Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم اور مالدیپ کے صدر کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ

    وزیراعظم اور مالدیپ کے صدر کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ

    وزیراعظم اور مالدیپ کے صدر کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ

    باغی ٹی وی : وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح کیساتھ ٹیلیفون رابطے کے دوران کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی ملکوں کی ترقی کیلئے خطے میں امن و استحکام ضروری ہے۔ پاکستان مالدیپ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

    ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے کورونا وباء کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ مالدیپ کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

    وزیراعظم عمران خان نے مالدیپ کے صدر کو کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ جنوبی ایشیاء میں امن و امان سے متعلق پاکستان کےمؤقف سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے ملکوں کی ترقی کیلئے خطے میں امن و استحکام ضروری ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، ترقی پذیر ملکوں کو صحت اور مالیاتی شعبے میں چیلنجز درپیش ہیں۔ پاکستان مالدیپ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

    اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مالدیپ حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مالدیپ کے معیشت کی بحالی اور ٹورازم سیکٹر کے لیے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسانی زندگی کے تحفظ اور روزگار کی بحالی کے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی۔

    وزیراعظم عمران خان نے مالدیپ کے صدر کو بتایا کہ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے بتدریج معیشت کے مختلف شعبے کھولے گئے۔وزیراعظم عمران خان نے مالدیپ کے صدر محمد صالح کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دے دی۔

  • پاکستان کا اقوام متحدہ میں کردار اہم،وزیراعظم عمران خان کے خیالات سے متاثر ہوا،وولکن بوزکر

    پاکستان کا اقوام متحدہ میں کردار اہم،وزیراعظم عمران خان کے خیالات سے متاثر ہوا،وولکن بوزکر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدروولکن بوزکرکی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے،وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تاریخی 75 ویں اجلاس کے صدر منتخب ہونے پر مسٹر بوزکیر کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔

    ملاقات کے دوران ، وزیر اعظم عمران خان نے پی جی اے کے منتخب افراد کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا ، یہ وہ مسئلہ ہے جو سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور انسانی صورتحال کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

    وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کو سنگین صورتحال سے نمٹنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعلقہ قراردادوں جو حق خودارادیت کے بارے میں ہیں پر عمل کروانا ہو گا

    وزیر اعظم نے ’قرض سے نجات پر عالمی اقدام‘ کے مطالبے پر روشنی ڈالی اور ترقی پذیر ممالک کو کورونا وائرس وبائی امراض کے مضر معاشرتی و معاشی اثرات پر قابو پانے کے لئے زیادہ سے زیادہ مالی جگہ مہیا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے ، اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے ، اور ترقی پذیر ممالک سے غیر قانونی مالی بہاؤ کا مقابلہ کرنے کے ساتھ جو اعلی اہمیت دی اس پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کے 75 ویں اجلاس میں ان امور کو ترجیح دی جائے گی ، جس سے دنیا بھر کے اربوں افراد متاثر ہوئے۔

    وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدروولکن بوزکر کی اسلام آباد آمد پر ان کامشکور ہوں آج وولکن بوزکرسے ملاقات خوشگوار رہی ملاقات میں ہم نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق وولکن بوزکر کو آگاہ کیا،وولکن بوزکر کو افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار سے آگاہ کیا،

    صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی محسوس ہوئی،پاکستان نے بہترین انداز سے میزبانی کی پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اہم رکن ملک ہے ،پاکستان کا خطے میں قیام امن کے لیے کردار قابل تعریف ہے،پاکستان کا اقوام متحدہ میں کردار متحرک ہے ،

    صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم امورپر گفتگو ہوئی ،آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خیالات سے متاثر ہوا،بلوچستان میں سیلاب سے جانی نقصانات پر افسوس ہوا،پاکستان یواین مشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے،

  • وزیراعظم کے 16 مشیران کی تقرریوں کیخلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

    وزیراعظم کے 16 مشیران کی تقرریوں کیخلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان خان کے 16 مشیران خاص کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔عدالت نے تمام مشیروں کی تقرری کا طریقہ کار اور اپنے معاملات میں سپشل ہونے اور اس ملک کی خدمات کے بارے بھی جواب طلب کر لیا ۔

    عدالت نے قرار دیا کہ اس ملک کا المیہ ہے شرفا بریف کیس لے کر آتے ہیں اور بریف کیس لے کر چلے جاتے ہیں ۔عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت کر دی ۔

    عدالت نے تمام مشیروں کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کر دیے کہ وہ خود یا اپنے وکلاء کے ذریعے جواب داخل کریں ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا ۔وفاقی وکیل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی بے پناہ مدد کرتے ہیں ۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں المیہ ہے کہ بڑا ادمی جاتے ہوئے سب کچھ ساتھ لے جاتا ہے ۔عام زندگی گزرنے کے لے شناخت کا ہونا بھی ضروری ہے ۔حکومت کے ملازمین کو سپشل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ہر معاملات پر اختیار رکھتے ہیں؟

    وفاقی وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسی نوعیت کی درخواست مسترد کی ہے میں نے عدالت کی قانون کے مطابق معاونت کرنا ہے ،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے وفاقی وکیل کو ہدایت کی کہ اگرآپ سمجھیں کہ حکومت کا کیس درست نہیں تو اپ کیسے سے علیحدگی اختیار کر لیں ۔

    چیف جسٹس قاسم خان نے مقامی وکیل ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواستگزارنے عدالت کے حکم پر مشیروں کی تقرری کا نوٹیفیکیشن لف کرکے افس کا اعتراض ختم کر دیا تھا۔آفس ہائیکورٹ نے درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے درخواستگزار کو مشیروں کی تقرری کا نوٹیفیکیشن لف کرنے کی ہدایت کی تھی

    درخواست میں وزیر اعظم، وزارت قانون، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، شہزاد اکبر، ڈاکٹر ظفر مرزا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نہ تو رکن اسمبلی ہیں اور نہ ہی سینٹ کے ممبر ہیں مگر انہیں وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت وزیر اعظم کی سفارش پر صرف رکن اسمبلی ہی وفاقی وزیر کے عہدے پر مقرر کیا جا سکتا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 2 (اے) کے تحت غیر منتخب افراد ریاست کے اختیارات کا استعمال نہیں کر سکتے ۔آئین پاکستان کے آرٹیکل 90( 1 )کے تحت وفاقی حکومت غیر منتخب افراد کو شامل کرکے چلائی نہیں جا سکتی۔

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

    وزیراعظم لاپتہ، مریم اورنگزیب کا گمشدگی کے اشتہار کا مطالبہ

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفٰی دے دیا

    تانیہ کے بعد وزیراعظم کے ایک اور معاون خصوصی مستعفی

    درخواست گزار نے درخواست میں‌مزید کہا کہ وفاقی کابینہ میں غیر منتخب افراد کو شامل کر نا عمران خان کی اپنے فرائض منصبی پر پورا نہ اترنے کے مترادف ہے ۔وزیر اعظم کے دوہری شہریت کے حامل مشیران خاص ریاست پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک ہیں، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داﺅد، امین اسلم، ڈاکٹر عشرت حسین، ڈاکٹر بابر اعوان بھی مشیروں میں شامل ہیں ۔محمد شہزاد ارباب، مرزا شہزاد اکبر، سید شہزاد قاسم، ڈاکٹر ظفر مرزا اور معید یوسف کو بھی وزیر اعظم نے اپنا مشیر مقرر کر رکھا ہے ۔زلفی بخاری، ندیم بابر، ڈاکٹر ثانیہ نشر، ندیم افضل گوندل، شہباز گل اور تانیہ ایس اردس کو بھی مشیروں میں شامل ہیں ۔عدالت آرٹیکل 90( 1) کے تحت منتخب اراکین اسمبلی کو وفاقی وزراءکے عہدوں پر تعینات کرنے کاحکم دے۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت اپنے حتمی فیصلے تک وزیر اعظم کے تمام غیر منتخب مشیران خاص کو فوری طور پر کام سے روکا جائے۔ عدالت اپنے حتمی فیصلے تک وزیر اعظم عمران خان کو ملک کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے کام کرنے سے روکے

    دوہری شہریت کے حامل باقی کابینہ اراکین کب استعفیٰ دیں گے؟ خواجہ سعد رفیق

  • بلوچستان کے بڑے شہر میں دھماکہ،3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    بلوچستان کے بڑے شہر میں دھماکہ،3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں امن دشمنوں نے ایک اور وار کیا ہے

    چمن کے علاقے مال روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی،دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس اور لیویز فورس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لےلیا

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، دھماکے کے نیتجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

    دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، دھماکے میں زخمی افراد کا سول ہسپتال میں علاج جاری ہے

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے چمن دھماکے کی آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلیٰ نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے

  • پارک لین ریفرنس،فرد جرم سے بچنے کا آخری حربہ ناکام،آصف زرداری پر فرد جرم عائد

    پارک لین ریفرنس،فرد جرم سے بچنے کا آخری حربہ ناکام،آصف زرداری پر فرد جرم عائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان پارک لین ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں،آصف زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے بلاول ہاؤس کراچی سے عدالت میں پیش ہوئے

    اقبال نوری اور طحہ رضا کے وکلانے فرد جرم رکوانے کی درخواستیں دائر کر دیں،احتساب عدالت اسلام آبادنے فرد جرم رکوانے کی استدعا مسترد کر دی

    جج محمد اعظم خان نے کہا کہ پہلے فرد جرم ہو جانے دیں بعد میں آرڈر کر دیں گے،ملزمان پر فرد جرم تو آج ہی عائد کی جائے گی،جج نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بعد میں بریت کی درخواست دائر کر کے دلائل دیں،

    سابق صدر آصف زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے جج محمد اعظم خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وکیل سپریم کورٹ میں ہیں ان کے بغیر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی،جس پر عدالت نے جواب دیا کہ فرد جرم آپ پر عائد کی جائے گی،سادہ سے سوالات ہیں جن کے آپ نے جواب دینے ہیں،

    عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کر دی، آصف زرداری نے کہا کہ آپ یہ لکھ دیں کہ وکیل سپریم کورٹ میں تھے پھر بھی آپ نے فرد جرم عائد کی، آپ رولنگ دے دیں کہ وکیل موجود نہیں تو آپ اپنا کیس خود لڑیں،جس پر جج اعظم خان نے کہا کہ میں رولنگ دیدوں؟ کسی وکیل کو زبردستی عدالت نہیں بلا سکتا،

    حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے

    جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

    نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بنا کر ڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

    یوٹرن لیا پھر بھی احتساب عدالت نے دیا آصف زرداری کو بڑا جھٹکا

  • یو این جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر کی وزارت خارجہ آمد ،اہم ملاقات

    یو این جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر کی وزارت خارجہ آمد ،اہم ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یو این جنرل اسمبلی کےنومنتخب صدروولکن بوزکرکی وزارت خارجہ آمد ہوئی ہے

    وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکا استقبال کیا،وولکن بوزکرنے وزارت خارجہ میں پودا بھی لگایا، بعد ازاں وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی صدر میں ملاقات جاری ہے

    وولکن بوز کی وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر پاکستانی حکام سے بھی ملاقات ہو گی،

    واضح رہے کہ گزشتہ روزاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر ولکان بوزکر پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ اقوام متحدہ کے اہداف کے تین بنیادی ستونوں امن و استحکام ، ترقی اور انسانی حقوق سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

    جنرل اسمبلی کے صدر، وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کا دورہ دوسرے امور کے علاوہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں میں پاکستان کے مضبوط اور بنیادی تعاون خاص طور پر دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن کارروائیوں میں ہمارے تعاون کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    ولکان بازکر ترکی کے پہلے باشندے ہیں جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ جنرل اسمبلی کے تاریخی اور اہم اجلاس کی صدارت کریں گے کیونکہ اقوام متحدہ رواں سال اپنا 75 واں یوم تاسیس منارہا ہے۔

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی صدر کے دورے کے دوران پاکستانی حکام کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ بھی اٹھایا جائے گا، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سامنے بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کریں گے,،یو این اسمبلی کے صدر کے سامنے پاکستان کامؤقف رکھوں گا،بنگلہ دیش کےساتھ ہم اچھے دو طرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں ،ہم ماضی کی تلخیاں بھلا کراچھا مستقبل چاہتےہیں

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے بتدریج اپنے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں بھارت ہندتوا سوچ کی وجہ سےدیگر علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کررہاہے

  • پاکستان میں کرونا بتدریج کم ہونے لگا،24 گھنٹے میں 15 اموات

    پاکستان میں کرونا بتدریج کم ہونے لگا،24 گھنٹے میں 15 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے تا ہم این سی او سی کی جانب سے شہریوں کو بار بار کہا جا رہا ہے کہ وہ احتیاط کریں ،کرونا دوبارہ پھیل سکتا ہے

    گزشتہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید15 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 539نئے مریض سامنے آئے ہیں،پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 97 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 84 ہزار 660 مریض ہیں.

    پاکستان میں کورونا کے 2 لاکھ 60 ہزار 248 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 7 سو 91 ہے۔

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 546 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 635 ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں 11 ہزار 884، اسلام آباد میں 15 ہزار 241، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 134، گلگت بلتستان دو ہزار 321 اور پنجاب میں 94 ہزار 360 کورونا مریض ہیں.

    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 169، سندھ میں 2 ہزار 262، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 230، اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 137، آزاد کشمیر میں 58 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے،این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 153 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 334 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں 23 ہزار 390 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 21 لاکھ 27 ہزار 89 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • سعودی عرب نے پاکستان سے اپنے مزید ایک ارب ڈالرز واپس مانگ لیے ، محمد مالک

    سعودی عرب نے پاکستان سے اپنے مزید ایک ارب ڈالرز واپس مانگ لیے ، محمد مالک

    لاہور:سعودی عرب نے پاکستان سے اپنے مزید ایک ارب ڈالرز واپس مانگ لیے ، اطلاعات کے مطابق ڈان نیوز کے معروف رپورٹرسرل المائیڈہ نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں سرل المائیڈہ کا معروف صحافی محمد مالک کے حوالے سے کہناتھا کہ سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان تعلقات انتہائی نازک موڑ پرپہنچ چکے ہیں

     

     

    https://twitter.com/cyalm/status/1292510815015362561

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق آج سرل المائڈہ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں معروف صحافی محمد مالک کے حوالے سے کہا ہےکہ سعودی عرب نے پاکستان سے اپنے ایک ارب ڈالرز واپس مانگ لیے ،

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں بھی آرہی تھیں کہ سعودی عرب نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اب تیل بھی فراہم نہیں کرے گا

    سرل المائیڈہ کی طرف سے اس خبر کے منظرعام پرآنے کے بعد قیاس آرائیاں زورپکڑ رہی ہیں کہ سعودی عرب نے پاکستان کو دی جانے والی امداد بھی روک دی ہے

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پناہ گاہوں کے پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پناہ گاہوں کے پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پناہ گاہوں کے پروگرام کو معیاری سہولتواورعملی اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پناہ گاہوں کے پروگرام کو معیاری سہولتوں سے آراستہ کرنے اور پائیدار بنیادوں پر چلانے کے لئے اٹھائے جانے والے عملی اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔

    اجلاس میں معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار ، فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن، ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی اور سینئر افسران شریک تھے ۔اجلاس میں معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی جانب سے پناہ گاہوں کے دورے اور صورتحال کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

    معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے شرکاء کو پناہ گاہوں کے نظم و نسق کو مزید منظم اور پائیدار بنانے اور پناہ گاہوں کے حوالے سے وزیراعظم کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مجوزہ تنظیمی ڈھانچہ پیش کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد خصوصا مزدور طبقے کو پناہ گاہوں میں باعزت اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں میں موجود عملے کی تربیت کے ساتھ ساتھ پناہ گاہوں میں دستیاب سہولیات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے ۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد میں 5 پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وفاقی دارالحکومت کی ماڈل پناہ گاہوں کی طرز پر دوسرے صوبوں کی پناہ گاہوں کے انتظامی امور اور مخیر حضرات کے اشتراک سے معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کی پناہ گاہوں کو مجوزہ تنظیمی ڈھانچے کی روشنی میں ماڈل پناہ گاہیں بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم نے صوبوں کی پناہ گاہوں میں پائیدار نظام اور معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کوارڈینیشن کو مزید موثر بنانے کی بھی ہدایت کی ۔

    وزیر اعظم عمران خان نے غریب، نادار اور مزدور طبقے کو پناہ گاہوں میں باعزت طریقے سے چھت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی ماڈل پناہ گاہوں کا دائرہ کار بتدریج دوسرے صوبوں تک بڑھایا جائے گا ۔

  • پاکستان کو آلودگی سے پاک بناناچاہتا ہوں‌،آج کے دن 35 لاکھ درخت لگانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم

    پاکستان کو آلودگی سے پاک بناناچاہتا ہوں‌،آج کے دن 35 لاکھ درخت لگانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ آنے والی نسلوں کے لیے ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کا شجر کاری مہم 2020ء کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگائے گئے، جو ابھی شروعات ہے۔ میں درخت لگانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

     

    ذرائع کے مطابق اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں 5 ویں نمبر پر ہے۔ دو سال میں گندم کی پیداوار کم ہوئی ہے، اقدامات نہ کیے تو ہمارے علاقے ریگستان بن جائیں گے۔ جنگلات ختم کرنے سے ملک شدید متاثر ہوا۔

    اپنے خطاب میں وزیراعظم نے اس احسن اقدام کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ ہم آنے والی نسلوں کے لیے انھیں اگائیں گے۔ یہ اقدام آنے والی نسلوں کیلئے جہاد کا درجہ رکھتا ہے۔

     

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جنگ جیتنی ہے۔ لاہور کے ساتھ ایک نیا شہر بنا رہے ہیں۔ ہم نے اپنے ملک کو صاف کرنا ہے۔ ہم نے شہروں میں خالی جگہ نہیں چھوڑنی بلکہ وہاں درخت لگانے ہیں۔ ہم نے درخت لگا کر اپنے ملک کو ہرا بھرا کرنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ٹائیگرز فورس نے کورونا کے خلاف جہاد کیا، وبا کیخلاف پاکستان کی حکمت عملی کامیاب رہی۔ احتیاط برتنے سے کورونا کیسز کم ہوئے۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ رش والے علاقوں میں فیس ماسک پہن کر جائیں۔ محرم میں کورونا سے بچنے کیلئے احتیاط ضروری ہے، کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں۔