بھارتی دفتر خارجہ کی طرف سے سارک یونیورسٹی کے قائم مقام صدر ڈاکٹر اے وی ایس رامیش چندرکے خلاف کئے جانے والے اقدامات کے بعد بھارتی وزارت کامرس اینڈ ٹریڈ کے بعض اعلی حکام نے سارک چیمبرز آف کامرس کے موجودہ صدر کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق مذکورہ حکام کا کہنا ہے کہ سارک کے موجودہ صدر جن کا تعلق پاکستان سے ہے، ان پر الزام ہے کہ وہ سارک چیمبر اراکین کی الگ لابی قائم کر رہے ہیں جس سے پاکستان کی سارک چیمبر پر پوزیشن مضبوط ہو سکتی ہے۔ مزید یہ کہ موجودہ صدر بھارتی صنعتکاروں کے لئے کوئی کام نہیں کر رہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ان حکام نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جو جلد ہی بھارتی وزیر کامرس اینڈ ٹریڈ پیوش گوئیل کو پیش کریں گے جو بعد میں دفتر خارجہ کے ذریعے پاکستانی حکام کو ارسال کی جائے گی۔ دریں اثنا بھارتی تاجروں کے ایک سرکردہ عہدیدار نے فون پر بات کرتے ہوئے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بھارتی وزارت کامرس اینڈ ٹریڈ کے کئی افسران کو سارک چیمبر آف کامرس کی صدارت پاکستان کے پاس ہونا پسند نہیں جس کی وجہ سے وہ صدر کو تبدیل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دریں اثنا اس سلسلے میں سارک کے موجودہ صدر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
Category: اہم خبریں
-

کسی بھی اشتعال انگیزی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا: آرمی چیف
راولپنڈی:کسی بھی اشتعال انگیزی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا،اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری دفاعی اور آپریشنل تیاریاں امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔ کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور، موثر اور پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے الخالد ٹینک آرمرڈ کور کے حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق الخالد ٹینک پاکستان، چین اور یوکرائن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کی خود انحصاری کی پالیسی کی تعریف کی جبکہ انڈسٹری میں دنیا کا بہترین دفاعی سامان بنانے کو بھی سراہا۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1288125076617846791
الخالد ٹینک پاکستان کا مین بیٹل ٹینک ہے۔ آرمرڈ کور رجمنٹ نے دُشمن کے خلاف ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چونڈہ کا محاذ آج بھی دُشمن کو یاد ہے جہاں جنگِ عظیم دوئم کے بعد ٹینکوں کی سب سے بڑی لڑائی لڑی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہماری دفاعی اور آپریشنل تیاریاں امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔ کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور، موثر اور پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
-

شہراقتدارمیں عہدوں کی بندربانٹ،ڈائریکٹرلینڈاسلام آبادشفیع مروت جیسےنااہل اورغیرذمہ دارافسرکواعلی افسران کی کرسیوں پربٹھا دیا
اسلام آباد : شہراقتدارمیں عہدوں کی بندربانٹ ، نااہل اورغیرذمہ دارافسران کواعلی افسران کی کرسیوں پربٹھا کرگوڈ گورننس کا ڈھنڈوراپیٹا جارہا ہے ، اطلاعات کے مطابق اس وقت اسلام آباد میں جس طرح حکمران جماعت عہدوں کی بندربانٹ کررہی ہے اس پربہت زیادہ دکھ اورپریشانی کا اظہارکیا جارہا ہے ، باغی ٹی وی کے مطابق ویسے تو بہت سے کیسزسامنے آئے لیکن تازہ اوراہم ترین واقع سی ڈی اے جیسے ادارے کیطرف سے دہرایا گیا ہے ،

باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت وفاقی دارالحکومت کی تعمیروترقی اوروہاں کے لوگوں کوزندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے سی ڈی اے میں تاریخ کی سب سے بری ترین اقربا پروری اوربڑی اہم پوسٹوں پرایسے لوگوں کو بٹھا یا جار ہا ہے جونہ صرف ادارے کے لیے بدنامی کا باعث ہیں بلکہ لوگوں کی زندگیوں کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں اس کی تازہ مثاہ محمد شفیع مروت جو کہ سی ڈی اے میں 19 گریڈ کا افسرہے اور اس کا تعلق انجینئرنگ (سول)کیڈرسے

یہ بڑی پوسٹ پرتعینیات ہونے والا محمد شفیع مروت نہ صرف اس عہدے کے لیے نااہل اورقابل نہیں بلکہ انتہائی کرپٹ اورڈرپوک آفسیر ہے جوبڑے لوگوں کے لیے ڈرکے مارے سب کچھ کرتا ہے مگر حق داران کے ساتھ بڑی بدتمیزی کےساتھ پیش آتا ہے

معتبرذرائع کا کہنا ہےکہ محمد شفیع مروت جو کہ انجنیئرنگ کیڈرسے تعلق رکھتا ہے ، ڈائریکٹرلینڈکے قابل ہی نہیں ہے ، جس پراس کو تعینات کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈائریکٹربلڈنگ کنٹرول تھا توانتہائی بدتمیزاورمغروررویہ کی وجہ سے تمام ماتحت سٹاف اورعوام اس سے بے انتہا تنگ تھے

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ موصوف جب ڈائریکٹر بلڈنگ کنڑول بنا توکچھ عرصہ کے بعد اپنی کرپشن ،بے ایمانی ،بداخلاقی ، بدتہذیبی اورنااہلی کی وجہ سے نوکری سے برطرف کردیا گیا
بیوروکریسی نے پی ٹی آئی کی حکومت کو مکمل طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا
ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کے بعد اس کوان افراد نے اس کوڈائریکٹرمیونسپل ایڈمنسٹریشن لگایا گیا وہاں پھربھی کچھ عرصہ بعد اپنی کرپشن ، بداخلاقی اورنااہلی کی وجہ سے نوکری سے برطرف کردیا
وفاقی دارالحکومت میں بیوروکریسی کی جنگ :لینڈ مافیا کے مدد گار دوافسروں کی معطلی…
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس پوسٹ پرموصوف کوتعینات کیا گیا یہ پوسٹ ایگزیکٹوکیڈرکی تھی جبکہ محمد شفیع مروت ایک سول انجنیئرکیڈرکا افسرتھا
بیورکریسی کا احتساب شروع : چیف کمشنراسلام آباد کوتمام اثاثہ جات کی تفصیلات جمع…
اسلام آباد سے باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق صورت حال کا جائزہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی پروموشن کے بعد محمد شفیع مروت کو ڈائریکٹرمینٹینینس لگایا گیا وہاں بھی کامیاب نہ ہوسکا اورپھراپنی کرپشن ، بے ایمانی ، بد اخلاقی اوربدتہذیبی کی وجہ سے اس کو سیٹ سے ہٹا دیا گیا
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اب حال ہی میں محمد شفیع مروت کو ڈائریکٹرلینڈ اینڈ ری ہیلیبٹیشن کے عہدے پرتعینات کیا گیا یہ تعیناتی بحکم چیئرمین سی ڈی اے بمطابق قانون چیپٹر 5.02 لگایا گیا ہے ، جبکہ یہ تعیناتی چیپٹر5.02 عملی طورختم ہوچکا ہے ، جس کا ثبوت ایچ ، آر ڈی ڈائریکٹوریٹ نویٹیفکیشن نمبر(CDA-07-(01)HRD -III/2013/1270 Dated:24-06-2013) اس کا تبادلہ ہی قانوناُ غلط ہے یہ قانون ڈیلٹ یعنی (Repeal) ہوچکا ہے
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرلینڈ کی پوسٹ بھی ایگزیکٹوکیڈرکی ہے ، جس پرمحمد شفیع مروت جس سے ہرکوئی تنگ اورپریشان ہے ،معتبرذرائع کے مطابق ایک وجہ یہ بھی ہے کہ موصوف کوزمینوں کے معاملات کا سرے سے ہی علم نہیں،مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ اس کی بے خبری اورناواقفیت کی وجہ سے وہ نہ صرف پریشان ہیں بلکہ ان کوبہت زیادہ نقصان بھی ہورہا ہے ،یہی وجہ ہے کہ محکمہ لینڈ ری ہیلیبٹیشن بے یارومددگاراوریتیم بن کررہ گیا ہے
وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام…
اسلام آباد سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ذرائع کے مطابق اس سے پہلے جب ایک انجینئرنگ کیڈرکے افسرکوڈائریکٹر لینڈاند ری ہیلیبٹیشن تعینات کیا گیا تو اس افسرنے مجازاتھارٹی کوآگاہ کیا کہ وہ انجیئرنگ کیڈرکے امورکے حامل ہیں جبکہ یہ پوسٹ ایگزیکٹوکیڈرکی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق یہ ہونہارافسرجس کی شہرت بھی اچھی تھی ان کا نام محمد توقیرنوازبتایا جاتا ہےنے حوالہ نمبرCDA/DL & R/General /2019/20 Dated:01-03-2019 ہے میں کہا گیا کہ وہ چونکہ اس کیڈرکے آدمی نہیں ہیں لٰہذاوہ چاہتے ہیں کہ موصوف کا تبادلہ واپس پہلے والی پوسٹ پرکردیا جائے ،اس ہونہارکی قابلیت کے باوجود متعلقہ شعبہ کے متعلق امورسے واقف نہ ہونے کی وجہ سے معذوری کا اظہارکردیا جس کا ثبوت واضح ہے

ذرائع کے مطابق محمد شفیع مروت کا اپنا ہی نظام ہے اوریہ شخص اپنی مرضی سے دفترآتا ہے ،ذمہ دارذرائع کا کہنا ہے کہ محمد شفیع مروت 12 بجے دوپہرکے بعد دفترآتا ہے اورایک آدھا گھنٹہ رکنے کے بعد واپسی کی راہ اختیارکرتا ہے اورساتھ ہی اپنا موبائل فون بند کردیتا ہےسائلین رسوا ہوتے رہتے ہیں لیکن اسے کوئی پرواہ نہیں
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عدالتوں سے متعلقہ امورکے سلسلے میں جب عدالت طلب کیا جاتا ہے تو جانے کی زحمت گوارا نہیں کرتا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران بالا نے عدالت نہ جانے کی وجہ سے اسے جانے کے لیے کہا ہے لیکن اس کے سرپرجوں تک نہیں رینگتی
ان حالات سے تنگ آکراسلام آباد کے باسیوں اورسائیلین نے ذمہ داران سے اس افسرکا فوری تبادلہ کرنے اوراس کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ،سائیلن کہتے ہیں کہ اس کرپٹ افسرسے جان چھڑا کرعوام کو ریلیف دیا جائے
-

کشمیری نوجوانوں کی بھارتی استبداد کے خلاف قربانی، ایثار اور مزاحمت دنیا کیلئے مثال ہے. شہریار خان آفریدی
چئیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے منگل کو کشمیری نوجوانوں کی بھارتی مظالم کے خلاف قربانیوں ، مزاحمت اور ایثار کی تعریف کی اور کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی جرات مندانہ جدوجہد دنیا کے لئے ایک نمونہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کشمیر کی آزادی زیادہ دور نہیں ہے۔ نریندر مودی کی سربراہی میں بھارتی حکومت نے تنازعہ کشمیر کو مزید بین الاقوامی بنادیا ہے۔ اب دنیا مداخلت کے لئے تیار ہے اور عالمی رہنماؤں کی طرف سے کشمیر کو حل کرنے کیلئے یکے بعد دیگرے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی پیش کش اس امر کی عکاس ہیں کہ آزادی کی منزل اب زیادہ دور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان وہ خوش نصیب نسل ہوسکتے ہیں جو کشمیر کی آزادی کا مشاہدہ کرسکتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار شہریار آفریدی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں یہاں کشمیر کے نوجوان سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان پر مسلط ہائبرڈ جنگ کے بارے میں نوجوانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستانی نوجوانوں کو نسلی ، لسانی ، فرقہ وارانہ اور مذہبی خطوط پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
“ہمیں ہائبرڈ جنگ سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے جس کا مقصد ہمیں تقسیم کرنا ہے۔ ہمیں دشمن کے شیطانی پروپیگنڈوں سے آگاہ رہنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد ، نظم و ضبط اور حب الوطنی دشمن کے منصوبوں کو مایوس کرنے کے لئے ہمارے بہترین ہتھیار ہیں۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ نوجوانوں کو کشمیر کے مقصد کے لئے ثابت قدم رہنا چاہئے اور انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ کشمیری عوام بھارت کی غاصب فوج اور غاصب حکومت کے خلاف کتنی بہادری سے قربانیاں دے رہے ہیں۔
“محترمہ آسیہ اندرابی اور ان کے شوہر ، محمد قاسم فکتو کو اب کئی دہائیوں سے جیل میں رکھا گیا ہے۔ قاسم فکتو گذشتہ 28 سالوں سے جیل میں ہیں لیکن انہوں نے آزادی کشمیر سے وابستگی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ہماری معاصر تاریخ میں یہ بے مثال ہے۔ ایک تعجب کی بات ہے کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیر کے آزادی پسند تحریک کو جاری رکھے ہوئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں لوگ آزادی کی خواہش کے لئے جیلوں میں بند ہیں اور قربانیوں کی نئی مثال قائم کررہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نوجوان بغیر کسی اسلحہ کے محض قوت ایمانی کے زور پر قابض فوج سے لڑ رہے ہیں جو جدید ترین اسلحے سے لیس ہیں۔ اس کے برعکس ، کشمیری نوجوان پتھروں اور اپنی آزادی کے عزم کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی نوجوان سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہیں تاکہ خون کی ہولی کو چھپانے میں مدد کی جا سکے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جاگیں اور کشمیر کے معاملے کو پیش کرنے کے لئے آواز اٹھائیں کیونکہ قابض افواج کشمیریوں کو سزا کے بغیر قتل کررہی ہیں۔
"ہمیں بیدار ہونے اور تیزی سے جاگنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں دنیا کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے۔ ہمیں دنیا کو یہ باور کراتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے جہاں جائز مکینوں کو جیل اور غیر کشمیریوں کو قید کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں کو آبادیاتی تبدیلی لانے کے لئے لایا جارہا ہے۔ ہمیں اپنے پڑوس میں ایک اور فلسطین بنانا بند کرنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل نوجوان سفیروں نے کشمیر پر بات کی اور وعدہ کیا کہ وہ پورے دل سے کشمیر کے مقصد کے لئے کام کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان اور آزادکشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔
-

شہباز، حمزہ، سلمان، شاہد خاقان و دیگر کے خلاف چیئرمین نیب نے دی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 3 کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی
نیب نےشہباز شریف اور حمزہ شہبأز کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی،سلمان شہباز کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی، سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی،وزارت خارجہ کے افسران و اہلکاروں کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی
نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان کو ایک ہی ریفرنس میں ملزم نامزد کیا گیا،ملزمان نے 7 ہزار 328 ملین روپے کے اثاثے بنائے،
رہنما(ن)لیگ شاہدخاقان عباسی کابیٹاعبداللہ بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے،انڈونیشیامیں پاکستانی سفارتخانےکی عمارت بیچنےپرریفرنس کی منظوری دی گئی،
واضح رہے کہ 28 جولائی 2017 کو نواز شریف اور انکے بچوں کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ سے آیا،اب 28 جولائی 2020 کونیب کی جانب سے شہباز شریف اور انکے بچوں کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 28 جولائی شریف خاندان کے لئے بھاری پڑ رہا ہے، 28 جولائی کو ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل کیا گیا تھا.

-

وزیراعظم کا ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان، تاریخ بھی بتا دی، کہا قیادت میں خود کروں گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس شجر کاری مہم میں حصہ لے گی،
ٹائیگر فورس کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس ڈے 9اگست کو منایا جائے گا،ہر شخص کو شجر کاری مہم میں حصہ لینا چاہئے،ہم نےمستقبل کے لیے ابھی سے کام کرنا ہوگا،9اگست یاد گار دن ہوگا جس میں تمام لوگوں سے حصہ لینے کی اپیل کرتا ہوں ،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 9اگست کو ٹائیگر فورس کی قیادت خود کروں گا،میرے ساتھ اراکین قومی اسمبلی ،سینیٹ اور دیگرلوگ شامل ہوں گے عالمی حدت کے اثرات سے بچنے کےلیے ہم نے اقدامات کرنے ہوں گے،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی اوروزرائےاعلیٰ بھی مہم میں حصہ لیں گے،گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان 10 متاثرہ ممالک میں شامل،9 اگست کوملک بھرمیں شجرکاری کریں گے،2023 تک 10 ارب درخت لگانے ہیں،آلودگی کی وجہ سےلوگوں کی صحت پراثرپڑرہا ہے،ہم ایک دن میں ریکارڈ درخت لگائیں گے ہم نے اپنی نسلوں کی بہتر مستقبل کےلیےکام کرناہوگا،
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
سندھ میں ٹائیگر فورس کب سے کریگی کام؟ رجسٹریشن کروانے والوں کی تعلیمی قابلیت سامنے آ گئی
اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن
غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے
کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، وزیراعظم آفس کی جانب سے اہم ہدایات جاری
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کی تھی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بتایا جائے کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے میں کتنا کردار ادا کیا،عوامی نمائندوں کی جانب سے نوجوان رضا کاروں کی سرپرستی ضروری ہے،ٹائیگر فورس مستقبل میں ملک کا قیمتی اثاثہ بننے جا رہی ہے
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے,،ٹائیگر فورس کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا یے, ٹائیگر فورس کو ضلع,تحصیل, یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر مانیٹر کیا جا سکے گا, ایپلیکیشن کے ذریعے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے میں بھی آسانی ہو گی,
-

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اسد ملک لاہور میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اسد ملک لاہور میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔ اسد ملک کی صاحبزادی بھی ان کے ہمراہ تھیں جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل دوپہر 1:30 بجے جناح پارک بوہار والی مسجد شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی.
اسد ملک ٹوکیو اولمپکس 1964 سلور، میکسیکو اولمپکس 1968 گولڈ اور میو نیخ اولمپکس 1972 سلور میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیموں کا حصہ تھے. اس کے علاوہ جکارتا ایشین گیمز 1962 گولڈ ،1966 کی سلور بنکاک ایشین گیمز 1970ء کا گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیموں میں بھی شامل تھے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے اولمپیئن اسد ملک کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے.
پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری آصف باجوہ اور تمام ہاکی اولمپینز نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ غم اور مشکل کی اس گھڑی میں ہاکی فیملی لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ -

پاکستان میں کرونا میں کمی، 24 گھنٹوں میں 1000 سے کم مریض سامنے آئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریض کم ہونے لگے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 23 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 936 نئے مریض سامنے آئے
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 865 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 74 ہزار 289 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 42 ہزار 436 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کرونا وائس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 26 ہزار 924 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 ہزار 610 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 19 لاکھ 9 ہزار 846 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 311 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 ہزار 397 ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں11 ہزار 601، اسلام آباد میں 14 ہزار 884، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 34، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 989 اور پنجاب میں 92 ہزار 73 کورونا مریض ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 116، سندھ میں 2 ہزار 151، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 178، اسلام آباد میں 164، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 48 ہو چکی ہے۔
مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد، تاجروں کا پنجاب بھر میں مارکیٹ کھولنے کا اعلان
-

عید الاضحی پر اصل جانوروں کی بجائے مٹی سے بنے ہوئے جانور ذبح کئے جائیں۔ بھارتی تنظیم کی انوکھی منطق
بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں مسلمان دشمن دائیں بازو کی تنظیم”سنسکرتی بچاو منچ”نےانوکھی منطق پیش کر دی ہے اور کہا ہے کہ عید الاضحی پر اصل جانور ذبح کرنے کی بجائے مٹی سے بنے ہویے جانور ذبح کئے جائیں۔ اپنی دلیل کے حق میں بولتے ہوئے منچ کے کنوینر چندر شیکھر تیواری نے کہا ہے کہ جس طرح ماحول کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے دیوالی پر پٹاخے چلانے سے منع کیا جاتا ہے اور ہولی پر رنگ ڈالنے پر پابندی لگ جاتی ہے اسی طرح بڑی عید پر جانور ذبح کرنے پر بھی پابندی لگائی جائے۔ انہوں نے شہر کے بیچ میں مٹی سے بنے ہوئے دو جانور رکھ دئے ہیں اور ان کو ذبح کرنے کو کہا کیا ہے۔
-

وزیراعظم کا گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی تیز کرنے کا حکم
وزیراعظم کا گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی تیز کرنے کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گندم اور چینی کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا
اجلاس میں وفاقی وزراء محمد حماد اظہر، سینیٹر سید شبلی فراز، مشیر ان ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکرٹری صاحبان شریک۔ چیف سیکرٹری صاحبان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں ملک میں گندم اور چینی کی دستیابی کی صورتحال اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
گندم کی دستیابی کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر پندرہ ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم کی سپلائی فلور ملز کو کی جا رہی ہے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے پاسکو سے اسی ہزار میٹرک ٹن گندم حاصل کر لی ہے جبکہ مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن کے لئے معاہدہ ہو چکا ہے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ سرکاری طور پر گندم کی ریلیز سے جہاں دستیابی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے وہاں قیمتوں پر بھی مثبت اثر پڑا ہے۔
٭ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گندم اور چینی کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس
٭ گندم کی دستیابی کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر پندرہ ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم کی سپلائی فلور ملز کو کی جا رہی ہے۔ چیف سیکرٹری
1/8 pic.twitter.com/bAOF9wYsct— PTV News (@PTVNewsOfficial) July 27, 2020
گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عنا صر کے خلاف اب تک کی جانے والی کاروائی کی رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کی گئی، اجلاس میں سرکاری اور نجی شعبے کی جانب سے پندرہ لاکھ میٹرک ٹن گندم کی برآمد کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آٹا عوا م الناس کی بنیادی ضرورت ہے لہذا اس کی دستیابی اور مناسب قیمت پرمیسر آنے کو یقینی بنایا جائے۔ مارکیٹ میں گندم کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ نجی شعبے کے ساتھ ساتھ سرکاری طورپر بھی گندم کی درآمدکے عمل کو تیز کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں کو ملک بھر میں یکساں سطح پر لانے کے لئے تمام چیف سیکرٹری صاحبان باہمی مشاورت سے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔
اجلاس میں ملک میں چینی کے موجود ذخائر، ملکی ضروریات اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ چینی کی وافر دستیابی اور مناسب قیمت کو یقینی بنانے پر بھرپور توجہ دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ شوگر ملوں کی جانب سے کرشنگ کے عمل کا آغاز بروقت کیا جائے اور اس سلسلے میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر درآمد کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی اور انتظامات مکمل کیے جائیں۔
