Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نواز شریف فساد کی جڑاورمریم نواز ذریعہ ہیں‌، آل شریف اسمبلی سے نکل کر سڑکوں پر این آر او مانگ رہا ہے:شیخ رشید

    نواز شریف فساد کی جڑاورمریم نواز ذریعہ ہیں‌، آل شریف اسمبلی سے نکل کر سڑکوں پر این آر او مانگ رہا ہے:شیخ رشید

    راولپنڈی:نواز شریف فساد کی جڑاورمریم نواز ذریعہ ہیں‌، آل شریف اسمبلی سے نکل کر سڑکوں پر این آر او مانگ رہا ہے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ اگر نواز شریف فساد کی جڑ ہے تو مریم نواز ذریعہ ہے۔

     

    ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر مریم نواز کے ذریعے انتشار پھیلا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف علاج کا بہانہ کر کے ملک سے فرار ہوا تھا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آل شریف اسمبلی سے نکل کر سڑکوں پر این آر او مانگ رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے اگر سڑکوں پر دھکےکھانے لگیں تو سمجھو زوال آچکا ہے۔

     

    شیخ رشید آگے چل کہتے ہیں کہ !نواز شریف اس سے پہلے بھی فوج کو تقسیم کرنے کی سازش کر چکا ہے. اب دوبارہ نواز شریف اسی روش پہ چلتے ہوئے میٹونی کا ارتکاب کر رہا ہے. اور اداروں کے اندر انتشار پیدا کر کے اہلکاروں کو سازش پہ اکسانے کی. کوشش کر رہا ہے. مگر ناکام تھا ناکام رہے گا

  • وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ

    وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ

    اسلام آباد:وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو خط لکھ کر اسلامو فوبیا کے خلاف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سے مطالبہ کیا کہ فیس بک ہولو کاسٹ کی طرح اسلام مخالف مواد پر پابندی عائد کرے، عمران خان نے فیس بک پر اسلامو فوبیا مخالف مواد کی نشاندہی بھی کی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا مخالف مواد سوشل میڈیا بشمول فیس بک پرپھیلایا جارہا ہے، ایسا مواد نفرت، انتہاپسندی، تشدد کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ فیس بک کی طرف سے ہولوکاسٹ پرتنقید پرعائد پابندی کی تعریف کرتا ہوں، آج دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کےخلاف اسی طرح کا معاملہ دیکھ رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلمانوں کو لباس سےعبادت تک کے ذاتی انتخاب سے روکا جارہا ہے، ہم مسلمانوں کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں یہی صورت حال دیکھ رہے ہیں، بدقسمتی سے کچھ ممالک میں مسلمانوں کو شہریت کے حقوق حاصل نہیں،۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف قوانین بنائے گئے، مسلمانوں کا قتل اور انہیں کورونا کا ذمہ دار ٹھہرانا اسلاموفوبیا کا اثر ہے، فرانس میں اسلام کو دہشتگردی سے جوڑا گیا،گستاخانہ خاکوں کی فرانس میں اجازت دی گئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر کے بیان سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، فرانسیسی صدر نے جان بوجھ کر اسلام پر حملہ کر کے اسلامو فوبیا کی حمایت کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جہالت پر مبنی بیانات انتہا پسندی کو مزید فروغ دیتے ہیں، دنیا مزید تقسیم کی متحمل نہیں ہو سکتی، لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ انسانوں کو متحد کرتا ہے، جیسے نیلسن منڈیلا نے تقسیم کی بجائے لوگوں کومتحد کیا۔عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ پولرائزیشن بنیاد پرستی کا سبب بنتی ہے، فرانسیسی صدر کے بیان سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

  • کوئٹہ جلسے میں خطاب کے بعد مجھے اورمیرے ساتھیوں کونامعلوم نمبروں سے دھمکیاں آرہی ہیں ،مریم نواز

    کوئٹہ جلسے میں خطاب کے بعد مجھے اورمیرے ساتھیوں کونامعلوم نمبروں سے دھمکیاں آرہی ہیں ،مریم نواز

    کوئٹہ :کوئٹہ جلسے میں خطاب کے بعد مجھے اورمیرے ساتھیوں کونامعلوم نمبروں سے دھمکیاں آرہی ہیں،اطلاعات کے مطابق مریم نواز نے پہلے توراشد بلوچ کا کیس پیش کیا اورٹویٹرپیغام کے ذریعے اس کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی اوراب انکشاف کیا ہے کہ کوئٹہ جلسے میں تقریر کے بعد نامعلوم نمبروں سے دھمکیوں کی کالیں آرہی ہیں‌

     

     

    ذرائع کے مطابق اپنے ٹویٹ پیغام میں مریم نواز نے کہا ہےکہ کوئٹہ جلسے میں خطاب کے بعد وہ بہت پریشان ہیں کیونکہ نامعلوم نمبروں سے کالیں آرہی ہیں

    اپنے ٹویٹ پیغام میں‌مریم نواز نے نہ صرف اپنا نام لیا ہے بلکہ یہ بھی کہا ہےک میرے ساتھیوں کو بھی یہی پیغامات مل رہے ہیں

    مریم نواز کہتی ہیں کہ ہمیں کہا جارہا ہےکہ سخت سزا کے لیے تیارہوجاو ، مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہےکہ میرے چاہنے والے ذرا آواز بلند کریں اور ہمیں‌ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیں

  • اویس نورانی نے تواپنے باپ کی روح کوبھی تڑپا دیا،شاہ احمد نورانی کی ساری محنت پرپانی پھیردیا

    اویس نورانی نے تواپنے باپ کی روح کوبھی تڑپا دیا،شاہ احمد نورانی کی ساری محنت پرپانی پھیردیا

    لاہور:اویس نورانی نے تواپنے باپ کی روح کوبھی تڑپا دیا،شاہ احمد نورانی کی ساری محنت پرپانی پھیردیا ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں بزرگ عالم دین شاہ احمد نورانی کے صاحبزارے اویس نورانی کے پاکستان مخالف بیان پرنہ صرف عام لوگ پریشان اورناراض ہیں بلکہ شاہ احمد نورانی سے محبت رکھنے والے بھی رنجیدہ ہیں

     

     

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے شاہ احمد نورانی کے ایک قریبی اورمعتقد اورپی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجازچوہدری نے بڑے دکھ کااظہار کیا ہے

    اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا ہےکہ !اویس نورانی صاحب آپ کی تقریر بہت تکلیف دہ ہے،آپکے والد محترم کی روح بھی تڑپ اُٹھی ہوگی

    اعجاز چوہدری مزید دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہتے ہیں کہ !چور لُٹیرے تو آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور آزاد ریاست کا نعرہ نریندر مودی کاہے

  • چینی سفارتخانے پرحملےکا ماسٹرمائنڈ دہشت گرد”راشد بلوچ”مریم نوازکی آنکھوں کاتارا

    چینی سفارتخانے پرحملےکا ماسٹرمائنڈ دہشت گرد”راشد بلوچ”مریم نوازکی آنکھوں کاتارا

    کوئٹہ:چینی سفارتخانے پرحملے ماسٹرمائنڈ دہشت گرد”راشد بلوچ”مریم نوازکی آنکھوں کاتارا،اطلاعات کے مطابق مریم نواز اورنوازشریف کا بیانیہ اب تصاویرکی شکل میں قوم کے سامنے آنا شروع ہوگیا ہے

     

     

    ذرائع کے مطابق اس کا پہلا اورعملی ثبوت مریم نوازنے اپنی آنکھو کے تارے بی ایل اے کے تربیت یافتہ دہشت گرد راشد بلوچ کا کیس پیش کرتے ہوئے اسے مظلوم اورحق پرثابت کرتے ہوئے مریم نواز نے کراچی میں چینی سفارتخانے پرحلمہ کرنے والے راشد بلوچ کی تصویر لگا کرکیس پیش کیا ہے

     

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مریم نواز کی راشد بلوچ سے دلی محبت اوراس کے ساتھ اظہاریکجہتی کا خود مریم نے ایک ثبوت پیش کیا ہے ، مریم نواز نوازاپنی ٹویٹرپروفائل میں راشد بلوچ کو مسنگ پرسن کہتے ہوئے اس کے ساتھ کھڑا ہونا کا اعلان بھی کرچکی ہیں‌

    راشد حسین کے اہل خانہ کے مطابق اسے متحدہ عرب امارات سے 26 دسمبر 2018 کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا گیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی ایک خصوصی عدالت نے2018 کو کراچی میں واقع چینی قونصل خانے پر حملے کے مقدمے کی سماعت میں متحدہ عرب امارات سے 26 دسمبر 2018 کو گرفتاری کے بعد 22 جون 2019 کو پاکستان کے حوالے کرنے والے راشد حسین کی وارنٹ گرفتاری جاری کردی ہے ۔

    کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں مقدمے کیسماعت ہوئی ، عدالت نے مقدمے میں لاپتہ راشد حسین کو مفرور قرار دے دیا اور ساتھ ہی دیگر چند لوگوں کو جن میں علی داد بلیدی، شریف بلوچ، سمیر اور حیربیار شامل ہے ۔مقدمے میں دوران سماعت پولیس نے کہا کہ کراچی میں چینی قونصل خانے کے حملے میں احمد حسنین، نادرخان، علی احمد، عبدالطیف اوراسلم گرفتار ہیں ۔عدالتی بیان کے مطابق عبدالطیف سمیت دو افراد نے حملے میں ملوث ہونے کا اقرار بھی کیا ۔

  • صوبہ سندھ میں چھٹی کی درخواست دینے والے پولیس افسران کی شامت آگئی

    صوبہ سندھ میں چھٹی کی درخواست دینے والے پولیس افسران کی شامت آگئی

    اسلام آباد : صوبہ سندھ میں چھٹی کی درخواست دینے والے پولیس افسران کی شامت آگئی ،اطلاعات کے مطابق چند دن پہلے چھٹی کی درخواست دینے والے پولیس افسران کی وزیراعظم نے خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چھٹی کی درخواستیں دینے والے سندھ پولیس میں تعینات پولیس سروسز آف پاکستان کے افسران کی خدمات سندھ سے واپس لی جائیں گیں

    اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور پر گریڈ 21 -20 کے افسران سے ہوگی.یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان نے سندھ پولیس کی صورتحال پر اہم فیصلے کی منظوری دی۔

    اس فیصلے کے مطابق ان تمام پولیس افسران جنہوں نے چھٹیوں کی درخواست دی تھی ان کی درخواستوں کو منظور کیا جائے گا اور ان کو صوبہ سندھ سے دوسرے صوبہ میں تبادلہ کیا جائے گا

    باغی ٹی وی کے مطابق ان کی نوکری کے دوران ان کا کریکٹر ویریفائی کیا جائے گا مزید ان کے اثاثہ جات بھی چیک کیے جائیں گے اس بابت نیب کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے

  • لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، ملکی اداروں سے بڑا کوئی نہیں ہے،اللہ پاکستان کوسدا سلامت رکھے: شبلی فراز

    لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، ملکی اداروں سے بڑا کوئی نہیں ہے،اللہ پاکستان کوسدا سلامت رکھے: شبلی فراز

    اسلام آباد: لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، ملکی اداروں سے بڑا کوئی نہیں ہے،اللہ پاکستان کوسدا سلامت رکھے:،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی مفرور نے اداروں پر حملہ کیا جبکہ اویس نورانی نے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا، کوئی پاکستانی ایسی بات نہیں کر سکتا۔ بنارسی ٹھگوں نے بلوچستان میں پڑاؤڈال رکھا ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا کھیل چل رہا ہے۔ اپوزیشن کے اتحاد (پی ڈی ایم) کے تانے بانے کہیں اور ملتے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج نے بے شمار قربانیاں دیں۔ پاک فوج نے پاکستان کو شام، افغانستان اور عراق نہیں بننے دیا۔ لوگ آتے جاتے رہتے ہیں، ملکی اداروں سے بڑا کوئی نہیں ہے۔ چیزیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، ہم اداروں کو مضبوط کریں گے۔اللہ کے حضوردعا گوہیں کہ اللہ تعالیٰ اس مملکت خداداد کوقیامت تک سلامت رکھے

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم مفاد پرست اور کرپٹ لیڈروں سے نجات دلانے کے سفر میں گامزن ہیں۔ یہ جمہوریت کی اپنی تشریح کرتے ہیں۔ عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا یہ ایک ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہم دشمنوں کے ایجنڈے کا پرچار کرنے والوں کو عوام کے سامنے ایکسپوز کریں گے اور ان کیخلاف حکمت عملی بنائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سوالوں کا جواب دینے کے بجائے اب انقلابی بن گئے ہیں۔ جب ان کی حکومت تب ادارے ٹھیک کام کر رہے ہوتے ہیں۔ جب یہ اقتدار میں نہ ہوں تو ملک کو نقصان پہنچانے کا ہر حربہ استعمال کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم کے لوگ دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں۔ جب لائن کراس ہو جائے تو ریاست کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

  • قومی زبان "اردو” کیخلاف محمود خان اچکزئی کی ہرزہ سرائی:شہری سراپا احتجاج

    قومی زبان "اردو” کیخلاف محمود خان اچکزئی کی ہرزہ سرائی:شہری سراپا احتجاج

    کراچی :قومی زبان "اردو” کیخلاف محمود خان اچکزئی کی ہرزہ سرائی:شہری سراپا احتجاج،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم جلسے میں قومی زبان اردو کے خلاف تقریر کے خلاف وفاقی اردو یونیورسٹی کے باہر شہریوں نے احتجاج کیا۔

     

    کسی بھی قوم کی زبان اس کی شناخت اور پہچان ہی نہیں ہوتی بلکہ اس ملک اور اس کے بسنے والوں کی تہذیب، ثقافت اور تاریخ کی گواہ اور امین ہوتی ہے. پاکستان میں جہاں متعدد زبانیں اور بولیاں رائج ہیں، وہیں اردو کو قومی زبان کا درجہ حاصل ہے۔

    گزشتہ دنوں اچکزئی کا اردو زبان سے متعلق بیان متنازع حیثیت اختیار کر گیا جس کے بعد ایک طرف سیاسی حلقوں میں اس کی مذمت کی گئی وہیں‌ دانشور طبقہ اور اردو کے چاہنے والوں کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

     

    ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح گراؤنڈ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں اردو کے خلاف تقریر کرنے پر محمود خان اچکزئی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ مظاہرین نے محمود خان اچکزئی سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ اردو ہمارا تشخص اور قومی زبان ہے، اسکی توہین برداشت نہیں کریں گے، پی ڈی ایم کے جلسے میں قومی زبان کی توہین کرنے پر نوٹس لیا جائے۔اردو کے متوالوں نے اردو یونیورسٹی کے بعد مظاہرہ کرتے ہوئے اردو زبان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

  • ایک طرف کوئٹہ جلسہ تودوسری طرف لندن میں نوازشریف کے محل کے باہرتصادم ہوگیا

    ایک طرف کوئٹہ جلسہ تودوسری طرف لندن میں نوازشریف کے محل کے باہرتصادم ہوگیا

    لندن:ایک طرف کوئٹہ جلسہ تودوسری طرف لندن میں نوازشریف کے محل کے باہرتصادم ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہورہا تھا تودوسری طرف لندن میں‌نوازشریف کے محل کے باہرپاکستانیوں نے نوازشریف کا جینا محال کردیا ہے

     

    ذرائع کے مطابق پاکستانیوں نے حسن نواز کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا اور کہا کہ ، “نوازشریف علاج کی غرض سے برطانیہ آئے، یہاں بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیں اور اداروں کے خلاف بول رہے ہیں،

    پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ !واپس جا کر عدالتوں کا سامنا کریں” مظاہرین کا مطالبہ، نعرے بازی، دوسری جانب ن لیگی کارکنان بھی نعرے لگاتے رہے

  • اویس نورانی نے ریاست کوتوڑنے کی بات کی،وکلاملک دشمن عناصرکےخلاف آئین اورقانون کی جنگ لڑیں:شہبازگل

    اویس نورانی نے ریاست کوتوڑنے کی بات کی،وکلاملک دشمن عناصرکےخلاف آئین اورقانون کی جنگ لڑیں:شہبازگل

    اسلام آباد :اویس نورانی نے ریاست کوتوڑنے کی بات کی،وکلاملک دشمن عناصرکےخلاف آئین اورقانون کی جنگ لڑیں،ااطلاعات کے مطابق مملکت خداداد کے خلاف انتہائی زہریلا پراپیگنڈہ کرنے اورریاست کوتوڑنے کی باتیں کرنے پروزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی چپ نہ رہ سکے

    ذرائع کے مطابق اویس نورانی کے ریاست مخالف بیانیے کے بعد نہ صرف ملک بھرسے بغاوت اورریاست توڑنے کے بیانیہ پراویس نورانی کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ آرہا ہے بلکہ بیرون ملک سے بھی ایک سخت ردعمل سامنے آرہا ہے

     

    ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے بڑے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ !اویس نورانی اور PDM نے آج آئین کی سنگین خلاف ورزی کر دی ہے۔ ریاست کو توڑنے کی بات کی ہے۔

    ڈاکٹرشہبازگل کہتے ہیں کہ !سیکشن 124/125 کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔ اب وکلا برادری اور بار کونسلز کے آگے آنے کا وقت ہے

    انہوں نے بڑے دکھ کے ساتھ کہا ہےکہ !ملک اور ریاست کے خلاف کسی کو حملہ نہیں کرنےدیں گے۔عمران خان ان تمام چوروں کا اکیلا مقابلہ کرے گا