Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • میجرشبیرشریف شہید:تیری عظمت کوسلام،ایمان اورجرات کے ساتھ ملک وقوم کا دفاع کیا

    میجرشبیرشریف شہید:تیری عظمت کوسلام،ایمان اورجرات کے ساتھ ملک وقوم کا دفاع کیا

    راولپنڈی :میجرشبیرشریف شہید:تیری عظمت کوسلام،ایمان اورجرات کے ساتھ ملک وقوم کا دفاع کیا،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی طرف سے میجرشبیرشریف شہید کی ملک وقوم کے لیے قربانیوں پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ ‘میجر شبیر کی بہادری سکھاتی ہے کہ تعداد نہیں ایمان اور جرات قوموں کو فتحیاب کرتی ہے’

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ میجر شبیر شریف شہید کی بہادری حب الوطنی کی علامت ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 65 اور 71 کی جنگوں میں میجر شبیر شریف کی بہادری ہمیں سکھاتی ہے کہ تعداد نہیں بلکہ مشکلات میں ایمان، عقیدت اور جرات قوموں کو فتحیاب کرتی ہے۔

    ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ 1965 اور 1971 کی جنگوں میں شجاعت کے جوہر دکھانے پر میجر شبیرشہید کون شان حیدر اور ستارہ جرات سے نوازا گیا۔

    واضح رہے کہ نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1943ء کو کنجاہ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے اور 19اپریل 1964ء کو فوج میں کمیشن حاصل کیا۔

    شہید میجر شبیر شریف کو بطور کیڈٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے اعزازی شمشیر اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ستارہ جرأت سے نوازا گیا، ان کی عمر اس وقت صرف 22سال تھی۔

    بھارت کے خلاف 1971ء کی جنگ میں میجر شبیر شریف نے دشمن کو ایک نہیں کئی مواقع پر پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، 5 اور 6 دسمبر کی درمیانی رات گھمسان کی جنگ میں میجر شبیر شریف نے بھارت کی 4 جاٹ رجمنٹ کے کمپنی کمانڈر میجر نرائن کو للکارا، دست بد ست لڑ ائی میں اُسے ہلاک کیا اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

    6 دسمبرکی دوپہر میجر شبیر شریف نے دشمن کا ایک اور حملہ پسپا کیا، اسی دوران دشمن کے ٹینک کا گولہ انہیں لگا اور وہ شہید ہو گئے۔میجر شبیر شریف کو ان کی بہادری اور شجاعت کے اعتراف میں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

    میجر شبیر شریف سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی تھے، میجر شبیر شریف پاک فوج کے واحد آفیسر ہیں جنہیں دو اعزاز ستارہ جرأت اور نشان حیدر سے نوازا گیا ہے۔

    میجرراجہ عزیزبھٹی میجرشبیرشریف شہید اورسابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ماموں تھے جنہوں نے 65 کی جنگ میں دشمن کوسبق سکھایا اورمادروطن کے لیے قربانی دی

    اسی وجہ سے اس خاندان کوشہیدوں کے خاندان سے تعبیر کیا جاتا ہے

  • وزیراعظم ہاؤس میں گرما گرمی،عمران خان پریشان کیوں ؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    وزیراعظم ہاؤس میں گرما گرمی،عمران خان پریشان کیوں ؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں اسلام آباد سے آٰیا ہوں اور کچھ لوگوں سے ملاقات ہوئی جو پی ٹی آئی کے قریب ہیں، ان میں سے دو کا کہنا تھا کہ دو ہفتے کے دوران عمران خان کی باڈی لینگویج دو سال میں متفکر لگی، میری ملاقات نہیں ہوئی لیکن دوستوں کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی بات پر غصہ چڑھنا شروع ہو گیا ہے، اسکا مطلب ہےکہ کسی چیز کا ان پر اثر ہو رہا ہے،

    بظاہر پی ڈی ایم کا پریشر تھوڑا بہت کامیاب ہونا شروع ہو گیا ہے، حکومتی وزرا کہتے ہیں جن سے میری بات ہوئی وہ کہتے ہیں کہ جنوری ہمارے لئے خطرناک ہے،حکومت اور پی ڈی ایم میں ففٹی ففٹی چانس ہیں،اب اس بات پر آ گئے ہیں، اس لئے سمجھتے ہیں کہ مریم نواز نے بے انتہا طریقے سے زور لگانا شروع کر دیا ہے، جس طرح نیب کورٹس چل رہی ہیں تین ماہ میں فیصلے آنے ہیں اور بہت سے لوگ نااہل ہو جائیں گے، ن لیگ این آر او چاہ رہی ہے کہ کسی طرح لوگ بچ جائیں اور مریم باہر چلی جائے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میاں نواز شریف کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو رہا ہے،اور وہ پاسپورٹ حکومت پاکستان نے ریو نیو کرنا ہے، حکومت برطانیہ ریونیو نہیں کر سکتی، شہزاد اکبر اب اگر پریس کانفرنس کی بجائے کام پر ٹائم لگا لیں اور لندن میں کسی کو انگیج کرتے ہیں لوکل کورٹ میں پٹیشن فائل کرتے ہیں کہ ایک آدمی جس کو سزا ہوئی ہے، اسکو وہاں کا ویزہ کیسے مل گیا، میاں صاحب کا ویزہ پہلے ہی ختم ہو جائے گا پاسپورٹ ایکسپائر ہونے سے پہلے،وہاں کی کورٹس میاں صاحب کے خلاف فیصلہ دے دیں گی کیونکہ انکے خلاف عدالتی فیصلے ہیں، عدالتی فیصلوں کی وجہ سے بہت شدید پکڑ ہو سکتی ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی پی میں بھی دو گروپ سامنے آ گئے ہیں ایک سندھ کا کہنا ہے ،سندھ والے کہتے ہیں وفاق میں استعفے دو لیکن سندھ میں نہ دو، بلاول نے قریبی دوستوں کو کہا کہ ہم جنوری میں لانگ مارچ کے اختتام پر یا مارچ سے پہلے استعفے دے سکتے ہیں، صوبوں کے لئے اس نہیں دیں گے کہ جب پی ٹی آئی نے وفاق میں استعفے دئے تھے تو صوبے کے نہیں دیئے تھے اگر ایسا ہوتا ہے تو سینیٹ کا الیکشن بالکل کھڑا ہو جائے گام

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر 20،پچیس لوگ استعفی دیتے ہیں تو وہاں الیکشن ہو جائے گا اور حکومت محفوظ ہے لیکن زیادہ لوگ استعفیٰ دیتے ہیں تو پھر اسکو پورا الیکشن کروانا ہے، پھر ایک یا چار حلقوں سے قانونی سقم پورا نہین ہو گا، ایسے میں پی ٹی آئی کا سینیٹ میں اکثریت لینے کا خواب پورا نہیں ہو گا، مولانا فضل الرحمان کے بغیر پی ڈی ایم کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جو اصل ورکر مار کھانے والے مولانا کے کارکن ہیں، مولانا کے بارے کسی نے بتایا کہ بڑی کوشش کی اقتدار کے لوگوں نے رابطے کرنے کی تو مولانا نے انکار کر دیا اور کہا کہ کسی سے نہیں ملنا، پہلے جتنے وعدے کئے گئے انکو پہلے پورا کرو،اوریا ان لوگوں کو سزا ملے جنہوں نےو عدے کئے تھے

  • سعودی عرب نے اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی توثیق کردی

    سعودی عرب نے اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی توثیق کردی

    ٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕریاض: سعودی عرب نے اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی توثیق کردی،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے آج اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کی توثیق کردی ہے

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی ایک ایسی خود مختار ریاست سے مشروط ہے جو فلسطینی عوام کے لیے بھی قابل قبول ہو۔

    ان خیالات کا اظہار سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے میڈیا سے گفتگو میں اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطین کی 1967 والی حیثیت سے کم ناقابل قبول ہوگا۔

    وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تعلقات کی بحالی کے لیے یہ شرط سعودی عرب کے فلسطین سے متعلق وژن کی عکاس ہے جس کے تحت 1982 میں بھی اُس وقت کے ولی عہد فہد بن عبدالعزیز نے فاس میں مذاکرات بھی کیے تھے۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی اور اسرائیلی ویر اعظم کے خفیہ دورے میں ولی عہد سے ملاقات سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ سعودی عرب بھی اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستانی قیادت سعودی حکومت کویہ سمجھا چکی ہے کہ وہ اسرائیل کوتسلیم نہ کرے ورنہ حالات سخت ناساز ہوجائیں گے ، عوامی ردعمل آپ برداشت نہیں کرسکیں گے

    اس پیغام میں پاکستانی قیادت نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ جب تک اسرائیل مقبوضہ فلسطین کواس کے رہنے والوں کوواپس نہیں‌ کردیتا اسرائیل کے بارے میں رویے میں تبدیلی نہیں آسکتی

    پاکستان نے اسرائیل کے حوالے سے جوموقف اپنایا تھا آج سعودی عرب نے بھی وہی موقف اپناتے ہوئے سازشوں کوبھی ختم کردیا اوربلکہ فلسطینیوں کے حقوق کی شرط رکھی دی

  • مجھے اس وقت شرمندگی زیادہ ہوئی جب قرض ادا کرنے کے لیے قرض مانگنا پڑا:عمران خان کا خصوصی انٹریو

    مجھے اس وقت شرمندگی زیادہ ہوئی جب قرض ادا کرنے کے لیے قرض مانگنا پڑا:عمران خان کا خصوصی انٹریو

    اسلام آباد :مجھے اس وقت شرمندگی زیادہ ہوئی جب قرض ادا کرنے کے لیے قرض مانگنا پڑا:عمران خان کا خصوصی انٹریو،اطلاعات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کوانٹریو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے سب سے زیادہ شرمندگی ہوئی اس وقت ہوئی جب مجھے بین الاقوامی سطح پر پیسے مانگنا پڑے۔ سب سے پہلے پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کروں گا۔ اڑھائی سال بعد اچھے رزلٹ ہوں گے۔ سیاحت ٹھیک کر لی تو ڈالرز پاکستان آئیں گے، ہمارے سیاحتی علاقے دنیا بھر میں سب سے زیادہ خوبصورت ہیں۔ زراعت سے متعلق چین سے معاملات چل رہے ہیں، زراعت پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔

    سی پیک سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے، چین کے ساتھ سی پیک اقتصادی زونز بنا رہے ہیں، وہاں کے بڑے سرمایہ کار جلد پاکستان آئیں گے، اقتصادی زونز بننے سے نوکریاں آئیں گی۔ پاکستان عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کرے گا، ایسی ترقی 60ء کی دہائی میں بھی نہیں ہوئی ہو گی جو آئندہ سالوں میں ہو گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہمارا سب سے بڑا مسئلہ قرضے ہیں، ہم نے کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم کردیا ہے، چاہتے ہیں ملک ترقی کرے تاہم کوئی ٹیکس دینے کے لیے تیار نہیں۔ یہ تعداد اڑھائی کروڑ کے قریب ہے۔ صرف 15 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ اڑھائی کروڑ لوگ ٹیکس دینا شروع کر دیں تو ہمارے مسائل ختم ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی حالات خراب ہونے کے باعث آئی ایم ایف کے پاس گئے، سنگا پور کی آبادی 50 لاکھ ہے اور ایکسپورٹ 330 ارب ڈالر ہے۔ ہماری ایکسپورٹ اب بڑھنا شروع ہوئی ہیں۔ 17 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہو گیا ہے۔ امریکی ڈالر بھی آ رہے ہیں۔ انڈسٹری بھی چل رہے ہیں۔ 50 سال بعد انڈسٹرلائزیشن کی طرف جا رہے ہیں۔ فیصل آباد میں ورکرز کی کمی ہے۔

    تعلیمی پروگرام سے متعلق انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں ایک یونیورسٹی بنائی جائے گی جو پی ایچ ڈی کروائے گی، القادر یونیورسٹی میں تصوف اور روحانیت کی تعلیم دی جائیگی۔ اس یونیورسٹی میں داتا صاحبؒ، بابا بلھے شاہؒ ، بابا فرید الدین گنج شکر ؒ اور دیگر صوفیا کو پڑھایا جائیگا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکساں نصاب کیلئے بہت محنت کی ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ یکساں نصاب بہت جلد لاگو کیا جائے۔ یکساں نصاب ہمیں 70سال قبل لاگو کرنا چاہیے تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں موبائل فون کے غلط استعمال نے تباہی مچا دی ہے، بچے وہ چیزیں دیکھ رہے ہیں جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا، ہم ترک ڈرامے اس لئے لائے ہیں کہ اس میں اسلامی تعلیمات ہیں۔ آپ لوگوں پر پابندی نہیں لگا سکتے ان کو متبادل تفریح مہیا کرسکتے ہیں۔ کوشش کریں گے کہ ایسی چیزیں بنائیں جو معاشرے کو اوپر لے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو معاشرہ اپنی اقدار اوپر لے جاتا ہے وہ کامیاب رہتا ہے۔ آپ ایک بدکردار اور نیک آدمی کو برابر تصور نہیں کرسکتے، کچھ صحافی عدالت میں چلے گئے اور استدعا کی سابق وزیراعظم نواز شریف کو تقریر کا موقع دیں۔ لیگی قائد کو عدالت نے سزا دی، بہت سے کیسز ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ نواز شریف کو آزادی اظہار کا موقع فراہم کیا جائے۔

    اپنی ذاتی زندگی سے متعلق انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا تجربہ باقیوں سے مختلف ہے، میں 18 سال کی عمر میں برطانیہ چلا گیا، مجھے نوجوانی میں دو مختلف ثقافتوں میں زندگی گزارنے کا تجربہ ہوا، تجربے سے ہی میرے اندر تبدیلی آئی۔

    عمران خان کاکہنا تھا کہ ہمیں علامہ اقبالؒ کی تعلیمات کی طرف جانا ہوگا، ہمارے پاس دوراستے ہیں اچھائی یا برائی کا راستہ، پچھلے چالیس کے اندرمغرب کا فیملی سسٹم ٹوٹا، مغرب میں پاپ سٹارزنے منشیات کوفیشن بنادیا تھا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈرگز اور نشے وغیرہ سے عارضی خوشی یا اطمینان ہوتا ہے، دائمی خوشی آپ کو روحانیت سے میسر آسکتی ہے۔ اندر کی خوشی اور اطمینان اللہ کی طرف سے آتا ہے اسے آپ بیان نہیں کرسکتے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے اپنی آخری خواہش بتادی

    وزیراعظم عمران خان نے اپنی آخری خواہش بتادی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اپنی آخری خواہش بتادی،اطلاعات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کوانٹریودیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپنی آخری خواہش سے متعلق آخربتاہی دیا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ میں اپنی آخری کوشش میں کامیاب ہوں گا،

    وزیراعظم نے اپنی آخری خواہش بتاتے ہوئےکہاکہ ان کی آخری کوشش ہے کہ طاقتور اور کمزور کو برابری کی سطح پر لاؤں۔ طاقتور اور کمزور قانون کے سامنے ایک برابر ہے۔ میں ہر کوشش میں کشتیاں جلا دیتا ہوں ، یقین ہے کہ اس بار بھی کامیاب ہو جاؤں گا۔

    کراچی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں جو پارٹی جیتی ہے وہ حکومت بناتی ہے اور وہ اپنے ووٹ بنک کے لیے اندرون سندھ کام کرتے ہیں وہ کراچی کے لیے کچھ نہیں کرتے جس کے باعث شہر قائد پیچھے رہ جاتا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب کراچی پیکیج لے آئے ہیں۔ اس عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ سیوریج، پانی، نالے سمیت دیگر مسائل حل ہوں گے، مل کر کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان، گلگت، سابقہ قبائلی علاقے بہت پیچھے رہ گئے تھے، گلگت کو صوبائی درجہ دے دیا ہے، قبائلی علاقے کے پی کے میں ضم ہو گئے ہیں۔ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، بلوچستان میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کر رہے ہیں، مزید پیسے لگائیں گے، جنوبی تربت اس کی مسائل ہے، بلوچستان میں ضرورت سے زیادہ پیسے لگائیں گے۔

    بلدیاتی پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ شہروں کی علیحدہ سٹی ڈسٹرکٹ حکومت ہونی چاہیے، شہروں کا اپنا بلدیاتی نظام ہو تو شہر ترقی کریں گے، جیسا نظام لندن، پیرس، نیو یارک میں ہے ایسا نظام پاکستان میں بھی لا رہے ہیں۔

  • ایف اے ٹی ایف پرحمایت کے بدلے نیب قوانین میں ترمیم کا مطالبہ تھا:وزیراعظم کا انکشاف

    ایف اے ٹی ایف پرحمایت کے بدلے نیب قوانین میں ترمیم کا مطالبہ تھا:وزیراعظم کا انکشاف

    اسلام آباد :ایف اے ٹی ایف پرحمایت کے بدلے نیب قوانین میں ترمیم کا مطالبہ تھا:وزیراعظم کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹریودیتے ہوئے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پراپوزیشن نے پاکستان کوبڑا بلیک میل کرنےکی کوشش کی

    عمران خان نے کہا کہ ایک طرف پاکستان کے خلاف گہری سازش ایف اے ٹی ایف کی صورت میں تھی اورزوروں‌پرپراکسی چل رہی تھی ان حالات کی آڑمیں اپوزیشن نے فائدہ حاصل کرنے کی بھرپورکوشش کی

    وزیراعظم نے کہا کہ کہا گیا کہ اگرحکومت ایف اے ٹی ایف پرحمایت چاہتی ہے تو نیب قوانین میں نرمی پیدا کرتے ہوئے ترامیم کرے

     

     

    سیاسی درجہ حرارت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی ہے این آر او دو، فٹیف کے دوران 34 ترامیم اس کی مثال ہے۔ اپوزیشن اس معاملے پر بہت تنگ کیا۔ کہتے تھے کہ جب تک شقیں تبدیل نہیں کرو گے ہم فٹیف پر سپورٹ نہیں کریں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس ملک کے ساتھ سب سے بڑی بدقسمتی ہے سابق صدر نے اپنی کرسی بچانے کے لیے آصف زرداری، نواز شریف کو این آر او دیا، زرداری کے خلاف سوئٹزر لینڈ میں ایک ارب روپے خرچ کیا مگر وہ کیس ختم ہو گیا۔ اگر انہیں معاف کرنا ہے تو سب سے پہلے جیلوں میں غریب لوگوں کو باہر نکالوں۔

  • کان کھول کرسن لیں‌ ! کرسی چھوڑ دوں گا لیکن کرپشن معاف نہیں  کروں  گا:   وزیراعظم  کا دبنگ اعلان

    کان کھول کرسن لیں‌ ! کرسی چھوڑ دوں گا لیکن کرپشن معاف نہیں کروں گا: وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    اسلام آباد: کرسی چھوڑ دوں گا لیکن کرپشن معاف نہیں کروں گا:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرسی چھوڑنی پڑی چھوڑ دوں گا لیکن کرپشن معاف نہیں کروں گا۔

    ذرائع کے مطابق آج شام ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے پریشر میں نہیں آؤں گا، پی ڈی ایم کے جلسوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، آرگنائزر اور کرسیاں دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

    اپنی ذاتی زندگی سے متعلق انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا تجربہ باقیوں سے مختلف ہے، میں 18 سال کی عمر میں برطانیہ چلا گیا، مجھے نوجوانی میں دو مختلف ثقافتوں میں زندگی گزارنے کا تجربہ ہوا، تجربے سے ہی میرے اندر تبدیلی آئی۔

    عمران خان کاکہنا تھا کہ ہمیں علامہ اقبالؒ کی تعلیمات کی طرف جانا ہوگا، ہمارے پاس دوراستے ہیں اچھائی یا برائی کا راستہ، پچھلے چالیس کے اندرمغرب کا فیملی سسٹم ٹوٹا، مغرب میں پاپ سٹارزنے منشیات کوفیشن بنادیا تھا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوائیوں اور نشے وغیرہ سے عارضی خوشی یا اطمینان ہوتا ہے، دائمی خوشی آپ کو روحانیت سے میسر آسکتی ہے۔ اندر کی خوشی اور اطمینان اللہ کی طرف سے آتا ہے اسے آپ بیان نہیں کرسکتے۔

  • "مجھے کیوں نکالا”کہنے والا برطانیہ سےکہہ رہا”مجھے نہ نکالیں”جنوری میں فیصلہ ہوجائیگا : فواد چوہدری

    "مجھے کیوں نکالا”کہنے والا برطانیہ سےکہہ رہا”مجھے نہ نکالیں”جنوری میں فیصلہ ہوجائیگا : فواد چوہدری

    اسلام آباد :”مجھے کیوں نکالا”کہنے والا برطانیہ سےکہہ رہا”مجھے نہ نکالیں”جنوری میں فیصلہ ہوجائیگا :اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کا معاملہ برطانوی حکومت کے سامنے رکھ دیا ، امید ہے نوازشریف کو جنوری کے آخر تک واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا جائے گا ، اسحاق ڈار نے تو بے شرمی اور ڈھٹائی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔

    فواد چوہدری کہتے ہیں کہ "”مجھے کیوں نکالا”کہنے والا برطانیہ سےکہہ رہا”مجھے نہ نکالیں” اب برطانیہ کی منتیں کررہا ہے اورکہہ رہا ہے کہ مجھے روک لیں نہ جانیں دیں

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا تھا کہ بڑی طاقتیں لوٹی ہوئی رقم اور لٹیروں کو اپنے ملک میں پناہ نہ دیں ، پاکستان سے پیسے لوٹ کر لندن میں سرمایہ کاری سے برطانوی حکومت کی بھی سبکی ہو رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز سسٹم سے باہر ہیں صرف اس لئے وہ تصادم چاہتے ہیں اور 2 کلو گوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنے کو تیار ہیں ،

    فواد حسین چوہدری کہتے ہیں کہ یہ چاہتے ہیں لاشیں گریں لوگ زخمی ہوں ، تشدد ہو جس سے ان کی سیاست کو فائدہ پہنچے جب کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کے جلسے کسی بھی حکومت کیلئے مشکل مرحلہ ہے کیوں کہ حکومت ایک طرف پابندیاں نہیں لگانا چاہتی تو دوسری طرف کورونا پھیلنے کا بھی خدشہ ہے ، حزب اختلاف کو جلسے جلوس سے روکیں گے تو میڈیا پر تصادم کے مناظر چلتے ہیں ،

    فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی غیر ذمہ داری کا سامنا پنجاب حکومت اور وفاق کو کرنا پڑ رہا ہے۔

  • عمران خان اسلامی دنیا کا "ابھرتا ہوا سورج” ہے:ترک مصنّف نے کتاب لکھ دی

    عمران خان اسلامی دنیا کا "ابھرتا ہوا سورج” ہے:ترک مصنّف نے کتاب لکھ دی

    انقرہ :عمران خان اسلامی دنیا کا "ابھرتا ہوا سورج” ہے :ترک مصنّف نے کتاب لکھ دی،اطلاعات کے مطابق ترکی کے ایک مصنف نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر ‘پاکستان کا ابھرتا ہوا سورج ” کے عنوان سے کتاب لکھ دی۔

     

     

    ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر اور پاکستان کے وزیراعظم پر یہ کتاب ورلڈ ٹورازم فورم انسٹیٹوٹ کے صدر اور ترک مصنف بولود باغجی نے تحریر کی ہےترک مصنف نے ترک زبان میں وزیراعظم عمران خان کی سوانح عمری پر کتاب لکھ کرخراج عقیدت بھی پیش کی ہے

     

     

    https://twitter.com/RedStoneProduc4/status/1334850504967532545

    بولوت بگچی جو کہ ورلڈ ٹورازم فورم انسٹیٹیوٹ کے صدر بھی ہیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی زندگی میں آنے والے اب تک کے نشیب وفراز پر کتاب تحریر کر دی ہے جس کو انہوں نے عمران خان کی آٹوبائیوگرافی کے طور پر متعارف کرایا ہے۔

     

    بولود باغجی کہتے ہیں‌ کہ وہ ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دینےکر فخر محسوس کرتے ہیں ، ان کا دل اچھا ہے اور وہ اپنی قوم کے لیے بڑے فکرمند رہتے ہیں ، صرف اپنے ملک کی عوام ہی نہیں عالم اسلام کے لیے ان کا دل دھڑکتا ہے ۔

     

    بولود باغجی کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کتاب ترک زبان میں شائع کی گئی ہے تاہم اس کا انگریزی ایڈیشن بھی جلد شائع کر دیا جائے گا۔

     

    اس کتاب کے سرورق پر انہوں نے عمران خان کو پاکستان کے ابھرتے ہوئے سورج کے طور پر لکھا ہے۔ اس کتاب کو آن لائن خرید کر پڑھا جا سکتا ہے، جس کا اعلان انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کیا۔

     

    اس کتاب کے بارے میں ویب سائٹ پر لکھا گیا ہے کہ جس طرح کچھ لوگوں پر ایک خاص طبقے کا انحصار ہوتا ہے جبکہ کچھ لوگ امید کی نئی کرن ہوتے ہیں

    ان لوگوں پر ذمہ داریوں کا بہت بوجھ ہوتا ہے اور ان کے پاس طرح طرح کی تتلیوں کے ساتھ اڑنے کا بھی وقت نہیں ہوتا ایسے ہی رہنما ہیں پاکستانی وزیراعظم عمران خان ایسی ہی تقدیر کے ساتھ پیدا ہوئے۔

     

    مزید لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے ماضی کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے آگے بڑھ رہے ہیں اور یاد رکھتے ہیں کہ کس طرح انہوں نے انتہائی تکلیف دہ دن بھی گزارے۔ کتاب میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پاکستان کی امید اور سورج کی وہ کرن ہیں جو زمین کو روشن کر دیتی ہے۔

    جنہوں نے اپنے عقائد، کھیل اور ہر جگہ سے جو ملا اکٹھا کیا اور اس کو وقت پڑنے پر اپنے لوگوں کیلئے بروئے کار لائے۔

    ترک منصف کہتے ہیں کہ عمران خان کواس وقت ایک نہیں بلکہ کئی محاذوں سے ناکام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان کوناکام کرنے میں جہاں اندرونی قوتیں متحرک ہیں وہاں بیرونی قوتیں بھی بڑی فعال ہیں‌

  • مبارکاں ہی مبارکاں :برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پروازیں شروع ، شیڈول بھی جاری

    مبارکاں ہی مبارکاں :برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پروازیں شروع ، شیڈول بھی جاری

    کراچی : مبارکاں ہی مبارکاں :برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پروازیں شروع ، شیڈول بھی جاری،اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کی قومی ایئرلائنز پرسے پابندی ہٹانے کی خبروں کے ساتھ ہی ایک اوراچھی خبردیارغیر سے آگئی ہے ،

    ذرائع کے مطابق برطانوی ایئر لائن نے برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری سنادی، پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوجائے گا۔

    پاکستان کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے 13دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کر ے گی، اس سلسلے میں ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک پاکستان آپریشن کے لئے جدید ائیر بس اے332استعمال کرے گی، پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

    برطانیہ کی طرح پاکستان نے بھی اپنا شیڈول بتا دیا ہے ، اس حوالےسے سی اے اے کی جانب سے سلاٹ اور پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ورجن اٹلانٹک ایئر لائن کو پاکستان کے لیے ہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

    ذرائع کے مطابق سی اے اے کے ڈایکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے ورجن اٹلانٹک کو لاہور اور اسلام آباد کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق ورجن ائرلائن کو مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن کے مطابق 7 اور 9 دسمبرکو کارگو طیارہ سامان اور عملے کو لے کر لاہور پہنچے گا ورجن اٹلانٹک ایئر لائن کی پہلی پرواز 13دسمبر کو لندن سے لاہور کے لیے اڑان بھرے گی۔

     

     

    مذکورہ پرواز 14دسمبر کی صبح لاہور پہنچے گی، برطانوی سفارتی عملہ اور سی اے اے کے افسران لاہور ایر یرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ورجن اٹلانٹک لندن سے لاہور ہفتہ وار 4 پروازیں اور لندن سے اسلام آباد کے لئے ہفتہ وار 3پروازیں آپریٹ کرے گی، مسافروں کو لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست لندن کے لیے ورجن اٹلانٹک ایئر ویز کی پرواز یں سفری سہولت میسر ہوگی۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے یورپی یونین کوخط لکھا تھا اورپاکستان کی طرف سے فضائی سفرکوبہتربنانے کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ بھی کیا تھا اوریقین بھی دلایا تھا کہ پاکستان بھی فضائی سفرمیں عالمی برادری کے ساتھ ہے