Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • امریکیو!گھبرانا نہیں‌ کرونا ویکسین آگئی توسب سے پہلے ہم لیں گے: اوبامہ،کلنٹن اوربش کا اعلان

    امریکیو!گھبرانا نہیں‌ کرونا ویکسین آگئی توسب سے پہلے ہم لیں گے: اوبامہ،کلنٹن اوربش کا اعلان

    واشنگٹن :امریکیو!گھبرانا نہیں‌ کرونا ویکسین آگئی توسب سے پہلے ہم لیں گے:اوبامہ،کلنٹن اوربش جونیئرکا اعلان،اطلاعات کے مطابق امریکہ کے تین سابق صدور نے امریکی قوم کے حوصلے بڑھاتے ہوئے کہا ہےکہ اگرامریکہ بہت جلد کرونا ویکسین بنانے میں کامیاب ہوگیا تو اپنے لوگوں کااعتماد بڑھانے کےلیے وہ کرونا مریض نہ ہونے کے باوجود ویکسین لیں‌ گے

    ذرائع کے مطابق سابق امریکی صدور براک اوباما ، جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن نے ویکسین کی حفاظت پر عوام کا اعتماد بڑھانے کی کوشش میں سب کے سامنے رضاکارانہ طور پر اپنی COVID-19 ویکسین کیمرا پر لینے کا اعلان کیا ہے

    جمعرات کو نشر ہونے والے سیریس ایکس ایم کے ساتھ ایک انٹرویو میں اوباما نے کہا کہ اگر اس ویکسین کی منظوری دی گئی ہے تو اسے لینے کی کوئی فکر نہیں ہوگی اور ملک کے سب سے بڑے متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فوکی نے اسے محفوظ سمجھا ہے۔

    سابق امریکی صدر بارک اوباما نے کہا "انتھونی فوکی جیسے لوگ جن کو میں جانتا ہوں اور میں نے کام کیا ہے مجھے ان پرمکمل اعتماد ہے۔” "لہذا ، اگر انتھونی فوکی مجھے بتائیں کہ یہ ویکسین محفوظ ہے تو میں یہ ویکسین لینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا

    انہوں نے کہا ، "میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب یہ ان لوگوں کے لئے بنایا گیا ہے جن کو خطرہ کم ہوتا ہے تو میں بھی ساری قوم کے سامنے یہ ویکسین لے کردکھاوں گا تاکہ امریکی خوفزدہ نہ ہوں‌

    انہوں نے مزید کہا "میں ٹی وی پر ساری قوم کے سامنے لوں گا اوریہ مناظرمحفوظ کرکے ہرجگہ پہنچاوں گا، تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ میں اس طبی علاج پر اعتماد کرتا ہوں ، اور جس چیز پر مجھے اعتماد نہیں ہے وہ کوویڈ ہو رہا ہے۔”

    سی این این کے مطابق ، بش اور کلنٹن نے بھی اوبامہ کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے اسی بات کا عزم کیا ہے ، بش کے چیف آف اسٹاف نے نیٹ ورک کو بتایا کہ بش “خوشی سے” کیمرہ پر ٹیکے لگائے گا۔

    ادھر امریکہ میں یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ یہ تینوں سابق صدور سابق صدر جمی کارٹرکو بھی اپنے ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ امریکیوں کا اعتماد بڑے

  • چڑیل کی مخبریاں ، مبشر لقمان اسرائیل والی ویڈیو کا کب جواب دیں گے ؟

    چڑیل کی مخبریاں ، مبشر لقمان اسرائیل والی ویڈیو کا کب جواب دیں گے ؟

    چڑیل کی مخبریاں . مبشر لقمان اسرائیل والی ویڈیو کا کب جواب دیں گے ؟

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی یو ٹیوب چینل ویڈیو پر اینکر زین علی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کیا پی ڈی ایم کا جلسہ واقعی حکومت کے لیے خطرہ بن گیا ہے . انہوں نے کہا کہ میں‌نے پہلے ہی کہا تھا کہ پی ڈی ایم تکلیف دے گی.اور اب یہ تکلیف دے رہی ہے . ملتان کے جلسے کو کامیاب کرنے میں حکومت نے خاص کر بزدار حکومت نے بہت محنت کی ہے اور حکومت نے اپوزیشن کا کام آسان کردیا ہے حالانکہ پی ڈی ایم کے قائدین کو ملتان جلسے بہت سارے شکوے تھے . کیونکہ قائدین کے لیے ناقص انتظام تھے اور وہ شکوہ کرتے بھی نظر آئے. لوگ ملک بھر سے بہت دوراز سے آئے تھے .

    اسی طرح بزدار حکومت نے اس جلسہ کو کامیاب بنانے میں‌بہت کوشش کی ہے. کیا حکومت لاہور کا جلسہ بھی کامیاب کرنے میں‌ملتان جیسا کردار ادا کرے گی ،مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ لاہور کے جلسے میں کافی ساری قیادت گرفتار ہو چکی ہے بعض کو چھوڑ بھی دیا گیا ہے.
    ان کا کہنا تھا کہ لاہور کا جلسہ ایک بڑا جلسہ ہوگا . اس کی کئی وجوہات ہیں ایک تو پیپلز پارٹی کی قیادت یکم سے ہی یہاں آکر انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے . مولانا فضل الرحمن کا بھی کافی اثرو رسوخ ہے . اور ن لیگ تو یہ لاہور گڑھ ہے لاہور اور گوجرانوالہ ن لیگ کا ہوم ٹاؤن ہے . انہوں نے کہا کہ میں‌ اس سلسلے میں دو خبریں دینے جارہا ہوں ، میری چڑیل دو خبریں لے کر آئی ہے . ایک یہ ہے کہ پی ڈی ایم 28 دسممبر سے 5 جنوری کے درمیان لانگ مارچ کرنے کا اعلان کرے گی. یہ مارچ اسلام آباد کی طرف ہو گا . ابھی تک ڈیٹ فکس نہیں ہوئی بس اس کا انتظار ہے .

    ان کا کہنا تھا کہ یہ لانگ مارچ کوئی عام نہیں ہو گا بلکہ یہ لانگ مارچ شہروں کی معاشی سرگرمیاں جامد کرے گا. اوریوں حکومت کی معیشت پر ضرب لگے گی . اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمن اس سلسلے میں بہت اہم رول ادا کریں گے ، کیونکہ ان کے کاکنان کی تعداد کافی ہے دیوبندی مکتبہ فکر کی تعداد ہر جگہ پر موجود ہے اور ایسے کام کے لیے چار سے پانچ ہزار افراد کافی ہوتے ہیں. تیسری اور اہم بات یہ ہے کہ پیپلز پارٹی مارچ کے آغاز سے قومی اسمبلی سے استعفے دے گی. اور یہ استعفے صوبائی اسمبلی سے نہیں‌ دیے جائیں‌گے. کیونکہ جب پی ٹی آئی نے استعفے دیے تھے اس نے بھی قومی اسمبلی سے دیےتھے صوبائی اسمبلی سے نہیں‌ دیے تھے. یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پی ڈی ایم کے سینیٹرز سینیٹ سے استعفی دے دیں. اس طرح آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ان سب کاموں سے حکومت جاتی ہوئی تو دکھائی نہیں‌دے گی . کیونکہ حکومت کے پاس بہت سے آپشن ہوتے ہیں . لیکن ایک آئینی بحران ضرور جنم لے گا. او ر حکومت کو سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا . اسی طرح نواز لیگ اور مولانا فضل الرحمٰن کے سوا کوئی نہیں‌چاہتا کہ سسٹم پیک اپ ہو جائے. ان دونوں کا خیال ہے کہ ہم نہیں تو کچھ بھی نہیں‌. لیکن پی ڈی ایم میں باقی جاعتیں بہت اہم ہیں.

    کورونا وائرس کے سلسلے میں حکومت کی ہدایت ٹھیک ہیں‌لیکن اس میں حکومت کو خود بھی اس کا خیال کرنا چاہیے. اسی طرح زیافتین جو ہو رہی ہیں اسلام آباد میں 500 افراد کا کھانا ہو تو اس میں ایس او پیز کا خیال نہیں‌رکھا جاسکتا . ان کا کہنا تھا کہ میرے اپنے دوست اور کلاس فیلوز کرونا سے فوت ہوگئے ہیں.
    جلسوں کو اجازت ہے لیکن ہوٹلوں کو بند کیا جا رہا ہے. حکومت اور اپوزیشن کو مل کر اس پر کچھ کرنا ہو گا . کیونکہ یہ سب کا مسئلہ ہے.

    زین علی نے سوال کیا کہ اینکر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ حکومت کے ایک وزیر اسرائیل گئے ہیں . تو اس کے جواب میں مبشر لقمان نے کہا کہ میں اس پر کچھ نہیں‌کہ سکتا جب تک شاہد مسعود سے خود نہ سن لوں . اس طرح میرے متعلق بھی وہی کچھ کہا گیا کہ پوری بات نہیں سنی گی شاہد مسعود کی بات کے متعلق کچھ نہں کہہ سکتا. ایک سوال کہ آپ نے جو اسرائیل کے ٹی وی کو انٹرویو دیا اس پر کیا وضاحت کریں گے تو اس کے جواب میں مبشر لقمان نے کہا میر ی بات کو مس کوڈ کیا گیا . سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا اور سمجھا گیا . میں اس پر ایک نہیں‌ کئی جواب دے رہا ہوں اور جواب در جواب ہوں‌گے ان کو کہنا تھا کہ میرے جو ناظرین دل برداشتہ ہوئے ان کے لییے جواب دینا میرے لیے ضروری ہے. اور میں ایک الگ ویڈیو سے اس کا جواب دوں گا.

  • مسئلہ کشمیرپربھرپورحمایت کرنے پراسلامی دنیا کے مشکورہیں ،شاہ محمود قریشی

    مسئلہ کشمیرپربھرپورحمایت کرنے پراسلامی دنیا کے مشکورہیں ،شاہ محمود قریشی

    لاہور:مسئلہ کشمیرپربھرپورحمایت کرنے پراسلامی دنیا کے مشکورہیں ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیامے میں وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں سیشن کے دوران او آئی سی کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے اسلام آباد میں مقیم او آئی سی کے سفیروں سے ملاقات کی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے او آئی سی کے فورم پراسلامی دنیا کی طرف سے مسئلہ کشمیرپرمتفقہ موقف اپنانے کے عمل کو مظلوم کی حمایت قراردیا ،

    وزیرخارجہ نے اس ملاقات میں اسلامی ملکوں کے سفیروں سے بات کرتے ہوئے کہا ہےہے کہ اعلامیے میں او آئی سی کے اصولی موقف اور جموں کے لئے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے کردار کوخوب سراہا ہے ۔

    وزیر خارجہ نے او آئی سی ممالک کو پاکستان کے حوالے سے اسلامی دنیا اوربالخصوس کشمیر اورفلسطین معاملے پر موقف کو تسلیم کرنا اوراسے پالیسی کا حصہ بنانے کی قراردادوں کو منظور کرنے بھی ان کا شکریہ ادا کیا ،

    وزیرخارجہ نے پاکستان کے اصولی موقف جس کے مطابق غیر او آئی سی ریاستوں میں مسلم اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور بابری مسجد کی شہادت اور اسلامی مقدس مقامات کا تحفظ کوتسلیم کرنے کے عمل پربھی آوآئی سی ملکوں کے وزرائے خارجہ کوخراج تحسین پیش کیا

    وزیر خارجہ نے اسلامو فوبیا کے خلاف جنگ سے متعلق پاکستان کی طرف سے پیش کردہ قرار داد منظور کرنے پر بھی اظہار تشکر کیا۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان 2021 میں کونسل آف فارن منسٹر کے 48 ویں اجلاس کی میزبانی کا منتظر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ممکنہ سی ایف ایم چیئر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے پاکستان اتحاد ، امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے او آئی سی کی پوری ذمہ داری کے ساتھ تعمیری کردار اداکرے گا

    اس موقع پرصدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال پراہل کشمیر کے مقصد اور یکجہتی کے لئے او آئی سی کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

    او آئی سی اقوام متحدہ کے بعد دوسری سب سے بڑی عالمی تنظیم ہے جس میں چار براعظموں پر پھیلے ہوئے 57 ممبران اور پانچ مبصرین ریاستیں شامل ہیں۔ یہ امت مسلمہ کی اجتماعی آواز کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔ پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے۔

  • پی آئی اے کی پروازیں یورپ داخل نہیں ہوسکتیں‌،یورپی یونین کا اعلان،پاکستان پریشان

    پی آئی اے کی پروازیں یورپ داخل نہیں ہوسکتیں‌،یورپی یونین کا اعلان،پاکستان پریشان

    برسلز :پی آئی اے کی پروازوں پرپابندی نہیں ہٹائیں گے ،یورپی یونین کا اعلان،پاکستان پریشان،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی فضائی کمپنی پی آئی اے کوبہت بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑگیا ہے ،پاکستان کوپریشان کردینے والی خبرنے مزید غمگین کردیا ،

    یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کو واضح طورپرکہہ دیا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کے قیام اور لائسنسنگ کے نظام پر شہری ہوابازی کے عالمی اداروں کو مطمئن نہ کرسکی جس کے بعد پابندیوں‌کو ختم نہیں کرسکتے

    اس بحث کے بعد یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اےکی پروازوں پر عائد پابندی غیر معینہ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہری ہوا بازی سے متعلق یورپی یونین کے ادارے یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کو جوابی خط لکھ دیا۔

    خط میں پروازوں کی سلامتی کے لیے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سے متعلق پی آئی اے کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا تاہم خط میں آگاہ کیا گیا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے پائلٹوں کے لائسنسنگ نظام کی بہتری کے لیے اقدامات نہ کیے جانے پر فی الحال پی آئی اے پر یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔

    ایاسا کے خط میں مزید بتایا گیا کہ پابندی اٹھانے کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کاسیفٹی آڈٹ ضروری ہے اور یہ آڈٹ اسی وقت کیا جاسکے گا جب اس بات کا یقین ہو کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اس آڈٹ میں کامیاب رہے گی۔

    یاد رہےکہ چند ماہ قبل پاکستانی پائلٹوں کے جعلی لائسنسوں سے متعلق وفاقی وزیر ہوا بازی کے بیان کے بعد یورپی یونین نے یکم جولائی سے 6 ماہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی لیکن اب بروقت اقدامات نہ کیے جانے پر یہ پابندی غیرمعینہ مدت تک برقرار رہے گی۔

  • شہبازشریف چھا گئے:اورنج لائن ٹرین کی سب سے بڑی خوبی :دنیا سلام کرنے لگی

    شہبازشریف چھا گئے:اورنج لائن ٹرین کی سب سے بڑی خوبی :دنیا سلام کرنے لگی

    لاہور:شہبازشریف چھا گئے:اورنج لائن ٹرین کی سب سے بڑی خوبی :دنیا سلام کرنے لگی،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ‌ پنجاب میاں شہبازشریف کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ پورے ہونے لگے ، میاں صاحب کہتے تھے کہ لاہوری ہمارے منصوبوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اورپھر ایسا ہی ہوا

    اس پشین گوئی کا پہلا شاہکار قوم کے سامنے آگیا ، جسے دیکھ کرہرکوئی توبہ توبہ کرنے لگا ،

    پہلے شاہکار کے طور پر لیسکو نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو آپریشنل ہونے پر پہلا بجلی کا بل جاری کر دیا،

    کمپنی نے نومبر میں استعمال ہونیوالی بجلی کا 7 کروڑ روپے کا بل بھجوا دیا۔

    لیسکو حکام کے مطابق آپریشنل ہونےکےبعد گزشتہ ماہ کےدوران اورنج لائن میٹرو ٹرین کروڑوں روپے کی بجلی پی گئی،

    ایسے ہی سنگھ پورہ سرکٹ سے تیرہ لاکھ یونٹس اورنج لائن ٹرین نے استعمال کئے جبکہ ملتان روڈ سرکٹ سے اکیس لاکھ یونٹس بجلی استعمال کی گئی، دونوں سرکٹس پر استعمال شدہ یونٹس کا بل سات کروڑ روپے بنایا گیا، لیسکو نے دونوں سرکٹس کی ریڈنگ لیکر بجلی کا بل جاری کر دیا.

    ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ اورنج لائن میٹرو ٹرین نے معمول سے کم بجلی استعمال کی، اورنج لائن میٹرو ٹرین میں ایئر کنڈیشنڈ کا لوڈ کم ہونے پر کم بجلی استعمال ہوئی تاہم مکمل لوڈ پر اورنج لائن میٹرو ٹرین کو چالیس لاکھ یونٹس کے قریب بجلی استعمال کرنا ہوگی۔

    واضح رہےکہا کہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں 2015ء کو شروع ہواتھا، اس پراجیکٹ کو مکمل ہونے میں پانچ سال لگے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر پہلا آزمائشی سفر گذشتہ برس 28 اکتوبر کو کیا گیا تھا جس کے بعد 6 نومبر کو لیسکو نے ٹرین کے دو پاور ہاؤسز کو بجلی کی سپلائی کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔

    بعدازاں 25 اکتوبر2020 کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کیا، جس کے بعد سے لاہوری اورنج لائن ٹرین پر سفر کر رہے ہیں، ٹرین کے 27.1 کلو میٹر کے فاصلے میں مجموعی طور پر 26 ریلوے سٹیشن واقع ہیں، جن پر ہر ٹرین کا 40 سیکنڈ کے لئے سٹاپ دیا گیا ۔

    دوسری طرف پاکستانی شہبازشریف کے اس شاہکار کی‌ خبرسن کرپیٹنے پرمجبور ہیں ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ لیسکو کے بقول اس مہینے بہت کم بجلی کا استعمال کیا گیا ، جس کا بل 7 کروڑ سے زائد کا ہے اوراگربھرپوراستعمال کیا جائے گا توپھر10 کروڑ آتا ہے یا پھر اس سے بھی زیادہ

  • پی ڈی ایم یتیم ؟مولانانے کچھ لواورکچھ دو کے بدلے بلوچستان کی گورنرشپ مانگ لی

    پی ڈی ایم یتیم ؟مولانانے کچھ لواورکچھ دو کے بدلے بلوچستان کی گورنرشپ مانگ لی

    لاہور:مولانا کی خواہش پوری ہوجائے گی؟بلوچستان کی گورنرشپ مانگ لی،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی خواہش پوری ہوگی یا پھراس پرپانی پھرجائے گا ، اس حوالے سے اہم صحافی نے بہت بڑا انکشاف کرکے تھرتھلی مچا دی ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کی گورنرشپ مانگ لی،بلوچستان عوامی پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو پیشکش کی کہ مولانا آپ اگر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں تو بلوچستان میں مخلوط حکومت بناسکتے ہیں، آپ کی جماعت کودووزارتیں بھی دی جائیں گی ، مولانا گورنرشپ بھی مانگی ہے۔

    دوسری طرف پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو بھی نیب نے طلب کرلیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ڈنڈے کی تڑی بھی لگائی تھی لیکن ریاست کا اس کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مولنا کو پیشکش کی گئی کہ آپ کی جماعت کودووزارتیں بھی دی جائیں گی لیکن اطلاع یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان بلوچستان کی گورنرشپ مانگ رہے ہیں ،ان سے کہا گیا آپ کی اتنی تعداد نہیں ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ اگر محمود اچکزئی کے بھائی کو نوازشریف گوونر بناسکتے ہیں تو ان کی جماعت کا گورنر کیوں نہیں بن سکتا؟

  • برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کا وزیراعظم کو فون، کیا ہوئی بات؟

    برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کا وزیراعظم کو فون، کیا ہوئی بات؟

    برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کا وزیراعظم کو فون، کیا ہوئی بات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے وزیراعظم عمران خان کوٹیلی فون کیا ہے

    وزیراعظم ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ قریبی اورمنفرد تعلقات کےعزم کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ بہترین بین الاقوامی دوستی پربھی گفتگو کی،

    اعلامیہ کے مطابق شہزادہ چارلس نے پاکستان میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا،

    وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ چارلس کے مابین موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،

    برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پرنس آف ویلز دولت مشترکہ ممالک کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں،

  • مقبوضہ کشمیر میں مکمل طور پرخود مختار جدوجہد ،بھارت کی کوشش کیا ہوتی ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا بے نقاب

    مقبوضہ کشمیر میں مکمل طور پرخود مختار جدوجہد ،بھارت کی کوشش کیا ہوتی ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا بے نقاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے گلوبل ویلیج اسپیس کو انٹرویو دیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ‏بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام کیے، بھارت 5 اگست کے اقدام کے بعد عالمی سطح پر کمزور پوزیشن پر ہے، بھارت کی کوشش رہی ہے جدوجہد آزادی مقبوضہ کشمیر کو نام نہاد پاکستانی مداخلت سے جوڑے،بھارت دنیا کی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہا ہے ،مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت فالس فلیگ آپریشنز اور ایسے ڈرامے رچاتا ہے ،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ناگوروٹا واقعہ میں بھارت کچھ نیا نہیں کر رہا،یہ ویسا ہی ہے جیسا بھارت گزشتہ فالس فلیگ آپریشنز میں کرتا آیا ہے، ناگوروٹا میں کیا ہوا، کیا بھارت نے دنیا سے کوئی انفارمیشن شیئر کی؟ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہوتا ہے بھارت ہمیشہ اس کا انکاری رہا ہے،کشمیر یوں کی یہ ایک خود مختار جدوجہد آزادی ہے جو کئی سال سے جاری ہے،مقبوضہ کشمیر میں مکمل طور پرخود مختار جدوجہد آزادی ہے،جوستر سال سے جاری ہے،یہ ممکن نہیں کہ سرحد پار سے جا کر ایسے واقعات ہوں،

    بھارتی دہشت گردی کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ حالات معمول کی طرف لانے کا خواہاں ہے ،ہمیں خطے کی صورتحال معمول پر لانے کی ضرورت ہے

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

  • سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے گلوبل ویلیج اسپیس کو انٹرویو دیا ہے

    انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف ڈوزیئر کے اہم نکات اجاگر کیے ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کےثبوت ڈوزیئر میں سامنے لایا،بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ثبوتوں کو عالمی برادری نےسنجیدہ لیا ہے، دنیا اب بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی پر کھل کر بات کر رہی ہے، بھارتی تمام تر کوششوں کے باوجود عالمی فورمز اور ذرائع ابلاغ پر بحث ہورہی ہے، او آئی سی فورم سے تازہ ترین اعلامیہ سامنے آیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کو ڈر ہے سی پیک خطے کا گیم چینجر ہے اور حقیقت میں سی پیک خطے کا گیم چینجر ہی ہے۔سی پیک منصوبے میں پورے خطے کی کنیکٹیویٹی کی صلاحیت ہے ،سی پیک صرف شمال جنوب اور پاکستان کا نہیں پورے خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ سی پیک بہت سی دہشت گردی کی سرگرمیوں کا نشانہ ہے،بھارتی سی پیک منصوبے کی ٹائم لائن مکمل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں،وہ سمجھتے ہیں رکاوٹیں ڈالنے سے یہ منصوبہ کہیں نہ کہیں جا کر رک جائے گا،ہمارے چینی پارٹنرزسی پیک منصوبے کی سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں،بھارت کے پاس دہشت گرد ہیں ،ہم بھارت کی طر ف سے سیکیورٹی خطرات سے نمٹ رہے ہیں،سی پیک کو نقصان پہنچانے کی ہر بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے،سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 21 ڈویژن فورس تشکیل دی ہے،سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 8 نو ریگولر رجمنٹس بھی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں ,بھارت کی طر ف سے سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے،انشاءاللہ سی پیک ہرروز پہلے سے زیادہ ترقی کرے گا

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کی کوشش رہی ہے جدوجہد آزادی مقبوضہ کشمیر کو نام نہاد پاکستانی مداخلت سے جوڑے،بھارت دنیا کی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہا ہے ،مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت فالس فلیگ آپریشنز اور ایسے ڈرامے رچاتا ہے ،ناگوروٹا واقعہ میں بھارت کچھ نیا نہیں کر رہا،یہ ویسا ہی ہے جیسا بھارت گزشتہ فالس فلیگ آپریشنز میں کرتا آیا ہے، ناگوروٹا میں کیا ہوا، کیا بھارت نے دنیا سے کوئی انفارمیشن شیئر کی؟ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہوتا ہے بھارت ہمیشہ اس کا انکاری رہا ہے،کشمیر یوں کی یہ ایک خود مختار جدوجہد آزادی ہے جو کئی سال سے جاری ہے،مقبوضہ کشمیرمیں مکمل طور پرخود مختار جدوجہد آزادی ہے،جوستر سال سے جاری ہے،یہ ممکن نہیں کہ سرحد پار سے جا کر ایسے واقعات ہوں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ حالات معمول کی طرف لانے کا خواہاں ہے ،ہمیں خطے کی صورتحال معمول پر لانے کی ضرورت ہے

    بھارتی دہشت گردی کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

  • بھارتی دہشت گردی کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    بھارتی دہشت گردی کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    بھارتی دہشت گردی کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے گلوبل ویلیج اسپیس کو انٹرویو دیا ہے

    انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر  نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف ڈوزیئر  کے اہم نکات اجاگر کیے ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کےثبوت ڈوزیئر میں سامنے لایا،بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ثبوتوں کو عالمی برادری نےسنجیدہ لیا ہے، دنیا اب بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی پر کھل کر بات کر رہی ہے، بھارتی تمام تر کوششوں کے باوجود عالمی فورمز اور ذرائع ابلاغ پر بحث ہورہی ہے، او آئی سی فورم سے تازہ ترین اعلامیہ سامنے آیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت 5اگست2019 کے بعد سے کمزور پوزیشن پر ہے،بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات کیے،ڈوزیئر کو اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کو پیش کیا گیا،فارن آفس نےڈوزیئرکوپی5 میں پیش کیا، پھر اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کو پیش کیا گیا،ہم یہاں رکیں گے نہیں، عالمی سطح پر اس سنگین معاملے کو مزید آگے لے جائیں گے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کو ڈر ہے سی پیک خطے کا گیم چینجر ہے اور حقیقت میں سی پیک خطے کا گیم چینجر ہی ہے۔سی پیک منصوبے میں پورے خطے کی کنیکٹیویٹی کی صلاحیت ہے ،سی پیک صرف شمال جنوب اور پاکستان کا نہیں پورے خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ سی پیک بہت سی دہشت گردی کی سرگرمیوں کا نشانہ ہے،بھارتی سی پیک منصوبے کی ٹائم لائن مکمل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں،وہ سمجھتے ہیں رکاوٹیں ڈالنے سے یہ منصوبہ کہیں نہ کہیں جا کر رک جائے گا،ہمارےچینی پارٹنرزسی پیک منصوبے کی سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں،بھارت کے پاس دہشت گرد ہیں ،ہم بھارت کی طر ف سے سیکیورٹی خطرات سے نمٹ رہے ہیں،سی پیک کو نقصان پہنچانے کی ہر بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے،سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 21 ڈویژن فورس تشکیل دی ہے،سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 8 نو ریگولر رجمنٹس بھی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے پر ہم نے افغان قیادت کو آگاہ کیا،ہم افغان حکومت کودرپیش مسائل کو تسلیم کرتے ہیں بھارت افغان سرزمین کو استعمال کر کے سی پیک کو نشانہ بناتا ہے،بھارت سی پیک پر کام کرنے والی چینی افرادی قوت اور مقامی لیبر کو نشانہ بناتا ہے، بھارت کی طر ف سے سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے،انشاءاللہ سی پیک ہرروز پہلےسےزیادہ ترقی کرے گا

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ہم افغان حکومت کودرپیش مسائل کو تسلیم کرتے ہیں ،ہم افغان قیادت سےاس مسئلے پر بات کرتےرہتے ہیں، ایک باقاعدہ میکنزم موجودہے،وزیراعظم نے کہا تھا بھارت ایک قدم آگے بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے،ہمیں خطے کی صورتحال کو نارملائز کرنے کی ضرورت ہے،

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے