Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا دورہ بہاولپور:آپریشنل تیاریوں اورجوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا جائزہ بھی لیا

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا دورہ بہاولپور:آپریشنل تیاریوں اورجوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا جائزہ بھی لیا

    بہاولپور: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا دورہ بہاولپور:آپریشنل تیاریوں اورجوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا جائزہ بھی لیا،اطلاعات کے مطابق آج پاک فوج کے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج بہاولپور کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیاہے کہ اس دورے کے دوران آرمی چینف کو بہاولپور کور کے آپریشنل ، تربیت اور انتظامی امور کے بارے میں بریف کیا گیا۔

    پاک فوج کے سربراہ نے سپنرز کی سپاہیوں کی تربیت کا بھی مشاہدہ کیا جنہوں نے لمبے فاصلوں پر 1500 میٹر کے فاصلے پر کامیابی کے ساتھ اہداف پر فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔ افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور اپنے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پرخوشی کا اظہارکیا،

    ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے اس موقع پرنشانہ باز جوانون کی شاندار صلاحیتوں پر ان کی تعریف کی۔

    آرمی چیف نے خاص طور پر ٹرینروں کو انتہائی طویل رینج سہولت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے پر مبارکباد دی جو اعلی معیار کے نشانے بازوں اور سنائپرز کی تربیت کے لئے تیار کی گئی ہے جو آج کے میدان جنگ کے ماحول میں فیصلہ کن ثابت ہو رہے ہیں۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ تربیت ہر فوجی کی پیشہ ورانہ ترقی کا ایک اہم حصہ ہے اور مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسے ہمارا کامیاب ہتھیارکے طور پربروئے کارلانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے

    آرمی چیف نے فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے بہاولپور گیریژن میں سولجرز کلب کا افتتاح بھی کیا۔قبل ازیں بہاولپور پہنچنے پر کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ،حکومت نے اعلان کردیا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ،حکومت نے اعلان کردیا

    اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ،حکومت نے اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے اگلے پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت خزانہ حکام کے مطابق یہ فیصلہ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی منظوری سے کیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے تناظر میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی ہی سفارش کی تھی۔

    واضح رہے کہ حکومت اس وقت فی لیٹر ڈیزل پر 30روپے، پٹرول پر 27روپے 32پیسے پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے اورمٹی کے تیل پر فی لیٹر 11روپے 43پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔

  • مکران:اوجی ڈی سی ایل کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ،6 اہلکارشہید

    مکران:اوجی ڈی سی ایل کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ،6 اہلکارشہید

    مکران : مکران:اوجی ڈی سی ایل کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ،6 اہلکارشہید ،اطلاعات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پراوجی ڈی سی ایل کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ سے سکیورٹی پر مامور 6 اہلکار شہید ہوگئے، فائرنگ سے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آگ لگ گئی۔

    ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پرافسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ہائی وے پراوجی ڈی سی ایل کے قافلے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آگ لگ گئی۔

    دہشتگردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی پر مامور چھ اہلکار شہید ہوگئے۔واقعہ کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر پیش آیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرامدادی سرگرمیاں شروع کردیں ۔

    سکیورٹی حکام نے جائے واقعہ سے فائرنگ کے شواہد کے اکٹھے کیے۔ بتایا گیا ہے سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی اور چیکنک کا عمل سخت کردیا ہے۔جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

  • نوازشریف سےکبھی استعفیٰ نہیں مانگا،موصوف فوج پرالزامات لگا کرپاکستان مخالف قوتوں سےمدد لیتے ہیں :جنرل (ر)ظہیر الاسلام

    نوازشریف سےکبھی استعفیٰ نہیں مانگا،موصوف فوج پرالزامات لگا کرپاکستان مخالف قوتوں سےمدد لیتے ہیں :جنرل (ر)ظہیر الاسلام

    اسلام آباد:نوازشریف سےکبھی استعفیٰ نہیں مانگا،بہت جھوٹا شخص ہے،فوج پرالزامات لگا فوج مخالف قوتوں سےمدد لینےکا روایتی طریقہ ہے :اطلاعات کے مطابق انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ انہوں نے 2014 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سے کبھی استعفیٰ نہیں مانگا۔

    ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے واضح طور پر اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے کسی شخص کے ذریعے نواز شریف کو پیغام بھیجا تھا۔

    سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ’میں نے کبھی بھی کسی کو اس طرح کا پیغام وزیراعظم تک پہنچانے کے لیے نہیں بھیجا‘، مزید یہ کہ ’یہ مکمل غلط بات ہے‘۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف فوج کے خلاف بیان دے کرپاکستان مخالف قوتوں سے تعاون لیتے ہیں ، اوریہ نوازشریف کی روایت بن چکی ہے

    سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس انہوں نے 2014 کے دھرنے کے دوران ہر موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ مشورہ دیا کہ تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے سیاسی طور پر رابطے کرکے دھرنے کو ختم کروائیں، تاہم ظہیر الاسلام نے اس معاملے پر مزید بات کرنے سے اجتناب کیا۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف حالیہ دنوں میں عوامی سطح پر یہ دعویٰ کیا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام نے 2014 میں حکومت مخالف دھرنے کے دوران ’آدھی رات کو انہیں مستعفیٰ ہونے کا پیغام بھیجا تھا‘۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اس وقت علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں تاہم گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے کی خاموشی کے بعد سے انہوں نے 20 ستمبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں خطاب کے ذریعے چپ توڑتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور اداروں پر بھی تنقید کی تھی۔

  • قومی دولت چرانے والے صرف این آراو چاہتے ہیں، وزیراعظم

    قومی دولت چرانے والے صرف این آراو چاہتے ہیں، وزیراعظم

    قومی دولت چرانے والے صرف این آراو چاہتے ہیں، وزیراعظم

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس کے دوران قومی معاملات اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ قومی دولت چرانے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن اور نئی قانون سازی پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں، پاکستان کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ منی لانڈررز نے معیشت برباد کی ہم نے سنبھالا دیا۔

    ملاقات کے دوران مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف بیانیہ کسی صورت ملکی و قومی مفاد میں نہیں ، عوام ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں بھرپور دفاع کیا جائیگا، بہتر معاشی اقدامات کے باعث حکومت درست سمت میں آگے بڑھ چکی ہے، درست پالیسیوں اور عوامی مفاد کی قانون سازی سے مثبت نتائج کی توقع ہے.

    آصف زرداری کی مشکلات بڑھ گئیں، نیب نے بڑا حکم دے دیا


    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ، قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق ضمنی ریفرنس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

    اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے۔ نیب کا موقف ہے کہ آصف زرداری اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں مطلوب ہیں، سابق صدر نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ذریعے ذاتی گھر خریدا، نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سابق صدر کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

    جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں عدالت عالیہ کا دو رکنی بنچ آج 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے آصف زرداری کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے۔ عدالت نے آصف زرداری کے وکیل اور نیب سے دلائل طلب کر رکھے ہیں

  • سزاپوری ہونے کے باوجود ہمارے 4 جاسوسوں کورہا نہیں کیا جارہا ،بھارت نے رہائی کیلیےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی

    سزاپوری ہونے کے باوجود ہمارے 4 جاسوسوں کورہا نہیں کیا جارہا ،بھارت نے رہائی کیلیےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی

    اسلام آباد: سزاپوری ہونے کے باوجود ہمارے 4 جاسوسوں کورہا نہیں کیا جارہا ،بھارت نے رہائی کیلیےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے 4 مجرمان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے اپنے 4 مجرمان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، بھارتی ہائی کمیشن اور قیدیوں نے بیرسٹر ملک شاہ نواز نون کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ بھارتی قیدی برچو، بنگ کمار، ستیش بھگ اور سونو سنگھ کو رہا کیا جائے۔

    درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ لاہور جیل میں قید 3 بھارتی مجرم اور کراچی جیل کے ایک مجرم کو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گرد کاروائیوں پر سزا ہوئی ، جیل میں موجود بھارتی قیدی اپنی سزا پوری کر چکے،

    بھارت کی طرف سے دائرکی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانونی طور پر ایسی کوئی وجہ نہیں کہ وہ جیل میں قید رہیں، سزا پوری کرنے کے بعد قیدیوں کو جیل میں رکھنا آئین پاکستان کے تحت دی جانے والے حقوق کی خلاف ورزی ہے، قیدیوں کو رہا کرکے واپس بھارت بھیجنے کی ہدایت کی جائے، اور قیدیوں کو ان کے ملک بھارت میں بھیجنے کے لئے انتظامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

  • آصف زرداری کی مشکلات بڑھ گئیں، نیب نے بڑا حکم دے دیا

    آصف زرداری کی مشکلات بڑھ گئیں، نیب نے بڑا حکم دے دیا

    آصف زرداری کی مشکلات بڑھ گئیں، نیب نے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی : سابق صدر آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ، قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق ضمنی ریفرنس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

    اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے۔ نیب کا موقف ہے کہ آصف زرداری اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں مطلوب ہیں، سابق صدر نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ذریعے ذاتی گھر خریدا، نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سابق صدر کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

    جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں عدالت عالیہ کا دو رکنی بنچ آج 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے آصف زرداری کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے۔ عدالت نے آصف زرداری کے وکیل اور نیب سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں کس نے پلی بارگین کے تحت 1 ارب 11 کروڑ کی پہلی قسط جمع کروائی، تہلکہ خیر انکشاف

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

    واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

  • کرونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ، مجموعی تعداد 6ہزار 614 ہوگئی

    کرونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ، مجموعی تعداد 6ہزار 614 ہوگئی

    کرونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ، مجموعی تعداد 6ہزار 614 ہوگئی

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 614 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 218 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 237، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 997، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 464، بلوچستان میں 15 ہزار 599، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 982، اسلام آباد میں 17 ہزار 681 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 258 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار681 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار237، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار997، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار464، بلوچستان میں 15 ہزار599، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 982 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار258 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

    پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم آزاد کشمیر پر غداری کے مقدمے پر کشمیریوں کے کیا ہیں جذبات؟ ایاز صادق نے بتا دیا

    وزیراعظم آزاد کشمیر پر غداری کے مقدمے پر کشمیریوں کے کیا ہیں جذبات؟ ایاز صادق نے بتا دیا

    وزیراعظم آزاد کشمیر پر غداری کے مقدمے پر کشمیریوں کے کیا ہیں جذبات؟ ایاز صادق نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی آدمی ایسا نہیں جو یہ کہہ سکے کہ وہ زیادہ پاکستانی ہے اور ہم کم ہیں، ہم غدار اور دوسرا پاک صاف ہے،

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سوال کیا کہ سی سی پی او لاہور نے تو مان لیا کہ غداری کا مقدمہ انکے علم میں تھا یا انکے کہنے پر کیا ہو گا، اسکا مطلب ہے کہ اب پولیس میں ایسی پوسٹنگز ہو رہی ہیں کہ آپ کو سبق سکھایا جائے،

    جس پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جی سکھا لیں سبق، مشرف کے دور میں بھی سبق سکھایا گیا تھا اب مشرف کا نام کوئی نہیں لیتا،نواز شریف کو آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں، پولیس کا سسٹم آتا جاتا رہتا ہے، مجھے افسوس ہوا جب انہوں نے غداری کا کیس واپس لیا، میں بھی اس کیٹگری میں آ‌گیا جس میں فاطمہ جناح کو غدار کہا گیا، غداری فخر کی بات تھی، پاکستان میں کوئی آدمی ایسا نہیں جو یہ کہہ سکے کہ وہ زیادہ پاکستانی ہے اور ہم کم ہیں، ہم غدار اور دوسرا پاک صاف ہے،

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو غدار نہیں کہتے لیکن یاد رکھیں تاریخ کیسے یاد رکھے گی، آزاد کشمیر کے وزیراعظم پر پرچہ کاٹنا ،عمران خان کے ہاتھوں سقوط کشمیر ہوا،انہوں نے پرچہ کاٹ کر انڈیا کو پیغام دیا کہ میں سٹنگ پرائم منسٹر پر پرچہ کروا سکتا ہوں ،آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی عمران خان کے خلاف نفرت بڑھی ہے، یہ برا میسج گیا ہے کشمیریوں کے لئے اور بھارت کو اچھا میسج کیا ، یہ وہی مودی ہے جس کے بارے میں عمران خان کہتے تھے کہ مودی الیکشن جیتے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہو گا، کشمیریوں کو ڈی مورالائز کرنا انڈیا کا مشن ہے ہماری حکومت نے بھی کچھ نہیں کیا

  • حکومت نے اپوزیشن سے ہاتھ کر دیا،ایاز صادق بھی پھٹ پڑے

    حکومت نے اپوزیشن سے ہاتھ کر دیا،ایاز صادق بھی پھٹ پڑے

    حکومت نے اپوزیشن سے ہاتھ کر دیا،ایاز صادق بھی پھٹ پڑے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ جلسہ کی وجہ سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، جمعہ کی شام کبھی پارلیمنٹ کا سیشن نہیں بلایا گیا

    مبشر لقمان آفییشل یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سوال کیا کہ 16 اکتوبر کو پارلیمنٹ کا اجلاس بلا لیا گیا وہ دھڑا دھڑ قانون سازی کر لیں گے ،جو انکو کرنی تھی، اور آپ لوگ تو یہاں پر ہوں گے،

    جس پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ بھی ایک بوکھلاہٹ ہے، کبھی سیشن جمعہ کی شام کو نہیں بلایا گیا، جمعہ کی نماز سے پہلے سیشن ختم کر دیا جاتا ہے، ایک بجے جمعہ کی بریک ہوتی ہے، اسکے بعد ایم این ایز نے ہفتہ اتوار اپنے علاقوں میں گزارنا ہوتا ہے، 2002 سے لے کر 2020 تک کا جو میرا وقت ہے یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جمعہ کو ساڑھے چار بجے سیشن رکھا گیا، کر لیں جو کرنا ہے، اس دن ہم میدان جنگ میں ہوں گے، یہ حکومت کی طرف سے بلایا گیا سیشن ہے

    مبشر لقمان نے سوال کیا کہ کہ ہم نے طاہر القادری کا دھرنا دیکھا، پی پی کی حکومت کو کچھ نہیں ہوا،پی ٹی آئی کا دھرنا تھا میں خود بھی اس میں شامل تھا، ن لیگ کی حکومت کوکچھ نہیں ہوا، آپ کے دھرنے میں ایسا کیا ہو گا کہ حکومت خود گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گی جس کے جواب میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں نے کینٹینر پر کھڑے ہو کر خود دو دفعہ ترغیب دی تھی مولانا کے دھرنے کی، اگر انکو کمپیئر کریں باقی دھرنوں سے تو زمین آسمان کا فرق ہے، وہ جو دھرنا تھا اس میں آنکھوں میں چمکتے جذبات کینٹینر پر چڑھ کر نظر آتے تھے،وہ ڈیڑھ سو دو والا نہیں کہ رات گھر چلے جائیں اور صبح آ کر گانا بجانا شروع کر دیں،پارلیمنٹ لاجز سے ہمیں نظر آ جاتا تھا میں خود کئی بار وہاں گیا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے میں خالی کرسیاں ہوتی تھی، کبھی بھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ تھے،جب قومی اسمبلی پر انہوں نے حملہ کیا تھا تب تھوڑے لوگ زیادہ تھے، جب میں نے ایف آئی آر کٹوائی تھی عمران خان اور طاہر القادری پر ،تب لوگ زیادہ تھے،