے تھے کہ تین ماہ میں کچھ بھی نہیں بدلا،شہر میں ڈکیتیاں چوریاں اسی طرح ہو رہی ہیں ۔جو کلیم تھا تین ماہ میں سب ٹھیک ہو جائے گا کچھ نہیں ہوا ۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپکے شکرے یہاں بیٹھے ہیں گدھ بن کے، عدالتوں نے انکے کہنے پر کام نہیں کرنا ۔ہم عوام کے نوکر ہیں انکی گالیاں کھانے کے لیے عدلیہ نہیں بیٹھی ہوئی۔ ایڈوکیٹ جنرل آفس کی زمہ داری ہے ایسے لوگوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں ۔عدلیہ بارے توہین آمیز باتیں کرنے والے کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کریں ۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او کے تمام انٹرویوز کو سنیں اور رپورٹ دیں ۔آئین اور قانون کے ماورا کام کی اجازت نہیں ہو گی ۔عدلیہ کے بارے توہین آمیز ایک لفظ برداشت نہیں کریں گے ۔انکو پتا ہے عدلیہ نے جواب نہیں دینا یہ بیٹھ کہ باتیں کرتے رہتے ہیں ۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کے ان ریمارکس کے بعد پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے سی سی پی او کی کارکردگی رپورٹ طلب کی تھی جس کے بعد آج انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا،

    سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی کارکردگی رپورٹ شائع ہوئی جس کے مطابق اگست 2019 سے نومبر 2020 تک جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ سی سی پی او لاہور عمرشیخ کی سربراہی میں 168ملزمان گرفتار کیے گئے . 17اشتہاری ملزمان گرفتار کیے گئے. 90قبضہ گروپس کے خلاف مقدمات درج ہوئے .

    اس طرح ڈکیتی گینگ ریپ اور دیگر خطرناک ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیے گئے . جن میں‌ 704 خطرنا ک گینگز گرفتار کیے گئے . انتالیس سو تیس مقدمات ٹریس کیے گئے . پیسوں کی مد میں 25 کروڑ روپے برآمد کیے گئے.2019 میں 2419 اشتہاری ملزمان گرفتار کیے گئے . 2020 میں 3334 ملزمان گرفتار ہوئے. 137 گرفتار ملزمان گرفتار کیے گیے . 2020 میں 956 ریکارڈ یافتگان گرفتار کیے گئے.

    معمولی ملزم کی گرفتاری کے لیے پورے لاہور کی پولیس لگا دی،عدالت سی سی پی او پر برہم

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    8 ماہ سے لاپتہ شہری کے بازیاب نہ ہونے پرعدالت کا سی سی پی او پر برہمی کا اظہار

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور کیپٹن صفدر کے درمیان کال پر تلخ کلامی

    اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیے گئے . ان میں چرس . آئس. افیون ، ہیروئن وغیرہ شامل ہے. 1664 منشیات کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا. منشیات کے 1612مقدمات درج ہوئے. 988 جلو چرس برآمد ہوئی . 70 کلو ہیرئن ، 1763 کلو آئس برآمد کی گئی .

    اسی طرح محکمانہ مواخدے پر کاروئیاں بھی کی گئیں جن میں پانچ تھانیداروں پر مقدمات درج کیے گے. اسی طرح غفلت برتنے پر پانچ سب انسپیکٹرز اور اے ایس آئی گرفتار کیے گئے. اسی طرح شواھد مسخ کرنے پے سی سی پی او نے اے ایس آئی کو گرفتار کروایا. طالبات کو حراسان کرنے پر چوکی انچارج کو معطل کروایا. اسی طرح پولیس ملازمین کے خفیہ اثاثوں کےلیے خفیہ اداروں کو خط لکھا .

    پولیس میں کورٹ مارشل کے لیے سی سی پی او نے خط لکھا . اسی طرح کرپٹ اہلکااروں کی سرپرستی پر ایس ایچ او معطل کیا . پنجاب پولیس میں جزا اور سزا کےلیے کورٹ مارشل کا نظام لانے پر آئی جی پنجاب متفق ہوئے. سی سی پی او نے ناقص تفتیش کرنے پر سب انسپیکٹر کو ہتھکڑیاں لگوا کر معطل کیا .

    تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر ساڑھے تین ارب سے زائد مالیت کی جائیدادیں اصل حقداروں تک پہنچائی گئیں،دہشت کی علامت سمجھے جانے والے منشاء بم، ملک بودا، ریاض جٹا سمیت متعدد قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کی گئیتین ماہ کے دوران 397 گینگز 930 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے 2008 وارداتوں کا اعتراف کیا،

  • وفاقی وزراء،شہباز شریف سمیت کئی اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا خطرہ،کھلبلی مچ گئی

    وفاقی وزراء،شہباز شریف سمیت کئی اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا خطرہ،کھلبلی مچ گئی

    وفاقی وزراء،شہباز شریف سمیت کئی اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا خطرہ،کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات کا معاملہ ،الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے ارکان قومی،صوبائی اسمبلی اورسینیٹ کومہلت دے دی

    الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والےاراکین کی رکنیت 16جنوری کومعطل کی جائے گی، 15 جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی جائیں،اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی مدت 31دسمبر کو ختم ہوچکی ہے،

    الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کے نام جاری کردیے،سینیٹ کے14 اراکین نےاثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں،سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھر ،کامران مائیکل نےاثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں،سینیٹ سے رضاربانی،مصدق ملک،عائشہ رضافاروق نےاثاثوں کی تفصیلات نہیں دیں،سینیٹرمحمدعلی سیف،مرزا محمد آفریدی نےاثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں،

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

    بزرگ شہری کو برہنہ کر کے بال اور داڑھی کاٹنے اور تشدد کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    اسدعمر،نورالحق قادری نےاثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی،ایم این اےعلی نوازاعوان،عامرکیانی،علی زاہد نےاثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں،ایم این اے مہنازاکبرعزیز،چودھری محمود بشیرورک،خرم دستگیرنے اثاثوں کی تفصیلات نہیں دیں،محسن رانجھا،علی گوہر خان ،جنیدانورچودھری نےاثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی،قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، ایم این اےمحمدریاض،شیخ روحیل اصغرنےبھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی،

    وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، خورشید شاہ ، نوید قمر ، سید رفیع اللہ نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، وفاقی وزیرڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، سیدعلی زیدی ،عامرلیاقت،خالد مقبول صدیقی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی، اخترمینگل،مائزہ حمید،شیزاخواجہ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں،

    ایم این اے رومینہ خورشید،کنول شوذب نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، ایم این اےعالیہ حمزہ ملک،ملیکہ بخاری،حناربانی کھرنےاثاثوں کی تفصیلات نہیں دیں ،ناز بلوچ، کیشومل کھیل داس، لال چند نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، ایم این اے ڈاکٹر درشن اور جے پرکاش نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں،

  • وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے سے متعلق پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ پی ڈی ایم کو کس نے دے دیا؟

    وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے سے متعلق پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ پی ڈی ایم کو کس نے دے دیا؟

    وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے سے متعلق پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ پی ڈی ایم کو کس نے دے دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے سے متعلق پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ دے گی

    پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صادق اور امین نہیں ہے، پٹیشن دائر کرنی چاہیے،پی ڈی ایم مشترکہ طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرے،

    پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں عمران خان کی نا اہلی کی پٹیشن پر مشاورت کا مشورہ بھی دے گی،آج کے پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے عمران خان کی نا اہلی کی پٹیشن کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ ہوگا،

    دوسری جانب ن لیگی رہنما اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کچھ گھنٹے انتظار کرلیں، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے خوشخبری ملے گی، پی ڈی ایم ایک پیج پر رہے گی اور حکومت کو تگڑا ٹائم دے گی،

    ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ امید ھے آج پی ڈی ایم کے اجلاس میں اتحاد اور اتفاق سے بہترین فیصلے ھونگے ۔اور اچھی خبر آئے گی میری پچھلے ہفتے میاں شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تھی وہ کہتے ہیں میں پی ڈی ایم کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہوں ۔۔

    پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج رائیونڈ میں ہوگا،اجلاس جمعہ کی دوپہر ڈیڑھ بجے مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہو گا. اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کی میزبانی (ن) لیگ کرے گی، پی پی نےمولانا کے لاڑکانہ جلسےمیں شرکت نہ کرنےکا جواب آج دے دیا ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج کےسربراہی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، اجلاس میں پی پی کی نمائندگی یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کرینگے۔

    پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

    پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    محمود خان اچکزئی پر تمام دیگر صوبوں میں مکمل پابندی لگادی جائے،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما کا مطالبہ

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے فیصلوں کے برعکس پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات اور ضمنی انتخابات میں شمولیت کا اعلان کرچکی ہے، پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم کےاستعفوں کےفیصلےپر بھی شدیدتحفظات ہیں، پیپلزپارٹی سندھ حکومت کی قربانی نہیں دیناچاہتی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سے پہلے آصف زرداری نواز شریف کو استعفوں کے معاملے پر راضی کرچکےہیں، صورت حال کے تناظر میں پی ڈی ایم کی جانب سے استعفیٰ نہ دینے سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمان کی فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی سے اہم ملاقات کی تھی، جسے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔

  • سال 2021 میں کونسے دو منصوبے پورے کرنے ہیں؟ وزیراعظم نے قوم کو خوشخبری سنا دی

    سال 2021 میں کونسے دو منصوبے پورے کرنے ہیں؟ وزیراعظم نے قوم کو خوشخبری سنا دی

    سال 2021 میں کونسے دو منصوبے پورے کرنے ہیں؟ وزیراعظم نے قوم کو خوشخبری سنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2020ہمارے لیے ایک مشکل سال تھا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے 2020 پوری دنیا کےلیے مشکل سال تھا،اللہ کے فضل سے ہم نے مشکل وقت میں کہیں بہتر کارکردگی دکھائی،ہم نے نہ صرف اپنے لوگوں کی حفاظت کی بلکہ انہیں بھوک سے بھی بچایا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کےلیے آگے بڑھ رہے ہیں،احساس پروگرام سماجی تحفظ اور ہیلتھ کارڈ میڈیکل کی سہولت فراہم کررہا ہے، 2021 میں2 منصوبوں کو مکمل کرنا ہے،تمام شہریوں کو صحت انشورنس کی سہولت فراہم کرنی ہے،خیبرپختونخوا میں ہیلتھ انشورنس کا کام شروع ہوچکا ہے جلد پنجاب میں بھی ہوگا،

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا احساس پروگرام سماجی تحفظ فراہم کرتا ہے، اللہ کے فضل سے ہم نے مشکل وقت میں کہیں ممالک سے بہتر کارکردگی دکھائی،امید ہے دوسرے صوبے بھی ہیلتھ انشورنس منصوبے کی نقل کریں گے، ہم کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت ملک گیر منصوبہ شروع کریں گے،سال کے آخر تک یہ 2 منصوبے ہمیں فلاحی ریاست کے مقصد کے قریب لے جائیں گے،

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    کرونا لاک ڈاؤن،دنیا والو…اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہو گیا ہو گا. وزیراعظم

    عالمی برداری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربھارت سے جواب طلب کرے، وزیراعظم

    احساس کیش پروگرام، کرپشن پر 366 مقدمے، 440 ملزمان جیل میں،قائمہ کمیٹی نے ثانیہ نشتر کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا

    وزیراعظم نے ضلع خیبر میں احساس نشوونما پروگرام کا افتتاح کر دیا،پودا بھی لگایا

  • کوشش ہے عوام کو غربت سے نکالیں،2021 ترقی کا سال، وزیراعظم

    کوشش ہے عوام کو غربت سے نکالیں،2021 ترقی کا سال، وزیراعظم

    کوشش ہے عوام کو غربت سے نکالیں،2021 ترقی کا سال، وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں صنعتوں کے قیام کے لیے اقدامات کیے گئے،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صنعتوں سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں معاونت پر چینی حکومت کےمشکور ہیں،چین نے 70 کروڑ لوگوں کو 35سال میں غربت سے نکالا جو مثالی اقدام ہے،چین کی ترقی کی مثال دنیابھر کے لیے موجود ہے،ویتنام سے لیکر دنیا بھر میں چینی صنعتوں کا راج ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے برآمد ت بڑھانے کی کوشش نہیں کی اور درآمدات پر توجہ دی،صنعتی طور پر مضبوط ہونے کےلیے چین سے شراکت داری ضروری ہے،ہم نے اسپیشل اکنامک زونز بنائے ہیں،کوشش ہے عوام کو غربت سے باہر نکالے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی ترقی کا ماڈل پاکستان کیلئے بہت موزوں ہے، ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو غربت سے نکالیں، ایکسپورٹ میں ترقی کیلئے چین سے مدد لیں گے،سی پیک کے اگلے حصے میں زراعت بھی شامل ہے، پاکستان زرعی ملک ہے کوشش ہےپیداوار میں اضافہ کیاجائے، پاکستان کورونا سے بہترین طریقے سے نمٹ کر باہر آیا جس پر اللہ کا مشکورہوں،کورونا کے دوران امریکا جیسے ملک میں لوگوں کے ہاتھ پھیل گئے تھے،کورونا میں ہم نے کامیابی سے اقدامات کیے، لوگوں کو بھوک سےبچایا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 2021 وہ سال ہوگا جس میں ہم ترقی کریں گے،ہم ہرقسم کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں،پاکستان صحیح سمت میں جارہا ہے ،دنیا بھرمیں ہیلتھ انشورنس کی کمی ہے لیکن پاکستان نے صحت کے حوالے سے بہترین اقدام کیا،کورونا میں احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کی مالی امداد کی گئی،احساس پروگرام کےتحت نیا پروگرام شروع کررہےکہ کوئی بھوکا نہ سوئے،

  • نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

    سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیب پر آج تنقید کی جا رہی ہے ،چیئرمین ہم نے لگایا، نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے ، نیب کسی سیاسی دباوَ کے بغیر احتساب کے عمل کو آگے لیکر چلے ،قانون کے تابع سب کو ہونا ہوگا، کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے ،

    شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ پانامہ سے لیکر خواجہ آصف کے کیس تک ہمیں ایک ہی پیٹرن نظر آ رہا ہے ،کیسز میں سوالات کے جوابات تحقیقاتی اداروں اور عدلیہ کے سامنے آنے چاہیے ،وزیراعظم عمران خان پر جب الزام لگا تو انہوں نے ثبوت پیش کیے ،منی لانڈرنگ کی جو تکنیک انہوں سے ایجاد کی اس پر آج آئن سٹائن بھی شرمندہ ہوگا

    سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی طرف سے یہی کچھ چلتا رہو تو سیاسی فضا خراب ہوگی،کوئی نہیں کہتا کہ مجرم کے خلاف کارروائی نہ ہو،سپر کورٹ کے ججز نے بھی نیب کی کارروائی پر سوالات اٹھائے،نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،لوگوں کو بدنام کیا جا رہا ہے،جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے،مخصوص لوگوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جس کے پیچھے ایک سوچ ہے،

    راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ معاملے کو ایوان کی کسی کمیٹی کے سپرد کیا جائے،خواجہ آصف کو ایک اجلاس سے بلا کر گرفتار کیا گیا ،کہا گیا کہ کچھ لوگ باہر آپ کو بلا رہے ہیں اور گرفتار کر لیا گیا،احتساب کا عمل جانبدار بنا دیا گیا ہے،

    شہزاد وسیم نے کہا کہ استعفوں کا ڈرامہ 2020کے سورج کیساتھ کال کوٹھری میں غرق ہو گیا سینیٹ کا الیکشن ضرور ہوگا، پی ٹی آئی سینیٹ میں اکثریت میں ضرور آئےگی ،ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھی این آر او کے پرچے تھما دئیے گئے ،اپوزیشن کی تحریکوں کا مقصد اپنی کرپشن بچانا اور ریلیف لینا ہے ،مریم نواز کہتی ہے کہ انکی لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ،پھر لندن میں ہی مریم نواز ان کے اثاثے نکل آتے ہیں سیاست میں بات چیت اور رواداری ضرور ہونی چاہیے

    سینیٹ میں مولانا عبدالغفور حیدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں احتساب کے نام پر انتقام کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، روز اول سے کہہ رہے ہیں یہ ادارہ احتساب نہیں انتقام کے لیے ہے،ادارے نے بغیر ثبوت کے سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالی ہیں،پانامہ کے ڈرامے سے بات اقامہ پر ختم ہوئی،اقامہ بھی کوئی جرم ہوتا ہے؟نوازشریف وہاں کاروبار کرتے تھے اس لیے ان کے پاس اقامہ تھا، آصف زرادری صدر رہےہیں ان کو گرفتار کیا گیا،

  • ٹریک ٹو ڈائیلاگ، درانی :مثبت سوچ کی قدرکرتا ہوں ، فضل الرحمان کے بیان سے بیک ڈورکوششوں کی تصدیق

    ٹریک ٹو ڈائیلاگ، درانی :مثبت سوچ کی قدرکرتا ہوں ، فضل الرحمان کے بیان سے بیک ڈورکوششوں کی تصدیق

    لاہور: ٹریک ٹو ڈائیلاگ کے لیے کوشاں‌ ہیں، درانی : جی ڈی اے کی قیادت مثبت سوچ رکھتی ہے، فضل الرحمان نے بیک ڈورکوششوں کی تصدیق کردی ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس پیرپگارا کا پیغام لے کر آیا، ہم ٹریک ٹو ڈائیلاگ کے لیے کوشاں ہیں، جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) قیادت کی سوچ مثبت ہے۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، لانگ مارچ، اسمبلیوں سے استعفوں سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔مولانافضل الرحمان اورمحمدعلی درانی نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمدعلی درانی ملاقات کےلیےتشریف لائےتھے، اُن سے پرانا تعلق ہے اس لیے انہیں کسی پروٹوکول یا اجازت کی ضرورت نہیں ہے، محمد علی درانی ملاقات کے ایجنڈے سے متعلق خود ہی آگاہ کریں گے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’جی ڈی اےقیادت کی مذاکرات اور بات چیت کے حوالے سے سوچ مثبت ہے مگر پی ڈی ایم نے زمینی حقائق کی بنیاد پر مؤقف اپنا ہے، ہماراواضح مؤقف ہےیہ حکومت دھاندلی کی پیداوارہے، اس لیے مذاکرات ممکن نہیں کیونکہ مذاکرات میں کسی کی نمائندگی ضروری ہوتی ہے‘۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’ہم نےمذاکرات کو قبل از امکان قرار دیا ہے مگر درانی صاحب بضد ہیں تو اس پر مشاورت کی جائےگی، پی ڈی ایم کے اجلاس میں کل ساری باتیں رکھی جائیں گی‘۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم کےاجلاس میں کل پی پی کی تجاویز سامنے آئیں گی جس کے بعد پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی، بلاول نے بھی واضح کردیا کہ حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کا ہوگا‘۔ جے یو آئی سے رہنماؤں کو نکالے جانے کے سوال پر مولانا کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم میں جوڈینٹ تھااس کونکال دیاگیاہے، اختلافات کرنےوالوں کونکال کرہم مزیدمضبوط ہوگئےہیں اور ایک خوف بھی ختم ہوگیا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’سیاست مجموعی فیصلوں کانام ہے، فردکو نہیں دیکھا جاتا، عوام سیاسی فیصلوں کودیکھتے ہیں وہ کسی کی ذاتی رائے یا شخص کو نہیں دیکھتے، حکومت کیساتھ مذاکرات کرنا عوام کو مایوسی کی طرف دکھیلنا ہے‘۔

    ملکی صورت حال پر پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’آج پڑوسی ممالک بھی کسی قسم کےتعلقات قائم کرنے کو تیار نہیں ہیں، عالمی اداروں نےپاکستان کی ایک پیسےکی مددبھی نہیں کی بلکہ وہ مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں، وہ پاکستان کی اقتصادی پالیسی سے مطمئن بھی نہیں ہیں، سعودی عرب نے قرض دیا اور واپس مانگ لیا، چین نے 14 فیصد شرح سود پر جو پیسے دیے وہ بھی قرضہ ہی ہے‘۔

    فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’کل بھارت پاکستان سےتجارت کی بھیک مانگ رہا تھا، آج وہی بھارت اوربی جےپی آپ سےتجارت نہیں چاہتی، ایران اورافغانستان کیساتھ بھی تعلقات دیکھ لیں، ملک کےتمام اداروں کوایک پیج پرہوناچاہیے تاکہ نااہل حکومت سے چھٹکارا حاصل ہوسکے‘۔

    مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ ’مولانافضل الرحمان کے پاس پیرپگارا کا پیغام لےکر آیا تھا، انہوں نے پیغام بھیجا ہے کہ ٹکراؤ سے بچنے کے لیے نئے راستے سوچنے چاہیں، ہم نےٹریک ٹو ڈائیلاگ اور دیگرمعاملات پرمذاکرات کا مؤقف پی ڈی ایم کے سامنے رکھا اور استعفوں سمیت تمام معاملات پر بات چیت کی ضرورت پر زور دیا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم سمجھتے ہیں اختلافات سے مستقبل کے راستے نکلتے ہیں، اس سارے عمل کو آگے بڑھانے سے راستے نکلیں گے، جب بات چیت کا آغاز ہوا تو تب ہی بتا دیا تھا کہ آغاز اختلاف سے ہی ہوتا ہے، آج اختلافات کا اظہار کیا جارہا ہے جو مجھے روز روشن کی طرح نظر آرہا ہے‘۔

    محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ ’امیدکرتاہوں نیاسال اتفاق و اتحاد کا سال ہوگا، متفقہ سوچ سے بہتر راستےنکالےجائیں گے، گرینڈڈائیلاگ شروع کرنےسے پہلے ایجنڈاسیٹ کرنےکی ضرورت ہے، جس کے لیے ہم نے ٹریک ٹو ڈپلومیسی کا راستہ اختیار کیا،اگر حکومت گرینڈ ڈائیلاگ نہیں بھی چاہتی تو ملک کے لیے کوشش کررہے ہیں‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ٹریک ٹو ڈائیلاگ کی باتیں خاموشی سےکی جاتی ہیں، آج بھی یہاں ملاقات کے لیے آیا توکسی کو معلوم نہیں تھا، اپوزیشن کوئی ریلیف نہیں مانگ رہی اپنےمؤقف پر ڈٹی ہوئی ہے، احتساب حکومت کا نہیں عدالت کا کام ہے، حزب اختلاف کی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ اُن کی عوام میں پذیرائی بڑھ رہی ہے‘۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ ’کسی ریلیف کےمشن پرنہیں عوام کیلئےسب کو جوڑنے کے مشن پر ہوں، ہمیں یہ پیغام کسی نے نہیں بلکہ عوام نے دیا جس کے لیے کوشش کررہے ہیں، ہم چاہتےہیں ریاستی سطح پرمذاکرات ہوں، جس میں تمام لوگ شامل ہوں تاکہ اتفاق کا راستہ اپنا کر عوامی مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے‘۔

  • دنیا امیدوں ، تمناوں کے ساتھ سال 2021 میں‌ داخل ہوگئی

    دنیا امیدوں ، تمناوں کے ساتھ سال 2021 میں‌ داخل ہوگئی

    لاہور :نیا سال ابھی کچھ دور ہی تھا مگرمنچلے لاہوریوں نے اتنی فائرنگ کی کہ سخت سردی کی وجہ سے بند کمروں میں‌ سونے والے بھی خوف زدہ ہوگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستانیوں کا دو ہزار اکیس کو وارم ویلکم، لاہور میں کئی مقامات پر شاندار آتشبازی، شہریوں کی بڑی تعداد دیکھنے پہنچ گئی۔

    ذرائع کے مطابق پولیس بے بس نظرآتی ہے ، منچلے اپنے گھروں کی چھتوں پرچڑھ کرسخت فائرنگ کررہے ہیں، پولیس کی موبائل گاڑیاں گشت توکررہی ہیں مگرکسی کوابھی تک روکنے میں ناکام نظرآرہی ہے

     

     

    سال 2021ء کی ابتدا اور اختتام جمعہ کے مبارک دن سے ہو گا۔ عوام کی امیدوں کے مطابق آج سے شروع ہونے والا نیا سال2021ء انشاءاللہ ایک مبارک سال ثابت ہو گا۔ آج اس نئے سال کی ابتداءیکم جنوری جمعة المبارک سے ہوگی جبکہ اختتام 31 دسمبر 2021ء بھی جمعہ کے مبارک دن سے ہوگا۔

    سب سے پہلے نیوزی لینڈ نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ آکلینڈ کے سکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی ہوئی۔ آسٹریلیا کے سڈنی برج پر بھی زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ کورونا پابندیوں کے باعث علاقے میں ہو کا عالم تھا۔

    جنوبی کوریا میں بھی نئے سال کا بھرپور استقال ہوا۔ ڈرونز کے ذریعہ خوبصورت لائٹ شو نے سماں باندھ دیا۔ شمالی کوریا میں شہریوں کی بڑی تعداد نئے سال کی تقریبات کے دلفریب مناظر دیکھنے آئی۔

    بیجنگ میں نیو ائیر کی مناسبت سے شاندار گالا سجا۔ تائیوان میں بھی آتشبازی کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث 2021ء کی تقریبات پہلے کی طرح نہ ہو سکیں۔ کہیں عوام کو شرکت کی اجازت نہ ملی تو کہیں تقریبات کا دورانیہ کم رکھا گیا۔

  • مودی نے ریاست آسام میں تمام دینی مدارس ختم کردیئے

    مودی نے ریاست آسام میں تمام دینی مدارس ختم کردیئے

    آسام: مودی نے ریاست آسام میں تمام دینی مدارس ختم کردیئے ،اطلاعات کے مطابق انتہا پسند مودی حکومت نے ریاست آسام میں تمام مدارس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔

    انتہا پسند مودی حکومت نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف دشمنی اور ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے ریاست آسام میں حکومتی سرپرستی میں چلنے والے تمام مدارس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا جس کے تحت ریاست آسام میں قائم تمام مدارس اپریل تک اسکولوں میں تبدیل کردیے جائیں گے۔

    ہندوانتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بل کی منظوری دی جب کہ کانگریس سمیت آل انڈیا ڈیموکریٹک موومنٹ نے بل کی مخالفت کی اور اسمبلی واک آؤٹ کیا، حزب اختلاف کی جماعتوں نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ملک میں مسلم مخالف جذبات کو مزید تقویت ملے گی۔
    بھارتی حکام کے مطابق بل پاس ہونے کے بعد ریاست آسام میں تمام مدارس سیکیولر اسکول میں تبدیل ہوجائیں گے جہاں طالب علم قرآن کی تعلیمات حاصل نہیں کرسکیں گے۔

    ریاست آسام کے وزیر تعلیم نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بل کے پاس ہونے پر خوشی ہے جب کہ بل پاس ہونے کے بعد حکومت کے ماتحت چلنے والے تمام مدارس یکم اپریل سے باقائدہ اسکولز میں تبدیل ہوجائیں گے۔

  • مولانا فضل الرحمان کی محمد علی درانی سے اہم ملاقات: "کچھ "کرنے کے لیے کہہ دیا:

    مولانا فضل الرحمان کی محمد علی درانی سے اہم ملاقات: "کچھ "کرنے کے لیے کہہ دیا:

    لاہور:مولانا فضل الرحمان کی محمد علی درانی سے اہم ملاقات: "کچھ "کرنے کے لیے کہہ دیا:اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمان کی فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان لاہور میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما ریاض درانی کے گھر پر مقیم ہیں جہاں آج کی رات اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے

    مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے جے یو آئی رہنما کے گھر پر پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں نے ملاقات کی اور اہم معاملات پر بات چیت کی۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مولانا فضل الرحمن نے معاملات کوسیٹ کرنے کے لیے پیشکش کی ہے

    ذرائع کے مطابق محمدعلی درانی فنکشنل لیگ کےسربراہ پیرپگارہ کاخصوصی پیغام لےکر فضل الرحمان کے پاس پہنچے ہیں، ملاقات میں ہونے والی گفتگو کے حوالے سے کچھ دیر میں تفصیل جاری کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق محمد علی درانی اس سے قبل شہبازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں بھی ملاقات کرچکے ہیں۔