Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج،مشکل وقت آگیا

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج،مشکل وقت آگیا

    ملتان: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج،مشکل وقت آگیا،اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ساؤنڈ ایکٹ اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقدمہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تھانہ پرانی کوتوالی میں درج کرایا گیا ہے.مقدمہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کا جلسہ منعقد کرانے پر پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    دائر مقدمے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےچاروں بیٹوں سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ان افراد کے خلاف ساؤنڈ ایکٹ اور کرونا ایس اوپیز خلاف ورزی کی دفعات شامل کیں گئیں ہیں۔اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم جلسے میں آتشبازی سے لگنے والی آگ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے.

    آتشبازی سے باعث لگنے والی آگ کی ایف آئی آر بھی کوتوالی تھانے میں درج کی گئی ہے، جس میں لیگی رہنما شاہد محمود خان سمیت ایک سو پچاس سے زائد نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات گودام میں آگ جلسہ کارکنان کی وجہ سے لگی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے ایک روز قبل پنجاب پولیس نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی سمیت پی ڈی ایم کے متعدد کارکنا ن کو حراست میں لے لیا تھا۔

    اس کے علاوہ پولیس نے پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا تھا، پولیس نے علی قاسم گیلانی اور علی حیدرگیلانی کوحراست میں لیا جس کے بعد علی حیدر گیلانی کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ملتان نے 16 ایم پی او کے تحت پیپلز پارٹی کے رہنما علی قاسم گیلانی کی تیس دن تک نظر بندی کے احکامات جاری کئے، علی قاسم گیلانی پر نقص امن اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزامات تھے، ڈپٹی کمشنر ملتان کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا تھا کہ علی قاسم گیلانی کو 30 دن تک زیر حراست رکھا جائے۔

  • بی بی سی کا نوازشریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ایسا انٹریوکہ ڈارجی پانی پانی ہوگئے

    بی بی سی کا نوازشریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ایسا انٹریوکہ ڈارجی پانی پانی ہوگئے

    لندن:بی بی سی کا نوازشریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ایسا انٹریوکہ ڈارجی پانی پانی ہوگئے،اطلاعات کے مطابق کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم نوازشریف کے وزیرخزانہ مفرور سابق اسحاق ڈار کے بی بی سی پروگرام ہارڈ ٹاک میں اس قدر فیئر اورسخت سوالات پوچھے گئے کہ اسحاق ڈار کےپیسنے چھوٹ گئے۔ لندن موجودگی، جائیدادوں، علاج کے حوالے سے تند وتیز سوالات کا جواب نہ دے سکے۔

    بی بی سی کودیئے گئے اس انٹریو کے بارے میں عالمی ذرائع ابلاغ کہتے ہیں کہ ہشاش بشاش مفرور اسحاق ڈار بی بی سی پروگرام میں سخت سوالات پر پریشان نظر آئے۔ بیماری، عدالتوں میں پیش نہ ہونے اور جائیداد کے مماملہ پر آئیں بائیں شائیں کرتے رہے۔ انسانی حقوق کا شور مچا کر ملک کو بدنام کرنے کی کوشش پر برطانوی اینکر نے انھیں آئینہ دکھا دیا۔

    جس جھوٹ کوسچ ثابت کرنے کے لیے اسحاق ڈاربڑے عرصے سے کوشاں تھے اسے بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں اینکر نے اسحاق ڈار کے ہر جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ جائیداد کے معاملہ پر کہا کہ میری صرف ایک جائیداد ہے جو موجودہ حکومت نے ضبط کر لی، جس پر اینکر نے کہا کہ کیا صرف ایک ہی جائیداد ہے؟ تواس کا جواب نہ دے سکے اور اوٹ پٹوٹ مارتے ہوئے کہنے لگے کہ میرے بچوں کی بھی جائیداد ہے

    اینکر سٹیفن سیکر نے سب سے پہلے ان سے سوال کیا کہ ’اسحاق ڈار صاحب آپ پاکستان میں اشتہاری اور مطلوب ہیں۔ تو کیا آپ قانون سے بچنے کے لیے لندن آئے ہیں؟‘

    اسحاق ڈار کا جواب تھا کہ ’نہیں، ایسا بالکل نہیں ہے۔ میرے خیال میں آپ پاکستان کی سیاسی تاریخ سے واقف ہوں گے کہ گذشتہ 73 برسوں کے دوران مختلف آمریت کے ادوار میں کرپشن کے بیانیے کو بار بار استعمال کیا گیا ہے۔ اور یہ اس مرتبہ بھی اس سے کچھ مخلتف نہیں ہے کیونکہ موجودہ حکومت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک پوشیدہ آمریت ہے، ایک جوڈیشل مارشل لا ہے۔‘

    برطانیہ میں تین سال سے قیام کے سوال پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میری طبیعت خراب ہے، علاج کیلئے آیا ہوں، مجھےاب بھی تکلیف ہے، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔

    اینکر نے سوال کیا کہ کہ کیا یہ ممکن ہے کہ آپ وطن واپس جائیں، اس پر اسحاق ڈار نے انسانی حقوق کا رونا رونا شروع کر دیا۔ اینکر کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھی آپ کی طرح میڈیکل گراؤنڈ پر لندن میں ہیں۔

    اسحاق ڈار نیب کے زیر حراست بدسلوکی اور سپریم کورٹ فیصلہ پر تاویلیں دینے لگے جس پر اینکر نے کہا کہ نواز شریف تو سزا یافتہ مجرم ہیں۔ انتخابات میں دھاندلی الزامات پر اینکر نے مفرور اسحاق ڈار کی تصیح کر دی اور کہا کہ یورپی یونین مبصروں نے انتخابی نتائج معتبر قرار دیئے تھے۔اس پراسحاق ڈار کوکوئی جواب نہیں آیا

  • شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے پیرول میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے پیرول میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے پیرول میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے پیرول میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ دے دیا،

    پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے پیرول میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ،وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے پہلے ہی انسانی ہمدردی میں معمول سے زیادہ دنوں کے لیے پیرول دیا، سیاسی گپ شپ اور کاروباری معاملات چلانے کےلیے پیرول میں توسیع نہیں ملے گی،والدہ کی میت کی صف پر سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے پیرول پر رہائی میں توسیع کے حوالہ سے حکومت سے رجوع کیا تھا،مسلم لیگ ن نے اس حوالہ سے درخواست محکمہ داخلہ پنجاب کو دے دی ہے، عطااللہ تارڈ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے افسوس کیلئے بہت سارے لوگ آنا چاہتے ہیں۔ اس لئے پیرول میں رہائی میں مزید توسیع کی جائے

    یاد رہے شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی مدت کا آج آخری روز ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے دونوں رہنماوں کو 14 روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 5 روز کے لئے رہائی کی منظوری ملی۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی۔

    دوسری جانب شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے آنے والے افراد کا سلسلہ جاری ہے، برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے سابق رکن لارڈ نذیر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی ہے،لارڈ نذیر نے قائد حزب اختلاف سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی ،لارڈ نذیر نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، گورنر پنجاب نے شہباز شریف سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، سلیم مانڈوی والا نے شہباز شریف سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

  • وزیر اعظم عمران خان سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات،کرونا ایس او پیز کا رکھا گیا خیال

    وزیر اعظم عمران خان سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات،کرونا ایس او پیز کا رکھا گیا خیال

    وزیر اعظم عمران خان سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات،کرونا ایس او پیز کا رکھا گیا خیال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر دفاع جنرل وائی فینگ کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بھی تبادلہ خیال گیا گیا

    وزیراعظم اور چینی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا,وزیر اعظم عمران خان نے چینی وزیر دفاع جنرل وائی فینگ کاکہنی ملا کر خیر مقدم کیا

    ملاقات میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر بھی موجود تھے.

    قبل ازیں گزشتہ روز آرمی چیف اور چینی وزیر دفاع وائی فنگ کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ معزز مہمان نے علاقائی امن اور استحکام کے قیام میں پاک فوج کے پر خلوص کردار کو سراہا۔

    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر گفتگو ہوئی ۔چینی وزیر دفاع نے پاک فوج کی علاقائی امن اور سی پیک منصوبوں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے مخلصانہ کاوشوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔

    سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

    امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

    حکومت چینی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولت کی فراہمی کواولین ترجیح دے گی،وزیراعظم

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں تمام اہم امور پر چین کی پاکستان کی مدد اور حمایت کے لئے معززین کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ ہمارے وقت آزمائشی اور برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔آرمی چیف نے اعادہ کیا کہ ہم سب ایک ساتھ ساتھ کھڑے ہیں اور مستقبل کے چیلنجوں کے بعد ہمارے تعلقات کچھ مختلف نہیں ہوں گے۔

    بعدازاں دونوں افواج کے مابین دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط بھی ہوئے۔

  • چینی وزیر دفاع کو صدرمملکت نے اہم اعزاز سے نواز دیا

    چینی وزیر دفاع کو صدرمملکت نے اہم اعزاز سے نواز دیا

    چینی وزیر دفاع کو صدرمملکت نے اہم اعزاز سے نواز دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر دفاع کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی وزیر دفاع کونشان امتیاز ملٹری سے نوازا

    جنرل وی فینگ کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔تقریب میں وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اور اعلیٰ حکام  نے شرکت کی۔

    گزشتہ روز آرمی چیف اور چینی وزیر دفاع وائی فنگ کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ معزز مہمان نے علاقائی امن اور استحکام کے قیام میں پاک فوج کے پر خلوص کردار کو سراہا۔

    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر گفتگو ہوئی ۔چینی وزیر دفاع نے پاک فوج کی علاقائی امن اور سی پیک منصوبوں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے مخلصانہ کاوشوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔

    سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

    امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

    حکومت چینی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولت کی فراہمی کواولین ترجیح دے گی،وزیراعظم

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں تمام اہم امور پر چین کی پاکستان کی مدد اور حمایت کے لئے معززین کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ ہمارے وقت آزمائشی اور برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔آرمی چیف نے اعادہ کیا کہ ہم سب ایک ساتھ ساتھ کھڑے ہیں اور مستقبل کے چیلنجوں کے بعد ہمارے تعلقات کچھ مختلف نہیں ہوں گے۔

    بعدازاں دونوں افواج کے مابین دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط بھی ہوئے۔

  • کہیں پر کوئی درخت نہیں لگا،سپریم کورٹ نے بلین ٹری سونامی کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا

    کہیں پر کوئی درخت نہیں لگا،سپریم کورٹ نے بلین ٹری سونامی کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا

    کہیں پر کوئی درخت نہیں لگا،سپریم کورٹ نے بلین ٹری سونامی کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں دریاوَں اور نہروں کے کنارے درخت لگانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے بلین ٹری سونامی کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا ،عدالت نے سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی کو طلب کر لیا،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی کو بلائیں سارا ریکارڈ لیکر آئے،کہیں پر کوئی درخت نہیں لگایا گیا،بلین ٹری سونامی پروگرام کو کون چلا رہا ہے؟

    ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ بلین ٹری سونامی پروگرام وزارت موسمیاتی تبدیلی کے پاس ہے،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 10ارب درخت سونامی کے بارے میں ہمیں بتایا جائے،

    عدالت نے سندھ حکومت کو جھیلوں اور شاہراوں کے اطراف میں بھی درخت لگانے کا حکم دے دیا،سندھ حکومت کیطرف سے رپورٹ نہ آنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،عدالت نے کہا کہ توہین عدالت کا نوٹس ملا تو ساری جمع پونجی ختم ہوجائے گی ،سندھ کے افسران جیل بھی جائیں گے اور نوکری سے بھی،عدالتی حکم عدولی پرسندھ کےافسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرینگے،

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے اور ایکسپرس ہائی پر کوئی ڈھنگ کا درخت نہیں ،بغیر ترتیب کے بونے اور ٹیڑھے درخت لگے ہوئے، ایک ہی قسم کے درخت سڑکوں کے ساتھ لگانے چاہئیں،دنیا میں کتنے خوبصورت پودے سڑکوں کے کنارے لگے ہوئے ہیں،ہمارے ملک میں سڑکوں کے کنارے جنگل بنا دیا جاتا ہے،اسلام آباد میں پانچ لاکھ درخت کہاں لگائے ہیں؟ اسلام آباد انتظامیہ بڑی مغرور ہے،

    اسلام آباد انتظامیہ کے حکام نے عدالت میں کہا کہ تمام تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں گے،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے سارے درخت بنی گالہ میں ہی لگائے ہونگے، اسلام آباد میں درخت کٹ رہے،کشمیر ہائی وے پربے ترتیب درخت لگے ہیں ،درخت خوبصورتی کے بجائے بد صورتی پیدا کررہے ہیں، درخت قوم کی دولت اور اثاثہ ہیں،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کس قسم کا ہیلی کاپٹر چاہیے کہ آپ جنگلات کا دورہ کرسکیں؟ نتھیا گلی میں درخت کٹ رہےہیں اور پشاور میں تو موجود ہی نہیں،اسلام آباد سے کراچی تک جائیں، دریا کنارے کوئی جنگل نہیں، 25 ہزار میل کینال روڈ کے ایریا میں 3 لاکھ درخت کچھ بھی نہیں، سیکرٹری آبپاشی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ کینال کے علاقے میں 3 لاکھ درخت لگائے ہیں، کینال اور ریور سائیڈ پر شیشم، کیکر اور برگد کے درخت لگائے،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری صاحب کام نہیں کرینگے تو جیل بھی جائیں گے اور نوکری سے بھی،سیکرٹری آبپاشی نے کہا کہ پنجاب میں کینال کے25 ہزارمیل رقبےپردرخت لگائےہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کاغذوں میں آدھا پاکستان جنگل ہے،اصل میں جنگل کہیں نہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی حکم کی عدم تعمیل پرآپ دونوں کیخلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی کریں گے،سیکرٹری آبپاشی اورسیکرٹری جنگلات دونوں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیتے ہیں، آپ نے درخت لگانے بھی نہیں ہیں،

    ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت میں کہا کہ کوئٹہ شہر کے پہاڑوں پر درخت نہیں لگتے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کوئٹہ شہر کے پہاڑ چٹانیں ہیں؟ ماضی میں کبھی کوئٹہ شہر کے پہاڑوں پر درخت ہوا کرتے تھے، آپ نے بلوچستان میں درخت لگانے ہی نہیں،بلوچستان میں پہاڑوں کو مردار بنا کے چھوڑ دیا گیا،درخت ہر جگہ لگ سکتے ہیں اگر انکا خیال رکھا جائے،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لاکھوں درخت کاٹے جاتے ہیں،کمراٹ کا چکر لگایا وہاں لاکھوں درخت کاٹے جاتے ہیں ناران کاغان تو کچرا بن گیا ہے وہاں کوئی درخت نہیں ،معذرت کے ساتھ خیبر پختونخوا کے محکمہ جنگلات کا سارا عملہ چور ہے،نتھیا گلی ،مالم جبہ اور مری سمیت کہیں درخت نہیں،زندگی چیلنج کے بغیر کچھ نہیں،خیبر پختون خوا میں تفریح کیلئے پورے ملک سے لوگ جاتے ہیں،کے پی میں درختوں کا خیال کوئی نہیں رکھتا،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ سے آئے افسران کو کسی کو بھی ایک روپیہ ٹی اے ڈی اے نہیں ملے گا،سندھ سے آئے افسران کہتے ہیں چلو مری کی سیر ہوجائے گی،کہیں پر کوئی درخت نہیں لگایا گیا،سندھ کے سیکرٹری ایریگیشن اور ماحولیات کا عملہ اسلام آباد میں سیر کرنے آتا ہے، سندھ سے آئے افسران کو سارا خرچہ اپنی جیب سے کرنا ہوگا، رپورٹ جمع کراتے نہیں سیر کرنے آجاتے ہیں، جتناسرکاری خرچہ کرکےسندھ کےافسران آئے اتنے میں50 ہزار درخت لگ جاتے،سندھ واحد صوبہ ہے جس کے معاملات اور طرح چلتے ہیں،دو ماہ گزر گئے لیکن کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی،ہم نے آپ کا چہرہ دیکھنے کیلئے نہیں بلایا تھا، سیکرٹری جنگلات سندھ سمیت جوعدالت نہیں آئے ہیں سب کو توہین عدالت نوٹس دیتے ہیں،پرائمری اسکول کے بچوں کی طرح بغیر تیاری کے آجاتے ہیں، سیکرٹری جنگلات اور ایریگیشن سندھ کے لوگ جیل جائینگے اور نوکری سے بھی جائیں گے،توہین عدالت میں وکیل کو لاکھوں روپے دینا پڑیں گے، ساری جمع پونجی ختم ہوجائے گی

    سیکرٹری جنگلات سندھ نے عدالت میں کہا کہ آج معافی دے دیں جلد رپورٹ جمع کرائیں گے،جس پر عدالت نے کہا کہ سندھ میں دریاؤں، نہروں، جھیلوں اور ہائی ویز کے ساتھ درخت لگائے جائیں،سپریم کورٹ نے سیکرٹری جنگلات اور ایریگیشن سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی

    بیچارے بلاول کو آگے کرکے شہباز شریف، مریم نے چپ کا روزہ رکھ لیا،زرتاج گل

    خیال نہیں رکھ سکتے تو پنجروں میں قید کیوں، چڑیا گھر کے جانوروں کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا جائے؟ عدالت

    پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران

    نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

    وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

    زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

    آپ کہتے ہیں بلین ٹری لگائے لیکن ہمیں کوئی درخت نظر نہیں آیا،چیف جسٹس گلزار احمد کے ریمارکس

  • پاکستانی کپتان بابر اعظم الزامات کی زد میں، کون سچا کون جھوٹا،مبشرلقمان حقیقت سامنے لے آئے

    پاکستانی کپتان بابر اعظم الزامات کی زد میں، کون سچا کون جھوٹا،مبشرلقمان حقیقت سامنے لے آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈمیں ہے اور کئی کو کرونا ہو چکا ہے، شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کو جواب دیا کہ تمیز سے ری ایکٹ کریں، لیکن ٹیم کے سپر سٹار وہ آجکل بڑی افواہوں کی گردش میں ہیں،میں نے ایسے شخص کو درخواست کی جو سالہا سال سے سپورٹس کو فالو کر رہے ہیں، انکے تعلقات بھی ہیں سب سپورٹس میں اورپاکستان کی سپورٹس کی دنیا میں سب سے بڑا نام سید علی ہاشمی کا ہے

    سید علی ہاشمی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے بارے میں لڑکی نے پہلے جا کر کوشش کی کیس کی، دس سال سے اسکے تعلقات ہیں، بابر کے محلے میں رہتی تھی، اسکے بعد بابر وغیرہ یہاں سے شفٹ ہو گئے تو گلبرگ کے اس علاقے میں تعلقات استوار ہوئے، اسکا کہنا یہ بھی تھا کہ بابر جب پاکستان میں ٹور کرتا تھا میچز کے لئے میرا ساتھ والا کمرہ ہمیشہ بک ہوتا تھا لیکن اسکے پاس ایسا کوئی پروف نہین جو دے سکے، البتہ یہ کہا کہ خاصے پیسے انویسٹ کئے کیونکہ بابر کے پاس پیسے نہیں تھے، مین بیوٹی پارلر چلاتی تھی وہاں سے جو کماتی تھی وہ دیتی، آئی فون بھی لے کر دیا

    سید علی ہاشمی نے مبشر لقمان کے سوال پر مزید کہا کہ لڑکی کا موقف ہے جب دھوکہ دے رہا تھا شادی نہیں کی، اس نے کوشش کی تو گھر والوں نے خاصا ڈانٹ ڈپٹ کی، بابر اعظم کی فیملی والے غصے میں بولے،جہاں تک بات یہ ہے کہ اب جو مقدمہ کیا گیا ہے لڑکی کی طرف سے،اس میں یہ کہا گیا ہے کہ مجھے مالی طور پر بھی بہت نقصان پہنچایا ہے اسکا ہرجانہ بھی دیا جائے،

    مبشر لقمان نے کہا کہ ہراسمنٹ تو کہیں نظر نہیں آ رہی جس پر سید علی ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ دس سال پہلے کی بات کر رہی ہے، دیکھا جائے تو دس سال پہلے سولہ سال عمر تھی بابر کی،اسوقت سے اب دو سال تعلقات زیادہ نہیں رہے، کچھ موبائل فونز کے میسجز دکھائے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ موبائل کے میسج سے ہراسمنٹ کا کیس تھوڑا ہی بنتا ہے، علی ہاشمی کا کہنا ہے کہ بابر کی فیملی نے کچھ میوچل انڈر سٹینڈنگ کی ہے لڑکی کے ساتھ، اسکے بعد ایسے لگتا ہے کہ شاید کہیں پیسوں کا معاملہ بھی ہے، ایک سٹار کرکٹر کو ایسے وقت میں بدنام کرنا جب وہ ٹیم کی قیادت کر رہا ہے، ایسے وقت مین جب وہ پاکستان میں موجود نہیں اور اپنا دفاع خود سے نہیں کر سکتا،پی سی بی نے بھی سب کو منع کیا ہوتا ہے، جب ٹور پر ہوتے ہیں تو کوئی بھی بات نہیں کر سکتا جب تک پی سی بی کی مرضی شامل نہ ہو، لڑکی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے پاس بھی گئی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ نجی معاملہ ہے کوئی مداخلت نہین کر سکتے جس کے بعد اس نے پریس کانفرنس کی اور اب کورٹ میں بھی گئی، پانچ دسمبر تاریخ مقرر کی گئی ہے

    علی ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس میں پیسے انوالو ہیں، ایسے کئی کیسز سامنے آئے ہیں کہ کچھ لے دے کر خاموشی طاری ہو گئی، ایک زمانے میں سہیل تنویر پر ایک لڑکی نے الزام لگایا اور کہا تھا کہ پیسے نہیں دیتا اور شادی کر رہا ہے اسوقت سہیل تنویر نے کہا کہ میں سب اخراجات اٹھا رہا ہوں، وہ میری بیٹی ہے، جہاں تک شادی کی بات ہے تو پہلی شادی کی علیحدگی کا ثبوت ہے اور دوسری شادی کر رہا ہوں، کئی سیکنڈل اسی طرح سامنے آتے ہیںں، امام الحق اور شاہین شاہ کے بارے میں بھی سامنے آیا

    علی ہاشمی کا مزید کہناتھا کہ جب بات کھلے گی تو سامنے آئی گی، اس لڑکی اور بابر کی فیملی نے کچھ ایفی ڈیورٹ سائن کیے ہوئے ہیں،جو بھی بات ہوئی سامنے آ جائے گی ،جہاں یہ رہتی ہے وہاں اس فیملی کی اچھی ریپوٹیشن نہیں ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میرے لئے بابر اعظم دنیا کا نمبر ون کرکٹر ہے، میں نارملی مقابلے نہیں کرتا اچھے پلیرز کے لیکن میچ ونرز پرفارمنس بابر کی کافی زیادہ ہیں، ویرات کوہلی بھی چھوٹا پلیئر نہین لیکن بابر بھی کسی سے کم نہیں.

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    واضح رہے کہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامیزہ نے بابر اعظم پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بابر مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہا۔

    حامیزہ نامی لڑکی نے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ زیادتی کرنے والا کوئی عام شخص نہیں بلکہ بابر اعظم ہے جو اس وقت پاکستانی ٹیم کا کپتان ہے۔لڑکی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے میرا تعلق اس وقت کا ہے جب بابر کرکٹ نے کرکٹ کی دنیا میں قدم نہیں رکھا تھا اور بابر ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔

    بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

  • پی ڈی ایم کی تحریک نہیں رکے گی، حکومت کو کیا قدم اٹھانا پڑے گا، مبشر لقمان نے مشورہ دے دیا

    پی ڈی ایم کی تحریک نہیں رکے گی، حکومت کو کیا قدم اٹھانا پڑے گا، مبشر لقمان نے مشورہ دے دیا

    پی ڈی ایم کی تحریک نہیں رکے گی، حکومت کو کیا قدم اٹھانا پڑے گا، مبشر لقمان نے مشورہ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک جس طرح چل رہی ہے اگر حکومت سمجھتی ہے یہ رک جائے تو ایسا ہونے والا نہیں، حکومت کو چاہئے کہ پریس کانفرنسوں کی بجائے ہائی لیول کی کمیٹی بنائی جائے جو اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کرے

    مبشر لقمان نے ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ہر ایک کے لئے کامن ہوتی ہے، یہ وہ چیز ہے جو اب حکومت کو کاٹنا شروع ہو گئی ہے، ہم بہت دنوں سے کہہ رہے تھے کہ گورننس امپرو کریں انکو سمجھ نہیں آئی، پی ڈی ایم نے فیصلہ کر لیا کہ 5 سال انتظار نہیں کرنا، مولانا فضل الرحمان کی جو تقریر ہے اور کہا کہ کل پریس کانفرنس میں ایک ڈنڈا دکھایا اور حکومت کے ہاتھ پیر پھول گئے ابھی تو سارے لاہور آئیں گے اور پھر اسلام آباد آئیں گے اور تب تک رکنا نہیں جب تک حکمران گھر نہیں جاتے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فرنٹ فٹ پر آ‌کر چھکے مار رہے ہیں، انکے پاس سٹریٹ پاور، مین پاور بھی ہے، وجہ بھی ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہر جگہ دھاندلی ہوئی اور ہمیں پیچھے کیا گیا، اب اسکا جواب مین یہ سمجھتا ہوں کہ حکومت پریس کانفرنسز شروع کروا دے اس سے بہتر ہے کہ حکومت کو سینئر لیول پر اپنی ایک ٹیم بنانی چاہئے اور اس ٹیم کی قیادت چودھری پرویز الہیٰ کو کرنی چاہئے اور مختلف اپوزیشن پارٹیوں سے رابطے کرنے چاہئے، تا کہ انکو انگیج کریں اگر حکومت والے یہ سمجھتے ہیں پی ڈی ایم کی تحریک ختم ہو جائے گی تو ایسا ہونے والا نہیں،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے استعفے نہیں دیں گے لیکن لانگ مارچ کریں گے جو طاہر القادری اور عمران خان کے لانگ مارچ سے مختلف ہو گا، پولیس نے تو باز نہیں آنا، پنجاب پولیس نے ایک ہفتے میں جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، یہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ہو گی، آسان کام نہیں ہے، اگلے دو ہفتے کے بعد پی ڈی ایم چارج اپ ہونا شروع ہو جائے گی، پشاورکے جلسے کے بعد لوگ سمجھ رہے تھے کہ پی ڈی ایم صرف باتوں تک رہ گئی، ملتان میں کسی نے افیورٹ کیا اور جو پکڑ دھکڑ ہوئی اسکی ضرورت نہیں تھی، اسکا بے جا استعمال کیا گیا، مینگل، اچکزئی مریم ، مولانا کی تقریر حکومت کی کارکردگی کے لئے آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے،

  • پی ڈی ایم ملتان، اپوزیشن نے کیا کھویا،کیا پایا؟آصفہ کا پہلا خطاب، پی پی خوش،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم ملتان، اپوزیشن نے کیا کھویا،کیا پایا؟آصفہ کا پہلا خطاب، پی پی خوش،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ملتان میں جلسہ ختم ہوا ،دو تین حوالوں سے تاریخ ساز کہا جا سکتا ہے، جلسہ بڑا نہیں تھا لیکن بڑی وجہ جو مولانا فضل الرحمان نے تقریر میں کہ ایک ہفتے سے حکومت کارکنان کو پکڑ رہی تھی، سڑکیں، شاہراہیں بند، گھروں میں بھی کینٹینر لگے ہوئے تھے، ایک سے دو بجے کے درمیان آئی جی پنجاب کی طرف سے اعلان ہوا کہ رکاوٹیں ہٹا رہے ہیں، پی ڈی ایم کے لوگوں نے بتایا کہ اس بہانے سے رکاوٹیں ہٹانے کی بجائے مزید ایک دو گھنٹے لے لئے جس سے لوگوں کو مزید تکلیف ہوئی اور نہیں پہنچ سکے

    جلسہ تاریخی اسلئے تھا کہ پی پی کا یوم تاسیس تھا اور آصفہ زرداری کو آج لانچ کر دیا، وہ عمر میں کم لیکن دیکھا تو ایسا لگتا ہے کہ بے نظیر بھٹو ینگ ایج میں سامنے آئی ہیں،آصفہ مین وہ تمام خوبیان‌ ہیں جو انکو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا سکتی ہیں، آصفہ کی تقریر ضروری نہیں تھی کیونکہ وہ بلاول کی جگہ تھیں، وہ پہلے کسی جلسے میں تھیں، لیکن انہوں نے کانفینڈنس دکھایا، اچھے اور احسن انداز میں خطاب کیا، پی پی والے پنجاب میں آج بہت خوش ہوں گے کیونکہ پنجاب میں انکو ایسا فیس ،نام چاہئے جو پستیوں سے نکال سکے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی تقریر میں انہوں نے بڑے کلیریفائی کیا، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو الگ کرنے کی کوشش کی، بی آر ٹی سے تشبیہہ دی کہ ہمارے دور میں بنی تو جنگلہ بس کہا ، خود بنائی تو لوگ دھکے دے رہے ہیں، تیسرا مولانا فضل الرحمان کی تقریر بھی اہم تھی، اختر مینگل کی تقریر میڈیا پر رپورٹ نہیں ہو رہی، انہوں نے براہ راست اسٹیبلشمنٹ کو آنکھیں دکھائیں اور کہا کہ سیاست کرنی ہے تو وردی چھوڑ کر سول کپڑوں میں آ جاؤ، مہروں کو استعمال کر کے سیاست مت کرو، مینگل کی تقریر جلسے کا لب لباب تھا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کا جلسہ 13 دسمبر کا آخری جلسہ ہے، اس سے پہلے جیسے مولانا نے اعلان کیا کہ کارکنوں کو گرم کر رہے ہیں، تین دن پاکستان کے ہر ضلع، تحصیل میں احتجاج ہو گا ان سختیوں کے خلاف جو کارکنان کے ساتھ ہوئیں، یوسف رضا گیلانی اور انکے بیٹوں کو سب نے خراج تحسین پیش کیا جو باری باری جیلوں سے ہو کر آئے، قاسم گیلانی کو آج عدالت نے رہا کیا، ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت کو سیاسی طور پر انوالو ہونا پڑے گا، یہ تقریریں بہت سخت تھیں اور مینگل ، اچکزئی، مریم کی ،مولانا فضل الرحمان کی،یہ بڑی غورو فکر کرنے والی تقاریرتھیں، آصفہ کی تقریر میں غور و فکر سے زیادہ امید کی کرن ہے، ان لوگوں کے لئے جو پی پی کو فیور کرتے ہیں انکو آج بڑی طاقت ملی ہو گی، یہ بڑی مثبت اور ٹھوس انٹری تھی،ا نہوں نے پازیٹو امیج دیا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ہر وہ بات کی جس کی امید تھی، دادی کی وفات پر حکومت کی جانب سے اطلاع نہ دینے پر بات کی،کرونا صرف پی ڈی ایم کے جلسوں کے لئے ہوتا ہے یہ بات کی، کہنے کا مطلب یہ تھا کہ کرونا پی ڈی ایم کے جلسوں کے لئے بہانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے عمران خان کو کرونا 18 سے تشبیہ دی، مختلف چیزوں کو بھی ٹچ کیا جو ن لیگ کے لوگ کافی دیر سے کرتے آ رہے ہیں، چینی آٹے کی قیمت، مہنگائی کا طوفان، ہر چیزپر حکومت فیل ہو چکی ہے، کئی چیزوں پر لوگ ایگری کرتے ہیں، جب گندم، مہنگائی پر بات کرتی ہیں مریم تو کافی لوگ متفق ہوتے ہیں چاہے وہ حکومت کا حصہ ہوں یا حکومت کے خلاف ہوں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی ہر ایک کے لئے کامن ہوتی ہے، یہ وہ چیز ہے جو اب حکومت کو کاٹنا شروع ہو گئی ہے، ہم بہت دنوں سے کہہ رہے تھے کہ گورننس امپرو کریں انکو سمجھ نہیں آئی، پی ڈی ایم نے فیصلہ کر لیا کہ 5 سال انتظار نہیں کرنا، مولانا فضل الرحمان کی جو تقریر ہے اور کہا کہ کل پریس کانفرنس میں ایک ڈنڈا دکھایا اور حکومت کے ہاتھ پیر پھول گئے ابھی تو سارے لاہور آئیں گے اور پھر اسلام آباد آئیں گے اور تب تک رکنا نہیں جب تک حکمران گھر نہیں جاتے، مولانا فرنٹ فٹ پر آ‌کر چھکے مار رہے ہیں، انکے پاس سٹریٹ پاور، مین پاور بھی ہے، وجہ بھی ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہر جگہ دھاندلی ہوئی اور ہمیں پیچھے کیا گیا، اب اسکا جواب مین یہ سمجھتا ہوں کہ حکومت پریس کانفرنسز شروع کروا دے اس سے بہتر ہے کہ حکومت کو سینئر لیول پر اپنی ایک ٹیم بنانی چاہئے اور اس ٹیم کی قیادت چودھری پرویز الہیٰ کو کرنی چاہئے اور مختلف اپوزیشن پارٹیوں سے رابطے کرنے چاہئے، تا کہ انکو انگیج کریں اگر حکومت والے یہ سمجھتے ہیں پی ڈی ایم کی تحریک ختم ہو جائے گی تو ایسا ہونے والا نہیں، پی ڈی ایم والے استعفے نہیں دیں گے لیکن لانگ مارچ کریں گے جو طاہر القادری اور عمران خان کے لانگ مارچ سے مختلف ہو گا، پولیس نے تو باز نہیں آنا، پنجاب پولیس نے ایک ہفتے میں جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، یہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ہو گی، آسان کام نہیں ہے، اگلے دو ہفتے کے بعد پی ڈی ایم چارج اپ ہونا شروع ہو جائے گی، پشاورکے جلسے کے بعد لوگ سمجھ رہے تھے کہ پی ڈی ایم صرف باتوں تک رہ گئی، ملتان میں کسی نے افیورٹ کیا اور جو پکڑ دھکڑ ہوئی اسکی ضرورت نہیں تھی، اسکا بے جا استعمال کیا گیا، مینگل، اچکزئی مریم ، مولانا کی تقریر حکومت کی کارکردگی کے لئے آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے،

  • دشمن کے خلاف پاکستان اور چین ایک ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں. آرمی چیف و چینی وزیر دفاع

    دشمن کے خلاف پاکستان اور چین ایک ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں. آرمی چیف و چینی وزیر دفاع

    دشمن کے خلاف پاکستان اور چین ایک ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں. آرمی چیف و چینی وزیر دفاع

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، چینی وزیر دفاع اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ہم ہر چیلنج میں‌ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں. چین کے وزیر قومی دفاع جنرل وی فینگے نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔جی ایچ کیو پہنچنے پر وزیر قومی دفاع ، نے یادگارشہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے آنے والے معززین کو گارڈ آف آنر پیش کیا

    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر گفتگو ہوئی ۔چینی وزیر دفاع نے پاک فوج کی علاقائی امن اور سی پیک منصوبوں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے مخلصانہ کاوشوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں تمام اہم امور پر چین کی پاکستان کی مدد اور حمایت کے لئے معززین کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ ہمارے وقت آزمائشی اور برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔
    آرمی چیف نے اعادہ کیا کہ ہم سب ایک ساتھ ساتھ کھڑے ہیں اور مستقبل کے چیلنجوں کے بعد ہمارے تعلقات کچھ مختلف نہیں ہوں گے۔
    بعدازاں دونوں افواج کے مابین دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط بھی ہوئے۔