Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ‘آپریشن مہادیو’، بی جے پی کی پہلگام حملے کے اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کی چال

    ‘آپریشن مہادیو’، بی جے پی کی پہلگام حملے کے اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کی چال

    پہلگام حملے پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارتی حکومت نے 100 دن کی خاموشی کے بعد اچانک ‘آپریشن مہادیو’ کا آغاز کر دیا

    لوک سبھا میں بحث کے دوران امیت شاہ نےپہلگام حملے میں ملوث تین مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعلان کیا،لوک سبھا کے اجلاس کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کے مختلف رہنماؤں نے اس مبینہ آپریشن پر شدید تنقید کی ۔مودی سرکار کا آپریشن کو ‘مہادیو’ جیسا مذہبی نام دینا صرف عوامی جذبات کو بھڑکانے کی ناکام کوشش ہے، فیک انکاونٹرز میں ہلاک دہشتگردوں کو منظر عام پر لانا مودی کو سیاسی دباؤ سے نکالنے کاحربہ ہے، غیر ملکی دوروں میں مصروف بے حس مودی نے پہلگام حملے میں متاثرہ خاندانوں سے ملنا بھی ضروری نہ سمجھا، انٹیلی جنس ناکامی کی ذمہ داری قبول کیے بغیر تین اہم وزارتوں نے اس واقعے پر غیر واضح بیانات دیے، اگر حکومت کے پاس حملے کی پیشگی اطلاع تھی، تو دہشت گرد پہلگام تک کیسے پہنچے؟ سیٹلائٹ نگرانی سے سیکیورٹی کا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار چند دہشتگردوں کی نقل و حرکت کیوں نہ پکڑ سکی؟

    دہشت گردوں کا باآسانی داخل ہونا اور حملہ کرنے میں کامیاب ہونا بھارتی انٹیلیجنس کی ناکامی کا ثبوت ہے، پہلگام جیسے حساس سیاحتی مقام پر حملے کے باوجود فوری رسپانس نہ دینا بڑا سوالیہ نشان بن گیا، مودی سرکارمن گھڑت بیانیہ سازی میں مصروف جبکہ پہلگام حملے کے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں،دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کو سیاسی نعرہ بنا کر پیش کرنا مودی سرکار کا وطیرہ بن چکا ہے،مودی سرکار کا آپریشن سندور کے بعد ’مہادیو‘ ہندوتوا نظریے کے تحت انتہا پسندی کی مذموم سازش ہے

  • پاکستان نے  دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

    پاکستان نے دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

    پاکستان نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنا دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق یہ سیٹلائٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے راکٹ کے ذریعے کامیابی سے روانہ کیا گیا۔

    سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ یہ جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔ خاص طور پر یہ زمین کے مشاہدے، زرعی نگرانی، ماحولیاتی تبدیلیوں کے تجزیے اور قدرتی وسائل کے بہتر انتظام میں انقلاب لے آئے گا۔ مزید برآں، یہ سیٹلائٹ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جیسے بڑے علاقائی منصوبوں کی نگرانی کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا تاکہ منصوبوں کی پیش رفت اور کارکردگی کو بہتر طور پر جانچا جا سکے۔

    اس سیٹلائٹ کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ نقل و حمل کے نیٹ ورکس، سڑکوں اور ریلوے لائنز کی کارکردگی کی جانچ کرے گا اور قدرتی آفات جیسے سیلاب، زلزلے اور دیگر جغرافیائی خطرات کی بروقت نشاندہی میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے ذریعے متعلقہ حکام کو بہتر منصوبہ بندی اور جلد از جلد اقدامات کی سہولت میسر آئے گی۔

    سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کا پہلا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 2018 میں بھی چین سے لانچ کیا گیا تھا اور اب پاکستان کے کل پانچ سیٹلائٹس خلاء میں موجود ہیں، جو ملکی سلامتی، تحقیق اور ترقی کے متعدد شعبوں میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

    یہ پیش رفت پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے اور ملک کی سائنسی و تکنیکی صلاحیتوں کی مضبوطی کا واضح ثبوت ہے۔ حکومت اور سپارکو کی ٹیم اس کامیابی کو مزید بہتر بنانے اور ملکی ترقی میں خلائی ٹیکنالوجی کے کردار کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

  • نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی دو سالہ بندش، قومی معیشت کو بھاری نقصان

    نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی دو سالہ بندش، قومی معیشت کو بھاری نقصان

    پاکستان کا فلیگ شپ 969 میگاواٹ کا نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ گزشتہ سال پیش آنے والے شدید چٹانی دھماکے (rock burst) کے باعث مزید دو سال تک بند رہے گا۔ اس طویل بندش کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے اور عوام کو سستی بجلی سے محروم رکھا گیا ہے۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، مئی 2024 میں زیر زمین سرنگوں میں پیدا ہونے والے ساختی نقص نے اس منصوبے کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔ اس نقص کی مرمت اور منصوبے کی دوبارہ بحالی میں تقریباً دو سال کا وقت لگنے کا امکان ہے۔نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا آغاز جولائی 2007 میں ہوا تھا اور اسے دس سال کے اندر مکمل کر کے اگست 2018 میں فعال کر دیا گیا تھا۔ اس منصوبے پر اُس وقت کے شرح مبادلہ (105.3 روپے فی ڈالر) کے مطابق کل 500 ارب روپے (تقریباً 4.7 ارب ڈالر) کی لاگت آئی تھی، جو پاکستان کے سب سے بڑے ہائیڈروپاور منصوبوں میں شمار ہوتا ہے۔

    نیلم جہلم منصوبے کی بندش سے نہ صرف بجلی کی پیداوار کم ہوئی بلکہ بجلی کی پیداوار کی لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کا براہ راست اثر صارفین کی بجلی کی قیمتوں پر پڑا ہے۔ اس کے علاوہ، ملک کے بڑھتے ہوئے گردشی قرضے میں بھی اس کی بندش نے اضافہ کیا ہے کیونکہ منصوبے کی بحالی اور نقصانات کی تلافی کے لیے مزید مالی وسائل درکار ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم منصوبے کی بندش کے باعث پاکستان کی توانائی کے شعبے کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے، خصوصاً جب ملک بجلی کی طلب بڑھانے کے لیے اضافی توانائی کے ذرائع تلاش کر رہا ہے۔ اس صورتحال نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ توانائی کے متبادل ذرائع اور حفاظتی اقدامات پر توجہ دے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

  • تجارتی ڈیل،وزیراعظم شہباز شریف نے ادا کیا ٹرمپ کا شکریہ

    تجارتی ڈیل،وزیراعظم شہباز شریف نے ادا کیا ٹرمپ کا شکریہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ ساتھ تجارتی ڈیل کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا میں پاکستان اور امریکا کے درمیان گزشتہ روز واشنگٹن میں کامیابی سے طے پانے والی تاریخی تجارتی ڈیل میں لیڈر شپ رول ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،یہ تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرے گا اور اس معاہدے سے مستقبل میں پاک امریکا پائیدار شراکت داری کو مزید وسعت ملے گی۔

    دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا الحمد اللہ! پاکستان کی امریکا کے ساتھ ڈیل طے پا گئی ہے،علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا امریکا کے ساتھ ڈیل ہماری معیشت کے لیے بڑی خوش آئند پیشرفت ہے، ہماری ٹیم کے مستقل مذاکرات ہوتے رہے جس کے نتیجے میں یہ ڈیل سائن ہوئی، اس ڈیل کے نتیجے میں پاکستان سے امریکا جانے والی اشیا کے ٹیرف میں کمی ہوگی، اس ٹیرف میں کمی سے بہت بڑا اثر آئے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، اس معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ ، منڈی تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق یہ پیش رفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی،ملاقات میں سیکرٹری کامرس جواد پال اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے،اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پاک امریکا معاہدے کے نتیجے میں باہمی ٹیرف خاص طور پر امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر لگنے والے ٹیرف میں کمی آئے گی، یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان اہم اقتصادی شعبوں خاص طور پر توانائی، معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی اور دیگر میں اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کے آغاز کا باعث بنے گا، یہ معاہدہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے خصوصاً ان تعلقات کو امریکی ریاستوں تک بڑھانے کے حوالے سے جاری کوششوں میں معاون ثابت ہوگا، اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی منڈیوں تک بہتر رسائی میسر آئے گی اور پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے،یہ تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تجارت اور سرمایہ کاری روابط کو مضبوط بنانے کے لیے تمام کوششوں کو برؤے کار لانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

  • پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل، شراکت داری ہوگی،ٹرمپ کا اعلان

    پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل، شراکت داری ہوگی،ٹرمپ کا اعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدہ مکمل ہو گیا ہے، دونوں ممالک تیل کے ذخائر کے حوالے سے مشترکہ کام کریں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ شراکت داری کی قیادت کرنے والی کمپنی کے انتخاب کا عمل جاری ہے، اور مستقبل میں ممکن ہے کہ پاکستان تیل بھارت کو بھی فروخت کرے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں تجارتی معاہدے کرنے میں انتہائی مصروف ہیں، دنیا بھر کے کئی ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت جاری ہے اور ہر کوئی امریکا کو خوش دیکھنا چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے اس بیان سے چند گھنٹے قبل امریکا نے بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ تانبے کی درآمدات پر بھی 50 فیصد ٹیرف نافذ کیا گیا ہے۔

    عالمی عدالت نے "بوسنیا کے قصائی” راتکو ملاڈچ کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی

    غیرت کے نام پر سفاکی،بھائی نے بہن، بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا

    ایران پر ممکنہ حملے، روس کی امریکا و اسرائیل کو سخت تنبیہ

    آسٹریلوی حکومت کا بڑا فیصلہ،یوٹیوب پر بھی کم عمر بچوں کے لیے پابندی عائد

  • مبشر لقمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

    مبشر لقمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

    سینئر صحافی و اینکر پرسن، سی ای او باغی ٹی وی مبشر لقمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے

    مبشر لقمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ان کی رہائش گاہ پر ہوئی،ملاقات میں ملکی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کی گئی، پاک فوج کی جانب سے بھارت کو آپریشن بنیان مرصوص میں منہ توڑ جواب دینے پر بھی بات چیت کی گئی،

    اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی ہے اس موقع پروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ بھی موجود تھے.مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے ملک کے لیے تاریخی فتح حاصل کی ہے، جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔ دنیا ہماری جانب دیکھ رہی ہے اور اب ہمیں اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے ملک میں اقتصادی اصلاحات لانا ہوں گی، موجودہ حالات میں معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں تاکہ عوام کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے۔

    ملاقات کے دوران ذمہ دارانہ صحافت اور سچ کا بول بال کرنے ،آپریشن بنیان مرصوص کے دوران حقائق پر مبنی وی لاگز کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبشر لقمان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی بیانیے کا جس انداز میں بروقت رد کیا وہ قابل تحسین ہے.

  • وزیراعظم  سے ورلڈ اکنامک فورم کی مینیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات

    وزیراعظم سے ورلڈ اکنامک فورم کی مینیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے مینیجنگ بورڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر اور رکن محترمہ سعدیہ زاہدی نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم کے ساتھ پاکستان کی مضبوط اور دیرینہ شراکت داری کا اعادہ کیا اور سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے سالانہ اجلاسوں کے ذریعے ڈبلیو ای ایف کی پاکستان کے ساتھ مسلسل روابط کو سراہا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے محترمہ زاہدی کو پاکستان میں گزشتہ چند سالوں میں ملک میں نمایاں معاشی بحالی کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خاص طور پر اقتصادی ترقی، صنفی شمولیت، پیشہ ورانہ تربیت اور ڈیجیٹائزیشن کے شعبوں میں WEF کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید تقویت دینے میں پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ مینیجنگ ڈائریکٹر ورلڈ اکنامک فورم نے بھی اس امر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    محترمہ سعدیہ زاہدی نے اپنے دورے کے دوران پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی مثبت معاشی رفتار کو سراہا اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کی کوششوں کو سراہا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے پائیدار ترقی کے حصول کے لیے پاکستان اور ورلڈ اکنامک فورم کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

  • مودی سرکار کا نام نہاد فالس فلیگ” آپریشن مہادیو”  بری طرح بے نقاب

    مودی سرکار کا نام نہاد فالس فلیگ” آپریشن مہادیو” بری طرح بے نقاب

    پہلگام ہو یا مہادیو فالس فلیگ آپریشن، مودی کے سیاسی ایجنڈے کو سہارا دینے کی ناکام کوشش جاریں

    مودی سرکار نے "آپریشن سندور” کی ناکامی چھپانے کے لیے ” آپریشن مہادیو” کا ڈرامہ رچایا،مودی کی لوک سبھا میں تقریر سے ایک دن قبل فیک انکاونٹر، سیاسی اسٹیج تیار کرنے کی کوشش ہے،فالس فلیگ آپریشنز، ہندوتوا سرکار کی ریاستی پالیسی بن چکے ،آپریشن سندور پر پارلیمانی بحث سے ایک دن قبل پہلگام حملے کے دہشتگرد ہلاک ہو جانا محض اتفاق نہیں ہے ،گودی میڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے دہشتگردوں کو پاکستان سے جوڑ کر پاکستان دشمنی کا ثبوت دے دیا

    بھارتی میڈیا وی آن نیوز کے مطابق؛”آپریشن مہادیو میں بھارتی فوج نے پہلگام حملے سے منسلک تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا”سری نگر کے قریب کارروائی میں مارا گیا ایک مقامی شخص دہشتگردوں کا سرغنہ تھا، بھارتی فوج نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کے ساتھ بڑی مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کیا، برآمد شدہ اسلحے میں سوویت ساختہ اے کے-47 رائفل، امریکی ساختہ کاربائن، سترہ رائفل گرینیڈ اور دیگر ساز و سامان شامل ہے،

    حسب روایت مودی سرکار نے دہشتگردوں کی شناخت اور شواہد سےقبل ہی دہشتگردوں کو پاکستان سے جوڑ دیا ہے،لوک سبھا میں عسکری ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے فالس فلیگ آپریشن اور پاکستان پر الزام تراشی مودی کا پرانا حربہ ہے،ماہرین کے مطابق جاری کی گئی ہلاک دہشتگردوں کی تصاویر میں واضح ہے کہ ان کے پاس موجود ہتھیار ہی غیر فعال تھے، رائفل کی بیرل میں کپڑا موجود، حقیقی مقابلے میں ایسا غیر فعال ہتھیار کیسے ہو سکتا ہے؟ پرانے جعلی مقابلوں کی تصاویر مودی کی تقریر سے ایک دن پہلے جاری کرنا مودی کی سیاسی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش ہے،اگر دہشتگرد پاکستانی تھے تو ان کے شواہد عالمی فورمز پر کیوں پیش نہیں کیے جاتے؟ہر بار پرانی AK-47 دکھا کر دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا بھارتی نااہل خفیہ اداروں کی پرانی عادت ہے،بھارت کو فالس فلیگ ڈراموں کے لیے بہتر اسکرپٹ رائٹرز چاہییں، ایسی غلطیاں بھارتی سازش بے نقاب کر دیتی ہیں،بھارت میں ہر فالس فلیگ کے پیچھے ایک سیاسی بحران یا الیکشن قریب ہونا محض اتفاق نہیں ہو سکتا

  • جن کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی وہ کتنے طیارے اڑے،لوک سبھا میں طنز

    جن کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی وہ کتنے طیارے اڑے،لوک سبھا میں طنز

    آپریشن سندور میں مودی سرکار کے عسکری غرور کی شکست پر لوک سبھا میں سوالات کئے گئے ہیں

    گودی میڈیا پر آپریشن سندور کی کامیابی کا شور مچانے والی مودی سرکار لوک سبھا میں مکمل خاموش ہے،آپریشن سندور کی تفصیلات نہ ملنے پر بھارتی لوک سبھا اراکین نے مودی سرکار کا پیچھا نہ چھوڑا،ایم پی اکھلیش یادو نےطنزیہ سوال کیا کہ جن کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی وہ کتنے طیارے اڑے ، بس یہ پوچھنا چاہتے ہیں جو ہمارے بہترین طیارے تھے آپریشن سندور میں کتنے اڑے

    آپریشن سندور کے دوران نقصانات پر پردہ پوشی نے نااہل مودی سرکار کو کہیں کا نہ چھوڑا ،آپریشن سندور میں پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے 6بھارتی طیارے زمین بوس کیے ،بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور کے نقصانات پر سوالات پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف ہے

    ہر محاذ پر ناکامی، ہر فورم پر خاموشی، مودی سرکار کا جھوٹا دیش بھگتی بیانیہ بے نقاب
    مودی سرکار کی جنگی اور سفارتی ناکامیوں اور پارلیمنٹ میں حقیقت چھپانے کی ناکام کوششوں نے عوامی اعتماد کو شدید دھچکا پہنچایا،آپریشن سندور ہو یا مہادیو، ہر محاذ پر مودی سرکار کی ناکامی بے نقاب ہو چکی ہے ،پارلیمانی اجلاس بھی حقیقت چھپانے میں ناکام رہے،پارلیمنٹ میں اپنے ہلاک ہونے والوں کو فراموش کر کے مودی سرکارنے نام نہاد دیش بھگتی کی حقیقت بے نقاب کر دی،شبھم دویدی کی اہلیہ ایشانیا دویدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی نے پارلیمنٹ میں "طویل تقریر کی، مگر ان 26ہلاک ہونے والوں کا ذکر تک نہ کیا جنہوں نے وطن پر قربانی دی”،سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ وزیراعظم نے ہلاک ہونے والوں کو بھلا دیا، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کا شکریہ جنہوں نے ان کو پارلیمنٹ میں یاد رکھا، جنگ بندی روکنے کا فیصلہ صرف بھارت کو کرنا چاہیے تھا، کسی تیسرے فریق کو نہیں،

    ایشانیا دویدی کا شکوہ بھارت کی ان ہزاروں ماؤں، بیویوں اور بیٹیوں کی آواز ہے جنہیں مودی سرکار نے نظرانداز کیا،جان بحق کے ورثا نے مودی سرکار کی خاموشی پر سوال اٹھا کر جھوٹے جنگی بیانیے کی اصلیت سامنے رکھ دی،پہلگام فالس فلیگ کے ثبوت پیش کرنے کے بجائے مودی سرکار مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، جو خود ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکا ہے،آپریشن سندور کی شکست کے بعد مودی سرکار نے عوامی اعتماد بحال کرنے کے بجائے خاموشی اور سیاسی بچاؤ کا راستہ اختیار کیا

  • فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کا امدادی پیکیج،  100 ٹن سامان روانہ ہوگا

    فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کا امدادی پیکیج، 100 ٹن سامان روانہ ہوگا

    حکومتِ پاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے فوری امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے 100 ٹن امدادی سامان بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر عملدرآمد وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق امدادی سامان 2 کارگو طیاروں کے ذریعے اگلے 2 روز میں روانہ کیا جائے گا۔یہ سامان اردن اور مصر کے راستے فلسطین منتقل کیا جائے گا۔مجموعی طور پر 200 ٹن امدادی اشیاء فلسطین اور لبنان روانہ کی جائیں گی۔این ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق امدادی سامان کی روانگی اور ترسیل کی نگرانی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کریں گے۔

    اردن اور مصر میں تعینات پاکستانی سفیر فلسطینی علاقوں میں امداد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔مزید کہا گیا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔

    امریکا اس کیمپ میں نہیں ہے، ٹرمپ کا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے پر ردعمل

    غزہ میں اسرائیلی حملے 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہدا

    یہ سیاسی منافع کا ڈرامہ ہے،عمران خان کے بچوں کو نہ بلانے پر خواجہ آصف کا ردعمل

    اعجاز چوہدری کی نااہلی، خالی سینیٹ نشست پر الیکشن شیڈول جاری

    آئی پی سی رپورٹ نے غزہ میں قحط کی تصدیق ، گوتریس کا فوری جنگ بندی اپیل