Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نوازشریف کی منفی سیاست کا کب تک دفاع کریں گے !25 لیگی ایم پی ایزنے بغاوت کردی

    نوازشریف کی منفی سیاست کا کب تک دفاع کریں گے !25 لیگی ایم پی ایزنے بغاوت کردی

    لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف کی ملک دشمن پالیسیوں سے نالاں ن لیگ کے 25 کے قریب ایم پی ایز نے علیحدگی اختیارکرلی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان اسمبلی کی ایک بڑی تعداد نے نوازشریف سے بغاوت کرنے کا اعلان کیا ہے ، ان ارکان اسمبلی کا کہنا ہے وہ اب نوازشریف کے لیے اپنی سیاست کوخطرے میں نہیں ڈال سکتے

    اطلاعات کے مطابق لاہورمیں اس وقت ایک اہم مقام پرایک عیشائیہ ہورہا ہے جس میں‌ ن لیگ کے 25 کے لگ بھگ ایم پی ایزشامل ہیں ، جہاں وہ کرپشن پرسزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے ملک کے مفاد کی خاطر نوازشریف کی غلامی سے آزاد ہونے کا اعلان کرنے جارہے ہیں

    اطلاعات ہیں کہ ان ایم ایز نے یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا ہے ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والےایم ایزنے یہ فیصلہ اپنے حلقے کی عوام کے پرزورمطالبے کے بعد کیا ہے

    ذمہ دار ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس خاندان سے تنگ آگئے ہیں‌، اب وہ مزید یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتے ،

    ان ارکان اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگ کا شریف برادران سے قبضہ چھڑانے کی بھرپورتحریک چلائیں گے ، وہ مسلم لیگ کو نوازشریف کی وراثت نہیں بننے دیں‌گے ، اس سلسلے میں وہ پرانے لیگیوں کواس پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے لیے قائل کریں گے

    یہ کیسے ہوسکتا ہےکہ ہم ملک میں رہتے ہوئے ایک ایسے شخص کے لیے منفی سیاست کریں جولندن میں بیٹھ کرپاکستان کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے

    معتبرذرائع کا کہنا ہےکہ ان ارکان اسمبلی کا کہنا ہےکہ وہ نوازشریف کو خوش کرنے کے لیے اپنے عوام کوآزمائش میں نہیں ڈال سکتے ،

    ان اراکین اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہےکہ وہ نوازشریف اورشہبازشریف کا کرپشن اورچوربازاری تک کب تک دفاع کریں‌گے ،ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ وہ اب اپنی عوام کوگمراہ نہیں کرسکتے

    ن لیگی ارکان اسمبلی کا یہ گروہ جس میں بڑے بڑے نام شامل ہیں ان کا کہنا ہےکہ وہ ن لیگ کونہیں‌چھوڑیں گے ، ن لیگ کو نہ چھوڑنے کی وجہ بھی بتاتے ہوئے کہی ہے کہ ن لیگ کو خاندانی پارٹی نہیں بننے دیں گے

    ان ارکان اسمبلی میں وسطی پنجاب، شمالی پنجاب اورجنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ن لیگی ممبران اسمبلی شامل ہیں

    ذمہ دار ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ان ایم پی ایز نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ اب وہ عوام کے مفاد کے لیے سیاست کریں گے،وہ نہ تونوازشریف کی کرپشن کا دفاع کریں گے اورنہ ہی شہبازشریف کی شعبہ بازیوں کا ، ان کا کہ بھی کہنا ہے کہ اب ان سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے

  • بی جے پی نازیزم سے متاثر ہوکر ہندوستان کوفاشسٹ ریاست میں تبدیل کر چکا ہے۔ معید یوسف

    بی جے پی نازیزم سے متاثر ہوکر ہندوستان کوفاشسٹ ریاست میں تبدیل کر چکا ہے۔ معید یوسف

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا جسٹ فیوچر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرستی ، زینو فوبیا اور اسلامو فوبیا عروج پر ہیں۔ ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اتر پردیش (یوپی) کے وزیر اعلی نے مسلمانوں کو "وائرس” قرار دیا۔ مغربی میڈیا نے مسلمانوں کی غلط تصویر کشی کر کے اسلامو فوبیا بڑھاوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک نئے ہندوستان کا سامنا کر رہے ہیں۔ بی جے پی نازیزم سے متاثر ہوکر ہندوستان کو فاشسٹ ریاست میں تبدیل کر چکا ہے۔اس کا براہ راست اثر ہندوستان کے مسلمانوں ، کشمیر اور پاکستان پر پڑتا ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ ہندوستانی سینئر رہنماؤں، جیسے امیت شاہ، نے مسلمانوں کو دیمک قرار دیا جب کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے مسلمانوں کو مورد الزام قرار دیا۔ انڈین رجسٹر فار سٹیزنشپ (این آر سی) اور سٹیزن ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرے گا۔اس کی وجہ سے مسلمان حراستی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہوگا۔معید یوسف نے کہا کہ کشمیر میں كرونا کا مقابلہ کرنے کے بجائے ظلم و بربریت زور و شور سے جاری ہے، مودی کی کشمیر میں ظلم اور بربریت کافوری نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ5 اگست کے بعد کرفیو اور بلیک آؤٹ کے ذریعے مقبوضہ خطے میں کشمیریوں کا گلا گھونٹا گیا۔ہندوستان میں مودی کی نگرانی میں مسلمانوں پر ظلم تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نےدانشوروں اور اسکالرز سے اپیل کی کہ وہ مودی کے فاشزم اور اسلامو فوبیا کا مسئلہ اٹھائیں۔کیونکہ اگراسلامو فوبیا کا کچھ نہ کیا تو دنیا عدم استحکام اور انتشار کی طرف گامزن ہوگی۔ خصوصاوزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں گذشتہ سال اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے اپنا وژن پیش کیا۔اس ویژن کا مقصد اسلام کی درست تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ڈاکٹر معید یوسف نے شرکا پر زور دیا کہ وہ اسلامو فوبیا کے خلاف ڈٹ جائیں۔

  • دیامر بھاشا ڈیم چلاس اور گلگت بلتستان کے لوگوں کی زندگیاں بدل دے گا،مشکلات کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں  وزیراعظم

    دیامر بھاشا ڈیم چلاس اور گلگت بلتستان کے لوگوں کی زندگیاں بدل دے گا،مشکلات کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں وزیراعظم

    چلاس :دیامر بھاشا ڈیم چلاس اور گلگت بلتستان کے لوگوں کی زندگیاں بدل دے گا،مشکلات کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دیامر بھاشاڈیم چلاس اور گلگت بلتستان کے لوگوں کی تقدیر بدل دے گا، جیسے جیسے ڈیم مکمل ہوگا تجارت کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چلاس میں وزیراعظم عمران خان نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین واپڈا نے جنون کی حد تک کام کیا، فیصل واوڈا اور علی امین گنڈا پور کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومیں ترقی اس وقت کرتی ہیں جب آگے کا سوچتی ہیں، وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو مشکل فیصلے کرتی ہیں، بڑے فیصلے ہی بڑی قومیں بناتی ہیں، انسانوں کی قدر ،سرمایہ کاری کرنیوالی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

     

     

    عمران خان نے کہا کہ جب انصاف ہوتا ہے تو قومیں ظلم سے آزادہوجاتی ہیں، قانون کی بالادستی ،تعلیم پر زور دینےوالی قومیں ہمیشہ اوپر گئیں، فیصل واوڈا نے ایسے تقریرکی جیسے الیکشن ہونے لگا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ چین ترقی میں تیزی سے آگے جارہاہے، ہماری بدقسمتی رہی کہ ہم نے قلیل مدتی فیصلے کئے ، الیکشن میں ووٹ کے مدنظررکھ کر پراجیکٹس بنائے ، چین نے 30سال کی منصوبہ بندی کررکھی ہے آج سب سے آگے نکل گیا اور 90کی دہائی میں امپورٹڈ فیول پر بجلی بنانے کے فیصلے کئے گئے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ خسارہ بڑھتا جاتا ہے تو روپیہ گرتاجاتا ہے ،ہماری حکومت آئی تو 20ارب ڈالر کاتاریخی خسارہ تھا ، باہر سے تیل امپورٹ کرکے بجلی بنانے سے دباؤ ہماری کرنسی پرپڑا ، باہر سے چیزیں امپورٹ کرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے، مہنگائی سے غریب آدمی پر اثر پڑتا ہے ، غربت میں اضافہ ہوتا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے دریاؤں سے بجلی بنانے کے بجائے امپورٹڈ فیول پر انحصار کیا، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دیامر بھاشا ڈیم بنانے جارہے ہیں، چین نے 5ہزار بڑے ڈیم بنا رکھے ہیں، ہمارے پاس صرف دو ڈیم ہیں تیسرا بننے جارہاہے۔

     

    انھوں نے مزید کہا کہ بڑے ڈیم نہ بنا کر ہم نے اپنے لوگوں پر ظلم کیا ، دیامر بھاشاڈیم بنانے کا فیصلہ 40سال پہلے ہوا تھا، پاکستان میں پن بجلی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، وقفے کے بعد نیا ڈیم بنائیں گے، ہم نے مزید ڈیمز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانی پر بجلی بنانے سے قدرتی ماحول پر اثر نہیں ہوتا، فرنس آئل اور کوئلے سے بجلی بنانے سے گرمی بڑھتی ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان متاثر ہوسکتا ہے، جس کے باعث ملک میں 10ارب درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عمران خان نے کہا کورونا کی وجہ سے ہونیوالےشٹ ڈاؤن سے بہت نقصان ہوا ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایس اوپیز کیساتھ سیاحت کھولنے کی تیاری کریں، ایس اوپیز کیساتھ آہستہ آہستہ سیاحت کھول سکتے ہیں ، سیاحت کھولنے کیلئے این سی اوسی کے ذریعے اقدامات کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے ڈیم مکمل ہوگا تجارت کے مواقع بھی بڑھیں گے، گلگت بلتستان اور چلاس کے عوام کیلئے کیڈٹ کالج اہم موقع ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان کا بجٹ بڑھے، جو علاقے پیچھے رہے گئے ان پر پیسہ خرچ کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان رقبہ کےلحاظ سےسب سےبڑاصوبہ ہے، بلوچستان بھی بہت پیچھےرہ گیاہےوہاں کی ترقی کیلئے کام کریں گے ، دیامربھاشا ڈیم چلاس اور گلگت بلتستان کے لوگوں کی زندگیاں بدل دے گا۔

  • قطر مسلمانوں کے خلاف بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔ صدر علوی

    قطر مسلمانوں کے خلاف بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔ صدر علوی

    پاکستان میں قطر کے سفیر ، شیخ سعود بن عبد الرحمن بن فیصل الثانی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صدر عارف علوی نے قطری سفیر کو ذمےداری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقعہ پر صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ہم پاک-قطر تعلقات کو ایک مضبوط سیاسی اور معاشی شراکت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے زبردست امکانات موجود ہیں۔صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور قطر کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ قطر مسلمانوں کے خلاف بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔ کشمیر کی صورتحال سے علاقائی امن و سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ او آئی سی اور بین الاقوامی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے عملی اقدامات اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ صدر نے افغان امن مذاکرات کی میزبانی میں قطر کے کردار کو بھی سراہا۔

  • بھارت معاشی طور پر تنہا ہورہا ہے۔ چاہ بہار منصوبے سے بے دخلی کے بعد اب بھارت میں جاپان کی شراکت داری سے بلٹ ٹرین کا منصوبہ بھی کھٹائی میں

    بھارت معاشی طور پر تنہا ہورہا ہے۔ چاہ بہار منصوبے سے بے دخلی کے بعد اب بھارت میں جاپان کی شراکت داری سے بلٹ ٹرین کا منصوبہ بھی کھٹائی میں

    بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی اور بے وقوفی بھارت کو مہنگی پڑرہی ہے اور وہ معاشی طور پر تنہا ہوتا جارہا ہے۔ ایران کی طرف سے چاہ بہار منصوبے سے بھارت کو نکالنے کے بعد اب بھارت میں جاپان کی شراکت داری سے بلٹ ٹرین کا منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ جاپان نے بھارت میں ابتدائی طور پر لگنے والے دو لاک ڈاونز کے دوران انڈیا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کے انجینئرز اور سامان کی نقل وحمل میں رعایت دے لیکن بھارتی حکومت نے خطے کی پہلی بلٹ ٹرین منصوبے کے سامان کی نقل و حرکت کے لئے جاپان کو اجازت نہ دی جس کے باعث جاپان کے تعاون سے بننے والے بلٹ ٹرین پراجیکٹ کی لاگت میں اضافے کے باعث یہ پراجیکٹ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ اب اس پراجیکٹ پر 2 ارب ڈالر سے زائد کی لاگت آئے گی جس کے لئے بھارت اور جاپان کے درمیان دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

  • پاکستان میں کرونا کے وار جاری،24 گھنٹوں میں مزید 67 اموات

    پاکستان میں کرونا کے وار جاری،24 گھنٹوں میں مزید 67 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے ،گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 67 اموات 2ہزار 165نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 5ہزار386 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2لاکھ 55 ہزار 769 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کرہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 67 اموات 2ہزار 165نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سندھ میں ایک لاکھ 7ہزار773کورونا کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 88ہزار45، خیبرپختونخوا میں 31ہزارایک،اسلام آباد میں 14 ہزار 315، بلوچستان میں 11 ہزار239، گلگت بلتستان میں ایک ہزار708 اور آزادکشمیرمیں ایک ہزار 688 کورونا مریض سامنے آئے

    پنجاب میں 2ہزار43مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار114، اسلام آبادمیں155، بلوچستان میں 127، آزادکشمیر میں46 اورگلگت بلتستان میں38 افراد کرونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہین

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹوکیسزکی تعداد 77 ہزار 573 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 21ہزار 749ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران سندھ میں 9ہزارکوروناٹیسٹ کیے گئے پنجاب میں 7ہزار 175،خیبرپختونخوا ایک ہزار575، اسلام آباد2 ہزار 333، بلوچستان305، آزادکشمیر320 اورگلگت بلتستان میں 69 کوروناٹیسٹ کیے گئے۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    پاکستان کے 733اسپتالوں میں کورونا کی سہولیات موجودہیں۔ اس وقت 3ہزار 727 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ملک بھرمیں کورونامریضوں کےلیےایک ہزار 825 وینٹی موجود ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 72 ہزار 810 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد77 ہزار573 ہے۔

  • ترکی کے قومی دن برائے یکجہتی کے موقع پر وزیراعظم نے جاری کیا ترک صدر کے نام اہم پیغام

    ترکی کے قومی دن برائے یکجہتی کے موقع پر وزیراعظم نے جاری کیا ترک صدر کے نام اہم پیغام

    ترکی کے قومی دن برائے یکجہتی کے موقع پر وزیراعظم نے جاری کیا ترک صدر کے نام اہم پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے قومی دن برائے یکجہتی کے موقع پر حکومت، عوام اور اپنی جانب سے مبارک باد پیش کی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ترکی کےقومی دن برائے یکجہتی کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے،اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے حکومت پاکستان،عوام اور اپنی طرف سے جمہوریت،قومی یکجہتی کے دن کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج کے دن ہماری حکومت ترکی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کے عزم کا اظہارکرتی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہنا تھا کہ چار سال قبل آج کے دن ترک عوام نے بہادری کی مثال قائم کی اور امن واستحکام، جمہوری اداروں کو محفوظ بنانے کیلئے مثالی جرأت کامظاہرہ بھی کیا۔ دنیا نے انسانی ہمت اور عزم کی داستان 15جولائی2016کو دیکھی، یہ داستان تاریخ کے اوراق میں درج کردی گئی جو ہمیشہ یاد رکھی جائےگی

    تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

    تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

    کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

    تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

    وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر محاذ پر ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، پاکستان دہشت گرد تنظیم فتح اللہ گولن سے نمٹنے کیلئے ترکی کی حمایت جاری رکھے گا، ایک صدی پہلے ہمارے آباؤ اجداد نے بھی ترک قوم کیلئے قربانی دینے سےدریغ نہیں کیا تھا، 15 جولائی2016 کو بھی پاکستانیوں نے ترک قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

    ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان

    ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا

    ترک صدر کا خطاب سننا اعزاز کی بات، اسد عمر نے مزید کیا کہا؟

    دو روزہ دورہ پاکستان کی یادیں واپس لیے ترک صدر وطن روانہ،کس نے کیا الوداع؟

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم نےترکش امن، استحکام اور جمہوریت کیخلاف اقدام کی مخالفت کی،ہم نےشہدا کو خراج عقیدت اور ان کےخاندانوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا تھا

  • تمہارا انجام بھی تمہاری امی جیسا ہو گا، احسان اللہ احسان کی بلاول کو مبینہ دھمکی

    تمہارا انجام بھی تمہاری امی جیسا ہو گا، احسان اللہ احسان کی بلاول کو مبینہ دھمکی

    تمہارا انجام بھی تمہاری امی جیسا ہو گا، احسان اللہ احسان کی بلاول کو مبینہ دھمکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ قتل کی دھمکیاں کالعدم تنظیم کے سابق ترجمان کی جانب سے دی گئی ہیں۔

    نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی پی کے رہنما چودھری منظورنے ہم نیوز کے پروگرام میں پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں مبینہ دھمکی آمیزٹویٹ بھی پڑھ کر سنایا۔

    چودھری منظور نے ٹویٹ پڑھتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی بقا کی خاطر اسلام پسندوں نے قربانیاں دی ہیں، آپ کی امی اور بابا نے آپ نجیسے بے مذہبوں نے لوٹ مار کے کھیل کھیلے،ملک کی نظریاتی سرحدوں کی خاطر تم جیسوں سے لڑتے رہیں گے تمہارا انجام بھی تمہاری امی جیسا ہو گا، احسان اللہ احسان

    چودھری منظور کو کہنا تھا کہ یہ الارمنگ ٹویٹ ہے، اگر یہ حراست میں تھا تو ریلیز کیسے ہوا، اے پی ایس کے بچوں کے والدین کی چیخیں سنیں، اگر بے نظیر کے بارے میں کہہ رہے ہیں اسوقت کے وزیر داخلہ اپنی پوزیشن بھی واضح کریں ہم چپ نہیں رہین گے،بلاول نے عمران کی کرپشن پر پریس کانفرنس کی، اٹھارہوین ترمیم پر پریس کانفرنس کی انہوں نے مذہب پر کوئی بات نہیں، آج ٹویٹ آ گئی، یہ ہم نے چیک کیا اسکا اویجنل اکاؤنٹ ہے پہلے بھی اس سے ٹویٹ ہوتی رہیں، حکومت کو اس پر اپنی پوزیشن فوری طور پر واضح کرنا ہو گی

    پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ احسان اللہ احسان کی بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی قابل مزمت ہے, قوم پوچھ رہی ہے کہ کس ایجنڈا کے تحت عالمی دہشت گرد کو رہا کیا گیا،احسان اللہ احسان کے فرار میں وزیر آعظم اور وزیر داخلہ سہولت کار ہیں،احسان اللہ احسان کی دھمکی سے نہیں ڈرتے ،پاکستان کی عوام بلاول بھٹو کی محافظ ہے ، معلوم ہے عمران خان اور دہشت گرد آپس میں بھائی ہیں ،

    بلاول نے حکومت سے احسان اللہ احسان بارے کیا اہم مطالبہ

    احسان اللہ احسان کا فرار،وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے سوال پر کیا کہا؟

     

  • بالاخر پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا بھاری بوجھ سردار عثمان بزدار کے ناتواں کندھوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا

    بالاخر پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا بھاری بوجھ سردار عثمان بزدار کے ناتواں کندھوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا

    اسلام آباد :بالاخر پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا بھاری بوجھ سردار عثمان بزدار کے ناتواں کندھوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ سطحی قیادت نے بالاخر پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا بھاری بوجھ سردار عثمان بزدار کے ناتواں کندھوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ملکی سیاست کے اہم ترین عہدے کے لیئے نئے امیدوار کے ناموں پر مشاورت شروع کر دی ہے۔

     

     

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو اس بات پر قائل کر لیا گیا ہے کہ عثمان بزدار کی جگہ متحرک اور فعال وزیراعلیٰ لا کر ہی اہم ترین صوبے میں پی ٹی آئی کی مستقبل کی سیاست کو بچایا جا سکتا ہے۔ مستند ذرائع کے مطابق وزارت اعلیٰ کی دور میں تین پرانے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی ، علیم خان اور فواد چوہدری تو ہیں ہی، مگر اس بار اٹک سے ایم ہی اے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب کے سربراہ سید یاور عباس بخاری کا نام بھی زیر غور ہے۔

     

     

    ذرائع کے مطابق پنجاب کے اہم صوبے کی وزارت اعلیٰ کسی اتحادی کو دینے کے حق میں پی ٹی آئی کا تھنک ٹینک نہیں، اس لیئے پرویز الٰہی کا قرعہ نکلنے کا امکان کم ہے،  فواد چودھری رکن پنجاب اسمبلی نہیں اور ماضی قریب میں متنازعہ انٹرویو کی وجہ سے اعلیٰ قیادت کا اعتماد کھو چکے ہیں، جب کہ علیم خان جو روز اول سے ہی وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے کے نیب مقدمے میں گرفتاری کے بعد دوبارہ وزارت دیئے جانے کو ہی کافی قرار دیا جا رہا ہے، اور ان کو وزیر اعلیٰ بنانے کی صورت میں کسی بھی وقت نیب کا مقدمہ اور اس کا فیصلہ پی ٹی آئی کو ہنجاب میں دیوار سے لگا سکتا ہے۔ جب کہ ہاؤسنگ سوسائیٹیز سکینڈل اور لینڈ مافیا کے مبینہ معاملات علیم خان کے خلاف جاتے ہیں اور دوبارہ وزارت ملنے سے قبل ان کی خواجہ برادران سے ملاقات اور بعض کاروباری شراکتوں کے باعث علیم خان پی ٹی آئی قیادت کا اعتماد کھو چُکے ہیں۔

     

     

     

    پی ٹی آئی کے تھنک ٹینکس کے مطابق عثمان بزدار بھی الیکشن سے چند ماہ قبل ن لیگ میں تھے اور ان کا انتخاب غلط ثابت ہوا کیونکہ وہ پارٹی وژن سے واقف تھے نہ اسے آگے بڑھانے کے اہل،  تو اس بار ایسا وزیراعلیٰ لایا جائے جو تحریک انصاف کا نظریاتی کارکن ہو،  تو یوں یہ قرعہ فال سردار یاور عباس بخاری کے نام نکل سکتا ہے۔

     

     

    سید یاور عباس بخاری کا تعلق راولپنڈی ڈویژن کے ضلع اٹک سے ہے۔ یاور بخاری جو اٹک میں سماجی کاموں کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے اور پاکستان تحریک انصاف کے فعال کارکن تھے۔ گذشتہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حلقہ پی پی ون، اٹک ون سے انتخاب جیت کر رکن پنجاب اسمبلی بنے، اس وقت 55سالہ یاور بخاری صوبائی اسمبلی کی متعدد اہم کمیٹیوں کے رکن اور سب سے اہم کمیٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب کے چیئرمین ہیں۔

    یہ پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن ہیں اور کرونا وبا کے دوران اپنی فعالیت اور قابلیت کا اظہار بھی کر چُکے ہیں۔ اگرچہ پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی انہونی نہیں،  تاہم بظاہر تخت لاہور کا ہُما یاور بخاری کے سر کے اوپر چکرا رہا ہے۔ جو آئندہ کچھ دن میں ان کے سر بیٹھ سکتا ہے۔

  • پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گروں کی فائرنگ، 3 اہلکار شہید، 8 زخمی

    پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گروں کی فائرنگ، 3 اہلکار شہید، 8 زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے پنجگورکے علاقے کاہان ویلی میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے پرفائرنگ کی ہے جس سے 3 جوان شہید اور 8 زخمی ہو گئے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے3جوان شہید،5زخمی ہوئے ہیں، زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کوسی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیاگیا،زخمیوں میں ایک آفیسربھی شامل ہے

    واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا یہ پہلا واقعہ نہیں، بی ایل ایف دہشت گردانہ حملے کرتی رہتی ہے، بی ایل ایف کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ ہے

    دو ماہ قبل ماہ مئی میں بلوچستان میں آپریشنز کے دوران 7جوان شہید ہوگئے،دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا،دہشتگردی کے واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش آئے،بلوچستان میں دہشتگردی کے 2 واقعات میں 7 جوان شہید ہوئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ میں گزشتہ رات ایف سی کی گاڑی پرآئی ای ڈی سےحملہ کیاگیا جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار سمیت چھ اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوئے، دھماکہ بولان کے علاقے پیر غائب میں ہوا،ایک دوسرے واقعہ میں کیچ میں ایران سے ملحقہ علاقے مند میں چوکی پر فائرنگ سے سپاہی امداد علی شہید ہوئے۔ ‎

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائب صوبے دار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان اور نائیک اعجاز احمد شامل ہیں،نائیک مولا بخش ، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار بھی شہدا میں شامل ہیں

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    واضح رہے کہ 8 مئی کو بلوچستان کے علاقہ تربت میں شرپسند عناصر کی طرف سے دہشت گردی کی ایک کارروائی میں ایک میجر سمیت پاک فوج کے 6 جوان شہید ہو گئے تھے. دہشتگردوں ‌نے پاک فوج کے جوانوں‌ کو آئی ای ڈی کا نشانہ بنایا.