قتل، خود کشی یا اتفاقی حادثہ بھارتی شہر جودھپور میں پاکستان سے آئے 11 ہندو مہاجرین کی موت معمہ بن گئی۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جودھ پور کے علاقے اچلاوتہ میں تھانہ ڈھیچو کی حدود میں گھر کے ایک ہی کمرے میں ملنے والی 5بچوں، 4عورتوں اور 2 مردوں کی لاشوں نے علاقے میں کہرام مچادیا۔ یہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ زہریلی گیس کے اخراج سے دم توڑ گئے کیونکہ یہ واقعہ جس علاقے میں پیش آیا ہے اس میں کیڑے مار ادویات کی بو آ رہی ہے۔ تاہم پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور علاقے کے مکینوں کو کوئی بھی بیان دینے سے روک دیا ہے۔ میڈیا والوں کی وہاں تک رسائی روکنے سے معاملہ مشکوک ہوگیا ہے
یہ خاندان پاکستان کے صوبہ سندھ سے آیا تھا اور ہندوستان میں اپنی شہریت حاصل کرنے کا منتظر تھا۔ گذشتہ رات گھر پر نہ ہونے کے سبب کنبہ کاایک رکن اس سانحے سے بچ گیا۔ مرنے والے تمام افراد 2012 میں سندھ سے بھارت گئے تھے۔
Category: اہم خبریں
-

قتل، خود کشی یا اتفاقی حادثہ بھارتی شہر جودھپور میں11 پاکستانیوں کی موت
-

شدید بارشوں، سیلابی صورتحال سے متاثرہ افراد کوامداد دی جارہی ہے: پاک فوج
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ہمارے جوان دادو میں شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال سے متاثرہ افراد کو ہرممکن امداد فراہم کررہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں کی دادو کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، آرمی انجینئرزبوٹس کے ذریعے پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔

پاک فوج نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ کے ذریعے متاثرین کو طبی امدادفراہم کی جارہی ہے، بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ بیمار افراد کو ادویات کی بھی سہولت دی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ سندھ بھر میں ہونے والے شدید بارشوں کے بعد کراچی کی صورت حال بھی انتہائی ابتر ہوچکی ہے۔ شہر کے چھوٹے نالے ایک بار پھر ابل پڑے، پاک کالونی میں لیاری ندی کا پانی نالے سے باہر آگیا، پانی کے پریشر کی وجہ سے پل کا اختتامی حصہ 3 فٹ نیچے دھنس گیا، علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکال رہے ہیں۔
پل دھنسنے کی وجہ سے مکینوں کی آمدو رفت کا سلسلہ منقطع ہوگیا، شہر کے بڑے نالوں کی صفائی کا سلسلہ جاری تاہم چھوٹے نالوں کی صفائی نہ کی جاسکی۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ نالے کی بروقت صفائی ہوتی تو پانی گھروں میں داخل نہ ہوتا، نالے کے گندگی پانی سے قیمتی ساز وسامان کا نقصان ہوا ہے۔
-

ایک ہی دن میں چونسٹھ ہزار کیسز کے ساتھ بھارت میں کرونا کے ٹوٹل کیسز کی تعداد ساڑھے اکیس لاکھ ہو گئی
ایک ہی دن میں چونسٹھ ہزار کیسز کے ساتھ بھارت میں کرونا کے ٹوٹل کیسز کی تعداد ساڑھے اکیس لاکھ ہو گئی
باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا وائرس پھر سے تگڑا ہو رہا ہے اور ایک ارب 35 کروڑ سے زائد کی آبادی والے ملک میں مجموعی طور پر 21 لاکھ 53 ہزار افراد وائرس کا شکار بن چکے ہیں۔دوسری جانب اموات کی مجموعی تعداد 43 ہزار 379 ہوگئی ہے۔
اس سے ایک دن قبل ہندوستان میں ایک دن میں دوسری بار کورونا وائرس کے ریکارڈ تقریبا 61 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے تھے ہندوستانی میڈیا نے ہفتہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی دن میں کورونا وائرس میں مزید 61 ہزار537 افراد مبتلا ہوئے جس سے کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر20 لاکھ 88 ہزار611 ہو گئی ہے اور 886 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد42 ہزار518 تک جا پہنچی .ہندوستان میں کورونا سے صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 900 افراد کے شفایاب ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 87 ہزار 5 ہو گئی ہے۔دوسری جانب مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر صحت اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے لئے 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو 890.32 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری کر دی ہے۔
Watch | 64,399 #COVID19 cases in India in biggest 1-day spike, total over 21,50,000 https://t.co/zTfW2tkQZG pic.twitter.com/5o0C8sOD8H
— NDTV (@ndtv) August 9, 2020
-

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 634 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
باغی ٹی وی : پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 82 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 84 ہزار 121 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 60 ہزار 248 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 7 سو 91 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 390 ایک کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 21 لاکھ 27 ہزار 89 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 549 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 635 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 884، اسلام آباد میں 15 ہزار 241، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 134، گلگت بلتستان دو ہزار 321 اور پنجاب میں 94 ہزار 360 کورونا مریض ہیں۔
نجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 166، سندھ میں 2 ہزار 259، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 222، اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 137، آزاد کشمیر میں 58 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کےاسپتالوں میں 153 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 334 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.
ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے
-

اب مجھے کشمیر کیلئے بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا، مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے
کوالالمپور:اب مجھے کشمیر کیلئے بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا، مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے،اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے اپنے پچھلے بیانات پر کوئی افسوس نہیں، بیان کے بعد بھارت سےبرآمدات پر اثر پڑامگرافسوس نہیں، اب مجھے کشمیر کیلئے بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیرمیں گزشتہ برس 5اگست کےبھارتی اقدامات غیر قانونی ہیں اور بھارت کا آرٹیکل 370اور35اے کی منسوخی بھی غیرقانونی اقدام ہے۔
ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیرمیں 9لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں ، جس کی وجہ سے کشمیری سخت فوجی محاصرے میں زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی حالت زار کا نوٹس لے۔
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے کہا انسانیت کیلئے آواز اٹھانے کو ترجیح دی ہے، اپنے پچھلے بیانات پر کوئی افسوس نہیں، کشمیر پر بات کروں گا، اب کسی کے بائیکاٹ کرنے کی پرواہ نہیں، اب مجھے کشمیر کیلئے بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیان کے بعد بھارت سےبرآمدات پر اثر پڑامگرافسوس نہیں، کشمیرمیں ناانصافیوں پرایکسپورٹ کونقصان ہوا،یہ سودہ مہنگانہیں، کشمیر پرجو بھی میں نے کہا اس پر معافی نہیں مانگوں گا۔
یاد رہے گذشتہ سال ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی جارحیت سے دنیا کو آگاہ کیا تھا اور مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے تھے۔بعد ازاں ان کے اس بیان کے بعد بھارت نے ملیشیا پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تجارتی معاملات ختم کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔
مہاتیرمحمد نے اقوام متحدہ میں تقریر میں کہا تھا کہ بھارت نے کشمیرپرحملہ کر کے قبضہ کیا ہوا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے مقبوضہ کشمیرپرقبضہ کیا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے، بھارت کو پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ اقدام عالمی ادارے اور قانون کی حکمرانی کو دیگر طریقے سے نظرانداز کرنے کا باعث بنے گا۔
-

خان جی تُسیں تاں دلاں دے وزیراعظم ہو:سری لنکن وزیراعظم کا نیک خواہشات پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ
اسلام آباد :خان جی تُسیں تاں دلاں دے وزیراعظم ہو:سری لنکن وزیراعظم کا نیک خواہشات پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ،اطلاعات کے مطابق سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے فون کال کرکے نیک خواہشات پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا دونوں ممالک کےدرمیان اعلیٰ سطح کے باہمی دوروں کا منتظر ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا فون کال کرکےنیک خواہشات پروزیراعظم عمران خان کا شکر گزارہوں اور دونوں ممالک کےدرمیان اعلیٰ سطح کے باہمی دوروں کا منتظر ہوں۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کو ان کی جماعت کی انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور قیمتی انسانی زندگیوں کو بچانے اور معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
وزرائے اعظم نے دونوں ممالک کےدرمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا جبکہ دونوں ممالک نے سارک پلیٹ فارم پرمشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سری لنکا سیکیورٹی اور معاشی ترقی میں اہم شراکت دارہے۔
-

کشمیر اوراہل کشمیرکے لیے دلیرانہ موقف اپنانے پرمہاتیرمحمد کے شکرگزارہیں ، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد :کشمیر اوراہل کشمیرکے لیے دلیرانہ موقف اپنانے پرمہاتیرمحمد کے شکرگزارہیں ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے دیرینہ دوست ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طرف سے اہل کشمیرکے ساتھ دلی ہمدردی اورکشمیریوں کے حقوق کے لیے آوازاٹھانے پر شکریہ ادا کیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق آج ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اورامت مسلمہ میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جانے والے اس عظیم رہنما نےعالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ کشمیریوں پرہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لے اورکشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے
اس مرتبہ 8 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو ایک برس مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں اہل کشمیر کی حمایت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبر و استحصال کیخلاف لب کشائی پر میں ڈاکٹر مہاتیر بن محمد کا مشکور ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2020
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کے اس بیان پروزیراعظم پاکستان اورمہاتیرمحمد کے متعمد ساتھی عمران خان نے اس دلیرانہ موقف پرمہاتیر محمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس دن مہاتیرمحمد نے جس طرح کشمیریوں کے حقوق کے لیے آوازبلند کی ہے اس پر پاکستانی قوم اپنے عظیم مسلم رہنما کی کشمیریوں کے لیے کوششوں کو سلام پیش کرتی ہے
وزیراعطم نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں اس حوالے سے مزید کہا کہ اس مرتبہ 8 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو ایک برس مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں اہل کشمیر کی حمایت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبر و استحصال کیخلاف لب کشائی پر میں ڈاکٹر مہاتیر بن محمد کا مشکور ہوں
-

مسئلہ کشمیر پر خاموش رہنا آپشن نہیں، عالمی برادری نوٹس لے: مہاتیر محمد
کوالالمپور: مسئلہ کشمیر پر خاموش رہنا آپشن نہیں، عالمی برادری نوٹس لے: اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانیت کے لیے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑا ہوا تھا۔
کوالالمپور میں مقبوضہ کشمیر کی حمایت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمدکا کہنا تھا کہ بین الاقوامی دنیا کی طرف سے ممکنہ رد عمل سے آگاہ ہونے کے باوجود بھی مقبوضہ کشمیر کی عوام کے لیے بولنے کا انتخاب کیا تھا۔ میرے ذہن میں خاموش رہنا کوئی آپشن نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری سخت فوجی محاضرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی حالت زار کا نوٹس لے۔
ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ انسانیت کے لیے آواز اٹھانے کو ترجیح دی ہے، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بولنے پر ملائیشیا نے پام آئل کی بر آمد پر پابندی کی صورت میں معاشی قیمت چکائی۔
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر اتنی بڑی قیمت اٹھانا پڑتی ہے۔ میں نے اقوام متحدہ پر بھارت کے خلاف جو کہا اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گا
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد سے اظہار تشکر کیا ہے۔
I want to thank Dr Mahathir Bin Mohamad for speaking in support of Kashmiris and against Indian repression in IIOJK – this time at a function on 8 Aug to mark a year of the illegal Indian actions in IIOJK.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جبرکیخلاف بولنے پرڈاکٹرمہاتیربن محمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مقبوضہ وادی میں غیرقانونی بھارتی اقدامات کا سال مکمل ہو گیا، مہاتیر محمد نے کشمیریوں کی حمایت کی۔
-

میجر طفیل محمد شہید کا یوم شہادت،آرمی چیف کی طرف سے شہید کی یادگار پرپھولوں کی چادرچڑھائی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 62 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی طرف سے شہید کی یادگار پرپھولوں کی چادرچڑھائی گئی،شہید کے آبائی علاقے وہاڑی میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی،
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا
بھارت کے خلاف لڑنے والے پاک فوج کو جوان دل مجاہد ، میجرطفیل محمدشہید کاآج 62 واں یوم شہادت ہے ، میجر طفیل نےوطن کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا،پاک فوج اس وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنے سپوتوں کا یوم شہادت بڑے اہتمام سے مناتی ہے۔ان کامزاربورے والا کےنواحی گاؤں طفیل آبادمیں ہے۔
میجرطفیل محمدشہید 22 جولائی1914 میں مشرقی پنجاب کے شہرہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1943 میں پنجاب ریجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔1947ء میں جب وہ میجر کے عہدےپرپہنچے تو اپنےخاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے۔ اگست 1958 میں انہیں لکشمی پورمیں مورچہ زن بھارتی دستوں کا صفایاکرنے کا کام سونپاگیا۔
Tribute to bravery and resilience of Major Tufail Mohammad Shaheed Nishan – E – Haider. Despite being mortally wounded during combat, he completed the mission and embraced martyrdom setting a noble precedence of valour and determination.#OurMartyrsOurHeroes
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 7, 2020
بھارت کے لڑائی کے دوران میجر طفیل نے7اگست 1958ء کودشمن کے انتہائی قریب پہنچ کر حملے کرتے رہے ، ایک حملے میں میجر طفیل نے چوکی پرصرف15گزکےفاصلے حملہ کیا۔دشمن کی جوابی فائرنگ سےمیجرطفیل شدید زخمی ہوگئےلیکن انھوں نے اپنا مشن پورا کیا اور دشمن کے مورچے کا صفایاکیا۔میجر طفیل محمدشہید کی لازوال قربانی کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدرسے نوازاگیا۔ میجر طفیل محمدکو فاتح لکشمی پور بھی کہا جاتا ہے
-

وزیراعظم عمران خان کی عوام سے شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کل پورے پاکستان میں درخت لگائے جائیں گے،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک دن میں 35لاکھ پودے لگانے کاہدف مقرر کیاگیا ہے ،ہدف مکمل کرنے کی کوشش کریں گے کل سے تاریخی شجر کاری مہم شروع کررہے ہیں،
I want everyone to join me tomorrow, 9 Aug, in planting trees all over Pak. Have asked my MPs, ministers, Chief Ministers and Tiger Force to participate in the biggest tree planting campaign in our history. The target is 35 lakh trees in a day though we will try to exceed it.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2020
وزیراعظم عمران خان نے عوام سے شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی اور کہا کہ شجرکاری مہم کےلیے کل سب میرے ساتھ ہوں گے ،خوا ہش ہے ہر کوئی شجرکاری مہم میں میرے ساتھ شامل ہوں،
قبل ازیں معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں 9 اگست کے حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، وزیراعظم کی کال پر لبیک کہتے ہوئے لاکھوں نوجوان رضاکارانہ طور پر میدان میں موجود ہیں، ٹائیگرز فورس کے رضاکار کل تاریخی شجرکاری کریں گے،
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
سندھ میں ٹائیگر فورس کب سے کریگی کام؟ رجسٹریشن کروانے والوں کی تعلیمی قابلیت سامنے آ گئی
اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن
غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے
کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، وزیراعظم آفس کی جانب سے اہم ہدایات جاری
وزیراعظم کا ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان، تاریخ بھی بتا دی، کہا قیادت میں خود کروں گا
قبل ازیں عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس نے کورونا صورتحال میں اہم کردار ادا کیا،کل 9 اگست کو وزیر اعظم نے یوم ٹائیگرفورس منانے کااعلان کیا،ٹائیگر فورس شجرکاری مہم کے حوالے سے تاریخ رقم کرے گی ،پنجاب بھر میں 520 مقامات پر پروگرامز منعقد ہوں گے،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ٹائیگرفورس ایپ بنائی ،ٹائیگر فورس کی ممبر شپ دوبارہ کھول دی گئی ہے،
عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف، بلاول اور خواجہ آصف کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں ملکر پودے لگاتے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ کو دعوت دی لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا،احسن اقبال کو پورے پاکستان میں کل ٹائیگر فورس نظر آئے گی،
ٹائیگرز فورس کے رضاکار کل تاریخی شجرکاری کریں گے،عثمان ڈار کی سیف اللہ نیازی سے ملاقات میں دعویٰ