Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم سے بابر اعوان کی ملاقات، انتہائی اہم معاملات پر ہوئی مشاورت

    وزیراعظم سے بابر اعوان کی ملاقات، انتہائی اہم معاملات پر ہوئی مشاورت

    وزیراعظم سے بابر اعوان کی ملاقات، انتہائی اہم معاملات پر ہوئی مشاورت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏وزیراعظم عمران خان سے مشیرپارلیمانی اموربابراعوان کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سمیت پارلیمانی معاملات پرگفتگو ہوئی،‏ملاقات کے دوران فیٹف سےمتعلقہ قانون سازی پرگفتگو کی گئی،وزیراعظم نے قانون سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کے عزم کااظہار کیا

    بابراعوان نےوزیراعظم کوقومی اسمبلی اورسینیٹ اجلاس سےمتعلق آگاہ کیا،بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ‏وفاقی حکومت نے معاشی حب کی بہتری کیلئےبروقت قدم اٹھایا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ‏سیاسی بد انتظامیوں کےباعث کراچی کے حالات بد ترین ہوئے، کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے، وفاق کراچی کےمسائل کے حل کیلئے مالی وسائل فراہم کرے گا، ٹرانسفارمیشن پیکج کےتحت منصوبوں پرجلد عمل ضروری ہے،

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،کن ممالک نے کی پاکستان کی حمایت؟

    ایف اے ٹی ایف میں بھی پاکستان کو کامیابی حاصل ہو گی ،وزیر خارجہ

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    ‏ایف اے ٹی ایف کوکوئی حق نہیں کسی ملک کوگرے یا بلیک لسٹ کرے،رحمان ملک

    ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پر مرکوز کر رکھی ہے

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف کےلیے کیے گئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے عوام کو ریلیف دیا گیا،

    وزیراعظم سے بابر اعوان کی ملاقات، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا، کہا ہر حال میں یہ کام کرنا ہے

  • شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسزکا آپریشن،انتہائی مطلوب دہشت گرد ساتھیوں سمیت ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسزکا آپریشن،انتہائی مطلوب دہشت گرد ساتھیوں سمیت ہلاک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن میں اہم اور مطلوب دہشت گرد تنظیم وسیم زکریا اپنے 5دہشت گردساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا جبکہ 10اہم دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر وسیم کا تعلق میر علی کے علاقہ حیدر خیل سے تھا اور مطلوب دہشت گرد وسیم 2019ء سے اب تک 30 مختلف دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ دہشت گرد وسیم زکریا علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، حکومتی اداروں بشمول سی ایس ایس آفیسرز بید اللہ داوڑ کی شہادت اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں براہِ راست ملوث تھا اور حسو خیل کے پاس آرمی کنوائے پر حملہ کرنے میں بھی شامل تھا۔

    کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

    شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

    آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

    قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

    کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

    کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

    دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

     

    آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ،دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے تیار رہنا ہوگا،آرمی چیف

  • احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا، وزیرا عظم عمران خان

    احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا، وزیرا عظم عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی اور پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران ایف اے ٹی ایف سے قانون سازی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا اور ملک کو لوٹنے والوں کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق بابراعوان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی نکات پر بریفنگ دی.اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی صحت فیصل سلطان اور صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ملاقات کی اور پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی میں خیبر پختونخوا کے طرز پر توسیع کے امور پر گفتگو کی گئی۔

    آپ نے وزیراعظم کوشامل تفتیش کیوں نہیں کیا؟ عدالت کا نیب سے سوال


    وزیر اعظم سے آسٹریلیا کے فورٹیسکیومیٹلز گروپ کے چیئرمین اینڈریو فوریسٹ نے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کورونا کے بعد معیشت کی بحالی اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی پالیسی پر گامزن ہے اور لاک ڈاوَن کے دوران احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں تک امداد فراہم کی۔

    اینڈریو فوریسٹ نے وبا سے نمٹنے کی حکومتی حکمت عملی کو خراج تحسین پیش کیا اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کو گنجائش دینے کا مطلب ملک کو اور نقصان ہے،ایف اے ٹی ایف دہشت گردی کے خلاف ایجنڈہ ہے، حکومت فیٹف کی آڑ میں ایسا قانون مسلط کر رہی ہے جو نیب کا باپ نہیں دادا ہے، یعنی 90 دن کے لئے بغیر ریمانڈ کے پکڑ سکیں اور اسکے بعد 90 دن ضمانت نہ ہو، کسی میڈیا والے، تاجر، صحافی کارکن کو بوگس 100 ڈالر کی چٹ بنا کر اقتصادی دہشت گردی کی دفعہ لگا کر 180 دن کے لئے جیل میں ڈال دیا جائے گا، فیٹف کا قانون جو حکومت بنا رہی ہے ثابت کریں کہ کسی ملک مین ایسا قانون موجود ہے، افغانستان میں بھی ایسا قانون نہین ہے، انٹرنیشنل کمیونٹی کا نام لے کر کالے قانون مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم مزاحمت کریں گے، ہم کسی طور پر ایسی اجازت نہین دیں گے،اس سے قوم نئی دلدل میں پھنسے گی، عوام کی سیاسی حقوق صلب کر لئے جائیں گے.

    فیٹف کی آڑ میں حکومت ایسا قانون مسلط کر رہی ہے جو نیب کا باپ نہیں دادا ہے،احسن اقبال

  • آج ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

    آج ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

    آج ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے
    باغی ٹی وی : ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے، جنگ ستمبر میں پاکستان ائیر فورس نے بھارتی سورماؤں کو ناکوں چنے چبوا دیئے تھے۔

    پاک فضائیہ کے ہوا باز سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں ایک ڈاگ فائٹ کے دوران 5 انڈین ہنٹر جنگی طیارے ایک منٹ کے اندر مار گرائے۔ ان کا یہ کارنامہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔ اس مشن میں ایم ایم عالم نے ایف 86 سیبر طیارہ اڑایا۔ مجموعی طور پر ایم ایم عالم نے 9 طیارے گرا‎ئے اور 2 کو نقصان پہنچایا۔

    کراچی میں شہید راشد منہاس کے مراز پر دعائیہ تقریب ہوئی۔ شہید پائلٹ کے بھائی انجم منہاس نے پھول چڑھائے اور دعا کی، ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ عباس گھمن نے بھی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر ایئر فورس کے دستوں نے شہید پائلٹ کو سلامی بھی پیش کی۔

    ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ نے پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے کہا مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ملکی تاریخ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی مثالوں سے بھری ہے، پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

    6 ستمبر کے پہلے ہی دن پاک فضائیہ نے پٹھان کوٹ، آدم پور اور ہلواڑہ کے ہوائی اڈوں پر حملہ کیا اور 7 ستمبر کو شام 5 بجے سے پہلے دشمن کے 53 طیارے تباہ کر دیے جس کی دہشت آج تک برقرار ہے
    پاکستانی فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے، اسی فورس کے جانبازوں نے 1965 کی جنگ میں وطن عزیز کی حفاظت کے لیے جرأت و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

    سات ستمبر کو یوم فضائیہ کے موقع پر نشان حیدر پانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر شہید راشد منہاس کی قبر پر ان کے عزیزواقارب اور فضائیہ کے افسران نے حاضری دی۔

  • ماسکومیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی چینی وزیر قومی دفاع سے ملاقات

    ماسکومیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی چینی وزیر قومی دفاع سے ملاقات

    راولپنڈی :ماسکومیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی چینی وزیر قومی دفاع سے ملاقات ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے چین کے وزیر قومی دفاع جنرل وی فینگ سے ملاقات ماسکو میں ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ائی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ندیم رضا کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دفاع و سیکیورٹی تعاون کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک صورتحال، دو طرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون پر تبالہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں میں گہرے اسٹریٹیجک روابط، دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ماسکو میں ہی چینی وزیر دفاع نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی تھی اور بعد ازاں بھارت کو سرحدی کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے جارحانہ بیان دیا تھا۔

  • 1965 کی جنگ میں  ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے مثالی جراتمندی کا مظاہرہ ‏کیا، صدر مملکت

    1965 کی جنگ میں ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے مثالی جراتمندی کا مظاہرہ ‏کیا، صدر مملکت

    1965 کی جنگ میں ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے مثالی جراتمندی کا مظاہرہ ‏کیا، صدر مملکت

    باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ 1965 کی جنگ میں پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔

    یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ‏55 سال قبل آج کے دن مسلح افواج اور قوم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ‏ملایا تھا۔ ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے مثالی جراتمندی کا مظاہرہ ‏کیا اور مسلح افواج نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔

    انہوں نے کہا کہ آزمائش کے لمحات میں قوم، افواجِ پاکستان کے ساتھ بہادری سے لڑی۔ پوری قوم شہدا وطن کو سلام اور ان کے اہلخانہ کے جذبہ استقلال کوخراج تحسین پیش ‏کرتی ہے۔ شہدا کے اہل خانہ نے وطن کی حفاظت اور سلامتی کی خاطر اپنے پیاروں کی قربانی ‏دی۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جذبہ ستمبر 1965 ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہے اور میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ اس کی بدولت ہم بہت سے امتحانوں میں سرخرو ہوئے ہیں۔ ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اور جذبہ ایمانی نے پاکستان کو ناقابل ‏تسخیر بنا دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے دفاعی میدان میں ہم خود انحصاری کی منزل حاصل کرچکے ہیں۔ افواج سرحدوں کی حفاظت اور ملک کی تعمیر و ترقی میں ‏بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

    جی ایچ کیو ہیڈکوارٹر میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے


    یوم دفاع پاکستان پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں یادگار شہدا پر تقریب ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بھی یادگار شہدا پر یوم دفاع کی تقریب ہوئی۔ نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، تقریب کے آخر میں نیول چیف نے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی۔ قبل ازیں سربراہ پاک بحریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ یہ دن ہمیں پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم اور بہادری کی یاد اور شہداء و غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے جو دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا

  • جی ایچ کیو ہیڈکوارٹر میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے

    جی ایچ کیو ہیڈکوارٹر میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے

    جی ایچ کیو ہیڈکوارٹر میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے

    باغی ٹی وی :یوم دفاع پاکستان پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں یادگار شہدا پر تقریب ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بھی یادگار شہدا پر یوم دفاع کی تقریب ہوئی۔ نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، تقریب کے آخر میں نیول چیف نے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی۔ قبل ازیں سربراہ پاک بحریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ یہ دن ہمیں پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم اور بہادری کی یاد اور شہداء و غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے جو دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی جرأتمندانہ جنگی حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ قابلیت نے دشمن کو بچاؤ کی پالیسی اپنانے پر مجبور کیا۔ پاک بحریہ کے جہازوں نے آپریشن ”سومناتھ“ کے دوران بے مثال بہادری سے دوارکا میں قائم بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا۔ پاک بحریہ کی آبدوز غازی نے بحر ہند میں اپنا تسلط قائم رکھتے ہوئے بھارتی بحری جنگی بیڑے کو بندرگاہ تک ہی مقید رکھا۔ انہوں نے کہاکہ پاک بحریہ آج بھی دشمن کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ آج پاک بحریہ کے تمام آفیسرز اور جوان ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنے عزم کو دہراتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جا سکے.

    چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی


    وم دفاع کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ مزار قائد پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی ہوئی۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے ائر وائس مارشل شکیل غضنفر نے کہا کہ 6 سمتبر کو پاک فوج کے جوانوں نے جوان مردی سے دشمن کا مقابلہ کیا۔ ہماری قوم کو پاک فوج کی اعلیٰ کارکردگی پر فخر ہے اور ہم وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کے ممنون ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو قومی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ درپیش ہوا تھا اور ہماری فوج نے پاکستان کی بقا کی جنگ لڑی گئی جس میں ہمارا مقابلہ کئی گنا بڑے دشمن سے تھا لیکن پاک فوج کے جوانوں نے جان کی بازی لگا کر دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ائر وائس مارشل نے کہا کہ ہماری قوم کو اعتماد ہے کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ 6 ستمبر ملک کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔

    آج ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

  • آج ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    آج ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    ملک بھر میں آج یوم دفاع پاکستان انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    باغی ٹی وی : یوم دفاع کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ مزار قائد پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی ہوئی۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے ائر وائس مارشل شکیل غضنفر نے کہا کہ 6 سمتبر کو پاک فوج کے جوانوں نے جوان مردی سے دشمن کا مقابلہ کیا۔ ہماری قوم کو پاک فوج کی اعلیٰ کارکردگی پر فخر ہے اور ہم وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کے ممنون ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو قومی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ درپیش ہوا تھا اور ہماری فوج نے پاکستان کی بقا کی جنگ لڑی گئی جس میں ہمارا مقابلہ کئی گنا بڑے دشمن سے تھا لیکن پاک فوج کے جوانوں نے جان کی بازی لگا کر دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ائر وائس مارشل نے کہا کہ ہماری قوم کو اعتماد ہے کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ 6 ستمبر ملک کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔

    نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں بھی یاد گار شہدا پر یوم دفاع کے حوالے سے تقریب ہوئی۔ جس میں نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی مہمان خصوصی تھے۔ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔نیول چیف ایڈمرل ظفر محمودعباسی نے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی۔
    وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ارض پاک پر ناپاک نگاہ ڈالنے والوں کو نشان عبرت بنانے کا عزم لئے قوم آج یوم دفاع ملی جوش جذبے سے منائے گی، ازلی دشمن کو اوقات میں رہنے کا پیغام بھی پہنچائے گی، دن کا آغاز صوبائی دارالحکومتوں میں 21.21 اور وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

    "افواج پاکستان زندہ باد:پاکستان پائندہ باد”6 ستمبریوم دفاع کا دن جرات وقربانی کےبےمثال جذبےکاعکاس ہے، وزیراعظم

    یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر 1965ء کا دن بہادرمسلح افواج کی جرأت و قربانی کے بے مثال جذبے کا عکاس ہے۔ 55 سال قبل مسلح افواج اور غیور قوم نےدنیا پر ثابت کیا، ہم ہر قیمت مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم اور مسلح افواج نے ثابت کیا کہ حجم اہمیت نہیں رکھتا۔ جذبہ، ولولہ اور جرأت و بہادری ہوتی ہے جو سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے

  • "افواج پاکستان زندہ باد:پاکستان پائندہ باد”6 ستمبریوم دفاع کا دن جرات وقربانی کےبےمثال جذبےکاعکاس ہے، وزیراعظم

    "افواج پاکستان زندہ باد:پاکستان پائندہ باد”6 ستمبریوم دفاع کا دن جرات وقربانی کےبےمثال جذبےکاعکاس ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد:”افواج پاکستان زندہ باد : پاکستان پائندہ باد”آج یوم دفاع، 6 ستمبر کا دن جرات و قربانی کے بے مثال جذبے کا عکاس ہے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے یوم دفاع کے موقع پرپاکستان کی بہادرافواج کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہآج یوم دفاع، 6 ستمبر کا دن جرات و قربانی کے بے مثال جذبے کا عکاس ہے،

    وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ارض پاک پر ناپاک نگاہ ڈالنے والوں کو نشان عبرت بنانے کا عزم لئے قوم آج یوم دفاع ملی جوش جذبے سے منائے گی، ازلی دشمن کو اوقات میں رہنے کا پیغام بھی پہنچائے گی، دن کا آغاز صوبائی دارالحکومتوں میں 21.21 اور وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

    یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر 1965ء کا دن بہادرمسلح افواج کی جرأت و قربانی کے بے مثال جذبے کا عکاس ہے۔ 55 سال قبل مسلح افواج اور غیور قوم نےدنیا پر ثابت کیا، ہم ہر قیمت مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم اور مسلح افواج نے ثابت کیا کہ حجم اہمیت نہیں رکھتا۔ جذبہ، ولولہ اور جرأت و بہادری ہوتی ہے جو سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بیگناہ کشمیریوں پر دہشت اور خوف کاراج مسلط کر رکھا ہے۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر بھی جارحانہ طرز عمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ان اشتعال انگیزیوں کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم سے ہٹانا ہے۔ بھارت نےآرٹیکل 370 اور 35 اےکو ختم کر کے اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا علمبردار ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ دنیا کو ادراک کرنا چاہئے ہماری امن کی خواہش جنوبی ایشیاء کے عوام کی اقتصادی بہبود اور خوشحالی کیلئے ہے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امن کی خاطر اور آئندہ نسلوں کے تابناک مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری پرعزم قوم اور بہادر مسلح افواج ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھاکہ 6 ستمبر کے موقع پر اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، ہم کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم آج پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتے ہیں، اس عزم کی تجدید جس کا مظاہرہ 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں نے کیا تھا۔

    اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان زندہ اور پاکستان پائندہ باد

  • یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا۔ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے دنیا کومبارکباد دی

    یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا۔ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے دنیا کومبارکباد دی

    واشنگٹن :یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا۔ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے دنیا کومبارکباد دی ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے ایک اور بڑا دن ہے ، مسلم اکثریتی کوسوو اور اسرائیل تعلقات معمول پر لانے اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے رضامند ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں مزید مسلم اور عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔

     

    ترک میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی زیر صدارت اجلاس میں کوسوو نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جلد سفارتی تعلقات قائم ہو جائیں گے۔

    اس کے علاوہ یورپی ملک سربیا نے بھی اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے اور اگلے سال جولائی تک سربیا کا سفارتخانہ وہاں منتقل کردیا جائے گا۔

     

     

    اس اعلان کے بعد سربیا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے جس نے اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس اعلان پر بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

     

     

    دوسری جانب امریکا نے کوسوو اور سربیا کے درمیان بھی معاہدہ کرادیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات معمول پر لانے کیلئے معاہدہ کیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں نے صدر ٹرمپ کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کو تسلیم کیا تھااور اب دونوں ملکوں کے درمیان پروازیں بھی چل رہی ہیں۔