Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے کئی ممبران قومی اسمبلی کی لاہور میں ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے کئی ممبران قومی اسمبلی کی لاہور میں ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کےمختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی لاہور میں ملاقات۔ ممبران میں ملک محمد عامر ڈوگر، زوالفقار علی خان، سید فیض الحسن، حاجی امتیاز احمد چوہدری، ملک عمر اسلم خان، مہر غلام محمد لالی، ریاض فتیانہ، ملک کرامت علی
    کھوکھر، رائے محمد مرتضی اقبال، احمد حسین ڈیہڑ، میاں محمد شفیق،طاہر اقبال، نیاز احمد جکھڑ اور سردار محمد خان لغاری شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شریک تھے۔ ممبران نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات، عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل، اور فلاحی و ترقیاتی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے مسائل کے فوری حل اور فلاحی، سماجی اور معاشی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ممبران اس ضمن میں عوام الناس سے مستقل رابطے میں رہیں اور کسی بھی مسئلے کے حل کے حوالے سے درپیش انتظامی مشکل کی صورت مجھے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہور میں آپ سے ملاقات کا مقصد صوبائ حکومت سے موثر رابطے اور کوارڈینیشن میں مزید بہتر ی لانا ہے تاکہ صوبائ حکومت ممبران کو ان کے متعلقہ حلقوں میں عوام الناس کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ممکنہ معاونت فراہم کرے۔ وزیراعظم نے بھکر ، خوشاب، مظفر گڑھ اور لیہ کے عوام کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ تھل کینال منصوبے کے آغاز کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔ اس منصوبے کا آغاز جلد ہو گا۔ ممبران اسمبلی نے ملک میں کوروناوائرس کی وبا پر قابو پانے کے حوالے سے دانشمندانہ حکمت عملی، ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور خصوصی طور پر تھل کینال منصوبے کے فیصلے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ممبران کو انتظامی امور میں درپیش مشکلات کے حل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی تاکہ عوام کے مسائل کا فوری حل ممکن ہو سکے۔

  • 19جولائی 1947کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم باب ہے۔ صدر آزاد کشمیر

    19جولائی 1947کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم باب ہے۔ صدر آزاد کشمیر

    آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔بھارت نے گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کو ان کے عالمی سطح پرتسلیم شدہ پیدائشی حق، حق خودارادیت سے محض طاقت کے بل بوتے پر محروم کر رکھا ہے۔لیکن کشمیری عوام بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی اس مذموم سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ 19جولائی 1947کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم باب ہے،آج ہی کے دن سرینگر میں قرارداد الحاق پاکستان منظور کی گئی۔ تقسیم ہند کے فارمولے کے تحت ریاستوں کا فیصلہ استصواب رائے کے ذریعہ ہونا تھا۔ بھارت کی درخواست پر اقوام متحدہ نے یہ فیصلہ کیا تھا لیکن بعد کے واقعات شاہد ہیں کہ بھارتی حکمران اپنے وعدہ سے مکمل طور پرمنخرف ہو گئے جس کے نتیجے میں حق خوداراردیت کی تحریک کا آغاز ہوا جو آج بھی اسی تسلسل سے جاری ہے۔ 19جولائی 1947کو کشمیریوں کی اعلیٰ قیادت کے تاریخ ساز فیصلے نے جدو جہد آزادی کا رخ جس منزل کی طرف موڑا تھا اسی عظیم مقصد کے حصول کیلئے آج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری بھارت کی 8لاکھ سے زائد فوج کے آگے سینہ سپر ہیں۔اور اقوام عالم میں ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ میں اس موقع پر پاکستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد و اتفاق پیدا کریں۔ میں اس موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کیلئے نظریہ الحاق پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

  • پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

    پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےصوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی بھی شریک تھے،جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو جائز مسائل حل کرنے کی ہدایت کی

    وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اراکین اسمبلی کے میرٹ پر کام کئے جائیں، وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی بھی ہدایات کی

    اراکین اسمبلی نے اپنے علاقائی مسائل کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی،وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھرعثمان بزدار پراعتمادکااظہار کر دیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارہی رہیں گے،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو کرونا کیسز کی صورتحال، پنجاب میں گندم اور آٹے کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی

    وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ عوام کو ہر صورت میں ریلیف دیا جائے، وزیراعظم نے عوامی ریلیف کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا.

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین کام کیا،اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے ایس اوپی ز پرعملدآمد کرایا گیا،حکومتی اقدامات کے باعث کورونا کیسزمیں واضح کمی ہوئی،عوام کوایس اوپیز پر عملدآمداورحکومت کا ساتھ دیتے رہنا ہو گا،

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نےاپنےاخراجات میں واضح کمی کی، لاہور کے شمال میں جدید شہربسانے کے لیے اتھارٹی قائم کی،نیاشہردبئی کی طرزپربسایا جائےگا،وزیراعظم عمران خان نے دریائے راوی فرنٹ اتھارٹی کے اقدام کوسراہا،

  • بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کوواپس لانے کا وعدہ پورا کردیا،وزیراعظم

    بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کوواپس لانے کا وعدہ پورا کردیا،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کوواپس لانے کا وعدہ پورا کردیا،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سفری مشکلات کے باوجود بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کوواپس لائےہیں،اب تک2لاکھ50ہزاربیرون ملک پھنسے پاکستانی اورورکرزکوواپس لاچکےہیں

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اوورسیزپاکستانیوں کی ہرممکن مددجاری رکھے گی،

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا کے پھیلاؤ کے بعد فضائی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے کئی پاکستانی بیرون ممالک میں پھنس گئے تھے جن کو وطن واپس لانے کے لئے خصوصی پروازیں چلائی گئیں

    وزیراعظم عمران خان نے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کو واپسی پر ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں کی ہم وطنوں کے لیےمدد کاجذبہ قابل ستائش ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی نے فلاحی خدمات سرانجام دے کر عظیم مثالیں قائم کی ہیں،

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں کو بحال کردیا

    سربراہ پی آئی اے نے سنائی بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری

    بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

    اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

    پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر بیرونِ ممالک میں پھنسے ہو ئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ حکومت پاکستان اور خاص طور پر وزیر ِ اعظم عمران خان صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں ،موجودہ تکلیف دہ صورتحال میں مشکلات کا شکار سمندر پار پاکستانیوں کی بھرپور امداد کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف پاکستان بارکونسل نےنظر ثانی درخواست دائرکردی

    پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ 19جون کےفیصلےپرنظرثانی کرے،درخواست میں صدر مملکت ،وزیراعظم اوروفاقی وزیرقانون کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل،مشیراحتساب شہزاد اکبر کوبھی فریق بنایا گیا ہے

    سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ کےتوسط سے نظرثانی درخواست دائرکی گئی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے روز ہی سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہہ دیا تھا کہ عدالت میں نظر ثانی کی اپیل دائرکی جائے گی، باغی ٹی وی نے بھی ذرائع سے خبر دی تھی کہ نظر ثانی کی اپیل دائر ہو گی، آج اپیل دائر کر دی گئی ہے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھی  سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یوٹیوب پر تجزیہ پیش کیا تھا جس مین انکا کہنا تھا کہ یہ تودرست ہے کہ آج کے فیصلے سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حامی اس بات سے خوش ہوں گے کہ یہ فیصلہ ان کے حق میں‌آیا ہے، مبشرلقمان کہتے ہیں‌ ایسا سوچنے والوں کوندامت کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے

    سنیئر صحافی مبشرلقمان نے کہا کہ ویسے تو اس اہم کیس کے فیصلے میں بہت سی چیزیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جارہی ہیں مگراگرایک بڑے نقطے کوہی لے لیں‌تو مجھے یہ کیس بہت دلچسپ بھی دکھائی دیتا ہے اورایک جامع فیصلہ بھی ، ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے یہ ایک تاریخی فیصلہ صادر کیا ہے جس کے مطابق یہ معاملہ اب ایف بی آر کے پاس چلا گیا ہے

    ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ایک ذمہ داراورحکومتی ادارہ ہے جوسپریم کورٹ کے فیصلے کی صورت میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ اوربچوں سے جومعلومات مانگے گا تو وہ ان جائیدادوں کی قانونی حیثیٹ کا بھی تعین کرتے گا

    مبشرلقمان کہتے ہیں‌ کہ ایف بی آرتوپھرساری حقیقتیں کھول کررکھ دے گا ، دوسری اہم بات یہ ہے کہ ایف بی آر کو سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں‌ یہ تمام تراختیارات بھی دے رکھے ہیں اورویسے بھی وہ ایک آزاد ادارہ ہے ، پھرحکومت کے پاس بھی یقنینا اس کیس کے حوالے سے اہم معلومات ہوں گی پھرجب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اوربچے یہ ثابت نہ کرپائے کہ یہ جائیدادیں قانونی ہیں تو پھرایک ہی راستہ ہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لیے کہ ان کو مستعفیٰ‌ہونا پڑے

    مبشرلقمان نے بہت خوب صورت تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ آگے چل کرجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لیے بہت سی مشکلات کھڑی ہوجائیں گی اوروہ بھی ان کی ہی وجہ سے ، ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے پاس اس کیس کے حوالے سے تمام شوہد پہلے ہی موجود ہیں‌

    مبشرلقمان نے کہا کہ مجھے بہت زیادہ یقین ہے کہ اس کیس کی پیروی کرنے والے اوروہ حکومتی افراد جو اس کیس کو ڈیل کررہے ہیں وہ جو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی جانب سے بیان ریکارڈ کرایا گیا ہے اس کے متعلق پہلے ہی علم رکھتے ہوں ، یہی وجہ ہے کہ حکومتی ذمہ داران اس فیصلے سے خوش ہوئے ہیں ، جس کامطلب یہ ہے کہ اب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جانا ٹھہر گیا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھی یہی دیکھ رہے ہیں

    مبشرلقمان نے مزید کہا کہ جہاں تک آج کے فیصلے کے اثرات کا تعلق ہے تواگرجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ کوئی اورجج ہوتا تو وہ کب کو مستعفیٰ ہوجاتا ، ان کا کہنا تھا اب بھی یہی ہے اورسپریم کورٹ نے جوسوالات اورجوقانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے کیس ایف بی آر کے پس بھیجا ہے اس کے بعد سوائے استعفیے کے کوئی اورپہلونظرنہیں آرہا

    واضح رہے کہ  سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست منظور کرلی،سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دے دیا

    سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایف بی آر جسٹس قاضی عیسیٰ کی اہلیہ کو پراپرٹی سے متعلق 7 روز میں نوٹسز جاری کرے،ایف بی آر کے نوٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سرکاری رہائشگاہ بھجوائے جائیں،ہر پراپرٹی کا الگ سے نوٹس کیا جائے،ایف بی آر کے نوٹس میں جج کی اہلیہ اور بچے فریق ہوں گے،ایف بی آر حکام معاملے پر التوا بھی نہ دیں،انکم ٹیکس 7 روز میں اس کا فیصلہ کرے.

    قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

    کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

    صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

    منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ان لینڈ ریونیو کا کمشنر تمام فریقین کو سنے گا،انکم ٹیکس کمشنر قانون کے مطابق فیصلہ کرے،ایف بی آر 7 دن میں سپریم جوڈیشل کونسل کو رپورٹ جمع کرائے،چیئرمین ایف بی آر تمام تر معلومات سپریم جوڈیشل کونسل کو فراہم کرے گا،فیصلہ فل کورٹ بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے سنایا

  • پاکستان پر کرونا کے وار جاری،24 گھنٹے میں مزید 47 اموات

    پاکستان پر کرونا کے وار جاری،24 گھنٹے میں مزید 47 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں،ملک بھر میں 24گھنٹے کےدورا ن کورونا سے 47 افراد جاں بحق ہوئے،

    ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد5ہزار522ہوگئی ،24گھنٹے کےدوران ملک بھرمیں کورونا کے ایک ہزار 918 نئے کیسز سامنے آئے،ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2لاکھ 61ہزار917 ہوگئی،ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 98 ہزار 509مریض صحتیاب ہوئے، ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 57 ہزار 886 ہے،

    سندھ میں کورونا کےایک لاکھ 11 ہزار 238 کیسزرپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 89 ہزار 465، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 669، بلوچستان میں 11 ہزار 405، اسلام آباد میں 14 ہزار 504، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 840 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 796 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے،

    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 67، سندھ میں ایک ہزار 952، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 130، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 39 ہو چکی ہے،

  • بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی،پاک فوج کا بھرپور جواب

    بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی،پاک فوج کا بھرپور جواب

    راولپنڈی : بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی ، پاک فوج کا بھرپورجواب،اطلاعات کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں شرارت کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

    آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نےرکھ چکری اوربروح سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی
    گئی ، ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی فوج نے ایل اوسی پرشہری آبادی کو نشانہ بنایا،

     

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے بھارت کی طرف سے پاکستان کی سرحدوں پرجارحیت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارت نے رواں سال 1697بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں

  • پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس، چیرمین کمیٹی شہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا

    پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس، چیرمین کمیٹی شہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا

    آج پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس، چیرمین کمیٹی شہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف و دیگر ممبران کشمیر کمیٹی /پارلیمنٹیرینز کے علاوہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا منصب سنبھالنے پر شہریار آفریدی کو مبارکباد دی۔ چیرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے اجلاس میں شرکت پر اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی شرکت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کے آغاز میں شہدائے کشمیر کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں ممبران کمیٹی کو مقبوضہ جموں و کشمیر و خطے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے 5 اگست کو اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات اور اس کے بعد خطے میں امن و امان کو درپیش خطرات اور ان مضمرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانیوالی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میرے 40 سے زیادہ ممالک کے وزرائے خارجہ سے روابط ہوئے اور ان روابط ، میں میں نے ڈومیسائل قواعد میں تبدیلی کے ذریعے، مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صدر سیکورٹی کونسل اور جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ کو خطوط ارسال کیے اور ان خطوط میں بھی میں نے بھارتی عزائم کے باعث پورے خطے میں امن و امان کو درپیش خطرات سے عالمی برادری کو آگاہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان نے اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت کے ساتھ ادا کیا اور کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ چیرمین شہریار آفریدی کی زیر صدارت یہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس ہے

  • وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صحت یابی کے بعد وزارت خارجہ آمد

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صحت یابی کے بعد وزارت خارجہ آمد

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صحت یابی کے بعد وزارت خارجہ آمدکے موقعہ پر

    سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اسپیشل سیکرٹری معظم احمد خان، اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران نے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے وزیر خارجہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وزیر خارجہ نے اپنی

    علالت کے دوران، جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس۔ مودی کی طرف سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس۔ مودی کی طرف سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا جس میں مودی کی طرف سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی۔ اجلاس میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ وہ کشمیری شہداء کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
    انہوں نے مودی کی مسلم دشمن غیر قانونی اور غیرانسانی اقدامات کے خلاف قرارداد پیش کی۔ جس کا متن یہ ہے:-
    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارتی وزیراعظم مودی کی مسلم دشمن غیر قانونی اور غیرانسانی اقدامات شدید مذمت کرتی ہے،

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارتی وزیراعظم مودی کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی اقدامات کی مذمت کرتی ہے،

    بھارتی وزیراعظم نے ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی مسلم آبادی کو کم کرنے کے لئے کیا،

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ حکومت پاکستان سے بھارتی اقدامات کیخلاف اقوام متحدہ میں جانے کا مطالبہ کرتی ہے،

    مودی کھلم کھلا اقوام متحدہ اور بین القوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،

    حق خودارادیت اقوام متحدہ کے قراردادوں اور قوانین کے تحت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔