وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم شہداء کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کررہے ہیں۔آزادی کشمیری عوام کا حق ہے جو انہیں ہر صورت مل کر رہے گا۔بھارتی ظلم و تشددسے کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی تڑپ کومزید جلاملی ہے۔ بھارت کویہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ بندوق کی نوک پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا۔عثمان بزدارنے کہا کہ کشمیریوں کے حق کیلئے ملکی اوربین الاقوامی فورم پر آئندہ بھی بھر پور آواز اٹھاتے رہیں گے۔حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہوگی۔بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر عالمی برادری کو بیدار ہونا پڑے گا۔

Category: اہم خبریں
-

بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے. وزیراعلی پنجاب
-

مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا۔ شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم شہدائے کشمیر پر شہداءجموں وکشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداءکشمیر کی پکار بھارت سے آزادی کی تحریک کی صورت میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج بھی پوری قوت سے گونج رہی ہے۔بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا۔۔عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا؟ انگریز سامراج کی سرپرستی میں ڈوگرہ فوج کے خلاف سری نگر سینٹرل جیل کے باہر جام شہادت نوش کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے۔آج کے دن کشمیریوں نے ثابت کیا کہ قرآن کریم اوراسلام کی عزت وحرمت انہیں اپنی جان سے پیاری ہے۔22 مسلمانوں کا جان قربان کرکے اذان مکمل کرنا واضح پیغام ہے کہ انہیں شکست نہیں دی جاسکتی، نہ جھکایا جاسکتا ہے۔شہداء کشمیر کی پکار بھارت سے آزادی کی تحریک کی صورت میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج بھی پوری قوت سے گونج رہی ہے۔بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا۔بھارت کے ظلم وجبر اور استبداد میں 5 اگست 2019 سے ایک نئی شدت آئی ہے جوانتہائی قابل مذمت ہے۔عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا؟جموں وکشمیر کے رہنے والوں کو سلام ہے جنہوں نے آزادی کے لئے ہر ظلم، مصیبت کا عزم وہمت سے مقابلہ کیا اورہرسازش کو ناکام بنایا۔جموں وکشمیر کے رہنے والوں کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل دے۔ آمین
-

یوم شہدائے کشمیر پر وزیراعظم عمران خان نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام
یوم شہدائے کشمیر پر وزیراعظم عمران خان نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران نے شہدائے کشمیرکی لازوال قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا ہے،
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور ظالمانہ قبضہ کر رکھا ہے، شہدائے13جولائی 1931 آج کی تحریک آزادی کے آباو َاجداد تھے،آزادی کی خاطر کشمیری نسل در نسل قربانیاں دے رہے ہیں،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری ہندوتوا حکومت کی ان کی شناخت کے خاتمے کی سازش کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے،مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے، بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا دن دور نہیں
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شہدا نے حق خودارادیت کی جدوجہدکوتازہ کیا،
Today, on Yaum-e-Shuhada-e-Kashmir, we salute Kashmiris for their continued struggle against the illegal & barbaric Indian occupation of Jammu & Kashmir. The Shuhada of 13 July 1931 were the forefathers of today's Kashmiri resistance.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 13, 2020
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلی بار 13 جولائی یعنی ‘یوم شہدا’ کے موقع پر کسی بھی طرح کی سرکاری تقاریب کا انعقاد نہیں کیا گیا ۔ اور نہ ہی اس دن تعطیل کا ہی اعلان کیا گیا ۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق 1948 کے بعد پہلی مرتبہ اس طرح کا فیصلہ کیا گیا ہے۔13 جولائی کے موقع پر جموں و کشمیر میں سرکاری تعطیل ہوا کرتی تھی تاہم اس بار یہ چھٹی بھی منسوخ کردی گئی۔مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک سینیئر افسر نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں رواں سال کے لیے چھٹیوں کا کیلنڈر شائع کیا گیا تھا۔ اس کیلنڈر میں یوم شہدا، 13 جولائی اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ کے یوم پیدائش 5 دسمبر کی اہم ترین چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ اب ایسے میں 13 جولائی کے دن چھٹی یا کسی بھی قسم کی تقاریب کا انعقاد کیسے ممکن ہے؟
گزشتہ برس جب سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا تب 13 جولائی اور 5 دسمبر کی چھٹی منسوخ کیے جانے کی وجہ سے وادی کے متعدد سینیئر سیاستدانوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے انتظامیہ کے اس فیصلے کی شدید مذمت بھی کی تھی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرکاری تعطیلات کی فہرست میں 26 اکتوبر کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ وہ دن ہے جس دن مہاراجہ ہری سنگھ نے 1947 میں بھارت کے ساتھ "انسٹورمنٹ آف ایکسیشن” پر دستخط کیے تھے۔نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکرٹک پارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ نے 13 جولائی کے دن کو یوم شہدا قرار دیا تھا۔ انہوں نے ڈوگرہ حکومت کے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والے 22 شہدا کی یاد میں اس دن کو منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد 1948 سے گزشتہ برس تک 13 جولائی کو سنہ 1931 کے سانحہ میں شہید ہونے والے شہدا کو یاد کیا جاتا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔
کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
جبکہ میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں علیحدگی پسند جماعتوں کے اتحاد حریت کانفرنس نے 13 جولائی ‘یوم شہدا’ کے روز عوام سے ہڑتال کرنے کی اپیل کی تھی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ پانچ اگست کے بعد پہلا ایسا موقع ہے جب میر واعظ کی قیادت میں علیحدگی پسند جماعتوں نے ہڑتال کی کال دی ہو۔ حریت کانفرنس کے ایک بیان کے مطابق ‘یوم شہدائے کشمیر’ جموں و کشمیر کی عوام کا ایک قابل فخر تاریخی ورثہ ہے جو اس وقت سے لے کر آج تک اپنے نصب العین کے حصول کے لئے مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے قربانیاں دیتے آئے ہیں۔’بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی کہ ‘مسئلہ کشمیر کا پر امن حل وقت اور حالات کا ناگزیر تقاضا ہے جس کیلئے بھارت اور پاکستان کو مل بیٹھ کر ایک ایسا حل تلاش کرنا ہے جو یہاں کے عوام کی مرضی اور امنگوں کے مطابق ہو اور اس ضمن میں حریت قیادت اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔’بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ covid-19 کی وبائی بیماری اور حریت چیئرمین میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی مسلسل خانہ نظر بندی کے سبب امسال 13جولائی کے تعلق سے عوامی جلسہ جلوس اور شہدا کے خراج عقیدت کے اجتماعی پروگرام کو ملتوی کیا گیا ہے۔دریں اثنا سینئر علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے نمائندے عبداللہ گیلانی نے ٹویٹ کے ذریعے کشمیری عوام سے 13جولائی کو ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق 6 جولائی کو گیلانی کی جانب سے 8 اور 13 جولائی کو ہڑتال کی اپیل کی گئی تھی
دریں اثنا 13جولائی کی ہڑتال سے قبل مقبوضہ کشمیر میں علیحدگی پسند رہنما اشرف صحرائی کو سری نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔صحرائی تحریک حریت کے چیئرمین ہیں جس کی سربراہی پہلے سید علی شاہ گیلانی کر رہے تھے۔ جنھوں نے حال ہی میں حریت کانفرنس سے بطور چیئرمین استعفی دیا تھا۔حریت کانفرنس مختلف گروہوں کا اتحاد ہے اور تحریک حریت ان میں سے ایک ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھی بوسنیا کی طرح قتل عام کا خدشہ ہے،وزیراعظم
-

پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار سے زائد ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے،گزشتی 24 گھنٹوں میں 2769 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 69 اموات ہوئی ہیں
پاکستان میں کرونا سے مجموعی طور پر 5ہزار 266 اموات ہو چکی ہیں جبکہ اب تک مجموعی طور پر 2لاکھ 51 ہزار 625 مریض سامنے آ چکے ہیں.
کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار533 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 87ہزار43، خیبرپختونخوا میں 30ہزار 486، بلوچستان میں 11ہزار185، اسلام آباد میں 14ہزار108، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار599 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 671 افراد کورونا مریض سامنے آئے.
پنجاب میں کورونا سے 2 ہزار6 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار747، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار87، بلوچستان میں 126، اسلام آباد میں 152، آزادکشمیر میں 43 اور گلگت بلتستان میں 36 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 22 ہزار532 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 85 ہزار 170 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں3 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 56 ہزار 700 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 975 ہے۔
-

بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے، جنرل بابرافتخار
اسلام آباد :بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے،اطلاعات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دہائیوں سےجاری بھارتی مظالم، کشمیریوں کے ناقابل تسخیر جذبے اور جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز میجر جنرل افتخار بابر یوم شہدائے کشمیر کی مناسبت سے جاری پیغام میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی جانب سے شہدائے کشمیر کو زبردست سلام عقیدت اور کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
میجر جنرل افتخار بابر کا کہنا تھا کہ یوم شہدائے کشمیر، آزادی کیلئے بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، شہدا کے لہو کا ایک ایک قطرہ نہ فراموش کیا جائے گا نہ ہی معاف کیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم، ناقابل تسخیرجذبے، جدوجہد آزادی کو دبانےمیں ناکام رہے، انشااللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔خیال رہے کہ یوم شہدائے کشمیر ہر سال 13 جولائی کو منایا جاتا ہے۔
آج سے 89 سال قبل برطانوی اور ڈوگرا سامراج کی باہمی مسلم دشمن نفرت انگیز ملی بھگت سے جموں و کشمیرمیں ابھرنے والی ‘اولین تحریکِ آزادی’ کو دبایا اور کشمیر کے جانثاروں پراندھا دھند فائرنگ کرکے22 کشمیری نوجوانوں کو موقع پر ہی شہید کردیا گیا۔
تیرہ جولائی 1931 کو سینٹرل جیل کشمیر میں کشمیری قوم کے مرد مجاہد عبدالقدیر خان پر قائم کردہ مقدمے کی سماعت ہونا تھی، اس موقع پر ملزم سے اخوت اور یکجہتی کے مظاہرے کے لیے ہزاروں افراد جیل کے احاطے کے باہر جمع ہوگئی اس دوران نماز ظہر کا وقت آگیا مگر مظاہرین کو نماز ادا کرنے کی اجازت نہ ملی، ایسے میں ایک شخص اذان دینے کے لئے کھڑا ہوگیا مگر ڈوگرہ مہاراجہ کے سپاہی نے اس شخص کو گولی مار کے شہید کر دیا۔
اس کے بعد دوسرا مرد مجاہد اذان کے لئے کھڑا ہوا، اسے بھی گولی مار کر شہید کردیا گیا، پھر تیسرا ، چوتھا اور کرتے کرتے اذان کی تکمیل تک 22 بے گناہ مسلمانوں کو مہاراجہ کے سپاہیوں نے شہید کر دیا جبکہ بے شمار مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا۔
-

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، معمر خاتون زخمی
راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، معمر خاتون زخمی،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ رکھ چکری سیکٹر میں کی گئی اور دانستہ طور پر آبادی کو نشانہ بنایا۔ فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
#IndianArmy troops initiated unprovoked ceasefire violation(CFV) in Rakhchikri Sector along #LOC targeting civil population. An elderly woman, resident of Kirni village got injured. Pakistan Army responded effectively to Indian firing.1643 CFVs committed by India in 2020 so far.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 12, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ رکھ چکری سیکٹر میں کی گئی اور دانستہ سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں کرنی گاؤں کی رہائشی ایک معمر خاتون زخمی ہو گئی۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اس سال اب تک بھارتی فورسز کی جانب سے ایک ہزار 643 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
-

بیوروکریسی نے پی ٹی آئی کی حکومت کو مکمل طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا
اسلام آباد: بیوروکریسی نے پی ٹی آئی کی حکومت کو مکمل طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی بیوروکریسی نے پی ٹی آئی کی حکومت کو مکمل طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا ہے،
باغی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے دونوں بڑے انتظامی افسران چیف کمشنر عامر احمد علی اور ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات جن دونوں کا تعلق نہ صرف گجرات سے ہے بلکہ ان کی رشتہ داریاں اپوزیشن کی اہم جماعتوں سے ہیں۔ اسی بدولت دونوں افسران ہر دور حکومت میں اہم تعیناتیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔
چیف کمشنر اسلام آباد جو ماضی قریب میں سی ڈی اے کے اہم عہدوں پر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی رہے ہیں نوازشریف کے قریبی ساتھی اور ان کے پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی کے برخوردار ہیں۔ جب کہ ان کا سسرال بھی مبینہ طور پر پیپلزپارٹی کے اہم راہنما چوہدری احمد مختار کا خاندان ہے، جب کہ ان کے سسرالی رشتہ داری کے ڈانڈے مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر سے بھی جا ملتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ گجرات سے ہی تعلق رکھنے والے حمزہ شفقات اس وقت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ہیں۔ حمزہ شفقات گجرات کے چوہدری برادران کے قریبی ساتھی ایس ایس پی ریٹائرڈ چوہدری شفقات کے صاحبزادے ہیں اور ان کی سسرالی رشتہ داری کے پی کے میں اہم اپوزیشن جماعت اے این پی کے بلور خاندان سے بتائی جاتی ہے۔ اسی لیئے مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ہو یا کرونا کی وباء وفاقی دارالحکومت کے انتظامی امور میں تحریک انصاف کی حکومت مکمل بے بس دکھائی دیتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان دونوں افسران کو حال ہی میں تعینات ہونے والے سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کا ساتھ بھی حاصل ہو گیا ہے، جس کے بعد ضلعی سے وفاقی سطح تک بیوروکریسی پی ٹی آئی مخالف دکھائی دیتی ہے۔ ایسے میں جب وزیراعظم نے اپنے وزراء کے ساتھ بیوروکریسی کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے،
معبترذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ انہی کی ناک کے عین نیچے وفاقی دارالحکومت میں اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کے رشتہ دار بیوروکریٹ مکمل طور پر قابض ہیں اور حکومت بے بس دکھائی دیتی ہے۔
-

پاکستانیوں تمہارے لیےایک اورخوشخبری:خنجراب سےاسلام آباد تک آپٹیکل فائبرنےکام شروع کردیا،چئیرمین سی پیک اتھارٹی
اسلام آباد:خنجراب سے اسلام آباد تک آپٹیکل فائبر نے کام شروع کر دیا،اطلاعات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں خوشخبری دی ہے کہ خنجراب سے اسلام آباد تک آپٹیکل فائبر نے کام شروع کر دیا ہے۔
پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے چئیرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں اسلام آباد سے کراچی تک فائبر بچھائی جائے گی۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے ڈیجیٹل اور آئی ٹی کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد سے گوادر تک ڈیجیٹل ہائی وے پلان کے تحت فائبر آپٹک کو فعال کیا جائے گا۔
اس سے قبل اپنے ایک اور ٹویٹ میں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے تھا کہ ایم ایٹ پر کام کا آغاز حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 146 کلومیٹر طویل ہوشاب تا آواران روڈ کے لئے26 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔
New Optical fibre cable operationalised from Khunjrab to Isd,next phase will be laid from Isd to Kci& Isd to Gwadar as part of digital highway plan,foundation for digital/IT revolution-project being processed in conjunction with China.(data centre pic) #cpec #cpecmakingprogress pic.twitter.com/K3SmOURyQj
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 12, 2020
ان کا کہنا تھا کہ کیچ اور آوران کے دور دراز اضلاع میں یہ شاہراہ پسماندہ جنوبی بلوچستان کے لئے امید کی ایک کرن ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی آئے گی۔
اس کے علاوہ عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ 230 ملین ڈالر کی لاگت سے گوادر میں بین الاقوامی طرز کے ائیرپورٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ گوادر ائیرپورٹ کی تعمیر سے شہر ترقی کے کے نئے دور میں شامل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر شہر کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ گوادر میں بین الاقوامی طرز کا ائیرپورٹ ہونا بھی انتہائی ضروری امر تھا۔ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز گزشتہ سال ہوا تھا اور منصوبے پر کام زور و شور سے جاری ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ گوادر کے جدید ترین ائیرپورٹ کے رن وے پر دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے A380 کو بھی لینڈنگ اور اڑان بھرنے کی سہولت موجود ہوگی۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق گوادر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ گوادر میں دو سو تیس ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والا ائیرپورٹ گوادر شہر اور پورٹ کے لیے پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ کی تعمیر سے جہاں گوادر بین الاقوامی شہر کا درجہ حاصل کرلے گا وہیں اس منصوبے سے روزگار کے مواقع اور شہر کی ترقی میں انتہائی معاون بھی ثابت ہوگا۔
-

پاکستان کی سفارتی کامیابیاں ، وزیراعظم عمران خان ایک عہد ایک تاریخ بن گئے : سفارتی محاذپرکامیابیوں کی داستان جاری
اسلام آباد: پاکستان کو تنہا کرنے کی ناکام کوششیں اور عالمی منظر نامے پر پاکستان کا کردار کیسے اہم ہوا؟ وزیراعظم آفس نے سفارتی محاذ پر عمران خان کی کامیابیوں پر مبنی ویڈیو جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس نے سفارتی محاذ پر حکومت کو ملنے والی کامیابیوں کے حوالے سے ویڈیو جاری کردی جس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی سازشیں ناکام بنانےکیلئے وزیراعظم کی کاوشوں کو دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں افغان امن،سعودی ایران تنازع میں مصالحتی کردارپرروشنی ڈالی گئی ہے۔
بھارت نے پاکستان کو دنیا بھر میں اکیلا کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا، مگر وزیراعظم عمران خان کے بہترین طرز حکومت اور خارجہ پالیسی کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔
.jpg)
کئی ممالک کے لیڈران نے ناصرف پاکستان کا دورہ کیا بلکہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
.jpg)
پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کی واپسی ہوئی، پاکستان کو سیاحت کے لحاظ سے بہترین ملک قرار دیا گیا۔
.jpg)
اس بھارت نے پاکستان کو تنہا کرنا تھا، وزیراعظم عمران خان کی بہترین خارجہ پالیسی کے باعث وہ دنیا بھر میں آج خود تنہا کھڑا ہے۔
.jpg)
اس ویڈیو میں پاکستان کے خلاف مودی کی سفارتی سازشیں ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم کی کوششوں، فارن پالیسی کے ذریعے بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کو ناکام کیسے بنایا گیا؟ وزیراعظم کے اعلیٰ سطح بیرونی دوروں کا مقصد کیا تھا؟ یو اے ای، سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مثالی کس طرح بنایا گیا؟ افغان امن عمل سمیت سعودی ایران تنازع میں پاکستان کا کردار مرکزی حیثیت کیسے اختیار کر گیا؟ کو دکھایا گیا ہے۔
.jpg)
برطانیہ سمیت کئی ممالک نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری بہتر بنائی۔ وزیراعظم نے کشمیر کے معاملے پر مظلوم کشمیریوں کا سفیر بن کر آواز دنیا بھر میں بلند کی۔
.jpg)
بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف مودی کا فاسشٹ نظریہ عالمی سطح پر بے نقاب کیا۔ مودی کی کوششوں کے باوجود امریکہ نے کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش کی۔ پہلی دفعہ بڑے ممالک سمیت عالمی میڈیا کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے لگا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی شاندار سفارتی کوششوں کا نہ صرف ثمر پاکستان کو ملا بلکہ ملک کا وقار اور اہمیت کو بڑھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے کے لیے سب سے پہلے پڑوسی ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا، بھارت کے علاوہ تمام ممالک نے اس کا مثبت جواب دیا۔
-

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 جوان شہید،4 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 جوان شہید،4 دہشت گرد ہلاک،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔شہید اہلکاروں میں محمداسماعیل،محمد شہباز، رضوان اور وحید شامل ہیں۔شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ، کیپٹن سمیت 2 جوان شہید
اس سے قبل گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ سے کیپٹن سمیت 2 جوان شہیداور 2 زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں سال 26 اپریل کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔