Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • موٹروے ریپ کیس کا مرکزی ملزم گرفتار ۔ ملزم کو کس حالت میں پکڑا گیا

    موٹروے ریپ کیس کا مرکزی ملزم گرفتار ۔ ملزم کو کس حالت میں پکڑا گیا

    موٹروے ریپ کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو فیص آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم عابد ملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ اپنا روپ بدل کر چھپا ہوا تھا۔ پولیس کے ایک اعلی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی ٹیمیں دن رات کام کر رہی تھیں۔

    ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے 4 سے 5 جگہوں پر پہلے چھاپے مارے لیکن ملزم کسی نہ کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ یاد رہے کہ ملزم کو ڈی این اے کی مدد سے ٹریس کیا گیا تھا جس کے بود اس کے ایک ساتھی شفقت کو پولیس نے پہلے سے گرفتار کر رکھا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

  • موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی گرفتار، شہباز گل نے بھی تصدیق کردی

    موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی گرفتار، شہباز گل نے بھی تصدیق کردی

    فیصل آباد: موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی گرفتار، شہباز گل نے بھی تصدیق کردی،اطلاعات کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے گجر پورے میں موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابدملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے تصدیق کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ستمبر کے دوسرے ہفتے کے دوران لاہور کے نواحی علاقے گجر پورہ میں سیالکوٹ موٹروے کے قریب خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔ جس کے بعد پورے ملک میں خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔

     

     

    وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ملزم شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سمیت دیگر جگہوں پر فرار ہو گیا تھا۔

    دوسری طرف فیصل آباد سے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کیس کا دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جیل میں ہے۔عابد ملہی گرفتار ہو گیا ہے۔ انشااللہ قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

    اُدھر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عابد ملہی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، انشاء اللہ قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

  • ملک دشمن عناصر کی مذہب کی آڑ میں معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنانا ہو گا، وزیراعظم

    ملک دشمن عناصر کی مذہب کی آڑ میں معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنانا ہو گا، وزیراعظم

    ملک دشمن عناصر کی مذہب کی آڑ میں معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنانا ہو گا، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے چئیرمین قومی اقلیتی کمیشن چیلا رام کیولانی کی قیادت میں کمیشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    وفد میں وزیرِ برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد، مفتی گلزار احمد نعیمی، جئےپال چھبڑیا، وشنو راجا قوی، ڈاکٹر سارہ صفدر، آرچ بشپ سبیسشن فرانسس شا، البرٹ ڈیوڈ، ڈاکٹر میمپال سنگھ، سروپ سنگھ، روشن خورشید بھاروچہ، داؤد شاہ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، پارلیمانی سیکرٹری شنیلہ رتھ و دیگر شریک تھے

    ملاقات میں قومی اقلیتی کمیشن کے کردار کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی

    وزیرِ اعظم عمران خان نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر مذہب کی آڑ میں معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوششوں میں ہیں جسے ہم سب نے ملکر ناکام بنانا ہے۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ قومی کمیشن برائے اقلیت اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

    وزیر اعظم نے کہا حکومت اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور اس حوالے سے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

  • جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کا وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کر لیا

    جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کا وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم کومیں نےاپنےمعاون خصوصی کےعہدے سےسبکدوش ہونےکی درخواست کی تھی،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ‏معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑنےکی میری درخواست وزیراعظم نےمنظورکرلی

    دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی کام جاری رکھیں گے۔

    واضح رہے کہ 4 ستمبر کووزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفی پیش کیا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کااستعفی منظور نہیں کیا تھا اور وزیر اعظم نے عاصم باجوہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی تھی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں لہذا وزیر اعظم نے انہیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی تا ہم اب وزیراعظم عمران خان نے انکا استعفیٰ منظور کر لیا ہے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ نے جواب دے دیا ہے، آپ کام جاری رکھیں،عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی اس سے مطمئن ہوں وزیراعظم نے عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ مسترد کر دیاتھا

    واضح رہے کہ  عاصم سلیم باجوہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اپنی اہلخانہ کے ساتھ مل کر معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ہم نے یہی سوچا ہے کہ سی پیک اتھارٹی پر بہت زیادہ توجہ چاہیے اس لیے فیصلہ کیا کہ میں اپنا سارا زور سی پیک پر لگاؤں گا۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

    امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    معاون خصوصی نے کہا کہ سی پیک وزیر اعظم کی بہت بڑی ترجیح ہے اور وہ کہتے ہیں کہ یہ ہمارا مستقبل ہے اور سی پیک اتھارٹی میں مجھے میں 10ماہ گزارنے کے بعد میرا اپنا بھی یہی ماننا ہے لہٰذا مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم مجھے سی پیک زیادہ توجہ سے کام کی اجازت دے دیں گے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز انہوں نے اپنے اوپرلگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ الزامات جھوٹے ہیں اوران کا مقصد سی پیک اوردوسرے جاری منصوبوں پراثراانداز ہونا تھا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان الزامات کا مقصد میری اورمیرے خاندان کی شہرت کو نقصان پہنچانا تھا ،انہوں نےکہا تھا کہ وہ سی پیک کے حوالے سے اپنی کوششیں اور خدمات جاری رکھیں گے

  • سندھ حکومت کا شیخ رشید کو مولانا عادل قتل کیس میں شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ

    سندھ حکومت کا شیخ رشید کو مولانا عادل قتل کیس میں شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے شیخ رشید کو مولانا عادل قتل کیس میں شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کر دیا

    سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے کہا اپوزیشن کے جلسوں میں کورونا بڑھ سکتا ہے اور دہشتگردی ہوسکتی ہے،شیخ رشید کے بیان کے بعد دہشت گردی کا واقعہ ہوا،ان کوشامل تفتیش کیاجائے ،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ مولانا عادل کے بیٹے نے سیکیورٹی سے متعلق بات کی تھی،تسلیم کرتاہوں مولاناعادل کو بروقت سیکیورٹی نہیں دی گئی،وزیراعلیٰ سندھ کے پاس یہ اختیارنہیں کہ وہ کسی کوسیکیورٹی دیں،سیاسی اورمذہبی رہنماوَں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کااختیار حکومت کے پاس ہوناچاہے،

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ایک اورمذہبی رہنماکو8ماہ کی جدوجہد کےبعد سیکیورٹی دلوائی،سیکیورٹی دینے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ رکاوٹ تھا،سیکیورٹی اسسٹمنٹ کمیٹی میں مختلف اداروں کے لوگ شامل ہیں،کمیٹی نہ ہوتی تو ایک گھنٹے میں مولانا عادل کو سیکیورٹی فراہم کردیتے،مولانا عادل پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوششوں کیخلاف کام کررہے تھے،کمیٹی میں ایک ادارےکا شخص کہتا کہ فلاں کو سیکیورٹی ملنی چاہیے دوسرے کا کہتا ہے نہیں ملنی چاہیے، تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کرپارہے،

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کو ڈرائیور سمیت قتل کر دیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے قبل مولانا عادل دم توڑ چکے تھے، انہیں گردن اور پیٹ میں گولیاں لگیں۔ پسماندگان میں مولانا مفتی محمد انس عادل، مولانا عمیر، مولانا زبیر، مولانا حسن، ایک بیٹی اور ایک بیوہ جب کہ دو بھائی مولانا عبیداللہ خالد اور عبدالرحمن کو سوگوار چھوڑا ہے

    شیخ رشید نے اپوزیشن جلسوں میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وزیراعظم پورے ملک کا وزیراعظم ہے یا کسی ایک پارٹی کا۔

    سپریم کورٹ نے جائیداد سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم پاکستان کو نوٹس جاری کردیا،وزیراعظم کونوٹس کنونشن سینٹر میں وکلاکی تقریب میں شرکت کرنے پر جاری کیا گیا

    سپریم کورٹ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان پورے ملک کے وزیراعظم ہوتے ہیں، مخصوص کسی سیاسی ونگ جماعت یا گروڀ کے ساتھ خود کو نہیں جوڑ سکتے

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ریاست کے وسائل کا غلط استعمال کیوں کررہے ہیں، وزیراعظم نے نجی حثیت میں کنونشن سینٹر کا استعمال کیا،یہ تقریب کسی پرائیوٹ ہوٹل میں ہوتی تو اور بات تھی، تقریب کیلئے ٹیکس پئیر کے ویونیو کا استعمال کیا گیا ،انچارج کنونشن سینٹر بتائیں کہ کیا اس تقریب کے اخراجات ادا کیے گئے؟وزیراعظم کی کسی خاص گروپ کے ساتھ لائن نہیں ہوسکتی، وزیراعظم نے وکلاء کی تقریب میں شرکت کرکے کسی ایک گروپ کی حمایت کی،

    قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

    کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

    عدالت نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان پورے ملک کا وزیراعظم ہے یا کسی ایک پارٹی کا،ایڈووکیٹ جنرل کنونشن سینٹرمیں ہونیوالے سیاسی اجتماع میں بیٹھے رہے عدالت میں پیش نہ ہوئے. جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر لیا

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

    صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

    منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

    توہین عدالت کیس کے ملزم افتخار الدین مرزا جیل سے رہا

    عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کوبھی معاملے پرمعاونت کیلئےنوٹس جاری کردیا،سپریم کورٹ نے معاملے پر بنچ تشکیل دینے کےلیے عدالتی حکم نامہ چیف جسٹس کو ارسال کردیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ معاملہ آئین کی تشریح اور بنیادی حقوق کا ہے،کیا وزیراعظم کا معیاراتنا کم ہے وہ خود کو کسی ایک جماعت سے وابستہ کرے؟ کیا کوئی جج بھی کسی سیاسی جماعت کےپینل کافنکشن جوائن کرسکتاہے؟ اےجی پنجاب ذمے داریاں ادا کرنے کے بجائےسیاسی جماعت کی تقریب میں بیٹھا ہے،کیا کوئی جج بھی ایسی حرکت کرسکتا ہے، اس پر قانونی معیار کیا ہے؟

    عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ کیاوزیراعظم نےبطوروزیراعظم پروگرام میں شرکت کی؟بتائیں کیا وزیراعظم اور ایڈووکیٹ جنرل ایساکرنےکےمجازتھے؟ جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب وکلا کی تقریب کی وجہ سے گئے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ جواب دیں توشاید آپ کی نوکری چلی جائے لیکن قانون نوکری سے بالا ہونا چاہیے، قاسم چوہان نے کہا کہ میں نے تقریب میں شرکت کی نہ وڈیو دیکھی اس لیے رائے نہیں دے سکتا، میری تقرری سیاسی طور پر نہیں ہوئی،

    عدالت نے کہا کہ کیا وزیراعظم سرکاری خرچ پر پرائیوٹ تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں؟ کیاوزیراعظم کاحلف اورقانون کی متعلقہ دفعات ایسے اقدام کی اجازت دیتی ہیں؟ قرآن میں ہے گواہی دو چاہے تمھارے والدین کے خلاف ہی کیوں نہ ہو، کیا کوئی آئینی عہدیدارریاست کے وسائل کاغلط استعمال کرسکتاہے؟کیا اسلامک ریپبلک آف پاکستان میں ایسا ہوسکتا ہے؟

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی رائے دینے سےگریزاں ہیں، جس پر قاسم چوہان نے کہا کہ میں صرف پنجاب حکومت کی نمایندگی کر رہا ہوں، وزیراعظم کے بارے میں رائے نہیں دے سکتا،

    عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں ایڈووکیٹ جنرل صوبے کے مفاد کے دفاع کے اہل نہیں،عدالت کی رہنمائی کی جائے کیا وزیراعظم ایسی تقریب میں شرکت کرسکتےتھے؟عدالت نے اسلام آباد کی انتظامیہ کو بھی نوٹس جاری کردیا

  • کرونا کے باوجود پاکستانی معیشت کے لئے وزیراعظم نے سنائی خوشخبری

    کرونا کے باوجود پاکستانی معیشت کے لئے وزیراعظم نے سنائی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود ہماری معیشت کے لیے مزید خوشخبری آ گئی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوہٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود ہماری معیشت کے لیے خوشخبری ہے کہ گزشتہ ماہ ترسیلات زر 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر تک پہنچیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ ترسیلات زر گزشتہ ستمبر سے 31 فیصد اور اگست سے 9 فیصد سے زائد ہیں

    بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ستمبر2020 میں بیرون ملک سے ہمارے محنتی پاکستانیوں کیجانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2.3 ارب $ کی سطح تک پہنچیں جوگزشتہ ستمبرسے 31%جبکہ اگست 2020 سے 9%زیادہ ہیں، الحمدللہ۔ یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہےکہ یہ ترسیلات 2 ارب $ سےزیادہ رہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ کے لئے تھانہ شاہدرہ میں درخواست

  • افغان طالبان نےامریکی الیکشن میں ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا

    افغان طالبان نےامریکی الیکشن میں ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا

    کابل : افغان طالبان نےامریکی الیکشن میں ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت ہو اور وہ امریکی فوج کو افغانستان سے نکالیں۔

    غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح ‌الله مجاہد نے امریکی ٹیلی ویژن چینل سی بی ایس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ 3 نومبر کو انتخابات میں صدر ٹرمپ کامیاب ہوں گے اور افغانستان سے امریکی فوجیوں کو نکالیں گے۔

    ایک اورافغان طالبان رہنما نے سی‌بی‌ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کے کورونا میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شائد ٹرمپ دوسروں کی نظر میں بیوقوف ہوں تاہم طالبان کیلئے ایک سمجھدار شخص ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کا بڑھتی مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار

    وزیراعظم عمران خان کا بڑھتی مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار

    وزیراعظم عمران خان کا بڑھتی مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کا بڑھتی مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے اہم فیصلوں کا اعلان کل ہو گا۔ ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے، ٹائیگر فورس کا بڑا کنوشن بلانے کی ہدایت کر دی گئی۔

    وزیراعظم نےمہنگائی میں کمی کیلئے حکومتی اداروں اور ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کر لیا ،عمران خان نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس رضا کاروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی یوتھ افئیرز عثمان ڈار سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے، وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کا بڑا کنوشن بلانے کی ہدایت کی ہے۔

    کنونشن آئندہ ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں ٹائیگر فورس کے جوان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نوجوانوں کو حکومتی ایکشن پلان پر رہنمائی اور ٹاسک فراہم کریں گے، وزیراعظم سے گائیڈ لائینز ملتے ہی عثمان ڈار نے کوینشن کی تیاریاں شروع کر دیں.
    واضح‌ رہے کہ دو روز قبل حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ زخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی ختم کرنے کے لیے ریاستی سطح پر عمل کیا جائے گا.

  • کورونا پھر سے جاگ اٹھا ، کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

    کورونا پھر سے جاگ اٹھا ، کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

    کورونا پھر سے جاگ اٹھا ، کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے سبب کیسز میں اضافہ ہو گیا جس کے بعد کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا گیا ہے، کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔

    اسدعمر کا کہنا ہے کہ 6 ہفتے تک کورونا کیسز دو فیصد مثبت رہے، گزشتہ ہفتے اس میں دو فیصد اضافہ ہوا۔ کراچی، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تین سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، متاثرہ علاقوں سے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کئے جا رہے ہیں۔ سیکٹر جی 11 ٹو اور جی 7 تھری کے دو اسکولز سیل کر دیئے گئے، ڈی سی اسلام آباد کے مطابق 32 ریسٹورنٹس، 47 دُکانیں اور ایک ورکشاپ کو بھی سیل کیا گیا ہے۔

    اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ 2 کی گلی نمبر 25 اور29 کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹر جی نائن 4 کی گلی نمبر 85 اور 89 کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ٹیموں نے ان علاقوں سے لوگوں کو قرنطینہ کرنے کے لیے سیمپل لیے تھے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 88 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

    وفاقی دارالحکومت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 210 تک پہنچ چکی ہے جب کہ عالی وبا سے اب تک 188 اموات ہوئی ہے۔
    کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار570 ہوگئی ہے اور 3لاکھ 18ہزار 932 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے666 نئے کیسز


    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے666 نئے کیسز اور 12 اموات : ہوئی ہیں۔

    ملک بھرمیں کورونا ایکٹیوکیسزکی تعداد8ہزار904 ہے اور3 لاکھ 3ہزار458 صحتیاب ہو چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار 296 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 687، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 131، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار329، بلوچستان میں 15 ہزار520، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 924 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار45 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔