Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بھارتی دھمکیاں،فوج مخالف قوتوں کےلیےکمک،جنگ نہیں کر  سکتااگرہوئی توبھارت میں‌ مزید”پاکستان”بنیں‌ گے:بریگیڈیئرحارث نواز

    بھارتی دھمکیاں،فوج مخالف قوتوں کےلیےکمک،جنگ نہیں کر سکتااگرہوئی توبھارت میں‌ مزید”پاکستان”بنیں‌ گے:بریگیڈیئرحارث نواز

    لاہور:بھارتی دھمکیاں،خاص قوتوں کے لیے کمک ہے،جنگ نہیں کرسکتا،اگرہوئی توپھربھارت میں مزید”پاکستان”بنیں‌ گےانشااللہ:بریگیڈیئرحارث نوازنے مبشرلقمان کوسچ سچ بتا دیا ، اطلاعات کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ اوراس کے نتیجے میں شہادتیں اورزخمیوں کے زخم سہنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے،

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی شرارتوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرسنیئر صحافی مبشرلقمان نے اس حوالے سے پاکستان کے دفاعی امورپرنظررکھنے والے ماہرین سے ان کی رائے لی اورپاکستانیوں کے جزبات کی کیفیت معلوم کی

    اس سلسلے میں پاک فوج کے ریٹائرڈ افسربریگیڈیئرحارث نواز نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اورپاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری کا ثبوت دیا اوربھارت کواس قسم کےہتھکنڈوں سے بازرہنے کی تلقین کی لیکن بھارت اس پرعمل کرنے کی بجائے شرارتوں پراترآیا ہے

    حارث نواز نے کہا کہ بھارت مکاردشمن ہے وہ پاکستان کے حالات پرنظررکھے ہوئے ہیں اوربھارتی دھمکیاں کسی بڑے خطرے کی طرف اشارہ کررہا ہے

    بریگیڈیئرریٹائرڈ حارث نوازنے مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جنگ کی صورت میں بھارت کشمیرسےملحقہ سرحدی علاقوں میں کشمیریوں کوجان بوجھ کرپاکستانی حملوں کے ہدف پررکھیں گے اوردنیا کویہ باورکرانے کی کوشش کریں گے کہ پاکستان توخود کشمیریوں کوماررہا ہے،

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے خیرکی توقع نہیں کی جاسکتی ،بھارت اس سے پہلے ہی یہ گھنونا کھیل کھیل رہا ہے،ایسے تربیتی کیمپ بنارکھے ہیں‌ جہاں‌ پاکستانی اسلحہ جمع کرکے ان کودہشت گردی کی کاررائیوں کے لیے اپنے ہی ملک میں‌استعمال کرتا ہے اورپھردنیا کویہ باورکراتا ہےکہ یہ دہشت گرد پاکستان سے آئے ہیں اوریوں یہ پراپیگنڈہ کررہا ہے

  • بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی، مبشر لقمان نے بھارت کے جھوٹ کا پول کھول دیا

    بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی، مبشر لقمان نے بھارت کے جھوٹ کا پول کھول دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت جھوٹ بولنے سے باز نہ آیا، گزشتہ روز ایل او سی پر اشتعال انگیزی کی سول آبادی کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ پاک فوج کی پوسٹ تباہ کر دی ہے اس ضمن میں بھارت نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس پر بھارتی میڈیا نے واویلا مچایا کہ پاکستان نے پاک فوج کی چیک پوسٹوں کوتباہ کیا ہے

    بھارتی میڈیا نے تو یہاں تک دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے سات جوان شہید کر دیئے ہیں تا ہم بھارت کے یہ تمام تر دعوے جھوٹ ثابت ہوئے، بھارت کی جانب سے جو ویڈیو جاری کی گئی وہ گزشتہ برس کی ہے اور شام کی ہے، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان بھارت کا جھوٹ سامنے لے آئے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے جاری ویڈیو شام کی ہے اور گزشتہ برس کی ہے

    بھارت کو جب بھی رسوائی کا سامنا ہوتا ہے تو وہ ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیتا ہے،ماضی میں بھی وہ کئی بار جھوٹ بول چکا ہے اور میڈیا پر اسکی حقیقت بھی سامنے آتی رہتی ہے،بھارت ایک طرف ایل او سی کی خلاف ورزی کر رہا ہے، آزاد کشمیر میں سول آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے دوسری جانب اپنے شہریوں کو پاک فوج کی پوسٹیں تباہ کرنے کا دعویٰ کرتا ہے اور ساتھ ہی فیک ویڈیو بھی جاری کرتا ہے،

    فیس بک کے ذریعے دو بھارتیوں نے چند روپوں کے عوض دیں آئی ایس آئی کو بھارتی فوج کی حساس معلومات، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    سکم میں بھارتی فوج کو چین کی جانب سے رسوائی کے بعد ایک اور مشکل کا سامنا

    بھارتی فوج کی چینی فوج کے سامنے ترلے منتوں کی ویڈیو وائرل

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکار اسلام آباد میں لاپتہ، بھارت میں کھلبلی مچ گئی، بھارتی میڈیا کی دہائیاں جاری

    اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    رواں برس ماہ جولائی میں بھی بھارت نے ایک جھوٹ بولا تھا جس کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے بے نقاب کیا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی گلگت بلتستان میں ایل او سی پر اضافی فوج کی تعیناتی کی خبریں بےبنیاد ہیں ،چین اسکردو میں کوئی پاکستانی ایئربیس استعمال نہیں کررہا،بھارتی میڈیا کی ائیر بیس سے متعلق خبریں سچ سے کوسوں دور ہیں،

    چینی فوج کے ہاتھوں کرنل سنتوش کی ہلاکت کی خبر سن کر ماں اورچچی بیہوش،ہسپتال منتقل

    لداخ،لڑائی کا آغاز کیسے ہوا؟ بغیرایک گولی چلے بھارتی فوج کی درجنوں ہلاکتیں،بھارتی آرمی چیف نے سر پکڑ لیا

    بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی کے احمد آباد میں چین کیخلاف مظاہرے، چینی مصنوعات نذرآتش

    چینی فوج کے ہاتھو‌ں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت،اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے بعد مودی نے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کا کبوتر بھارتی فوجیوں کو "کٹ” پڑنے کی تصویریں لے آیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا غیرذمہ دارانہ اور حقیقت سے ہٹ کررپورٹنگ کررہا ہے،گلگت بلتستان میں فوج کے اضافی دستے تعینات نہیں کیے گئے،گلگت بلتستان میں فوج کی کوئی نقل وحرکت نہیں ہورہی

  • سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

    سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان میں اہم منصوبے سی پیک کو نشانہ بنانا چاہتا ہے اسکے لئے بھارت نے ایک سیل قائم کیا ہے جس کے نگران بھارتی وزیراعظم مودی ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کا پہلا ابجیکٹو ہے کہ پاکستان میں امن کی پیشرفت میں خلل ڈالنا ہے، اب امن کی طرف بڑھ رہے ہیں یہ انکو ہضم نہیں ہو رہا، اسکے لئے نیشنل ازم کو ہوا دی جاتی ہے بالخصوص گلگت بلتستان، فاٹا اور بلوچستان میں، انکا دوسرا ابیجکٹو پاکستان معاشی طور پر مستحکم نہ ہو سکے، خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی جا سکے، کس طرح حالیہ جو فیٹف کی میٹنگ تھیں جہاں دنیا پاکستان کے اعتماد کو سراہ رہی تھی وہیں بھارت واحد ملک تھا جو پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا تھا، انکی کوشش ہے کہ افراتفری اور انتشار پیدا کیا جائے جس سے معاشی استحکام ممکن نہ ہو سکے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کے لئے 22 ارب تقسیم کر چکا، وہ سی پیک کو سبوتاژ کر رہے ہیں، مصدقہ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے ایک سیل بنایا ہے ایجنسیز میں انکا کام ہے کہ سی پیک پروجیکتس کو نشانہ بنانا،یہ سیل وزیراعظم مودی کی سربراہی مین بنایا گیا ہے، اسکا مینڈیٹ تاخیری حربے استعمال کرنا اور سی پیک پروجیکٹ کو نقصان پہنچانا ہے، اسکو اسی ارب روپے دئئے جا چکے ہیں اس مقاصد کے حصول کے لئے، سات سو کی ملیشیا ہائر کی گئی ہے جو ان پروجیکٹس کو گاہے بگاہے نشانہ بنائے گی،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو واضح بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان تیار ہے، پاکستان تمام منصوبہ جات، انیجنئرز کی حفاظت کرے گا،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی پیک کے حوالہ سے جو بات آج کی ، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان تین ماہ قبل یہ بات کر چکے ہیں، مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا تھا کہ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت پر دہشت گرد عناصر کے خلاف ایکشن لینے کے لئے دباؤ بڑھ رہا ہے ،دوسری جانب پاکستان کی خفیہ ایجنسیز کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے سی پیک کو ہدف بنانے کے لئے اپنی خفیہ ایجنسیز کو بلوچستان میں جارحیت اور شرانگیزی کا ٹاسک دے دیا ہے،بھارت نے سی پیک کو ٹارگٹ کرنے کے لئے نئی پلاننگ کے تحت دو کروڑ کے فنڈ کو مختص کیا ہے،اور جس میں سوشل میڈیا فنڈنگ بھی شامل ہے، جس کے تحت افواج پاکستان اور سی پیک کے تحت کام کرنے والی خاص کر پاکستان کی فوجی شخصیات کو متنازعہ بنانا ہے

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی افواج اور دفاعی اداروں پر کرپشن اور خفیہ کاروبار کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنا،دفاعی اداروں کا بجٹ عوام کے سامنے بڑھا چڑھا کر پیش کرنا، میجر گورف یار ہیں اس کو انچارج بنایا گیا ہے، انکے یوٹیوب چینل پر بک بک ہوتی رہی اسکے بعد انکو نوکری مل گئی،اب بھارتی ایجنسی را اور انکی ملٹری ایجنس ٹیکنیکل سپورٹ ڈویژن نے قندھار سے آپریٹ کرتے ہوئے بلوچستان کو جو سی پیک کا اہم روٹ ہے اس کو ٹارگٹ کرنے کے لئے بی ایل اے اور بی ایل ایف و دیگر دہشت گردوں سے حملے بھی کرائے ،پاکستانی ایجنسیز نے اس پر ایکشن لے کر فوری قابو پایا، بی ایل اے اور بی ایل ایف کی نقل و حرکت بڑھی ہے،انکے گروپ کوسٹل ایریا میں شفٹ ہوئے ہین

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارتی ایجنسیز کو قندھار اور مزار شریف ،سیف ہاؤسز میں ٹریننگ کے بعد پاکستان لانچ کیا جاتا ہے، سی پیک کو ٹارگٹ کرنے کے لئے قندھار اور مزار میں قائم بھارتی قونصل خانوں میں غیر معمولی نقل و حرکت جاری ہے،بھارتی ملٹری اینٹیل جینس کے ٹیکنیکل سپورٹ ڈویژن کے آپریٹر وہاں لگائے گئے ہیں، مشکوک سامان کی آمد کی اطلاع بھی ملی ہے، بھارت سے جڑے دہشت گرد کمانڈر بھی قندھار میں موومنٹ کر رہے ہیں اسکی اطلاع ملی ہے

    لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

  • پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد پیش کر دیئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت زیادہ شواہد موجود ہیں چند اہم شواہد آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں ، بھارت پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خاتمہ کے بعد ان کا معاون بن گیا ۔ پاکستان کے عدم استحکام کیلئے بھارت نے دہشتگردوں کو پیسہ ، اسلحہ اور تربیت کے ذریعے دہشتگردی کو سپانسر کیا ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ بھارت نے ٹی ٹی پی ، جماعت الاحرار ، حزب الاحرار ، بی آر اے ، بی ایل اے اور بی ایل ایف کا کنسورشیم بنایا ہے۔ 2018ءمیں اس حوالے سے بھارتی افسر کرنل راجیش نے افغانستان میں بھارتی سفارتخانہ میں دہشتگردوں کے ساتھ 4ملاقاتیں کیں اور پاکستان کے بڑے شہروںمیں دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی ۔ بھارتی ایجنسیاں آئی ایس آئی ایس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے بارے میں پراپیگنڈہ کرتی ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ بھارتی تنظمیوں نے داعش کمانڈر عبدالرحیم المعروف عبدالر رحمان مسلم دوست کے حوالے اپنے آدمی کئے ، بھارت کی دہشتگردی کی معاونت کے ثبوت موجود ہیں ۔ م دہشتگردی کی فنڈنگ کیلئے بھارتی سفارتخانے سپانسر شپ کے مراکز ہیں ۔ افغانستان میں بھارتی سفارتکار اس کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ بھارتی سفیر اور قونصلر نے ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسندوں کی معاونت کی اور ان سے ملاقاتیں کیں۔ بھارتی اپنے آدمیوں کو تیسرے ممالک میں رقوم فراہم کر رہا ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ دونوں واقعات میں بھارت کے پنجاب بینک کے ذریعے28ہزار ڈالر جبکہ ایک اور بھارتی بینک کے ذریعے افغانستان میں 55ہزار ڈالر کی ٹرانزیکشن کی گئی ۔ بھارتی سفارتکار ٹی ٹی پی رہنماوں کو 8لاکھ سے زیادہ ڈالر دے چکا ہے۔ بلوچستان میں کارروائی کیلئے بھارت نے 700افراد کی ملیشیا بنائی جس کیلئے 16ملین ڈالر رکھے ہیں۔ بھارتی سفارتخانہ قوم پرستوں کو انسانی امداد کے تحت رقوم دیتا ہے اور 23.35ملین ڈالر کی ٹرانزیکشن کی گئی ہیں ۔ بلوچستان میں امن و امان خراب کرنے کیلئے 5ملین ڈالر دیئے گئے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ سرفراز مرچنٹ اور طارق میر نے تسلیم کیا کہ دو بھارتی کمپنیوں نے الطاف حسین کو تین ملین سے زیادہ ڈالر دیئے ۔ بھارت پاکستان میں مختلف گروپس کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کر رہا ہے ۔ را نے 6دہشتگردوں کے ذریعے پی ایس ایکس پر حملہ کیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر ٹی ٹی پی کمانڈروں کو اسلحہ ، رقوم اور تربیت کی فراہم کے علاوہ الطاف حسین گروپ کو لاکھوں ڈالر کی فراہمی کے حوالے سے اجمل پہاڑی کے اقبالی بیان کا حوالہ بھی دیا مزید برآں انہوں نے پاکستان میں عدم استحکام کے حوالے سے بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں دہشتگردوں اور ان کے بھارتی معاونین کی ویڈیو اور آڈیو کالز بھی میڈیا کو سنوائیں ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان تنظیموں کو فراہم کیا جانے والا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملک میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے حوالے سے آئی ای ڈیز کی فراہمی ، انکی تنصیب اور ان کارروائیوں کی ویڈیوز بنانے کے حوالے سے دہشتگردوں اور ان کے بھارتی آقاوں کی ویڈیوز بھی میڈیا کے سامنے پیش کیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ گذشتہ روز بھارت نے ایل او سی پر حملہ کیا اور بھارت بار بار معصوم شہریوں کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے ۔بھارت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے ایل او سی پر فائرنگ کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ کل بھارت کی فائرنگ کے جواب میں بھارت کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی داعش پاکستان بنانے کی سازش کررہی ہے،بھارت کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کررہا ہے،بھارت نے سی پیک کو سبو تاژ کرنے کے لئے ملیشیا بنائی ہے جس کے سات سو رکن ہیں، یہ بلوچستان کونشانہ بنانا چاہتے ہیں،بھارت نےحال ہی میں 30داعش دہشتگردوں کو پاکستان اورارد گرد منتقل کیا،الطاف حسین گروپ کوبھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘نےدوکمپنیوں کے ذریعےفنڈنگ کی،را نے قبائلی علاقوں میں بدامنی کیلئے آئی ای ڈیز اور اسلحہ تقسیم کیا،بھارتی خفیہ ایجنسی اپنے فرنٹ مین کودیگرممالک میں فنڈنگ کررہی ہے،دہشت گردوں کی تربیت کیلئے افغانستان میں 66اورایک کیمپ بھارت میں قائم ہے،بھارت نے کندھار میں دہشت گردوں کے کیمپ کیلئے30ملین ڈالرز لگائے،اجمل پہاڑی نے چیف جسٹس کے سامنے تسلیم کیا کہ بھارت نے 4کیمپ قائم کیے ہیں،پی سی گوادر پر حملے کیلئے بھارت نے 0.5ملین ڈالر فنڈنگ کی،دہشت گرد اسلم اچھو بھارتی اسپتال میں زیرعلاج رہا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹراللہ نذرنے جعلی افغان پاسپورٹ پربھارت کا سفرکیا، الطاف حسین گروپ کے افراد نے بھارت میں دہشت گردی کی ٹریننگ کی،الطاف حسین گروپ کی بھارتی ایجنسیز کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہیں، سیکورٹی فورسز نے کراچی میں را کے سلیپر سیل پکڑے ہیں،محمود صدیقی اس نیٹ ورک کو آپریٹ کر رہا تھا، اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں

    ‏پریس کانفرنس میں ڈاکٹراللہ نذراوربھارتی خفیہ ایجنسی’را‘حکام کےدرمیان آڈیوگفتگوچلائی گئی،پریس کانفرنس میں ایک اور آڈیو بھی چلائی گئی جس میں حملہ آور کو ہدایت دی جا رہی ہیں کہ حملہ کیسے کرنا ہے.،ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسیز کے 9 وائس نوٹ ہیں جو سامنے آئے ہیں اور وہ پریس کانفرنس میں سنوائے گئے،ویڈیو میں دہشت گرد کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ حملہ کیسے کرنا ہے ،واٹس ایپ پر لوکیشن بھیجنے اور ویڈیو بھیجنے کی بھی ہدایت کی گئی، کاروائی سے پہلے کی ویڈیو بنانے کی بھی ہدایت کی گئی، دہشت گرد کو کہا گیا کہ مجھے وہ کاروائی چاہئے جو انٹرنیشنل خبروں میں آئے، پریس کانفرنس میں ایک اور آڈیو بھی سنائی گئی جس میں کہا گیا کہ کاروائی کرو گے تو چار لاکھ روپے پاکستانی مل جائیں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت دہشتگردوں کواسلحہ اوربارودبھی فراہم کررہاہے،عدم استحکام پیدا کرنےکیلئےعلماکرام ان لوگوں کاہدف ہیں ،مستونگ، کوئٹہ و دیگر بلوچستان کے علاقوں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی، آزاد کشمیر اور بلتستان کو بھی عدم استحکام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،بھارتی ایجنسی را یہ سب کچھ کر رہی ہے،را نے 55ہزار 581 ڈالر بھارتی بنک کے ذریعے منتقل کیے،بلوچستان میں انتشار کیلئے بھارت نے23.5ملین ڈالر دیئے،پی ایس ایکس حملے میں بھارتی باردو،خودکش جیکٹس استعمال ہوئیں،ملک فریدون کے بھارتی ایجنسی سے رابطے تھے وہ اے پی ایس حملے میں بھی ملوث تھا،اے پی ایس پشاورحملےکے بعد ملک فریدون افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ گیا،پی سی گوادرحملے کا ماسٹرمائنڈ را افسرانوراگ سنگھ تھا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی ’راُ اپنے فرنٹ مین کو تیسرے ممالک کے ذریعے فنڈ کرتا ہے، بھارت سے دہشت گردی کے لیے افغانستان رقوم بھیجی گئیں، الطاف حسین گروپ کو بھارتی ایجنسی ’را‘ کی طرف سے فنڈنگ کی گئی جب کہ سی پیک کے خلاف بھارت نے 700 افراد پر مشتمل ملیشیا ترتیب دی۔ بھارت کئی تنظیموں کو ہتھیار، آئی ای ڈی اور خود کش جیکٹس فراہم کر رہا ہے، را نے ٹی ٹی پی کو بھی ہتھیار، خود کش جیکٹس اور آئی ای ڈیز فراہم کی جب کہ الطاف حسین گروپ کو بھی ہتھیار فراہم کیے گئے ۔ بھارتی تربیتی مراکز افغانستان میں بھی ہیں، اجمل پہاڑی نے تسلیم کیاکہ بھارت الطاف حسین گروپ کو تربیت دیتا ہے

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

  • بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا چہرہ بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کا فاشسٹ چہرہ دنیا پر عیاں ہو چکا ہے،بھارت کی ایل اوسی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتاہوں، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ اور اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے،یہ تشویش میرے لئے نئی نہیں، خطے کے امن او استحکام کے لئے ہم خاموش نہیں رہ سکتے، دنیا کو سب بتائیں گے، پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کو بھارت ہضم نہیں کر پا رہا اسکی منصوبہ بندی واضح ہو چکی ہے

    نائن الیون کے بعد دنیا نے دیکھا کہ پاکستان فرنٹ لائن سٹیٹ بن چکا، اور اسکی بڑی قیمت ادا کی گئی، اسکا اعتراف کیا جاتا ہے لیکن جتنا ہونا چاہئے اتنا نہیں، 2001 سے 2020 تک 19 ہزار 130 دہشت گردانہ حملے پاکستانیوں نے سہے ،مقابلہ کیا،32 ہزار شہادتیں ہیں جن میں 23 ہزار عام شہری، بچے خواتین ہیں، 9 ہزار کے قریب پاک فوج کے افسران و جوان شہید ہوئے، اگر مالی نقصان کا جائزہ لیا جائے تو ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان کو 126 ارب ڈالر سے زیادہ مالی نقصان پہنچا ہے

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان مصروف تھا اوردنیا کے امن و استحکام کو حاصل کرنے میں پارٹنر تھا، بھارت پاکستان کے گرد ایک دہشت گرد نیٹ ورک کا جال مسلسل بن رہا تھا، بھارت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دے رہا تھا نہ صرف اپنی سرزمین بلکہ پڑوس میں بھی جہاں جہاں سے جگہ ملی کوشش جاری رکھی، آج ہمارے پاس ناقابل تردید شواہد ہیں اور وہ شواہد ہم قوم کے سامنے اور انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے رکھیں گے

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈوزیئر بنایا اس میں تفصیلات بہت ہیں لیکن یہ بھی مکمل نہیں، بھارت کی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، پچھلے تین چاہ ماہ میں دہشت گردی کو پھر ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، پشاور، کوئٹہ میں دھماکے ہوئے یہ انکے گریںڈ پلان کی عکاسی کرتے ہیں، بھارت کی ایجنسیز پشت پناہی کر رہی ہیں کالعدم تنظیموں کی، ٹی ٹی پی، بی ایل اے، جمعیت الاحرار کی، یہ وہ تنظیمیں ہیں جنکو پاکستان نے شکست دی، آج ان میں پھر روح پھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انکو اسلحہ ، آئی ای ڈیز سپلائی کی جا رہی ہیں اور انکو اکسایا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان میں کاروائیاں کریں اور علماء کو پولیس آفیشیل کو نشانہ بنائیں

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اگست 2020 میں بھارت نے یونفکیشن کی کہ ٹی ٹی پی اور دیگر کالعدم تنظیموں کو یکجا کرنے کی کوشش کی،وہ مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ ان دہشت گرد تنظیموں بی ایل اے، بی ایل ایف اور بی آر ایف کو ایک کیا جائے، یہ بھارت کے گرینڈ ڈیزائن کا حصہ ہے، آئندہ آنے والے مہینوں میں ہماری اطلاعات کے مطابق پاکستان کے اندر دہشت گردی کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ بھارت کی ایجنسیز اور سہولت کاروں کے مابین کم ا زکم چار نشتسیں ہو چکی ہیں وہ پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور ،پشاور پر فوکس کریں گے، ہمارے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ را اور ڈی آئی اے جو انکی ایجنسیز ہیں یہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کو فنانس کر رہی ہین، دہشت گردی کو پروموٹ کرنے میں عملی اقدام اٹھا رہی ہیں، مقصد دہشت گردی اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ انکا پہلا ابجیکٹو ہے کہ پاکستان میں امن کی پیشرفت میں خلل ڈالنا ہے، اب امن کی طرف بڑھ رہے ہیں یہ انکو ہضم نہیں ہو رہا، اسکے لئے نیشنل ازم کو ہوا دی جاتی ہے بالخصوص گلگت بلتستان، فاٹا اور بلوچستان میں، انکا دوسرا ابیجکٹو پاکستان معاشی طور پر مستحکم نہ ہو سکے، خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی جا سکے، کس طرح حالیہ جو فیٹف کی میٹنگ تھیں جہاں دنیا پاکستان کے اعتماد کو سراہ رہی تھی وہیں بھارت واحد ملک تھا جو پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا تھا، انکی کوشش ہے کہ افراتفری اور انتشار پیدا کیا جائے جس سے معاشی استحکام ممکن نہ ہو سکے، بھارت دہشت گردی کے لئے 22 ارب تقسیم کر چکا، وہ سی پیک کو سبوتاژ کر رہے ہیں، مصدقہ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے ایک سیل بنایا ہے ایجنسیز میں انکا کام ہے کہ سی پیک پروجیکتس کو نشانہ بنانا،یہ سیل وزیراعظم مودی کی سربراہی مین بنایا گیا ہے، اسکا مینڈیٹ تاخیری حربے استعمال کرنا اور سی پیک پروجیکٹ کو نقصان پہنچانا ہے، اسکو اسی ارب روپے دئئے جا چکے ہیں اس مقاصد کے حصول کے لئے، سات سو کی ملیشیا ہائر کی گئی ہے جو ان پروجیکتس کو گاہے بگاہے نشانہ بنائے گی،بھارت کو واضح بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان تیار ہے، پاکستان تمام منصوبہ جات، انیجنئرز کی حفاظت کرے گا،

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت گلگت میں شورش کو ہوا دینا چاہتا ہے وہاں کل الیکشن بھی ہیں، ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ الیکشن کے بعد بھی بھارت کے ارادے نیک نہیں ہیں. دنیا اور انٹرنیشنل کمیونٹی کو علم ہونا چاہئے کہ بھارت 3 انٹرنیشنل کنونشن کی صریحا خلاف ورزی کر رہا ہے، آرٹیکل 2 اینڈ 4، آرٹیکل 41 سب آرٹیکل 3 ،یو این سیکورٹی کونسل کی خلاف ورزی کر رہا ہے.

  • کشمور واقعے میں بہادری دکھانے والے پولیس افسرکو وزیراعظم نے کیا فون

    کشمور واقعے میں بہادری دکھانے والے پولیس افسرکو وزیراعظم نے کیا فون

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کشمور واقعے میں بہادری دکھانے والے پولیس افسر کو ٹیلی فون کیا ہے

    وزیراعظم عمران خان نے پولیس افسر محمد بخش برڑیوکی بہادری اور بیٹی کی مثالی جرات کی تعریف کی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو ایسے افسران پر فخر ہے،پولیس افسر محمد بخش برڑیو نے پولیس کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتےسخت ، جامع انسداد عصمت دری آرڈیننس لا رہے ہیں جس سے خامیاں دورہوں گی

    واضح رہے کہ کشمور میں بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے ، پولیس ملزم رفیق کی نشاندہی پر مرکزی ملزم خیراللہ بگٹی کی گرفتاری کیلئے گئی تو مسلح افراد نے حملہ کر دیا، فائرنگ کے دوران ملزم رفیق ملک مارا گیا۔

    واقعے کی رپورٹ ملنے کے بعد پولیس کی جانب سے رفیق ملک نامی ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ جمعہ کے روز ملزم رفیق کی نشاندہی پر بچی اور اس کی ماں سے زیادتی کے گھناونے جرم میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔ پولیس ملزم رفیق کو مرکزی ملزم خیراللہ بگٹی کی گرفتاری کے لئے لیکر گئی تو مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

    ملزمان خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی 4 سالہ بیٹی کو کئی روز تک درندگی کا نشانہ بناتے رہے۔ بعد ازاں پولیس کے چھاپے میں ایک ملزم گرفتار کر لیا اور بچی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے میں ملوث 2 مزید ملزمان اب بھی گرفتار نہیں کیے جا سکے۔

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

    پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

    قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

    سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

    سندھ حکومت نے محمد بخش کی بیٹی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا,ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پولیس افسرنےجرات اور ہمت کی تو گرفتاری عمل میں آئی،کشمور پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزم رفیق کو فوری حراست میں لیا،سندھ حکومت وفاقی حکومت سے محمدبخش کیلئے قائداعظم پولیس میڈل کیلئےسفارش کریگی،

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ گرفتارملزم اعتراف کر چکا ہے اس نے زیادتی کی ہے ہماری نگاہ میں وہ مجرم  ہے ،متاثرہ بچی کے ڈی این اے کیلئے نمونے  لے لیے گئے ہیں،ہم سب کو پولیس افسر محمد بخش اور ان کی بیٹی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے ڈی این اے سیمپل لیے گئے ہیں ، اگلے24سے48گھنٹوں میں رپورٹ آ جائیگی،

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ خاتون اوراس کی بیٹی کو علاج کیلئے فوری طورپرسول لاڑکانہ منتقل کیا گیا محمدبخش کی بیٹی کے تعلیمی اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی سندھ حکومت نے محمد بخش کی بیٹی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ،محمد بخش کو قائد اعظم پولیس میڈل دینے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھیں گے ڈاکٹروں کی مشاورت سے خاتون اوربچی کوکراچی منتقل کرنا پڑا توکریں گے،

    واضح رہے کہ پولیس آفیسر محمد بخش نے ماں اور کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے اہم قدم اٹھایا تھا، پولیس افسر نے ملزمان کو پکڑنے کے لئے اپنی معصوم بیٹی کو پیش کر دیا تھا،

    علیشا کی والدہ کو ملزمان نے اس شرط پر چھوڑا کہ کسی دوسری لڑکی کا بندوبست کرکے آئو۔وہ پولیس کے پاس گئی پولیس افسر محمد بخش نے،اپنی بیٹی کو پیش کیا کہ ملزمان سے کہو لڑکی کا بندوبست ہوگیا ہے۔ثبوت کے طور پر اپنی بیٹی کی ملزمان سے بات کرائی۔جس کے بعد ان درندوں کی گرفتاری ممکن ہوئے۔

  • ایل او سی پر بھارت کی جانب سے شدید شیلنگ پر نام نہاد این جی اوز خاموش کیوں؟ مبشر لقمان برس پڑے

    ایل او سی پر بھارت کی جانب سے شدید شیلنگ پر نام نہاد این جی اوز خاموش کیوں؟ مبشر لقمان برس پڑے

    ایل او سی پر بھارت کی جانب سے شدید شیلنگ پر نام نہاد این جی اوز خاموش کیوں؟ مبشر لقمان برس پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی پر شدید گولہ باری کے بعد نام نہاد این جی اوز کی خاموشی پر مبشر لقمان برس پڑے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارت کی جانب سے شدید شلینگ اور گولہ باری پر نام نہاد این جی اوز اور ہیومن رائٹس کے نام نہاد ادارے ابھی تک خاموش کیوں ہیں، انکا رد عمل کیوں سامنے نہیں آیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے نیلم وادی سمیت مختلف علاقوں میں بھارت کی جانب سے شدید گولہ باری کی وجہ سے 4 افراد شہید جبکہ 27 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پاکستان نے بھارتی سفارتخانے کے سینئر حکام کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ہے

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی شدید گولہ باری پر پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ردعمل دیا ہے اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے تا ہم پاکستان میں ایک کتے کے مرنے پر سڑک بند کر کے احتجاج کرنے والی نام نہاد این جی اوز خاموش ہیں، انکی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا،

    پاکستان نے گزشتہ برس ماہ فروری میں بھارتی طیارہ گرا کر بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کیا تھا تو اسی روزپنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں این جی اور اور موم بتی مافیا کلبھوشن کی رہائی کے لئے سڑکوں‌ پر نکل آئی تھی اور کلبھوشن کا رہائی کا مطالبہ کیا لیکن کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں کے حوالہ سے کبھی بھی موم بتی مافیا، این جی اوز نے کبھی احتجاج نہیں کیا، ایل او سی پر بھارتی گولہ باری اور کشمیریوں کی شہادتوں پر این جی اوز کا کردار اور دوہرا معیار سب کے سامنے آ گیا ہے، انسانی حقوق کے نام نہاد ادارے بھی اس پر خاموش ہیں.

  • اسرائیل کوتسلیم کرنےکےلیےدباؤ ہے،غدّاران وطن کوقوم جان چکی :وزیراعظم کانظریاتی جواب

    اسرائیل کوتسلیم کرنےکےلیےدباؤ ہے،غدّاران وطن کوقوم جان چکی :وزیراعظم کانظریاتی جواب

    اسلام آباد:اسرائیل کوتسلیم کرنےکےلیے دباؤ ہے،وزیراعظم کانظریاتی جواب ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ انتہائی قریبی تعلقات والے ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق آج رات نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے اور ان کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، لیکن پاکستان کبھی بھی یہودی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک کہ مسئلہ فلسطین حل نہ ہو جائے ۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان سے سوال کیا کہ یہ کونسے ممالک ہیں؟ تو عمران خان نے کہا کہ اس سوال کو رہنے دیں، یہ باتیں بتانے والی نہیں ہیں، ہمارے ان ممالک کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں ۔ ہماری معیشت ابھی قدموں پر کھڑی ہونے کی کوشش کر رہی ہے ، لیکن اس کے باوجود میری اسرائیل کے معاملے پر کوئی دوسری رائے نہیں ہے ۔

    نجی ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کیخلاف معلومات ہیں، یہ ملک سے غداری میں ملوث ہیں لیکن عدالت کے اندر آپ کیس تب تک نہیں لے جا سکتے جب تک آپ کے پاس وہ ثبوت نہ ہوں جن کو عدالت مانتی ہے۔ کیونکہ ایجنسیز کی رپورٹ پر آپ عدالت نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص جو نام لے لے کر پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی چیف کو نشانہ بنا رہا ہے، کیا یہ ہندوستان کی زبان نہیں بول رہا؟ کیا ہندوستان ہمارا خیر خواہ ہے؟ کیا ہمیں نظر نہیں آ رہا کہ پوری دنیا میں سازش ہے کہ کوئی مسلمان طاقتور ملک چل نہ سکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن پر ہونے والے کیسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ختم کردو تاکہ ان کےکیس ختم ہوجائیں، ملک میں اقتدار میں آؤ اور پیسہ بناؤ کا سسٹم بن گیا تھا،یہ چاہتے ہیں کہ پیسہ بنائیں اور کوئی پکڑے بھی نہیں، سارے کیس ان دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے خلاف بنائے ہیں ہم نے نہیں،آصف زرداری کو نواز شریف نے جیل میں ڈالا، ہمارے دور میں صرف شہباز شریف پرکیس بنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے میری حکومت بھی چلی جائے پیسے واپس ملنے تک انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

  • بھارت شرارت سے بازآجائے ورنہ !ایل او سی پر اشتعال انگیزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

    بھارت شرارت سے بازآجائے ورنہ !ایل او سی پر اشتعال انگیزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

    اسلام آباد:بھارت شرارت سے بازآجائے ورنہ !ایل او سی پر اشتعال انگیزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج،اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سےسیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ناظم الامور کو بھارتی اشتعال انگیزیوں پر احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نےوادی نیلم،لیپا،جہلم اورباغ ویلی کےسیکٹرزپربلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی سے4شہری شہید،12 زخمی ہوئے۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت رواں برس2737بارسیزفائرکی خلاف ورزیاں کرچکاہے اور رواں سال بھارتی فائرنگ سے 25شہادتیں، 218 افرادزخمی ہوچکےہیں، بھارت کانہتےشہریوں کونشانہ بناناعالمی قوانین،اقدارکےمنافی ہے۔

    دفترخارجہ کے مطابق بھارت کامعصوم شہریوں کوجان بوجھ کرنشانہ بناناقابل مذمت ہے،بھارتی فوج مسلسل ایل اوسی، ورکنگ باؤنڈری پرشہری آبادی کونشانہ بنارہی ہے، بھارت کی پےدرپےاشتعال انگیزیاں خطےمیں امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں بھارت ان حرکتوں سےمقبوضہ کشمیرسےدنیاکی توجہ نہیں ہٹاسکتا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمدیقینی بنائے، بھارت2003 کےجنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے، اقوام متحدہ فوجی مبصرمشن کوایل اوسی پرکام کرنے دیاجائے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کی طرف سے بھارت کی طرف سے شرارت پرسخت ردعمل آیا تھا جس میں اعادہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کوتنہا نہیں چھوڑے گا

  • پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا ،مہنگائی بھی کم ہونے کا امکان

    پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا ،مہنگائی بھی کم ہونے کا امکان

    اسلام آباد: پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا ،مہنگائی بھی کم ہونے کا امکان،اطلاعات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریلگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

    ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری بھجوائی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 52 پیسے فی لیٹر کم کرنے کی شفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاور ت سے کرے گی۔

    خیال رہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز کیلئے کیا جاتا ہے اور گزشتہ دنوں یکم نومبر سے پیٹرول ایک روپیہ 57 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔