Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • اویس نورانی نے ریاست کوتوڑنے کی بات کی،وکلاملک دشمن عناصرکےخلاف آئین اورقانون کی جنگ لڑیں:شہبازگل

    اویس نورانی نے ریاست کوتوڑنے کی بات کی،وکلاملک دشمن عناصرکےخلاف آئین اورقانون کی جنگ لڑیں:شہبازگل

    اسلام آباد :اویس نورانی نے ریاست کوتوڑنے کی بات کی،وکلاملک دشمن عناصرکےخلاف آئین اورقانون کی جنگ لڑیں،ااطلاعات کے مطابق مملکت خداداد کے خلاف انتہائی زہریلا پراپیگنڈہ کرنے اورریاست کوتوڑنے کی باتیں کرنے پروزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی چپ نہ رہ سکے

    ذرائع کے مطابق اویس نورانی کے ریاست مخالف بیانیے کے بعد نہ صرف ملک بھرسے بغاوت اورریاست توڑنے کے بیانیہ پراویس نورانی کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ آرہا ہے بلکہ بیرون ملک سے بھی ایک سخت ردعمل سامنے آرہا ہے

     

    ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے بڑے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ !اویس نورانی اور PDM نے آج آئین کی سنگین خلاف ورزی کر دی ہے۔ ریاست کو توڑنے کی بات کی ہے۔

    ڈاکٹرشہبازگل کہتے ہیں کہ !سیکشن 124/125 کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔ اب وکلا برادری اور بار کونسلز کے آگے آنے کا وقت ہے

    انہوں نے بڑے دکھ کے ساتھ کہا ہےکہ !ملک اور ریاست کے خلاف کسی کو حملہ نہیں کرنےدیں گے۔عمران خان ان تمام چوروں کا اکیلا مقابلہ کرے گا

  • پنجاب میں دسہرہ کے موقعہ پر شیطان مودی کے پتلے جلائے گئے

    پنجاب میں دسہرہ کے موقعہ پر شیطان مودی کے پتلے جلائے گئے

    بھارتی پنجاب میں کسانوں نے اتوار کے روز روایتی تہوار دسہرہ منایا۔ اس دن ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد شیطان راون کے پتلے جلاتے ہیں۔اتوار کے روز منائے جانے تہوار دسہرہ کی خاص بات یہ ہے کہ بھارتی پنجاب کے عوام شیطان راون کی بجائے شیطان نریندر مودی کے پتلے جلائے۔ پنجاب کسان یونین نے بھارتی پنجاب کے مختلف شہروں بھٹنڈہ، ترن تارن، فیروز پور، امرتسر وغیرہ میں دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون مودی کے پتلے مفت تقسیم کئے۔ہندووں کا ماننا ہے کہ راون کو جلانے سے ان کے سارے پاپ بھی جل کر راکھ ہو جاتے ہیں اور وہ مصیبتوں سے چھٹکارا پا لیتے ہیں۔ کسان یونین کے عہدیداروں کاکہنا ہے کہ مودی بھارت کے لئے سب سے بڑا شیطان ہے اور دسہرہ کے موقعہ پر اس بڑے شیطان کوجلانے سے ملک میں سکون ہوجائےگا۔ واضح رہے کہ پنجاب بھر میں اس وقت کسانوں کے مظاہرے اپنے عروج پر ہیں۔بھارتی پنجاب کے کسان کئی روز سے مودی حکومت کے نافذ کردہ زراعت آرڈی ننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون کے روایتی پتلوں کی بجائے ملک کے وزیراعظم کے پتلے جلانے کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ تھا۔ کسانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے طویل عرصہ تک اتحادی رہنے والی جماعت اکالی دل کی حمایت حاصل ہے۔ اکالی دل نے زراعت آرڈیننس کی مخالفت میں حال ہی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم کر دیاتھا۔ 

  • "ہم چاہتے ہیں بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو”  شاہ اویس نورانی نے اپنا منہج بیان کردیا

    "ہم چاہتے ہیں بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو” شاہ اویس نورانی نے اپنا منہج بیان کردیا

    کوئٹہ:”ہم چاہتے ہیں بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو” شاہ اویس نورانی نے اپنا منہج بیان کردیا،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے اہم رہنما اورنوازشریف کے انتہائی قریبی ہم نوا شاہ اویس نورانی نے آج واضح طورپربھارت کا بیانیہ بول دیا ہے ،

    ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں پاکستان کی حزب مخالف جماعتوں کے جلسے میں شاہ احمد نورانی کے صاحبزارے اویس نورانی نے وہ زہراگل دیا کہ جسے بھارت بڑے عرصے سے اگل رہا ہے ،

     

    https://twitter.com/HinaRajputPTI/status/1320332128773615618

    شاہ اویس نورانی نے کہا کہ !پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں یہ بکواس کی گئی تو کیا یہ سب بھارت کے ساتھی ہیں؟ کیا یہ سب بھارتی حمایت یافتہ بلوچ علیحدگی پسند دہشتگردوں کے ساتھ ہیں؟ پھر ان ملک دشمنوں کو کھلی چھوٹ کیوں؟

    دوسری طرف شاہ اویس نورانی کے اس ملک دشمن بیانیے کے خلاف سخت ردعمل آرہا ہے اورشاہ احمد نورانی کے خلاف غداری کا مقدمہ کرنے کے مطالبات آرہےہیں‌

  • اسٹیبلشمنٹ جعلی حکومت کی حمایت چھوڑ دے آنکھوں پر بٹھائیں گے،بس ہماری بات مان لے:فضل الرحمان

    اسٹیبلشمنٹ جعلی حکومت کی حمایت چھوڑ دے آنکھوں پر بٹھائیں گے،بس ہماری بات مان لے:فضل الرحمان

    کوئٹہ:اسٹیبلشمنٹ جعلی حکومت کی حمایت چھوڑ دے آنکھوں پر بٹھائیں گے،بس ہماری بات مان لے:فضل الرحمان،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا تیسرا جلسہ جاری ہے اور اپوزیشن رہنما اپنی تقاریر میں حکومت پر شدید تنقید کررہے ہیں ۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے کوئٹہ میں بھی کامیاب جلسے کی صورت میں سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم اوراین ایف سی ایورڈ میں تبدیلی نہیں ہونےدیں گے۔ پی ڈی ایم این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کے حصوں میں کوئی کمی تسلیم نہیں کرے گی۔ کسی نادیدہ قوت کو عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    انہوں ںے کہا کہ پہلےبھی کہاتھاکہ ملک ان نااہلوں کے حوالے نہ کرو۔ جعلی حکمرانوں کے خلاف ہماری تحریک اور زور سے آگے بڑھے گی۔ اس حکومت کے پاس حکمرانی کا قانونی جواز تو پہلے بھی نہیں تھا اور جسٹس فائز عیسی کے ریفرینس کی منسوخی کے فیصلے کے بعد جعلی حکمران اپنا اخلاقی جواز بھی کھو بیٹھے ہیں۔

    فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج بھی اسٹیبلشمنٹ جعلی حکومت کی پشت پناہی سے دستبراد ہوجائے تو ان کو اپنی آنکھوں پر بٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن عجیب بات ہے کہ میں جرم کروں تو سزائے موت کا حق دار بنوں اور یہ پاکستان کے ایسے مالک ہیں کہ یہ عوام کو جانور سمجھیں اور ان کا خیال ہے کہ ان کے سامنے جو چارہ ڈالیں وہ تسلیم کریں گے تو ہمیں یہ رویہ نہیں ہے۔

    انہوں ںے تقریر کے آغاز میں مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکوں کی اشاعت سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ یورپی حکمرانوں کی توہین آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ فرانس سے سفارتی تعلقات فوری طور پر منسوخ کیے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت تباہ وبرباد کر دی گئی۔ واجپائی جب وزیراعظم تھا تو پاکستان کی معیشت بہتر تھی، وہ بھارت سے چل کر پاکستان سے دوستی کرنے آیا تھا لیکن آج وہی بھارت پاکستان کی معاشی کمزوری کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

  • عمران خان فوج سمیت تمام اداروں کو ٹائیگربنانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹوزرداری

    عمران خان فوج سمیت تمام اداروں کو ٹائیگربنانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹوزرداری

    کوئٹہ: عمران خان فوج سمیت تمام اداروں کو ٹائیگربنانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹوزرداری ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا تیسرا جلسہ جاری ہے اور اپوزیشن رہنما اپنی تقاریر میں حکومت پر شدید تنقید کررہے ہیں ۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان فوج سمیت ملک کے تمام اداروں کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتے ہیں۔ ہم اس کی اجازت نہیں دیں گےاس لیے چاہتے ہیں کہ ان کا مستقبل میں کوئی سیاسی کردار نہ رہے۔ پی ڈی ایم کو توڑنےوالے خواب دیکھ رہےہیں۔ پاکستان کی حکومت ایک طرف اور سلیکٹز دوسری طرف ہے۔قدم آگے بڑھانے والے ہیں پیچھے ہٹانے والے نہیں۔

    کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے ویڈیو لنک کے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ احساس محرومی کو دور کرنے کے لیے سی پیک انقلابی منصوبہ ہے لیکن گوادر اور گلگت بلتستان کے عوام کو آج تک فائدہ نہیں پہنچایا گیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے صرف سی پیک نہیں بلکہ پوری معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ یہ تبدیلی نہیں، تباہی ہے۔ اشیائے ضروریہ اور ادویات کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ غریب عوام کہاں جائیں؟وہ اس نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کے معاملے پر میڈیا،عدلیہ اور پارلیمان کچھ نہیں کر سکتی۔ لاپتا افراد کے لواحقین دربدر اور ریاست مدد نہیں کر رہی۔ یہ ظلم پاکستان میں مسلسل ہوتا رہا ہے۔ اگر یہ ظلم چلتا رہے تو میرا نہیں خیال ملک یہ برداشت کر سکے گا۔ لاپتا افراد کے ایشو کو ہمیشہ کے لیے ختم ہونا پڑے گا۔ سپریم کورٹ یومیہ بنیادوں لاپتا افراد کے کیسز سنے۔

  • ووٹ کو عزت دو۔ریاست سےاوپرریاست اورجعلی حکومتیں نہ بنائی جائیں:بازآجائیں ورنہ آخری حد تک جاوں گی:مریم نواز

    ووٹ کو عزت دو۔ریاست سےاوپرریاست اورجعلی حکومتیں نہ بنائی جائیں:بازآجائیں ورنہ آخری حد تک جاوں گی:مریم نواز

    کوئٹہ:ووٹ کو عزت دو۔ ریاست سے اوپر ریاست اور جعلی حکومتیں نہ بنائی جائیں۔بازآجائیں ورنہ آخری حد تک جاوں گی:۔اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔ عوام کی حاکمیت کا سورج طلوع ہونے اور کٹھ پتلیوں کا کھیل ختم ہونے کو ہے۔

    پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں‌ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی طرح بلوچستان کے طلبہ بھی مجھے عزیز ہیں۔ اس بات پر افسوس ہے کہ بلوچ طلبہ کی سکالرشپ ختم کر دی گئی۔ اس کیخلاف سردی میں بلوچ طلبہ نے احتجاج کیا لیکن کسی کو رحم نہیں آیا۔ امید ہے کہ حکمرانوں کو رحم آئے گا اور سکالرشپس بحال ہوں گی۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ عوام کے ووٹ کوعزت دو، آئین کا احترام کرو لیکن کیا 72 سالوں میں ان کی اس بات پر عمل ہوا؟ کیا آئین کا احترام کیا گیا؟ کیا عوامی نمائندوں کو پالیسیاں بنانے اور ان کا حکم مانا گیا؟

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔ ریاست سے اوپر ریاست اور جعلی حکومتیں نہ بنائی جائیں۔ ملک کیلئے پالیسیاں بنانا عوامی نمائندوں کا کام ہے۔ 72 سال ہو گئے لیکن قائداعظم کی بات پر عمل نہیں کیا گیا۔

  • بریکنگ نیوز ،  کوئٹہ میں دھماکہ کئی ہلاکتیں

    بریکنگ نیوز ، کوئٹہ میں دھماکہ کئی ہلاکتیں

    بریکنگ نیوز کوئٹہ میں دھماکہ

    باغی ٹی وی ؛ کوئٹہ ہزارگنجی کے علاقے میں زور داربم دھماکہ تین افراد ہلاک ایک زخمی دھماکے کے نتیجے میں ایک کار اور موٹرسائکل تباہ ریسکیوٹیمیں کی جانب سے امدادی کاروای جاری، اطلاعات کے مطابق 4 افراد جاں بحق اور 4 سے زیادہ زخمی ہوئے. کوئٹہ میں‌موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے مزید تفصیلات ملنے میں‌دشواری پیدا ہور ہی ہے ، اس سلسلے میں مزید اطلاعات آنے تک اپ ڈیٹ‌کر دیا جائے گا.
    واضح‌ رہے کہ اس سے قبل نیکٹا کی جانب سے کوئٹہ میں تھریٹ الرٹ‌جاری کیا گیا تھا . یشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کردیاتھا. الرٹ میں کہا گیا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گرد حملوں کی تیاری کررہی ہے ، کوئٹہ اور پشاور میں سیاسی اور مذہبی قائدین پر حملہ کیاجاسکتا ہے، دہشت گرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہیں۔

    نیکٹا کا کہنا ہے کہ اہم سیاسی شخصیت کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، قمردین کاریز سے برآمد مواد کوئٹہ اور کے پی میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔
    ادھر کوئٹہ میں اپوزیشن کا جلسہ جاری ہے ، پی ڈی ایم کی جماعتیں بھر پور انداز میں شریک ہیں اور قائدین جلسہ سے خطاب کرر ہے ہیں.

  • فرانسیسی صدر نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا،انتہا پسندوں کو موقع ملے گا، وزیر اعظم

    فرانسیسی صدر نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا،انتہا پسندوں کو موقع ملے گا، وزیر اعظم

    فرانسیسی صدر نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ، وزیر اعظم

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیئے تھا، دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی، صدر میکرون نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتا ہے، فرانسیسی صدر کو دنیا کو تقسیم کرنے کے بجائے معاملات کو حل کرنا چاہئے تھا۔

    اسلام اورمسلمانوں کی توہین برداشت نہیں :فرانسیسی صدرکودماغی معائنےکی ضرورت ہے،طیب اردوان پھرمیکرون پربرس پڑے


    انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نے لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کیا، دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی، توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہیں.

    واضح رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی صدر کے اس رویے پر ترک صدر نے کہا تھا کہ میکرون کودماغی معائنےکی ضرورت ہے،طیب اردوان پھرمیکرون پربرس پڑے ،اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہےکہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو دماغی معائنے کی ضرورت ہے۔

    گستاخانہ خاکے: کویت کے50 سپراسٹورزنےفرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرعملی محبت کا ثبوت دے دیا

    ترکی مڈیا کے مطابق ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں ترک صدر نے فرانسیی ہم منصب ایمانوئیل میکرون کو ان کی مسلم مخالف پالیسیوں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    طیب ارداوان کاکہنا تھاکہ ایسے سربراہِ مملکت کے بارے میں سوائے اس کےکیا کہا جاسکتا ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنے دماغ کا معائنہ کروائے جو اپنی ریاست کے مختلف مذہب سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد سے ایسا برتاؤ کرتا ہے۔

    خیال رہےکہ فرانسسیی صدرکے حالیہ دنوں سامنے آنے والے بیانات کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

    گزشتہ دنوں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ملک میں خواتین پر حجاب پہننے کی پابندی کو نجی شعبے میں بھی لاگو کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ اسلام ایک مذہب کے طور پر دنیا بھر میں بحران کا شکار ہے، وہ فرانس کی سیکیولر اقدار کو ’سخت گیر اسلام‘ سے محفوظ بنائیں گے۔

    فرانسیسی صدرکاکہنا تھاکہ دسمبر میں حکومت 1905 کے سیکولر ریاست سے متعلق منظور کیے گئے قانون کو مضبوط کرنے کے لیے بل لائے گی جوکہ فرانس میں سرکاری طور پر چرچ اور ریاست کو علیحدہ کرتاہے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ حکومت اسکولز پر سخت نگرانی اور مساجد کو ہونے والی غیر ملکی فنڈنگ کو بھی مؤثر طریقے سے کنٹرول کرے گی

  • مولانا فضل الرحمان اور  مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں

    مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں

    مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں

    باغی ٹی وی : پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ آج کوئٹہ میں ہو رہا ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں۔

    پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں شرکت کے لیے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسٹیج پر مرکزی قائدین بھی پہنچ رہے ہیں۔جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی سمیت 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

    کوئٹہ بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، محمود خان اچکزئی، عبدالمالک بلوچ اور سردار اختر مینگل کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے 10 رکنی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز کوئٹہ پہنچی تھیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت سے خصوصی پرواز کے ذریعے آج کوئٹہ پہنچیں گے اور اگر وہ کوئٹہ نہیں پہنچے تو ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کریں گے۔

    غیر متحدہ اپوزیشن کی پی ڈی ایم "بھان متی کا کنبہ” کی عملی تصویر ہے، فیاض الحسن چوہان


    سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔

    سرکاری انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے الرٹ کو سنجیدہ لیں

    یئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت سے خصوصی پرواز کے ذریعے آج کوئٹہ پہنچیں گے اور اگر وہ کوئٹہ نہیں پہنچے تو ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کریں گے۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔
    دوسری طرف وسری طرف بلوچستان حکومت نے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے موقع پر ایک روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

    چیف سیکرٹری کی زیر صدارت پی ڈی ایم جلسے کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری نے کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کل (اتوار) کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔

  • پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں قافلوں کا سلسلہ جاری

    پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں قافلوں کا سلسلہ جاری

    پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں قافلوں کا سلسلہ جاری ،اہم قیادت بھی پہنچ چکی

    باغی ٹی وی : پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا جلسہ آج کوئٹہ میں ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کے لیے قافلوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے لیے ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراوَنڈ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسے میں شرکت کے لیے مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی سمیت 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

    کوئٹہ بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، محمود خان اچکزئی، عبدالمالک بلوچ اور سردار اختر مینگل کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے 10 رکنی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز کوئٹہ پہنچی تھیں۔

    حکومت مخالف آج تیسرا جلسہ، پی ڈی ایم کوئٹہ میں میدان لگانے کیلئے تیار،سخت سیکورٹی انتظامات


    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت سے خصوصی پرواز کے ذریعے آج کوئٹہ پہنچیں گے اور اگر وہ کوئٹہ نہیں پہنچے تو ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کریں گے۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔
    دوسری طرف وسری طرف بلوچستان حکومت نے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے موقع پر ایک روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

    چیف سیکرٹری کی زیر صدارت پی ڈی ایم جلسے کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری نے کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کل (اتوار) کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔
    https://twitter.com/NaimatAfridi19/status/1320251037597331458?s=20
    خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا جلسہ اتوار کو کوئٹہ میں ہوگا جس میں شرکت کیلئے اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت صوبائی دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈیم) کے جلسے میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے
    سرکاری انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے الرٹ کو سنجیدہ لیں۔