Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • افغان طالبان کو اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ،پاک فوج کے بہادرنوجوان پرعزم

    افغان طالبان کو اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ،پاک فوج کے بہادرنوجوان پرعزم

    پاک افغان سرحد پر کھڑے پاک فوج کے جوان مادر وطن کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں

    باجوڑ باڈر پر کھڑے پاک فوج کے جوان کا کہنا ہے کہ ;رات کو افغان سرحد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور یہ دوبارہ دہرائی گئی،افغان طالبان کو اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے، جوابی کارروائی میں ہم نے دہشتگردوں بالخصوص افغان طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا، ہماری قوم کسی سے بھی ڈرنے والی نہیں ہے،اگر کوئی بھارت کے کہنے پر ہم سے پنگا لے گا تو اسے یہ پنگا بہت مہنگا پڑے گا، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے،

    واضح رہے کہ پاکستان سیکیورٹی فورسز کی جانب سےافغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی پر منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہےافغان طالبان رجیم کے 22 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹوں پر حملے کی ناکام کوشش کی ہے،پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام کاڈ کاپٹرز گرا دیے گئے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ذریعے گولہ باری جاری ہے،ہوائی ڈرونز کے ذریعے بھی چن چن کر افغان طالبان ریجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،افغان طالبان کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور فیک ویڈیوز کی بھرمار جاری ہے

  • پاک افغان سرحد،افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑجواب،22افغان اہلکار ہلاک

    پاک افغان سرحد،افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑجواب،22افغان اہلکار ہلاک

    پاکستان سیکیورٹی فورسز کا افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی پر منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے

    افغان طالبان رجیم کے 22 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹوں پر حملے کی ناکام کوشش کی ہے،پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام کاڈ کاپٹرز گرا دیے گئے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ذریعے گولہ باری جاری ہے،ہوائی ڈرونز کے ذریعے بھی چن چن کر افغان طالبان ریجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،افغان طالبان کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور فیک ویڈیوز کی بھرمار جاری ہے

    افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری، بھرپور اور مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے سرحدی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا اور مختلف سیکٹرز میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک۔افغان سرحد کے مختلف مقامات پر اچانک فائرنگ کا آغاز کیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ پاکستانی فورسز نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت اور درستگی کے ساتھ جوابی کارروائی کرتے ہوئے چترال سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک چیک پوسٹ کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

    پاک۔افغان سرحد کے باجوڑ سیکٹر میں آرٹلری کے پے در پے فائر سے دشمن کی دفاعی لائنیں لرز اٹھیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی اے (تحریک طالبان افغانستان) کی کم از کم تین پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہوئیں جبکہ آٹھ ہلاکتوں اور پانچ شدید زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔باجوڑ میں مزید کارروائی کے دوران افغان فورسز کی دو چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دشمن کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے ٹینکوں کا بھی استعمال کیا، جس کے نتیجے میں طالبان کی متعدد پوسٹیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور بھاری جانی نقصان ہوا۔مہمند سیکٹر میں ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آرٹلری فائر کے ذریعے ٹی ٹی اے کے سیکٹر ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن کے کئی ٹھکانے مکمل طور پر خاموش کرا دیے گئے۔

    ضلع خیبر کے علاقے بازار ذخہ خیل کے مقامات مارو سر اور شاہ کوٹ سر پر بھی پاک فوج اور افغان فورسز کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا آغاز شام 5 بج کر 15 منٹ پر ہوا اور دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشین ناو میں تین، گوشتہ کے علاقے انارگی میں دو جبکہ ضلع کنڑ کی تحصیل انارگی کے علاقے دوکلام میں چار چوکیوں پر پاکستانی فورسز نے کنٹرول حاصل کر لیا۔ کارروائی کے دوران افغان طالبان اسلحہ اور لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔باجوڑ، کرم اور مہمند کے مختلف مقامات پر ہونے والی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کے متعدد ٹھکانے نیست و نابود کر دیے گئے۔ توپوں کی گھن گرج سے سرحد پار موجود ٹھکانوں پر لرزہ طاری ہو گیا اور دہشتگرد پسپا ہونے پر مجبور ہو گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا سخت اور فوری جواب دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جاری آپریشن میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ پاکستانی فورسز اپنی دفاعی پوزیشن مضبوط رکھتے ہوئے سرحدی علاقوں میں مکمل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاکستانی افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملکی خودمختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔

  • دو دہائیوں پر محیط دہشت گردی، فتنہ الخوار ج کا نشانہ مساجد اور معصوم عوام

    دو دہائیوں پر محیط دہشت گردی، فتنہ الخوار ج کا نشانہ مساجد اور معصوم عوام

    گزشتہ 2 دہائیوں میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے متعدد بار مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا

    فتنہ الخوارج مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اپنے گمراہ کن عزائم حاصل کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں،فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ہاتھوں خیبر پختونخوا کی مساجد سب سے زیادہ متاثر ہوئیں، ایک اندازے کے مطابق سینکڑوں مساجد اور معصوم نمازی فتنہ الخوارج کی بربریت کا شکار ہوئے،فروری 2026 اسلام آباد مسجد میں خودکش حملہ کے نتیجے میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہوئے ، 2023 میں دو مساجد پولیس لائنز پشاور اور ہنگو خیبر پختونخواہ میں دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ،مارچ 2022 میں پشاور، کوچہ رسالدار مسجد بم دھماکا میں متعدد بے گناہ افراد شہید ہوئے ،مارچ 2017 پاراچنار، کرم ایجنسی میں مسجد کے قریب کار بم دھماکا میں لاتعداد شہری شہید اور زخمی ہوئے ،ستمبر 2016، مہمند ایجنسی میں خودکش حملہ میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہوئے ،جنوری 2015، شکارپور، سندھ مسجد میں دھماکہ سے متعدد نمازی شہید ہوئے ،فروری 2012 پاراچنار، کرم ایجنسی بازار کی مسجد کے قریب خودکش حملہ میں متعدد نمازی شہید ہوئے ، 2010 دَرہ آدم خیل، قومی مسجد اور کرم ایجنسی، سپین تال مسجد میں خود کش حملوں کے دوران متعدد نمازی شہید اور زخمی ہوئے،فروری 2010 کوہاٹ، خیبر پختونخوا میں مسجد پر خودکش حملہ کے دوران بے گناہ نمازی شہید ہوئے

    فتنہ الخوارج کی جانب سے مساجد میں رقص کرنے سمیت بے حرمتی کے کئی دلخراش واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں،علماء اکرام کی رائے کے مطابق احادیث میں خوارج کی نشانیاں واضح بتائی گئی ہیں کہ یہ لوگ کم عقل ہو نگے ،خوراج کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ وہ اہل اسلام کو قتل کریں گے،مساجد اور عبادت گاہوں میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والا کبھی بھی دین اسلام کاداعی نہیں ہو سکتے،

    ماہرین کے مطابق اسلام امن کا درس دیتا اور تلقین کرتا ہے کہ ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے،افغان طالبان رجیم کی جانب سے کبھی پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنانے کے واقعات کی مذمت نہیں کی گئی ،

  • کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ، دھماکہ خیز مواد برآمد

    کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ، دھماکہ خیز مواد برآمد

    کراچی میں خفیہ ایجنسیوں اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

    کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ، دستی بم، اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا جبکہ کالعدم تنظیم (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشت گرد اسماء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام کے مطابق یہ کارروائی حساس اداروں کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ شہر میں ایک بڑی دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر سی ٹی ڈی نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ایک مشتبہ مقام سے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار دہشت گرد اسماء اللہ خودکش حملے کی تیاری میں مصروف تھا۔ اس کے قبضے سے ایک تیار شدہ خودکش جیکٹ، متعدد دستی بم، ڈیٹونیٹرز اور دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مواد کو تحویل میں لیا اور ناکارہ بنا دیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو شہر میں کسی اہم سرکاری یا عوامی مقام کو نشانہ بنایا جا سکتا تھا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ تھا۔ذرائع کے مطابق ملزم براہِ راست ایک غیر ملکی ہینڈلر سے رابطے میں تھا اور بیرون ملک سے موصول ہونے والی ہدایات پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات سے اہم شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں، جن کی فارنزک جانچ جاری ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے دیگر ارکان تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ سیکیورٹی اداروں نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت کر دی ہے جبکہ حساس مقامات کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکام نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت انٹیلی جنس شیئرنگ کا نتیجہ ہے، جس سے ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا گیا۔

  • پاک افغان سرحد،طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ،پاکستانی سیکورٹی فورسز کا مؤثرجواب

    پاک افغان سرحد،طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ،پاکستانی سیکورٹی فورسز کا مؤثرجواب

    ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے طالبان کی جارحیت کو خاموش کردیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ افغان طالبان نے طورخم اور تیراہ میں پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی،ترجمان وزیراعظم کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپیں سرحدی علاقے کے تین مختلف پوائنٹس پر ہوئیں اور فائرنگ کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ پاک فوج کے تمام جوان محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی کے دوران افغان فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔پاک افغان سرحد پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے طالبان پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کردیا۔افغان فورسز کی یہ مہم ان کے لیے الٹی پڑ گئی اور صورتحال ان کے کنٹرول سے بالکل باہر ہو کر رہ گئی۔ پاک فوج نے ٹی ٹی اے کی ایک اہم پوسٹ سے دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا گیا، جہاں سے وہ شدید مزاحمت کے باوجود نکلنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ نتیجتاً 5 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جبکہ ان کی 2 بکتر بند گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو کر راکھ ہو گئیں۔

    وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہےکہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائےگا۔ ان شاء اللہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع کو جاری رکھےگا۔

    دوسری جانب بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام؛ 8 سے زائد دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
    سمبازہ سیکٹر میں فتنہ الخوارج کی تشکیل فتح شیرینی سے دم کلی اپنے ٹھکانے جا رہی تھی جب سیکورٹی فورسز نے موثر طریقے سے نشانہ بنا کر اس کا صفایا کر دیا۔

    یہ پیشرفت اس کے بعد سامنے آئی ہے کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے افغان صوبوں ننگرہار اور پکتیکا میں دہشتگرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں سرکاری ذرائع کے مطابق 80 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ یہ کارروائی گزشتہ اکتوبر میں سرحدی جھڑپوں کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سب سے بڑی فوجی مہم تھی۔وزارتِ اطلاعات کے مطابق یہ فضائی حملے ان دہشت گردانہ کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے جن میں اسلام آباد کی امام بارگاہ اور بنوں و باجوڑ میں ہونے والے حملے شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشتگرد یہ حملے افغان سرزمین پر مقیم قیادت کی ہدایات پر کررہے تھے

  • بھکر چیک پوسٹ پر  حملہ،دو اہلکار شہید، چار افراد زخمی

    بھکر چیک پوسٹ پر حملہ،دو اہلکار شہید، چار افراد زخمی

    پنجاب کے ضلع بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

    ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کے مطابق پنجاب کو خیبرپختونخوا سے ملانے والے دریا کے پل پر واقع پنجاب پولیس کی داجل چیک پوسٹ پر افطار کے وقت حملہ ہوا، جب چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں دو اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔شہدا میں فہیم (324/C)،شہباز لنگڑی (ڈراؤن آپریٹر 65/C)زخمی ہونے والوں میں محمد ارشد (312/C)،محمد علی ولد ریاض حسین شاہ (پولیو ورکر)،محمد زبیر ولد محمد فاروق (چمنی محلہ، پولیو ورکر، ضلع بھکر)،محمد حسنین ولد محمد امین (قوم اعوان، سکنہ محمدانی، عمر 30 سال) ہیں،ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو پولیو ورکرز کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ وہ ڈیوٹی پر مامور تھے جب دھماکہ ہوا۔

    واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو الرٹ کر دیا ہے۔حملے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نہ صرف جائے وقوعہ بلکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور اس کے گردونواح میں بھی سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔علاقہ مکینوں اور شہری حلقوں کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ہر آنکھ اشکبار ہے اور فضا سوگوار ہے۔ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہدا کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔ وطنِ عزیز کے امن و استحکام کے لیے دی جانے والی یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • وزیراعظم سے قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت دفاعی امور کی ملاقات

    وزیراعظم سے قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت دفاعی امور کی ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور عزت مآب شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی نے آج دوحہ میں ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران فریقین نے دفاع اور سیکیورٹی میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہء خیال کیا اور پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا، عزت مآب شیخ سعود نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے میں قطر کی دلچسپی سے آگاہ کیا،ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص ایران اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

    دونوں اطراف نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور قطر کے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلند کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کی گئی،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

  • وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت کی ملاقات

    وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت کی ملاقات

    قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر احمد بن محمد السید نے آج صبح وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ عزت مآب ڈاکٹر احمد بن محمد السید پاکستان-قطر جوائنٹ بزنس ٹاسک فورس کے چیئرمین بھی ہیں۔

    ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا اور پاکستان قطر تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے اور قطر کو پاکستان کی برآمدات خاص طور پر زرعی مصنوعات، کھانے پینے کی اشیاء اور ویلیو ایڈڈ اشیاء کی برآمدات کو متنوع بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

    دونوں فریقین نے پاکستان- قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کے فالو اپ پر تبادلہء خیال کیا اور طے شدہ فیصلوں پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی سرمایہ کاری دوست اصلاحات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ عزت مآب ڈاکٹر احمد بن محمد السید نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے درمیان نجی شعبے اور کاروباری روابط کو مضبوط بنانے میں قطر کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

    دونوں فریقین نے رمضان المبارک کے دوران دونوں ممالک کے متعلقہ حکام پر مشتمل ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا جس میں پاکستان میں قطری سرمایہ کاری کے لیے ٹھوس سرمایہ کاری کی تجاویز پر تبادلہء خیال جائے گا۔ ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

  • عمران خان کی بہن نورین نیازی زیرِ تعمیر نالے میں گر کر زخمی

    عمران خان کی بہن نورین نیازی زیرِ تعمیر نالے میں گر کر زخمی

    سابق وزیرِاعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی ایک افسوسناک واقعے میں زیرِ تعمیر نالے میں گر گئیں، جس کے نتیجے میں انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

    ذرائع کے مطابق نورین نیازی داہگل ناکہ کے قریب نماز کی ادائیگی کے لیے ایک عمارت میں داخل ہونا چاہتی تھیں۔ اس دوران راستے میں موجود زیرِ تعمیر نالہ عبور کرتے ہوئے وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور نالے میں جا گریں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر انہیں نالے سے باہر نکالا۔ خوش قسمتی سے انہیں شدید نوعیت کی چوٹیں نہیں آئیں، تاہم ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ذرائع کے مطابق نورین نیازی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    مقامی افراد نے واقعے کے بعد انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ زیرِ تعمیر نالوں اور سڑکوں پر مناسب حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی مقامات پر حفاظتی رکاوٹوں اور وارننگ سائن بورڈز کی کمی حادثات کا سبب بن رہی ہے۔

  • بھارتی فوج کا نیا اسکینڈل، حاضر سروس فوجی اہلکار منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار

    بھارتی فوج کا نیا اسکینڈل، حاضر سروس فوجی اہلکار منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار

    مودی کی سرپرستی میں بھارتی فوج کا نیا اسکینڈل، حاضر سروس فوجی اہلکار منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتارکر لیا گیا

    بھارتی فوج کے نشئی فوجی منشیات اسمگلنگ جیسے مکروہ دھندے چلانے میں مصروف ہیں،بھارتی جریدہ نے نااہل مودی کےداخلی سیکیورٹی بیانیہ کے برعکس زمینی حقائق کا پردہ چاک کر دیا ،بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق بھارتی پولیس نے فریدکوٹ میں منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک میں فوجی، پولیس اہلکار اور خواتین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا ،گرفتار حاضر سروس بھارتی فوجی کی شناخت جَرنَیل سنگھ اور برطرف پولیس اہلکار کی شناخت امر دیپ سنگھ سے ہوئی،گرفتار شدہ ملزمان سے 4.8 کلوگرام ہیروئن، اسلحہ، دو گاڑیاں اور ایکس یو وی برآمد کی گئیں ، ملزمان ناکوں اور ٹول پلازوں سے با آسانی گزرنے کیلئے سرکاری شناختی کارڈز کا غلط استعمال کرتے تھے، بھارتی ڈائریکٹر جنرل پولیس گورو یادیو کے مطابق ملزمان متعدد منشیات اسمگلنگ مقدمات میں ملوث تھے،

    عالمی ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی نااہلی اور بھارتی فوج کی منشیات مافیا میں موجودگی نے بھارت کو جرائم پیشہ عناصر کیلئے محفوظ گڑھ بنا دیا،بھارتی فوج میں کڑا احتساب نہ ہونے کے باعث باوردی افراد منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے سرغنہ بن چکے ہیں