Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ارادھیہ اور ایشوریا رائے کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے

    ارادھیہ اور ایشوریا رائے کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے

    بالی ووڈ کے نامور اداکارامیتابھ بچن اوران کے اداکار بیٹے ابھیشیک بچن کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کےبعد اُن کے اہل خانہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹس کے مطابق امیتابھ کی اہلیہ جیا بچن کا کرونا ٹیسٹ منفی جب کہ ان کی بہواور ابھیشک کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشک کی بیٹی ارادھیہ کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آئے ہیں۔ گزشتہ روز امیتابھ بچن اور اُن کے بیٹے ابھیشیک بچن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد اُن دونوں کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں اداکاراؤں جیا بچن اور ایشوریا رائے کو گھر ہی میں 14 دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا ہے اور قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد ایشوریا رائے بچن اور جیا بچن کا ایک بار پھر سے کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امیتابھ بچن کی رہائش گاہ کو سیل کردیا گیا ہے اور کسی کو گھر سے باہر اور اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ صرف اشیائے ضرورت فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔

  • کورونا کی وجہ سے مزید 74 افراد لقمہ اجل بن گئے ، اموات کی تعداد 5 ہزار 197 ہوگئی

    کورونا کی وجہ سے مزید 74 افراد لقمہ اجل بن گئے ، اموات کی تعداد 5 ہزار 197 ہوگئی

    کورونا کی وجہ سے مزید 74 افراد لقمہ اجل بن گئے ، اموات کی تعداد 5 ہزار 197 ہوگئی

    باغی ٹی وی :پاکستان میں کورونا نے مزید 74 افراد کی جان لے لی، جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہزار ایک سو ستانوے ہو گئی، مزید 2 ہزار سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا، مریضوں کی تعداد دو لاکھ اڑتالیس ہزار آٹھ سو بہتر ہو گئی۔

    ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی ہزاروں کے حساب سے بڑھ رہی ہے۔ موذی وبا نے مزید 74 افراد کی جان لے لی۔ جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہزار ایک سو ستانوے ہو گئی۔ کورونا کے مزید 2 ہزار 521 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 872 ہو گئی۔

    پنجاب میں 86 ہزار 556، سندھ میں ایک لاکھ 3 ہزار 836، خیبر پختونخوا 30 ہزار 78، بلوچستان میں 11 ہزار157 مریض ہیں۔ اسلام آباد میں 14 ہزار 23، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 658 کیسز ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 564 ہے۔ ملک بھرمیں کورونا سے متاثر ایک لاکھ 56 ہزار 700 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
    پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 53 ہزار 134 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔

    ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔

    آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔ معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

  • بھارتی فوج میں پھوٹ پڑ گئی، ملک کے اندر اور باہر نہیں لڑ سکتے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    بھارتی فوج میں پھوٹ پڑ گئی، ملک کے اندر اور باہر نہیں لڑ سکتے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ دنیا اور خطے بدلتے ہوئے تیور دیکھ کر مودی کو موذی ایجنڈے سے باز آ جانا چاہئے لیکن شاید وہ بھارت کی بربادی کا تہیہ کر چکا ہے، بھارتی فوج پھٹ پڑی ہے،شدید دباؤ کا شکار ہے، دنیا کی کوئی بھی فوج ایک ڈسپلن کے اندر رہ کر کام کرتی ہے،حاضر سروس فوج کی زبان بند کر سکتے ہیں لیکن ریٹائرڈ کی زبان بند نہیں کر سکتے، فوجی آپس میں‌رابطے رہتے ہیں،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ٹاپ کے اخبار دی ہندو نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت کے سابق 144 افسروں نے خط لکھا ہے،بھارت کی ٹاپ لیڈر شپ کو لکھا گیا ہے کہ چینی فوج اتنی آگے کیسے آ گئی اور بھارتی فوج کو پتہ ہی نہیں چلا، ہماری انٹیلی جینس ایجنسیز کیا کر رہی تھیں وہ کیوں فیل ہو گئیں، اسکے لئے ٹائم مقرر کیا جائے انکوائری کا، تا کہ سب کو پتہ چلے کہ ایسا کیوں ہوا،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آسان الفاظ میں بتاتا ہوں کہ انکا اشارہ را اور اجیت دیول کی طرف ہے،ساتھ ہی ان افسروں کا کہنا ہے کہ بھارت ایک جگہ پر فیل نہیں ہوا بلکہ سیاسی ،سول اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ تینوں جگہ پر ناکام ہوا، انٹیلیجنس سسٹم کو تبدیل کیا جائے کیونکہ بھارت اب بھوٹان سمیت سب سے مار کھا رہا ہے یہ کوئی چھوٹے افسر نہیں جو بات کر رہے ہیں ان میں آرمی نیوی ،ایئر فورس کے افسر ہیں، سابق نیوی چیف بھی شامل ہیں، خط صدر، وزیراعظم اور تینوں سروسز چیف کو بھیجا گیا، واضح کیا کہ ہمارا کسی سیاسی تنظیم سے کوئی تعلق نہین ہم بطور فوج یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ جس طرح بھارت کی دنیا بھر میں رسوائی ہوئی، جس طرح ہم نے سرینڈر کیا اس سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے، جس طرح کرنل سمیت ہمارے 20 جوان مارے گئے اور ان تمام افسروں کا ماننا ہے کہ بھارت فیل ہو گیا، ایجنسیوں نے بروقت آگاہ نہیں کیا، انکا مطالبہ کیا ہے کہ را کو فوری طور پر ری پلیس کیا جائے یا اس میں اصلاحات لائی جائیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ان بھارتی افسروں نے سیاسی اشرافیہ کو بھی آڑے ہاتھوں میں لیا ہے،جو واقعہ ہونا تھا وہ ہو گیا لیکن جس طرح مودی اور ٹیم کی جانب سے بیان دیئے گئے ،مودی کچھ اور کہتے رہے، وزیرخارجہ کچھ اور کہتے رہے، اس کنفیوژن نے چائنہ کو موقع فراہم کیا کہ وہ دنیا کے سامنے اپنے اقدام کو صحیح ثابت کر سکے،ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کی چائنہ کے ہاتھوں 1962 میں ہونے والی پٹائی کی رپورٹ بھی پبلک کی جائے تا کہ پتہ چلے کہ کس کی کیا کمزوری تھی، ان افسروں نے کہا کہ اب کے واقعہ کی انکوائری کی رپورٹ بھی جلدی پبلک ہونی چاہئے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہ ہو کہ گزشتہ دفعہ کی طرح اس رپورٹ کو بھی 57 سال کے سیکرٹ کرنا چاہئے، خط میں پاکستان اور چائنہ کا ذکر بھی کیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ شورش زدہ علاقوں میں آرمی کو لگانا صحیح نہیں اب بھارت کو مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہو گا، اندرونی اور بیرونی شورش زدہ علاقوں کا نان ملٹری سلوشن کے ذریعے ٹھیک کیا جائے، وجہ بتا دیتا ہون کہ بھارتی فوج پریشان، ڈپریشن میں پھنسی ہوئی ہے، کشمیر سے لے کر ناگالینڈ میں شورش برپا ہے،ایک طرف پاکستان دوسری جانب چائنہ بھارت کو برباد کرنے کو تیار بیٹھا ہے، بھارت خوفزدہ ہے کہ پاکستان خاموش کیوں ہے، بھارتی جرنیلوں کے مطابق پاکستان چین کے ساتھ ملکر کچھ بڑا کرنے والا ہے، اب اگر ایک روپے والا اسلحہ بھارت کو دس ہزار میں بھی ملے تو وہ خریدنے کے لئے تیار ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اور سیکرٹری پیسوں کے بریف کیس لے کر جگہ جگہ اسلحہ لئنے پہنچے ہوئے ہیں، ان سابق فوجیوں نے مودی کو آئینہ دکھایا ہے کہ جتنا مرضی پیسہ لگا لو جتنا مرضی لوگوں کو دبا لو معاملے ایسے حل نہٰں ہونے، ٹیبل پر بیٹھنا ہو گا، بندوق سے کچھ نہٰں منوا سکتے اور اگر اس پالیسی کا نہ چھوڑا تو بھارت کو اندر سے نقصان ہونے والا ہے، یہ خبریں بھی ہیں کہ بھارت کے تینوں سروسز چیفس ایک سائیڈ پر ہیں اور بپن راوت کے خلاف ہیں اب اسکو گھر جانا ہو گا یا بھارتی آرمی چیف کو، اسکے اوپر ایک سمری بھی بھیج دی گئی ہے کہ ان میں سے کسی ایک کو فارغ کر دیا جائے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ را اس کی ناکامی کا سبب اجیت دیول کو سمجھتی ہے کہ اس نے ہمیں پاکستان اور افغانستان بارے لگائے رکھا لیکن چین کے حوالہ سے ورکنگ ہی نہیں کرنے دی گئی،اسووقت بھارت میں جس ادارے پر سب سے زیادہ تنیقد ہو رہی ہے وہ را ہے، راجناتھ پر بھی تنیقد ہو رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ اجیت دیول، راجناتھ، آرمی چیف میں سے کئی کی قربانی دینی پڑے گی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے اتنے خفیہ راز افشاں ہو چکے ہیں کہ بھارتی فوج کو فیس بک سمیت 89 موبائل ایپس کو موبائل سے ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے،ٹک ٹاک، انسٹا گرام کے ساتھ متعدد نیوز ایپس کو بھی ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا ہے،بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ جو بھی حکم کی خلاف ورزی کرے گا اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، بھارتی فوج پر سائبر حملے شروع ہو چکے ہیں، بھارتی فوج ڈپریشن کا شکار ہے،چین سے مار کھائی،بھارتی سبکی ذلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، کوئی بھارت کو آنکھیں دکھا رہا ہے، نیپال نے بھارتی میڈیا کی نشریات روک دی ہیں، بھارتی چینلز نے گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا تھا، نیپال کو بھی بھارتی میڈیا کے پرویگنڈے سے آگاہ ہو گیا ہے، پہلے تو مودی کی غلطیوں کی وجہ سے بھارت کے اندر آگ لگی تھی اب بھارت کی سرحدوں پر بھی بھارت کا گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے، بھارت کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات ایسے ہیں کہ سب اس سے تنگ ہیں، بھارت میں گائے کی توپوجا کی جاتی ہے لیکن انسان جن میں مسلمان، سکھ ،عیسائی، دلت سب کو جانروں سے بھی کم تر تصور کیا جاتا ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ عنقریب بھارت مزید تقسیم ہو گا وجہ برہمن سوچ ہو گی، اسکی بنیاد تو اسی دن پڑ گئی تھی جب مودی وزیراعظم بنا تھا

  • مقبوضہ کشمیر میں بھی بوسنیا کی طرح قتل عام کا خدشہ ہے،وزیراعظم

    مقبوضہ کشمیر میں بھی بوسنیا کی طرح قتل عام کا خدشہ ہے،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بوسنیا میں قتل عام کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا پیغام سامنے آیا ہے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بوسنیا کی طرح قتل عام کا خدشہ ہے، آج بھی سربرینکا میں قتل عام صدمے کا باعث ہے صدمہ ہے عالمی برادری نے کس طرح اس قتل عام کی اجازت دی,سربرینکا اقوام متحدہ کی امن فوج کی محفوظ جنت تھا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یر غمال بنایا ہواہے،آج کشمیری عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ,عالمی برادری یقینی بنائے آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں,ضروری ہے کہ ہم اس واقعے سے سبق سیکھیں

    وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس 15 اگست کو بھی ایک ٹویٹ کی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی اور سربرینیکا جیسے ایک اور قتل عام کا نظارہ کرے گی؟میں اقوام عالم کو متنبہہ کرتا ہوں کہ اگر اسکی اجازت دی گئی تو مسلم دنیا سے شدید ردعمل اور سنگین نتائج برآمد ہوں گے، انتہاء پسندی کو ہوا ملے گی اور تشدد کا نیا دور ابھرے گا۔

    واضح رہے کہ 11 جولائی 1995 کو سرب فوجیوں نے بوسنیا ہرزیگووینا کے سربرینیکا نامی قصبے پر قبضہ کیا۔ چند دنوں کے اندرسرب فورسز نے8ہزار سے زائد بوسنیائی مسلمانوں کو بیدردی سےقتل کر ڈالا۔ اس قتل عام کے ذمہ داروں میں سرب فورسز کے علاوہ ڈچ و یو این فورسز اور نیٹو فضائیہ شامل ہیں۔

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال

    شہید برہان وانی آزادی کی علامت اور حُریت کی روشن مثال،انکی ماں کو سلام، وزیراعظم آزاد کشمیر

  • بریکنگ، مشیر اطلاعات نے استعفیٰ دے دیا

    بریکنگ، مشیر اطلاعات نے استعفیٰ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت میں استعفے آنا شروع ہو گئے، ‏مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا عہدے سے مستعفی ہو گئے

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ اجمل خان وزیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، استعفیٰ کیوں دیا ہے ابھی تک وجہ سامنے نہیں آ سکی ، دوسری جانب غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا سکینڈل؛ استعفی دیا نہیں، اُن سے استعفی لیا گیا ہے۔ اجمل وزیر کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر سرکاری اشتہاری مہم میں کمیشن مانگا گیا۔ آڈیو بھی موجود۔ وزیراعلی نے بلوا کر آڈیو سنوائی۔ اسلام آباد میں اعلی سطح تک معاملے کی خبر پہنچی۔

    واضح رہے کہ اجمل وزیر تحریک انصاف سے پہلے مسلم لیگ ق کے رہنما تھے، انہوں نے الیکشن سے قبل تحریک انصاف جوائن کی تھی جس کے بعد انہیں مشیر برائے اطلاعات بنایا گیا تھا

    اجمل وزیر کے استعفی کے بعد کامران بنگش کو مشیر برائے اطلاعات بنا دیا گیا ہے

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار سے بڑھ گئی

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار سے بڑھ گئی

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار سے بڑھ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 65 اموات ہوئی ہیں

    پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 351 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 123 ہوگئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 752 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 85 ہزار 991، سندھ میں ایک لاکھ 2 ہزار 368، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 775، بلوچستان میں 11 ہزار 128، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 630، اسلام آباد میں 13 ہزار 927 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 532 کیسز سامنے آئے.

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 65 افراد کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد وائرس سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 123 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 985، سندھ میں ایک ہزار 713، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 74، اسلام آباد میں 147، بلوچستان میں 126، گلگت بلتستان میں 36 اور آزاد کشمیر میں 42 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

    ملک بھر میں اب تک 15 لاکھ 38 ہزار 427 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 569 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 53 ہزار 134 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 156 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.

  • مودی کا چین کے ساتھ ذلت آمیر معاہدہ منظر عام پر،چین کیسے بھارتی فوج کو تباہ کر سکتا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    مودی کا چین کے ساتھ ذلت آمیر معاہدہ منظر عام پر،چین کیسے بھارتی فوج کو تباہ کر سکتا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    مودی کا چین کے ساتھ ذلت آمیر معاہدہ منظر عام پر،چین کیسے بھارتی فوج کو تباہ کر سکتا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ چائنہ کہاں کہاں سے ایل اے سی پر پیچھے ہٹا ہے لیکن آج اس ویڈیو میں چائنہ کے ساتھ بھارت کے معاہدوں کے کچھ اہم پوائنٹ بتا دوں،جان کر حیران ہوں گے کہ مودی نے کتنی بڑی بے وقوفی کی ہے،کہ چائنہ کو سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر دے دیا ہے جس کا چائنہ نے کبھی دعویٰ بھی نہیں کیا تھا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے میڈیا کو فراہم کی، جو اس بات پر پریشان ہیں کہ کہیں بھارت اسی لائن آر ایکچول کنٹرول کو قبول کرنے پر مجبور نہ ہو جائے،چاینہ کے بھارت کے ساتھ مذاکرات ابھی تک کامیاب نہیں ہوئے، بھارت نے ابھی تک اور کچھ دینا ہے اگر نہیں دے گا تو مذاکرات سیز ہو جائیں گے،اور پھر دونوں ممالک زیرو پوائنٹ پر آ جائیں گے، چین نے بھارت کے فوجی ہجوم کو بے وقوفی قرار دیا ہے اور کہا کہ اگر معاملات جنگ پر آئے تو چائنہ گراؤنڈ میں اترنے سے پہلے بھارت کے تمام ہوائی اڈے، ایئر بیس، جنگی جہاز ا،یئر ڈیفنس سسٹم اپنی پاور سے ختم کر دے گا اس طرح چین کو بھارت میں فوج بھیجنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چینی اخبار نے دعویٰ کیا کہ بھارت دنیا بھر سے اسلحہ کے ذخیرے اکٹھے کر رہا ہے، شاید اسے بھارت استعمال بھی نہ کر سکے اور جنگ ہار جائے،اسی حوالہ سے اس نے روسی ساخت ایئر ڈیفنس سسٹم کے بارے میں کہا کہ وہ بھی چینی میزائل کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، چینی اخبار نے دعویٰ کیا کہ چین کے پاس وسیع ہتھیار ہیں لیکن چین صرف چند ہتھیار استعمال کر کے بھارت کو سبق سکھاتا ہے، گارڈین ٹو چینی ساخت کا ایسا ہتھیار ہے جو دشمن کے علاقے میں قیامت برپا کر دیتا ہے، انتہائی بلندی پر جا کر ریلیز ہوتا ہے،بھارتی ڈیفنس سسٹم اسے پکڑ بھی نہین سکتا، اور لوکل ہونے کی وجہ سے سستا بھی ہے اسے جتنا چاہیں استعمال کر لیں،اب مجھے ہنسی آ رہی ہے، ایس 400 ایک وقت میں سارے بھی استعمال کئے جائیں تو زیادہ سے زیادہ 36 ٹارگٹ کو روک سکے گا لیکن فی الحال اسکی ڈلیوری کے بھی کوئی چانس نہیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جب ایک دفعہ چائنہ اپنے سسٹم سے سرجیکل سٹرائک کر کے بھارت کے ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دے گا تو اسکے بعد سی جے 10، کروز میزائل، ایک ایک کر کے بھارت کے ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنائے گا اور سب کچھ تباہ کر دے گا،کیونکہ امریکہ کی سابقہ جنگوں نے دنیا کو سکھا دیا ہے یہ کراؤڈ پاور کا نہیں فائر پاور کا کام ہے، بھارتی میڈیا اس معاہدے کو واضح شکست قرار دے چکا ہے، چین نے مذاکرات میں بھارت کو ایسی بوکھلاہٹ کا شکار کیا کہ مودی جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ہار گیا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی پالیسی بھارت کو سمجھ ہی نہیں لگی، مودی چینی فوج کی بارڈر پر موجودگی سے پریشان تھا،کہ اس نے کچھ بھی سوچے سمجھے بغیر بھارت کی سالمیت کو داؤ پر لگا دیا اور پاکستان کے خلاف مودی کی 56 انچ کی چھاتی چائنہ کے خلاف 56 ملی میٹر کی ہو چکی ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ نئے معاملات کے مطابق بھارت اور چین کے مابین بارڈر کی کشیدگی میں چین گلوان میں مزید ایک کلو میٹر اندر گھس چکا ہے ،اور چائنہ جس وائے جنکشن نالے کو ایل اے سی بنانا چاہتا ہے اس پر دونوں ممالک رضا مند ہو گئے ہیں،پہلے بھارت ضد کر رہا تھا کہ پٹرولنگ پوسٹ 14 تک رسائی دی جائے کہ بھارتی فوج ماضی میں پٹرولنگ کرتی آئی ہے،اور اب چین کے اندر بفرزون بن چکا ہے جس کی جگہ بھارتی فوج مقبوضہ علاقہ چھڑانے کے لئے تعینات ہے وہاں سے بھی بھارتی فوج ڈیڑھ کلو میٹر اپنے علاقے میں پیچھے جا چکی ہے، اب اس علاقے میں دونوں سائیڈز پر ٹینٹ ہوں گے، پہلا ٹینٹ وائی جنکشن سے 1.4 کلومیٹر پیچھے ہو گا جس میں 30 فوجی رکھنے کی اجازت ہو گی، دوسرے ٹینت میں 50 فوجی رکھنے کی اجازت ہو گی دونوں طرف 80 فوجی ہوں گے،بفرزون میں، اور یہ صرف عارضی خیمے ہوں گے .

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی موجودگی کو کیما گاؤں تک محدود کر کے چائنہ دریائے گلوان کے پوری وادی کے نئے دعوے کو جاری رکھ کر دوبارہ دعویٰ کر سکتا ہے، بھارت کے پوسٹ 14 کی بجائے وائے جنکشن ایل اے سی ہو گی، بھارت نے اپنے خیمے 2.4 کلومیٹر پیچھے کر لئے ہیں چین کا خیمہ اس سے 400 میٹر دور ہو گا، اس طرح ایک انچ زمین نہ دینے کا دعویٰ کرنے والے مودی نے چائنہ کو کئی کلو میٹر زمین دے دی،کسی بھی ملک کو اجازت نہیں کہ پہلے خیمے سے آگے فوجیوں کو لے کر جائیں، بھارتی فوج جو پوسٹ 14 تک گشت کرتی تھی اب اسکو ڈھائی کلومیٹر دوری پر رہے گی اور چائنہ کی فوج پوسٹ 14 سے 400 میٹر کی دوری پر ہے، یہ وہ مقام ہے جب کہ پٹرولنگ پوسٹ 15 میں چائنہ کی طرف سے تصادم کے مقام پر پیچھے ہٹنے کے حوالہ سے کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    عمران خان کی حکومت کو کس سے خطرہ ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان اور مرتضی علی شاہ کی زبانی

    بڑے گھر سے خبر آ گئی، کوئی مائنس ون نہیں ہونے والا، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان اور کاشف عباسی کی زبانی

    ڈارک ویب کی پراسرار دنیا، اہم انکشافات ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے‌ آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں

    مڈٹرم الیکشن اور مائنس ون، اصل حقیقت کیا؟ قمر الزمان کائرہ نے سب بتا دیا

    مبشر لقمان کے ناکارہ گاڑیوں کے خلاف کئے گئے پروگرامز نتیجہ خیز ثابت ہوئے، گاڑیوں کا معیار کچھ بہتر ہوا ہے، قمر الزماں کائرہ

    بھارت پاکستان پر کب حملہ کر یگا؟ مودی جلد چین کے پیر پکڑ لے گا،جنرل ر نعیم خالد لودھی کے مبشر لقمان کے ہمراہ اہم انکشافات

    عمران خان کی جگہ کن ناموں پر غور ہو رہا ہے؟ ہارون الرشید کے اہم انکشافات ،مبشر لقمان کے ہمراہ

    عثمان بزدار سیاسی مخالفین پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے، اہم انکشافات، مبشر لقمان نے کئے دو سوال، بزدار کے جواب کا انتظار

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جب بڑی تعداد میں بھارتی اور چینی فوجی آمنے سامنے بیٹھے ہیں، پٹرولنگ پوسٹ 15 کے چین نے بھارتی علاقے میں ایک کلومیٹر اندر سڑک بنائی ہے. وہاں ایک ہزار سے زائد چینی فوجی بھارت کی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں،ہاٹ سپرنگ علاقے میں چین نے سڑک نہیں بنائی لیکن 1500 چینی فوجی کوبرا ہائٹ پوسٹ 17 کے مقام پر 3 کلومیٹر تک اندر گھسی ہوئی ہے، چین نے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے، جب تک بھارت فنگر 3 سے 2 تک واپس نہیں جاتا،بھارتی فوج کے منصوبہ ساز اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ چین 3488 کلو میٹر لمبی سڑک پر اور کئی مقامات پر بھی اندر گھس سکتا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ایل اے سی بھی اب تک سارا سال گرم رہے گی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج جو اپنے بجٹ کا 70 فیصد تنخواہوں اور پنشن پر خرچ کرتی ہے اسکو مزید بجٹ اور فوجیوں کی ضرورت پڑے گی، پاکستان کے خلاف اسکا ڈیفنس کمزور پڑے گا، چین اور بھارت کے مابین 4 میں سے 3 مقامات پر معاملات جوں کے توں ہیں،جہاں چینی فوج نے قبضہ کیا پیچھے ہٹانے کے لئے بھارت کے پاس کچھ نہیں، دونوں ممالک میں مذاکرات فریز ہو سکتے ہیں،اور دونوں فوجیں اپنے اپنے مقامات پر رہ سکتی ہیں، آنے والے دنوں میں جب خرچے بڑھیں گے تو انکا اور اثر اندیا کی اکانومی پر پڑے گا اسکا جواب مودی دے گا، کئی دن سے کہہ رہا ہوں کہ مودی موجودہ بھارت کا آخری وزیراعظم ہو گا کیونکہ بھارت اس شکل میں زیادہ دیر تک رہ نہیں سکتا،اور مجھے لگتا ہے کہ ان شاء اللہ بہت جلد بھارت کے اندر کئی پاکستان بن کر ابھر پڑیں گے، بھارت کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ نیپال اور بھوٹان جیسے ممالک بھارت کو نہ صرف آنکھیں دکھا رہے بلکہ چماٹ پر چماٹ مار رہے ہیں اور وہ اسکا کچھ نہیں کر سکا.

    بھارت کی شدید پسپائی، اپنے ہی اینکر اور مبصرین پھٹ پڑے، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

  • کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے :چین

    کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے :چین

    بیجنگ: کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے :،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دیرینہ دوست اور ہمسایہ ملک چین نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اس کی امداد جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہو لیجیان نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ چین مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد اور تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا۔

     

    انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدابہار سٹریٹجک شراکت دار اور مضبوط دوستی کے بندھن میں منسلک ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

    ترجمان نے کہا کہ چین دونوں ملکوں اور عالمی سطح پر عوامی صحت کے تحفظ اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مستقبل کے پیش نظر عوامی روابط کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

    دوسری جانب چینی کے سفیر یاؤ ژنگ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کےلیے بہترین حکمت عملی اپنائی۔ ایمرجنگ پالیسی میکنگ انسٹی ٹیوٹ زیر اہتمام کورونا کے دوران سی پیک اور چائنا گلوبل لیڈرشپ کے موضوع پر سیمینار ہوا جس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک ایک میگا پراجیکٹ ہے اور اس سے خطے میں امن اور خوشحالی کا نیا دور آئے گا۔

    سفیر یاؤ ژنگ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین حکمت عملی اپنائی۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے چین عالمی برادری کے شانہ بشانہ رہا۔ یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام مل کر کورونا کو شکست دیں گے۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ :شوگر ملز کی فوری کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل بھی مسترد ہوگئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ :شوگر ملز کی فوری کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل بھی مسترد ہوگئی

    اسلام آباد :شوگر ملز کی فوری کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل بھی مسترد ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوگرملز مالکان کی چینی کمیشن رپورٹ پر فوری کارروائی روکنے سے متعلق انٹراکورٹ اپیل بھی مسترد کردی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس میاں گل حسن نے شوگر ملز مالکان کی انٹر اکورٹ اپیل پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

    عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں شوگرملز ایسوسی ایشن کی چینی کمیشن رپورٹ پر فوری کارروائی روکنےکی استدعا منظور نہیں کی تاہم انٹرا کورٹ اپیل اور اسٹے آرڈر کی درخواست پر وفاق کو نوٹسز جاری کردیے۔

    عدالت کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور چینی انکوائری کمیشن کے ارکان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ مئی میں چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کا فارنزک کرنے والے کمیشن کی حتمی رپورٹ میں چینی اسیکنڈل میں ملوث افراد کےخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور ریکوری کرنےکی سفارش کی گئی ہے جب کہ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ریکوری کی رقم گنےکےمتاثرہ کسانوں میں تقسیم کردی جائے۔

    شوگر ملز ایسوسی ایشن نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے حکومت کو کارروائی سے روکنے کی درخواست کی تھی جسے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردیا تھا۔

    شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ چینی انکوائری کمیشن کی تشکیل اور رپورٹ درست نہیں اس لیے انٹراکورٹ اپیل پر فیصلے تک شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کارروائی معطل رکھی جائے، تاہم اس درخواست کو بھی عدالت نے مسترد کردیا ہے۔

  • تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنیوالوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھا جائے گا،وزیر اعظم

    تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنیوالوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھا جائے گا،وزیر اعظم

    وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنیوالوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔

    باغی ٹی وی :پاکستان میں لوکل سرمایہ کاروں کو رعایت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنیوالوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔ انہوں نے یہ اعلان ہاؤسنگ اور تعمیرات کی قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکلنے کے لئے کنسٹرکشن کی ضرورت ہے۔ ہم نے ٹیکسز کم کر دیے ہیں۔ ٹیکسز کم کرنے سے سستے گھر بنیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سبسڈی اور فیصلے کبھی کسی حکومت نے کنسٹرکشن کے لیے نہیں کیے۔ میں چاہوں گا لوگ اس سے پورا فائدہ اٹھائیں۔ ہم نے کنسٹرکشن انڈسٹری کے لئے 330 ارب رکھے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ اور تعمیراتی صنعت سے معیشت مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ کے لئے 30 ارب کی سبسڈی دی جا چکی ہے۔ ہر گھر پر 3 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ 10 مرلے کے گھر پر 7 فیصد جبکہ پانچ مرلے کے گھر پر 5 فیصد سود دینا پڑے گا۔ لوگ قرضوں کی قسطیں آسانی سے ادا کر سکیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا عام لوگوں کے لیے گھر بنانے کا ارادہ تھا۔ اس لئے غریب طبقے کیلئے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا لیکن اس میں بہت رکاوٹیں آئیں۔ تعمیراتی صنعت کے لیے بہت رکاوٹیں تھیں۔ کئی معاملات میں تعمیراتی صنعت کو اجازت نہیں ملتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر تمام صوبوں کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ دنیا میں بینک سب سے زیادہ قرضہ گھروں کیلئے دیتے ہیں لیکن پاکستانی بینکوں کی جانب سے گھروں پر صرف 0.2 فیصد قرضہ دیا جاتا ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم نے ایک اہم اجلاس میں سرکاری گوداموں میں پڑی گندم مارکیٹ میں لانے کا حکم دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ سستے پوائنٹس بنا کر لوگوں کو آٹا فراہم کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی جانب سے وزیراعظم کو گندم کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے اسے اکتوبر میں مارکیٹ میں لانے کا مشورہ دیا تھا۔

    تاہم وزیراعظم نے اس کو نظر انداز کرتے ہوئے سرکاری گوداموں میں پڑی گندم کو مارکیٹ میں لانے کا حکم دیدیا ہے۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ آپ فوری طور پر گندم مارکیٹ لائیں، اکتوبر میں دیکھی جائے گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر اکتوبر میں ضرورت پڑی تو صورتحال کے مطابق گندم درآمد کر لیں گے۔ سستے بازار اور پوائنٹس بنا کر لوگوں کو سستا آٹا فراہم کیا جائے۔