Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک،بھارتی بیان مسترد

    پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک،بھارتی بیان مسترد

    پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا۔

    پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے غیر سنجیدہ اور حقائق مسخ کرنے والا بیان مسترد کرتا ہے، بھارتی وزارت خارجہ کا بیان حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی عادت کا ایک اور ثبوت ہے، پاکستان طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کے سخت خلاف ہے، بھارت ہر موقع پر جنگی جنون اور الزام تراشی کا سہارا لیتا ہے، پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، کمانڈ اینڈ کنٹرول کا مکمل سویلین نظام موجود ہے، پاکستان نے ہمیشہ تحمل اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے،پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کاوشیں دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہیں، بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد الزامات غیر ذمہ دارانہ اور ثبوت سے عاری ہیں، بھارت کا تیسرے ممالک کو بلاوجہ شامل کرنے کا اقدام سفارتی کمزوری کی علامت ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ملک کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا، بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، کشیدگی کی ذمہ داری مکمل طور پر بھارتی قیادت پر عائد ہوگی۔

  • بھارت باز نہ آیا، پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا انکشاف

    بھارت باز نہ آیا، پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا انکشاف

    نئی دہلی: بھارت کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کے خلاف ہراسانی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے چار پاکستانی سفارتکاروں کو اپنے کرایہ کی رہائش گاہیں خالی کرنے کے نوٹس جاری کر دیے ہیں، جو کہ نجی مکان مالکان کی جانب سے دئیے گئے ہیں۔

    پاکستانی سفارتکار اپنی نجی رہائش گاہوں پر کرائے کے مکانوں میں مقیم ہیں اور ان کے مکان مالکان نے کانٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی انہیں نوٹس دے دیے ہیں۔ اس سے سفارتکاروں کی نقل و حرکت اور قیام پر براہ راست اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔مزید اطلاعات کے مطابق، پاکستانی سفارتکاروں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور ان کے گھروں میں فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات جیسے گیس اور انٹرنیٹ سروسز بھی وقتاً فوقتاً معطل کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کو سفارتی امور میں رکاوٹ سمجھا جا رہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے کل 17 عملے کے ارکان کے بھارتی ویزوں کی توسیع بھی بھارتی وزارت خارجہ میں تاخیر کا شکار ہے۔ پاکستانی حکام نے تین سے پانچ ماہ قبل ویزوں کی تجدید کے لیے درخواستیں دی تھیں، لیکن بھارت کی طرف سے اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔اس کے علاوہ، پاکستانی ہائی کمیشن کو پانی کی فراہمی بھی بند کر دی گئی ہے اور ڈیڑھ ماہ سے بھارتی اخبارات کی ترسیل بھی معطل ہے، جس سے ہائی کمیشن کی روزمرہ سرگرمیوں میں خلل پڑ رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے ان تمام معاملات کی اطلاع اپنے وزارتِ خارجہ کو دے دی ہے تاکہ بھارت کی طرف سے بڑھتی ہوئی ہراسانی کے خلاف حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

  • بھارتی ایئرچیف کا پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ،بھارتیوں کو بھی یقین نہ آیا

    بھارتی ایئرچیف کا پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ،بھارتیوں کو بھی یقین نہ آیا

    ممتاز بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے بھارتی ائیرچیف کے پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ مشکوک قرار دیدیا۔

    پراوین ساہنی نے کہا کہ بھارتی ائیرچیف نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، جو دعویٰ بھارتی ائیرچیف نے تقریر میں کیا وہ ائیرفورس کی پریس ریلیز میں نہیں تھا۔پراوین ساہنی نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ بھارت ایف 16 طیارے کو فضا یا ہینگر میں نشانہ بنائے اور 3 ماہ تک دنیا کو پتا نہ چلے،بھارتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ بھارتی ائیرچیف اب تک یہ نہیں بتاسکے کہ جو طیارے تباہ کیے وہ کون سے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ نے بھارت کے لیے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی 4 روزہ جنگ میں پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔بھارتی ائیرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ائیرفیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں کھڑے طیاروں کو تباہ کیا ہے
    بھارتی ائیرچیف نے 3 ماہ بعد بھی بغیر کسی ثبوت کے یہ دعوے کر کے اپنی ائیرفورس کی پیشہ ورانہ اہلیت پر مزید سوالات کھڑے کردیے۔

    دوسری جانب پاکستان نے 7 مئی کی فضائی جنگ کے فوراً بعد ہی رافیل سمیت بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تفصیلات تک سامنے رکھ دی تھیں جن کی تائید بھارتی میڈیا کی رپورٹس سے بھی ہوئی تھی۔اس کے علاوہ پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی کمیونیکیشن ہیک کرکے کاک پٹ میں ہوئی گفتگو تک سنا دی تھی۔

  • 9 مئی مقدمہ،قریشی پھر بری،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری،صنم جاوید،عالیہ حمزہ کو سزا

    9 مئی مقدمہ،قریشی پھر بری،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری،صنم جاوید،عالیہ حمزہ کو سزا

    انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔

    لاہور کی دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنادیا گیا،شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا،اے ٹی سی جج نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایاہے۔ محمود الرشید، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی.عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو بھی 5 سال قید کی سزا سنا دی، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے 2 کیسز راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس کا فیصلہ سنادیا.

    عائشہ بھٹہ کو جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے کیس میں 12 ملزمان کو بری کر دیا گیا،عدالت نے سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان، سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب، سلطان، شاہد بیگ، ماجد علی، بخت روان کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا.

    یاد رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر افراد کو بھی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں،

  • عمران خان کا گھر”بنی گالہ”خریدنے کے خواہشمند سامنے آئیں،نیلامی کا اشتہارجاری

    عمران خان کا گھر”بنی گالہ”خریدنے کے خواہشمند سامنے آئیں،نیلامی کا اشتہارجاری

    سابق وزیراعظم ،بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا گیا.

    اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے اشتہار جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیلامی اراضی نیب ریفرنس نمبر 19/2023 مقدمه عنوان سرکار بنام عمران احمد خان نیازی وغیرہ 3 کلب روڈ اسلام آباد 248 کنال 8 مرلے و رقبہ 405 کنال 03 مرلے واقع موضع موہڑہ نور تحصیل و ضلع اسلام آباد ۔

    بمقام یونین کونسل بہارہ کہو سملی ڈیم روڈ اسلام آباد مورخہ 2025-08-11 کودن 11:00am کو ہوگی ۔ لہذا ہر خاص و عام کو بذریعہ اخبار اشتہار مطلع کیا جاتا ہے کہ Evaluation Committee کی طرف سے منظور شدہ شرائط و ضوابط کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والے ہر خاص عام کو ٹوکن کے اجراء کے لئے 50 لاکھ روپے کا پے آرڈر چیئر مین نیب کے نام بتایا جائے ۔ اتھارٹی پہلے ہی 2025-05-30 اور 2025-08-07 کو اخبار اشتہار ہو چکا ہے اگر کوئی بھی فرد جوند کورہ نیلامی میں دلچسپی رکھتا ہے وہ مذکو رہ جائیداد کی سائٹ کا دورہ کر سکتا ہے۔ وہ

    پٹواری حلقہ کے ٹیلی فون نمبر 1144862-0323 اور آفس نمبر 9261069-051 سے رابطہ کر سکتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ ICT (کنونیئر اسلام آباد

  • فیلڈ مارشل کا  بھارتی دوغلی پالیسیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا عزم

    فیلڈ مارشل کا بھارتی دوغلی پالیسیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا عزم

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی “برین گین” ہیں، پاکستان نے بھارت کی دوغلی پالیسیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا، اور واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کے دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی عزت و وقار کا سرچشمہ ہیں اور “برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین” ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں سے وابستہ ہے، جو ہر مشکل وقت میں وطن کے لیے سب سے پہلے لبیک کہتے ہیں۔

    بھارت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو “وشوا گرو” ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی ٹرانس نیشنل دہشت گرد سرگرمیاں عالمی تشویش کا باعث ہیں، جس کی مثالیں کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، قطر میں 8 بھارتی نیول افسران کا معاملہ اور کلبھوشن یادیو کیس ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی دوغلی پالیسیوں کے خلاف کامیاب سفارتی جنگ لڑی ہے۔ حالیہ بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی تھی، جس میں معصوم شہری شہید ہوئے اور خطہ بڑے تصادم کے دہانے پر پہنچا۔ فیلڈ مارشل نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اسٹریٹجک لیڈرشپ سے نہ صرف پاک-بھارت جنگ رکی بلکہ دنیا میں کئی تنازعات بھی ٹل گئے۔

    عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور بڑے تنازعے کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے، اور پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    دہشت گردی کے خلاف عزم دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے لیے کوئی ہمدردی نہیں، انہیں پوری قوت سے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے کہا کہ یہ طاقتور ذریعہ ہے لیکن ملک دشمن عناصر اس کا غلط استعمال کر کے افراتفری پھیلاتے ہیں۔

    امریکا کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ میں ان کا دوسرا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی جہت کی علامت ہے، ممکنہ تجارتی معاہدے سے بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے، جبکہ امریکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ سفارتی اور عسکری کامیابیاں اللہ کی رحمت، قوم کی محنت، سیاسی قیادت کی بصیرت اور فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہیں۔

    مریم نواز کا بہترین طرز حکمرانی،عام شہری کی زندگی پر مثبت اثرات.تجزیہ:شہزاد قریشی

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں، فیلڈ مارشل نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں،جنرل عاصم منیر نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کےکمانڈرجنرل مائیکل کریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، فیلڈ مارشل کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے اور ایڈمرل بریڈ کوپر نےکمان سنبھالی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، آرمی چیف نے اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا جاری رکھا جائے گا، فیلڈ مارشل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے جنرل کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
    خواجہ آصف کا بھارت کو طیاروں کے ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دوست ممالک کے ڈیفنس چیفس سے بھی ملاقاتیں کیں جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ انٹر ایکٹو سیشن بھی ہوا، آرمی چیف نے پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے پُراعتماد رہنے، سرمایہ کاری کے فروغ میں کرداراداکرنےکی ترغیب دی جبکہ پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن قرار

  • خواجہ آصف کا بھارت کو طیاروں کے ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج

    خواجہ آصف کا بھارت کو طیاروں کے ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کے حالیہ دعووں کو غیر معقول اور غیر موزوں قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے فضائیہ کے موجودہ طیاروں کے ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج دے دیا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے نہ کوئی پاکستانی طیارہ مار گرایا اور نہ ہی تباہ کیا، جبکہ پاکستان نے چھ بھارتی جنگی طیارے اور ایس فور ہنڈریڈ فضائی دفاعی نظام کو تباہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگ دی ہے، جس میں غیر جانبدار مبصرین نے بھارتی طیاروں، بشمول رافیل، کے نقصان کا اعتراف کیا ہے۔ عالمی رہنما، بھارتی سیاستدان اور غیر ملکی انٹیلی جنس رپورٹس میں بھی اس کی تصدیق موجود ہے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی ایئر چیف کے دعوے تاخیر سے اور غیر مناسب وقت پر کیے گئے، جبکہ گزشتہ تین ماہ میں اس قسم کا کوئی دعویٰ سامنے نہیں آیا۔

    روس کے کوریل جزائر میں 6.0 شدت کا زلزلہ

    اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن قرار

    کراچی: گروپوں کے تصادم میں فائرنگ، بچی سمیت 6 افراد زخمی

    لندن: پارلیمنٹ اسکوائر پر فلسطین ایکشن کے احتجاج میں 365 افراد گرفتار

  • وزیراعظم  کا گلگت بلتستان کی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا

    وزیراعظم کا گلگت بلتستان کی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گلگت بلتستان کی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا

    وزیراعظم کے اعلان کے دو دن کے بعد ہی ایکنیک (ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل) نے گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر 100 میگاواٹ سولر فوٹووولیٹک پاور پلانٹ کے منصوبہ کی منظوری دے دی،ایکنیک کی منظوری کے بعد اس منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا،وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہء گلگت کے دوران یہ اعلان کیا تھا کہ گلگت بلتستان کے لئے 100 میگا واٹ کے پاور پلانٹس کی ایکنیک جلد ہی منظوری دے گا،سی ڈی ڈبلیو پی (سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ) پہلے ہی منصوبے کی منظوری دے چکی ہے ،اس منصوبے سے استور ، داریل، تنگیر دیامر، گھانچے، غذر، گلگت، ہنزہ، اشکومن ، نگر، روندو ، سکردو اور شگر کے اضلاع مستفید ہو سکیں گے،پہلے مرحلے میں ضلع سکردو کو 18.958 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی ،دوسرے مرحلے میں ہنزہ، گلگت اور دیامر کے اضلاع کو علی الترتیب 6.005 میگا واٹ ، 28.013 میگا واٹ اور 13.126 میگاواٹ بجلی فراہم ہو گی ،تیسرے مرحلے میں بقیہ اضلاع کو 16.096 میگاواٹ بجلی فراہم ہو گی ،اس منصوبے سے اسپتالوں اور سرکاری دفاتر کو آف دی گرڈ 18.162 میگاواٹ بجلی دی جائے گی ،منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا اور اس پر 24957 ملین روپے لاگت آئے گی۔

  • پاک افغان سرحد پر مزید 14 دہشتگرد ہلاک

    پاک افغان سرحد پر مزید 14 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے ساتھ سمبازہ کے گرد و نواح میں کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں مزید 14 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ 2 روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔اس سے قبل پاک فوج نے ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 33 خوارج کو ہلاک کردیا تھا،سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور فوری و مؤثر کارروائی کی،7 اور 8 اگست کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ہندوستانی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا ایک بڑا گروہ پاک افغان سرحد کے راستے سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔