Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم کا جشنِ آزادی تقریب سے خطاب، آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان

    وزیراعظم کا جشنِ آزادی تقریب سے خطاب، آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے جشنِ آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورس پاکستان کی جنگی صلاحیت کو مزید مضبوط بنائے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو وہ سبق دیا جو ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ یہ صرف آزادی کی جنگ نہیں بلکہ دو قومی نظریہ کی فتح تھی۔ ہمارے بزرگوں کی قربانیاں اور شہداء کا لہو ہر موڑ پر ہماری آزادی کی یاد دلاتا ہے۔شہباز شریف کے مطابق بھارت کو یہ گھمنڈ تھا کہ وہ اپنی جنگی طاقت کے زور پر پاکستان کو زیر کرلے گا، مگر وہ یہ بھول گیا کہ جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ نڈر بیٹوں کی قربانیوں سے جیتی جاتی ہیں۔ صرف 4 دن میں بھارتی غرور خاک میں مل گیا کیونکہ اس کا مقابلہ ایسی فوج سے تھا جس کی قیادت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف جیسے بہادر سالار کر رہے تھے۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین
    وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ”قوم کا عظیم بیٹا“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت کے جنگی جنون کے مقابلے میں دلیرانہ اور دانشمندانہ حکمت عملی بنائی جس کا اعتراف دوست اور دشمن سب نے کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی طاقت جارحانہ نہیں بلکہ دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ بھارت کی جوہری طاقت کے مقابلے میں ملک کا دفاع مضبوط بنایا جا سکے۔

    دوست ممالک اور عالمی حمایت پر شکریہ
    وزیراعظم نے چین، سعودی عرب، ترکیہ، یو اے ای، ایران اور آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جنگ بندی میں کردار ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل میں بھی مثبت کردار ادا کریں گے۔

    داخلی استحکام اور معیشت پر زور
    شہباز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس کے تعاون سے ایف بی آر کیسز جلد حل ہوئے اور رواں سال قومی خزانے میں 100 ارب روپے سے زائد جمع ہوئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئے فتنوں کو پنپنے نہیں دیا جائے گا، احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن ریاست کے خلاف بغاوت یا جلاؤ گھیراؤ برداشت نہیں ہوگا۔وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں کو ”میثاقِ استحکام پاکستان“ کا حصہ بننے کی دعوت دی، جسے انہوں نے نہ صرف میثاقِ معیشت بلکہ قومی مفاد قرار دیا۔

    اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں پاکستان کے 78 ویں جشن آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کی مناسبت سے شاندار اور پروقار تقریب جاری ہے، جس میں صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہے۔

    تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمانِ خصوصی ہیں، جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ اعلیٰ عسکری قیادت، دوست ممالک کے سفرا، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہے۔
    مرکزی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ اس کے بعد تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ اور پاک آرمی، پاک بحریہ، فضائیہ، پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا، ایس ایس جی کمانڈوز سمیت ترکیہ اور آذربائیجان کے دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا۔

    قومی پرچم کو سلامی اور فضائی کرتب
    تقریب کے دوران قومی پرچم کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر استقبال کیا اور سلامی پیش کی۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے کرتب دکھائے، پریڈ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد عمر اعوان نے صدر مملکت کو پریڈ پیش کی جبکہ فضاء میں طیاروں کی گھن گرج پر عوام نے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔یومِ آزادی اور بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی کی خوشی میں ملک بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے۔ اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے لیے عسکری ساز و سامان کی خصوصی نمائش جاری ہے۔

    قومی اسمبلی کی متفقہ قرارداد
    یومِ آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی، جس میں افواج پاکستان اور عوام کی جرات و قربانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ملکی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو دہرایا گیا۔ قرارداد میں تمام شہریوں سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کی گئی۔

  • قومی اسمبلی ، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور

    قومی اسمبلی ، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2024ء کو کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔

    ایوان میں اس بل کی حمایت میں 125 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 45 ارکان نے مخالفت کی۔ بل کے تحت انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11 فور ای کی ذیلی شق ایک میں اہم ترمیم کی گئی ہے۔ ترمیمی بل کے مطابق مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کو قانونی طور پر اختیار حاصل ہو گا کہ وہ کسی بھی شخص کو ملکی سلامتی، دفاع، امن و امان کے تحفظ کے لیے 3 ماہ تک حفاظتی حراست میں رکھ سکیں۔ اس کا مقصد دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کی روک تھام میں کارکردگی کو بڑھانا ہے۔بل میں خاص طور پر اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ ان جرائم میں ملوث کسی بھی شخص کو حراست میں رکھنے کی مدت 3 ماہ سے زائد کی جا سکتی ہے، جو کہ آئین کے آرٹیکل 10 کے تحت ممکن ہو گا۔

    زیر حراست افراد کے خلاف تحقیقات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (JIT) کے ذریعے کی جائیں گی، جس کا مقصد تفتیش میں شفافیت اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔ اس سے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قانونی عمل کو مزید مضبوط بنانے کی توقع ہے۔انسداد دہشت گردی ایکٹ کی یہ ترمیم 3 سال کی مدت کے لیے نافذ العمل رہے گی، جس کے بعد اس کی کارکردگی کا جائزہ لے کر دوبارہ توسیع یا ترمیم کی جا سکتی ہے۔

  • کلگام میں بھارتی فوج کا آپریشن بری طرح ناکام

    کلگام میں بھارتی فوج کا آپریشن بری طرح ناکام

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں بھارتی فوج کا آپریشن بری طرح ناکام ہوگیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 12 روز تک جاری رہنے والے آپریشن میں بھوک پیاسے بھارتی فوجی مٹی کھانے پر مجبور ہوئے،کلگام میں ہونے والا یہ آپریشن بھارتی افواج اورکشمیری مزاحمت کاروں کے درمیان طویل ترین لڑائی ثابت ہوئی جس میں 12 دنوں میں 9 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز بھی ناکارہ ثابت ہوئے، آپریشن میں کرنل سمیت بھارتی فوج کے 14 اہلکار شدید زخمی ہوئے،کلگام میں 12 روزہ آپریشن کے بعد بھارتی فوج کو خالی ہاتھ پسپائی اختیار کرنا پڑی،ایک بھارتی فوجی نے اپنے آخری پیغام میں کہا کہ 5 دن سے کھانے پینے کو کچھ نہیں، فوجی مٹی کھا کر زندہ ہیں۔شمیر نیوز آبزرور نے بھارتی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ مزاحمت کار آپریشن کے دوران محاصرہ توڑ کر جنگل کی جانب جانے میں کامیاب ہوگئے۔

    دوسری جانب حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کلگام آپریشن بھارتی فوج کی سب سے بڑی حالیہ شرمناک ناکامی ہے، مودی حکومت سیاسی ناکامی چھپانے کے لیے کٹھ پتلی فوجی آپریشن کروا رہی ہے۔

    علاوہ ازیں بھارت کے غیرقانونی زیرِقبضہ جموں کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں قابض بھارتی فوج کا ایک اہلکار حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں آپریشن کے دوران ہلاک ہو گیا۔بھارتی سرکاری ذرائع نے فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں آپریشن تاحال جا رہی ہے۔

    غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک بھارتی فوجی اہلکار پُراسرار طورپر ہلاک ہو گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی ریاست اوڈیشہ کا رہائشی سریش بسوال ضلع کے علاقے بھدرواہ میں واقع بٹالین ہیڈکوارٹر میں حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ہلاک ہوا ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میں خودکشیوں کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین  میڈل سے نواز دیا گیا

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین میڈل سے نواز دیا گیا

    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نواز دیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،فیلڈ مارشل نے آذربائیجان اور آرمینیا تنازع کے پُر امن حل پر مبارک باد دی، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق،فیلڈ مارشل عاصم منیر کو فوجی تعاون کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا،فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے ساتھ مثالی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیاآذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا، یوم آزادی اور فتح کی تقریبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    مودی کے ’ایکس‘ پر نصف سے زائد فالوورز جعلی نکلے

    فیلڈ مارشل نے معرکہ حق کے دوران آذربائیجان کی یکجہتی اور یوم آزادی کی تقریب میں شرکت پر شکریہ اداکیا، ملاقات میں عسکری قیادت نے دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیافیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا،پیٹریاٹک وار میڈل صدر الہام علیوف کی جانب سے فوجی تعاون کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، کرنل جنرل کریم نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا یوم آزادی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

  • پاکستان امریکا کا دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

    پاکستان امریکا کا دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

    پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیے میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی،ڈائیلاگ میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان، ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا،امریکا نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا، اور جعفر ایکسپریس سمیت خضدار اسکول بس حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، ڈائیلاگ میں سکیورٹی چیلنجز اور نئی ٹیکنالوجی کے دہشتگردی میں استعمال سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا، ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر بھی زور دیا گیا،اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے مسلسل اور منظم روابط ضروری قرار دیا گیا

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی پر بھارت ناراض،برطانوی اخبار

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی پر بھارت ناراض،برطانوی اخبار

    برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نےکہا ہےکہ بھارت فیلڈ مارشل عاصم منیرکے دورہ امریکا پر پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سےناراض ہے۔

    برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکا سے متعلق رپورٹ جاری کردی، فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ پر فلوریڈا میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔ اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کے بعد پاک امریکا تعلقات میں غیر متوقع پیش رفت آئی ہے اور امریکا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

    برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر نے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے معاہدے کا وعدہ کیا اور پاکستان نے امریکا کو خاص طور پر توانائی، معدنیات اور کرپٹو میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع دیے۔فنانشل ٹائمز نے رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ بھارت پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سے ناراض ہے، مودی اور ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کی اطلاع ہے جبکہ پاکستان نے جنگ بندی کے سہولت کار کے طور پر امریکی صدر کو پیش کیا۔ بھارت کے مقابلے میں پاکستان پر امریکی تجارتی ٹیکس 19 فیصد جبکہ بھارت پر 50 فیصد سخت ٹیکس عائد کیےگئے۔پاکستان نے ‘ورلڈ لبرٹی فنانشل’ کے ساتھ کرپٹو ٹوکنز کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جبکہ کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر بلال بن ثاقب نے واشنگٹن میں تجارتی بات چیت میں حصہ لیا۔

    ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے سینئر فیلو مائیکل کوگل مین کے مطابق امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حیران کن ہے. فنانشل ٹائمز نے بتایاکہ پاکستان نے امریکا، چین، ایران، خلیجی ممالک اور روس کے ساتھ بیک وقت تعلقات قائم رکھے اور پاکستان نے داعش کے ایک اعلیٰ دہشت گرد کی گرفتاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

  • فیلڈ مارشل کادورہ امریکا:  پاکستان کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم باب رقم، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ پھر بےنقاب

    فیلڈ مارشل کادورہ امریکا: پاکستان کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم باب رقم، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ پھر بےنقاب

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی جب کہ بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ امریکہ اور برسلز نے پاکستان کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم باب رقم کیا ہے، یہ ملاقاتیں محض رسمی نوعیت کی نہیں تھیں بلکہ انہوں نے فوجی اور اقتصادی سفارتکاری کی مہارت کا مظاہرہ کیا، جس کا مقصد پاکستان کی عالمی پوزیشن کو مضبوط کرنا اور قومی مفادات کا تحفظ تھا۔

    ان دوروں کی نمایاں کامیابیوں میں سے ایک بڑی پیشرفت بین الاقوامی شراکت داروں سے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیموں کے طور پر قرار دلوانا تھا۔ یہ نہ صرف ان گروہوں کے بارے میں پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی توثیق ہے بلکہ بھارت کی خفیہ پشت پناہی کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔ جنرل منیر نے اس معاملے کو خطے اور دنیا کی سلامتی کے تناظر میں پیش کر کے پاکستان کے حق میں بیانیہ مضبوط کیا۔

    ایکسٹیشن نہیں تسلسل جاری رہے گا، اسد قیصر کے بیان پر فیصل واوڈا کاردعمل

    پاکستان کے ٹرمپ سے بڑھتے روابط، بھارت کی تشویش میں اضافہ

    معاشی طور پر، یہ دورے ایسے وقت ہوئے جب پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا، جس کی ایک بڑی وجہ اہم منڈیوں میں بھارتی مصنوعات پر بھاری ٹیرف کا نفاذ تھا۔ اس سے پاکستانی صنعتوں کے لیے نئی تجارتی راہیں کھلیں اور یہ ثابت ہوا کہ مضبوط سفارتکاری اقتصادی فوائد بھی لا سکتی ہے۔

    اسٹریٹیجک محاذ پر، جنرل منیر نے بھارت سے تعلقات، سندھ طاس معاہدے اور انسداد دہشت گردی جیسے اہم معاملات پر پاکستان کا مؤقف واضح اور مؤثر انداز میں پیش کیا۔ ان کی بات چیت حقائق پر مبنی، درستگی سے بھرپور اور قومی استحکام کے وژن کی عکاس تھی۔

    سب سے بڑھ کر، ان سفارتی کامیابیوں نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ سرحدی سالمیت، سیاسی آزادی یا قومی وقار کو کسی بھی خطرے کا سامنا ہوا تو اسے مکمل عزم کے ساتھ ناکام بنایا جائے گا۔ فوجی وقار اور سفارتی مہارت کو یکجا کر کے جنرل عاصم منیر نے پاکستان کو ایک پراعتماد اور خود انحصار ملک کے طور پر پیش کیا ہے—جو ہر میدان میں اپنے مفادات کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

    اس دورِ تغیر اور علاقائی غیر یقینی صورتحال میں ان کی قیادت نے یہ یقینی بنایا ہے کہ پاکستان کی آواز نہ صرف سنی جائے بلکہ دنیا بھر میں اس کا احترام بھی ہو۔

  • القادر ٹرسٹ کیس،علی ریاض کی بنی گالاکی اراضی نیلام،فرح گوگی کا گاہک نہ آیا

    القادر ٹرسٹ کیس،علی ریاض کی بنی گالاکی اراضی نیلام،فرح گوگی کا گاہک نہ آیا

    ا لقادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزم علی ریاض کی موہڑہ نور بنی گالا میں موجود 405 کنال اراضی کو نیلام کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس نیلامی میں اراضی کی فی کنال قیمت 34 لاکھ 20 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں حکومت کو مجموعی طور پر ایک ارب 38 کروڑ 51 لاکھ روپے کی رقم حاصل ہوگی۔

    نیلامی میں کامیاب بولی ایڈووکیٹ عثمان نے دی، جنہوں نے حتمی بولی لگا کر اس قیمتی زمین کی ملکیت حاصل کی ہے۔ یہ نیلامی حکومت کی طرف سے مختلف کیسز میں ضبط شدہ اثاثوں کی فروخت کے تحت کی گئی ہے تاکہ عوامی خزانے میں مالی وسائل جمع کیے جا سکیں۔دوسری جانب فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی ملکیت 248 کنال زمین کی نیلامی میں کوئی بولی نہیں آئی، جس کی وجہ سے اس زمین کی نیلامی ملتوی ہو سکتی ہے یا اس کے لیے دوبارہ نیلامی کا اعلان کیا جائے گا۔

    یہ نیلامی ملک میں قانونی عملدرآمد اور عدالتی کارروائیوں کی شفافیت کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے، جس کا مقصد اشتہاری ملزمان کے قبضے میں موجود اثاثے ضبط کر کے حکومت کے حوالے کرنا ہے۔

  • ژوب،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،مزید 3 دہشتگردوں کی ہلاکت،کل 50 جہنم واصل

    ژوب،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،مزید 3 دہشتگردوں کی ہلاکت،کل 50 جہنم واصل

    سکیورٹی فورسز کا ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن، کارروائی میں 3 مزید بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل ہو گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ چار روزہ انسداد دہشت گردی آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔

    سیکیورٹی فورسز نے اس آپریشن کے ذریعے پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت اور ملک میں امن و استحکام کو خراب کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ فورسز کا کہنا ہے کہ وہ ملک کی سلامتی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاتی رہیں گی۔

    افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں،وزیراعظم
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان-افغانستان سرحدی علاقے، سمبازا میں خوارج کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے،وزیرِ اعظم نے چند دن قبل اسی علاقے میں 47 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے کے بعد کل شب 3 مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دھشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں جس پر مجھ سمیت پوری قوم انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے. ملک سے دھشتگردی کے مکمل خاتمے کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

  • ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ

    ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں شدت پسند گروہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف قبائلی عمائدین کے جرگے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں آپریشن کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق باجوڑ اور خیبر کے مختلف علاقوں میں موجود دہشتگردوں کے خلاف عسکری کارروائی کے لیے حکومتی سطح پر پلاننگ کی جا رہی ہے۔ قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے تین اہم مطالبات کیے تھے جن میں سب سے اہم علاقہ چھوڑنے کا مطالبہ تھا، تاہم دہشتگردوں نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔باوجڑ کی تحصیل ماموند کے دو علاقوں میں تقریباً 300 دہشتگرد موجود ہیں جن میں سے 80 فیصد سے زائد افغان باشندے ہیں۔ یہ گروہ علاقے میں دہشت و وحشت پھیلانے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رہا ہے۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کی کل آبادی 3 لاکھ سے زائد ہے جن میں سے تقریباً 40 ہزار افراد اپنی جان بچانے کے لیے علاقے سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

    کمشنر مالاکنڈ عابد وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نقل مکانی کرنے والے متاثرین کے لیے حفاظتی اقدامات اور رہائش کے جامع انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ باجوڑ کے تحصیل خار میں 107 سرکاری عمارتوں کو عارضی پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ خار کے اسپورٹس کمپلیکس میں خیمہ بستی بھی قائم کی جائے گی تاکہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کو خوراک، صحت کی سہولیات، اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ اس مشکل وقت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کریں۔

    ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے علاقے کو چھوڑنے سے انکار کے بعد حکومتی مشینری آپریشن کے لیے مکمل تیار ہے۔ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے باقاعدہ منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ دہشتگردوں کو جڑ سے ختم کیا جا سکے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بحال ہو سکے۔یہ کارروائی نہ صرف باجوڑ بلکہ پورے خیبر پختونخوا کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے کیونکہ دہشتگردی کے واقعات میں حالیہ دنوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔