Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مدرسے میں کلاس جاری تھی،مہتمم پڑھا رہے تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، کلاس کی ویڈیو وائرل

    مدرسے میں کلاس جاری تھی،مہتمم پڑھا رہے تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، کلاس کی ویڈیو وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور مدرسے میں دھماکہ ہوا ہے،. مدرسے کے مہتمم مشکوۃ شریف کا درس دے رہے تھے، اسی دوران دھماکہ ہو گیا

    دھماکے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مدرسہ کے مہتمم شیخ رحیم اللہ حقانی کلاس پڑھا رہے ہیں، اسی دوران ہی دھماکا ہو جا تا ہے جس کے بعد مدرسہ میں کہرام مچ جاتا ہے، زخمی چیخ و پکار کرتے ہیں، اللہ اکبر کی آوازیں آتی ہیں

    https://twitter.com/Mohdsadiqsafii/status/1320952160935464960

    پشاور دھماکے میں زخمیوں اور اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے، سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 70 زخمی ہو گئے ہیں،لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ دھماکے کی جگہ پر بی ڈی یوکے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

    پولیس کے مطابق مدرسے میں داخل ہونے والے مشکوک شخص کی تلاش جاری ہے، شہید اور زخمی بچوں کی شناخت کا عمل جاری ہے

    معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دھماکا امن کو ثبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے، دھماکے میں ہونے والے مالی و جانی نقصان افسوسناک ہے، ریسکیو آپریشن جاری ہے، زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہے، دھماکے کی نوعیت کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

    پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی

    مشکوک شخص مدرسے میں آیا اور یہ چیز چھوڑ کر گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس

    پشاورمدرسے میں دھماکے کے بعد کے مناظر کی ویڈیو

  • پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی

    پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورمیں امن کے دشمنوں نے وار کیا ہے ،پشاور کے علاقے دیرکالونی میں دھماکہ ہوا ہے 50زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا،5 طلبا جاں بحق ہو گئے ہیں

    پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو چکی ہیں۔ دھماکے کی نوعیت فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ مدرسے کے قریب ہوا جس کے باعث زیادہ تر بچے زخمی ہوئے ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو ٹیم کے جائے حادثہ پر پہنچنے سے قبل کم سے کم 20 بچوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں‌کو ہسپتال منتقل کیا، 50 زخمی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں زخمیوں میں چند بچوں حالت تشویشناک بھی بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں زیادہ ترتعدادبچوں کی ہے، جن کی عمریں 10 سے 15 سال ہے

    زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق مذکورہ مدرسے میں100 سے زائد بچے زیر تعلیم تھے۔ دھماکے کی آواز کافی زوردار تھی اور اس کے بعد وہاں آگ بھی لگ گئی تھی۔

    بم ناکارہ بنانے والی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی اداروں نے علاقے کو سیل کر دیا ہے،غیر متعلقہ افراد کو جائے حادثہ پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

    مذکورہ مدرسہ مسجد سے متصل ہے اور وہاں علاقے کے بچے قران کی تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق جائے حادثہ سے ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں جن کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوایا جائے گا۔

  • گستاخانہ خاکے، مبشر لقمان کا سخت ردعمل،فرانسیسی مصنوعات پھینکنے کا اعلان

    گستاخانہ خاکے، مبشر لقمان کا سخت ردعمل،فرانسیسی مصنوعات پھینکنے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بہت ہی دکھ کے ساتھ آج کا وی لاگ کر رہا ہوں، دکھ اکیلے کو نہیں، کرہ ارض پر جو بھی ایمان والا ہو گا اسکو انتہائی دکھ ہوا ہو گا، فرانس کے پریذیڈنٹ کی حرکت کی وجہ سے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ سیکولر کہلانے کی ضد میں اس حد تک آگے نکل جاتے ہیں کہ ہر قسم کی اخلاقی حدود کو پار کر لیتے ہیں، اب انہوں نے عرب ممالک سے اپیل کی فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ نہ کیا جائے، یہ بائیکاٹ کویت سے شروع ہوا اور دوسرے عرب ممالک میں بھی پھیل گیا، سعودی عرب نے بڑا سٹرانگ سوشل میڈیا کیمپین چلائی، جو فرانس کا سپر سٹور ہے اسکا بائکاٹ کیا جائے، فرن پرفیوم، میک اپ کے پروڈکٹس، پمپس کا بائیکاٹ کیا جائے، فرانس کے صدر کو ایک بات سمجھنی ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہم مسلمانوں کے لئے خواہ ہم کتنے کمزور مسلمانوں کیوں نہ ہوں لیکن انکی ذات ہمارے ماں باپ سے اور اولاد سے ملا کر بھی زیادہ عزیز ہیں، یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس پر سوچنے کی ضرورت نہیں، کلیئر سمجھنا چاہئے کہ ہوا کیا تھا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فرانس میں ایک کالج میں ٹیچر نے نازیبا حرکت کی، اس نے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے‌ خاکے پرنٹ کروا کر کلاس میں تقسیم کئے اس نے اس پر تبصرہ کیا، اس پر رد عمل یہ ہوا کہ اسکو قتل کر کے جہنم واصل کر دیا گیا، سوال پیدا ہوتا ہے کہ پوری دنیا کو علم ہونا چاہیے کہ مسلمان امن پسند ہیں، صلح پسند ہیں لیکن جب بات انبیا کرام، نبی کریم، صحابہ ،اہلبیت پر آئے گی تو اس پر کوئی کمپرومائیز نہیں، یہ بات سمجھ لینی چاہئے، اس سے ہمیں فرسودہ کہہ لیں پتھر کے زمانے کا کہہ لیں جو مرضی کہہ لیں یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ہر وقت دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہمیں ایمان کی حالت میں اٹھائے، ہر مسلمان یہی دعا کرتا ہے، موت تو آنی ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں، زندگی کی سب سے بڑی حقیقت موت ہے

    مبشر لقمان نے کہا کہ یہ ہو کیا رہا ہے، ایک مثال دیتا ہوں، یاد رکھیں جب بھی کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے،اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایک رات پہلے گڑ بڑ ہوئی، اسکو بڑا ٹایم لگتا ہے، نو ماہ لگتے ہیں، یہ آج نہیں ہوا، فرانس میں کئی سال پہلے مسئلہ ہوا تھا جب مسلمان طالبہ کو حجاب پہننے پر جرمانہ کیا تھا اس کے بعد فرانس حکومت نے حجاب پر پابندی لگا دی تھی کہ یہ مذہب کی عکاسی کرتا ہے، تب بھی میں نے اپنے واقف کاروں کو کہا تھا کہ کیا یہی پابندی جو کرسیچئن ہیں ان پر لگایا،میں اسکو پراپیگیٹ نہیں کر رہا کہ مسیحی بہنوں پر پابندی ہونی چاہئے لیکن میں ایک تفریق کر رہا تھا ، ان پر پابندی نہیں لگائی گئی وہ بھی ایک مذہب کی علامت تھی،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت مسلمان میرا ایمان ہی مکمل نہیں ہوتا جب تک تمام انبیا کرام کو نہیں مانتا جن میں سیدنا عیسیٰ علیہ اسلام بھی ہیں، مسلمانوں نے اللہ کا نبی ماننا ہے، ہم اسی ادب سے بات کرتے ہیں جس طرح تمام انبیا کے لئے بات کرتے ہیں، اسکے بعد سے بہت سے واقعات ہوئے، مسئلہ یہ ہے کہ وہ کہنے لگا کہ مسلمان پستیوں میں گر گئے، فنڈا مینٹلسٹ ہیں، یہ کون ہوتا ہے وہ ہوتا ہے جو کسی بھی ایک چیز پر اڑ جاتا ہے، اسکے لئے دین والا ہونا ضروری نہیں، ہٹلر جو تھا اسکو بھی فنڈا مینٹلسٹ ہی کہیں گے اسکا مذیب سے کوئی تعلق نہیں تھا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان تمام دنیا میں کام کرتے ہیں، انکا جس جس ملک میں ہوتے ہیں اسکا حصہ بن کر رہتے ہیں، ملکوں کے قوانین کا احترام، عمل کرتے ہین، اچھے شہری ہیں، ٹیکسز بھی دیتے ہیں، سوشل سروسز میں بھی کام کرتے ہیں، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اچھے طریقے سے بات کی تھی، آپ کی ذہن کی خرافات کی وجہ سے مسلمانوں پر لیبل لگانا دکھ کی بات ہے لیکن اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پرکوئی بات کرتے ہیں تو وہ دل آزادی نہیں کر رہے بلکہ طیش ،غصہ نہیں دلا رہے، اس پر کوئی کمپرومائیز نہیں، اس پر ہم کوئی لیکچر بھی سننا نہیں چاہتے، قرآن مجید قیامت تک کے لئے ہے، قیامت تک اسکی حرمت کا پاس ہے،قرآن پاک نبی کریم پر نازل ہوا، ہم کیسے انکی حرمت کے لئے جانیں قربان نہ کریں، آپ نے ابھی تک معافی بھی نہیں مانگی، یہ نہیں کہا کہ میں شرمندہ ہوں، معافی مانگتا ہوں، اس نے کہا کہ صرف فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کریں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میں مبشر لقمان آج اپنے تمام دوستوں سے ، تمام ساتھیوں سے، دیکھنے والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہر اس فرانس کی پروڈکٹ کا بائیکاٹ کریں جو آپ کی ریچ میں ہے، میرے پاس کوئی فرنچ چیز نہین ہے جو ہیں پرفیوم وغیرہ وہ پھینکنے لگا ہوں، جب تک وہ معافی نہیں مانگے گا اس نے ملعون کی طرح ایکٹ کیا، تب تک یہ بائیکاٹ جاری رہنا چاہئے، میری سب سے یہ درخواست ہے، اپنے دوستوں، عزیزوں کو بائیکاٹ میں شامل کریں، یہ کسی فرد واحد کی کاز نہیں،ا نسانیت کی کاز ہے، نبی کریم خاتم الانبیا تھے، رحمہ للعلمین تھے، تمام لوگوں کے لئے رحمت تھے، ان لوگوں کے لئے بھی جن کو اسلام قبول کرنے کی توفیق نہیں ہوئی، انکی حرمت کا پاس ہر ایک پر لازم ہے،اس میسج کو اتنا شیئر کریں کہ ہر ایک تک پہنچ جائے

  • نوازشریف کےبیٹےحسن نوازکودھمکی آمیز پیغام،نوازشریف نے حفاظت کے لیے خصوصی کتے منگوالیے

    نوازشریف کےبیٹےحسن نوازکودھمکی آمیز پیغام،نوازشریف نے حفاظت کے لیے خصوصی کتے منگوالیے

    لندن :نوازشریف کےبیٹےحسن نوازکودھمکی آمیز پیغام،نوازشریف نے حفاظت کے لیے خصوصی کتے منگوالیے،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔جس کے بعد نوازشریف نے اپنی اوراپنے بیٹوں کی حفاظت کے لیے خصوصی کتے منگوالیے ہیں‌

    دھمکی آمیز پیغام برطانیہ کے نمبر سے حسن نواز کو واٹس ایپ پر بھیجا گیا جس پر شریف فیملی نے لندن پولیس کو رپورٹ کی تاہم یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ انہیں کیا دھمکی دی گئی ہے۔پولیس نے حسن نواز سے ملاقات کرکے تفصیلات معلوم کرکےتحقیقات شروع کردی ہیں۔

     

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز زشریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    معروف صحافی اظہرجاوید نے لندن سے خبردیتے ہوئے انکشاف کیا ہےکہ شریف فیملی کو دھمکی آمیز فون کالز کے بعد رہائش گاہ اور دفتر کے باہر خصوصی حفاظتی انتظامات تربیت یافتہ حفاظتی کتے بھی منگوالیے گئے ہیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لندن پولیس نے بھی خصوصی سکیورٹی دیدی دوسری طرف شریف فیملی نے کہا ہےکہ اگر کسی نے کوئی حرکت کی تو بھرپور جواب دیا جائیگا

  • گستاخانہ خاکےاورفرانسیسی صدرکےگستاخانہ رویے،فرانس میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے،ہرطرف توڑپھوڑ،سڑکوں پرکُتّے بھونکنے لگے

    گستاخانہ خاکےاورفرانسیسی صدرکےگستاخانہ رویے،فرانس میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے،ہرطرف توڑپھوڑ،سڑکوں پرکُتّے بھونکنے لگے

    پیرس :گستاخانہ خاکےاورفرانسیسی صدرکےگستاخانہ رویے،فرانس میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے،ہرطرف توڑپھوڑافراتفری جاری,اطلاعات کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورپھرفرانسیسی صدرکی طرف سے ان کی حوصلہ افزائی اورگستاخانہ رویوں نے فرانس کے غرور کوخاک میں ملادیا ہے،

    ذرائع کے مطابق اس وقت پیرس میدان جنگ بنا ہوا ہے اورہرطرف افراتفری ہے لوگ ایک دوسرے کومار رہے ہیں اورمارکیٹوں اورگاڑیوں کی توڑ پھوڑ جاری ہے اورکتوں کے بھونکنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں

     

     

    ذرائع کے مطابق شرپسند مارکیٹوں کوجلارہے ہیں اورراہگیراورمسافرلٹ رہے ہیں ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پولیس کی طرف سے ان پرتشدد مظاہروں کوکچلنے کی کوششیں بھی ناکام ہوچکی ہیں ،جونہی سیکورٹی اہلکارآگے بڑھتے ہیں باغی ان پرحملہ کردیتے ہیں ، باغی ٹی وی کوموصول ہونی ویڈیومیں دیکھا جارہا ہےکہ شرپسند گھروں سے باہرآتے ہیں اورگاڑیوں کوتوڑپھوڑ کے فرار ہوجاتے ہیں لیکن سیکورٹی اداروں ابھی تک ناکام دکھائی دیتے ہیں

    فرانس میں پرتشدد مظاہروں کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے

  • یورپین  ملک میں رکن اسمبلی”آئی لو محمد ﷺ "کی تحریر والا ماسک پہن کر اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے

    یورپین ملک میں رکن اسمبلی”آئی لو محمد ﷺ "کی تحریر والا ماسک پہن کر اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے

    کوسووو: یورپین ملک میں رکن اسمبلی آئی لو محمد ﷺ کی تحریر والا ماسک پہن کر اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات کے بعد دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں، اس صورتحال میں مغربی ملک کوسووو کی اسمبلی کے رکن ایمن رحمانی ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ چھپا ہوا ماسک پہن کر اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک کوسووو کی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف کے رکن ایمن رحمانی نے پیغمبر خداﷺ کی محبت کا اظہار کرتے ہوئے حضرت محمد ﷺ کا اسم گرامی چھپا ماسک پہن کر شرکت کی۔

    ایمن رحمانی نے سیاہ رنگ کا ماسک پہنا تھا جس پر تحریر تھا ’’آئی لو محمدﷺ‘‘۔ یعنی مجھے محمدﷺ سے پیار ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت تمام عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)اور یونیسکو فرانس میں کویتی مشن نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کے ریمارکس کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

    او آئی سی،پاکستان ،کویت ، ایران، ترکی سمیت دنیا بھر کے مسلمان ممالک نے فرانسیسی صدر کے بیانات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی صدر میکروں کے اسلام مخالف بیانات پر ترک صدر طیب اردوان برہم ہوگئے اور انہوں نے فرانسیسی صدر میکروں کو دماغی معائنے کا مشورہ دے دیا۔

    تاہم اب فرانسیسی صدر نے بھی گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر ترک صدر سمیت مسلم ممالک کے سربراہان کی فرانسیسی ہم منصب پر تنقید کام کر گئی ہے۔ فرانس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی مصنوعات کے بے بنیاد اعلانات کو اقلیت کی جانب سے ہوا دی جا رہی ہے۔

  • ترک صدرطیب اردون کی اپنی قوم سےفرانسیسی مصنوعات کےبائیکاٹ کی اپیل ،قوم نےلبیک کہہ کرحق ادا کردیا

    ترک صدرطیب اردون کی اپنی قوم سےفرانسیسی مصنوعات کےبائیکاٹ کی اپیل ،قوم نےلبیک کہہ کرحق ادا کردیا

    انقرہ : ترک صدرطیب اردون کی اپنی قوم سےفرانسیسی مصنوعات کےبائیکاٹ کی اپیل ،قوم نےلبیک کہہ کرحق ادا کردیا ،اطلاعات کے مطابق ترک صدرطیب اردون کی اپنی قوم سےفرانسیسی مصنوعات کےبائیکاٹ کی اپیل ،ترکوں نےلبیک کہہ دیا ،اطلاعات کے مطابق ترک صدر کی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل، فرانس کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے

    ترک صدر نے انقرہ میں ہفتہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس سے خطا ب میں کہا کہ فرانس میں اِس وقت ذہنی طور پر مفلوج شخص حکمران ہے جو دین اسلام کی بے حرمتی اور بدکلامی کررہا ہے۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ترک قوم فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کردیں۔فرانسیسی صدر کو دماغی معائنے کی ضرورت ہے

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر طیب اردوان نے فرانسیسی صدر کے بیان اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف سخت ردعمل دیا تھا اور فرانسیسی صدر کو ’دماغی معائنے‘ کا مشورہ دیا تھا۔اس کے ردعمل میں فرانس نے ترکی سے اپنا سفیر واپس بلالیا تھا۔

    دوسری جانب فرانسیسی صدر کی تقریر اورفرانس میں توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے خلاف فلسطین، شام، لیبیا اور بنگلادیش میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ان مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فرانس کے عمل کی شدید مذمت کی۔

    وہیں اردن نے بھی فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کی ہے۔ گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے بیان کے بعد کویت، اردن اور قطر سمیت متعدد عرب ممالک نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنے حالیہ بیان میں دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو آزادی اظہار رائے سے منسوب کیا تھا۔

  • گستاخانہ خاکوں کیخلاف سینیٹ، قومی اسمبلی سے متفقہ قرار دادیں منظور،فرانس کے لیے سخت پیغام

    گستاخانہ خاکوں کیخلاف سینیٹ، قومی اسمبلی سے متفقہ قرار دادیں منظور،فرانس کے لیے سخت پیغام

    اسلام آباد: گستاخانہ خاکوں کیخلاف سینیٹ، قومی اسمبلی سے متفقہ قرار دادیں منظور،فرانس کے لیے سخت پیغام ،اطلاعات کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے اہم معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ قرار دادیں منظور کر لی گئیں۔ قراداد منظور ہونے کے ساتھ ہی قومی اسمبلی کا ایوان نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے گونج اٹھا۔

    منظور کی گئی قرار داد کے مطابق یہ ایوان فرانس میں ہوئے توہین آمیز خاکوں کی مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان فرانسیسی صدر میکرون کے توہین آمیز الفاظ کی بھی مذمت کرتا ہے، یہ ایوان قرآن اور صاحب قرآن کی توہین کی مذمت کرتا ہے۔

    قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان فرانس میں حجاب کی توہین کی بھی مذمت کرتا ہے۔ ایوان قرار دیتا ہے کہ اسلاموفوبیا کو روکا جائے۔ ایوان او آئی سی ممالک سے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتا ہے۔قرارداد کے مطابق ایوان او آئی سی اور نان او آئی سی ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسی توہین کو روکنے کے لئے قانون سازی کرے۔

    اس سے قبل خواجہ آصف کا قرارداد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن فرانس کے میگزین میں شائع خاکوں کی مذمت کرتی ہے۔ فرانس کی طرف سے دو ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اپوزیشن کی قرارداد مطالبہ کرتی ہے کہ فرانس سے اپنا سفیر واپس بلایا جائے۔

    وزیر خارجہ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کیخلاف قرارداد پیش کی گئی اور اپنے خطاب میں کہا کہ کہ فرانس میں گستاخی قابل قبول نہیں، مسلم امہ کے جذبات مجروح ہوئے۔ اسلاموفوبیا کے ٹرینڈ پر ہمیں تشویش ہے۔ حکومت کی طرف سے قرارداد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ افسوس کی بات کہ اس موق عپر بھی اپوزیشن کی جانب سے سیاست کی جا رہی ہے۔ کیا ایوان کی حرمت سیٹیاں بجا کر بحال ہوتی ہے یا پامال؟ گستاخانہ خاکے سیاست سے بالاتر ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان کی بولیاں کون بول رہا ہے؟ بلوچستان کی آزادی کے نعرے لگاتے ہو، شرم آنی چاہیے۔ نریندر مودی کی روح خواجہ آصف میں منتقل ہو گئی ہے۔ بھارت کا بیانیہ ان کی گھٹی میں شامل ہو گیا ہے۔ ان کو آئی جی سندھ کی فکر لاحق ہو گئی ہے۔ اتنا بڑا ڈرامہ، پولیس بھی آپ کی، کس کو تماشا دکھا رہے ہیں؟ ہوٹل کی فوٹیج نے ان کو اور ان کے حریفوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ حکومت اپوزیشن کی جلسیوں سے مرعوب نہیں ہوگی۔

    اس سے قبل پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں یورپی ملک فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔

    یہ تاریخی قرارداد قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات جب حکومت سرپرستی میں ہوں تو مخلتف مذاہب میں تقسیم پیدا ہوتی ہے۔ حضرت محمد ﷺ کے لیے ہماری محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ کوئی مسلمان حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔

    متفقہ قرارداد میں کہا گیا کہ ایسے اقدمات مسلمانوں کے جذبات مجروع کرتے ہیں۔ بین الاقوامی برادری ایسے اقدمات روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

    اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قرارداد کی کاپی دفتر خارجہ اور فرانسسی سفیر کے حوالے کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ فرانس کے عمل سے پونے دو ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ او آئی سی کا اجلاس اس مسئلے پر چلانا ضروری ہے۔

    سینیٹر سراج الحق نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فرانس کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ اور اس کے سفیر کو ملک سے نکالا جائے۔ پاکستان کو اس معاملے کو او آئی سی میں لیڈ کرنا چاہیے۔

    سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ میں قرارداد کی حمایت کرتا ہوں لیکن میرا مطالبہ ہے کہ فرانس کے ساتھ سفارتی طور مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے معافی مانگنے تک دونوں ممالک کے سفارتخانے بند کر دینے چاہیں۔

    مولانا عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ فرانس کے ہمسایہ ملکوں کو بھی انہیں وارننگ دینی چاہیے۔ ہمیں اپنی اولاد اور والدین سے بھی زیادہ محمد ﷺ سے محبت ہے۔ ہمیں کسی بھی پیغمبر کی توہین برداشت نہیں، ہمارے لیے تمام پیغمبر ایک جیسے ہیں۔ اس طرح پوری دنیا کا ماحول خراب کیا جا رہا ہے۔ ایک ملک میں فرانس کے سفارتخانے کو آگ لگا دی گئی ہے۔ جب ایسے واقعات ہوں گے تو مسلمانوں پر الزام نہ لگایا جائے۔

  • پاکستان کےخلاف دہشت گردی کرنے والوں کومسنگ پرسنزنہ کہیں،یہ ملک دشمن ہیں :امتنان شاہد کا بھارت نوازوں کوپیغام

    پاکستان کےخلاف دہشت گردی کرنے والوں کومسنگ پرسنزنہ کہیں،یہ ملک دشمن ہیں :امتنان شاہد کا بھارت نوازوں کوپیغام

    لاہور:پاکستان کے خلاف دہشت گردی کرنے والوں کومسنگ پرسنز نہ کہیں:امتنان شاہد کا مریم نوازکوزبردست جواب،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی سنیئرتجزیہ نگارامتنان شاہد نے کل کے مریم نواز کے پاکستان مخالف بیان پرایک خوبصورت تجزیہ کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ مریم صاحبہ آپ اورآپ کے ابوپاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں اوریہ بات پاکستانیوں کے لیے بڑی تکلیف دہ ہے

    ذرائع کے مطابق بذرگ صحافی شاہد ضیا کے صاحبزادے امتنان شاہد نے مریم نواز اورایسے ہی ان کے والد محترم کومخاطب ہوتے ہوئے کہا ہےکہ خدارا پاک فوج جیسے ادارے کے خلاف زہرتونہ اگلیں یہی ایک ادارہ اس وقت ملک وملت کی امید ہے،

    انہوں نے مزید کہا کہ ہرکسی کوپتہ ہے کہ اس ادارے کی اس ملک اورقوم کی حفاظت کے لیے کتنی زیادہ خدمات ہیں لیکن ہم پھر بھی دشمن کی کے مفادات کی خاطر اس کونشانہ بنائے ہوئے ہیں‌

    امتنان شاہد نے کہا کہ دنیا میں پاکستان ہی ایک واحد ایٹمی اسلامی ملک ہے جس سے سارا عالم کفرخوف زدہ ہے ، لیکن بڑے افسوس کاساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایک طرف پاک فوج کے بیرونی دشمن اس کے خلاف مورچہ سنبھالے ہوئے ہیں‌تودوسری طرف ملک کے اندر سے ن لیگ اورپیپلزپارٹی جیسی جماعتیں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مل کرفوج کے خلاف سازشیں کرنے پرتلے ہوئے ہیں

    امتنان شاہد نے کہا کہ بلوچستان کے اندر بھارت امریکہ اورکئی دیگرممالک دہشت گردی کروا رہے ہیں تاکہ پاکستان عدم استحکام کا شکار رہے اورچند بلوچوں کو آزاد بلوچستان کا سبق پڑھا کرپاکستان کی سالمیت کونقصان پہنچا رہے ہیں‌تو دوسری طرف اویس نورانی ، مریم نواز جیسی شخصیات بلوچستان کے ان چند باغی افراد کوکندھا دے رہے ہیں‌

    امتنان شاہد نے کہا کہ مریم کومسنگ پرسنز اس وقت یاد کیوں نہ آئے جب ان کے والد محترم تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں آج ہی ان کوان بلوچوں سے ہمدردیاں جگانا یاد ائیں جوپاک فوج کے خلاف پہاڑوں میں چھپ کرجنگ کررہے ہیں

  • پاکستان کےاندرجاکرلڑیں گے،اپنے مقاصد کےحصول کے لیےآخری حد تک جائیں گے:اجیت ڈوول کی اعلانیہ دھمکی

    پاکستان کےاندرجاکرلڑیں گے،اپنے مقاصد کےحصول کے لیےآخری حد تک جائیں گے:اجیت ڈوول کی اعلانیہ دھمکی

    نئی دہلی :بھارت نےپاکستان کےاندراپنے مقاصد کےحصول کے لیےلڑنےکا اعلان کردیا، پاکستان کےاندرجاکرلڑیں گے،اپنے مقاصد کےحصول کے لیےآخری حد تک جائیں گے:اجیت ڈوول کی دھمکی،اطلاعات کے مطابق بھارت کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزراورپاکستان میں اعلانیہ دہشت گردی کی وارداتوں کے ماسٹرمائند اجیت ڈوول نے پاکستان کوکھلی دھمکی دے دی ہے

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے اعلانیہ دشمن اجیت ڈوول کہتے ہیں کہ ہم اپنی سرزمین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرزمین پر بھی لڑیں گے

    اجیت ڈوول نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نہ صرف اپنی سرزمین پر بلکہ غیر ملکی سرزمین پر بھی لڑے گا جو بھارت کے لیے خطرے کا باعث بنے گا بھارت اس سے بدلہ لینے آخری حد تک جائے گا ، بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں کنٹرول لائن پرکچھ بھی ہوسکتا ہے

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق رشیکش میں پرمارٹ نکیتن آشرم سے خطاب کرتے ہوئے اجیت ڈوول نے کہا کہ نئی حکمت عملی کا خیال ہے کہ شاید ہم سیکیورٹی کے خطرات کو ختم کرنے کے لئے عملی طور پر کام کرسکتے ہیں۔ "یہ ضروری نہیں ہے کہ ہم صرف جہاں آپ چاہتے ہیں وہاں لڑیں۔ ہندوستان جنگ کو اسی خطے میں لے گا جہاں خطرہ پیدا ہوتا ہے ، "این ایس اے نے” نیو انڈیا "کہنے والے نظریے کا خلاصہ دیتے ہوئے کہا۔

    بعض حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجیت ڈوول نے ہائی برڈ جنگ کی بات کی ہے میدان میں فوجوں کی جنگ کی بات نہیں کی

    دوسری طرف اجیت ڈوول کی ان دھمکیوں پرپردہ ڈالنے کے لیے کچھ سرکاری حکام اورماہرین اس گفتگو کارخ موڑنے کے لیے اسے تہذیبی جنگ کہہ رہے ، جبکہ اجیت ڈوول نے تہذیبی جنگ کا نام تک نہیں لیا

    تاہم سرکاری ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ ڈوول تہذیبی اخلاقیات کے تناظر میں زیادہ بات کر رہے ہیں اور ان کے ریمارکس کو موجودہ تناظر میں کسی کے خلاف ہدایت نہیں کیا گیا تھا۔ ہم اپنے ذاتی مفادات کے حصول کےلیے بہت دورتک جاسکتے ہیں اوراس کے لیے ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ڈرا نہیں سکتی روک نہیں سکتی

    اجیت ڈوول نے اپنے پیغام میں ایک طرف پاکستان کوکھلی دھمکی دی ہے تودوسری طرف چین کی طرف بھی اشارہ کیا ہے ، اجیت ڈوول نے یہ بات اس وقت جب چینی صدر کا ہلچل مچادینے والا بیان آگیا

    چینی صدر شی جنپنگ نے کوریا جنگ کی سالگرہ کے موقع پر ہلچل مچا دینے والا قوم پرست پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور قومی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے ،

    چینی صدر شی جنینگ نے مزید کہا کہ کبھی بھی کسی کو یا کسی طاقت کو مادر وطن کے مقدس سرزمین پر حملہ کرنے اور تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اگر ایسی سنگین صورتحال پیدا ہوجاتی ہے تو چینی عوام یقینا اس پر حملہ کردیں گے۔ یہ امریکہ ، تائیوان یا ہندوستان کے بارے میں ہوسکتا تھا جو اس وقت چین کو درپیش تین بڑے چیلینجز ہیں۔