Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آصفہ بھٹو جلسہ گاہ روانہ،کون بنا ڈرائیور؟ آصفہ نے کیا لگایا پہلا نعرہ؟

    آصفہ بھٹو جلسہ گاہ روانہ،کون بنا ڈرائیور؟ آصفہ نے کیا لگایا پہلا نعرہ؟

    آصفہ بھٹو جلسہ گاہ روانہ،کون بنا ڈرائیور؟ آصفہ نے کیا لگایا پہلا نعرہ؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گیلانی ہاؤس سے پیپلز پارٹی کی ریلی شروع ہو گئی ہے

    اختر مینگل اور افتخار حسین کنٹینر پر موجود ہیں، آصفہ بھٹو جلسہ گاہ روانہ ہوچکی ہیں، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی گاڑی ڈرائیو کر رہے ہیں،آصفہ بھٹو جلسہ گاہ جانے کے لئے نکلیں تو پی پی کے جیالوں نے انکا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر آصفہ نے کارکنان سے مخاطب ہوئے کہا کہ چلو چلو جلسہ گاہ چلو،آصفہ بھٹو مائیک پر نعرے بھی لگوا رہی ہیں،آصفہ زرداری نے گونیازی گو کے نعرے لگوائے.
    @MumtaazAwan

    دوسری جانب پی ڈی ایم کے کارکنان نے گھنٹہ گھر چوک میں رکاوٹیں ہٹانا شروع کردی ہیں ، واٹر ورکس روڈ پر لگی رکاوٹیں ،ٹریکٹر ٹرالی کو ہٹا دیا گیا ہے ،کارکنان کی ایک بڑی تعداد کے سامنے پولیس بے بس ہو گئی اورپیچھے ہٹ گئی ، پی ڈی ایم کے کارکن قاسم باغ میں داخل ہو گئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کراچی سے ملتان پہنچی تھیں۔ صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعیدغنی ، وزیر اطلاعات سندھ ناصرشاہ، ایم این اے شگفتہ جمانی بھی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔ آصفہ بھٹو زرداری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ملتان پہنچیں۔ آصفہ بھٹو پیپلزپارٹی جلسے میں بلاول بھٹو کی نمائندگی کریں گی، وہ جلسے میں پی ڈی ایم قیادت کا استقبال کرینگی۔

    اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج پنجاب کے شہر ملتان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گا ,ملتان میں پی ڈی ایم کی جانب سے قافلوں کی آمد کا شیڈول طے پاگیا ہے، ملتان میں سیاسی پارہ گزشتہ3 دن سے مسلسل بڑھ رہا ہے اور درجنوں کارکن گرفتار ہیں۔ ابھی تک قاسم باغ میں اسٹیج نہیں لگ سکا اور نہ ہی کرسیاں پہنچ سکیں۔ اسٹیڈیم سے پی ڈی ایم جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز بھی اتار دئیے گئے

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

    ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

    بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

    مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

    آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

    آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

    پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

    علی قاسم گیلانی کی درخواست ضمانت پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

    دوسری جانب مریم نواز کا قافلہ ملتان کے قریب پہنچ گیا ،اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیئے گئے ،اسٹیڈیم میں تمام بجلی کے. کشن منقطع ہیں ،پی ڈی ایم کے لیے ساونڈ سسٹم اور بجلی ایک بڑے مسئلہ ہو گا ،علی قاسم گیلانی کی ضمانت اور رکاوٹوں کے بعد کارکنان زیادہ چارج دکھائی دے رہے ہیں

    قبل ازیں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ رکاوٹیں ہٹانے کا عدالتی فیصلہ قانون کے عین مطابق ہے،عدالت اور ہم دونوں چاہتے ہیں کہ جلسہ ہو،جے یو آئی ف کے رضا کار قوم کے خدمت گزار ہیں ،یہ اسکواڈ نہیں ،مجھے گرفتار کرنے سے پہلے گرفتار کرنے والوں کو گرفتار کرلیں گے ،رکاوٹیں ،موبائل فون سروس اوردیگر پابندیاں کام نہیں آئیں گی .جلسے کا تمام نظم و ضبط بہترین ہو گا،

  • ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے،مولانا فضل الرحمان

    ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے،مولانا فضل الرحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کہا ہے کہ جلسہ کرنے تک یہاں سے نہیں جائیں گے،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ رکاوٹیں ہٹانے کا عدالتی فیصلہ قانون کے عین مطابق ہے،عدالت اور ہم دونوں چاہتے ہیں کہ جلسہ ہو،جے یو آئی ف کے رضا کار قوم کے خدمت گزار ہیں ،یہ اسکواڈ نہیں ،مجھے گرفتار کرنے سے پہلے گرفتار کرنے والوں کو گرفتار کرلیں گے ،رکاوٹیں ،موبائل فون سروس اوردیگر پابندیاں کام نہیں آئیں گی .جلسے کا تمام نظم و ضبط بہترین ہو گا،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان کے جلسے کو روکنے کیلئے پی ڈی ایم کے قائدین کو گرفتار کیا جا رہا ہے لیکن میں بتانا چاہتا ہوں گرفتاریوں سے تحریکیں کم نہیں بڑھتی ہیں رضاکار اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں، ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے،

    دوسری جانب ملتان میں پی ڈی ایم کے کارکن ٹولیوں اور ریلیوں کی صورت میں مختلف مقامات پر اکٹھے ہو رہے ہیں۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم کی طرف پہنچنے والے کارکنوں کو منتشر کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ گیلانی ہاؤس کے باہر پی پی کے جیالوں کی بڑی تعداد موجود ہے،پی ڈی ایم اکے رہنما اختر مینگل، ناصر حسین شاہ اور محمود اچکزئی گیلانی ہاﺅس میں موجود ہیں

    پی‌ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کچھ دیر میں مدرسہ قاسم العلوم کیلئے روانہ ہوں گے جہاں سے وہ ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ کی طرف چلیں گے ،پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو گیلانی ہاﺅس پہنچ چکی ہیں جہاں ان کی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہوئی ہے ، آصفہ بھٹو گیلانی ہاﺅس سے ریلی کی شکل میں چوک گھنٹہ گھر کی طرف روانہ ہوں گی جبکہ مریم نوازشریف بھی ملتان کیلئے لاہور سے روانہ ہو چکی ہیں وہ چونگی نمبر نو سے ریلی کی شکل اختیار کرتے ہوئے آگے بڑھیں گی ۔

    اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج پنجاب کے شہر ملتان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گا ,ملتان میں پی ڈی ایم کی جانب سے قافلوں کی آمد کا شیڈول طے پاگیا ہے، ملتان میں سیاسی پارہ گزشتہ3 دن سے مسلسل بڑھ رہا ہے اور درجنوں کارکن گرفتار ہیں۔ ابھی تک قاسم باغ میں اسٹیج نہیں لگ سکا اور نہ ہی کرسیاں پہنچ سکیں۔ اسٹیڈیم سے پی ڈی ایم جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز بھی اتار دئیے گئے

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

    ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

    بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

    مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

    آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

    آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

    پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

    علی قاسم گیلانی کی درخواست ضمانت پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

    دوسری جانب انتظامیہ نے بھی کمر کس لی، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دئیے گئے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کئی شہروں میں پکڑ دھکڑ کی گئی۔ پولیس نے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں نواز لیگ کی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی، گھنٹہ گھر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا

  • ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

    ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

    ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج پنجاب کے شہر ملتان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گا

    ملتان میں پی ڈی ایم کی جانب سے قافلوں کی آمد کا شیڈول طے پاگیا ہے، بلاول زرداری کیجگہ آصفہ بھٹو صبح 11 بجے گیلانی ہاؤس سے ریلی کی صورت میں قاسم باغ روانہ ہونگی۔ مولانا فضل الرحمان بھی جامعہ قاسم العلوم سے 11 بجے روانہ ہونگے۔ مریم نواز ملتان 9 نمبر چونگی پر 11 بجے پہنچیں گی۔

    ملتان میں سیاسی پارہ گزشتہ3 دن سے مسلسل بڑھ رہا ہے اورعلی قاسم گیلانی سمیت درجنوں کارکن گرفتار ہیں۔ ابھی تک قاسم باغ میں اسٹیج نہیں لگ سکا اور نہ ہی کرسیاں پہنچ سکیں۔ اسٹیڈیم سے پی ڈی ایم جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز بھی اتار دئیے گئے

    دوسری جانب انتظامیہ نے بھی کمر کس لی، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دئیے گئے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کئی شہروں میں پکڑ دھکڑ کی گئی۔ پولیس نے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں نواز لیگ کی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی، گھنٹہ گھر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا۔

    بہاولپور سے ملتان آتے ہوئے جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر روڈ بلاک کر دیئے گئے، مختلف علاقوں میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ،ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے پہلے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کے لیے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں منگوالی گئی ہیں۔

    شہر میں بیشتر مقامات پر کنٹینر لگاکر سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے جس سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نشتر روڈ سے گیلانی ہاؤس جانے والا راستہ سیل کردیا گیا اور دوسرے راستے کو بھی سیل کیا جارہا ہے، راستہ بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے

    قبل ازیں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ، ملازمین کو زخمی کرنے اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔بہاولنگر میں پی ڈی ایم کے آج ملتان میں ہونے والے جلسے سے قبل (ن) لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کے 37 کارکن کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے اسٹیڈیم پر حملہ اور قبضہ کرنے پر 80 افراد نامزد اور 1800 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر ڈالی۔ جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹے، جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی، عبدالرحمان کانجو نامزد ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔ علی قاسم گیلانی، زاہد بہار ہاشمی، سعد کانجو سمیت 70 افراد حوالات میں ہیں اور سابق وزیراعظم کے بیٹے علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کے لیے جیل میں بھیج دیا گیا ہے

    فیصل آباد میں ورکرز کنونشن روکنے کیلئے سابق ایم این اے میاں عبدالمنان کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا، ایم این اے عائشہ رجب اور رہنما این اے 109 مزمل سرور ڈوگر کے گھر پر بھی ریڈ کیا گیا۔ سٹی صدر شیخ اعجاز کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔وہاڑی میں تہمینہ دولتانہ کے دفتر اور دیگر مقامات پر چھاپوں کے دوران 13 لیگی کارکن دھر لئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ بوکھلاہٹ میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی پکڑ کر لے گئی، مشتعل کھلاڑیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔گگو منڈی میں ایم پی اے یوسف کسیلیہ کے بھائی سمیت متعدد افراد گرفتار کر لئے گئے۔ حمد پور شرقیہ میں جے یو آئی ف اور پی پی پی کے 11 عہدیداران اور کارکن پکڑے گئے۔ پیر محل سے پی پی رہنما رانا جمیل کو حراست میں لیا گیا۔ خانیوال میں نواز لیگ کے مقامی رہنما رانا سلیم کی فیکٹریوں پر چھاپے کے دوران ڈرائیور و دیگر ملازمین کو دھر لیا گیا۔

    نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ ووٹ چور ٹولہ جلسے روکنے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہا ہے، انہوں نے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، حکومت غیر قانونی راستے اختیار کر رہی ہے، ووٹ چوری کر کے آنیوالی حکومت ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے، حکومت فسطائی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عوام نالائق ٹولے کے خلاف اپنا فیصلہ سنا چکے، جس جنگ کی آپ نے شروعات کی پی ڈی ایم اس کا اختتام کریگی، جلسہ ناکام بنانے کیلئے راستے بند کر دیئے گئے، کورونا میں اسد عمر، فردوس عاشق اور وزیراعظم خود جلسے کرتے ہیں، عمران خان کورونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ڈی ایم کا احتجاج پر امن ہے، پی ڈی ایم کے کسی بھی جلسے میں گملہ تک نہیں ٹوٹا.

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے پی ڈی ایم کا آج ملتان میں جلسہ ہو کر رہے گا ۔ جو بھی راستے میں آیا اس کی قوت توڑیں گے۔کارکنوں کو ڈنڈا استعمال کرنے والوں کے خلاف ڈنڈا اٹھانے کی اجازت ہے۔ جلسہ گاہ کا رخ نہ کر سکے تو جیلیں بھر دیں گے۔حکومت چاہتی ہے ہم جنوری سے پہلے لانگ مارچ کریں۔ جلد اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو اس کی اوقات بتائیں گے.

    واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے تیس نومبر کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم انتظامیہ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کو دیکھتے ہوئے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور گزشتہ روز کہنہ قاسم باغ کے اطراف میں کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیئے گئے تھے۔

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اب تک گجرانوالہ، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں جلسے کر چکا ہے اور اس نے تیس نومبر کو ملتان اور تیرہ دسمبر کو لاہور میں جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے

    ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

  • کرونا سے سابق صوبائی وزیر چل بسے

    کرونا سے سابق صوبائی وزیر چل بسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، دوسری لہر میں اہم سیاسی شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہے، اب خبر آئی ہے کہ سابق صوبائی وزیر کی کرونا سے موت ہو گئی ہے

    ایم کیو ایم کے رہنما عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کر گئے،رہنما ایم کیو ایم کچھ دنوں سے کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے، عادل صدیقی صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔عادل صدیقی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر اور سابق رکن سندھ اسمبلی تھے ،عادل صدیقی کو تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیاتھا ،سابق رکن سندھ اسمبلی عادل صدیقی پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے ،عادل صدیقی گزشتہ ماہ ہی طویل عرصے بعد وطن واپس آئے تھے

    عادل صدیقی 1963 میں کراچی میں پیدا ہوئے اور جامعہ کراچی سے گریجویشن کیا جبکہ عادل صدیقی 2002 سے 2007 تک صوبائی وزیر رہے،عادل صدیقی 2008 کی صوبائی حکومت میں بھی صوبائی وزیر رہےجبکہ 2013سے 2018 تک بھی حلقہ پی ایس 100ممبر صوبائی اسمبلی رہے،عادل صدیقی 2016 سے دبئی میں خودساختہ جلاوطنی کاٹ رہے تھے اور چند روز قبل ہی وطن واپس آئے تھے۔

    ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فیصل سبزواری اور دیگر نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کرونا کے بڑھتے ہوئے حملے: سمارٹ لاک کا زمانہ پھرشروع: تفصیلات جاری

    کرونا کے بڑھتے ہوئے حملے: سمارٹ لاک کا زمانہ پھرشروع: تفصیلات جاری

    لاہور:کرونا کے بڑھتے ہوئے حملے:سمارٹ لاک کا زمانہ پھرشروع:تفصیلات جاری ،اطلاعات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد اب پھر سے لاک ڈاون کی حکمت عملی اپنانے پرغورکیا جارہا ہے ،یہ لاک ڈاون کہاں لگایا جارہا ہے اس کے لیے زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوںکی فہرست جاری کردی گئی ہے

    ذرائع کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاہور کے 26علاقوں،راولپنڈی کے 15،ملتان کے7،لیہ کے 5،سرگودھا کے4،گوجرانوالہ کے 3،فیصل آباد کے4،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 3 اورمیانوالی کے2علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی طرف سے کہا گیا ہے کہ واپڈا ٹاؤن لاہور،بحریہ ٹاؤن میں اغوری بلاک،عمر بلاک،شاہین بلاک،سفاری بلاک،گل بہار بلاک،گل مہر بلاک،بابر بلاک،اورسیز بلاک عسکری 10میں سیکٹرC&Dکو بند کر دیا گیا ہے ، ادھر لاہور میں DHAفیز3 میں X,Y,Z, فیز5میں سیکٹرA&Gفیز6 میں سیکٹرD, کیولری گراونڈمیں گلی نمبر7 اور8 میں لاک ڈاون لگایا جارہا ہے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پنجا ب کوآپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹی میں بلاک C,D،عسکری 15،طارق بلاک گارڈن ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن اور فتح گڑھ کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

    لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ میں پیپلز کالونی کے بلاک Xاور بلاک Yکو بند کر دیا گیا جبکہ لیہ میں اسلم موڑ،محلہ شیخ والا،ایمپلائی کالونی،احمد لرننگ سکول سٹریٹِ219چک نوکاکڑ اورچوک339ٹی ڈے اے کوبند کیا جائے گا۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ذرائع کا کہنا ہےکہ میانوالی میں محلہ سادات پکی شاہ مردان جبکہ فیصل آباد میں محلہ کوہ نور،مدینہ ٹاؤن،پیپلزکالونی نمبر2اور بلاک 8سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کوبند کیاگیاہے

    جبکہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محلہ اسلام نگر،محلہ شاہ حسین،محلہ چھار، سرگودھا میں سٹریٹ6 بلاکX سیٹلائٹ ٹاؤن،مقام حیات کالونی اور بلاک اے سلطان کالونی شامل ہیں۔

    کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کوکنٹرول کرنے کےلیے راولپنڈی میں برکی جدید،جرموتی کالان،دریالاکاکھی،محلہ زارگاران، دولتہ،ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، مرزاکالونی،ٹینک بھاٹہ،گلی نمبر3بلاک اے تہماسم آبادکے علاقوں کو بند کیاجائے گا۔بلاک ڈی سیٹلائٹ ٹاؤن،نیومال پور،شاہین ٹاؤن فیز2پراچہ چوک ڈھوک کنگال،گلزارقائدسٹریٹ 17ِِ، فاروق اعظم روڈشمس آباد اور لالہ رخ واہ کینٹ ٹیسلا کے علاقے شامل ہیں۔

    جنوبی پنجاب میں ملتان میں گرین ایونیوہاؤسنگ سوسائٹی،بلاک سی پیر ممتاز آباد،صدیق بلاک گلی نمبر 1اسلام پورہ،بلاک اے قاسم روڈکینٹ، شیر شاہ روڈ تونسہ سٹریٹ گارڈن ٹاؤن، گلگشت کالونی اور شاہ رکن عالم بلاک سی کوبند کیا جارہا ہے۔

    ان علاقوں میں اس دوران کن امور کو بجالانے کی اجازت اورکن سے بچنا ضروری ہے اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتاتے ہوئے کہاہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر)نجی اور سرکاری (بند رہیں گے۔علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔

    ذرائع کے مطابق گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے آخر میں کہاکہ احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے

  • ایران سے دشمنی:اسرائیل اپنی فوج کوفارسی زبان سکھانے لگا

    ایران سے دشمنی:اسرائیل اپنی فوج کوفارسی زبان سکھانے لگا

    تل ابیب :ایران سے دشمنی:اسرائیل اپنے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کوفارسی زبان سکھانے لگا ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جرنیلوں کی مدد سے ایران کے معاملات پرنظررکھنے کے لیے فارسی زبان سکھائی جانے لگی ،

    ذرائع کے مطابق اسرائیل ایک ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل کے ایک پروجیکٹ کے ذریعے اپنے طویل عرصے سے دشمن ایران کی زبان اور پالیسیوں میں اپنے ماہرین کے کوبہتراندازمیں ایرانی امور کے ماہربنانے کے کے لیے کوشاں‌ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالےسے یہ معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج کے بریگیڈ جنرل (ریٹائرڈ) پینی شمیلووچ سن 2014 سے مرکزی شہر پیٹہ تکوا کے بین گورین ہائی اسکول میں ایران پروگرام چلا رہے ہیں۔ اسرائیل کے پہلے وزیر اعظم ڈیوڈ بین گوریان کے نام سے منسوب یہ اسرائیل کا واحد سرکاری ہائی اسکول ہے جس میں ایک ماہر خصوصی فارسی زبان پرعبوررکھنے والا استاد ، انسٹرکٹرتعینات ہے

    اسکول میں حکومت کی طرف سے منظور شدہ "ایران ، سلامتی اور انٹلیجنس” پروگرام میں تقریبا ہرسال 50 نوجوان تربیت حاصل کرتے ہیں جن میں سے 900 سے زائد طلبا کویہ کورس کروایاجاچکا ہے

    ایران میں پیدا ہونے والی اسرائیلی استاد حنا جہاںفوروز بین گورین ہائی اسکول میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کوفارسی پڑھاتی ہیں۔

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہفتے میں پانچ گھنٹے طلبا فارسی میں پڑھنا ، لکھنا اور بولنا سیکھایا جاتا ہے ۔

    اسرائیلی رپورٹس کے مطابق دو ہفتوں‌کے اندریہ اسرائیلی لگ بھگ 15 الفاظ حفظ کرتے ہیں ، تاکہ وہ دو سالہ کورس کے اختتام پر فارسی میں بنیادی گفتگو کرسکیں۔

    یہ پروگرام 16 اور 17 سالہ اسرائیلی نوجوانوں کوایران اسرائیل دشمنی کے تناظرمیں تعلیم دیتے ہیں اورپھرخطے کیصورت حال کے مطابق فارسی زبان کے گرسکھائے جاتے ہیں‌

    اس موقع پر یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ عربی زبان کواسرائیل میں‌ اختیارمضمون کی حیثیت حاصل ہے اوریہ میٹرک تک سکھائی جاتی ہے، جبکہ انگریزیی اسرائیلیوں کولازمی مضمون کے طورپرسکھائی اورپڑھائی جاتی ہے

     

     

    اس سکول میں زیرتعلیم طالبعلموں کوایران اسرائیل دشمنی کے تناظرمیں فارسی زبان نہ صرف سکھائی جارہی ہے بلکہ یہ بھی سکھایا جارہا ہےکہ ایران میں جاکرکیسے کام کرنا ہے ، ان بجوں کی فوج میں شمولیت بھی خاصی اہمیت کی حامل ہوتی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ فارسی سیکھنے والوں کا ایک الگ انٹیلی جنس یونٹ ہے جوایران کومانیٹرکرنے کےلیے بھرتی کیے جاتے ہیں

    اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی سروس شن بیٹ میں ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل پینی شمیلووچ کو اسرائیل کے شہر پیٹہ تکوا میں ایران کے بارے میں ملک کے واحد ہائی اسکول پروگرام کے نگران کی حیثیت سے ایک خصوصی ہدف بھی دیا گیا ہے

    ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل پینی شمیلووچ کہتے ہیں کہ "مجھے نہیں معلوم کہ ہمارے اور ایران کے مابین کب اور کب امن ہوگا۔” "لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ ضروری ہے کہ اسرائیل میں ، بہت سے ایسے افراد ہوں گے جو جانتے ہوں گے کہ ایران کیا ہے ، اور جو ایران اور اسرائیل کے مابین تعلقات کے معاملے میں اثر انداز ہوسکتے ہیں اور سرگرم عمل رہ سکتے ہیں۔”

    https://www.youtube.com/watch?v=58lwOE5o3b0

     

    اسرائیل صرف ان مٹھی بھر ممالک میں سے ایک ہے جہاں مردوں اور عورتوں کے لئے فوجی ٹریننگ لینا فرض ہے۔ 18 سال کی عمر سے مردوں کو دو سال اور آٹھ ماہ تک خدمات انجام دینا ہوتی ہیں‌ جب کہ خواتین کو بھی دوسال فوج میں اسرائیلی قوم کے لیے خدمات سرانجام دینا ضروری ہے ۔ انٹیلی جنس کام کرنے والی فارسی صلاحیتوں کے حامل افراد کو زبان میں مزید مہارت حاصل کرنے کے لیے فوج سے اضافی زبان کی تربیت حاصل ہوتی ہے۔

     

    اس حوالے سے وائس آف امریکہ بھی ایک رپورٹ جاری کرچکا ہے وہ بھی باغی ٹی وی کی اس خصوصی رپورٹ کی تصدیق کرتا ہے 

     

     

     

    ایک ایرانی نژاد اسرائیلی گلوکارہ اور معلم ہننا جہانفوز ہائی اسکول میں فارسی زبان اور ثقافت کی تعلیم دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیلیوں کوفارسی زبان سکھا کران میں جنگ اوردشمن کی نقل وحرکت کو بغوردیکھنے پرکھنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں‌

    جہانفوز کہتی ہیں کہ میری پہلی اورآخری خواہش اورکوشش یہ ہے کہ اسرائیل سلامت رہے۔ "اور دوسری بات۔ اگر ہم اسرائیل میں ایرانی عوام اورایرانی طالبعلموں کے لیے کچھ کرسکیں

    جہانفوز کہتی ہیں کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے فارغ التحصیل افراد ایران کے لوگوں کو ان کے دوست کے طور پر دیکھیں ، یہاں تک کہ کچھ اس کی حکومت کے بارے میں انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرکے مہمان خصوصی،ملکی صورتحال پربریفنگ

    وزیراعظم عمران خان آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرکے مہمان خصوصی،ملکی صورتحال پربریفنگ

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرکے مہمان خصوصی،ملکی صورتحال پربریفنگ ،اطلاعات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس
    آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ،یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل بتایا جارہا ہے ،

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی میں شرکاء کا استقبال کیا۔اجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا،وزیراعظم عمران خان نے قوم کے ان سپوتوں کو سلام عقیدت ومحبت سے یاد کیا

    واضح رہے کہ آج وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ہمراہ ہیڈکوارٹرز آئی ایس آئی کا دورہ کیا۔

  • علامہ خادم حسین  رضوی تودنیا سے جاچکے،مگران سے کیاوعدہ نبھائیں گے،وزیراعظم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

    علامہ خادم حسین رضوی تودنیا سے جاچکے،مگران سے کیاوعدہ نبھائیں گے،وزیراعظم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد:علامہ خادم حسین رضوی تودنیا سے جاچکے،مگران سے کیاوعدہ نبھائیں گے،وزیراعظم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک کی طرف سے ناموس رسالت پرکی جانے والی جدوجہد کوسلام پیش کرتے ہوئے اہم فیصلے کرنے کے لیے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے

    ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت کی طرف سے اس بات کوبڑا اہم لیا جارہا ہےکہ فرانس اوردیگردنیا کی طرف سے گستاخیوں پرجوردعمل پاکستانی قوم نے دیا تھا یہ فطری اورایمان کاتقاضا تھا،اس دوران تحریک لبیک نے جواس سلسلے میں تحریک چلائی یقنینا اس کا طریقہ کاردرست نہیں تھا مگروہ مسلمانوں کے دلوں کی آواز ضرور تھا

    حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں تحریک لبیک کی طرف سے دیئے گئے دھرنے اورکیئے گئے احتجاج کے دوران جومعاملات حکومت سے پیش آئے تھے ،ان پر تحریک لبیک کے مرحوم سربراہ علامہ خادم حسین رضوی اورحکومت کے درمیان کچھ امور طئے تھے

    معتبرذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ علامہ خادم حسین رضوی سے طئے پائے جانے والے معاملات پرعمل درآمد یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے اورساتھ ساتھ عالمی حالات اورملکوں کے درمیان تعلقات کے پیش نظراس معاہدے کا بغورجائزہ بھی لیں گے

    وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع پر مشاورت کے لئے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس (کل)منگل کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے گی۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی روشنی میں طلب کیا گیا جس میں ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو پالیسی فیصلے کیلئے سمری کابینہ میں پیش کرنیکی ہدایت کی تھی، کابینہ ڈویژن نے وزارت خارجہ کی سمری آئندہ اجلاس کیایجنڈامیں شامل کرلی ہے۔

  • بھارت میں پاکستائی ہائی کمیشن کے افسران کی گاڑی کو حادثہ۔ دو افراد زخمی

    بھارت میں پاکستائی ہائی کمیشن کے افسران کی گاڑی کو حادثہ۔ دو افراد زخمی

    نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک سینئر آفیشل کی گاڑی بھارتی پنجاب کے شہر امبالہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی۔ سینئر

    آفیشل عبدالواحد اپنی اہلیہ، تین بچوں اور ہائی کمیشن کے ایک اہلکار منظور کے ہمراہ پرایویٹ گاڑی میں نئی دہلی سے براستہ واہگہ پاکستان آرہے تھے کہ امبالہ کے قریب سنگرور کے مقام پر ان کی گاڑی کے آگے جانے والے ٹرک نے اچانک بریک لگا دی جس کی وجہ سے ان کی گاڑی پیچھے سے ٹرک کو ٹکرا گئی۔ حادثہ میں منظور کی ٹانگ ٹوٹ گئی جب کہ عبدالواحد اور ان کی فیملی کو بھی چوٹیں آئیں۔ انہیں سنگرور ہسپتال میں ابتدائی طبی امداددی گئی اوردہلی منتقل کرنے کے لئے ایمبولنس منگوائی گئی تاہم عبدالمجید اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور کی طرف روانہ ہو گئے۔ وہ پاکستان میں اپنا علاج کروائیں گے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تاہم عبدالواحد نے اسے اتفاقیہ حادثہ قرار دیتے ہوئے ڈرائیور کو معاف کردیا جس پر اسے رہا کر دیا گیا۔

  • عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو حکومت یہ کام بھی کرسکتی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے وارننگ دے دی

    عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو حکومت یہ کام بھی کرسکتی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے وارننگ دے دی

    عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو حکومت یہ کام بھی کرسکتی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اگر عوام نے کرونا ایس او پیز پر عمل درامد نہ کیا تو ملک لاک ڈاؤن کی طرف بھی جاسکتا ہے. ان کاکہنا تھا کہ ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ میں کرونا کیسز زیادہ رپورٹ کیے گئے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں کل 68 وینٹی لیٹرز ہیں‌اور 41 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں. اس سے صورت حال کا اندزہ لگا یا جاسکتا ہے . ڈاکٹر یسمین راشد کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتے.

    واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 2ہزار 829نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 3لاکھ 95ہزار185 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 43اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار985 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں3 لاکھ 39 ہزار810کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے ہوچکے ہیں اور47ہزار390 زیر علاج ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 29 ہزار782، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 877، سندھ میں ایک لاکھ 71 ہزار 595، پنجاب میں ایک لاکھ 18 ہزار511، بلوچستان میں 17 ہزار101، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 682 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 637 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 979 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار911، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 164 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح7.20 فیصد ہوگئی ہے۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے جو 19.65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی 17.73 اور حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 16.32 فیصد ہے۔

    آزادکشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.79، پنجاب3.59، سندھ13.25، بلوچستان6.41، گلگت بلتستان 4.81 اور اسلام آباد میں5.84 فیصد ہے۔کورونا کیسزکی مثبت شرح خیبرپختونخوا میں 9.25 فیصد، لاہور4.52،راولپنڈی 11.49، کراچی17.73، حیدرآباد 16.32، کوئٹہ9.77 اور مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.34 فیصد ہے۔