Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • انتہائی اہم شخصیت کا کل ہو گا دورہ پاکستان، تیاریاں شروع

    انتہائی اہم شخصیت کا کل ہو گا دورہ پاکستان، تیاریاں شروع

    انتہائی اہم شخصیت کا کل ہو گا دورہ پاکستان، تیاریاں شروع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کل اتوار کو انتہائی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان ہو گا،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدروولکان بوزکیرکل پاکستان آئیں گے

    وولکان بوزکیر نے سوشل میڈیا پر دورہ پاکستان کی تصدیق کردی،صدریواین جنرل اسمبلی وولکان بوزکیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستان پہنچوں گا

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران انکی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہو گی،

    جنرل اسمبلی کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے طے تھا لیکن انہوں نے دورہ ملتوی کر دیا تھا،پہلے انہوں نے 26 جولائی کو پاکستان آنا تھا، دورہ پاکستان کی دعوت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دی تھی

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    وولکن بوزکر نے لکھا کہ دورہ پاکستان فلائیٹس میں ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے ملتوی کیا۔

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی صدر کے دورے کے دوران پاکستانی حکام کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ بھی اٹھایا جائے گا، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سامنے بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کریں گے,،یو این اسمبلی کے صدر کے سامنے پاکستان کامؤقف رکھوں گا،بنگلہ دیش کےساتھ ہم اچھے دو طرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں ،ہم ماضی کی تلخیاں بھلا کراچھا مستقبل چاہتےہیں

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے بتدریج اپنے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں بھارت ہندتوا سوچ کی وجہ سےدیگر علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کررہاہے،

    کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کرلیا

  • عالمی بینک کا پاک، بھارت پانی کے تنازع پر ثالثی کرنے سے انکار،دونوں ملک جنگ کے دہانے پرپہنچ گئے

    عالمی بینک کا پاک، بھارت پانی کے تنازع پر ثالثی کرنے سے انکار،دونوں ملک جنگ کے دہانے پرپہنچ گئے

    اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے طویل تنازع کو حل کرنے کے لیے غیر جانبدار ماہر یا ثالثی عدالت کے تقرر سے متعلق آزادانہ فیصلہ کرنے سے عاجزی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو دو طرفہ طور پر ایک آپشن کا انتخاب کرنا پڑے گا۔

    ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اپنی پانچ سالہ میعاد پوری ہونے پر ورلڈ بینک کے سابق کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان پیٹچاموتھو ایلنگوان نے کہا ‘بھارت اور پاکستان دونوں کو مل جل کر فیصلہ کرنا چاہیے کہ کون سا آپشن اپنانا ہے’۔

    ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹچاموتھو ایلنگوان نے کہا کہ پاکستان نے ثالثی عدالت (سی او اے) کی تقرری کے لیے درخواست دی تھی جب کہ بھارت نے دو پن بجلی منصوبوں پر ان کے تنازع کو حل کرنے کے لیے غیر جانبدار ماہر طلب کیا ہے۔

    ان کا کہن تھا کہ 1960 میں ہونے والے انڈس واٹرس ٹریٹی کے تحت دو متضاد پوزیشنز کی وجہ سے عالمی بینک دونوں حکومتوں کو اختلافات کے حل اور آگے بڑھنے کے لیے راہیں تلاش کرنے میں مدد فراہم کررہا تھا۔

    ان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا بینک اپنے کردار سے پیچھے ہٹ رہا ہے جبکہ یہ 1960 کے معاہدے کے حصہ تھا تو انہوں نے کہا کہ ‘معاہدے میں عالمی بینک کے آزادانہ فیصلہ لینے کا کوئی ذکر نہیں ہے’۔

    ورلڈ بینک نے سندھ طاس پر ترقیاتی کاموں کا حصہ بننے کا وعدہ کیا تھا اور پھر بھی اس نے دیامر-باشا ڈیم کو فنڈ دینے سے انکار کردیا ہے، اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب بینک داسو 1 اور 2 کی طرح دریائے سندھ پر دوسرے منصوبوں کی حمایت کررہا ہے، بھارت نے ایک متنازع علاقے میں دیامر بھاشا کے مقام پر اعتراض اٹھایا تھا اور متنازع منصوبوں کی مالی اعانت کرنا عالمی بینک کی پالیسی نہیں ہے۔

    پاکستان اس وقت سے ہی ورلڈ بینک کو یاد دلاتا آرہا ہے کہ وہ 1960 کے انڈس واٹرس ٹریٹی کے تحت اپنی ذمہ داری کو تسلیم کرے تاکہ دو متنازع منصوبوں یعنی 330 میگاواٹ کے کشن گنگا اور 850 میگاواٹ کے رتلے پن بجلی منصوبوں پر خدشات کو دور کیا جاسکے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے کہ بھارت اس معاہدے کی پاسداری کرے۔

    بھارت نے 339 میگاواٹ کا کشن گنگا پروجیکٹ اس عرصے کے دوران مکمل کیا تھا جب ورلڈ بینک نے 2016 کے اوائل میں پاکستان کی درخواست کے تحت ثالثی عدالت (سی او اے) کے قیام کے عمل کو ‘روک’ دیا تھا، پاکستان کی درخواست کے رد عمل میں بھارت نے غیر جانبدار ماہر کا مطالبہ کیا تھا۔

    پاکستان نے دریائے نیلم پر کشن گنگا منصوبے، چناب پر 850 میگاواٹ کے رتلے پن بجلی منصوبے پر اور تنازعات کو حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    دسمبر 2016 میں بینک نے اعلان کیا تھا کہ اس نے سی او اے یا غیر جانبدار ماہر کے تقرر کے عمل کو ‘روک’ دیا ہے اور دونوں ممالک کے مابین ثالثی شروع کی ہے کہ معاہدے کی روشنی میں اتفاق رائے کیسے پیدا کیا جائے۔

    بھارت اور پاکستان کے درمیان بینک کی سہولت کاری اور سئکریٹری سطح کے مذاکرات کا آخری دور ستمبر 2015 میں واشنگٹن میں ہوا تھا جو مؤخر الذکر مایوسی پر ختم ہوا تھا۔

    پاکستان نے لگ بھگ ایک دہائی قبل مستقل انڈس واٹرس کمیشن کی سطح پر دونوں منصوبوں کے ڈیزائن پر متعدد اعتراضات اٹھائے تھے جس کے بعد سیکرٹری کی سطح پر بات چیت ہوئی اور پھر عالمی بینک کے توسط سے ثالثی کی درخواستیں کی گئیں۔

    معاہدے کے تحت اگر فریقین دوطرفہ طریقوں سے تنازعات حل کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو متاثرہ فریق کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ بین الاقوامی عدالت برائے ثالثی یا عالمی بینک کے زیر نگرانی غیر جانبدار ماہر کے دائرہ اختیار کی درخواست کرے۔

  • کراچی میں بارشوں کے بعد سندھ حکومت ناکام، پاک فوج میدان میں آ گئی

    کراچی میں بارشوں کے بعد سندھ حکومت ناکام، پاک فوج میدان میں آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں تیز بارش کے بعد پاک فوج نے بحالی کے کام کا آغاز کر دیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں طوفانی بارش کے بعد پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں اور ضروری حفاظتی سامان کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،پاک فوج کی جانب سے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی بھی کی جا رہی ہے جبکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں،

    واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 3 روز سے وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہر قائد کی سڑکوں پر پانی موجود ہے، بارش کے آتے ہی کراچی کے اکثٍر علاقوں سے بجلی بھی غائب ہو جاتی ہے

    کراچی میں بارش نے ایک بار پھر شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ کراچی کے اکثرعلاقوں میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، صوبائی وزرا نے رات گئے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ کے الیکٹر ک کے ناقص سسٹم نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔

    کورنگی، کریک روڈ، نارتھ ناظم آباد، کے ڈی اے، چورنگی اور ناگن چورنگی کی سڑکیں پانی میں ڈوبی رہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی میں بوندیں برستے ہی کے الیکٹرک کا سسٹم ٹھس ہوگیا۔ کئی فیڈر ٹرپ کر گئے، نارتھ ناظم آباد، لیاری، صدر، ملیر، کورنگی میں کئی گھنٹے سے بتی غائب ہے۔ لیاقت آباد، انچولی، فیڈرل بی ایریا کے مکین بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    دنیا پانی سے بجلی بناتی ۔ ہم بجلی سے پانی بناتے

    کراچی ڈوبنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو ہوش آ گیا،اجلاس میں اہم حکم دے دیا

    کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی میں مون سون کا چوتھا سلسلہ ، این ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کردیا

    کراچی کی تقسیم زہر قاتل،مسترد کرتے ہیں،مصطفیٰ کمال

     

    وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کے اراکین نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ مرتضیٰ وہاب نے لیاری، کلفٹن سمیت دیگر علاقوں میں واٹر بورڈ کے پمپنگ سٹیشنز کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر بلدیات ناصر شاہ، سعید غنی لیاقت نیشنل ہسپتال، اطراف کے علاقوں کے دورے پر پہنچے اور صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایف بی ایریا اور کے ڈی اے اسکیم 33 میں بجلی بحال کردی گئی ہے، ماڈل کالونی، گلستان جوہر 12، 13 ، لیاقت آباد 2 اور 3 میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی۔پانی کی نکاسی اور سیفٹی کلیئرنس ملتے ہی متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کی جائے گی

    محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    شہر قائد میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے سے کتنی ہوئیں اموات؟ وزیر توانائی برس پڑے

  • بھارت طیارہ حادثہ، وزیراعظم عمران خان نے پھر مثال قائم کردی

    بھارت طیارہ حادثہ، وزیراعظم عمران خان نے پھر مثال قائم کردی

    اسلام آباد: بھارت طیارہ حادثہ، وزیراعظم عمران خان نے پھر مثال قائم کردی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ایئرانڈیا کے طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا بھی کی۔اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور اُن کے لیے دعا گو بھی ہوں‘۔

     

    یاد رہے کہ دبئی سے ریاست کیرالا کے شہر ژیکوڈ کے خیرپور ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران ایئرانڈیا کے طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس میں 191 مسافر سوار تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر حادثے کا شکار ہوا، اس طیارے میں دبئی سے بھارت آنے والے 174 مسافر، 10 بجے، 6 کرویئو ممبرز اور دو پائلٹس موجود ہیں۔حادثے میں اب تک پندرہ مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی جبکہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

  • راوی کنارے نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں ، وزیر اعظم

    راوی کنارے نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں ، وزیر اعظم

    راوی کنارے نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھتے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ، وزیر اعظم

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لاہور راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، اس لئے ماڈرن شہر ناگزیر ہو چکا، اس منصوبے سے سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے 2 سال بہت مشکل سے گزارے، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ کچھ لوگ کہتے تھے کہ این آر او دیں تو قانون سازی میں ساتھ دیں گے۔ تاہم اب آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 سال میں لاہور کا پانی 800 فٹ نیچے چلا گیا، پنجاب میں زرعی علاقہ کم ہوتا جا رہا ہے۔ دریائے راوی ایک نالہ بن کر رہ گیا ہے۔ اس لئے راوی اربن ڈیویلپمنٹ منصوبہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور کو بچانا ہے تو راوی منصوبہ بنانا ہوگا۔ یہ منصوبہ نہ بنا تو لاہور کا حال کراچی جیسا ہو جائے گا۔ سیوریج کا پانی صاف کرکے راوی میں ڈالا جائے گا۔ راوی کے پاس بننے والے شہر کی عمارتیں اونچی بنائیں گے۔ اس منصوبے پر 50 ہزار ارب روپے لاگت آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئے بڑے مواقع دیئے جائیں گے۔ راوی اربن پراجیکٹ میں لوگوں کو روزگار ملے گا۔ کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ مزید 40 صنعتیں چلیں گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ اسلام آباد کے بعد دوسرا منصوبہ ہوگا جہاں نیا شہر بننے جا رہا ہے۔ اس منصوبے کی کارکردگی کا خود جائزہ لوں گا۔ نئے بننے والے شہر کے اردگرد 60 لاکھ درخت اگائے جائیں گے۔

    یہ اتھارٹی پاکستانی تاریخ کے اس بڑے منصوبےکو عملی جامہ پہنائے گی.اس پراجیکٹ کے تحت دریائےراوی کی تجدیدنو ہو گی,46 کلومیٹر پر محیط جھیل بنے گی,3بیراجز، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، اربن فارسٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا.اور خصوصی ایجوکیشن، ہیلتھ، کمرشل، انوویشن اور سپورٹس سٹیز بنیں گی,یہ دنیا کا سب سے بڑا رور فرنٹ منصوبہ ہے

    بعد ازاں وزیراعظم سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ گورنر نے یونیورسٹیز اصلاحات اور پنجاب آب پاک اتھارٹی کے اقدامات بارے بتایا۔

    اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اداروں کی مضبوطی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ عوام کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔گورنر پنجاب نے بتایاکہ یونیورسٹیز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں جبکہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے آب پاک اتھارٹی تیزی سے کام کر رہی ہے۔

    ایل ڈی اے کی درخواست پر لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت سیکشن چار کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے جس کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،لاہور کی تحصیل شالیمار میں سب سے زیادہ 91 ہزار 96 کنال اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ ہوا،موضع باغبانپورہ کی 920 کنال 9 مرلہ اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا، موضع کوٹ خواجہ سعید کی 3928 کنال 12 مرلہ اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دورہ لاہور میں منصوبے پر کام تیز کرنے کا حکم دیا تھا ، ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کی ہدایات پر ایل ڈی اے فوری سیکشن چار کا نفاذ کرایا گیا ۔

    وزیراعظم لاہور میں راوی کے کنارے نئے شہر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ گئے

  • کرپشن میں ملوث افسر کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کا سخت اعلان

    کرپشن میں ملوث افسر کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کا سخت اعلان

    لاہور: وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں نچلی سطح پر بہت زیادہ کرپشن ہے، جو افسر بھی ملوث ہوگا، نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے پولیس اور پٹوار کلچر ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور بیوروکریٹس کو بہت زیادہ الاؤنسز دیئے، تنخواہوں بھی بہتر کر دیں، اب رزلٹ دیں۔

    تفصیل کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں پنجاب بیوروکریسی اور پولیس افسران نے شرکت کی۔

    وزیراعظم کا دوران خطاب کہنا تھا کہ جو غلط کام یا کرپشن کرے گا، اس پولیس افسر اور بیوروکریٹ کو فارغ کیا جائے گا۔ صوبہ پنجاب میں نچلی سطح پر بہت ہے، جسے ہر جگہ سے ختم ہونا چاہیے۔

    انہوں نے حکم دیا کہ پنجاب میں تھانہ کلچر کو تبدیل جبکہ پولیس اور پٹوار کلچر سے کرپشن کو ختم کیا جائے۔ پنجاب کے تھانے کے معاملات کو بہتر بنائیں۔ ہم نے پولیس اور بیوروکریٹس کو بہت الاؤنسز دیئے، تنخواہیں بھی بہتر کر دیں، اب رزلٹ دیں۔ بیوروکریسی کو جو ٹاسک دیئے، اس پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

    وزیراعظم نے بیوروکریسی اور پولیس افسران کو حکم دیا کہ لوگوں کیساتھ اچھے سلوک سے پیش آئیں، عوام کو جتنا ہو سکے ریلیف دیں۔ انہوں نے کورونا وائرس کیخلاف زبردست اقدام پر پنجاب حکومت اور بیوروکریسی کی تعریف کی۔

    دوسری جانب خبریں ہیں کہ ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں شکایات کی بھرمار کر دی ہے۔ وزیراعظم نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو اگلے ہفتے فیصل آباد جانے کا حکم دیدیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ممبران قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمارے ضلع میں ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کھل کر کرپشن کر رہے ہیں جبکہ علاقوں کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا گیا ہے۔انہوں نے وزیراعظم سے شکایت لگائی کہ متعلقہ عہدیداروں سے پوچھیں کہ ہمارے حلقوں کو فنڈز کیوں نہیں دیتے؟ بیوروکریسی حکومت کا ساتھ نہیں دیتی، ہر جگہ مسائل ہی مسائل ہیں، نوٹس لیا جائے۔

    ممبران قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں آٹے اور چینی کی مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت میں محکمہ خوراک ملوث ہے۔ وزیراعظم نے اراکین کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ترقیاتی اور انتظامی معاملات ہیں، ان کو فوری حل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے کہ پولیس اور پٹوار کلچر میں کرپشن ہو رہی ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی۔ عثمان بزدار نے کورونا کی صورت حال اور ہاؤسنگ پراجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے۔

    عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات اجلاس کی صدارت بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے عمران خان کو ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے اقدام کو سراہا۔

    وزیراعظم سے فیصل آباد کے ارکان قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا فیصل آباد معاشی لحاظ سے اہم حیثیت کا حامل ہے، حکومت صنعتی شعبہ کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ کاروباری طبقے اور تعمیراتی سیکٹر کو مراعات سے ترقی ملے گی۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

  • پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری : ہمارے عظیم ترین ہمسایہ چین کے صدر ژی جن پنگ پاکستان تشریف لا رہے ہیں

    پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری : ہمارے عظیم ترین ہمسایہ چین کے صدر ژی جن پنگ پاکستان تشریف لا رہے ہیں

    اسلام آباد:پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری: ہمارے عظیم ترین ہمسایہ چین کے صدر ژی جن پنگ پاکستان تشریف لا رہے ہیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے عظیم دوست ملک چین کے صدرژی جن پنگ پاکستان تشریف لا رہے ہیں ، اس حوالے سے حکومت پاکستان نے معزز مہمان کی آمد کےحوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں‌

     

    باغی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی کامران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ چشم ماروشن دل ماشاد پاکستانی قومُ کے اللہ تعالی اور قائد اعظم کے بعد سب سے بڑے محسن ہمارے عظیم ترین ہمسایہ چین کے صدر ژی جن پنگ پاکستان تشریف لا رہے ہیں

    کامران خان کا کہنا تھا کہ CPEC ہو یا ہمارا مکار دشمن بھارت چین سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا ہے صدر ژی کا نا قابل فراموش استقبال ہونا چاہیے

  • کرپشن میں ملوث‌ افسران کے لیے وزیراعظم نے سخت حکم سنا دیا

    کرپشن میں ملوث‌ افسران کے لیے وزیراعظم نے سخت حکم سنا دیا

    کرپشن میں ملوث‌ افسران کے لیے وزیراعظم نے سخت حکم سنا دیا

    باغی ٹی وی : کرپشن کرنے والوں کے لیے سخت حکم آگیا . وزیراعظم نے صوبہ پنجاب کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں نچلی سطح پر بہت زیادہ کرپشن ہے، جو افسر بھی ملوث ہوگا، نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے پولیس اور پٹوار کلچر ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور بیوروکریٹس کو بہت زیادہ الاؤنسز دیئے، تنخواہوں بھی بہتر کر دیں، اب رزلٹ دیں۔

    تفصیل کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں پنجاب بیوروکریسی اور پولیس افسران نے شرکت کی۔

    وزیراعظم کا دوران خطاب کہنا تھا کہ جو غلط کام یا کرپشن کرے گا، اس پولیس افسر اور بیوروکریٹ کو فارغ کیا جائے گا۔ صوبہ پنجاب میں نچلی سطح پر بہت ہے، جسے ہر جگہ سے ختم ہونا چاہیے۔

    انہوں نے حکم دیا کہ پنجاب میں تھانہ کلچر کو تبدیل جبکہ پولیس اور پٹوار کلچر سے کرپشن کو ختم کیا جائے۔ پنجاب کے تھانے کے معاملات کو بہتر بنائیں۔ ہم نے پولیس اور بیوروکریٹس کو بہت الاؤنسز دیئے، تنخواہیں بھی بہتر کر دیں، اب رزلٹ دیں۔ بیوروکریسی کو جو ٹاسک دیئے، اس پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

    وزیراعظم نے بیوروکریسی اور پولیس افسران کو حکم دیا کہ لوگوں کیساتھ اچھے سلوک سے پیش آئیں، عوام کو جتنا ہو سکے ریلیف دیں۔ انہوں نے کورونا وائرس کیخلاف زبردست اقدام پر پنجاب حکومت اور بیوروکریسی کی تعریف کی۔

    دوسری جانب خبریں ہیں کہ ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں شکایات کی بھرمار کر دی ہے۔ وزیراعظم نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو اگلے ہفتے فیصل آباد جانے کا حکم دیدیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ممبران قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمارے ضلع میں ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کھل کر کرپشن کر رہے ہیں جبکہ علاقوں کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا گیا ہے۔

    انہوں نے وزیراعظم سے شکایت لگائی کہ متعلقہ عہدیداروں سے پوچھیں کہ ہمارے حلقوں کو فنڈز کیوں نہیں دیتے؟ بیوروکریسی حکومت کا ساتھ نہیں دیتی، ہر جگہ مسائل ہی مسائل ہیں، نوٹس لیا جائے۔

    ممبران قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں آٹے اور چینی کی مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت میں محکمہ خوراک ملوث ہے۔ وزیراعظم نے اراکین کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ترقیاتی اور انتظامی معاملات ہیں، ان کو فوری حل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے کہ پولیس اور پٹوار کلچر میں کرپشن ہو رہی ہے۔

    تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کو نیب نے طلب کر لیا

  • سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے تعیناتیوں کے اختیار کا ازخود نوٹس لے لیا

    سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے تعیناتیوں کے اختیار کا ازخود نوٹس لے لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے تعیناتیوں کے اختیار کا ازخود نوٹس لے لیا

    سپریم کورٹ نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا،عدالت نے رجسٹرار آفس کو ازخودنوٹس الگ سے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی،

    سپریم کورٹ نے جعلی نیب افسر ضمانت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا،حکمنامے میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب تعیناتیوں کا اختیار رولز کے تحت ہی استعمال کر سکتے ہیں،نیب آرڈیننس کے تحت 1999 سے آج تک رولز نہیں بن سکے،کیا چیئرمین نیب آئین کے آرٹیکلز 240 اور 242 کو بالائے طاق رکھ سکتے ہیں؟

    چیئرمین نیب استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، فیس نہیں کیس دیکھنے کا مذاق بند ہونا چاہئے، بلاول

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    چیئرمین نیب کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، قومی اسمبلی میں مطالبہ پیش

    بلاول کے بعد ن لیگ نے بھی چیئرمین نیب کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا،اب نیب کو بند ہونا چاہئے،رانا ثناء اللہ

    120 نئی عدالتوں کے قیام بارے وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں جمع کروایا جواب

    کرپشن مقدمات کے فیصلوں کی تاخیر کا ذمہ دار نیب،چیئرمین نیب تفتیشی ٹیم کو تبدیل کریں،سپریم کوٹ

    مریم اورنگزیب کا بھی چیئرمین نیب کے استعفیٰ اور نیب کو بند کرنیکا مطالبہ

    خود کو ڈی جی نیب عرفان منگی ظاہر کرنے والے ملزم ندیم احمد کی ضمانت منظورکر لی گئی،عدالت نے کہا کہ تحریری حکم نامہ آج ہی جاری کریں گے جس میں ضروری ہدایات دی جائیں گی،

    حکومت کو کئی بار کہہ چکے نیب عدالتوں کی تعداد بڑھائی جائے،چیئرمین نیب نے سپریم کورٹ میں جمع کروایا جواب

  • یوٹرن لیا پھر بھی احتساب عدالت نے دیا آصف زرداری کو بڑا جھٹکا

    یوٹرن لیا پھر بھی احتساب عدالت نے دیا آصف زرداری کو بڑا جھٹکا

    یوٹرن لیا پھر بھی احتساب عدالت نے دیا آصف زرداری کو بڑا جھٹکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارک لین ریفرنس ، نیب کے دائرہ اختیار کےخلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد کر دی گئی،

    احتساب عدالت اسلام آباد نے 10اگست کوآصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا، عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا،

    احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پارک لین نیب کا کیس ہی بنتا ہے،احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی زرداری کی دونوں درخواستیں خارج کر دیں، آصف علی زرداری کی جانب سے ریفرنس خارج کرنے اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کے حوالے سے درخواستیں دائر کی تھیں ،عدالت نے پیر کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی

    قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاوَنٹس کیسز میں پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی,آصف زرداری نے بریت اور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست واپس لے لی،نیب نے بریت کی درخواست خارج کرکے فردجرم عائد کرنے کی استدعا کردی

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ دلائل مکمل ہونےکے بعد آصف زرداری درخواست واپس نہیں لے سکتے، ملزم جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہا ہے،ایک ماہ فرد جرم موخر کروا کے آج جواب الجواب پر درخواست واپس لے رہے ہیں،

    آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ پارک لین ریفرنس نیب قانون نہیں بلکہ مالیاتی قوانین کا کیس ہے،احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر حکم جاری کرے گی

    قبل ازیں چند روز قبل سابق صدر آصف زرداری نے پارک لین ریفرنس خارج کرنے کے لیے ایک اوردرخواست دائر کر دی، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ آصف زرداری کے خلاف ریفرنس خلاف قانون قرار دے کرخارج کیا جائے،

    حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے

    جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

    نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بنا کر ڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

    واضح رہے عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم کے لیے ویڈیو لنک انتظام کا حکم دے رکھا ہے