Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نیب کے بعد ایک اور ادارہ متحرک، 37 اہم سیاسی شخصیات کیخلاف تحقیقات کی منظوری

    نیب کے بعد ایک اور ادارہ متحرک، 37 اہم سیاسی شخصیات کیخلاف تحقیقات کی منظوری

    نیب کے بعد ایک اور ادارہ متحرک، 37 اہم سیاسی شخصیات کیخلاف تحقیقات کی منظوری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کے بعد اینٹی کرپشن بھی سیاسی شخصیات کے خلاف متحرک ہو گیا ہے

    ڈی جی گوہر نفیس کی سربراہی میں اینٹی کرپشن پنجاب کا اجلاس ہوا،جس میں پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کو بڑے قبضہ گروپوں کے خلاف فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، قبضوں ، مختلف پراجیکٹس میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں

    اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان کے مطابق 37 سیاستدانوں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی گئی۔ جس میں رانا ثناءاللہ، رانا مشہود ، خواجہ آصف، رانا مبشر، افضل ہنجرا، اجمل ہنجرا، میاں ریاض، عباداللہ، سابق چیئرمین رانا محمد عظیم، اشرف عباس ڈوگر، ریاض گورائیہ، میاں ذوالفقار، روحیل اصغر، سہیل  شوکت، غزالی سلیم بٹ شامل ہیں

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    ترجمان کے مطابق جن کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ان میں موجودہ ایم این ایز، ایم پی ایز شامل ہیں،

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ سرکاری زمینوں پر کئی سال سے اربوں کی زمین پر قبضے ہیں۔

    قبل ازیں اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے احسن رضا خان کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق چونیاں سے سابق ایم پے اے احسن رضا خان کو گرفتار کیا جو 2 مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی درخواست پر اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگ کے سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ محکمہ ہائی وے کے ایس ڈی او اور تین ریکارڈ کیپرز بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

  • کرونا کی دوسری لہر، سکول بند ہوں گے یا نہیں، اعلان ہو گیا

    کرونا کی دوسری لہر، سکول بند ہوں گے یا نہیں، اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت تعلیمی اداروں سے متعلق اجلاس ہوا

    اجلاس میں تمام صوبوں کے وزراء تعلیم نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگلے ہفتے پھر اجلاس بلایا جائے گا جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا،اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات نومبر سے جنوری تک کرنے کی تجویز پرغورکیا گیا،موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی،

    پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا،23نومبر کوکو تعلیمی ادارے بند کرنے کے بارے میں دوبارہ اجلاس ہوگا،

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہمیں طلبہ اور اساتذہ کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے،تعلیمی اداروں سے متعلق حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی،سردیوں کی چھٹیاں بڑھانے کی بھی تجویز ہے، پہلے ٹیلی اسکول چلایاتھا اب ریڈیو اسکول کے بارےمیں سوچ رہے ہیں، تعلیمی اداروں سے متعلق جوفیصلہ ہوگااس پرسب کوعمل کرناہوگا،

    وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ وہ اسکولوں کو بند کرنے کے حامی نہیں،جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں انہیں سیل کررہے ہیں اور اگر ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو اسکول بند کرنے پڑیں گے۔

    پنجاب میں دو ماہ کے دوران472 ادارے سیل کیے گئے ہیں۔ 2 لاکھ 65 ہزار 370 سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز میں کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

    اسلام آباد میں سیل کئے گئے تعلیمی اداروں کی تعداد 120 ہو چکی ہے۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں‌ کو کتنی سیٹیں ملیں؟

    گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں‌ کو کتنی سیٹیں ملیں؟

    گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، بلاول و مریم کی جلسے لیکن ووٹ نہ مل سکے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں بلے پر ٹھپہ چل گیا، تحریک انصاف نے 9 سیٹیں جیت کر میدان مار لیا۔

    23نشستوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار7،پیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں ۔ مسلم لیگ ن 2 سیٹیں حاصل کر سکی ، پی ٹی آئی کی اتحادی ایم ڈبلیوایم ایک نشست پرکامیاب ہو سکی۔

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سابق وزرائے اعلی ٰحافظ حفیظ الرحمن اور مہدی شاہ بھی الیکشن ہار گئے ہیں ، تحریک انصاف کی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لئے پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ۔آزاد امیدوار جو کامیاب ہوئے ہیں ان میں سے اکثریت تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ہے

    گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 عام نشستوں کے لئے 4 خواتین سمیت 330 اُمیدوار مدمقابل تھے جبکہ ایک حلقے میں امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہوگئے ہیں ،شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے کورونا وبا سے بچاؤ کے پیش نظر فیس ماسک پہنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے پولنگ سٹیشنز کے سامنے قطاروں میں کھڑے نظر آئے ۔

    جی بی 1 سے پیپلز پارٹی کے امجد حسین 11178ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار مولانا سلطان رئیس 8356 ووٹ لے سکے ،

    جی بی اے 2گلگت2سے پیپلزپارٹی کے جمیل احمد8 ہزار817ووٹ لے کرکامیاب،تحریک انصاف کے فتح اللہ 6ہزار607ووٹ لے کردوسرے نمبرپر رہے ۔

    جی بی 4سے بھی پیپلز پارٹی کے امجد حسین 4716جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب 4291ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کر سکے ۔

    جی بی اے 5نگر2سے آزادامیدوارجاویدمنوا2ہزار570ووٹ لے کرکامیاب ٹھہرے ، ایم ڈبلیوایم کے رضوان علی نے ایک ہزار850ووٹ لئے ۔

    جی بی اے 6ہنزہ سے تحریک انصاف کے عبیداللہ بیگ 5ہزار622ووٹ لے کرکامیاب ۔ آزادامیدوار نور محمد 4ہزار584ووٹ لے کردوسرے نمبرپررہے ۔

    جی بی اے 7سکردو 1 سے پی ٹی آئی کے راجہ زکریامقپون 5 ہزار 290 ووٹ لے کرکامیاب ٹھہرے جبکہ پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ ہارگئے ۔ مہدی شاہ 4ہزار 114ووٹ لے سکے ۔

    جی بی اے 8سکردو 2 سے مجلس وحدت مسلمین کے محمدمیثم کاظم 7 ہزار 534ووٹ لے کرکامیاب ،پیپلزپارٹی کے محمدعلی شاہ 7ہزار 146 ووٹ لے سکے ۔

    جی بی اے 9 سکردو3سے آزادامیدواروزیرمحمدسلیم 6ہزار865ووٹ لے کرکامیاب ، سابق سپیکر ن لیگ اور تحریک انصاف کے فدا محمد ناشاد5ہزار236ووٹ حاصل کرسکے ۔

    جی بی 10 سے آزاد امیدوار راجا ناصر علی 5124 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے وزیر حسن 3684 ووٹ لے سکے ۔

    جی بی اے 11کھرمنگ سے پی ٹی آئی کے امجدزیدی 5 ہزار 872 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ، آزاد امیدوار محسن رضوی 1396 ووٹ لیکر ہار گئے ۔

    جی بی اے 12 سے پی ٹی آئی کے راجہ اعظم خان 9ہزار 322ووٹ لے کرکامیاب ، پیپلزپارٹی کے عمران ندیم 7 ہزار 663 ووٹ لے سکے ۔

    جی بی اے 13استور1سے تحریک انصاف کے خالدخورشید 4836ووٹ لے کر کامیاب ، ن لیگ کے رانا فرمان 3528ووٹ لے سکے ۔

    جی بی اے 14استور2سے تحریک انصاف کے شمس الحق 5 ہزار354ووٹ لے کرکامیاب ، پیپلزپارٹی کے مظفرعلی خان نے 3 ہزار 479 ووٹ لئے ۔

    جی بی 15سے آزاد امیدوار حاجی شاہ بیگ 2713ووٹ لیکر کامیاب ،آزاد امیدوار حاجی دلپزیر 2309 ووٹ لیکر ہار گئے ۔

    جی بی 16 دیامر سے ن لیگ کے امیدوار انجینئر محمد انور 4813ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ،آزادامیدوار عطااللہ 4314ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کر سکے ۔

    جی بی اے 17 سے تحریک انصاف کے امیدوارحیدرخان 5ہزار389ووٹ لے کرکامیاب ۔ جے یوآئی کے رحمت خالق 5ہزار162ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے ۔

    جی بی 18سے تحریک انصاف کے حاجی گلبر خان6793 ووٹ لیکر جیت گئے ،آزاد امیدوار ملک کفایت الرحمن 5968 ووٹ لیکر ہار گئے ۔

    جی بی 19سے آزاد امیدوار نواز خان ناجی 6208ووٹ لیکر سیٹ لے گئے ،پیپلز پارٹی کے حاجی جلال شاہ 4967 ووٹ لیکر شکست کھا گئے ۔

    جی بی اے 20غذر2سے تحریک انصاف کے نذیراحمد 5ہزار582ووٹ لے کرکامیاب ، ق لیگ کے خان اکبرخان 3ہزار815ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    جی بی 21سے ن لیگ کے غلام محمد 4334ووٹ لیکر کامیاب ،پیپلز پارٹی کے محمد ایوب شاہ 3430ووٹ لیکر ہار گئے ،

    جی بی 22 گانچھے ون سے آزادامیدوارمشتاق حسین 6 ہزار 51 ووٹ لے کرجیت گئے ۔ پی ٹی آئی کے ابراہیم ثنائی 4 ہزار945 ووٹ لے سکے ۔

    جی بی اے 23 گانچھے ٹو سے آزادامیدوارحاجی عبدالحمید 3ہزار666 ووٹ لے کرکامیاب،تحریک انصاف کی آمنہ انصاری نے 3ہزار296 ووٹ لیے ۔

    جی بی اے 24 سے پیپلزپارٹی کے محمد اسماعیل 6ہزار 206 ووٹ لے کرکامیاب ٹھہرے ،تحریک انصاف کے شمس الدین نے 5ہزار 361 ووٹ لیے ۔

  • جی بی الیکشن: فوج مخالف بیانیہ مسترد، ن لیگ کا صفایا:وفاقی وزیرمشیرسب بول اٹھے

    جی بی الیکشن: فوج مخالف بیانیہ مسترد، ن لیگ کا صفایا:وفاقی وزیرمشیرسب بول اٹھے

    اسلام آباد: جی بی الیکشن: فوج مخالف بیانیہ مسترد، ن لیگ کا صفایا:وفاقی وزیرمشیرسب بول اٹھے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ ن کا فوج مخالف بیانیہ مسترد کرتے ہوئے اُن کا صفایا کردیا۔

    ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے اب تک آنے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 6 نشستوں کے ساتھ پہلے جبکہ پی پی 3 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    گلگت بلتستان کے عوام نے ن لیگ کا فوج مخالف بیانیہ ردکردیا ہے، موجودہ الیکشن میں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے جبکہ سابق دور میں گلگت بلتستان پر حکمرانی کرنے والی ن لیگ کا صفایا ہوگیا ہے، گلگت بلتستان کے ووٹرز نے ن لیگ کے بیانیے کو لفٹ نہیں کرائی۔

     

     

    گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی کامیابی پر وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا پی ڈی ایم رہنماؤں کیلئےایک جملہ، ریجیکٹڈ۔

    معاون خصوصی وزیراعظم بابراعوان نے بھی گلگت بلتستان الیکشن پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال جی بی میں حکمرانی کےبعد باپ،بیٹی کی مودی بیانیےکے ساتھ انٹری ہوئی، عوام نے ووٹ کو عزت دے دی، پاک سرزمین اورپاک فوج کےخلاف لابی بری طرح سےپٹ گئی۔

     

     

    صوبائی وزیر خوراک پنجاب علیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ جی بی کے عوام نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا، ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی ملک کی بڑی اور مقبول پارٹی ہے، جی بی الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

     

    علیم خان نے کہا کہ جی بی کے عوام نے سیاسی فہم اورباشعور ہونےکا عملی ثبوت دیا ہے، اب گلگت بلتستان میں بھی ترقی وخوشحالی کے نئےدور کا آغازہوگا، تمام بیانیےدم توڑ گئے، ترقی وخوشحالی کو کامیابی ملی، تاریخی کامیابی پر علی امین گنڈاپور، مراد سعید بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے بھی جی بی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورعمران خان۔رسپیکٹڈ جبکہ مریم، میاں مفرور، ملک دشمنی کابیانیہ۔ریجیکٹڈ۔

     

     

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی گلگت انتخابات کےنتائج پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ووٹ کوعزت مل گئی، بلاول کو لاڑکانہ کا راستہ اورپی ڈی ایم کوسبق مل گیا، کپتان کی زبردست سپورٹ پر گلگت بلتستان کی عوام کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ بڑی کامیابی کےپیچھےپی ٹی آئی اسکواڈ کی زبردست حکمت عملی رہی، علی امین، مرادسعید، سیف اللہ نیازی سمیت پوری ٹیم نے زبردست کام کیا۔

  • کچھ امیدوارجان بوجھ کر شکوک و شبہات پیدا کررہے ہیں،ایسا نہیں ہونا چاہیے: چیف الیکشن کمشنر

    کچھ امیدوارجان بوجھ کر شکوک و شبہات پیدا کررہے ہیں،ایسا نہیں ہونا چاہیے: چیف الیکشن کمشنر

    گلگت بلتستان: کچھ امیدوارجان بوجھ کر شکوک و شبہات پیدا کررہے ہیں،ایسا نہیں ہونا چاہیے: چیف الیکشن کمشنر،اطلاعات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ خلاف توقع زیادہ رہا، گلگت بلتستان میں پر امن ماحول میں پولنگ ہوئی، کچھ امیدوار جان بوجھ کر شکوک و شبہات پیدا کررہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن کے دوران پر امن پولنگ ہوئی، صاف اور شفاف انتخابات ہوئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے انتخابی نتائج میں وقت لگے گا، غیر ذمہ دارانہ اور غیرضروری بیانات سے گریز کیا جائے۔

    راجہ شہباز خان نے بتایا کہ کسی بھی حلقے کا حتمی نتیجہ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے، کسی بھی حلقے میں انتخابی عملے کی کمی نہیں تھی، کچھ امیدوار جان بوجھ کر شکوک و شبہات پیدا کررہے ہیں۔

  • گلگت بلتستان:آزادامیدوارحاجی عبدالحمیدکےحامیوں  نےDCآفس کاگھیراوکرلیا،جیت کوہارمیں بدلنےپرمشتعل

    گلگت بلتستان:آزادامیدوارحاجی عبدالحمیدکےحامیوں نےDCآفس کاگھیراوکرلیا،جیت کوہارمیں بدلنےپرمشتعل

    گلگت بلتستان :گلگت بلتستان انتخابات:گانچے 2 میں آزاد امیدوارحاجی عبدالحمید کے حامیوں نے ڈی سی آفس کا گھیراو کرلیا،جیت کوہارمیں بدلنے پرلوگ مشتعل،اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان سے الیکشن کے نتائج بدلنے کے حوالےسے اہم خبرآگئی ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق حاجی عبدالحمید 370 سے زائد ووٹوں سے جیت گئے ہیں لیکن نتیجہ روک کرپرانا کھیل کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے

    ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے حلقہ گانچے 2 سے 8 امیدوارالیکشن لڑرہے ہیں ، ان میں شام 6 بجے تک دوامیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کے خبریں تھیں

    لیکن اس حلقے میں اس وقت اچانک احتجاج سامنے آیا جب اس حلقہ سے واضح برتری کے باوجود حاجی عبدالحمید کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار آمنہ انصاری کوجتانے کی کوشش کے طورپررزلٹ روک دیا گیا ہے

    یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ آمنہ انصاری الیکشن کمیشن کومرعوب کرنے کے لیے یہ تاثردے رہی ہیں‌کہ شاید ان کو کچھ خاص حلقوں‌کی حمایت حاصل ہے ،

    اس موقع پر یہ بھی واضح‌کردینا مناسب ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ،نہ تو کوئی خاص حلقہ حمایت کررہا ہے اورنہ ہی گانچے کی عوام یہ قبول کریں گے

     

    ادھر گانچے سے باغی ذرائع کےمطابق حاجی عبدالحمید کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ جیت چکے ہیں‌اورتمام پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج جمع ہوچکے ہیں جس کےمطابق حاجی عبدالحمید یہ نشست جیت چکے ہیں

    باغی ٹی وی کو گانچے 2 کا نتیجہ موصول ہوچکا ہے ، اس کے علاوہ تمام پولنگ اسٹیشنوں‌سے بھی نتائج موصول ہوچکے ہیں‌ ، جس کے مطابق آزاد امیدوار حاجی عبدالحمید 370 سے زائد ووٹوں سے جیت چکے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آمنہ انصاری اس برتری کو شکست میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ قابل قبول نہیں ہوگی

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حاجی عبدالحمید ایک آزاد امیدوارکے طورپرالیکشن میں حصہ لے رہے تھے جن کو اس حلقے کی عوام کا بھرپوراعتماد حاصل تھا

     

    ڈی سی آفس میں گانچے کی عوام کے احتجاج کودیکھنے کے لیے اس لنک کوکلک  کریں

    https://mobile.facebook.com/story.php?story_fbid=167194931520247&id=100046892233211&sfnsn=scwspwa&_rdc=1&_rdr

     

    ذرائع کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں ان کے حمایتی اس وقت ڈی سی آفس کا گھیراو کیے ہوئے ہیں اوروہ ڈی سی سے حاجی عبدالحمید کی جیت کا نوٹیفکیشن مانگ رہے ہیں

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اگرحاجی عبدالحمیدکو ہراکرآمنہ انصاری کوجتانے کی کوشش کی گئی تو پھرگلگت بلتستان کے چپے چپے میں حکمرانوں کوہلا دینے والا احتجاج کیا جائے گا

    باغی ذرائع کو موصلول ہونے والی اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ اگرڈی سی نے ان حالات میں اگرجیتنے والے آزاد امیدوار حاجی عبدالحمید کونوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو احتجاج کی صورت میں دیگر سیاسی جماعتیں بھی ان کے ساتھ ہوسکتی ہیں جو کہ ایک اچھی شگون نہیں

    گانچے سے ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں‌ نے خبردار کیا ہے کہ نتائج بدلنے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ داری ان اداروں پرہوگی جو گلگت بلتستان الیکیشن کو ڈیل کررہے ہیں

    باغی ٹی وی بھی اس موقع پر آزاد امیدوار حاجی عبدالحمید کی جیت پرمبارکباد پیش کرتا ہے کیونکہ باغی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق حاجی عبدالحمید جیت چکے ہیں ، اب حتمی نتیجے کا انتظار باقی ہے

  • گلگت بلتستان الیکشن: پیپلزپارٹی صدمے میں ڈوب گئی،امیدیں دم توڑگئیں‌

    گلگت بلتستان الیکشن: پیپلزپارٹی صدمے میں ڈوب گئی،امیدیں دم توڑگئیں‌

    گلگت: گلگت بلتستان الیکشن: پیپلزپارٹی کوبڑادھچکا ،صدمے میں ڈوب گئی امیدیں دم توڑگئیں‌ ،اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو بہت سخت دھچکا لگا ہے ،

    گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے جی بی اے 7 اسکردو ون سے پاکستان تحریک انصاف کے راجہ محمد زکریا خان نے سابق وزیراعلیٰ و پیپلزپارٹی کے رہنما مہدی شاہ کو شکست دے دی ہے۔

    جی بی اے 7 اسکردو 1 کے 28 مکمل پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار راجا محمد زکریا نے 5290 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں۔پی پی کے مہدی شاہ 4114 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    خیال رہے کہ سید مہدی شاہ گلگت بلتستان کے پہلے وزیراعلیٰ رہے ہیں اور ان کا دور حکومت دسمبر 2009 سے دسمبر 2014 تک تھا۔

  • گلگت بلتستان انتخابات: پاکستان تحریک انصاف سب کوپیچھے چھوڑگئی

    گلگت بلتستان انتخابات: پاکستان تحریک انصاف سب کوپیچھے چھوڑگئی

    اسکردو:گلگت بلتستان انتخابات: پاکستان تحریک انصاف سب کوپیچھے چھوڑگئی ،اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 6 حلقوں کے مکمل نتائج سامنے آئے ہیں جن میں سے پی ٹی آئی 3، پیپلزپارٹی 1، ایم ڈبلیو ایم 1 اور ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)، پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)، پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (پی ایم ایل کیو)، جمیعت علماء اسلام فضل الرحمان (جی یو آئی ایف)، جماعت اسلامی (جے آئی)، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم)، ایم کیو ایم پاکستان، آل پاکستان مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے 23 حلقوں پر ہونے والے انتخابات میں حصہ لیا۔

    گلگلت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی کُل 24 نشستیں ہیں جن میں سے ایک حلقے گلگت 3 میں امیدوار کے انتقال کی وجہ سے الیکشن کو ملتوی کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق گلگلت بلتستان میں 1160 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جن میں سے 418 کو انتہائی حساس جبکہ 311 کو حساس قرار دیا گیا تھا، 23 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں 330 امیدواران نے حصہ لیا۔

    گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ بنانے کے لیے کسی بھی پارٹی کو کم از کم 13 نشستوں کی ضرورت ہوگی، جس پارٹی کے اتنے یا اس سے زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے قانون ساز اسمبلی اور صوبے میں اگلا وزیراعلیٰ اُس کا ہوگا۔

  • بلاول کی محنت رنگ لےآئی ، گلگت سے بڑی خوشخبری آگئی

    بلاول کی محنت رنگ لےآئی ، گلگت سے بڑی خوشخبری آگئی

    گلگت :بلاول کی محنت رنگ لےآئی ، گلگت سے بڑی خوشخبری آگئی،اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان سے پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے ایک اچھی خبرآگئی ہے ، اس خبرنے بلاول کی محنت کوچارچاند لگادیئے

    ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان حلقہ 24 سے پیپلزپارٹی کےمحمداسماعیل 6 ہزار 206 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار شمس الدین 5 ہزار 361 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

  • گلگت بلتستان انتخابات :پاکستان تحریک انصاف کوبڑی کامیابی مل گئی

    گلگت بلتستان انتخابات :پاکستان تحریک انصاف کوبڑی کامیابی مل گئی

    گلاسکردو:ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار کاظم میثم کامیاب، غیر سرکاری نتیجہ آگیا،اطلاعات کے مطابق جی بی اے 8 اسکردو2 کا غیرحتمی نتیجہ آگیا ہے اوراس کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار کاظم میثم7ہزار534ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حلقے سے مجلس وحدت المسلین کے امیدوارکاظم میثم7ہزار534ووٹ لے کر کامیاب قراردیئے گئے ہیں‌

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس حلقہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مجلس وحدت المسلمین نے اتحاد کیا تھا ، یوں یہ پاکستان تحریک انصاف کی پہلی جیت ہے