Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا 15 سالہ بچے کی بڑی خواہش پوری کر دی

    آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا 15 سالہ بچے کی بڑی خواہش پوری کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر میں مبتلا 15 سالہ بچے علی رضا کی خواہش پر اس سے ملاقات کی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 15 سالہ بچے علی رضا کی یہ ملاقات ویڈیو لنک کے ذریعے ہوئی، 15 سالہ علی رضا نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ علی رضا نے پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر سپہ سالار نے بچے کے جذبے کو سراہا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کرنے پر 15 سالہ بچے نے علی رضا نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ علی رضا کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے الضرا رٹینک کا ماڈل پیش کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علی رضا نے ملاقات کے دوران کہا کہ میں پاک فوج کی وردی پہن کر بہت خوش ہوں۔ علی رضا کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے، اس کے والد کراچی کی ایک فیکٹری میں مزدور ہیں۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس،کے الیکٹرک کا معاملہ انرجی کمیٹی اور ہوٹلز کھولنے کا معاملہ اسد عمر کے سپرد

    وفاقی کابینہ اجلاس،کے الیکٹرک کا معاملہ انرجی کمیٹی اور ہوٹلز کھولنے کا معاملہ اسد عمر کے سپرد

    وفاقی کابینہ اجلاس،کے الیکٹرک کا معاملہ انرجی کمیٹی اور ہوٹلز کھولنے کا معاملہ اسد عمر کے سپرد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں میں ہرصورت ایس او پیزپرعملدرآمدکی ہدایت کرتے ہوئے کے الیکٹرک کا معاملہ انرجی کمیٹی اور ہوٹلز کھولنے کا معاملہ اسد عمر کے سپر د کر دیا۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، کابینہ اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ کو ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سمیت صورتحال سے آگاہ کیا گیا، وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کیسز میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔

    اجلاس میں کابینہ ارکان نے کہا کورونا ختم نہیں ہوا ابھی مزید احتیاط کی ضرورت ہے جبکہ وزیراعظم نے کابینہ میں کہا عیدالاضحیٰ پرشہری احتیاط کریں۔ وفاقی کابینہ کومویشی منڈیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، جس پر وزیراعظم نے مویشی منڈیوں میں ہرصورت ایس او پیز پرعملدرآمد کی ہدایت کردی۔

    اجلاس میں کابینہ نے کے الیکٹرک کا معاملہ انرجی کمیٹی کے سپرد کر دیا اور کہا کے الیکٹرک معاملے پردو روز بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوگا ،کے الیکٹرک کے معاملات پر وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ہوٹلز اور مارکیٹس کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا شہر میں 5 ہزار ہوٹلز ہیں، غریب طبقہ متاثر ہورہا ہے، عید قریب ہے ،ایس او پیز کے تحت ہوٹلز کھولے جائیں، وزیراعظم عمران خان نے ہوٹلز کھولنے کا معاملہ اسد عمر کے سپر د کر دیا۔ اسد عمر این سی او سی اجلاس میں ہوٹلز کھولنے کے حوالہ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے.

  • ایران نے بھارت کو چاہ بہار ریل پروجیکٹ سے الگ کردیا

    ایران نے بھارت کو چاہ بہار ریل پروجیکٹ سے الگ کردیا

    اسلامی جمہوریہ ایران نے فنڈز میں تاخیر کرنے پر بھارت کو چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے الگ کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے اپنے طور پر ریل لائن کی تعمیرکا فیصلہ کیا، بھارت اور ایران میں 4 سال قبل یہ معاہدہ طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت چاہ بہار سے زاہدان تک ریلوے لائن کی تعمیر ہونی تھی۔ ریلوے لائن کی تعمیر کا پراجیکٹ 1.6 ارب ڈالر کی لاگت سے مارچ 2022 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

    چار برس قبل مئی 2016 میں بڑے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ سے زاہدان تک ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے ایران، بھارت اور افغانستان کے درمیان ایک سہ فریقی معاہدے پردستخط ہوئے تھے۔ یہ تجارتی راستہ بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں کاندھلہ بندرگاہ کو ایران کی چاہ بہار بندرگاہ سے جوڑتا ہے۔ ایرانی وزیر ٹرانسپورٹ محمد اسلامی نے گزشتہ ہفتے اس پراجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کیا تھا۔ ایرانی افسران کے مطابق 628 کلومیٹر طویل یہ ریلوے لائن چاہ بہار بندرگاہ سے ایران کے علاقے زاہدان اور وہاں سے افغانستان کے صوبہ نیمروز میں واقع علاقے زرنج تک جائے گی۔

    بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے چین کے ساتھ 400 ارب ڈالر کے 25 سالہ اقتصادی اور سیکیورٹی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد یہ اقدام اٹھایا ہے۔

  • سپریم کورٹ نے شوگر ملز مالکان کے خلاف کاروائی کی اجازت دے دی

    سپریم کورٹ نے شوگر ملز مالکان کے خلاف کاروائی کی اجازت دے دی

    سپریم کورٹ نے شوگر ملز مالکان کے خلاف کاروائی کی اجازت دے دی

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نے شوگر ملز مالکان کو سندھ ہائیکورٹ سے ملنے والا ریلیف ختم کرتے ہوئے حکومت کو کارروائی کی اجازت دے دی، تاہم عدالتی فیصلے آنے تک غیر ضروری اقدامات اٹھانے اور شوگر کمیشن رپورٹ پر حکومتی عہدیداروں کو بیان بازی سے روک دیا۔

    شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ عملدرآمد کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ شفاف کام ہونا چاہیے تاکہ ملوث افراد کیفر ‏کردار تک پہنچ سکیں، تکنیکی معاملات میں عوام کا مفاد پیچھے نہیں رہنے دیں گے۔ شوگر ملز کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ حکم امتناع خارج ہوا تو ہائی کورٹس میں ‏کیس متاثر ہوگا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حکومت کو کام سے کیسے روک سکتے ‏ہیں۔

    اٹارنی جنرل بولے کیا 20 شوگر ملز آسمان سے اتری ہیں جو ان کے خلاف ‏کارروائی نہیں ہوسکتی، حکومت چینی کے بعد پٹرولیم بحران پر بھی کمیشن بنا رہی ‏ہے، سندھ ہائی کورٹ نے جس طرح کارروائی سے روکا وہ خلاف قانون ہے، چاہتے ‏ہیں پٹرول کمیشن سے پہلے حکم امتناع والا مسئلہ حل ہو، یہ پہلا کمیشن ہے جس میں 2 وزرائے اعلیٰ پیش ہوئے، وزیراعظم کے قریب ترین ساتھی کو بھی کمیشن میں پیش ہونا پڑا۔

    شوگر ملز کے وکیل نے کہا کہ حکومتی وزراء بیان بازی کر کے میڈیا ٹرائل کرتے ہیں۔ ‏چیف جسٹس نے کہا کہ بیان بازی سیاسی معاملہ ہے زیادہ مداخلت نہیں کرسکتے۔ ‏عدالت نے حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دے دی جبکہ اسلام آباد اور سندھ ہائی کورٹ کو 3 ہفتے میں شوگر ملز کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ‏ہدایت کر دی.

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

    دوستوں اور اتحادیوں کیخلاف کارروائی کے لئے بڑی جرات اورعزم چاہیے،اٹارنی جنرل کے عدالت میں دلائل

    واضح رہے کہ شوگر کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پر کاروائی رکوانے کے لئے اسلام آبا دہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، 20 جون کو سلام آبادہائیکورٹ نےشوگرملز کی درخواست پرجاری اسٹےآرڈرختم کردیا،

    حکومت کو شوگر انکوائری کمیشن کی روشنی میں کارروائی جاری رکھنے کی اجازت مل گئی،اسلام آبادہائیکورٹ نےشوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست نمٹا دی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی انکوائری کمیشن میں حکم امتناع خارج کر دی،عدالت نے تمام متعلقہ اداروں کو چینی انکوائری رپورٹ پر کارروائی کی اجازت دے دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ سنایا،عدالت نے کہا کہ ایسی بیان بازی نہ کی جائے جس سے شفاف ٹرائل کا حق متاثر ہو،

  • وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بے حد شکر گزار ہیں جس نے انہیں رو بہ صحت کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کی وساطت سے تمام کرم فرماؤں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی صحتیابی کیلئے خیر سگالی اور دعاؤں کے پیغامات بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہم وطنوں سے گذارش ہو گی کہ گھبرائیں نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر علامات محسوس ہوں تو تاخیر نہ کریں فوری طور پر طبی ماہرین سے رابطہ کریں۔ مجھے جب ابتدائی طور پر علامات محسوس ہوئیں تو میں نے حفظ ما تقدم کے طور پر تمام ملاقاتیں اور اجلاس منسوخ کر دیے تاکہ میری وجہ سے کوئی اور اس مرض کا شکار نہ ہو۔ فوری طور پر ٹیسٹ ہو جانے کے باعث اور جلد علاج شروع ہو جانے کے سبب میری طبیعت بتدریج سمبھلنے لگی۔ مجھے پلازمہ بھی انجیکٹ کیا گیا۔ میں تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف جو اس کرونا وبا کے خلاف برسرِ پیکار ہیں اور دن رات مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں ان کی عظمت کا اعتراف کرتا ہوں اور انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ ملٹری اسپتال راولپنڈی میں جس طرح سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے میرا خیال رکھا میں تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں الحمد للہ گھر منتقل ہو چکا ہوں۔ اور خود کو بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں میرے دوبارہ ٹیسٹ لیے گئے ہیں جو انشاء اللہ درست ہوں گے۔

    سپریم کورٹ کی طرف سے شوگر مل مالکان کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ احتساب کے بغیر شفاف سیاسی قیادت کا سامنے آنا ناممکن ہے۔وقت آگیا ہے کہ ہم بے جا کیچڑ اچھالنا بند کر دیں اور اصلی مجرموں کو کٹہرے میں لائیں تاکہ وہ بے نقاب ہوں

  • پاکستان کی آذربائیجان کے ضلع توزوز پر آرمینیائی حملے کی مذمت

    پاکستان کی آذربائیجان کے ضلع توزوز پر آرمینیائی حملے کی مذمت

    وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 12 جولائی 2020 کو آذربائیجان کے ضلع توزو پر آرمینیائی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ، جس کے نتیجے میں متعدد آذری ہلاک ہوئے تھے۔ ہم سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

    ناگورنو-کاراباخ کا حل طلب تصادم دور رس نتائج کے ساتھ علاقائی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

    حالیہ اشتعال انگیز کارروائی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج کردہ ، ناگورنو-کاراباخ تنازعہ کے پرامن حل کے لئے بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کروانے اور مذاکراتی عمل کو روکنے کے لئے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانے اور اس سے جاری مذاکرات کے عمل کو روکنے کی کوشش کا مظہر ہے۔

    پاکستان ناگورنو – کاراباخ تنازعہ پر اپنے اصولی موقف کی تصدیق کرتا ہے اور جمہوریہ آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث5ہزار 320 افراد ہلاک

    پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث5ہزار 320 افراد ہلاک

    پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث5ہزار 320 افراد ہلاک

    باغی ٹی وی : پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث5ہزار 320 افراد ہلاک اور 2لاکھ 53ہزار 604 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار 656 افراد اس بیماری کو شکست دی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے50افراد کی موت واقع ہوئی اور ایک ہزار979نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ روز21 ہزار20ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 16لاکھ 6 ہزار 190 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2ہزار26اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار826، خیبرپختونخوا ایک ہزار106، اسلام آباد 155، بلوچستان126، گلگت بلتستان36 اورآزادکشمیرمیں 45مریض جاں بحق ہوئے۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 6ہزار622 ہوگئی ہے۔ پنجاب87ہزار492، خیبرپختونخوا90ہزار747، بلوچستان11پزار192، اسلام آباد14ہزار202، آزادکشمیرایک ہزار655، گلگت بلتستان ایک ہزار694 کورونا ہے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    این سی اوسی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 8ہزار929 کوروناٹیسٹ کیےگئے ہیں۔ پنجاب میں7ہزار375، خیبرپختونخوا2ہزار98، اسلام آباد2ہزار15، بلوچستان 204، گلگت بلتستان62 اورآزادکشمیر میں337 ٹیسٹ کیے گئے۔

    ملک بھرمیں 733اسپتالوں میں کورونامریضوں کےلیےسہولیات ہیں اور اس وقت 4ہزارکورونا مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ملک بھرمیں کورونامریضوں کے لیےایک ہزار820وینٹی لیٹرزدستیاب ہیں اور اس وقت 362 کورونا مریض وینٹی لیٹرزپرہیں۔

    پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 61 ہزار 917 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 84 ہزار 442 ہے۔

    ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

    پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

  • پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری؛ کورونا ویکسین کیلیے چین سے معاہدہ طے پا گیا:

    پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری؛ کورونا ویکسین کیلیے چین سے معاہدہ طے پا گیا:

    کراچی:پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری؛ کورونا ویکسین کیلیے چین سے معاہدہ طے پا گیا: اطلاعات کے مطابق معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق پاکستان میں صورتحال بہترہے اگر احتیاطی تدابیرا یسے ہی رہیں تو2،3ماہ میں کورونا پر کنٹرول کرلیں گے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوروناویکسین سےمتعلق چینی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں معاہدہ ہوگیا ہے، ڈریپ کو معاہدے سےمتعلق آگاہ کیا گیا ہے جس کی منظوری کا انتظار ہے جیسےہی منظوری دی جائےگی پاکستان میں کلینکل ٹرائل شروع کر دیاجائے گا، کلینکل ٹرائل کےبعدویکسین کی تیاری شروع کردی جائےگی۔

    ڈاکٹر عطا الرحمان نے بتایا کہ چین میں ویکسین کے فیزون اور ٹو ہوچکا ہے فیز تھری ہونا باقی ہے جب کہ پاکستان میں ڈریپ کی منظوری کےبعدفیزون شروع ہوگا، پاکستان اورچین میں فیز مکمل ہونےکےبعد6سے8ماہ میں ویکسین میسرہوگی اور امید ہےٹرائل کامیاب رہےتوپاکستان میں6،8ماہ میں ویکسین میسرہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متعلق پاکستان میں صورتحال بہترہے، حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب جارہی ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سےکوروناکیسزمیں کمی آرہی ہے، کوروناکےخلاف حکومت کی پالیسی اچھی سمت میں جارہی ہے۔

    ڈاکٹرعطاالرحمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عید پر بےاحتیاطی کی گئی تو کورونا وائرس پھر پھیلےگا، عیدپرہمیں بہت زیادہ احتیاط کرنےکی ضرورت ہے، ماسک کااستعمال تولازمی ہونا چاہیےکوروناسےسب محفوظ رہیں گے اگر احتیاطی تدابیرایسےہی رہیں تو2،3ماہ میں کوروناپرکنٹرول کرلیں گے۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر، بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے، ریلیاں اور جلسے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر، بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے، ریلیاں اور جلسے

    مظفرآباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر، بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے، ریلیاں اور جلسے ،اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں، بھارتی مظالم کے خلاف مختلف شہروں‌ میں‌ ریلیاں‌ نکالی گئیں‌ جن میں‌ آزادی کی حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں‌ غاصب فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

    یوم شہدائے کشمیر پر آزادکشمیرسمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، مرکزی تقریب مظفرآباد کے وزیراعظم سیکرٹریٹ پر منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جزبہ آزادی کو نہیں دبا سکتے۔

    یوم شہداء کی مناسبت سے مانکپیاں کیمپ میں بھی ریلی نکالی گئی جبکہ آزادی چوک سے کفن پوش کشمیریوں کے دستے نے بھی علمدار چوک تک مارچ کیا۔ شہداء کی یاد میں آزادکشمیر کے دیگر شہروں نیلم، ہٹیاں باغ، کوٹلی، میرپور، فارورڈ کہوٹہ اور بھمبھر میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

    یوم شہدائے کشمیر اس دن کی یاد دلاتا ہے جب ایک آذان بائیس لوگوں نے اپنی جان دے کر پوری کی، ایک پیغام جو کشمیری عوام کی رگوں میں لہو بن کر دوڑ رہا ہے، یوم شہدائے کشمیر، ڈوگرہ راج کے خلاف جدوجہد اور قربانی کی لازوال داستان ہے۔ 13 جولائی 1931 کو سرینگر سینٹرل جیل میں قید کشمیری نوجوا ن عبدالقدیر کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت تھی۔ اس موقع پر ہزاروں کشمیری جیل کے باہر جمع ہو گئے، نماز ظہر کے وقت ایک کشمیری نوجوان نے آذان کی صدا بلند کی تو ڈوگرہ سپاہی نے گولی مار کر اسے شہید کر دیا۔

    توحید کے پروانوں نے وہیں سے آذان کو آگے بڑھایا تو ڈوگرہ سپاہی بھی گولیاں برساتے رہے، ایک کے بعد ایک جوان جام شہادت نوش کرتا گیا لیکن آذان گونجتی رہی اور یوں 22 کشمیریوں نے اپنی جان دیکر آذان مکمل کی۔

    کشمیری عوام کا ظلم کے خلاف نہ جھکنے کا یہ عہد آج نواسی سال بعد انتفادہ کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ 90 کی دہائی میں تحریک آزادی کے فیصلے کن معرکے کا آغاز ہوا تو 5 اگست 2019 کے بعد اب بھارت سے آزادی کی یہ جنگ اپنے نقطہ عروج پر پہنچ چکی ہے۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر اس عہد کی تجدید کیساتھ منا رہے ہیں کہ بھارت کے غاصبانہ تسلط سے مکمل آزادی تک تکمیل پاکستان کی یہ جنگ پورے عزم کیساتھ جاری و ساری رہے گی۔

  • واہگہ بارڈر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے 15 جولائی سے کھولنے کا فیصلہ

    واہگہ بارڈر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے 15 جولائی سے کھولنے کا فیصلہ

    پاکستان نے واہگہ بارڈر کراسنگ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا، افغان حکومت نے دوطرفہ تجارت کھولنے کیلئے خصوصی درخواست کی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 15 جولائی سے واہگہ کراسنگ پوائنٹ سے افغان ایکسپورٹس دوبارہ شروع کر دی جائیں گی، بارڈر کراسنگ سے ایکسپورٹس بحال کرتے ہوئے کووڈ 19 پروٹوکولز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر عملدرآمد کیا اور افغانستان سے دو طرفہ تجارت اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بحال کر دی۔ پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ تجارت سمیت دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے اصول پر کاربند ہے۔