Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عالمی ماہرین طب کے خدشات درست ثابت ہوئے:چین میں کروناوائرس پھر سر اٹھانے لگا

    عالمی ماہرین طب کے خدشات درست ثابت ہوئے:چین میں کروناوائرس پھر سر اٹھانے لگا

    بیجنگ:عالمی ماہرین طب کے خدشات درست ثابت ہوئے:چین میں کروناوائرس پھر سراٹھانے لگا،اطلاعات کےمطابق چین میں کروناوائرس کی دوسری لہر میں آہستہ آہستہ شدت آرہی ہے، گزشتہ تین ماہ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسز میں آج ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 101 نئے مریض سامنے آئے جو رواں سال اپریل کے بعد روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

    دو روز قبل ایک دن میں کرونا کے 61 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جسے ریکارڈ اضافہ قرار دیا جارہا تھا لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 101 کرونا کیسز نے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے، مریضوں میں مسلسل اضافہ حکومت کے لیے چیلنج بن گیا۔

    رپورٹ کے مطابق نئے کیسز سب سے زیادہ چینی علاقہ ژن جیانگ میں رپورٹ ہوئے جہاں مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی ہے، کرونا کے وار میں اضافہ دیکھتے ہوئے حکومت نے کرونا ٹیسٹنگ میں بھی اضافہ کردیا اور متاثرین کو بڑے پیمانے پر قرنطینہ کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ چین نے رواں سال اپریل میں کروناوائرس کو شکست دینے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں نئے کیسز رپورٹ ہونے پر بیجنگ حکومت کو دھچکا لگا، البتہ ماضی کے مقابلے میں چین نے کرونا پر کافی حد تک قابو پایا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ چین کرونا کی دوسری لہر کو بھی شکست دینے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہا ہے۔

  • تانیہ کے بعد وزیراعظم کے ایک اور معاون خصوصی مستعفی

    تانیہ کے بعد وزیراعظم کے ایک اور معاون خصوصی مستعفی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تانیہ کے بعد وزیراعظم کے ایک اور معاون خصوصی مستعفی ہو گئے

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے استعفیٰ دے دیا ہے

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر پاکستان آیاتھا،عالمی ادارہ صحت کوچھوڑ کر آیا تھا،میں نے پاکستان کے لیے محنت اور ایمانداری سے کام کیا،پاکستان کے لیے کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،مطمئن ہوں کورونا کیسز میں کمی کےدوران استعفیٰ دیا،

    واضح رہے کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس مستعفی ہو گئیں

    تانیہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو جمع کروا دیا،انہوں نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ میری دہری شہریت پر سوالات اٹھائے گئے، عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیا، پاکستان کی خدمت وزیر اعظم کے وژن کے مطابق جاری رکھوں گی

    تانیہ ایدروس کا اپنے استعفیٰ میں مزید کہنا تھا کہ میری کینیڈا کی شہریت سے متعلق تنازع پیدا کیا گیا،ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن میں شہریت جیسے تنازعات رکاوٹ ہیں،

    واضح رہے کہ رواں برس ماہ فروری میں ، تانیہ ایدریس کواہم ذمہ داری سونپ دی گئی ، اطلاعات کےمطابق ڈیجٹیل پاکستان وژن کی سربراہ تانیہ ایدرس کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی بنا یا گیا تھا،

    تانیہ ایدرس سنگاپور میں واقع گوگل کے علاقائی ہیڈ آفس میں اہم پوزیشن پر فائز تھیں لیکن وہ اپنی پرکشش نوکری چھوڑ کر پاکستان آئیں تھی۔

  • وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفٰی دے دیا

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفٰی دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس مستعفی ہو گئیں

    تانیہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو جمع کروا دیا،انہوں نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ میری دہری شہریت پر سوالات اٹھائے گئے، عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیا، پاکستان کی خدمت وزیر اعظم کے وژن کے مطابق جاری رکھوں گی

    تانیہ ایدروس کا اپنے استعفیٰ میں مزید کہنا تھا کہ میری کینیڈا کی شہریت سے متعلق تنازع پیدا کیا گیا،ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن میں شہریت جیسے تنازعات رکاوٹ ہیں،

    واضح رہے کہ رواں برس ماہ فروری میں ، تانیہ ایدریس کواہم ذمہ داری سونپ دی گئی ، اطلاعات کےمطابق ڈیجٹیل پاکستان وژن کی سربراہ تانیہ ایدرس کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی بنا یا گیا تھا،

    تانیہ ایدرس سنگاپور میں واقع گوگل کے علاقائی ہیڈ آفس میں اہم پوزیشن پر فائز تھیں لیکن وہ اپنی پرکشش نوکری چھوڑ کر پاکستان آئیں تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اپنا ایک اوروعدہ پورا کرتے ہوئے معاونین خصوصی کے اثاثوں کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ 5 معاونین خصوصی دوہری شہریت حامل ہیں۔

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

    وزیراعظم لاپتہ، مریم اورنگزیب کا گمشدگی کے اشتہار کا مطالبہ

    وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

    معاون خصوصی شہباز گل امریکی گرین کارڈ ہولڈرہیں۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس کے پاس کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت ہے، معاون خصوصی نیشنل سیکورٹی ڈویژن معید یوسف کی امریکہ کی رہائش ہے۔ معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر امریکی شہریت کے حامل ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 2 ارب 75 کروڑ 28 لاکھ ہے۔

     

  • انسداد دہشت گردی ترمیمی بل  2020 قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور

    انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے

    قومی اسمبلی اجلاس میں شورشرابا اپوزیشن کی جانب سے کیا گیا،حکومتی اور اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو مائیک دینے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا،مراد سعید نے کہا کہ یہ نہیں ہو گا کہ یہ تقریریں گریں گے اور ہم سنیں گے،

    اس موقع پر اپوزیشن بینچزکی جانب سےنو، نو کے نعرے لگائے گئے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ماحول میں کیا بات کروں؟ ہاوَس ان آرڈر کریں،یہ کوئی طریقہ نہیں ،تماشے نہیں چلیں گے، جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ذاتی طور پر وضاحت دینے کا موقع وزیرخارجہ کاقانونی حق ہے،

    وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کو بٹھائیں ایسے بات کیسے ہوسکتی ہے؟ اسپیکر اسد قیصر نے مائیک وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو دے دیا

    انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020ایوان میں پیش کردیا گیا،بل وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ایوان میں پیش کیا، ن لیگی اراکین نے مطالبہ کیا کہ شاہد خاقان عباسی کو مائیک دیا جائے مولانا اسعد محمود نے کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنا موقف پیش کیا،

    چیئرمین نیب استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، فیس نہیں کیس دیکھنے کا مذاق بند ہونا چاہئے، بلاول

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    چیئرمین نیب کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، قومی اسمبلی میں مطالبہ پیش

    بلاول کے بعد ن لیگ نے بھی چیئرمین نیب کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا،اب نیب کو بند ہونا چاہئے،رانا ثناء اللہ

    120 نئی عدالتوں کے قیام بارے وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں جمع کروایا جواب

    کرپشن مقدمات کے فیصلوں کی تاخیر کا ذمہ دار نیب،چیئرمین نیب تفتیشی ٹیم کو تبدیل کریں،سپریم کوٹ

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کو اپوزیشن نے مسترد کردیا،ایوان میں حکومت کی جانب سے پیش کی گئی 3 ترامیم منظورکر لی گئیں،انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020کثرت رائے سے منظورہو گیا،

    انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری کے بعد اپوزیشن کا احتجاج جاری ہے،اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایکٹ 1948 میں ترمیم کا بل بھی منظورکر لیا گیا

    جب مراد سعید کھڑے ہوتے ہیں تو اپوزیشن والے بھاگ جاتے ہیں،وزیر خارجہ

  • 29 جولائی سے 2 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

    29 جولائی سے 2 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

    آزاد کشمیر میں عیدالاضحیٰ پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 29 جولائی سے 2 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔اس سلسلے میں محکمہ داخلہ حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں لاک ڈاؤن کا اطلاق 29 جولائی رات 12 بجے سے 2 اگست کی رات 12 بجے تک ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے دوران سیاحوں کی آمد و رفت ختم اور سیاحتی مقامات، پبلک پارکس مکمل بند رہیں گے۔

  • توہین رسالت کیس میں نوجوان نے قادیانی گستاخ رسول کو جج کے سامنے گولی ماردی

    توہین رسالت کیس میں نوجوان نے قادیانی گستاخ رسول کو جج کے سامنے گولی ماردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور کی مقامی عدالت میں توہین رسالت کیس کی سماعت کے دوران ایک نوجوان نے قادیانی گستاخ رسول شخص کو جج کے سامنے گولی ماردی

    گولی لگنے سے مبینہ طور پر گستاخ کی موقع پر موت ہو گئی، نعش عدالت میں پڑی رہی، پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتارکر کے حوالات میں بند کر دیا

    مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ مقتول قادیانی ہے اور واقعہ بظاہر توہین رسالت کا معاملہ لگتا یے

    نوجوان نے کمرہ عدالت میں جج کے سامنے پستول نکالا اور شخص کو گولی مار دی، اس سے عدالت میں سیکورٹی کے ناقص ترین نظام بھی سامنے آیا.

    توہین رسالت کیس کی مقامی عدالت میں سماعت جاری تھی، اس دوران ملزم نے گولی ماری،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ملزم خالد نے اعتراف جرم کیا اور کہا کہ مذکورہ شخص قادیانی ہے اور حضور ص نے خواب میں کہا تھا کہ اسے قتل کرو

    https://twitter.com/niazbeen31/status/1288382848693604352

    فائرنگ کا واقعہ ایڈیشنل سیشن جج شوکت اللہ کی عدالت میں پیش آیا،جج شوکت اللہ عدالت میں موجود تھے۔

  • پارک لین ریفرنس، نیشنل بینک کے دو سابق صدور زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

    پارک لین ریفرنس، نیشنل بینک کے دو سابق صدور زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارک لین ریفرنس کیس میں نیشنل بینک کے دو سابق صدور وعدہ معاف گواہ بن گئے

    نیشنل بینک کے 2سابق صدور آصف زرداری کےخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے،سابق صدر نیشنل بینک سید علی رضا زرداری اور قمر حسین وعدہ معاف گواہ ہوں گے،نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ دونوں وعدہ معاف گواہان کو قانون کے مطابق گواہی دینے پر معاف کر دیا گیا،

    نیب نے آصف علی زرداری کےخلاف پارک لین ریفرنس میں 61 گواہان تیار کر لیے ،پارک لین کی مبینہ فرنٹ کمپنی پارتھینون کو قرض جاری ہوتے وقت سید علی رضا نیشنل بنک کے صدر تھے ،قرض جاری کرنے والے کمیٹی کے سربراہ قمر حسین بھی بعد میں نیشنل بنک کے صدر بنے

    نیب کے مطابق سید علی رضا کو کو ان کی اپنی درخواست پر وعدہ معاف گواہ بنا دیا گیا ہے، سید علی رضا نے بیان دیا کہ زرداری نے بطور صدر پاکستان انور مجید اور عبدالغنی مجید کو بنک حکام سے ملایا تھا ،زرداری نے بنک آفیشلز کو بتایا میرے پیغامات انور مجید اور عبدالغنی مجید پہنچائیں گے ، زرداری کے دباو پر ہی قرض کی رقوم جاری کی جاتی رہیں جو جعلی اکاؤنٹس میں گئیں ،نیشنل بنک کریڈٹ کمیٹی کے تمام افسران بھی زرداری کیخلاف گواہان میں شامل ہیں

    پارک لین اور پارتھینون زرداری کی ہی فرنٹ کمپنیاں تھیں ، ایس ای سی پی حکام بھی گواہی دیں گے،تمام 61 گواہان کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 161 کے تحت ریکارڈ بیانات نیب کے پاس موجود ہیں،تمام گواہان فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت میں بھی پیش کئے جائیں گے

    تفتیشی رپورٹ کے مطابق فرنٹ کمپنیاں پارک لین اور پارتھینون یونس قدوائی نے بطور فرنٹ مین چلائیں، قرض اور کِک بیکس کی رقوم یونس قدوائی نے ہی جعلی اکاؤنٹس میں ڈالیں ، یونس قدوائی کے دفتر پر چھاپے کے دوران ملی اے ون انٹرنیشنل نامی جعلی اکاؤنٹس کی مہریں بھی شواہد میں شامل ہیں،شواہد اکٹھے کرنے والے نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے 9 افسران بھی گواہان کی فہرست میں شامل ہیں

    جعلی اکاؤنٹس کی ابتدائی تفتیش کرنے والے ایف آئی اے کے محمد علی ابڑو بھی گواہ ہوں گے ،قرض لینے والی مبینہ فرنٹ کمپنی پارتھینون کے کمپیوٹر آپریٹر کی گواہی بھی شواہد کا حصہ ہیں

    بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کی ادائیگی کس نے کی؟ نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

    نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بنا کر ڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

  • کرکٹر عمر اکمل کی سزا میں کمی، بڑا ریلیف مل گیا

    کرکٹر عمر اکمل کی سزا میں کمی، بڑا ریلیف مل گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹر عمر اکمل کی 3 سالہ سزا میں کمی کی استدعا منظور کر لی گئی

    عمر اکمل کو بڑا ریلیف مل گیا،سزا 3سے کم کرکےڈیڑھ سال کر دی گئی،عمر اکمل کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، انڈیپینڈنٹ ایڈجیو ڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے کیس پر فیصلہ سنایا ،عمر اکمل نے تین سالہ پابندی کے خلاف اپیل کی تھی

    13 جولائی کو سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرنے بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹرعمر اکمل کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، انہوں نے پیر کے روز نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہونے والی سماعت میں دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا.

    27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائدکی تھی۔‏ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرکی جانب سے فیصلہ سنانے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔‏

    واضح رہے کہ پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کے چئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میران چوہان نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کر دی۔ تین برس تک عمر اکمل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے،چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے عمراکمل کےمتعلق تفصیلی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کروا دیا ہے جس کے مطابق وہ 19 فروری 2023 کو دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

    فیصلے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ میں شامل دونوں چارجز کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے اور یہ پابندی 20 فروری 2020 یعنی عمراکمل کی معطلی کے روز سے نافذ العمل ہوگی۔

    عمر اکمل کو 2 مختلف واقعات میں پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر 17 مارچ کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا اورسزا کی دونوں مدتوں پر ایک ساتھ عمل ہوگا۔فیصلے کے مطابق پی سی بی نے عمر اکمل کا معاملہ 9 اپریل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل کو بھجوایا تھا۔ چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے تفصیلی فیصلے میں اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہرعمر اکمل نہ تو ندامت کے خواہاں اور نہ ہی اپنی غلطی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں۔

  • 24 گھنٹے میں کرونا سے پاکستان میں 27 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    24 گھنٹے میں کرونا سے پاکستان میں 27 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    24 گھنٹے میں کرونا سے پاکستان میں 27 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ بتدریج کم ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹے مین‌27 اموات ہوئی ہی جبکہ 1063 نئے مریض سامنے آئے ہیں.

    پاکستان میں‌کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 892 ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 288 ہوگئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 63 نئے مریض سامنے آئے پنجاب میں 92 ہزار 452، سندھ میں ایک لاکھ 19 ہزار 398، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 724، بلوچستان میں 11 ہزار 654، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 42، اسلام آباد میں 14 ہزار 938 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 55 مریض ہیں

    ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 31 ہزار 102 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 256 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 44 ہزار 883 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 217 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 892 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 133، سندھ میں 2 ہزار 172، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 186، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 50 اور آزاد کشمیر میں 50 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں.

  • باجوڑ،سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

    باجوڑ،سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے لگی، افغانستان سرحد پار دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر باجوڑ میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2 ہزار کلومیٹر سے زائد طویل سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔یہ باڑ شرپسند عناصر کی بارڈر کراسنگ کو روک دے گی اور پاکستان میں ان کی سرگرمیاں کم ہوں گی۔ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل میں رخنہ ڈالنے کیلئے دہشت گرد اور دیگر شرپسند عناصر تخریبی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان کو بھاری جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

    دوسری جانب افغان فوجی جوان کا علاج کرکے پاکستان نے انسانیت کی مثال قائم کردی،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے افغان فوجی حکام کی درخواست پر ایک افغان فوجی جوان کا پاکستان میں علاج کرکے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے اعلیٰ حکام نے پاکستانی عسکری قیادت سے اپنے متاثرہ فوجی جوان کا پاکستان میں علاج کرنے کی درخواست کی تھی۔
    پاکستانی حکام نے افغان فوجی حکام کی درخواست قبول کرتے ہوئے ایک فوجی جوان کا علاج راولپنڈی میں واقع سی ایم ایچ اسپتال میں کیا گیا۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ افغان فوجی صحت یاب ہونے کے بعد طور خم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس روانہ ہوگیا۔