Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کلبھوشن کا وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل

    کلبھوشن کا وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا وکیل مقرر کرنے کے حوالہ سے درخواست پرسماعت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے

    کلبھوشن یادیو کا وکیل مقرر کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت 3 ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ،کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا ،بینچ میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گلس حسن اورنگزیب شامل ہین

    بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد ،حکومت نے فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی

    وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،حکومت نے حال ہی میں جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قومی مفاد میں عدالت بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی جانب سے قانونی نمائندہ مقرر کرے،

    دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ کلبھوشن یادیونےسزاکیخلاف اپیل سےانکارکیا، کلبھوشن بھارتی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقررنہیں کرسکتا،بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے،

    واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2018ء کو پاکستان ایران سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، یہ بھارتی جاسوس بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر اور ”را“ کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پر حکومت پاکستان نے بھارتی سفیر کو طلب کرکے انڈین جاسوس کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخلے اور کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے پر باضابطہ احتجاج کیا۔ اس کے بعد کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کی گئی۔

    کلبھوشن کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد اپریل 2018ء میں اس کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد پاکستان کی فوجی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔

    کلبھوشن کا نام لینے یا نہ لینے پر حب الوطنی یا غداری کا سرٹیفیکیٹ جاری ہوتاتھا اب سہولت کاری کیلیے قانون بن رہا ہے، خواجہ آصف

    کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

    کلبھوشن بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے، صدر عالمی عدالت انصاف کا اعتراف

    گزشتہ برس مئی میں بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔ 15 مئی کو بھارتی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا،نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت اںصاف نے بھارت کی درخواست پر اٹھارہ سے اکیس فروری تک اس مقدمے کی سماعت کی تھی

    پاکستان کا کلبھوشن کے معاملے پربھارت سے دوبارہ رابطہ

  • پاکستان میں ‌کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار رہ گئی

    پاکستان میں ‌کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار رہ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں بتدریج کمی ہوتی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 782نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں،پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا سے17اموات ہوئی ہیں

    ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 645 ہوگئی،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 52 ہوگئی ہے،اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 99 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 494 ہے،

    سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 22 ہزار 759 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،پنجاب میں 94040اورخیبرپختونخوا میں 34432کورونا کیسزسامنے آئے ہیں،اسلام آباد میں 15182،بلوچستان میں 11821 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،گلگت بلتستان میں 2287 اور آزاد کشمیر میں 2124 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

    عیدالاضحیٰ مبارک، کرونا میں احتیاط کریں، محفوظ رہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

    محکمہ داخلہ پنجاب کا نام بدل کر کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کا حکم

    جانوروں کی قربانی کے ساتھ مفادات، ذاتی خواہشات کی قربانی ضروری ہے،علامہ ساجد نقوی

    عید خوشیوں کا تہوار،ذاتی انا اور منافقت کو چھوڑ کر صرف ملک کا سوچنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    این سی او سی کا وبائی امراض میں اضافے کو روکنے کیلئے عوامی بیداری مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ

  • تنازعہ کشمیر کو دوبارہ زیرِغورلانےپر سلامتی کونسل کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ وزیراعظم

    تنازعہ کشمیر کو دوبارہ زیرِغورلانےپر سلامتی کونسل کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ وزیراعظم

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ‏وہ تنازعہ کشمیر جو 70برس سےزائد عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے،کو دوبارہ زیرِغورلانےپر سلامتی کونسل کاخیرمقدم کرتے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ سلامتی کونسل اقوام متحدہ کےچارٹرکےتحت محض عالمی امن و سلامتی کےتحفظ ہی کی نہیں بلکہ اپنی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنانےکی بھی ذمہ دار ہے۔ ‏پاکستان کا مؤقف بالکل واضح اور غیر مبہم ہے۔ جموں و کشمیر کے مسئلے کو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں جو اہلِ کشمیر کو ایک آزاد اور شفاف استصوابِ رائے کے ذریعے خودارادیت کا حق دیتی ہیں، ہی کی روشنی میں حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ‏اہل کشمیر کو یہ بنیادی حق ملنےتک پاکستان ان کی ہر ممکن مدد اور معاونت جاری رکھے گا۔

  • سلامتی کونسل کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر توجہ دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں. وزیر اعظم

    سلامتی کونسل کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر توجہ دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں. وزیر اعظم

    سلامتی کونسل کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر توجہ دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں. وزیر اعظم

    باغی ٹی وی رپورٹ‌کےمطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کا جموں و کشمیر تنازعہ کو پھر سے توجہ دینے پر خیر مقدم کیا ہے . انہوں نے کہا کہ یہ 70 سال سے اقوام متحدہ کا ایجنڈا ہے . اب وقت ہے کہ سلامتی کونسل اپنی قرار دادوں پر عمل کرانے کو یقنینی بنائے. اقوام متحدہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ دنیا کا امن برقرار رکھے اور ایسے تنازعات کو حل کرے جو اس امن میں حائل ہو سکتے ہیں.

    واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان جب امریکہ کے دورے پر تھے وہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی جس کا وزیراعظم نے خیر مقدم کیا تھا تا ہم بعد میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا.

    واضح رہے کہ مودی سرکار نے کشمیر میں مزید فوج کی تعیناتی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، بیماروں کو ہسپتال جانے کی اجازت نہیں، انتر نیٹ و موبائل سروس بھی بند کی ہوئی ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں.

    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی، کشمیر متنازعہ اور حل طلب مسئلہ ہے

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کے عوام ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیر دفاع کی ویڈیو لنک پرگفتگو،  مسلح افواج کے درمیان تعلقات پر غور

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیر دفاع کی ویڈیو لنک پرگفتگو، مسلح افواج کے درمیان تعلقات پر غور

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیر دفاع کی ویڈیو لنک پر گفتگو، مسلح افواج کے درمیان تعلقات پر غور

    باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیر دفاع نے ویڈیو لنک پر گفتگو کی۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مسلح افواج کے درمیان تعلقات پر غور کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان سیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون اور پاکستان کی کورونا کے خلاف عزم کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

    جاپانی وزیر دفاع نے کورونا اور ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پاکستان اور جاپان کے درمیان سٹاف لیول بات چیت شروع کرنے، تربیت، مشترکہ مشقوں اور قزاقی کے خلاف اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے تعاون کی پیش کش پر جاپان کا شکریہ ادا کیا

  • وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، چاروں وزرائے اعلیٰ شریک،ہورہےہیں اہم فیصلے

    وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، چاروں وزرائے اعلیٰ شریک،ہورہےہیں اہم فیصلے

    اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، چاروں وزرائے اعلیٰ شریک،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے، جس میں کورونا کیخلاف قومی حکمت عملی پرغور کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، اٹارنی جنرل سمیت اعلی حکام شریک ہیں۔ اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم کے معاملے پر غور ہوگا، اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم کا ایجنڈا سندھ حکومت کی سفارش پر شامل کیا گیا ہے۔

    لوئر پورشن چشمہ کنال کا پنجاب کو کنٹرول دینے کے معاملہ پر غور ہوگا۔ قومی کمیشن انسانی ترقی اور بنیادی تعلیم کے کمیونٹی سکولز کے تعلیمی شعبے میں کردار کا تعین کیا جائے گا۔ معدنیات سے متعلق 1948 کے ایکٹ میں ترمیم پر بھی غور ہوگا۔ سال 18-2017 کی مشترکہ مفادات کونسل کی سالانہ جائزہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    صوبوں کے درمیان پانی کے مسئلے پر مشترکہ مفادات کونسل کے گزشتہ فیصلوں کی روشنی میں تجاویز پیش ہوں گی۔ عوامی فلاح اور صحت سے متعلق فیصلوں پر عملدآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو نیب نے طلب کر لیا

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو نیب نے طلب کر لیا

    ‏باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب میں طلبی آ گئی

    نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو 12اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو شراب کے لائسنس کاغیر قانونی اجرا کرنے پر طلب کیا گیا ہے

    وزیراعلی پنجاب کو نیب لاہور نے طلب کیا ہے۔ نیب نے وزیراعلی کو کاغذات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے

    واضح رہے کہ نیب کی جانب سے اپوزیشن رہنماوں پر کیسز پر اپوزیشن حکومت پر تنقید کرتی رہتی تھی اب نیب نے وزیر اعلی کو طلب کر لیا ہے

  • رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

    رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی

    احتساب عدالت لاہورکے جج امجد نذیر کیس کی سماعت کر رہے ہیں،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے،عدالت نے کہا کہ آج فرد جرم عائد ہونا ہے حمزہ شہباز آتے ہیں تو کارروائی کرتے ہیں ،امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالتی ریکارڈ کیلئےشہباز شریف پیش ہوئے ہیں،فردجرم کے حوالے سے ابھی دلائل دینا ہیں ،

    شہباز شریف نے کہا کہ میں نے اسلام آباد جانا ہے عدالت مجھے جانے کی اجازت دے جس پر عدالت نے کہا کہ آج آپ فرد جرم عائد ہونا ہے آپ کے وکیل اس پر بحث کرنا چاہتے ہیں،اگر آپ کےوکیل بحث نہیں کرتے تو فرد جرم عائد کر دیتے ہیں،

    شہباز شریف کے وکلا نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں فرد جرم کارروائی کی مخالفت کی،جس پر عدالت نے کہا کہ شہباز شریف پر تو پہلے ہی فرد جرم عائد ہے ،اب تو ضمنی ریفرنس آیا ہے جس میں فرد جرم عائد ہونا ہے ،امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ شہبازشریف پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کا جھوٹا الزام لگایا گیا ،جس پر عدالت نے کہا کہ یہ کیس بہت دیر سے فرد جرم کی کارروائی کے لیے فکس ہے کوئی سرپرائز نہیں آپ نے 10گھنٹے بحث کرنی ہے کریں ہم سنیں گے،

    حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ آپ ہمیں ایک موقع دے دیں ہم فرد جرم پردلائل دینا چاہتے ہیں ،جس پر عدالت نے کہا کہ بہت موقع دے چکے ہیں آپ آج ہی بحث کرلیں،ہم آپ کےتمام قانونی رائٹس فیصلے میں لکھ دیں گے،

    رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی گئی،شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے صحت جرم سے انکار کر دیا،احتساب عدالت نے 27 اگست کو ریفرنس کے گواہوں کو طلب کر لیا

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.

    نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

    واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

  • لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان

    لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان

    لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی حقیقت سامنے آ گئی، امریکی فارن افیئرز کمیٹی نے کشمیر کے معاملے پر بھارت کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا.بھارت جو کرے اسے امریکہ کی سرپرستی حاصل ہو گی

    امریکی فارن افیئرز کی کمیٹی نے بھارتی وزیر دفاع کو خط لکھا ہے 5 اگست کو جس مین کہا گیا کہ امریکہ تمہارے ساتھ ہے،

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی کے ویژن کا ساتھ دیں گے،چائنہ کی کشمیر اور لداخ کی طرف پیشقدمی کو بڑی گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں، ہم نے ماضی میں بھی بھارت کے ساتھ تعاون کیا،

    5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا اسکے بعد جو بھارت کے خلاف لہر اٹھی کشمیر میں یا چین کی طرف سے اس پر امریکہ بھارت کے ساتھ ہے،

    خط میں مزید کہا گیا کہ ہمارے بڑے اچھے تعلقات ہیں اور تعلقات کو مزید بہتر کرنا ہے. بھارت جو بھی کر رہا ہے کشمیر میں اسے امریکہ کی حمایت حاصل رہے گی.

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی،جس پر پاکستان نے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ بھر پور انداز میں اٹھایا تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر پر 3 بار ثالثی کی پیشکش کر چکے ہین لیکن بھارت نے ثالثی کو مسترد کر دیا تھا

    چین اور بھارت کے مابین بھی لداخ کے حوالہ سے کشیدگی میں اضافہ ہی ہو رہا ہے، چین نے بھارتی کرنل سمیت 20 فوجیوں کو مار دیا تھا، بھارت چین کے معاملے پر خاموش رہا،کبھی دھمکیاں بھی دیتا رہا لیکن چین بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیتا رہا،چین نے گھس کر بھارتی زمین پر لداخ میں قبضہ کیا جس کو تاحال بھارت چھڑا نہیں سکا،

    لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

    ‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

    لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

    "پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

    جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

    چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

    لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

    مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

    لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    واضح رہے کہ  پاکستانی وزیراعظم عمران خان جب امریکہ کے دورے پر تھے وہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی جس کا وزیراعظم نے خیر مقدم کیا تھا تا ہم بعد میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا.

    واضح رہے کہ مودی سرکار نے کشمیر میں مزید فوج کی تعیناتی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، بیماروں کو ہسپتال جانے کی اجازت نہیں، انتر نیٹ و موبائل سروس بھی بند کی ہوئی ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں.

    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی، کشمیر متنازعہ اور حل طلب مسئلہ ہے

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کے عوام ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا سے اموات 6 ہزار سے بڑھ گئیں،24 گھنٹوں میں 727 نئے مریض

    پاکستان میں کرونا سے اموات 6 ہزار سے بڑھ گئیں،24 گھنٹوں میں 727 نئے مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے تا ہم پاکستان میں کرونا مریض بتدریج کم ہو رہے ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 727 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار14 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 81 ہزار 136 مریض سامنے آ چکے ہیں ، ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں.

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 ہزار آٹھ سو 86 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 ہزار 915 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ 43 ہزار 870 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    سندھ میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 16 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 324 ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں 11 ہزار 780، اسلام آباد میں 15 ہزار 122، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 105، گلگت بلتستان میں دو ہزار 218 اور پنجاب میں 93 ہزار 571 کورونا مریض ہیں۔

    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 157، سندھ میں 2 ہزار 231، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 213، اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 55 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔ ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.