Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • علاقائی دفاعی تعاون ناگزیر، پاکستان کا پرامن و محفوظ خطے کے عزم کا اعادہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر

    علاقائی دفاعی تعاون ناگزیر، پاکستان کا پرامن و محفوظ خطے کے عزم کا اعادہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز کے تناظر میں باہمی فوجی تعاون وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں ’’مضبوط ربط، محفوظ امن‘‘ کے عنوان سے علاقائی چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کانفرنس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے خطاب میں خطے میں امن، استحکام اور تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹجک مکالمہ اور باہمی اعتماد درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال خطے کے لیے پرعزم ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے انعقاد کا مقصد علاقائی سطح پر دفاعی تعاون کو فروغ دینا، انسداد دہشت گردی میں اشتراک اور مشترکہ تربیتی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔کانفرنس کے دوران شریک ممالک نے علاقائی سلامتی، وسطی اور جنوبی ایشیا کے اسٹریٹجک حالات، انسداد دہشت گردی کے اقدامات، سائبر سیکیورٹی، پُرتشدد انتہا پسندی، اور انسانی ہمدردی پر مبنی مربوط ردعمل جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    بیان کے مطابق شرکاء نے دفاعی سفارت کاری کے فروغ، پاکستان کی مہمان نوازی اور کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں شریک ممالک نے باہمی تعاون، قومی خودمختاری کے احترام اور مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔فوجی حکام کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک ہم آہنگی، پاکستان کے اس مستقل عزم کی غماز ہے کہ وہ ایک ایسا علاقائی نظام تشکیل دے جو سلامتی، تعاون اور یکجہتی پر مبنی ہو۔

    افغانستان سے متعلق فیصلے ہماری مشاورت کے بغیر ممکن نہیں،علی امین گنڈا پور

  • وزیراعظم کی ایف بی آر میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری

    وزیراعظم کی ایف بی آر میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر، چیف کوارڈینیٹر مشرف زیدی، معاشی ماہرین اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.اجلاس کو ایف بی آر کے ڈیٹا کو ایک مرکز پر منسلک کرنے اور پوری ویلیو چین کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے جدید ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی تشکیل پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری، دے دی اورعالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے. صرف ڈیجیٹائیزیشن ہی نہیں، نئے نظام کو تقویت دینے کیلئے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنایا جائے.خام مال کی تیاری و درآمد، مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور صارف کی خریداری تک کے تمام ڈیٹا کو ایک ہی سسٹم سے منسلک کیا جائے. نظام کو اس قدر مؤثر بنایا جائے کہ پوری ویلیو چین کی براہ راست ڈیجیٹل نگرانی کی جاسکے.نظام کے تحت جمع شدہ مرکزی ڈیٹا کو معاشی اسٹریٹجک فیصلہ سازی کیلئے استعمال کیا جائے.ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کیلئے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا.

  • پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے،امریکی محکمہ خارجہ

    پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے،امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کی ہے، جس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے باقاعدہ بیان جاری کیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے خطے میں مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا ہے۔ خاص طور پر پاکستان کی ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں ثالثی کا کردار قابلِ تعریف قرار دیا گیا ہے، جس سے خطے میں استحکام کے فروغ میں مدد ملی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ خاص طور پر داعش خراسان کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق ہوا ہے تاکہ خطے میں دہشت گردی کی دہشت کو کم کیا جا سکے۔دونوں وزرائے خارجہ نے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا، اور معدنیات و مائننگ کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات پر بات چیت کی گئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات میں پاکستان کی جانب سے ایران سے مذاکرات میں ثالثی اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی خواہش کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت کو باہمی مفاد میں بڑھانے اور معدنیات و کانکنی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی زور دیا۔ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ دہشت گردی خصوصاً داعش کے خلاف تعاون کے فروغ پر بھی بات ہوئی، اور اس ضمن میں اگست میں اسلام آباد میں ہونے والے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

  • ٹانک میں ایک خارجی نے ہتھیار ڈال دئے

    ٹانک میں ایک خارجی نے ہتھیار ڈال دئے

    فتنہ الخوارج کا اہم رکن ہنزلہ زخمی حالت میں فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبورہو گیا

    ٹانک کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور دباؤ کے باعث فتنہ الخوارج کے رکن ہنزلہ نے زخمی حالت میں ہتھیار ڈال دیے۔ ہنزلہ آپریشن یلغار 11 کے دوران ہونے والی ایک جھڑپ میں زخمی ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق ہنزلہ ولد محمد یعقوب، عمر 18 سال، ساکن ڈبک پوسٹ آفس، عمر اڈہ، تحصیل و ضلع ٹانک، فتنہ الخوارج کی عسکری تشکیل کا حصہ تھا اور حالیہ دنوں میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد وہ مزید مزاحمت نہ کر سکا اور سرنڈر کر دیا۔فورسز کی انتھک کوششوں اور علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے جاری آپریشنز کا یہ ایک اور اہم نتیجہ ہے، جس سے نہ صرف خوارج کے حوصلے پست ہوئے ہیں بلکہ مقامی آبادی میں بھی اعتماد بحال ہوا ہے۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبہ سے ملاقات

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبہ سے ملاقات

    ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جس میں آپریشن بنیان مرصوص (معرکہ حق) اور سیکیورٹی سے متعلق اہم قومی موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق، اس خصوصی نشست میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے آپریشن سندور کو ناکام بنانے اور آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل کی گئی فتح کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کے دوران پاکستانی نوجوانوں کے جذبے، حب الوطنی اور قومی شعور کو سراہا اور کہا کہ قوم کے یہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں جو ہر محاذ پر اپنے وطن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    نشست کے دوران طلبہ نے معاشرتی، قومی اور سیکیورٹی امور پر کھل کر سوالات کیے، جن کے جوابات ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیل سے دیے۔اختتامی لمحات میں طلبہ نے ملی نغمہ پیش کر کے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا، جو قومی اتحاد اور حب الوطنی کی بہترین عکاسی تھی۔ طلبہ نے اس نشست کو ایک مثبت اور رہنمائی سے بھرپور تجربہ قرار دیا اور مستقبل میں ایسی مزید ملاقاتوں کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

    اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا کرتارپور گردوارے کا دورہ

    ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025: جرمنی میں پاکستانی دستے کے 2 ایتھلیٹس لاپتا

    سوشل میڈیا اداروں سےدہشت گرد تنظیموں کے اکاؤنٹس فوری بندکرنے کا مطالبہ

  • اسحٰق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارت، سیکیورٹی اور تعاون پر تبادلہ خیال

    اسحٰق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارت، سیکیورٹی اور تعاون پر تبادلہ خیال

    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    دفترِ خارجہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ آمد پر اسحٰق ڈار کا امریکی حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان انسداد دہشت گردی، علاقائی امن، اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ پاکستان اور امریکا کے وزرائے خارجہ کی پہلی براہِ راست ملاقات تھی، جس میں زراعت، ٹیکنالوجی، معدنیات، سرمایہ کاری، اور اقتصادی روابط سمیت مختلف شعبہ جات میں ممکنہ تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر اسحٰق ڈار نے عالمی امن کے فروغ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قیادت کی کوششوں کو سراہا، اور کہا کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں صدر ٹرمپ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کا خواہاں ہے۔ملاقات کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی و علاقائی امن کے قیام میں پاکستان کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے۔

    پاک-امریکا وزرائے خارجہ کی اس ملاقات میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ سمیت دونوں ممالک کے سینئر حکام نے وفود کی سطح پر شرکت کی۔

    بڑے اضافے کے بعدسونے کی قیمت میں بڑی کمی

    ڈیرہ غازی خان: ریونیو واجبات کی سو فیصد ریکوری کا ہدف، نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا حکم

    لندن ہائیکورٹ میں عادل راجہ کو بدترین قانونی شکست، الزامات جھوٹ کا پلندہ قرار

  • صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

    صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ عقیدے پر مبنی ہیں۔صدرِ مملکت نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا باہمی مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، اور سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے سرمایہ کار دوست ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    صدر نے مشکل وقتوں میں سعودی عرب کی معاونت پر شکریہ ادا کیا اور خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    سیالکوٹ: سانحہ ڈسٹرکٹ جیل کی 22ویں برسی پر دعائیہ تقریب، شہید ججز کو خراجِ عقیدت

    جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا چین کا سرکاری دورہ،اہم ملاقاتیں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا چین کا سرکاری دورہ،اہم ملاقاتیں

    چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے عوامی جمہوریہ چین کا سرکاری دورہ کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان اور چین کے درمیان فولادی اسٹریٹجک شراکت داری کی توثیق کی گئی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عوامی جمہوریہ چین کے نائب صدرجناب ہان ژینگ،، اور وزیر خارجہ، جناب وانگ ایی، سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی سیاسی منظرنامے کی بدلتی صورتِ حال، چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت روابط میں پیشرفت، اور باہمی جغرافیائی و سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل ژانگ یو شیا ، پی ایل اے کے پولیٹیکل کمشنر جنرل چن ہوئی، اور پی ایل اے آرمی کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کائی ژائی جون سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، پی ایل اے آرمی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ملاقاتوں میں انسداد دہشتگردی، مشترکہ مشقوں اور دفاعی جدیدیت پر بات چیت ہوئی۔ دورہ دونوں ممالک کے مضبوط عسکری تعلقات اور علاقائی امن کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ چین کے موقع پر چینی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کو جنوبی ایشیا میں امن کی ضامن اور ایک مضبوط قوت قرار دیا،

  • یورپی یونین کی سفیر کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

    یورپی یونین کی سفیر کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین (EU) کی سفیر رینا کیونکا نے آج صبح وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔

    یورپی یونین کی سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں 2022 کے سیلاب کے دوران یورپی یونین کی جانب سے مدد کو یقینی بنانے میں سفیر کی کوششوں کو سراہا۔

    وزیراعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر یورپی یونین کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جی ایس پی پلس اسکیم کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جو دونوں فریقوں کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نے یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

    ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ملکی سیاسی پیش رفت سمیت اہم امور بھی زیر بحث آئے۔

    یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران ملنے والے تعاون پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم کی نیک خواہشات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ برسلز میں اپنی اگلی اسائنمنٹ میں پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات کو فروغ دینا جاری رکھیں گی۔

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر پیش رفت، وزیرِ اعظم  نےکمیٹی قائم کر دی

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر پیش رفت، وزیرِ اعظم نےکمیٹی قائم کر دی

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معروف پاکستانی شہری اور امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس میں مزید مؤثر پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیرِ قانون کریں گے، جو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے مسلسل رابطے میں رہ کر ممکنہ قانونی اور سفارتی معاونت پر کام کرے گی۔

    یہ اعلان آج اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمے میں حکومتی سطح پر جاری کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت اس حساس انسانی مسئلے پر کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔وزیرِ اعظم نے کہا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ہر ممکن سفارتی اور قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔ ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جدوجہد قابلِ تحسین ہے، اور حکومت ان کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے،

    وزیرِ اعظم آفس کے مطابق اس سے قبل بھی حکومتِ پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکہ سے مختلف سطحوں پر رابطہ کیا گیا ہے۔ شہباز شریف نے اپنے پچھلے دورِ حکومت میں امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک خط بھی لکھا تھا جس میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور انسانی بنیادوں پر ان کے ساتھ بہتر سلوک کی اپیل کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق نئی تشکیل دی گئی کمیٹی نہ صرف موجودہ قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گی بلکہ سفارتی ذرائع سے بھی امریکی حکومت پر دباؤ بڑھانے کی حکمتِ عملی تیار کرے گی۔ کمیٹی کو یہ ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے کہ وہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے خدشات اور مشوروں کو براہِ راست حکومتی پالیسی کا حصہ بنائے۔

    ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیرِ اعظم کی یقین دہانی پر مکمل اعتماد ہے، اور وہ امید کرتی ہیں کہ اب اس معاملے میں حقیقی اور پائیدار پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔