روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے ممبر ممالک کے وزرائے کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ۔ اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وہاں موجود بھارتی وزیرخاجہ کے علاوہ تمام رکن ممالک کے وزراء خارجہ سے ہاتھ ملایا۔ جب کہ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کی طرف دیکھنا بھی گوارہ نہ کیا۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے میزبان کی حیثیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو تشریف لانے والے وزرائے خارجہ کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم، علاقائی روابط کے فروغ، اور ممبر ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہم فورم بن چکا ہے
Category: اہم خبریں
-

روسی صدرکی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے وزرائے خارجہ کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ
-

بھارت شرپسندی سے پھربازنہ آیا،بیڈوری سیکٹرپرفائرنگ پاک فوج کا جوان شہید
راولپنڈی : بھارت شرپسندی سے پھربازنہ آیا،بیڈوری سیکٹرپرفائرنگ پاک فوج کا جوان شہید،اطلاعات کے مطابق بھارت کی طرف سے آج پاکستان کی سرحدوں پردوبارشرارت کی ، پہلے جاسوس ڈرون کے ذریعے سرحدی جاسوسی کی پھربیڈوری سیکٹرپرفائرنگ کردی
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرنے اس حوالے سے خبرجاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آج شام کے وقت بھارتی فوج نے بیڈوری سیکٹرپرشدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں وطن پاک کی سرحدوں کی حفاظت پرمامورپاک فوج کے حوالدارلیاقت شہید ہوگئے
اطلاعات کے مطابق حوالدار لیاقت کی عمر39 سال تھی اورپاک فوج کے اس سپوت کا تعلق چکوال سے تھا ، دوسری طرف پاک فوج کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہےکہ پاک فوج نے بھارتی فوج کوسخت جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کوبڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان کی اطلاعات بھی ہیں
-

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنگی تیاریاں بہتر بنانے کی ہدایت
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنگی تیاریاں بہتر بنانے کی ہدایت
باغی ٹی وی : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1303680265550692353?s=20ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو خطے میں ہونے والی پیشرفت، خاص طور پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ عسکری قیادت نے کنٹرول لائن پر صورتحال اور آپریشنل ڈیپلائمنٹ کا جائزہ لیا۔
آرمی چیف کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کے اہم مفادات کے خلاف کچھ عناصر ہائبریڈ وار فیئر میں ملوث ہیں۔ پاکستان کے خلاف ہائبریڈ وار فیئر کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔ خطہ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنگی تیاریوں کو بڑھانا ہوگا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی جبکہ کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
-

نیب نے تحریک انصاف کے اہم ترین منصوبے کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا
قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 12 انکوائریز کی منظوری دے دی گئی،بلین ٹری سونامی پراجیکٹ خیبر پختونخوا میں 6الگ الگ انکوائریز کی منظوری دے دی گئی،شوگرسبسڈی اسیکنڈل میں ملز انتظامیہ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی
نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 7 انوسٹی گیشنز کی بھی منظوری دے دی،سابق ایم ڈی پی پی ایل عاصم مرضی خان اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی،ٹیکسٹ بورڈ خیبرپختونخوا کے افسران کیخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کی منظوری دے دی گئی،سابق ایم پی اے قیصر ولی خان کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔
شوگر سبسڈی اسیکنڈل میں شوگر ملز کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، بنوں شوگر ملز لمیٹڈ کے افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری جب کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ ڈی آئی خان کے افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔
ایڈیشنل کنٹرولر عبد الولی خان یونی ورسٹی مردان اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری سمیت کے پی آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ ایم پی اے سردار خان چانڈیو اور ایم پی اے برہان خان چانڈیو کے خلاف بھی انکوائری کی منظوریاں دی گئیں، ریونیو ڈیپارٹمنٹ افسران اور اہل کاروں کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی، محکمہ تعلیم و خواندگی سندھ کے افسران اور اہل کاروں کے خلاف انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔
دلاور حسین میمن سی ای او سیپکو سکھر کے خلاف انکوائری بند کرنے، عدم شواہد پر نظیر سومرو سی ٹی او سکھر کے خلاف انکوائری بند کرنے، پاک پی ڈبلیو ڈی افسران اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری بند کرنے، ایل جی ای اینڈ آر ڈی ڈی، ٹی ایم اے ٹاؤن افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوریاں دی گئیں۔
گومل یونی ورسٹی ڈی آئی خان کے افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری بند کرنے، سابق ضلع ناظم پشاور اور دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پی افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی
پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر
اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟
ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری
مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال
نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے
نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف
مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی
رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا
ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان
مولانا کر رہے ہیں حکومت کے خلاف بہت بڑی تیاری،کن وزراء کا چاہتے ہیں استعفیٰ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا
نیب پراسیکیوٹر عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے،ڈی جی نیب پیش ہوں، احتساب عدالت
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھتا ہے، نیب بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کوشاں ہے۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب کے قیام کا مقصد قوم کو کرپشن سے نجات دلانا ہے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب افسران کی محنت کو قومی اور عالمی ادارے سراہتے ہیں، نیب افسران لوٹی رقم برآمد کرنے کیلئے کوششیں مزید بڑھائیں، تحقیقات کیلئے مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کا نظام متعارف کرایا، نیب قیام سے لے کر اب تک 466 ارب روپے برآمد کرچکا۔
نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا
-

سردیوں میں گیس بحران کا سامنا ہوتا ہے،امید ہے ہم گیس کی پیداوار میں کامیاب ہوں گے ،وزیراعظم
سردیوں میں گیس بحران کا سامنا ہوتا ہے،امید ہے ہم گیس کی پیداوار میں کامیاب ہوں گے ،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ توانائی کا بحران نہ ہوتا اگر ہم معاملات کو زیر بحث لاتے،اسلام آباد میں پاکستان کی گیس کی ارزاں فراہمی،استحکام اور سیکورٹی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 27فیصد پاکستانیوں کو گیس پائپ لائن ملتی ہے میں بھی ایل پی جی گیس کا استعمال کرتا ہوں ،سبسڈی کا مقصد غریب کو اوپر لانا ہے،سبسڈی کا دوسرا مقصد جی ڈی پی کوبڑھانا ہوتا ہے،سبسڈی سے ہمیشہ فائد ہ طاقتور ہی نے اٹھایا،آئی پی پیز کا شکر گزار ہوں انہوں نے ہمارے ساتھ معاہدے پر مذاکرات کیے،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایل پی جی کی پیداواری لاگت 4 فیصد زیادہ ہے، بجلی کی پیداوار سے متعلق بہت پہلےسوچنا چاہئیے تھا،ہماری انڈسٹری آج مشکل میں ہے، پہلے سوچا جاتا تو عوام پرمہنگی بجلی کا بوجھ نہ پڑتا،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی جمہوری ملک کے عوام کو ملکی مسائل اور چیلنجز کا علم ہوتاہے،سردیوں میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھی معاملات پر بحث کی گئی،سردیوں میں ہمیں گیس کی کمی او ر بحران کا سامنا ہوتا ہے،امید ہے ہم گیس کی پیداوار میں کامیاب ہوں گے بعض اوقات گیس کی پیداوار کے لیے اقدامات میں آگے نہیں بڑھتے ،گیس کی پیداوار کے لیے بھی بھاری اخراجات کی ضرورت ہوتی ہے،40 سال پہلے یہ فیصلے کرتے تو شاید آج یہ توانائی کا بحران نہ آتا
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق صوبوں کو بساط کے مطابق فنڈز دیتا ہے،چین کی معیشت اور اداروں میں کامیابی کا راز میرٹ ہے،چین 20سالہ طویل المدتی منصوبے بناتا ہے،پاکستان میں بے پناہ وسائل ہیں لیکن اس پر کام کے لیے ماضی میں سوچا ہی نہیں گیا،چین کی بڑھتی ہوئی معیشت کاراز نظام کی مضبوطی ہے
-

توشہ خانہ ریفرنس، زرداری، گیلانی پر فرم جرم عائد،نواز شریف اشتہاری قرار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کیس کی سماعت کر رہے ہیں،آصف علی زرداری ،یوسف رضا گیلانی، عبدالغنی مجید عدالت میں موجود ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے
جج اصغر علی نے کہا کہ پہلے نواز شریف کا کیس الگ کریں گے پھر دیگر پر فردجرم عائد کریں گے،
سابق صدر آصف علی زرداری پر توشہ خانہ ریفرنس کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان صحت جرم سے انکار کر رہے ہیں؟ وکیل صفائی نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ سمری کی منظوری دے،سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا
وکیل صفائی نے کہا کہ نیب نے اختیارات کاغیر قانونی استعمال کرکے غلط ریفرنس بنایا،عدالت نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہیں،عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دےدیا
دوران سماعت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں روسٹرم پر آ گئے،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے کبھی رولز کے خلاف کوئی کام نہیں کیا،قانون کے مطابق جو سمری آئی اسے منظور کیا،اگر سمری غلط ہوتی تو وہ موو ہی نہ ہوتی،جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ ہم کیس کے میرٹ پر بات نہیں کر رہے کہ سمری کیسے آئی اور منظور ہوئی،یہ بات تو آپ ٹرائل کے دوران عدالت کو بتانا ،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نیب نے رولز آف بزنس کو دیکھے بغیر ریفرنس بنایا،
عدالت نے نواز شریف کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیل مانگ لی،عدالت نے حکم دیا کہ نواز شریف کی عدم پیشی پر جائیداد منجمد کر لی جائے گی،7دن میں نواز شریف کی جائیداد کی تفصیل پیش کی جائے، احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت 24ستمبر تک ملتوی کر دی گئی،
نیب کے مطابق آصف زرداری کو بطور صدر، لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں، آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔
نیب کی جانب سے نواز شریف کے حوالہ سے عدالت کو بتایا گیا کہ سال 2008 میں وہ کسی بھی سرکاری عہدے پر نہیں تھے، اس کے باوجود نوازشریف کو بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے سرکاری گاڑی مہیا کی گئی۔
واضح رہے کہ رواں برس ماہ جنوی میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق صدرآصف زرداری،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کےخلاف بدعنوانی ریفرنس کی منظوری دی گئی تھی
ملزمان پرتوشہ خانہ سےتحائف کی گاڑیاں اونےپونےداموں تقسیم کرنےکاالزام ہے،توشہ خانہ کی گاڑیوں سے متعلق نواز شریف اوریوسف رضا گیلانی سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے،
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
واضح رہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تحفوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،اس حوالہ سے نیب نے نواز شریف سے جیل میں بھی تحقیقات کی تھییں اور اس کے لئے عدالت سے اجازت لی تھی،.
نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف
شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی
کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے
تفتیشی افسر راحیل اعظم ڈپٹی ڈائریکٹرنیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نوازشریف سے بطورملزم تفتیش کی اجازت دی جائے،گاڑی 1997 میں سعودی عرب نے وزیراعظم پاکستان کو تحفے میں دی تھی ، مرسڈیزبینز یوسف رضاگیلانی نے غیر قانونی طورپر2008میں نوازشریف کو دی جیل میں نوازشریف سےتفتیش کی اجازت دی جائے .نیب نے جیل میں نواز شریف سے تحقیقات کی تھی.
-

بھارت میں پھنسے ہوئے 75 پاکستانی شہریوں کی 10 ستمبر کوواپسی
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں کی وجہ سے بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے مزید پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی۔ بھارت میں پھنسے ہوئے 75 پاکستانی شہری 10 ستمبر کوواپس آئیں گے۔ پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے ہو گی۔ واہگہ بارڈر ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔
کورونا وائرس لاک ڈاون اور پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کے باعث پاکستانی شہری بھارت میں مختلف شہروں رکے ہوے تھے۔

-

اسرائیل اورعرب امارات کے درمیان ڈیل کی تقریب وائٹ ہاوس میں 15 ستمبرکوہوگی،مبشرلقمان کا انکشاف
لاہور:اسرائیل اورعرب امارات کے درمیان ڈیل کی تقریب وائٹ ہاوس میں 15 ستمبرکوہوگی،مبشرلقمان کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئرتجزیہ نگارمعروف صحافی مبشرلقمان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ اگلے ہفتے 15 ستمبرکووائٹ ہاوس میں ایک بہت بڑی تقریب ہونے جارہی ہے ،
باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہےکہ ان کی اطلاعات کے مطابق 15 ستمبرکووائٹ ہاوس میں ایک بہت بڑی تقریب ہونے جاررہی ہے جس میں دسخط ہوں گے
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہواوران کے ساتھ اسرائیلی کابیننہ کے سنیئراراکین ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ دوسری طرف عرب امارات کی طرف سے عبداللہ بن زید وزیرخارجہ ہوں گے
As per sources #Israel–#UAE peace deal is to be signed at the #WhiteHouse on Sept. 15 – 2020.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) September 8, 2020
اس تقریب میں امریکی صدرٹرمپ کا کردار بہت اہم ہوگیااوروہ اس تقریب کے سب سے بڑے مہمان ہوگے
مبشرلقمان نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق وہاں بڑے بڑے اسرائیلی بینکس اورکاروباری حلقے بھی مدعو ہوں گے
2/2
It will be the first-ever public meeting between an Israeli prime minister and an Emirati minister.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) September 8, 2020
یہ بھی بتا یا گیا ہےکہ ویسے تو کافی دنوں سے اسرائیل اورعرب امارات کے درمیان ڈیل کی خبریں چل رہی تھیںلیکن یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں طرف سے کوئی سرکارے اہلکار اکٹھے مل بیٹھے ہوں
White House officials said President Trump will attend the ceremony alongside a senior Israeli delegation headed by Prime Minister Netanyahu, and a senior Emirati delegation headed by Foreign Minister Abdullah Bin Zayed
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) September 8, 2020
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اس تقریب کا اہم پہلو یہ بھی ہے کہ چند بڑے اسرائیلی بینکس عرب امارات میں سرمایہ کاری اورتعاون پیش کریں گے
Two of Israel's #Banks led delegation is now in #Abu Dhabi to facilitate economic integration between #Israel and the #UAE.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) September 8, 2020
مبشرلقمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی صدر اب مزید انتظار نہیں کرسکتے تھے اسی لیئے انہوںنے دونوں ملکوں کی قیادت کوبلاکراس معاملے کوحتمی مراحل تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے
-

ہواوے کی وزیراعظم کو آئی ٹی کی شعبے میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی،پاکستانیوں کوجدید آئی ٹی تربیت کی پیشکش
اسلام آباد : ہواوے کی وزیراعظم کو آئی ٹی کی شعبے میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی،پاکستانیوں کوجدید آئی ٹی تربیت کی پیشکش،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے ذریعے حکومتی معاملات میں شفافیت، بہتر گورننس کی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار چینی کمپنی ہواوے کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا، چینی ٹیکنالوجی کمپنی کے مشرق وسطیٰ کے صدر نے اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بھی شریک تھے جبکہ ہواوے پاکستان کے سی ای او کوئنگ مینگ سمیت اہم عہدیدار اس ملاقات میں شریک ہوئے۔
ہواوے کی جانب سے وزیر اعظم کو آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہواوے ایک ہزار پاکستانی سرکاری ملازمین کو آئی ٹی شعبے میں تربیت فراہم کرے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن سے ہواوے کے نمائندوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی کے ذریعے حکومتی معاملات میں شفافیت اور بہتر گورننس کی جاسکتی ہے۔
-

اقتصادی راہداری منصوبہ منفی پراپیگنڈے کے باوجود آگے بڑھتا رہے گا:وزیراعظم پاکستان کاکرداربہت پسند ہے: چین
کراچی:اقتصادی راہداری منصوبہ منفی پراپیگنڈے کے باوجود آگے بڑھتا رہے گا:وزیراعظم پاکستان کاکرداربہت پسند ہے:،اطلاعات کے مطابق چین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کچھ ممالک کے منفی پراپیگنڈے کے باوجود آگے بڑھتارہے گا، جو چین کے ایک خطہ اور ایک شاہراہ پروگرام کا اہم منصوبہ ہے۔
کراچی میں چین کے قونصل جنرل Li-Bijianنے قونصل خانہ میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا کہ منصوبے میں پاکستان کے تمام حصوں کو شامل کیا گیا ہے اور کورونا وائرس کی وبا کے باوجود سی پیک منصوبے پر کام جاری ہے۔
انہوں نے پاک چین تعلقات مزید مستحکم بنانے کے لئے دونوں ملکوں کی صحافی برادری کے درمیان مضبوط رابطے کے لئے پاک چین میڈیا راہداری کے قیام کی تجویز کو سراہا۔
سینئرصحافیوں کے گروپ نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دو طرفہ میڈیا، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔
ادھر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو لی جیان کا کہنا ہے کہ سی پیک اتھارٹی بننے کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے مثبت بیان کو سراہتے ہیں ۔ترجمان نے مزید کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے کردار کو بہت پسند کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان، جو سدا بہار تذویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں، کے درمیان ہمیشہ سے باہمی اعتماد، تعاون، دوستی اور حمایت پرمبنی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سال کورونا وائرس کی آزمائش کاکامیابی سے مقابلہ کرنے کے بعد چین اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔