Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ایازصادق کا  ن لیگ لاہورکا صدربننےسے انکار:بہت جلد پارٹی چھوڑجائیں گے:قیاس آرائیاں شروع

    ایازصادق کا ن لیگ لاہورکا صدربننےسے انکار:بہت جلد پارٹی چھوڑجائیں گے:قیاس آرائیاں شروع

    لاہور:ایازصادق کا ن لیگ لاہورکا صدربننےسے انکار:بہت جلد پارٹی چھوڑجائیں گے:قیاس آرائیاں شروع ،اطلاعات کے مطابق سابق اسپکیر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مسلم لیگ لاہور کا صدر بننے سے معذرت کرلی۔ان کی طرف سے معذرت کے ساتھ ہی یہ قیاس آرائیاں زورپکڑ رہی ہیں کہ سردارایازصادق بہت جلد پارٹی چھوڑ جائیں گے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صدر پرویز ملک صحت کے معاملات کے باعث عہدہ مزید سنبھالنا نہیں چاہتے۔مریم نواز کی طرف سے اصرار کو انہوں نے اس انداز سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے دوسرے امور اور حلقے پر زیادہ توجہ ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرادار ایازصادق نے عہدہ قبول کرنے سے انکارکرتے ہوئے اپنی ذاتی مصروفیات اورطبیعت کی ناسازی کو بھی جواز بنایا

    ایاز صادق نے ن لیگ لاہور کےصدرکی ذمہ داری کسی نوجوان کو دینےکا مشورہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اب بوڑھے ہوگئے ہیں اس پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دیں‌ مگراب قربانی دینے کے لیے کچھ نہیں بچا

  • پاک چین فضائی مشترکہ مشقیں تعاون اور دوستی کے فروغ کا باعث بنیں گی: جنرل ندیم رضا

    پاک چین فضائی مشترکہ مشقیں تعاون اور دوستی کے فروغ کا باعث بنیں گی: جنرل ندیم رضا

    راولپنڈی:  پاک چین فضائی مشترکہ مشقیں تعاون اور دوستی کے فروغ کا باعث بنیں گی: اطلاعات کے مطابق  چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ پاک چین فضائیہ کی مشترکہ مشقیں دوطرفہ تعاون اور دوستی کے فروغ کا باعث بنیں گی

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک چین مشترکہ مشقوں شاہین 9 کے معائنہ کیلئے پاک فضائیہ کی آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا۔

     

     

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ایئر چیف مجاہد انور خان نے استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں دونوں فضائی افواج کوایک دوسرے کےتجربات سے استفادہ کا شاندارموقع ہے۔

    چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے فضائی مشقوں میں شریک دستوں کے پیشہ وارانہ معیار کو سراہا۔ جبکہ پی اے ایف اورپیپلزلبریشن ایئرفورس کی دوطرفہ مشقوں کے موثر انعقاد کی تعریف بھی کی۔

    اس موقع پر جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاک چین فضائیہ کی مشترکہ مشقیں دوطرفہ تعاون اور دوستی کے فروغ کا باعث بنیں گی۔

     

     

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ ایئر بیس پہنچنے پر سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے استقبال کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور حربی صلاحیت کو سراہا۔

    میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین ایئر فورس کی مشترکہ فوجیں مشقیں شاہین 9 کا مشاہدہ کیا، شاہین سیریز کی پاک چین مشترکہ مشقیں 2011ء میں شروع ہوئیں۔

    شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مشقوں سے باہمی اشتراک، آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری آئے گی۔ انٹر سروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے۔

     

     

     

    سپہ سالار کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی جنگی مشقوں سے دونوں ممالک کی ائیر فورس کی استعداد کار ، تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔ مشتر کہ تربیتی مشقوں سے دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت ملتی ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشترکہ فضائی مشقوں سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کی حربی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا، پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم دوسروں سے منفرد کرتا ہے۔ فضائی مشقوں سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ جیو سٹرٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجیں مشقیں اہم ہیں۔

     

    یہ بھی یاد رہے کہ ان مشقوں پراس وقت دنیا بھر کی نظریں ہیں، امریکہ ،بھارت اوردیگرپاکستان مخالف قوتیں ان مشقوں کوبہت زیادہ اہمیت دے رہے ہیں

  • اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پرفائرنگ کیوں کی؟ بھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب

    اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پرفائرنگ کیوں کی؟ بھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پرفائرنگ کیوں کی؟ بھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب،اطلاعات کےمطابق خطے کے امن کو تباہ کرنے والی بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ملٹری مبصرین کی گاڑی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

    دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے ملٹری مبصر گروپ کی گاڑی کو ہدف بنایا تھا۔

    اقوام متحدہ کے مبصرین لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزی سے متاثرہ افراد سے ملاقات کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے گاؤں پولاس جارہے تھے۔

    بلااشتعال فائرنگ کے اس واقعے میں گاڑی میں موجود دونوں مبصرین خوش قسمتی سے محفوظ رہے تھے اور انہیں پاک فوج نے بحفاظت راولاکوٹ پہنچا دیا تھا۔ تاہم بھارت کی اس اشتعال انگیزی سے اقوام متحدہ کی گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔

    دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج نے واضح طور پر جان بوجھ کر اقوام متحدہ کی گاڑی کو ہدف بنایا کیونکہ ان کی گاڑیاں اپنی علیحدہ مارکِنگ اور نیلے جھنڈے کی وجہ سے دور سے پہچانی جاتی ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی گاڑی کو قصداً نشانہ بنا کر اور سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کو ختم کرنے کی یہ کوشش کونسل کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے منشور کے تحت بھارت کی طرف سے سنگین خلاف ورزی ہے۔

    ان قراردادوں اور منشور کے تحت ملٹری مبصرین کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانا لازمی ہے، لیکن بھارت کی جانب سے یہ مبصرین کو کام سے روکنے کے بظاہر کوئی نئی چال لگتی ہے۔

    بھارتی ناظم الامور پر واضح کیا گیا کہ ڈھٹائی پر مبنی یہ حرکت بین الاقوامی اقدار اور اقوام متحدہ کے منشور میں شامل اصولوں کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ یہ قابل مذمت حرکت بھارتی قابض فورسز کے طرزعمل کی پستی کی نئی سطح کو بھی سامنے لاتی ہے جو نہ صرف کنٹرول کے اطراف آباد معصوم شہریوں کو بلکہ اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھی نشانہ بناتی ہیں۔

    یاد رہےکہ کل

  • گوادرمیں باڑلگانےپربیرونی قوتوں کوبھی اعتراض اوران کے اندرونی دوستوں کوبھی اعتراض :جام کمال پھٹ پڑے

    گوادرمیں باڑلگانےپربیرونی قوتوں کوبھی اعتراض اوران کے اندرونی دوستوں کوبھی اعتراض :جام کمال پھٹ پڑے

    کوئٹہ:گوادرمیں باڑلگانےپربیرونی قوتوں کوبھی اعتراض اوران کے اندرونی دوستوں کوبھی اعتراض :جام کمال پھٹ پڑے،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ گوادر میں باڑ لگانے کو سیاسی رنگ دے کر ایشو بنایا جارہا ہے۔

    جام کمال نے کمال گفتگو کرتے ہوئے کہ گوادرمیں باڑلگانے پرپاکستان کے دشمنوں کواعتراض بھی کوئی معمولی ایشو نہیں دکھ اس وقت بڑھتا ہے جب کچھ سیاستدان وہی زبان بول رہے ہیں جو دشمن کا کلام ہے تو دکھ ہوتا ہے

    اپنے بیان میں جام کمال نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں ہر معاملے کو متنازع بنا رہی ہیں، سیندک، پی ایس ڈی پی اور باڈر پر باڑ لگانے کی بات کی جاتی ہے اور پھر ان کی جانب سے خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے، گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو سیاسی رنگ دے کر اسے سیاسی پلیٹ فارم پر ایک ایشو بنایا جارہا ہے۔

    جام کمال نے کہا کہ باڑ لگانا گوادر سیف کیپنگ انکلوژر اور گوادر اسمارٹ سٹی کا ایک حصہ ہے، درحقیقت یہ انکلوژر شہر کی پشت پر پہاڑی سلسلے میں بنایا جارہا ہے، جب تک وہ مکمل نہیں ہوتا تب تک ایک عارضی طرز کا انکلوژر بنے گا، باڑ لگانے اور اس میں بہت بڑا فرق ہے۔

    جام کمال نے کہا کہ کیا گوادر پورٹ فینس نہیں، کیا ایک پارک، بی آر سی ، کسی یونیورسٹی یا نیشنل پارک میں باڑ نہیں لگائی جاتی؟ ذاتی شکار گاہوں کی دیکھ بھال کے لئے فینس لگانا جائز تسلیم کیا جاتا ہے لیکن گوادر شہر کی نگرانی اور اس کی بہتری کے لیے کوئی بھی عمل کیا جائے تو اسے ایک ایشو کیوں بنا دیا جاتا ہے۔

  • کس کی ہدایت پر ایک جج صاحب سے باقاعدہ معافی  مانگی ،چیف جسٹس پاکستان کا انکشاف

    کس کی ہدایت پر ایک جج صاحب سے باقاعدہ معافی مانگی ،چیف جسٹس پاکستان کا انکشاف

    کس کی ہدایت پر ایک جج صاحب سے باقاعدہ معافی مانگی ،چیف جسٹس پاکستان کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پنجاب بار کونسل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر معاملے پر وکلا کو اعتماد میں لیتے ہیں،

    چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ وکلا کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،ہر معاملے پر وکلا کو اعتماد میں لیتے ہیں، وکلااور ججز کے درمیان دیوار کو گرا د یا ہے،نئی جدتیں ہیں جو نئی نئی راہیں نکال رہی ہیں،ججز کی تعیناتی پر وکلا کو اعتماد میں لیا گیا ،ججز، وکلا باہمی مشارت کے ساتھ انصاف فراہم کر رہے ہیں ،

    چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ وکلا حضرات کو جج صاحبان کے سامنے پرتشدد نہیں ہونا چاہیے ،انہی جمہوری اقدار سے ہم آگے بڑھیں گے ہم اپنے سسٹم میں جمہوری اقدار لے کر آئیں گے ،وکلا اور ججز میں کوئی تفریق نہیں ہے ، خواہش ہے کہ وکلا برادری سیکھنے کے عمل میں ثابت قدم رہے گی ایک کیس میں والد صاحب کی ہدایت پر ایک جج صاحب سے باقاعدہ معافی بھی مانگی مجھے خوشی ہوئی کہ وکلا برادری نے ہڑتال نہ کرنے کا اپنا وعدہ پورا کیا ،لاہور ہائیکورٹ کی خالی نشستوں پر بھی ججز کی تعیناتی جلد کرلیں گے ،عدالت اور وکلا کے مسائل میں وکلا کو اعتماد میں لیا جاتا ہے،

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاریخ کے اس موڑ پر کھڑے ہیں جہاں مختلف ادارے ہماری سرگرمیاں دیکھ رہے ہیں ،عدلیہ اور وکلا کو انصاف دلانے میں اپنی اپنی ذمے داریاں ادا کرنی چاہییں دادا کے مقدمے کا فیصلہ پوتے کے زمانے میں ہونے کا نظریہ ختم کیا جانا چاہیے بار کے ذمے داران کیلئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ،

  • مشکوک قرار دیئے گئے 262 میں سے کتنے پائلٹ کے لائسنس کلیئر قرار؟عدالت میں رپورٹ جمع

    مشکوک قرار دیئے گئے 262 میں سے کتنے پائلٹ کے لائسنس کلیئر قرار؟عدالت میں رپورٹ جمع

    مشکوک قرار دیئے گئے 262 میں سے کتنے پائلٹ کے لائسنس کلیئر قرار؟عدالت میں رپورٹ جمع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پائلٹ کی لائسنس منسوخی اور پی آئی اے سے برطرفی کیس میں وفاق کا تحریری جواب داخل کروا دیا گیا

    پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے کیس میں مشکوک قرار دیئے گئے 262 میں سے 172 پائلٹس کے لائسنس کلیئر قرار دے دیئے گئے،جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف کارروائی ایف آئی اے کے سپرد کردی گئی،وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا۔

    وفاق کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ 50 پائلٹس کے لائسنس تصدیق نہ ہونے کے باعث منسوخ کردیئے ، لائسنس منسوخ کرنے کی سمری وفاقی کابینہ سے بھی منظورکرلی گئی، ایف آئی اے جعلی پائلٹس کیخلاف کریمنل کارروائی کا آغاز کرے گی ،آرٹیکل 199 کے تحت جعلی لائسنس کے حامل پائلٹ کو ریلیف نہیں دیاجاسکتا،

    جواب میں کہا گیا کہ یورپی ایوی ایشن کی پابندیاں ریموٹ آڈٹ کے بعد ہی ختم ہو سکتی ہے۔ حکومت کاکہناہے کہ آڈٹ جنوری 2020 سے شروع ہونا شیڈول میں ہے،

    جواب میں سپریم کورٹ میں کیس کے فیصلے تک ہائیکورٹ میں کارروائی روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    واضح رہے کہ کراچی میں طیارہ حادثہ کے بعد وفاقی وزیر ہوا بازی نے ایوان میں کہا تھا کہ پائلٹ کے لائسنس جعلی ہیں اور اس کے بعد انکے خلاف ایکشن لیا گیا تھا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ کل 262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک تھے۔ جن میں سے 54 پائلٹس نے امتحان میں شرکت نہیں کی تھی۔28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ 193 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں اور38 پائلٹس نے ملتے جلتے ناموں سے لائسنس بنوارکھے ہیں جس کو چیک کیا جارہا ہے

    وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ انکوائری بورڈ نے مجھے جو نمبرز دیئے وہی میں نے ایوان اور کابینہ میں پیش کیے، 161 لوگوں کو شوکاز نوٹسز جاری ہوئے، 262 میں سے 28 پائلٹس کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا۔ جعلی ڈگریوں سے متعلق جو نمبر انکوائری رپورٹ میں تھے وہی سپریم کورٹ میں بھی دیئے ہیں۔

    وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن کےلائسنس ٹھیک تھے ان کو حاصل کرنے کا طریقہ ٹھیک نہیں تھا، اگرجعلی لائسنس بنےہیں تواس کا ذمہ دار سول ایوی ایشن ہی ہے۔ ہم نے بیوروکریسی میں بھی موجود گندگی کی صفائی کا مینڈیٹ لیا ہوا ہے، افسر شاہی کو بھی اپنے اثاثے ڈیکلیئر کرنےچاہیے وہ مقدس گائے نہیں ہیں۔

  • کیماڑی میں ایک بار پھر پراسرار زہریلی گیس کا اخراج،15 افراد ہسپتال منتقل

    کیماڑی میں ایک بار پھر پراسرار زہریلی گیس کا اخراج،15 افراد ہسپتال منتقل

    کیماڑی میں ایک بار پھر پراسرار زہریلی گیس کا اخراج،15 افراد ہسپتال منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے کیماڑی میں ایک بار پھر پراسرار زہریلی گیس کا اخراج ہوا ہے

    پندرہ سے زائد افراد سانس لینے میں دشواری ہر اسپتال منتقل کر دئیے گئے،تمام افراد کو ضیاء الدین کیماڑی لایا گیا یے ،کیماڑی کی فضاء آلودہ دکھائی دے رہی ہے لوگوں کو۔سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے

    عینی شاہدین کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ پر سویابین اور کرنکل کے جہاز لنگر انداز ہیں ،کراچی پورٹ کے برتھ نمبر دو۔تین پانچ پر کرنکل کے جہاز لنگر انداز ہیں ،کراچی پورٹ کے برتھ نمبر گیارہ اور بارہ پر سویابین۔کے جہاز لنگر انداز ہیں،سارے جہازوں کوایک ساتھ خالی کرنے پر فضاء گرد الود ہوگئی

    رواں برس ماہ فروری میں کیماڑی میں ہی زہریلی پراسرا گیس سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے،

    شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

    کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے

    کراچی میں زہریلی گیس کا پھر حملہ، ہلاکتیں 8 ہو گئیں،مریضوں میں اضافہ

    کراچی میں زہریلی گیس کہاں سے آئی؟ جوڈیشیل تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ گیا

    زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال

    زہریلی گیس کہاں سے خارج ہو رہی؟ سراغ لگا لیا گیا، مقدمہ درج

    زہریلی گیس سے اموات، معاملہ عدالت پہنچ گیا، درخواست دائر

    زہریلی گیس سے کراچی کے شہری پریشان، ہلاکتیں 9 ہو گئیں، تعلیمی ادارے، فیکٹریاں ،دکانیں سب بند

    زہریلی گیس، تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم،ڈاکٹرز کا کیا کہنا ہے؟

    سیپا نے تحقیقات کے بعد ایک مقام پر ہائیڈروجن سلفائیڈ کا سراغ لگایا تاہم، ریسرچ آف کیمسٹری جامعہ کراچی نے ہلاک افراد کے خون کے نمونوں کی جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ میں کہا کہ نمونوں میں سویابین ڈسٹ پایا گیا ہے، جو کہ انسانی صحت کے لیے خطرناک ہوتا ہے۔

  • مخالفین جمہوری حکومت ہٹانے کیلئے فوج پر دباؤ ڈال رہے ہیں:تمام ادارے میرے ساتھ ہیں : وزیراعظم عمران خان

    مخالفین جمہوری حکومت ہٹانے کیلئے فوج پر دباؤ ڈال رہے ہیں:تمام ادارے میرے ساتھ ہیں : وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:مخالفین جمہوری حکومت ہٹانے کیلئے فوج پر دباؤ ڈال رہے ہیں:تمام ادارے میرے ساتھ ہین : وزیراعظم عمران خان نے مخالفین کوپھرمایوس کردیا ،

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں منتخب وزیراعظم ہوں، فوج میرے ماتحت جبکہ دیگرادارے بھی ساتھ کھڑے ہیں۔ مخالفین جمہوری حکومت ہٹانے کے لیے فوج پر دباؤ ڈال رہے ہیں، ایسا کرنے والوں پر آرٹیکل چھ لگتا ہے۔

    ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے پاس بٹن نہیں کہ آن آف کرنے سے سب ٹھیک ہو جائے گا۔ جب اقتدار سنبھالا تو پاکستان کا قرضہ چھ ہزار ارب سے 30 ہزار ارب پر جبکہ ہمارے زرمبادلہ ذخائر صفر پر پہنچ چکے تھے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تبدیلی یہ ہے کہ جو بڑے بڑے نام تھے وہ سارے جیلوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ پہلی دفعہ ہوا کہ چوروں کو این آر او نہیں دیا گیا۔ فیٹف پر اپوزیشن نے 38 میں سے 34 شقوں میں ترمیم مانگی۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے فیٹف سے متعلق قانونی سازی پر بلیک میل کیا۔ میں ان کو این آراو دونگا تو پاکستان کا مستقبل تباہ کرونگا۔ ان کو ایک ایسا آدمی ملا ہے جو آخر تک جائے گا، ان کو چھوڑے گا نہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ یہ اپوزیشن والے میرے نہیں بلکہ پاکستان اوراہل پاکستان کی اپوزیشن ہیں ، میں اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ اس ملک کے لیے کوشاں ہوں یہ سمجھتے ہیں کہ اگرعمران خان اس بحران سے نکل گیا تو پھران کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی

    ان کا کہنا تھا کہ اگر میں ان کی تجویز کردہ ترامیم کو مان لیتا تو ان پر کیسز ختم ہو جاتے۔ نواز شریف اور آصف زرداری نے ایک دوسرے پر کیسز بنائے۔ یہ فوج پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ جمہوری حکومت کو ہٹا دو۔ یہ آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا کیس ہے۔ فوج حکومت کا ادارہ اور میرے ماتحت ہے، میں وزیراعظم ہوں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک کوعدم استحکام کرنے میں بیرونی اوراندرونی دشمن ایک ہی زبان بول رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں پھرکہہ رہا ہوں کہ پاکستان اللہ کے فضل وکرم سے سلامت ہے سلامت رہے گا ،

  • نقاب اترگئے، میشا شفیع جھوٹی عورت، کیا کوک سٹوڈیو اور ویلیو ساؤنڈ اسٹیشن فارغ کرے گا ؟ مبشر لقمان کا کھلا چیلنچ

    نقاب اترگئے، میشا شفیع جھوٹی عورت، کیا کوک سٹوڈیو اور ویلیو ساؤنڈ اسٹیشن فارغ کرے گا ؟ مبشر لقمان کا کھلا چیلنچ

    نقاب اتر گئے، میشا شفیع جھوٹی عورت، کیا کوک سٹوڈیو اور ویلیو ساؤنڈ اسٹیشن فارغ کرے گا ؟ مبشر لقمان کا کھلا چیلنچ

    باغی ٹی وی :سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی تازہ یو ٹیوب ویڈیو میں کہا ہے کہ کچھ دن پرانی اسٹوری ہے آپ سب کی نظر سے گزری ہوگی ۔ کہ میشاء شفیع اور علی ظفر والے معاملے میں ایف ائی اے نے تفتیش کے بعد چالان مکمل کرکے پراسکیوشن کو جمع کروا دیا ہے۔ چالان میں گلوکارہ میشا شفیع ۔ ادکارہ عفت عمر سمیت آٹھ ملزمان کو نامزد کیا گیا۔۔ پر کمال ہے یار اس ملک میں سب چپ ہیں خاموش ہیں ۔ کسی نے velo sound station ہو یا کوک اسٹوڈیو میشاء شفیع کو نہیں نکلا کسی نے ٹویٹر پر کوئی ٹرینڈ نہیں بنایا ۔ کسی نے ٹی وی پر آکر مگر مچھ کے آنسو نہیں بہائے ۔ کیوں ۔

    یہ تو اب ثابت ہوچکا ہے کہ میشاء شفیع نے جھوٹے الزامات لگائے تھے علی ظفر پر ۔ یہاں کوئی مرد ہوتا تو اسکو نوکری سے بھی نکلواتے ۔ اسکا دانہ پانی بھی بند کرواتے ۔ سوشل بائیکاٹ بھی کرواتے ۔ اورسوسائٹی میں اسکو ذلیل وسوا علیحدہ کیا جاتا ۔ چاہے اس پر الزام ہی ہوتا ۔ پر میشاء شفیع پر تو ثابت ہوچکا ہے کہ وہ جھوٹی ہیں ۔ کوک اسٹوڈیو اور Velo sound station ڈھیٹ ہوچکے ہیں ۔ یہ اس ملک کے مرد کو ذلیل کروانا چاہتے ہیں یہ غیر ملکی ایجنڈے پر عمل کررہے ہیں ۔ پاکستان میں نہ ہی عورت کی عزت کو مسئلہ ہے نہ ہی مرد کو ۔ مگر یہ تلے بیٹھے ہیں کہ مرد کو ذلیل کرکے رکھ دیا جائے ۔ اور عورت کو مظلوم ثابت کیا جائے ۔ چاہے وہ کتنی ہی بڑی جھوٹی ہو ۔ میں تو تمام مردوں سے گزارش کروں کا بائیکاٹ کوک اسٹوڈیو اور بائیکاٹ velo sound station کا ٹرینڈ بنائیں ۔ کیونکہ جب تک ان جیسے لوگ میشاء شفیع جیسی جھوٹی عورت کو سپورٹ کرتے رہیں گے ۔ ایسے ہی یہ سلسلہ چلتا رہے گا اور ایسی ہی جھوٹی میشاء شفیع جیسی عورتوں کی وجہ سے جو صحیح اور حقدار مظلوم عورتیں اور بچیاں ہیں انکو بھی انصاف نہیں مل پاتا ۔

    ۔ کیا veloاور کوک اسٹوڈیو کے کافی نہیں کہ پاکستان کے سب سے بڑے انوسٹی گیشن کے ادارے ایف آئی اے نے میشاء شفیع کو جھوٹا ثابت کردیا ہے ۔

    ۔ میشا ء شفیع اور اس کے گینگ کی جانب سے علی ظفرکے خلاف فیس بک ، ٹویٹر سمیت دیگر شوشل سایٹس پر کردار کشی کرنے والی پروپیگنڈہ کمپین چلا کر انکو اور انکے فینز کو ذہنی اذیت دی گئی ۔ کیا اسکا ازالہ ہوسکتا ہے ۔ میں توتمام انڈسٹری سے درخواست کروں گا کہ میشاء شفیع جیسے کرداروں کا مکمل بائیکاٹ کرے ۔

    اب میشاء شفیع ۔ کوک اسٹودیو ۔ velo sound stationوالے ۔ وہ بے ہودہ پوسٹرز والی آنٹیاں سب غائب ہیں ۔ سب روپوش ہیں ۔ اب کوئی میڈیا پر آکر نہیں بتا رہا ہے کہ میشاء شفیع جھوٹی ثابت ہوچکی ہے ۔ اب کوئی یہ نہیں بتا رہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے سپراسٹار کے خلاف باقاعدہ ایک منظم کمپین چلائی گئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے نام کو بدنام کیا گیا ۔

    وہ جو میشاء شفیع کہا کرتی تھی کہ اب خاموش رہنے کا رواج ختم ہوگیا ہے ۔ وہ کہاں گیا ۔ میشاء جی آئیں میڈیا پر اور جواب دیں ۔ میرا کھلا چیلنج ہے میشاء شفیع کو ۔۔۔ میں تمام سوال پہلے ہی لکھ کر آپکو بھیج دیتا ہوں ۔ آئیں اور آکر جواب دیں ۔ کہ آپ جھوٹ پکڑا گیا ہے ۔ ہے کوئی جواب .. اس ملک میں جو عورت مظلوم ہے صرف اسکو مظلوم بنائیں ۔ میشاء شفیع جیسی جھوٹی عورتوں کو مظلوم بنا کر پیش نہ کریں۔

    ۔ آخر میں ۔۔۔ اپنے تمام چاہنے والوں ۔ دوستوں ۔ عزیوں ۔ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ جب تک میشا شفیع کو کوک اسٹوڈیو اور velo sound station والے باہر نہیں نکلتے ۔ ان کا بائیکاٹ کریں ۔ میں ٹویٹر پر اس حوالے سے ٹرینڈ بھی بنوانے کی کوشش کروں گا اور تمام صحافیوں اور خصوصاً یوٹیوبرز سے درخواست کرتا ہوں کہ اس اسٹوری کو اچھی طرح گھنگھالیں اور ان بدنما کرداروں کو بے نقاب کریں

  • ڈارون کی تھیوری ؟ بندر سے انسان تک کا سفر مسنگ لنک کہاں ہیں؟ مبشر لقمان کے اہم سوالات

    ڈارون کی تھیوری ؟ بندر سے انسان تک کا سفر مسنگ لنک کہاں ہیں؟ مبشر لقمان کے اہم سوالات

    ڈارون کی تھیوری ؟ بندر سے انسان تک کا سفر مسنگ لنک کہاں ہیں. ؟ مبشر لقمان کے اہم سوالات

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، سینئراینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی تازہ یو ٹیوب ویڈیو میں‌ کہا ہے کہ آج میں آپ سے ایک سوال پوچھنے جا رہا ہوں اس کا آپ ہی جواب دیں گے، سوال یہ ہے کہ آپ ڈارون کی تھیوری بارے کیا سوچتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ میں الحمدللہ مسلمان ہوں‌اور میری اس بارے سوچ کلیئر ہے کہ انسان کیسے تخلیق ہوا . لیکن جو شخص مومن نہیں‌ ہے وہ اس بارے میں کیا سوچتا ہے.
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ مجھے کمینٹس سیکشن میں‌اپنی رائے دیجیے گا کہ واقعی انسان بندر سے بنا ہے. ؟ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلی اور سادہ سی بات یہ ہے کہ آج کے دور میں‌ بھی بندر ہیں‌آج کے دور میں بھی انسان ہیں‌ آج کے دور میں بندر انسان کیوں نہیں‌ بن جاتے . اگر یہ ارتقائی عمل جاری ہے تو آج کیوں‌نہیں ‌ہے .
    اسی طرح ان کا کہنا تھا کہ ہمیں‌ڈائنو سار کے ڈھانچے میوزیم میں‌ ملتے ہیں‌ ان کے چمڑے تک ملتے ہیں‌ لیکن ان بندروں‌ کے جو انسان بنے ان کے ڈھانچے نہیں ملتے جو ارتقائی عمل کے دوران تھے وہ کیوں‌ نہیں‌ ملتے . کسی عجائب گھر میں وہ کیوں‌ نہیں‌ ہیں. .

    مبشر لقمان نے سوال اٹھایا کہ آج کے دور میں بندر اور انسان تک کے سفر کا اتنا مسنگ لنک کیوں ہے . ہمیں ہسٹری سے دار پتا چلا جاتا ہے اس بارے میں مجھے علم نہیں‌ ہے اگر کسی کو علم ہو تو ضرور مطلع کرے گا. پوری دنیا بھی مل کر اس مسنگ لنک کو مکمل نہیں‌ کر سکتی . پھر آج کیوں یہ بندر انسان نہیں‌ بنتے اگرمانا کہ میرے علم میں‌نہ ہو اگر آپ کے علم ہو کہیں‌ تو ضرور بتائیے گا.
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ بندر کو جتنا مرضی سدھا لیں . لیبارٹری میں اس کی تربیت کرلیں لیکن وہ انسان کی طرح کام نہیں کر سکتا . وہ ذہانت والے کام نہیں‌کرے گا چاہے آپ دنیا بھر کی آرٹیفشل انٹیلجنس اس میں ڈال لیں. بندر چائے تو پی لے گا لیکن چائے بنا نہیں سکتا . ڈسمن مورسن نے کہا ہے چار ٹانگوں پر تیز چلا جاتا ہے. حرکت تیز ہوتی ہے تو پھر پڑی تھی کہ انسان جو کہ بندر سے بنا ہے وہ اپنی حرکت کو دو ٹانگوں پر کر لیتا اور سست ہو جاتا یہ سوال بھی کافی اہم ہے. اسی طرح جب چار ٹانگوں والا جانور ہوتا ہے وہ زمین کے قریب ہوتا ہے اور اس کا منہ اور ناک زمین کے نزدیک ہوتا ہے وہ دور سے آتے ہوئے شخص کو آہٹ جلد سن لیتا ہے اور سی طرح اس سونگھنے کی اہلیت بھی زیادہ ہوتی ہے. تو کیا دو ٹانگوں پر آکر اس نے یہ سب گنوا لینا تھا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈارون ہمیں‌کو کوئی سائنسی دلیل نہیں‌دی بس ایک نظریہ ہے اور تھیوری ہے . جس کو ماننے کو کوئی لاجیکل ریزن نہیں ہے. ڈارون نے اس نطریے کوئی دلیل نہیں دی کہ یہ تبدیلی کی چین اس طرح ہے اور میں‌کیون‌اس کو مانوں اور کوئی احمق ہی ہو گا جو اس کو بنا دلیل کے مان لے گا.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ جو مسنگ لنک ہیں ان کو کیسے جسٹی جائی کیا جاسکتا ہے اگر آپ میں‌سے کسی کے علم میں‌ ہو تو لازمی بتائیے گا. ہو سکتا ہے کہ ہمارے سوالات کے جواب مل جائیں ہم اس پر مزید تحقیق کرنا چاہیتے ہیں اور پھر دوسروں کے سامنے بھی شیئر کریں گے.