Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • خدا حافظ : بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں شریک سے معذرت کرلی

    خدا حافظ : بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں شریک سے معذرت کرلی

    لاہور:بلاول بھٹو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے:واضح کردیا ،اطلاعات کے مطابق کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں بلاول بھٹوشرکت نہیں کریں گے اوریہ اطلاع مریم بی بی کو پہنچا دی گئی ہے

    ادھرذرائع کے مطابق کل ہونے والے پی ڈی ایم سر براہی اجلاس میں مولانا فضل الرحمن بھرپوراندازسے شرکت کرکے یہ تاثردینے کی کوشش کریں‌گے کہ جمعیت ان کے ساتھ ہے ،

    دوسری طرف ن لیگ نے بھی حکمت عملی طئے کرلی ہے ، ن لیگ کی طرف سے اس اہم اجلاس میں کون کون شامل ہوتا ہے اس کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا

    دوسری طرف غیرجانبدارحلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس اب پی ڈی ایم کوبچانے کی کوششوں کا حصہ ہے اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی عدم شرکت اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ اب مریم نواز کی باتوں میں نہیں آسکتے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بلاول بھٹو نے چند مقامی رہنماوں کوہدایت کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں جاکرحاضری لگوائیں

  • پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکلنے کے بعد اب آخری امید کون ؟ جانیے مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکلنے کے بعد اب آخری امید کون ؟ جانیے مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکلنے کے بعد اب آخری امید کون ؟ جانیے مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، مبشر لقمان نے نئی یو ٹیوب ویڈیو دبئی سے ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد کی بیساکھی پر اپوزیشن نے نظریں جمالی ہیں. حکومت کے اتحادیوں سے اپوزیشن نے اپنے رابطے تیز کردیے ہیں. اب سوچنا یہ ہے کہ کیا یہ رابطے کوئی اثر دکھائیں گے . اپوزیشن کو علم ہے کہ حکومت کے اتحادی ان سے نارض ہیں. اس لیے وہ اس دوری اور ناراضی کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے. اور یہ سوال اہم ہے کہ یہ رابطے واقعی فائدہ دے سکتے ہیں.

    یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر اپوزیشن نے استعفے دے دیے تو حکومت کو اس کا بہت زیادہ فائدہ ہوگا. حکومت زمنی الیکشن کرا کر دو تہائی اکثریت حاصل کر لے گی . پھر اس طرح اٹھارویں ترمیم کو بھی ختم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی. اس طرح استعفے دینے والا معاملہ مشکل نظر آتا ہے. حکومت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا . اس لیے حکومت بار بار کہہ رہی ہے کہ استعفے دو استعفے دو . اب جب اس صورت حال کی سمجھ آئی ہے تو اپوزیشن اس فیصلے پر لیت و لعل کر رہی ہے. اس لیے کل یعنی 2021 کا سورج اپوزیشن کے لیے کوئی اچھی خبر لاتا نہیں‌ آرہا .

    اپوزیشن کے جلسے اگرچہ کافی ٹھیک رہے لیکن ملتان کا جلسہ حکومت پنجاب اور پولیس کے تعاون سے کامیاب ہوا . لیکن پشاور اور دورے جلسے کافی کمزور ہوتے دکھائی دیے. مریم نواز کی لاہور جلسے کی پالیسی نے پی ڈی ایم کی ساری ہوا نکال دی. جو کہ گیارہ ہزار تک لوگ جلسے میں‌لانے میں کامیاب ہوئی . لیکن مریم نواز اب بھی باز نہیں‌ آرہی اس نے اپنے باپ کی سیاست کا جنازہ نکال دیا اور اپنے چچا کی سیاست کا جنازہ نکال دیا .مریم نواز نے ن لیگ کی ساری لیگیسی کو ختم کر دیا. اب پی ڈی ایم بھی ان کے بیانیے سے دور ہوتی دکھائی دیتی ہے یوں‌پی ڈی ایم کے لیے کوئی اچھی خبریں نہیں ہیں.

  • شہبازشریف کوکس نے اختیاردیا کہ وہ حکومتی نمائندوں‌ سے خفیہ ملاقاتیں اوراپنی باتیں کریں :مریم نوازاورمولانا برس پڑے

    شہبازشریف کوکس نے اختیاردیا کہ وہ حکومتی نمائندوں‌ سے خفیہ ملاقاتیں اوراپنی باتیں کریں :مریم نوازاورمولانا برس پڑے

    اسلام آباد : شہبازشریف کوکس نے اختیاردیا کہ وہ حکومتی نمائندوں‌ سے خفیہ ملاقاتیں اوراپنی باتیں کریں :مریم نوازاورمولانا برس پڑے،اطلاعات کے مطابق مریم نوازاورمولانا فضل الرحمن نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف پرشک اورشکوے کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شہازشریف کوکس نے اختیاردیا کہ وہ حکومتی نمائندوں سے خفیہ ملاقاتیں کریں اورساتھ ساتھ اپنی باتیں کریں ،

    مریم نواز کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی کی مزید تفصیلات بھی آگئی ہیں ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں اختلافات بڑھنے لگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کے دوران کہا کہ کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی سے دو ٹوک بات ہوگی، پی ڈی ایم سربراہ نے محمدعلی درانی کی شہباز شریف سے ملاقات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی مداخلت کے خلاف لڑ رہے ہیں اور شہباز شریف ان کے نمائندوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے متعلق مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے پی پی کے یکطرفہ فیصلوں پر مایوسی کا اظہار کیا گیا، ن لیگی رہنبماؤں کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے میثاق پاکستان پر دستخط کئے اب وہ ان فیصلوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

    سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ یہ طے ہے کہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے تو پھر بیک ڈور رابطے کیوں کیے جارہے ہیں؟ جس پر ن لیگ کے سربراہ نواز شریف نے جواب دیا کہ ملاقات پر آپ پریشان نہ ہوں وہ وہی کریں گے جو پی ڈی ایم کا فیصلہ ہوگا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ نے اس بات پر اعتراض کیا کہ آصف زرداری کے بھی تو اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ نے بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی حمایت کردی ہے، اس حوالے سے ن لیگی رہنبماؤں کا مؤقف ہے کہ استعفوں کا معاملہ سینیٹ الیکشن کے بعد ہی دیکھا جائے گا۔

  • نوکریاں ہی نوکریاں،قرضے بھی ملیں گے، وزیراعظم نے قوم کو پھر امیدیں دلا دیں

    نوکریاں ہی نوکریاں،قرضے بھی ملیں گے، وزیراعظم نے قوم کو پھر امیدیں دلا دیں

    نوکریاں ہی نوکریاں،قرضے بھی ملیں گے، وزیراعظم نے قوم کو پھر امیدیں دلا دیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 186 ارب روپے کے پراجیکٹ ایف بی آر میں رجسٹر ہوچکے ہیں

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 136 ارب روپے کے پراجیکٹ کی منظوری کا عمل چل رہا ہے،پنجاب میں ڈھائی لاکھ نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے،کنسٹرکشن سیکٹر کو ہم نے بہت سے پیکجز دیئے تھے،تنخواہ دار طبقے کیلئے کم لاگت تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے بھی پیکج دیا ہے ،بینکوں نے 378 ارب روپے تعمیراتی شعبے کیلئے مختص کیا ہے،تعمیراتی شعبے کے فروغ سے پنجاب میں 15000ارب کی اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوں گی،تمام بڑے شہروں کے نئے ماسٹر پلان بنائیں گے،ماسٹر پلان سے سیوریج اور پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں جیسے مسائل حل ہوں گے

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

    وزیراعظم لاپتہ، مریم اورنگزیب کا گمشدگی کے اشتہار کا مطالبہ

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفٰی دے دیا

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پہلے ایک لاکھ گھروں پر 3 لاکھ فی گھر کے حساب سے 30 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے ،کم لاگت مکانات کیلئے 5 سے 7 فیصد کی شرح پر قرضے دیئے جائیں گے،منصوبوں سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے،پہلی بار کم قیمت گھروں کو بینک فنانس کریں گے،5مرلے کےگھر پر 5فیصد سےزیادہ سود نہیں ہوگا،پہلے ایک لاکھ گھروں پر 3 لاکھ روپے گرانٹ ملے گی،کراچی،لاہور،اسلام آباد کی اگست تک زمینوں کی ڈجیٹائزیشن ہوجائے گی

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    ‏ایف اے ٹی ایف کوکوئی حق نہیں کسی ملک کوگرے یا بلیک لسٹ کرے،رحمان ملک

    وزیراعظم سے بابر اعوان کی ملاقات، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا، کہا ہر حال میں یہ کام کرنا ہے

    اداروں پرانگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پر جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود ہم نے کنسٹرکشن سیکٹر کو کھولنے کافیصلہ کیا،کنسٹرکشن سیکٹر کو کھولنے کی وجہ سے معیشت کو سہارا ملا،1960کے بعد پہلی حکومت ہے جس نے انڈسٹری پر زیادہ توجہ دی،کنسٹرکشن سیکٹر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے،تعمیراتی شعبے کے فکسڈ ٹیکس رجیم میں 31دسمبر 2021 تک توسیع کردی

  • بھارت ڈوب رہا ہے:مالی خسارہ 11 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا

    بھارت ڈوب رہا ہے:مالی خسارہ 11 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا

    نئی دہلی :بھارت ڈوب رہا ہے:مالی خسارہ 11 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ،اطلاعات کے مطابق بھارت معاشی طورپرتباہ ہونے کے قریب ہے اورخود حکومتی اعدادوشمار نے اس بات کی تصدیق کردی ہے

    ذرائع کے مطابق بھارت کو ہونے والے مالی خسارے کی تفصیلات سامنے آنے پربھارتی حکام بھی پریشان ہوگئے ہیں ، ادھر اس حوالے سے جمعرات کو حکومتی اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے آخر تک آٹھ مہینوں میں ہندوستان کا وفاقی مالی خسارہ 10.75 ٹریلین روپے رہا

    بھارتی حکام کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق ، خالص ٹیکس کی رسیدیں 6.88 کھرب روپے تھیں ، جبکہ مجموعی اخراجات 19.06 کھرب روپے ہوئے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارتی معیشت بڑی تیزی سے تباہی کی طرف جارہی ہے اوراس کوبریک لگنے کا تصوربھی نہیں کیا جاسکتا

  • ن لیگی اراکین اسمبلی کے استفعوں پر اسپیکر قومی اسمبلی نے فیصلہ سنا دیا

    ن لیگی اراکین اسمبلی کے استفعوں پر اسپیکر قومی اسمبلی نے فیصلہ سنا دیا

    ن لیگی اراکین اسمبلی کے استفعوں پر اسپیکر قومی اسمبلی نے فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی کے استفعوں کا معاملہ ،مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی اور ڈاکٹر محمد سجاد اعوان کے استعفوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رولنگ سامنے آئی ہے

    سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے رولنگ میں کہا گیا کہ دونوں اراکین نے استعفوں کی تصدیق نہیں کی اور اراکین نے اپنے استعفوں کو جعلی قرار دیا،وصول ہونے والے استعفے متعلقہ ممبران کے ثابت نہیں ہوسکے ،استفعوں پر کاروائی قانون ، قواعد ، گائید لائنز اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی عمل میں لائی گئی

    رولنگ میں کہا گیا کہ استفعوں کی تصدیق نہیں ہو سکی لہذا ان پر مزید کاروائی کی ضرورت نہیں،

    مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید اور ڈاکٹر محمد سجاد اعوان کے استعفے اُن کے سرکاری لیٹر ہیڈ پیڈ پر 14دسمبر 2020کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوئے تھے۔

     

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

    پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

    شاہدرہ جلسے میں حملہ کیسے ہوا اور کس نے کیا؟ مریم نواز نے خود بتا دیا

    استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    نیب میں بہتری کی گنجائش،استعفے ڈرامہ،کن ایشوز پر بات ہو سکتی ہے، وزیر خارجہ کی اپوزیشن کو کھلی آفر

    ن لیگ کے ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان کی طرف سے استعفوں کی تصدیق سے انکار کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء مرتضیٰ جاویدعباسی اور سجاد اعوان سیکرٹری قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوگئے اور اپنا تحریری جواب بھی اسپیکر آفس میں جمع کرا دیا ، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے اپنی پارٹی قیادت کو استعفے بھیجے تھے لیکن پتا نہیں قومی اسمبلی تک کیسے پہنچ گئے۔

    ان دونوں ارکان اسمبلی نے اسپیکر سے کہا کہ ہم نے تویہ ااستعفے پارٹی قیادت کو بھیجے تو پھرکس نے یہ شرارت کی کہ وہ آپ کوپہنچا دیئے گئے ، اس پراسپیکرنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ توآپ اپنی پارٹی سے پوچھیں کہ یہ استعفے کس نے اسپیکر تک پہنچائے

    یہاں واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفے بھجوانے والے مسلم لیگ ن کے 2 اراکین کو تصدیق کیلئے بلایا گیا تھا ، حکومت کی طرف سے پی ڈی ایم کے استعفے منظور کرنے کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے 2 ارکان قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کیا تھا ، اس ضمن میں ن لیگ کے دونوں رہنماؤں کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطے کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا۔

    مراسلے میں مذکورہ اراکین قومی اسمبلی سے کہا گیا تھا کہ استعفوں پر دستخط قومی اسمبلی ریکارڈ کے مطابق درست ہیں ، لہٰذا اب ایم این ایز اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کی تاریخ سے آگاہ کریں کیوں کہ 7 روز میں انہیں استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایا جائے گا ، جواب نہ دینے پر یہ تصور ہوگا انہوں نے اپنے دفاع میں کچھ نہیں کہنا اس لیے اس صورت میں دونوں کے استعفے منظور کر لیے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے دونوں رہنماؤں کی جانب سے 14 دسمبر کو استعفے سرکاری لیٹر پیڈ پر اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے گئے تھے۔

    مفتی کفایت اللہ پر غداری کا مقدمہ بنا تو ہم عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کروائیں گے، مریم نواز کا اعلان

  • مندر کی مسماری، چیف جسٹس کا از خود نوٹس، کس کس کو طلب کر لیا؟

    مندر کی مسماری، چیف جسٹس کا از خود نوٹس، کس کس کو طلب کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے کرک میں مندر جلائے جانے کا نوٹس لے لیا

    چیف جسٹس نے 5 جنوری کو کرک میں مندر جلانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ،عدالت نے چیف سیکریٹری اور آئی جی کے پی کو 4 جنوری کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا

    چیف جسٹس نے ہندو کونسل کے پیٹرن ان چیف رمیش کمار سے ملاقات میں نوٹس لیا ،چیف جسٹس نے کرک میں ہندو مندر جلائے جانے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا،چیف جسٹس گلزار احمد نے اقلیتی حقوق کیلئے ایک رکنی کمیشن بنانے کی بھی ہدایت کر دی

    خیبر پختوںخواہ کے علاقے کرک میں مشتعل افراد نے ہندوؤں کے ایک مندر کو جلا کر مسمار کر دیا،کرک کے علاقے ٹیری میں قائم قدیم ترین ہندو مندر میں توسیعی کام جاری تھا کہ سینکڑوں مشتعل افراد وہاں پہنچے اور مندر کو آگ لگادی، جس کے بعد عمارت کے زیادہ تر حصے کو بھی مسمار کردیا گیا، مشتعل افراد کئی گھنٹوں تک مندر کے اطراف موجود رہے۔

    خیبر پختونخواہ کے علاقے میں قدیم ہندو مندر مشتعل افراد نے جلا دیا

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

    کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر،وزیر مذہبی امور نے ایوان میں پالیسی بیان دے دیا

    اسلام آباد میں مندرکی تعمیر کا معاملہ، وزارت مذہبی کا اسلامی نظریاتی کونسل کو‌خط

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیربارے بڑا بیان آ گیا

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

    مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

    مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری روکنے کی درخواست مسترد

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

    مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    اس موقع پر مقامی پولیس بھی موجود تھی لیکن پولیس نے کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ,ہندو رہنما روہت کمار ایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ علاقہ مکینوں نے امن معاہدے اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مندر کو مسمار کیا ہے۔

    ،مسماری اور جلاو واقعے میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف خکومتی ایکشن شروع ہو گیا ہے

    ڈی پی او عرفان اللہ حان کا کہنا ہے کہ اہم سیاسی شخصیات سمیت 350 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری اور جمعیت علما اسلام ف کے موجودہ صوبائی رہنماء رحمت سلام خٹک رات گئے اپنے گھر سے گرفتارکر لئے گئے

    نامزد ملزمان میں جمعیت ف کے ضلعی امیر مولانا میر زاقیم سمیت کئی اہم علماء اور رہنما بھی شامل ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق اب تک 31 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے.

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

  • تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرک کے علاقہ ٹیری میں تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ ،مسماری اور جلاو واقعے میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف خکومتی ایکشن شروع ہو گیا ہے

    ڈی پی او عرفان اللہ حان کا کہنا ہے کہ اہم سیاسی شخصیات سمیت 350 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری اور جمعیت علما اسلام ف کے موجودہ صوبائی رہنماء رحمت سلام خٹک رات گئے اپنے گھر سے گرفتارکر لئے گئے

    نامزد ملزمان میں جمعیت ف کے ضلعی امیر مولانا میر زاقیم سمیت کئی اہم علماء اور رہنما بھی شامل ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق اب تک 31 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے.

    دوسری جانب کرک کے مندر کے واقعے پر آئی جی خیبر پختونخواہ نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے ، آر پی او کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ کو ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔آئی جی خیبر پختونخواہ خود کیس کی نگرانی کریں گے۔

    خیبر پختوںخواہ کے علاقے کرک میں مشتعل افراد نے ہندوؤں کے ایک مندر کو جلا کر مسمار کر دیا،

    کرک کے علاقے ٹیری میں قائم قدیم ترین ہندو مندر میں توسیعی کام جاری تھا کہ سینکڑوں مشتعل افراد وہاں پہنچے اور مندر کو آگ لگادی، جس کے بعد عمارت کے زیادہ تر حصے کو بھی مسمار کردیا گیا، مشتعل افراد کئی گھنٹوں تک مندر کے اطراف موجود رہے۔

    اس موقع پر مقامی پولیس بھی موجود تھی لیکن پولیس نے کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

    ہندو رہنما روہت کمار ایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ علاقہ مکینوں نے امن معاہدے اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مندر کو مسمار کیا ہے۔

    خیبر پختونخواہ کے علاقے میں قدیم ہندو مندر مشتعل افراد نے جلا دیا

  • سال 2020 میں پاکستان کی وہ اہم شخصیات جو اس دنیا سے رخصت ہوگئیں:اللہ سب کی مغفرت فرمائے

    سال 2020 میں پاکستان کی وہ اہم شخصیات جو اس دنیا سے رخصت ہوگئیں:اللہ سب کی مغفرت فرمائے

    لاہور :سال 2020 میں پاکستان کی وہ اہم شخصیات جو اس دنیا سے رخصت ہوگئیں:اللہ سب کی مغفرت فرمائے ،اطلاعات کے مطابق اس سال ملک کی بہت سی نامور اور نہایت معتبر شخصیات ہم سے جدا ہو گئیں۔نئے سال کے آغاز پر سیاست و سماج، ادب و ثقافت کے میدان کی ان شخصیات کی یاد تازہ کرتے ہیں‌ جو اب ہمارے درمیان موجود نہیں۔اسی سال دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کے باعث متعدد شخصیات بھی اس کا نشانہ بنیں

    سال 2020 میں کئی شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور اورمعتبر شخصیات ہم سے جدا ہو گئیں،ان میں کچھ عالمی وباء کورونا وائرس کا شکارہو کر موت کے منہ میں چلے گئے۔

    معروف قانون دان، سابق اٹارنی جنرل اور سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)فخرالدین جی ابراہیم 7 جنوری2020کو اس دنیائے فانی سے رخصت ہوئے۔وہ بھارتی گجرات کےشہر احمد آباد میں 1928 میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 91برس تھی۔

    وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق15فروری 2020کو علالت کے باعث کراچی کے ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

    کراچی کے سابق میئر اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما نعمت اللہ خان 90 برس کی عمر میں25فروری 2020 کو انتقال کرگئے تھے۔ اگست 2001 سے جون 2005 تک کراچی کے میئر رہنے والے نعمت اللہ خان عرصہ دراز سے علیل تھے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل اور الخدمت فائونڈیشن کے صدر بھی رہے۔

    ملک کی شوبز انڈسٹری کا بڑا نام اور کامیڈین لیجنڈ، مزاح کے شہنشاہ اور تھیٹر کے بادشاہ امان اللہ 6مارچ2020 کو70 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔

    ممتاز شاعر، ڈرامہ نگار اور معروف فن کار اطہر شاہ خان عرف جیدی 10مئی2020 کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے ،ان کی عمر 77سال تھی۔ اطہر شاہ خان یکم جنوری 1943 کو بھارت کی ریاست رام پور میں پیدا ہوئے تھے۔

    ماہر تعلیم اور ضیا ء الدین تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر پروفیسر انوار احمد زئی31مئی 2020 کو مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 76سال تھی، وہ 5 اگست 1944 کو بھارتی شہر جے پور میں پیدا ہوئے۔

    ماضی کی خوبصورت اور معروف اداکارہ صبیحہ خانم13جون2020کو امریکہ کے ایک ہسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئیں، صبیحہ خانم 1935 میں گجرات میں پیدا ہوئیں ان کی عمر 84برس تھی۔

    پاکستان کے مایہ ناز ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 17 جون 2020کو خالق حقیقی سے جاملے ،ان کی عمر 84 برس تھی، طارق عزیز ادیب، شاعر اور سابق رکن قومی اسمبلی بھی تھے، انہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

    جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتم اور معروف عالم دین مفتی محمد نعیم20جون 2020 کو انتقال کرگئے ، وہ 1958 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 62سال تھی۔ ان کا آبائی تعلق بھارتی گجرات کے علاقے سورت سے تھا۔

    معروف عالم ِدین اور ذاکر علامہ طالب جوہری انتقال22جون 2020 کو کراچی کے اسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے، علامہ طالب جوہری 27 اگست 1939 کو پیدا ہوئے ۔

    سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن26جون2020کو اس دنیا کو خیرباد کہہ گئے، 5 اگست 1941 کو پیدا ہونے والے سید منور حسن کاتعلق دہلی کے ایک اعلی تعلیم یافتہ، متمول اور دینی اقدار کے حامل خاندان سے تھا جس نے پاکستان کے قیام کے بعد کراچی میں سکونت اختیار کی۔ ان کی عمر 79برس تھی۔

    پیپلزپارٹی کوئٹہ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی5جولائی کو انتقال کر گئے، ان کی عمر 64 برس تھی۔وہ کئی روز کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

    مسکراہٹیں بکھیرنےوالے معروف شاعر اور استاد پروفیسر عنایت علی خان26جولائی کو خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم کی عمر 85 برس تھی اور وہ کئی ماہ سے علیل تھے۔وہ 1935 میں بھارتی ریاست ٹونک میں پیدا ہوئے تھے، اور نومبر 1948 میں ہجرت کے بعد سندھ کے شہر حیدرآباد میں۔

    44 برس سے صحافت سے وابستہ سینئر صحافی اور روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر انچیف اطہر علی ہاشمی 6 اگست کی صبح فجر کے وقت نیند کی حالت میں کراچی میں اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔ان کی عمر 74 برس تھی۔

    بلوچستان کے سینئر سیاست دان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو20 اگست کو انتقال کر گئے ۔وہ پھیپٹروں کے سرطان میں مبتلا تھے۔ میر حاصل خان بزنجو 3 فروری 1958 کو بلوچستان کے علاقے نال میں پیدا ہوئے، ان عمر 62سال تھی۔

    معروف مذہبی اسکالر اور نامور خطیب علامہ ضمیر اختر نقوی13ستمبر 2020کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ علامہ ضمیر اختر نقوی 24 مارچ 1944 کو بھارتی شہر لکھنو میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 76 برس تھی۔

    ٹی وی کےمعروف مزاحیہ اداکار مرزا شاہی29 ستمبر کو کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 70 سال تھی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی راشد حسین ربانی15اکتوبر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ راشد ربانی کی عمر 67 برس تھی۔

    پنجاب کے شہر وہاڑی سے تعلق رکھنے والی تائیکوانڈو پلیئر ماہم آفتاب23اکتوبر کو انتقال کرگئیں، وہ برین ٹیومرکے علاج کے سلسلے میں شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج تھیں۔26سالہ ماہم آفتاب نے نیشنل و انٹرنیشل سطح پر تائیکوانڈو میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہیں دختر وہاڑی کے لقب سے بھی پکارا جاتا تھا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی جام مدد علی کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد13نومبر کو خالق حقیقی سے جاملے۔وہ سانگھڑ کی نشست پر منتخب ہوئے تھے، ان کی عمر57 برس تھی ۔

    پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اور نامور فلم ساز اقبال کاشمیری15نومبر کو انتقال کر گئے، مرحو م کو گردوں کا عارضہ لاحق تھا ۔

    تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی19نومبر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے، وہ22 جون 1966کو ضلع اٹک میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی عمر 54برس تھی۔

    سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر22نومبر کو لندن میں انتقال کر گئیں،ان کی عمر 93 برس تھی۔

    پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار25نومبر کو لاہور میں انتقال کرگئے، چوہدری احمد مختارپیپلز پارٹی میں ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے ساتھ سیاست میں متحرک رہے اور طویل عرصے سے علالت کے باعث عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرچکے تھے۔لسانیات اور تحقیق پر ایک درجن سے زائد کتابیں تصنییف کرنے والے ماہر لسانیات ڈاکٹرغلام علی بھی رواںبرس انتقال کرگئے۔

    سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی2دسمبر کواسلام آباد کے ایک اسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے، ان کی عمر 76 برس تھی۔ میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری 1944 کو بلوچستان کے علاقے روجھان جمالی میں پیدا ہوئے۔

    نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس انفیکشن کے باعث4دسمبر کو اسلام آبادکے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔

    بلوچستان کے بزرگ سیاست دان اور قومی اسمبلی کےسابق قائد حزب اختلاف سردار شیر باز مزاری5 دسمبر کو کراچی ایک اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے۔

    جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم معروف علمی شخصیت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی زر ولی خان7دسمبر کو کراچی کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔

    معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی8دسمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے دبئی میں انتقال کرگئے ۔سراج قاسم تیلی7 مئی 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 67برس تھی۔

    ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے کااعزاز حاصل کرنے والے پاکستان سابق کرکٹر شاہد محمود14دسمبر کو امریکی ریاست نیوجرسی میں انتقال کر گئے، وہ پہلے پاکستانی بولر تھے جنہوں نے فرسٹ کلاس میچ میں 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔17مارچ 1939 کو لکھن میں پیدا ہونے والے شاہد محمود کی عمر 81برس تھی۔

    پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فردوس بیگم16دسمبر کو لاہور میں انتقال کرگئیں، اداکارہ فردوس بیگم 4 اگست 1947 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 73 سال تھی۔

    پاکستان کے سینئر صحافی طارق محمود اسلام آباد کے اسپتال میں 17 دسمبر کو خالق حقیقی سے جاملے، کورونا وائرس سےمتاثرہ صحافی مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم طارق محمود اے آر وائی نیٹ ورک سے بھی منسلک رہے، اس کے علاوہ وہ کئی ملکی اخبارات اور نشریاتی اداروں سے وابستہ رہے۔

    نجی ٹی وی کے سینئر زصحافی طارق وحید چوہدری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر رواںسال دنیا فانی سے کوچ کرنے والوں میں شامل ہیں۔

    یہ تمام وطن عزیز وہ نادر و نایاب لوگ ہیں کہ جو اس دار فانی سے رخصت ہو چکے ہیں ، پروردگار ان سب کی مغفرت فرمائے۔
    خدا کرے کہ نیا آنے والا سال 2021 ملک پاکستان کے لیے ترقی و عروج لے کر آئے ، اور اس مہلک وباء کورونا وائرس سے اور اس جیسی تمام مہلک وباؤں سے ہمیشہ ہمیشہ محفوظ رہنے کا سال ثابت ہو، اللہ کریم سال2021 مسلم دنیا کی یگانگت،اتحاد اور دائمی امن کا سال بنے،آمین

  • لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی  دراندازی، پاک فوج کا بھرپور جواب، سپاہی شہید، شہری زخمی

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دراندازی، پاک فوج کا بھرپور جواب، سپاہی شہید، شہری زخمی

    راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دراندازی، پاک فوج کا بھرپور جواب، سپاہی شہید، شہری زخمی،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی شہید جبکہ شہری زخمی ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامۂ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ اور کٹیرا سیکٹرز پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کو فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس پر دشمن کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

    دریں اثنا بھارتی فوج نے کوٹ کٹیرا سیکٹر پر شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چونتیس سالہ شہری شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔