Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • جنوری سے پہلے ٹرمپ،اسرائیل اور سعودی عرب کا کھیل تیار، مبشر لقمان کی زبانی تہلکہ خیز انکشافات

    جنوری سے پہلے ٹرمپ،اسرائیل اور سعودی عرب کا کھیل تیار، مبشر لقمان کی زبانی تہلکہ خیز انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مشبر لقمان نے کہا ہے کہ 20 جنوری سے پہلے ٹرمپ۔ اسرائیل اور سعودیہ عرب مل کر کیا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں؟؟؟ چین کا بلاک، امریکی بلاک کی نسبت دن بہ دن کیسے مضبوط ہو رہا ہے؟؟؟

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ اسے باقی تمام ممالک پر برتری حاصل ہو۔ دوسری طرف سعودیہ عرب بھی کبھی یہ برداشت نہیں کرتا کہ مسلم ممالک میں اس سے بڑھ کر کوئی اور ہو خاص کر ایران۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ سعودیہ عرب اور اسرائیل نے ہر طرح کے معاملے میں ٹرمپ کا ساتھ دیا۔ جس کے بدلے ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا۔ مختلف عرب ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروایا گیا۔ ایران کے ساتھ معاہدے ختم کرکے اس پر پابندیاں لگائی گئیں۔ اور چونکہ ٹرمپ کے ان دونوں ممالک کے سربراہوں محمد بن سلمان اور نیتن یاہو کے ساتھ ذاتی تعلقات تھے اس لئے تینوں نے مل کر خوب ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کیا یہاں تک کہ ٹرمپ کو الیکشن کمپئین میں بھی پوری سپورٹ دی گئی۔ لیکن قسمت کی بات ہے کہ اتنی سپورٹ کے باوجود ٹرمپ الیکشن میں کامیابی نہ حاصل کر سکے۔ لیکن ٹرمپ کے پاس ابھی بھی بیس جنوری تک کا ٹائم ہے جب تک با قاعدہ طور پر اقتدار جو بائیڈن کے حوالے نہیں ہوتا اس وقت تک ٹرمپ ہی all in all ہے اس لئے اسرائیل اور سعودیہ عرب کی یہ کوشش ہے کہ وہ ٹرمپ کے جانے سے پہلے ہی اس سے وہ کام کروالیں جس کے لئے وہ اس کو سپورٹ کرتے رہے ہیں۔ اس لئے اب بہت زیادہ چانسز ہیں کہ امریکہ ایران کے خلاف کوئی بڑا قدم اٹھا سکتا ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اور یہ اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی ہے اس کا اظہار خود صدرڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل سیکیورٹی آفیسرمارک اسپر نے فاکس نیوز کے ایک انٹرویو میں کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کی مدت اقتدارختم ہونے سے پہلے ایران کے خلاف بڑا جنگی ایکشن لینے جارہے ہیں۔ اگر ڈونلڈ ٹرمپ جیت جاتا تو شاید یہ حملہ ابھی نہ کیا جاتا لیکن اب الیکشن نتائج کے بعد یہ پلان کیا گیا ہے کہ جو بائیڈن کو اقتدار منتقل ہونے سے پہلے ایران کے اٹیمی پروگرام کو ٹارگٹ کرتے ہوئے یہ حملہ کیا جائے گا۔ کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ آنے والی جو بائیڈن کی حکومت دنیا میں ایسی کسی لڑائی یا جنگ کی حمایت نہیں کرے گی بلکہ ایک متوازن عالمی پالیسی لے کر آئے گی۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مارک اسپر نے اپنے اس انٹرویو میں بیگن ڈاکٹرائن کا بھی ریفرنس دیا ہے اس ڈاکٹرائن کے مطابق دشمن کو اس کی تیاری سے پہلے ہی جا پکڑنا چاہیے تاکہ وہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر حملہ نہ کر سکے۔ اور ایران جس نے یورینیم افزودہ کرنے کی اپنی صلاحیت بہت بڑھا لی ہے۔ جا بائیڈن کے آنے کے بعد ایران کے ساتھ دوبارہ 2015 جیسا جوہری معاہدہ کر کے اٹیمی پروگرام کو محدود کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس ایران نیو کلیئر ڈیل کو ڈونلڈٹرمپ کے دور میں ختم کر کے ایران پر پابندیاں لگائی گئیں تھیں جس کی حمایت عرب ممالک نے بھی کی تھی۔ اب اگرجوبائیڈن کے آنے سے ایران دوبارہ کسی ڈیل کا حصہ بن کر باقی دنیا کے ساتھ چل پڑتا ہے تو اسرائیل کے لیے اس پر حملہ کرنا اور اسے کمزور کرنا ممکن نہیں رہے گا اس لئے اسرائیل اور سعودیہ عرب ہر طرح سے ٹرمپ کو اکسا رہے ہیں کہ وہ کسی بھی طرح اقتدار ختم ہونے سے پہلے ایران پر حملہ کرے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے عزائم کو اندازہ آپ اس بات سے بھی لگا سکتے ہیں کہ چند روز پہلے جب ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان کا دورہ کر رہے تھے انہی دنوں ایران سے متعلق امریکی مشیر Elite Abraham سعودی عرب میں تھے جہاں شاہ سلمان نے اس موقع پر دنیا کو پیغام دیا کہ ہم ایران کو اٹیمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے سکتےاور ہمیں ایران کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ سعودیہ کے بعد وہ یروشلم پہنچے جہاں امریکی سیکرٹری خارجہ Mike Pompeo بھی تین روزہ دورے پر موجود تھے۔ اور ان تمام ملاقاتوں کا مقصد صرف اور صرف ایران تھا۔ اس کے علاوہ ان ممالک کے آرمی چیفس کے درمیان بھی آن لائن بات چیت جاری ہے۔ اور یہ تمام خبریں خود اسرائیلی میڈیا رپورٹ بھی کر رہا ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عرب ممالک ایران کے خلاف اسرائیل کا ساتھ دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یروشلم پوسٹ میں صدر ٹرمپ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکی دفاعی عہدے داروں میں جو رد وبدل ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی گئی ہے وہ ایسے ہی کسی بڑے اقدام کی نشاندہی کرتا ہے جس کے ذریعے وہ جو بائیڈن کے لیے حکومت میں آتے ہی عالمی سطح کے مسائل چھوڑنا چاہتے ہیں۔ اس لئے اب یہ طے ہے کہ یا تو امریکا خود ایران پرحملہ کرے گا یا پھر اسرائیل کو ایسا کرنے کے لئے گرین سگنل دے گا۔ جبکہ سعودیہ عرب اور اسرائیل کے درمیان پہلے ہی اس حوالے سے تمام معاملات طے پا چکے ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اور اس وقت حالات جتنے خراب ہو چکے ہیں ان کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ اسرائیل نے ایران میں ایئر سٹرائیک بھی کی ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق 1998 میں امریکی ایمبسی پرحملے کے ماسٹر مائنڈ اور القائدہ کے اہم ترین لیڈر ابو محمد البصری کو تہران میں ہلاک کردیا گیا ہے اور یہ سب دو اسرائیلی ایجنٹس کے ذریعے کروایا گیا ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کو ایران اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی غصہ ہے جس کی وجہ سے وہ بھارت کے ساتھ مزید روابط بڑھا رہا ہے۔ سعودی عرب کومسلسل ملک کے اندر ہونے والے دہشت گرد حملوں کا بھی سامنا ہے جس نے سعودی حکمرانوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ لیکن ایران دشمنی اور اپنے مفادات کے حصول کے لئے محمد بن سلمان امریکا اور اسرائیل کے ساتھ مل کرجس خطرناک عالمی کشیدگی کا حصہ بننے جا رہے ہیں اس کے اثرات ایران اور ترکی کے ساتھ پاکستان کو بھی برداشت کرنا پڑیں گی جہاں پہلے ہی آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ بھارت اور سعودی عرب کی سرمایہ کاری کو پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات خراب کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جو پاکستانیوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن پاکستان کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ چین کی سرپرستی میں جو بلاک بن رہا ہے وہ دن بہ دن مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ چین نے 15 ایشیائی ممالک کے دنیا کے سب سے بڑے فری ٹریڈ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
    Regional comprehensive economic partnrship آر سی ای پی میں چین، جاپان، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کی معیشت کے 30 فیصد حصے دار اور جنوب مشرقی ایشیا کے 10 ممالک شامل ہیں۔ جو تمام ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت کو بحال کرنے کی جانب ایک کوشش ہے۔ اس معاہدے کے تحت مصنوعات کی لاگت کو کم کیا جائے گا اور کمپنیوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں گے تاکہ بلاک کے اندر آسانی سے برآمدت کی جاسکیں کیونکہ ہر ملک کی مختلف ضروریات ہیں۔ ساتھ ہی یہ معاہدہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو بھی سپورٹ کرے گا جس سے پاکستان کا مستقبل بھی جڑا ہوا ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جانب امریکہ اور بھارت دونوں ہی اس میں شامل نہیں ہیں۔ جس سے خطے میں چین کی تجارتی بالادستی اور بھی زیادہ مضبوط ہو جائے گی۔ اور ایک اور پراجیکٹ جو چین کی بالادستی میں بہت اہم ہے وہ چین سیچوان تبت ریلوے پراجیکٹ ہے جس پر بڑی تیزی سے کام جاری ہے یہ پراجیکٹ اروناچل پردیش کے ساتھ بھارت کی سرحد کے کافی قریب ہے۔ دراصل چین اروناچل پردیش کو جنوبی تبت کا حصہ سمجھتا ہے جبکہ بھارت اسے مسترد کرتا ہے۔ چین کے صدرشی جن پنگ کا کہنا ہے کہ یہ ریلوے لائن سرحدی علاقوں میں استحکام کے لیے بہت اہم ہے اس پورے منصوبے کی لاگت 47.8 ارب ڈالر ہے اس ریلوے لائن سے تبت کے دارالحکومت سیچوان کے دارالحکومت چینگڈو کا سفر 13 گھنٹے کا ہو جائے گا جو ابھی 48 گھنٹے کا ہے۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ جیسے ہی چین یہ پراجیکٹ مکمل کرلے گا اس کے بعد وہ با آسانی اپنے میزائل بھارت کی سرحد تک لا سکتا ہے جس کے بعد اسے بھارت کے خلاف کسی کشیدگی میں ایٹمی ہتھیاروں کی بھی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ وہ میزائل سے بھی نشانہ لگا سکے گا۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ویسے تو ایل اے سی کے قریب کے علاقوں میں بھارت بھی اپنا بھاری بجٹ خرچ کرکے انفراسٹرکچر پر بہت کام کر رہا ہے۔ لیکن مشکل یہ ہے کہ ٹرمپ کے جانے کے بعد صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہونے والی ہے۔ ایک تو اب امریکہ کی بھی پالیسیاں چین سے ہٹ جائیں گی دوسرا یہ کہ جس طرح چین اپنے اتحادی ممالک کو مضبوط کرکے ایک الگ بلاک بنانے میں کامیاب ہو چکا ہے تو اس کے بعد بھارت اس خطے میں تنہائی کا شکار ہو جائے گا اور عالمی سطح پر بھی اسے اب پہلے کی طرح امریکہ کا ساتھ نہیں ملے گا۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ اب وہ ممالک جو کہ امریکی بلاک کا حصہ رہے ہیں امریکہ میں تبدیلی کے بعد ان کے لئے معاشی اور سفارتی سطح پر مشکلات آنے والی ہے۔ امریکی بلاک کا مستقبل طے کرنے کے لئے صدر ٹرمپ کے اقتدار کے یہ چند دن بہت اہم ہیں ان میں یا تو کوئی بہت بڑی کشیدگی جنم لے سکتی ہےجس میں زیادہ چانسز یہ ہیں کہ ایران کے ساتھ کشیدگی ہو گی ورنہ پھر بیس جنوری کے بعد معاملات سفارتی سطح پر بہت زیادہ بدل جائیں گے اور امریکہ کے اتحادیوں یعنی اسرائیل، سعودیہ عرب اور بھارت کو دوبارہ سے اپنا لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔

  • ایدھی سنٹر خطرے میں،چھاپے کی تیاریاں ، بلقیس ایدھی بے ہوش،بلقیس ایدھی کا خصوصی انٹرویو

    ایدھی سنٹر خطرے میں،چھاپے کی تیاریاں ، بلقیس ایدھی بے ہوش،بلقیس ایدھی کا خصوصی انٹرویو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ایک بہت ہی دکھی کہانی آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں،پاکستان کا کیا ایشیا کا کیا، دنیا کا بہت بڑا نام، عبدالستار ایدھی، آج انکے جتنے احسانات ہیں اس ملک ،قوم پر ، ان کا تذکرہ شروع کروں تو دو گھنٹے لگ جائیں گے کہ جوجو کام انہوں نے کیا،لیکن وہ شخص جس کو قائداعظم کے بعد سٹیٹ نے گن سلیوٹ دیا انکی آرگنائزیشن کے ساتھ یہ ہو رہا ہے کہ انکے ورکرز کو پکڑا جا رہا ہے، ایدھی سنٹرز پر پولیس کے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جن بچیوں کی شادیاں کروائیں انکو گھروں میں جا کر تفصٰیلات مانگی جا رہی ہیں، بچوں کے والدین کے پاس جایا جا رہا ہے، بلقیس ایدھی ساتھ موجود ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ اس طرح انٹرویو لے رہا ہوں، اطلاع ملی کی ایدھی سنٹر پر پولیس کے حملے ہو رہے ہیں کیا یہ سچ ہے اسکی تفصیل بتائیں گے جس پر بیگم بلقیس ایدھی نے کہا کہ ساٹھ سال سے حکومت کی اجازت سے کام کر رہے تھے، میاں بیوی دونوں، اگر لڑکیوں کی شادی کی انکی اپنی مرضٰ سے تو انکو بلا بلا کر ،ایف آئی اے والوں نے بلایا، پتہ نہین کیوں بلاتے ہیں، ایدھی صاحب اور میں نے یہ کام اسلئے نہیں کیا کہ اس نیتجے پر پہنچا دیں گے، جن کی شادیاں کروائیں تھیں انکے بچوں کی بھی شادیاں ہو گئی ہیں، 15 15 لڑکیوں کو ایف آئی اے والے بلاتے ہیں پتہ نہیں کیا پوچھتے ہیں، لوگ ڈر رہے ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ چلا کہ آپ بے ہوش ہو گئی تھیں کچھ دن پہلے جس پر بلقیس ایدھی کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے میں بے ہوش ہو گئی تھی، حوصلہ ختم ہو گیا،ہاتھ پاؤں کانپ رہے ہیں،پریشانی ہی پریشانی ہے، دن میں دس بارہ فون آ رہے ہیں کہ ہائیکورٹ آ جاؤ، بچیوں کی شادیاں ہو گئیں، پتہ نہیں کیوں بلاتے ہیں، حکومت کی اجازت سے یہ کام شروع کیا تھا ساٹھ سال ہو گئے ،دو چار دن کی کوئی بات نہیں

    بلقیس ایدھی کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی سمجھ نہیں آتی کہ ہم کیا کریں، ہم نے جن گھروں کو آباد کیا انکو مت اجاڑیں،میں پڑھی لکھی نہیں کسی بڑے سے دعا سلام نہیں، کوئی وجہ نہیں بتائی جاتی، لڑکیوں کے گھروں میں فون کئے جاتے ہیں کہ پیش ہوں، وہ کہتی ہیں کہ ہم کیوں جائیں ، دھمکی دی جاتی ہے کہ پولیس اٹھا لے گی،ساٹھ سال میں کبھی ایسا نہیں ہوا جو اب ہو رہا ہے، کوئی غلط کام نہیں کیا، بچے سکولوں میں پڑھتے ہیں، ہم پریشان ہیں، نیند نہیں آتی،پتہ نہیں کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں

    سعد فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹریشن وغیرہ کروانی تھی، کورٹ نے آرڈر دیئے کہ سب انکوائری کریں اس وجہ سے ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے، صرف ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے، مین ٹارگٹ ہم ہیں، باقی کسی کو تنگ نہین کیا جا رہا، ریکارڈ مانگا ہم نے دیا، شادیوں کا ریکارڈ مانگا وہ دیئے پھر بچوں کا ریکارڈ مانگا ہم نے وہ دیا، اب وہ کہتے ہیں کہ سب کو آفس بلواؤ، اس ٹایم تک نہین بلواؤ گے تو ہم پولیس سے اٹھوا لیں گے

    سعد فیصل ایدھی کا مزید کہنا تھا کہ عدالت میں جو کیس چل رہا ہے اس میں ہم جاتے بھی ہیں، ہم نے سب ریکارڈ دے دیا ہے،

    مبشر لقمان کا آخر میں کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کیا ہو رہا ہے، پاکستان میں پھیلے ایدھی سنٹر پر چھاپے پڑ رہے ہیں، کئی سنٹر کو بند کیا جا چکا ہے، بچے لینے والوں کے گھروں پر چھاپے پڑ رہے ہیں، جن بچیوں کی شادیاں ہوئیں انکو کہا جا رہا ہے کہ تھانوں میں آئیں، کوئی عجیب سا کورٹ کیس ہے کہ سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن ہے یا نہیں، مجھے اتنا پتہ ہے کہ اگر ایدھی ویلفیر کو سوشل ویلفیر سے رجسٹر کروانا ہے تو پھر اسکا اللہ حافظ ہے، دنیا ایدھی کا نام مانتی ہے، سندھ اور وفاق سے درخواست ہے کہ کم از کم دیکھ تو لیں سوچ لیں کہ کس گھر پر کیا کرنے جا رہے ہیں، حرمت والا گھر ہے ہمارے لئے پاکستانیوں کے لئے، دنیا کو ایک طرف کہتے ہیں کہ پاکستان میں زیادہ لوگ زکوۃ دہتے ہیں، سب سے زیادہ چیریٹی کرنے والے کے ساتھ ہم کیا کر رہے ہیں، اس ویڈیو کو شیئر کریں تا کہ ہر ایک تک پہنچ جائے، میں خود وزیراعظم سے رابطہ کر کے میسج دوں گا کہ اسکو روکا جائے، ہمیں بلقیس ایدھی کی حرمت کا پاس کرنا ہے، انکوائری ضرور کریں، قانونی تقاضے پورے کریں لیکن انکو تنگ نہ کریں، سوتیلے پن کا سلوک مت کریں

  • بھارتی جہاز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک۔ جہاز کو کراچی اتار لیا گیا

    بھارتی جہاز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک۔ جہاز کو کراچی اتار لیا گیا

    بھارتی طیارے میں موجود مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر طیارے کوشام ساڑھے سات بجے کراچی ائرپورٹ اتار لیا گیا جہاں مسافر کی جہاز کے اندر ہی موت واقع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی جانے والی بھارتی نجی ائیرلائن کمپنی گو ائیر کی پرواز Gow6658 میں موجودپاسپورٹ نمبر 2528950 کے حامل بھارتی شہر بریلی سے تعلق رکھنے والے نوشاد کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب جہاز کراچی کی فضائی حدود میں موجود تھا۔پائلٹ نے فوری طور پر کراچی ائرپورٹ سے رابطہ کیا اور میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے جہاز کو اتارنے کی اجازت طلب کی۔ سول ایوی ایشن کے حکام نےجہاز کو کراچی ائرپورٹ پر اترنے کی اجازت دے دی اور فوری طور پر ڈاکٹر کو جہاز کے اندر بھیج دیا گیاجہاں ڈاکٹر نے مسافر کا معائنہ کرنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی۔ سول ایوی ایشن کے حکام نے فوری طور پر دفتر خارجہ کے حکام سے رابطہ کیا اور انہیں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بین الاقوامی ایوی ایشن قوانین کے تحت جہاز کے اندر وفات پا جانے والے مسافر کو متعلقہ ملک کے سفارتخانے کی طرف سے موت کا سرٹیفکیٹ جاری کئے جانے کے بعد اس کی لاش کو جہاز سے اتار لیا جاتا ہے جب کہ پاکستان میں بھارتی یا اسرائیلی جہاز اترنے کے بعد مرنے والے کی لاش اتارنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ بعد ازاں بھارتی طیارہ رات 9 بجے دہلی کے لئے روانہ ہو گیا اور مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے دہلی ہوائی اڈے پر اتر گیا۔

  • ٹرمپ ابھی افغانستان سے فوجیں نہ نکالیں ،ورنہ افغان طالبان ہمیں بہت ماریں گے،نیٹوچیف چیخ‌ اٹھا

    ٹرمپ ابھی افغانستان سے فوجیں نہ نکالیں ،ورنہ افغان طالبان ہمیں بہت ماریں گے،نیٹوچیف چیخ‌ اٹھا

    برسلز :ٹرمپ ابھی افغانستان سے فوجیں نہ نکالیں ،ورنہ افغان طالبان ہمیں بہت ماریں گے،نیٹوچیف چیخ‌ اٹھا،اطلاعات کے مطابق نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی اور اتحادی فوجیوں کے جلد بازی میں انخلا کی بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔

    نیٹو چیف کی جانب سے یہ بیان ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آنے والے ہفتوں میں افغانستان سے بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا حکم دے سکتے ہیں۔

    خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق جینز اسٹولٹنبرگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اب ایک مشکل فیصلے کا سامنا ہے، ہم افغانستان میں تقریباً 20 سال سے موجود ہیں اور کوئی نیٹو اتحادی ضرورت سے زیادہ وہاں رُکنا نہیں چاہتا، لیکن اسی وقت وہاں سے بہت جلدی یا غیر منظم طریقے سے واپسی کی بہت بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔

    افغانستان میں نیٹو کے درجنوں رکن ممالک کے 12 ہزار سے کم فوجی موجود ہیں جو مقامی سیکیورٹی فورسز کو تربیت میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ان فوجیوں میں سے تقریباً نصف امریکی ہیں اور 30 ممالک کا یہ اتحاد ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور دیگر معاملات کے لیے امریکی فوج پر بہت انحصار کرتا ہے۔

    جینز اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ یہ خطرہ اب بھی موجود ہے کہ افغان سرزمین پر بین الاقوامی دہشت گرد ہمارے ممالک پر حملوں کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ کے فیصلے پر نیٹو کے سیکریٹری جنرل کی تنبیہ کی صورت میں تنقید غیر معمولی ہے، جینز اسٹولٹنبرگ اب تک ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحاد سے متعلق فیصلوں کے حوالے سے محتاط رہے ہیں۔

    رواں ماہ صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن سے شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر کو برطرف کردیا تھا اور ان کی جگہ کرسٹوفر مِلر اس عہدے پر فائز ہوئے تھے جنہوں نے چند روز قبل تنازعات والے ممالک میں تعینات امریکی فوجیوں کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ ‘اب گھر آنے کا وقت آگیا ہے’۔منصوبے کے تحت 15 جنوری تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد تقریباً نصف کم ہو کر ڈھائی ہزار رہ جائے گی۔

    واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا رواں سال فروری میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے طالبان کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے کا حصہ ہے، جس کے بدلے طالبان نے امریکی سلامتی مفادات کی ضمانت دی ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پربھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    کراچی ایئرپورٹ پربھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    کراچی :کراچی ایئرپورٹ پربھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،اطلاعات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پربھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ یہ ہنگامی لینڈنگ کسی اہم بنیاد پرہوئی ہے

    ادھر پاکستان سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق بھارتی طیارے کی پاکستان کی جانب سےانسانی ہمدردی کی بنیادپرطیارے کولینڈنگ کی اجازت دی گئی

    پاکستان سول ایوی ایشن کے مطابق یہ پرواز جی او ڈبلیو 6658ریاض سےدہلی جارہی تھی،

    دوسری طرف پاکستانی ڈاکٹروں کےمطابق مسافرکی موت حرکت قلب بند ہونےکےباعث ہوئی ،پاکستانی ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نےمسافرمحمدنوشاد کی ہلاکت کی تصدیق کردی،

  • پی ڈی ایم حکومت کو نہیں چلنے دے گی ،جدوجہد جاری رکھیں گے،فضل الرحمن

    پی ڈی ایم حکومت کو نہیں چلنے دے گی ،جدوجہد جاری رکھیں گے،فضل الرحمن

    اسلام آباد:پی ڈی ایم حکومت کو نہیں چلنے دے گی ،جدوجہد جاری رکھیں گے،فضل الرحمن نے سچ بول دیا ،ا طلاعات کے مطابق پی ڈی ایم اتحاد کے سربراہ مولانا فٰضل الرحمن نے اپنے عزائم سے پردہ اٹھا دیا ، ادھر مولانا نے کہا ہےکہ وہ حکومت کےساتھ کسی قسم کےمذاکرات کےحامی نہیں

    اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسےشیڈول کےمطابق ہوں گے،کوروناکی آڑمیں جلسوں پرپابندی کومستردکرتےہیں،فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت مخالف تحریک کی رفتارکوتیزکیاجائےگا،

     

    مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ انتقامی احتساب کومستردکرتےہیں،مولانافضل الرحمان نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی سےپی ڈی ایم بیانیےکوتقویت ملی،مولانافضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں ریاستی مشینری کااستعمال کیاگیا

    مولانا نے اجلاس کی کہانی بتاتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں میں گلگت بلتستان انتخابات کےنتائج کومستردکیا گیا،مولانافضل الرحمان نے کہ ہم پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں،انہوں نے مزید کا کہ تحریک کے بنیادی اصول اورمقاصدوضع کردیئےہیں

  • میرے خلاف بڑی سازشیں کی گئیں‌:تیارہوجائیں:سردارعثمان بزدار

    میرے خلاف بڑی سازشیں کی گئیں‌:تیارہوجائیں:سردارعثمان بزدار

    لاہور: میرے خلاف بڑی سازشیں کی گئیں‌:تیارہوجائیں،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے جاری انتہائی اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف جو لوگ بھی سازشیں کر رہے ہیں، ان سب کے بارے میں بہت جان چکا ہوں‌

    ادھر ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

    پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دو صوبائی وزرا کی سخت سرزنش کی ہے۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیر تعلیم مراد راس نے اپنا سیکرٹری تعلیم تبدیل کرنے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ میرا سیکرٹری تبدیل کر دیا گیا اور مجھ سے پوچھا بھی نہیں گیا۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی کی بھی کابینہ اجلاس میں سرزنش ہوئی۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ چین اف کمانڈ کے تحت معاملات سامنے آئیں تو بہتر ہوگا۔

    وزیراعلیٰ نے دونوں وزرا کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ جو سیکرٹری تبدیل ہوئے، وہ کورس پر جا رہے ہیں، یہ کوئی ایسا معاملہ نہیں جسے کابینہ اجلاس میں اٹھایا جائے، یہ بات آپ لوگ مجھ سے اکیلے میں بھی کر سکتے تھے۔

    ذرائع کے مطابق سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزرا کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ بن کردکھاؤ، اب سی ایم بن کر دکھاؤں گا۔ جو لوگ باہر بیٹھ کر سازشیں کر رہے ہیں، سب معلوم ہے۔

  • پی ڈی ایم کا اجلاس جاری،مریم نواز نے نوازشریف کے بارے میں بری خبردے دی

    پی ڈی ایم کا اجلاس جاری،مریم نواز نے نوازشریف کے بارے میں بری خبردے دی

    اسلام آباد:پی ڈی ایم کا اجلاس جاری،مریم نواز نے نوازشریف کے بارے میں بڑی بات کردی،اطلاعات کے مطابق ایک طرف پاکستان کی حزب مخالف جماعتوں کےاتحاد کا اجلاس جاری ہے ، لیکن دوسری طرف یہ خبریں بھی آنا شروع ہوگئی ہیں کہ اس اہم اجلاس میں اس اتحاد کی سپہ سالار مریم نواز والد محترم نواز شریف کے بارے میں بڑی بات کہہ دی

    دوسری طرف باغی ٹی وی کوموصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت بہت خراب ہے ،یہ بھی بتایا گیا ہے

    ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کوگردے کی سخت تکلیف ہے جس کی وجہ سے نوازشریف کو بخاربھی ہے جس کی وجہ سے وہ اجلاس میں شامل نہیں ہوسکے

    دوسری طرف مریم نواز کی طرف سے میاں نوازشریف کی صحت کے حوالے سے بھی درخواست کی ہے

  • مریم نوازبھائی،بیٹے کوماں باپ سےلڑانے کاسبق دے گئیں،اہل گلگت وبلتستان نوحہ کداں

    مریم نوازبھائی،بیٹے کوماں باپ سےلڑانے کاسبق دے گئیں،اہل گلگت وبلتستان نوحہ کداں

    گلگت:مریم نوازگلگت بلتستان میں‌ بھائی کوبھائی ، بیٹے کوباپ اوربیٹی کوماں سے لڑانے کاسبق دے گئیں،اہل گلگت وبلتستان نوحہ کداں،اطلاعات کے مطابق الیکشن ختم ہوتے ہی وہاں سیاست کی آڑ میں لگائی گئی آگ کے بعد پیدا ہونے والے زخموں کی تکلیف اورآہ وبکا کی چیخیں دوردورتک سنائی دینے لگی ہیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق الیکشن تو اپنے انجام کوپہنچ گئے مگران انتخابات کے دوران سیاست کی آڑمیں جوآگ مریم نواز نے لگائی وہ بھسم ہونے کا نام نہیں لے رہی ، اسکردو،چلاس گانچے،گلگت ،استور،غیزر،دیامراوردیگرعلاقوں میں نوازشریف کی بیٹی وہ آگ لگاکرچلتے بنیں جس نے اس علاقے کی صدیوں پرانی بھائی چارے کی روایات کوبہت نقصان پہنچایا

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیاہے کہ مریم نواز نے یہ آگ اس حد تک لگائی کہ اسکردومیں کئی خاندانوں میں دشمنیاں پیدا کرگئیں ، گھروں کے گھروں میں اتنے اختلافات پیدا کردیئے کہ الیکشن ختم ہوئے دودن ہوگئے لیکن لڑائیاں ابھی بھی جاری ہیں

    اطلاعات کے مطابق گانچے سے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ایسے کئی والدین کوآہ بکاکرتے سنا گیا ہے جومریم نواز کی طرف سے پھیلائی گئی زہرکا شکارہوگئے،یہ والدین مریم نواز کو بددعائیں دے رہیں

    دیامیر ہی کے رہنے والے ایک خاندان کے بذرگ کی طرف سے کہا گیا کہ جب سے مریم نوازاس علاقے میں آئیں ہیں اس دن سے ہمارے گھرمیں لڑائی اورجھگڑے شروع ہوگئے ہیں‌

    دوسری طرف چلاس اوراستورکے علاقے میں رہنے والے پرانے بذرگوں کی طرف سے یہ شکوہ سننے میں آیا ہے کہ مریم نوازکے رویے سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کی تربیت خاندانی نہیں ہے ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز کی طرف سے لگائی گئی آگ کوبھسم کرنے اوراسے ٹھنڈا کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں ، یہ کوششیں‌کس قدرکامیاب ہوتی ہیں اس کے بارے میں قبل ازوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن یہ طئے ہیں‌کہ مریم نواز کا بیانیہ مسترد ہوچکا ہے .

  • وزیراعظم عمران خان  نے پاکستان میں الیکشن کا ایسا نظام لانے کا اعلان کر دیا کہ اپوزیشن نے سر پکڑ لیا

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں الیکشن کا ایسا نظام لانے کا اعلان کر دیا کہ اپوزیشن نے سر پکڑ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جی بی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے پر عوام کا مشکور ہوں

    کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی خواتین نے سرد موسم میں گھروں سے نکل کر فرض ادا کیا،ہم نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کیا،جی بی انتخابات میں پی ٹی آئی پر اعتماد کرکے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں گلگت بلتستان کےعوام کا بھرپوراعتماد پرشکرگزارہوں ،2013انتخابات میں ہم نے 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا،4 حلقے کھولنے کا مطالبہ 2018 انتخابات کی شفافیت کے لیے کیا تھا،4 حلقے کھولنے کےلیے ہم نے ہر فورم پر آواز اٹھائی ،2013 انتخابات میں تمام جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا ،ایک سال تک 4 حلقے کھولنے کامطالبہ کیا، پھر دھرنا دیا،بہترین انتخابی اصلاحات کے خواہاں ہیں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے ،میں نے شفاف الیکشن مہم چلائی ہم چاہتے ہیں ایسا انتخابی عمل ہو جس کے دونوں جانب امیدوار نتائج تسلیم کرے ،شفاف الیکشن کیلئےتحریک چلی،لوگوں کی جانیں بھی گئیں ،پیپلزپارٹی نے2013 کےانتخابات کو آر او الیکشن کہا تھا،4 حلقے کھولنے کا مقصد خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے 2018 میں دورکرنا تھے ،

    شاہد خاقان عباسی نے گلگت الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے

    ووٹ چوری ہوا، بلاول، پی پی کا ریٹرننگ افسرکے دفتر کے باہر دھرنا جاری

    مریم نواز جمہوریت پربھاشن دینے کی بجائے بتائیں یہ "کام” کیسے کیا؟ شبلی فراز

    چھینی گئی سیٹیں واپس لیں گے ورنہ اسلام آباد جائیں گے،بلاول کا اعلان

    گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کیخلاف پیپلزپارٹی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    کرونا سے ڈرایا نہ جائے،ہم جلسے کریں گے، پیپلز پارٹی ڈٹ گئی،نفیسہ شاہ نے سنگین الزام بھی لگا دیئے

    گلگت بلتستان الیکشن،مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا

    گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں‌ کو کتنی سیٹیں ملیں؟

    گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

    گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستا ن میں الیکٹرونک ووٹنگ لانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ سینیٹ کے الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے سسٹم  لے کر آ رہے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ پر بھی کام کر رہے ہیں اور ہمارے ۹۰ لاکھ بیرون ملک پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ اور اوور سیز پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ میں حصہ ڈالنے کا طریقہ کار پہلی فرصت میں اسمبلیوں سے منظور کرایا جایئگا

    وزیراعظم عمران‌ خان کا مزید کہنا تھا کہ سب کہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسہ خرچ ہوتا ہے ،وزرا اور کمیٹی نے انتخابی اصلاحات پرکام کیاہے،الیکشن میں ماڈرن ٹیکنالوجی کااستعمال ہوگا کوئی بھی برسر اقتدارحکومت ایسی اصلاحات نہیں لاسکتی