Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزرا کے جہازپرحملہ : 25 جاں‌ بحق:وزیراعظم اورسعودی سفیرمحفوظ رہے

    وزرا کے جہازپرحملہ : 25 جاں‌ بحق:وزیراعظم اورسعودی سفیرمحفوظ رہے

    صنعاء: وزرا کے جہازپرحملہ : 25 جاں‌ بحق:وزیراعظم اورسعودی سفیرمحفوظ رہے،اطلاعات کے مطابق یمن کے شہر عدن کے ایئرپورٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک 25 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

     

     

    خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عدن کے ہوائی اڈے پر آج اچانک اُس وقت حملہ ہوا جب نو منتخب یمنی حکومت کے وزرا جہاز سے اتر رہے تھے۔سعودی عرب سے عدن واپس پہنچنے والے طیارےمیں وزیر اعظم مائین عبدالمالک،سعودی سفیر اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

    پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے جہاز پر تین مارٹر گولے فائر کیے جس کے بعد متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ دھماکے میں وزرا اور اہم شخصیات محفوظ رہیں جنہیں حفاظتی مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق عدن ایئرپورٹ پر حملے کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کو طلب کیا گیا۔

     

    حکام نے تصدیق کی کہ حملے کے نتیجے میں اب تک 25 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جو عام شہری یا ایئرپورٹ ملازم تھے۔مقامی میڈیا نے دھماکے کے بعد کی فوٹیجز جاری کیں ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رن وے پر کھڑے جہاز کے علاوہ ایئرپورٹ کے لاؤنچ اور وہاں لگے شیشے بھی ٹوٹے ہیں۔

    پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر وہاں پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دہشت گرد ایئرپورٹ کے اندر موجود ہیں۔

  • فضل الرحمن نئی مشکل میں‌ پھنس گئے ، عمران خان کی دھمکی کام کرگئی ، مبشر لقمان کا اہم تجزیہ

    فضل الرحمن نئی مشکل میں‌ پھنس گئے ، عمران خان کی دھمکی کام کرگئی ، مبشر لقمان کا اہم تجزیہ

    فضل الرحمن نئی مشکل میں‌ پھنس گئے ، عمران خان کی دھمکی کام کرگئی ، مبشر لقمان کی اہم باتیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مبشر لقمان نے اپنی تازہ ویڈیو میں‌کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ اس نے استعفے نہیں‌ دینے ایسا کیوں‌ ہے ان کا کہنا تھا کہ اس کی ایک تاریخ‌ہے . انہوں نے کہا کہ میں نے ایک انٹرویو میں محترمہ بے نظیر بھٹو سے پوچھا کہ آپ نے کبھی ساسی غلطی کی ہے تو انہوں نےکہا ہماری سیاسی غلطی یہ تھی کہ ہم نے ایک دفعہ انتخابات میں‌ حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا یہ ہماری سب سے بڑی سیاسی غلطی تھی . ہم نے سارا میدان مخالفین کو کھلا دے دیا اور اس کا ہمیں ناقابل تلافی نقصان ہوا.
    مبشر لقمان نے کہا کہ اس ایک غلطی کو پاکستان پیپلز پارٹی اب نہیں‌دھرائے گی. انہوں‌نےکہا کہ بلاول بھٹو نےکہا کہ پی ڈی ایم بنی ہی میری تجویز پر تھی اور پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کو لیڈ کرے گی . انہوں نے کہا کہ بلاول کا کہنا کہ ہم اگر سینٹ الیکشن کا بائیکاٹ کریں‌گے تو پھر یہ اکثیریت میں چلے جائیں‌گے اور اٹھارویں‌ترمیم جو ہم نے بہت مشکل سے پیدا کی اس کو خطرہ لاحق ہو جائے گا. جس میں‌ صوبوں کو زیادہ سے زیادہ اختیار حاصل ہے. اور دیگر ترامیم بھی واپس ہو سکتی ہیں.

    انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ایک اور بات بہت اہم کی ہے میاں صاحب پاکستان میں‌آئیں اور لانگ مارچ کو لیڈ کریں . میاں‌صاحب کے لی آسان نہیں ہے کہ وہ پاکستان واپس آئیں . پیپلزپارٹی نے ایک طرف ایسا کہہ کر بال ان کےکورٹ میں داخل کر دیا ہے. مولانا فضل الرحمن کے بارےمیں‌انہوں‌نے کہا کہ مولانا فضل کے لیے ایک اور امتحان شروع ہوگیا ہے کہ ان کے منحرف اراکین نے کہا ہےکہ جمیعت علما اسلام ف کو جمیعت اصل نام جمیعت علما اسلام پاکستان کے نام پر رجسٹر کرانا ہے جو کہ اصل نام تھا . مولانا ایسے لوگوں کے خلاف بہت سخت بیان دے رہے ہیں .لیکن یہ لوگ مولانا سے بھی سینئر ہیں‌اور ان سے پہلے کے جمیعت میں‌ہیں.

    پی ڈی ایم کے لوگ مریم نواز کے بارے میں‌ یہ تحفظات رکتھے ہیں کہ مریم نواز ان کو نقصان پہنچا رہی ہیں. ان کا تو اپنے خاندان پر اتفاق نہیں‌ ہے . ان سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز خوش نہیں‌ ہیں.
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اندر سے شدید بحران کا شکار ہو رہی ہے . پی پی کبھی بھی استعفے نہیں‌ دے گی اگر وہ ایسا کرتی ہے تو ان ان کو سندھ حکومت سے ہاتھ دھونا پڑیں‌گے اور اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو بہت بڑا بجٹ ملتا ہے پی پی اس سے کبھی بھی محروم نہں‌ہونا چاہیتی . مولانا کے لیے اگلے دنوں‌میں مشکلات بڑھ سکتی ہیں اگر الیکشن کمشن ایکشن لے لیتا ہے تو پھر اچھا نہیں‌ہو گا. اسی طرح نیب نے بھی نوٹس وہاں‌بھیجا جہاں‌مولانا موجود نہیں‌ تھے. حالانکہ نیب جسیے ادارے کے لیے پتا کرنا کوئی مشکل نہیں‌ ہے کہ مولانا اس ٹائم کہاں‌ پر ہیں. لگتا ہے نیب مولانا کی دھمکی سے ڈری ہوئی ہے.

  • خیبر پختونخواہ کے علاقے میں قدیم ہندو مندر مشتعل افراد نے جلا دیا

    خیبر پختونخواہ کے علاقے میں قدیم ہندو مندر مشتعل افراد نے جلا دیا

    خیبر پختونخواہ کے علاقے میں قدیم ہندو مندر مشتعل افراد نے جلا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے علاقے کرک میں مشتعل افراد نے ہندوؤں کے ایک مندر کو جلا کر مسمار کر دیا،

    کرک کے علاقے ٹیری میں قائم قدیم ترین ہندو مندر میں توسیعی کام جاری تھا کہ سینکڑوں مشتعل افراد وہاں پہنچے اور مندر کو آگ لگادی، جس کے بعد عمارت کے زیادہ تر حصے کو بھی مسمار کردیا گیا، مشتعل افراد کئی گھنٹوں تک مندر کے اطراف موجود رہے۔

    اس موقع پر مقامی پولیس بھی موجود تھی لیکن پولیس نے کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

    https://twitter.com/FACTURALOS/status/1344270571840921601

    ہندو رہنما روہت کمار ایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ علاقہ مکینوں نے امن معاہدے اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مندر کو مسمار کیا ہے۔

    دوسری جانب مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہندو برادری نے حدود سے تجاوز کرتے ہوئے مندر میں توسیعی تعمیرات شروع کی تھیں، جس کے حوالے سے مقامی پولیس کو بھی آگاہ کیا گیا مگر انہوں نے غیرقانونی تعمیرات نہیں رکوائیں۔ پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کرنے پر علاقہ مکین مشتعل ہوئے اور مندر پر حملہ کردیا۔

    واقعے کے دوران پولیس کہیں نظر نہیں آئی تاہم کافی دیر بعد بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور مشتعل افراد کو منتشر کرکے حالات پر قابو پالیا

    کرک کے علاقہ ٹیری میں مندر کو آگ لگانے اور مسمار کرنے کا واقعہ ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ،پولیس کو واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی عمل لاکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

    دوسری جانب وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کرک میں مندر کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور کرک کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

    حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کرک کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • مفتی کفایت اللہ پر غداری کا مقدمہ بنا تو ہم عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کروائیں گے، مریم نواز کا اعلان

    مفتی کفایت اللہ پر غداری کا مقدمہ بنا تو ہم عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کروائیں گے، مریم نواز کا اعلان

    مفتی کفایت اللہ پر غداری کا مقدمہ بنا تو ہم عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کروائیں گے، مریم نواز کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج کے خلاف بولنے پر مقدمہ بنا تو پھر ہم عمران خان کی 10 سے 12 سال پرانی ویڈیوز بھی عدالت لے کر جائیں گے اور فوج کے خلاف بولنے پر مقدمہ بنانے کا مطالبہ کریں گے ،

    مریم نواز نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ فوج کے خلاف کسی کو بولنے نہیں دوں گا، مقدمات بناﺅں گا، فوج کے خلاف کوئی نہیں بولتا،ہم نہیں بولتے ، فوج ہمارا ادارہ ہے ، فوج کے خلاف بولنے پر اگر مقدمہ بنانا ہے تو عمران خان کی دس سے بارہ سال پرانی ویڈیوز کو ہم عدالت لے کر جائیں گے ،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ایف کے مفتی کفایت اللہ ہیں مجھے نہیں پتہ انہوں نے کیا بات کی انکے خلاف فوج کے خلاف بولنے کا مقدمہ بن رہاہے ، اگر ان کے خلاف مقدمہ بنے گا تو 22 کروڑ عوام یہ مطالبہ کریں گے کہ عمران خان کے بیانات سے سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے ، ان ویڈیوز کی بنیاد پر عمران خان پر بھی فوج کے خلاف بولنے کا مقدمہ بنایا جائے ،

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

    پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ تم کس منہ سے کہتے ہو کہ ہم فوج کے خلاف بات کرتے ہیں ، تم کس منہ سے کہتے ہوکہ نوازشریف فوج کے خلاف بات کرتاہے ، نوازشریف کے دور حکومت میں ملک خوشحال تھا ،دہشتگردی کے خلاف دو جنگیں لڑی ہیں ، جس کا تحفہ مشرف پاکستان کو دے کر گیا تھا ، ضرب عضب اور ردلفساد شروع ہوا تو نوازشریف نے تجوریوں کے منہ کھول دیے تھے ۔ اس نے کہا تھا کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا ، پیسوں کی فکر نہ کرنا ، ملک چل رہا تھا ، معیشت چل رہی تھی ، سیاچین اور سرحدوں پر کھڑے فوجی کو بھی تسلی تھی کہ اگر میں وطن کے دفاع کیلئے قربانی دے رہاہوں تو میرے بچوں کی فیسوں کیلئے پیسے موجود ہیں ، میرے گھر کا چولہا چل رہاہے ، آج سرحدوں پر کھڑے فوجیوں کو یہی فکر کھائے جارہی ہوگی کہ ان کے گھر میں چولہا نہیں چل رہا

    میاں جدوں آئے گا لگ پتا جائے گا تو یہ بھی ذرا بتا دو کس کو پتا لگ جائے گا،مریم نواز

  • بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم کی اہم ہدایت،کہا دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا جائے

    بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم کی اہم ہدایت،کہا دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا جائے

    بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم کی اہم ہدایت،کہا دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پراپیگنڈے خصوصاً بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ہائبرڈوارفیئرسےمتعلق اجلاس ہوا

    اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی اجلاس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی،سینیٹرشبلی فراز،شیخ رشیداورمرادسعید شریک ہوئے،پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کی جانب سےغلط معلومات اورمنفی پراپیگنڈے کا جائزہ لیا گیا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بے بنیاد اورمنفی پروپیگنڈہ کامقصدنہ صرف عالمی توجہ ہٹانا ہے بلکہ ملک میں انتشارپھیلانا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی اقدامات سے توجہ ہٹانےکے لیے منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے بھرپوراقدامات کیے جائیں،عوام اورعالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ سامنے لایا جائے،

  • میاں صاحب وہ وقت یاد کریں جب :اورپھرزرداری نے وارکردیا

    میاں صاحب وہ وقت یاد کریں جب :اورپھرزرداری نے وارکردیا

    اسلام آباد : میاں صاحب وہ وقت یاد کریں جب :اورپھرزرداری نے وارکردیا ،اطلاعات کے مطابق اہم حلقوں کا کہنا ہے کہ جس طرح نوازشریف نے پیپلزپارٹی کی پیٹھ میں چھرے گھونپے ہیں‌ اس کا پیپلزپارٹی کو نہ صرف احساس تھا بلکہ آصف علی زرداری نوازشریف کو کئی اہم مواقع پریہ شرارت باورکرا چکے تھے

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ایک میٹنگ میں زرداری نے نوازشریف کوکہا تھا کہ ہم انتقام سیاست کے میدان میں لیتے ہیں لوگوں کومروا کر نہیں ، اورپھرزرداری نے نوازشریف سے کی ہوئی بات پرعمل کردکھایا

    انہیں حالات کے پیش نظرکہا جارہا ہے کہ آصف زرداری بہت چالاکی سے ن لیگ سے پراے بدلے چکا رہے ہیں۔نواز شریف نے دو دفعہ پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔اب بار آصف زرداری کی تھی۔استعفوں سے انکار کے بعد مولانا کیبلری کوئین کے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں۔

    استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔مولانا فضل الرحمن کے لیے آج صف ماتم بچھی ہے۔سینیٹ میں اکثریت ملنے کے بعد 18 ترمیم ختم ،سخت قانون سازی، فوج پر بولنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔عمران خان کی ایک دہائی قبل کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فواد چوہدری، فیصل واوڈا ، شیخ رشید اور معاون خصوصی شہباز گل نے کیا۔

    فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی فیصلہ کیا۔نواز شریف نے 2008ء اور میمو گیٹ کے دوران پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔اب باری زرداری صاحب کی تھی۔عملی طور پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ختم ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اپنے مفاد اور ذات کے لیے پتے اچھی طرف کھیلتا ہے۔نئے سال میں عمران خان کا ڈنکا بجے گا اور چھا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو وفاقی کابینہ اجلاس میں امریکا میں پاکستانیوں کے اثاثوں، اپوزیشن تحریک، ملک میں گیس کی قلت اور تجارت سمیت کئی قومی امور زیر غور آئے۔وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے استعفوں سے متعلق سخت موقف اختیار کیا اور کہا کہ اپوزیشن کے جن ارکان اسمبلی استعفے آئے ہیں، وہ قبول ہونے چاہئیں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اسپیکر صاحب کو چاہیے کہ وہ بلاتاخیر استعفے قبول کریں۔

  • نوازشریف کے ساتھ وہی کچھ ہوگیا:جس کی پیشن گوئی مبشرلقمان دوماہ قبل کرچکے

    نوازشریف کے ساتھ وہی کچھ ہوگیا:جس کی پیشن گوئی مبشرلقمان دوماہ قبل کرچکے

    لاہور:نوازشریف کے ساتھ وہی کچھ ہوگیا:جس کی پیشن گوئی مبشرلقمان دوماہ قبل کرچکے،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے دوماہ قبل کہا تھا کہ میں اسلام آباد سے آٰیا ہوں اور کچھ لوگوں سے ملاقات ہوئی جو پی ٹی آئی کے قریب ہیں، ان میں سے دو کا کہنا تھا کہ دو ہفتے کے دوران عمران خان کی باڈی لینگویج دو سال میں متفکر لگی، میری ملاقات نہیں ہوئی لیکن دوستوں کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی بات پر غصہ چڑھنا شروع ہو گیا ہے، اسکا مطلب ہےکہ کسی چیز کا ان پر اثر ہو رہا ہے،

    آج وہ بات پوری ہوگئی اورشیخ رشید نے آج میاں نوازشریف کا پاسپورٹ کینسل کرنے کا اعلان کرکے سنیئر صحافی کے خدشات کوسچ ثابت کردکھایا،

     

    اس گفتگو میں مبشرلقمان نے انکشاف کیا تھا کہ بظاہر پی ڈی ایم کا پریشر تھوڑا بہت کامیاب ہونا شروع ہو گیا ہے، حکومتی وزرا کہتے ہیں جن سے میری بات ہوئی وہ کہتے ہیں کہ جنوری ہمارے لئے خطرناک ہے،حکومت اور پی ڈی ایم میں ففٹی ففٹی چانس ہیں،اب اس بات پر آ گئے ہیں، اس لئے سمجھتے ہیں کہ مریم نواز نے بے انتہا طریقے سے زور لگانا شروع کر دیا ہے، جس طرح نیب کورٹس چل رہی ہیں تین ماہ میں فیصلے آنے ہیں اور بہت سے لوگ نااہل ہو جائیں گے، ن لیگ این آر او چاہ رہی ہے کہ کسی طرح لوگ بچ جائیں اور مریم باہر چلی جائے

     

     

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میاں نواز شریف کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو رہا ہے،اور وہ پاسپورٹ حکومت پاکستان نے ریو نیو کرنا ہے، حکومت برطانیہ ریونیو نہیں کر سکتی، شہزاد اکبر اب اگر پریس کانفرنس کی بجائے کام پر ٹائم لگا لیں اور لندن میں کسی کو انگیج کرتے ہیں لوکل کورٹ میں پٹیشن فائل کرتے ہیں کہ ایک آدمی جس کو سزا ہوئی ہے، اسکو وہاں کا ویزہ کیسے مل گیا، میاں صاحب کا ویزہ پہلے ہی ختم ہو جائے گا پاسپورٹ ایکسپائر ہونے سے پہلے،وہاں کی کورٹس میاں صاحب کے خلاف فیصلہ دے دیں گی کیونکہ انکے خلاف عدالتی فیصلے ہیں، عدالتی فیصلوں کی وجہ سے بہت شدید پکڑ ہو سکتی ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی پی میں بھی دو گروپ سامنے آ گئے ہیں ایک سندھ کا کہنا ہے ،سندھ والے کہتے ہیں وفاق میں استعفے دو لیکن سندھ میں نہ دو، بلاول نے قریبی دوستوں کو کہا کہ ہم جنوری میں لانگ مارچ کے اختتام پر یا مارچ سے پہلے استعفے دے سکتے ہیں، صوبوں کے لئے اس نہیں دیں گے کہ جب پی ٹی آئی نے وفاق میں استعفے دئے تھے تو صوبے کے نہیں دیئے تھے اگر ایسا ہوتا ہے تو سینیٹ کا الیکشن بالکل کھڑا ہو جائے گام

     

     

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر 20،پچیس لوگ استعفی دیتے ہیں تو وہاں الیکشن ہو جائے گا اور حکومت محفوظ ہے لیکن زیادہ لوگ استعفیٰ دیتے ہیں تو پھر اسکو پورا الیکشن کروانا ہے، پھر ایک یا چار حلقوں سے قانونی سقم پورا نہین ہو گا، ایسے میں پی ٹی آئی کا سینیٹ میں اکثریت لینے کا خواب پورا نہیں ہو گا، مولانا فضل الرحمان کے بغیر پی ڈی ایم کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جو اصل ورکر مار کھانے والے مولانا کے کارکن ہیں، مولانا کے بارے کسی نے بتایا کہ بڑی کوشش کی اقتدار کے لوگوں نے رابطے کرنے کی تو مولانا نے انکار کر دیا اور کہا کہ کسی سے نہیں ملنا، پہلے جتنے وعدے کئے گئے انکو پہلے پورا کرو،اوریا ان لوگوں کو سزا ملے جنہوں نےو عدے کئے تھے

  • میاں نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم:پاکستان نے تجدید نہ کی توکیا بھارتی حکومت سیاسی پناہ دے دے گی :اہم پیش رفت

    میاں نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم:پاکستان نے تجدید نہ کی توکیا بھارتی حکومت سیاسی پناہ دے دے گی :اہم پیش رفت

    لاہور:میاں نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم:اگر پاکستان نے تجدید نہ کی توکیا بھارتی حکومت سیاسی پناہ دے گی،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی مدت اگلے سال 2021ء کے دوسرے مہینے فروری میں ختم ہو جائے گی۔ اس مدت کے بعد میاں نوازشریف کے لیے پاپسورٹ کی تجید بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے ،

    اس صورت میں کیا صورت حال سامنے آسکتی ہے، امیگریشن سے متعلقہ ماہرین کہتے ہیں کہ اس صور ت میں برطانیہ میں زیر علاج نواز شریف کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے پر ان کے پاس چار آپشن ہونگے۔

    ان ماہرین کا کہنا ہےکہ سب سے پہلی صورت یہ ہوگی کہ وہ نئے پاسپورٹ کیلئے حکومت پاکستان سے درخواست کریں۔

    دوسرا آپشن برطانیہ سے دوسرے ملک منتقلی ہے۔ ان کی سعودی عرب اور قطر منتقل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مودی حکومت پردباو ہے کہ نوازشریف کو بھارت آنے کی دعوت دیں‌، چونکہ نوازشریف کے اباواجداد کا تعلق بھارت سے ہے اورآج بھی نوازشریف کی بھارت میں موجود پرانی رہائش ان کے لیے محفوظ ہے بھارتی حکومت نے اس میں کسی کورہائش کرنے کی اجازت نہیں دی بلکہ یہ چند سال قبل یہ بھی بھارتی حکومت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ مودی نے وہ رہائش خالی کروا کراس کی تزین وآرائش کروا رکھی ہے اور اسے ایک تاریخی عمارت کےطور پرمحفوظ کرلیا ہے ،

    کیا واقعی نوازشریف بھارت میں جاسکتے ہیں اس سلسلے میں یہی کہا جارہا ہے کہ اگرنوازشریف بھارت جاتے ہیں تو وہ وہاں ان کی بڑی عزت کی جائے گی نوازشریف شاید چلے بھی جائیں لیکن ان کے کچھ دوست ان کو ان حالات میں بھارت نہیں جانے دیں گے کیوں کہ نوازشریف کی باقی سیاست بھی دفن ہوسکتی ہے اوران حالات میں ایسی غلطی کی گنجائش نہیں

    ہاں لندن میں تویہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ نوازشریف کو پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے کی صورت میں وہاں کچھ لابیان پہلے ہی کام کررہی ہیں ، ان لابیوں میں اکثروہ لوگ شامل ہیں جوپاکستانی نہیں ، اس حوالے سے تو پاکستان میں چند دن پہلے ایسی بھی خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ بھارتی لابی نوازشریف کی بھرپورمدد کررہی ہے

    اگرنوازشریف بھارت نہیں جاتے اورامکان بھی یہی ہے کہ وہ ان حالات میں بھارت نہیں جائیں گے توپھر تیسرے نمبر پر سیاسی پناہ کیلئے حکومت برطانیہ کو درخواست دیں یا پھر پاکستان واپس آ کر مقدمات کا سامنا کریں اور جیل چلے جائیں۔

    نواز شریف نے گزشتہ سال برطانیہ سے وزٹ ویزا حاصل کیا تھا، جس کی میعاد ختم ہو چکی ہے اور کوڈ 19 کی بنیاد پر انہوں نے ویزا میں توسیع کیلئے برطانوی حکومت سے رجوع کر رکھا ہے۔بظاہر ویزا توسیع میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن فروری میں پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے پر ویزا میں توسیع مسئلہ بن سکتی ہے۔ نواز شریف نے خاندان اور پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کیساتھ مشاورت کی ہے۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزارت داخلہ نے عمران خان کو ساری صورت حال سے متعلق آگاہ کردیا ہے ، اور اس سلسلے میں نئے وزیرداخلہ شیخ رشید کی وزیراعظم عمران خان سے تفصیلی بات ہوچکی ہے ،

    بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر میاں نواز شریف کا پاسپورٹ تجدید کے لیے آتا ہے تو انہیں کیا کرنا چاہیے؟‌ واضح رہے کہ مشرف کے دور جب میاں‌ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو سعودی عرب ملک بدر کیا گیا تھا تو حکومت خود ہی ان کے پاسپورٹ کا اجرا کر دیتی تھی تاہم اس میں‌ضمانت یہ ہوتی تھی وہ سعودی عرب سے باہر کہیں سفر نہیں‌کریں گے۔ تاہم اب کی بار ایسا نہیں‌لگ رہا کیونکہ حکومت پہلے ہی واویلا کر رہی ہے کہ میاں صاحب ہمیں‌دھوکا دے کر لندن بھاگ گئے ہیں۔ بلکہ وہاں سے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ایک مکمل مہم چلا رہے ہیں اس لیے اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ تحریک انصاف کی حکومت ان کے پاسپورٹ کی تجدید کرے ۔ بلکہ حکومت ان کی واپسی کے لیے کوشش کررہی ہے کہ وہ وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کریں۔

    میاں صاحب کے پاس دوسرا آپشن یہ ہے کہ وہ پاکستان آ کر پاسپورٹ کی تجدید کروائیں جو کہ ناممکن ہے۔ میاں صاحب کی دختر اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز ایک سے زیادہ مرتبہ اپنے والد کی فوراً وطن واپسی کے امکانات رد کر چکی ہیں :ان حالات کے تناظر میں صاف ظاہر ہے کہ عمران خان صاحب پاسپورٹ کی میعاد کے خاتمے پر حکومت برطانیہ سے درخواست کریں گے کہ نواز شریف ایک قومی مجرم ہیں اس لیے انہیں پاکستان واپس بھجوایا جائے جو کہ کسی صورت ممکن نہیں لگتا۔

    وزارت داخلہ اورامیگریشن حکام کا خیال ہے کہ تیسری صورت یہ ہوگی کہ صورت یہ ہے کہ نواز شریف پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے کے بعد بھی برطانیہ میں ہی رہیں۔ موجودہ پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے اور نیا جاری نہ ہونے کی صورت میں نواز شریف ایک بے وطن شخص بن جائیں گے جس کے بعد ان کے پاس مزید دو آپشن ہوں گے۔ اول تو وہ دیگر سیاسی رہنماؤں کی طرح سیاسی پناہ کی درخواست دے دیں۔ دوسری صورت میں نواز شریف برطانیہ کی وزارت داخلہ کو ایک درخواست دے سکتے ہیں کہ انہیں وہاں رہنے کی اجازت دی جائے اور حکومت برطانیہ اس بات کی اجازت دے سکتی ہے یہ کوئی ایسا پیچیدہ عمل نہیں ہے۔

    ایک صورت حال جس پر ماہرین کا خیال ہے کہ ممکن ہونا نظر آتا ہے وہ یہ ہے کہ برطانیہ میں اگر کوئی بھی شخص ثابت کر دے کہ اپنے ملک میں اس کی جان کو خطرہ ہے تو برطانوی قوانین اور قانونی روایات کے تحت اسے وہاں رہنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ سابق پاکستانی وزیر اعظم کو علاج کی غرض سے پاسپورٹ کی غیر موجودگی میں بھی برطانیہ میں قیام طویل کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ تاہم ہر دو صورتوں میں انہیں مطلوبہ ثبوت برطانوی حکام کے سامنے پیش کرنا ہوں گے۔ یہاں پر یہ بات بھی واضح رہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین کوئی بھی ایکسٹراڈیشن ٹریٹی موجود نہیں ہے اور اس سے قبل اسحاق ڈار اور ماضی میں بھی پاکستان کے کئی سیاسی رہنما برطانیہ میں پناہ گزین رہے ہیں۔

    اگر حکومت پاکستان کے دباؤ کی وجہ سے حکومت برطانیہ فرض محال ان دونوں آپشنز کو رد کر دیتی ہے اور میاں صاحب کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے مجبور کرتی ہے تو میاں صاحب لازما چوتھا آپشن یعنی وہ کسی بھی عرب ملک خاص کر سعودی عرب یا قطر کو ترجیح دیں گے ان حالات میں جبکہ نوازشریف کو بھارت کی طرف سے کھلی پیش کش ہے وہ کسی عرب ملک میں پناہ لینا بہتر سمجھیں گے اور اس کے لیے وہ سادہ سا عمرہ کا بہانا بنا کر سعودی عرب کا رخ کریں گے یا پھر قطر کا۔

    دوسرا یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سعودی حکام کی نوازشریف سے ملاقاتیں اس بات کا اشارہ ہیں کہ نوازشریف کو سعودی عرب عمرے کے بہانے سیاسی پناہ دے دے گا

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ قطر کے ساتھ تو میاں نوازشریف کے کاروباری مراسم ہیں وہ نوازشریف کو ہرصورت برداشت کریں گے لیکن سعودی عرب عمران خان کے سعودی عرب سے متعلق دو ٹوک موقف کی مخالفت میں نوازشریف کوبلاکرعمران خان پرایک دباو قائم کرنے کے کوشش کریں گے یا پھرسعودی عرب کی خواہشات کے مطابق کام کریں گے لیکن یہ ہونہیں سکتا ، سعودی عرب سے متعلق خارجہ پالیسی عمران خان نہیں بلکہ تمام اداروں نے ملک کرتیار کی ہے اور اس میں اب پاکستان کسی کی مرضی کا محتاج نہیں رہے گا

    اس کی بڑی وجہ اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کونصیحت کرنے کا پہلوبھی شامل ہیں ، اس سلسلے میں پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے مقدس مقامات کا تحفظ اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے اورکرے گا لیکن سعودی عرب اوردیگر عرب ملکوں کی اسرائیل سے دوستی کے معاملے میں وہ کسی کا پابند نہیں رہے گے،

    اس لیے نوازشریف کو سعودی عرب بلائے یا قطرپاکستان کوکوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ پاکستان بہر کیف ان ممالک پردباوبڑھانے میں کامیاب ضرور ہوجائے گا اورپھرنوازشریف کا معاملہ پھرحکومت پاکستان کی کورٹ میں آگرے گا

    بعض ماہرین کا خیال ہے کہ میاں صاحب کو شاید چوتھے آپشن کی طرف ہی جانا پڑے اور حکومت بھی کوشش کرے گی وہ چوتھے آپشن کی طرف ہی جائیں کیونکہ اس وقت لندن حکوت کے خلاف سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے۔ جس کی وجہ وہاں ن لیگ اور دیگر سیاسی قائدین کی موجودگی ہے۔

    اس صورتحال میں یہ ممکن ہےکہ تحریک انصاف کی حکومت اور سعودی عرب کے مابین تعلقات مزید پیچیدہ ہوجائیں اور ممکن ہے کہ پاکستان میاں صاحب کی واپسی کا مطالبہ زیادہ شدو مد سے کرے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان پاکستان اگلے مہینے تشریف لا رہے ہیں ۔

    بظاہر ان کا دورہ تجارتی نوعیت کا ہے تاہم ان کی آمد کا مقصد ممکنہ طور پر نواز شریف کی سعودی عرب میں پناہ پر بحث کرنا بھی ہو۔ اگر میاں صاحب سعودی عرب میں پناہ لے لیتے ہیں تو اس سے تحریک انصاف کو بھی فیس سیونگ کا موقعہ مل جائےگا کہ وہ تو میاں صاحب کو واپس لانے کے لیے بالکل تیار تھے اور برطانیہ سے بات چیت بھی کر لی تھی تاہم اب یہ ممکن نہیں رہا کیوںکہ سعودی عرب اور شریف خاندان کے پرانے اور ذاتی تعلقات ہیں۔ پس آنے والے وقت میں میاں صاحب کی سواری سعودی عرب تشریف لانے کے امکانات بہت زیاد ہیں تاہم یہ بات وقت ہی بتائے گا کہ آگے کیا ہوتا ہے۔

    دوسری طرف برطانیہ سے آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف سخت دباو میں اوراگربرطانیہ نوازشریف کو قبول کرتا ہے تونوازشریف کو برطانوی ایجنڈے پرعمل پیرا ہونا ہوگا جو کہ پاکستان کے لیے اچھا شگون نہیں

    بہرکیف اگلے آنے والے دنوں میں یہ عمران خان کے پاس بڑے بڑے وفود آئیں گے لیکن یہ بات یاد رہنی چاہیے کہ عمران خان نہ تو کسی کے دباو میں آئے گا اورنہ ہی ریلیف دے گا ، ہاں اس دوران کوئی اسلام آباد ہائی کورٹ نہ پہنچ جائے ، عدالت میں جانے سے معاملہ نیا رخ اختیارکرسکتا ہے ، یہ ایک روایت بن چکی ہے اورایک تاریخ رقم ہورہی ہے کہ ملک کے کسی دوسرے کونے سے اٹھ کراسلام آباد ہائی کورٹ جانے والے کوریلیف تو مل جاتا ہے لیکن ابھی تو یہ امکانات ہیں کیا ممکنا ت میں بھی شامل ہے جیسے جیسے وقت گزرے گا حقیقت کھل کرسامنے آتی جائے گی

    دوسری طرف حکومت کے مخالف پی ڈی ایم اتحاد توٹوٹ چکا حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن کی تحریک سے ہوانکل چکی اب حکومت اپوزیشن کو کس کس پیج پرکیسے کھیلاتی ہے یہ حکومتی حکمت عملی ہوگی اان حالات میں کوئی یہ گمان کرے کہ حکومت پرکسی قسم کا دباو ہے تویہ موقف اب اپنی قوت کھوچکا ہے

    ان حالات میں دوسری طرف ن لیگ کے ارکان اسمبلی کوتویہ عین الیقین ہوچکا ہے کہ نوازشریف فیملی تواقتدارسے آوٹ ہوچکی ، اب ارکان اسمبلی نے آنے والے الیکشن کس طرح لڑنے ہیں وہ بہترجانتے ہیں اوروہ حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں‌ بس ایک دیر ہے اندھیر نہیں ، نوازشریف کے لیے تمام راستے بند ہیں‌ اگرآتے ہیں تو سامنے جیل کی اندھیرکوٹھڑی اوراگرنہیں آتے تو پھر ساری زندگی جلاوطنی میں گزرے گی اورموجودہ حکومت اپنے اگلے پانچ سالوں کی بھی منصوبہ بندی کرنے میں کامیاب ہوجائے گی

  • وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا نواز شریف کا پاسپورٹ کینسل کرنے کا اعلان

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا نواز شریف کا پاسپورٹ کینسل کرنے کا اعلان

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا نواز شریف کا پاسپورٹ کینسل کرنے کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مینول ویزہ سسٹم ختم کردیا گیا ،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے،یہ ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے، 16فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ کینسل کررہے ہیں،

    شیخ رشید اھمد کا کہنا تھا کہ دہشتگردی تھریٹس موجود ہیں،مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں یہ سب چور اپنی چوری بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،جو کہا وہ بات پوری ہوئی،پی پی سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے،اس کا مطلب ہے ضمنی الیکشن میں بھی حصہ لے رہے ہیں

    آصف زرداری کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی،یہ ضیاءالحق کا نام کیوں نہیں لیتے،شیخ رشید برس پڑے

    مولانا فضل الرحمان فساد کی جڑ،شیخ رشید نے بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

    میری خواہش ہے درمیانی راستہ،بلاول کے استعفوں کے بیان پر شیخ رشید کا کیا آیا ردعمل؟

    وزیر داخلہ شیخ رشید سے ایسے افسران کی ملاقات کی ن لیگی قیادت نے سر پکڑ لیا

    وزیر داخلہ کا چارج لیتے ہیں شیخ رشید کا نواز شریف کو پیغام، بڑا اعلان کر دیا

    جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    وزارت ریلوے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ،فراڈ ،خردبرد اورنا اہلی کا انکشاف

    اگر اس شعبے پر توجہ دیں تو کسی سے قرضہ نہ مانگنا پڑے، وزیراعظم

    میرا ایمان ہے عمران خان یہ کام کر کے رہیں گے، شیخ رشید کی پیشنگوئی

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تمام ناکے ختم کر دیے ہیں، صرف 3 ناکے رکھے ہیں،اسلام آباد کی سیکیورٹی کےلیے ایگل اسکواڈ تعینات کر رہے ہیں،اسلام آباد کی شاہراہیں اور انٹر چینج تعمیر کریں گے،دوسرے ویزوں میں شکاہت تھیں،اس لیےبند کر رہے ہیں:

    مولانا کا لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کا بیان، شیخ رشید نے جواب دے دیا

    سیاستدانوں کی زندگیوں کو بھی "را” سے خطرات لاحق، شیخ رشید نے خبر دار کر دیا

    عمران خان پر برا وقت آنے پر کون ساتھ دے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں یہ کام ہو ہی نہیں سکتا، شیخ رشید کا دعویٰ

    ریلوے کا خسارہ کیسے ختم ہو سکتا ہے؟ شیخ رشید نے نئی تجویز دے دی

    سارے چودھری مرجائیں پھر بھی مولانا فضل الرحمان…شیخ رشید نے مولانا پر بجلیاں گرا دیں

    بریکنگ، شیخ رشید سے وزارت ریلوے واپس، اہم ترین وزارت دے دی گئی

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کیا دیا ٹاسک؟

    شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ بنائے جانے پر ن لیگ برس پڑی

    وزیراعظم سے ملاقات کے بعد شیخ رشید نے پریس کانفرنس بلا لی،اہم اعلان متوقع

    نواز شریف کو کیوں واپس نہیں لا سکتےِ؟ شیخ رشید نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    وزیراعظم عمران خان یہ کام ہر صورت کریں گے،شیخ رشید نے اپوزیشن کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بیماری کے بہانے لندن گئے اور آج تک واپس نہ آئے، لندن میں نواز شریف پارٹی اجلاسوں میں شریک ہو رہے ہیں اور پی ڈی ایم کے جلسوں سے بھی ٹیلی فونک خطاب کر رہے ہیں

    نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

    عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

    میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

    نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

    نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    نواز شریف لندن میں علاج کے لئے گئے تھے کرونا وائرس کے آنے کے بعد نواز شریف کے علاج بارے ذاتی معالج بھی خاموش ہیں نواز شریف کے پلیٹ لٹس کے اتار چڑھاؤ بارے کوئی خبر نہیں دی جا رہی.اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، فیملی ممبران اور ڈاکٹر عدنان بھی میاں نواز شریف کی صحت بارے خاموش ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے معلومات کے لئے رابطہ کیا تو جواب نہیں دیا جا رہا

    شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے لیکن وہ کرونا کے پھیلاؤ کے بعد واپس آچکے ہیں، شہباز شریف کرونا کے حوالہ سے حکومت پر روزانہ تنقید تو کر رہے ہیں لیکن نواز شریف کی صحت بارے وہ بھی خاموش ہیں، مریم نواز نے بھی لندن جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن حکومت نے جانے کی اجازت نہیں دی، مریم نواز نے بھی والد کی صحت بارے ابھی تک کوئی ٹویٹ نہیں کی.

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، نواز شریف کی واپسی کے لئے خط پنجاب حکومت کی سفارش پر لکھا گیا ہے.

    خط میں کہا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں واپس بھجوایا جائے، نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہو چکی ہے، وزارت خارجہ نے خط برطانوی حکومت کو لکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ مجرم کو واپس بھجوایا جائے تا کہ وہ پاکستان آ کر اپنی سزا مکمل کریں، چار ہفتوں کی ضمانت کا وقت ختم ہو چکا ہے

    خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

  • پیپلز پارٹی کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے، آج اہم ملاقات

    پیپلز پارٹی کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے، آج اہم ملاقات

    پیپلز پارٹی کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے، آج اہم ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے

    پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ فنکشنل اور ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کیا ہے،بات چیت کے دوران مردم شماری اورموجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگوہوئی،ایم کیو ایم اورپیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔

    پیپلزپارٹی کا وفد دوپہر3 بجے ایم کیو ایم کے دفتر بہادر آبادجائے گا،پیپلزپارٹی کا وفد ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کرے گا، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مردم شماری پر گفتگو ہوگی،وفد میں وقار مہدی، مرتضیٰ وہاب ، تاج حیدر اور سعید غنی شامل ہوں گے

    ملاقات مین سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے بھی بات چیت کی جائے گی،

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے چند روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو آنکھیں دکھائی تھیں،ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی ملکی خزانے کو65 فیصد ادائیگی کرتاہے،کراچی کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے،

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ کے 4،5شہروں کو نظرانداز کیا گیا،اپنے ساتھیوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا غیرقانونی عمل ہے،ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں مردم شماری کم دکھانے پر کمشنر کو سزا سنائی گئی تھی، ثابت ہوچکا ہے حکومتوں نے جان بوجھ کر ان آبادیوں کو کم دکھایا،حکومت میں شمولیت کیلئےپہلانقطہ مردم شماری کا تھا،ہم نے مردم شماری کے مطالبے کو لاپتہ افراد کے مطالبے پر فوقیت دی،

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کیا اپنے لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کا مطالبہ غیرآئینی ، غیر اسلامی ہے، ہمارے دفاتر بند ہیں، یہ مطالبہ بھی ہم نے پہلا نہیں رکھا، کہا گیا کابینہ میں موجودگی حکومت اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کاباعث بنے گی، کراچی ٹیکس نہ دے توتنخواہیں کہاں سےاداکی جائیں گی؟شہر سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کا پیسا دیتا ہے، سڑکیں کہیں اور بن رہی ہیں،ملک کو چلانے والے شہر کی آبادی صحیح نہیں گنی گئی،یہ شہر آہستہ آہستہ ایک دیہات کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے،

    مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

    اتحادی جماعت کی علیحدگی،وزیراعظم نے منانے کا ٹاسک دے دیا

    بہت ہو گیا پی ڈی ایم کا کھیل تماشا، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

    وزیراعظم کے ظہرانے میں اتحادی جماعتوں کی عدم شرکت

    حکومت کیا کررہی ہے؟ حکومتی اتحادی ق لیگ کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی پھٹ پڑے

    ایم کیو ایم وفاقی حکومت سے ایک بار پھر ناراض،بڑا اعلان کر دیا

    ایم کیو ایم بھی حکومت کو آنکھیں دکھانے لگی