حکومت پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے لئے بھارت کو رسمی طور پر آگاہ کردیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس بار سیکیورٹی اہلکار کے بغیر قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کی ہے۔ گذشتہ روز بھارتی سفارت کار کو کلبھوشن تک قونصلررسائی دی گئی تھی، جس میں بھارت کی بدنیتی سامنے آئی تھی، بھارتی سفارت کار کا کہنا ہم یہ قونصلر رسائی ہی نہیں چاہتے تھے،اس دوران کلبھوشن بھارتی سفارت کاروں کو پکارتا رہا اور وہ چلے گئے۔ کلبھوشن کہتا رہا مجھ سے بات کریں اور سفارت کارچلتے بنے۔
Category: اہم خبریں
-

بھارت پاکستان کوتنہاکرناچاہتاتھااب لیکن اب خودتنہاہوچکاہے۔ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ کل بھارتی سفارتکارکلبھوشن کی کوئی بات سنےبغیرچلےگئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی سفارتکار بات کرنے سےکتراتےرہے۔ کلبھوشن پکارتارہا،بھارتی سفارت کار دم دباکربھاگ گئے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی بدنیتی کھل گئی،یہ رسائی نہیں چاہتےتھے۔ انہیں شیشے پراعتراض تھا،وہ بھی ہٹادیا۔ ہم نےیہ بھی کہا کہ ایک کے علاوہ سیکیورٹی اہلکار بھی ہٹادیتےہیں تاہم سیکورٹی کے پیش نظر بالکل تنہانہیں چھوڑسکتےتھے،پتہ نہیں کیاکر لیتے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک میں ایران کےشامل ہونے اورافغانستان میں قیام امن کافائدہ سب کو ہوگا۔ یہ بھارت کیلئےایک جھٹکاہے، بھارتی حکومت پران کی اپنی اپوزیشن تنقیدکررہی ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اوربھارت میں کلیش سےکئی بھارتی فوجی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ بھارت کے بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ تعلقات میں بھی پہلےجیسی گرمجوشی نہیں ہے۔ بھارت پاکستان کوتنہاکرناچاہتاتھااب لیکن اب خود تنہاہوچکاہے۔
-

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ظلم جاری ، 3 نوجوان کشمیری شہید
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ظلم جاری ، 3 نوجوان کشمیری شہید
باغی ٹی وی :مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم نہ رک سکا مقبوضہ وادی کے ضلع کلگام کے علاقے نگ ند چمر میں غاصب فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی۔گذشتہ روز ضلع کپواڑہ میں بھی ایک نوجوان کو شہید کیا گیا، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ آرمی کی 22 آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے ریبن علاقے میں ١١جولائی کی رات 11بجے سرچ آپریشن شروع کیا اورصبح 3:40پر جھڑپ کا آغاز ہوا۔پولیس کے مطابق علاقے میں لشکر طیبہ کے دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔
کشمیر زون پولیس کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد علاقے میں پولیس وسکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے۔ہفتے کوفوجی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہندواڑہ میں ایل او سی پر 2نوجوانوں کو سیکورٹی فورسز نے شہید کر دیا تھا -

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5ہزار475 تک پہنچ گئی،2 ہزار85 نئے کیسزرپورٹ
پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5ہزار475 تک پہنچ گئی،2 ہزار85 نئے کیسزرپورٹ
باغی ٹی وی :پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5ہزار475 تک پہنچ گئی ہے اور2 لاکھ 59 ہزار999 متاثر ہوئے جب کہ ایک لاکھ 83 ہزار737شفایاب بھی ہوسکتے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار85 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور49 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز23 ہزار 907 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر16لاکھ 76 ہزار 90 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ 2 ہزار939 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 323 کورونا مریض وینٹی لیٹر پرزہیں۔ پاکستان میں کورونا مریضوں کےلیے 1825 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔ بلوچستان اور آزادکشمیر میں کوئی کورونا مریض وینٹی لیٹر پرنہیں۔
سندھ میں کورونا کےایک لاکھ 8 ہزار 913 کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب88 ہزار539، خیبرپختونخوا31 ہزار 217،بلوچستان11 ہزار322، اسلام آباد14 ہزار402، آزادکشمیرایک ہزار 771 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 750 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔پنجاب میں 2ہزار43مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا ایک ہزار114، اسلام آباد155، بلوچستان127، آزادکشمیر46 اورگلگت بلتستان میں38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔
ملک بھر میں کوروناکےایکٹو کیسزکی تعداد73 ہزار 751 ہے۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
-

ن لیگ کے35 سے 40 ارکان ہمارے ساتھ ہیں،وہ بھی پاکستان کوپھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں :رہنما تحریک انصاف کا دعویٰ
لاہور:ن لیگ کے35 سے 40 ارکان ہمارے ساتھ ہیں،وہ بھی پاکستان کوپھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں :رہنما تحریک انصاف کا دعوے نے نشاط ڈاھا کے دعوے کی تصدیق کردی ہے ، ادھرپنجاب میں مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی کو ساتھ ملانے کے لیے حکومتی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز دومختلف عشائیوں میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما یونس انصاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے35 سے 40 ارکان ہمارےساتھ ہیں، ن لیگ کا فارورڈ بلاک بہت جلد سامنے آجائے گا۔
یونس انصاری کا کہنا ہے کہ ان کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ن لیگ کے6 اور پیپلزپارٹی کا ایک رکن پہلے ہی ملاقات کرچکا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی میں فارورڈ بلاک کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ن لیگ پہلے سے زیادہ متحد ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے فارورڈ بلاک کا دعوٰی ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ مکانوں کی طرح کھوکھلا اور جھوٹا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی صفر ہے اور سب زبانی جمع خرچ ہے،عوام حکومت کو مسترد کرچکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حسب روایت سیاسی بیان تو مریم ارونگزیب نے دے دیا مگرکل عیشائے پرن لیگی اراکین کی طرف سے شریف خاندان کی غلامی سے بغاوت کے واقعہ کا ذکرنہ کرکے ن لیگ میںتوڑپھوڑ کی ایک طرح کی تصدیق کردی ہے
-

بھارتی ناظم الامور گورو آہلووالیاکی کلبھوشن یادیو سے ادھوری ملاقات
اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کے اعلی حکام کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک دوسری قونصلر رسائی دے دی گئی. بھارت کے ناظم
ملاقات کے بعد بھارتی سفارتکارہائی کمیشن واپس پہچ گئے
الامور گورو اہلووالیا اور قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر اپرنا رے نےکلبھوشن سے ملاقات کی۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام کے

مطابق ملاقات تین بجے شروع ہوئی تاہم بھارتی سفارتکار ملاقات ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے۔ قونصلر ملاقات کیلئے کلبھوشن کی موجودگی کے مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ قونصلر رسائی اسلام آباد میں محفوظ مقام پر دی گئی ہے جب کہ کلبھوشن یادیو کی موجودگی کے مقام کو سب جیل قرار دیا گیا۔
-

بھارت نے پاکستان کی کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی کی پیشکش قبول کرلی
بھارت نے پاکستان کی کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی کی پیشکش قبول کرلی
باغی ٹی وی :بھارت نے پاکستان کی کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی کی پیشکش قبول کرلی ہے، بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ پہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو آج قونصلر رسائی دی جائے گی، کلبھوشن یادیو کی موجودگی کی جگہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت نے عالمی عدالت سے کلبھوشن کی رہائی کیلئے رابطہ کیا، کلبھوشن یادیو کو 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، کلبھوشن نے پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کا اعتراف کیا، خطے کے امن میں رکاوٹ بھارت ہی ہے، بھارت خطے کے امن و استحکام کو متاثر کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2018ء کو پاکستان ایران سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، یہ بھارتی جاسوس بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر اور ”را“ کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پر حکومت پاکستان نے بھارتی سفیر کو طلب کرکے انڈین جاسوس کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخلے اور کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے پر باضابطہ احتجاج کیا۔ اس کے بعد کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کی گئی۔
کلبھوشن کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد اپریل 2018ء میں اس کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد پاکستان کی فوجی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔
گزشتہ برس مئی میں بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔ 15 مئی کو بھارتی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا،نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت اںصاف نے بھارت کی درخواست پر اٹھارہ سے اکیس فروری تک اس مقدمے کی سماعت کی تھی.
کلبھوشن بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے، صدر عالمی عدالت انصاف کا اعتراف
-

دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 37 لاکھ تک پہنچ گئی
:دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 37 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
باغی ٹی وی :دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 86 ہزار 839 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 80 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔امریکہ کورونا سے مزید 952 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 140 تک پہنچ گئی جبکہ عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
برازیل دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار 261 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی تعداد 75 ہزار 523 تک پہنچ گئی۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 70 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
بھارت میں بھی گزشتہ روز کورونا سے مزید 614 افراد کی موت واقع ہو گئی جس کے بعد بھارت میں اموات کی تعداد 24 ہزار 929 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث روس میں 11 ہزار 770 اموات ہو چکی ہیں اور 7 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
پیرو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا پانچواں بڑا ملک ہے جہاں 3 لاکھ 37 ہزار 724 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 12 ہزار 417 ہلاک ہوئے۔
چلی میں کورونا وائرس کے باعث 7 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور 3 لاکھ 21 ہزار 205 متاثر ہیں۔
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 4 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار سے زائد ہے۔
-

عبدالعلیم خان وزیراعلیٰ پنجاب منتخب جلد اعلان متوقع۔ذرائع
اسلام آباد : پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے ایک اورنام سامنے آگیا،غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق پنجاب کے سنیئرصوبائی وزیرعبدالعلیم خان کووزیراعلیٰپنجاب بنانے کا کسی وقت بھی اعلان ہوسکتا ہے ،
اطلاعات کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا بھاری بوجھ سردار عثمان بزدار کے ناتواں کندھوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اورپنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے لیے سینیئرصوبائی وزیرعبالعلیًم خان کا نام سرفہرست جارہا ہے،
ادھرذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے پہلے سید یاورعباس بخاری کو فیورٹ قراردیا جارہا تھا،جبکہ کئی غیرمصدقہ ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ چوہدری پرویزالہی بھی سرپرائز دے سکتے ہیں
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو اس بات پر قائل کر لیا گیا ہے کہ عثمان بزدار کی جگہ متحرک اور فعال وزیراعلیٰ لا کر ہی اہم ترین صوبے میں پی ٹی آئی کی مستقبل کی سیاست کو بچایا جا سکتا ہے۔
مستند ذرائع کے مطابق وزارت اعلیٰ کی دور میں تین پرانے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی ، علیم خان اور فواد چوہدری زیرغورتھے ، مگر اب لاہورسے پی ٹی آئی کے سنیئروزیرعبدالعلیم خان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان کے وزیراعلیٰ پبجاب بننے کے چانسز زیادہ ہیں
-

آرمی چیف کی عراق کوسلامتی اورترقی کیلئےہرممکن تعاون کی پیشکش
راولپنڈی: آرمی چیف کی عراق کو سلامتی اور ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عراق کی سلامتی اور ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر حامد عباس نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں باہمی دلچسپی، بشمول علاقائی سلامتی کے امور اور کوویڈ 19 بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ نے کہا کہ عراق کی ترقی اور سیکیورٹی سے متعلق ہر ممکن تعاون کرینگے۔ عراقی سفیر نے خطے میں امن وامان کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
