Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کیا ایف بی آرعمران خان سے پوچھ سکتا ہے کہ وہ مجھ سے کم ٹیکس کیوں دیتے ہیں؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ میدان میں آ گئیں

    کیا ایف بی آرعمران خان سے پوچھ سکتا ہے کہ وہ مجھ سے کم ٹیکس کیوں دیتے ہیں؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ میدان میں آ گئیں

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ مسز سرینا عیسیٰ نے کہا ہے کہ والد کے انتقال کے باعث کراچی میں تھی مگر نوٹس اسلام آباد گھر کے باہر چسپاں کر دیے گئے اور تاثر دیا گیا کہ نوٹس وصول نہیں کیے جا رہے۔

    مسز سرینا عیسیٰ کا کہنا تھا کہ تضحیک اور بے توقیر کرنے کی شرمناک منظم مہم جاری ہے۔ مجھے ہر طرح سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔مجھے مسلسل ہراساں اور جھوٹے پروپیگنڈا کا نشانہ بنایا جارہا ھے،

    سرینا عیسیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھی میڈیا پر آکر کردار کشی کرتے ہیں،مجھ سے کم ٹیکس دینے والےعمران خان کسطرح 300 کنال کی جائیداد رکھ اورخرچ برداشت کرتے ہیں،کیا ایف بی آر عمران خان سے پوچھ سکتا ھے کہ وہ مجھ سے کم ٹیکس کیوں دیتے ہیں ،عمران خان اورانکے قریبی ساتھیوں کاٹیکس رکارڈ فراہم کیاجائے کہ انھوں نے کب ٹیکس دینا شروع کیا،

    سرینا عیسیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آرمیں جمع میرے جواب کا متن میڈیا کو غلط طور پرجاری کیا گیا،میڈیا کو وہ باتیں جاری کی گئیں جو میں نے کی ہی نہیں،ایف بی آرکوجمع کرائے جواب کی کاپی مجبوراًجاری کرنا پڑرہی ہے،ایف بی آر میں جمع کرایا گیا6 صفحات پر مشتمل ٹیکس ریکارڈ جاری کررہی ہوں، میری ذاتی معلومات پبلک نہ کی جائیں،

    سرینا عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر مجھے عمران خان،وحید ڈوگر، شہزاداکبر، انورمنصورخان، فروغ نسیم کے ٹیکس گوشوارے دے سکتا ہے؟انکے ٹیکس ریکارڈ فراہم کئیے جائیں کیا بیوی بچوں کی جائدادوں کی تفصیلات گوشواروں میں موجود ہیں ؟ ہمیں ہر روز بتایا جاتا ہے کہ ہم مدینہ کی ریاست کے لیے کوشاں ہیں،اس معاملے میں دوسرے لوگوں کوگھسیٹنا نہیں چاہتی ،اپنی جاسوسی سےتنگ آچکی ہوں،

    سرینا عیسیٰ کا مزید کہنا تھا کہ مجھےنہیں علم کہ اس“منی ٹریل “سے ایف بی آر کا کیامقصد ہے،ایف بی آر مجھے یہ بات لکھی ہوئی دکھادےتاکہ میں مزیدجوابات فراہم کرسکوں،

    سرینا عیسٰی نے لندن کی جائیدادوں کےذرائع آمدن کل ایف بی آرکوجمع کرائے تھے،دستاویزات کے مطابق سرینا عیسٰی نے 6لاکھ 98 ہزار پونڈ بینکنگ چینل کےذریعے لندن بھجوائے،ٹیکس سال 2018میں سرینا عیسٰی کے مجموعی اثاثے 11 کروڑ 99 لاکھ 15 ہزار126روپے تھے،ٹیکس سال 2019 میں سرینا عیسیٰ کےمجموعی اثاثے 12 کروڑ 31 لاکھ 23 ہزار 242 تھے،سرینا عیسٰی نے ٹیکس سال 2019 میں 8 لاکھ 9 ہزار970 روپے ٹیکس دیا،

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ جسٹس قاضی عیسیٰ فائز کے خلاف صدارتی ریفرنس مسترد کر دیا تھا اور درخواست گزار کی استدعا منظور کر لی تھی ۔سپریم کورٹ نے بیگم قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی بیرون ملک جائیدادوں کے بارے میں رپورٹ مکمل کر نے کے لئے ایف بی آر کو تین ماہ کا وقت دیا تھا

    قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

    کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

    صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

    منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ان لینڈ ریونیو کا کمشنر تمام فریقین کو سنے گا،انکم ٹیکس کمشنر قانون کے مطابق فیصلہ کرے،ایف بی آر 7 دن میں سپریم جوڈیشل کونسل کو رپورٹ جمع کرائے،چیئرمین ایف بی آر تمام تر معلومات سپریم جوڈیشل کونسل کو فراہم کرے گا،فیصلہ فل کورٹ بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے سنایا

  • ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان کے فیز 2 کی دی وزیراعظم نے منظوری

    ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان کے فیز 2 کی دی وزیراعظم نے منظوری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے لوکاسٹ کنٹرول سینٹرکادورہ کیا

    وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی تھے،وزیراعظم کو ٹڈی دل سےنمٹنےکےلیے ایکشن پلان کے فیز ون کی تکمیل پر بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کو این ایل سی سی کے کوآرڈ ی نیٹر لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے بریفنگ دی،وزیراعظم کو مانیٹرنگ سروے اور لوکاسٹ کنٹرول سے متعلق کوششوں سے آگاہ کیا گیا

    وزیراعظم کو وسائل کی فراہمی،اداروں کے درمیان تعاون اور ٹڈی دل سے متعلق آگاہ مہم پربریفنگ دی گئی،وزیراعظم کوٹڈی دل کے خاتمے کے لیے قومی،صوبائی اورضلعی سطح پرکیےگئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اورصوبائی حکومتوں نے ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے موثراقدامات کیے،ٹڈی دل کا حملہ اور کورونا وبا پاکستان کےلیے بہت بڑا چیلنج تھا،

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    سرکاری ہسپتال میں جان، پرائیویٹ میں مال نہیں بچتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا حکم

    ٹڈی دل کھانے سے کرونا ختم ہو سکتا ہے، ریاض فتیانہ کا اسمبلی میں بیان

    وزیراعظم نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان کے فیز 2 کی منظوری دے دی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فیز ٹو میں متاثرہ کسانوں کو ایک پیکج کے تحت نقصان کا ازالہ کیا جائے گا،

    پاک فوج کے تعاون سے ٹڈی دل کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری

  • 8 پولیس اہلکاروں کا قاتل وکاس دوبے پولیس کی حراست میں ہلاک

    8 پولیس اہلکاروں کا قاتل وکاس دوبے پولیس کی حراست میں ہلاک

    بھارت میں گزشتہ روز گرفتار ہونے والا 8 پولیس اہلکاروں کا قاتل وکاس دوبے فرار کی کوشش میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا.


    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش کےایک مندر سے گرفتار کیا گیا تھا، اسے پولیس کسٹڈی میں براستہ سڑک کانپور سے جھانسی لایا جارہا تھا، اسےآج صبح دس بجے عدالت میں پیش کیاجانا تھا۔ وکاس دوبے کو جھانسی لاتے ہوئے برا کے علاقے میں پولیس کی گاڑی اُلٹ گئی۔

    گاڑی پلٹتے ہی وکاس نے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس اہلکار سے پستول چھینی اور فائرنگ کی۔ جس پر پولیس کی ٹیم نےاُس پر جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد ملزم شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔ وکاس دوبے کے خلاف 60 سے زائد مقدمات تھے لیکن چونکہ اس کے تعلقات حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن سماج وادی پارٹی دونوں کے رہنماؤں سے رہے ہیں اس لیے وہ آج تک آزادی سے گھومتا رہاتھا.

  • پاکستان پر کرونا کے وار جاری، اموات کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ گئی

    پاکستان پر کرونا کے وار جاری، اموات کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، کرونا سے 5 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں

    گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار751 نئےکیسز رپورٹ ہوئے اور 75افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 5ہزار58 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار599 ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ایک لاکھ 49 ہزار92 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 23 ہزار 555 ٹیسٹ کیے گئے اور آج تک مجموعی طورپر15 لاکھ 14 ہزار 858 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں

    پنجاب میں کورونا وائرس سے ایک ہزار972اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 677، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 63، بلوچستان میں 125، اسلام آباد میں 146، آزادکشمیر میں 41 اورگلگت بلتستان میں 34 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد99ہزار362 ہوگئی ہے جب کہ پنجاب میں 84ہزار587، خیبرپختونخوا میں 29ہزار52، بلوچستان میں 11ہزار52، اسلام آباد میں 13ہزار731،گلگت بلتستان میں ایک ہزار605 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار459 کرونا مریض ہیں

    پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 40 ہزار 965 کورونامتاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے،ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی ہے.

  • پنجاب کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

    پنجاب کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

    لاہور: پنجاب کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ،اطلاعات کے مطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”211304″ /]

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن آج رات 12 بجے سے 24 جولائی تک لاگو رہے گا۔ لاہور میں A2 بلاک ٹاؤن شپ،EME سوسائٹی، چونگی امر سدھو کا بازار سے ملحقہ علاقہ بند رہے گا۔ پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاوسنگ سکیم، واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن Cبلاک اور گرین سٹی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”211305″ /]

    فیصل آباد میں وارث پورہ چوک، ڈی ٹائپ کالونی، منڈی کوارٹرعلامہ اقبال کالونی،رضا آباد،رضا گارڈن بند رہیں گے۔ ایڈن گارڈن،عبداللہ گارڈن،النجف کالونی کے کمرشل اور رہائشی علاقوں کو بند کر دیا گیا۔مسلم ٹاؤن بی بلاک، مسلم ٹاؤن آئی، مدینہ ٹاؤن کے w,x اور y بلاک، آمنہ آباد، نصار کالونی سمن آباد، پیپلز کالونی 1 میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

    جڑانوالہ میں لاہور روڈ سے ملحقہ تمام گلیاں اور نیا بازار، مین بازار خرریانوالہ بشمول سلطان مارکیٹ اور نیو شاپنگ سنٹر بند ہوں گے۔ مین بازار، موککانا مارکیٹ،مسجد بازار،چرچ سے نشاط سنیماچوک تک کا روڈکو بند کر دیا گیا۔ گوجرانولہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن،پیپلز کالونی،w،y،xاور z بلاک میں لاک ڈاؤن کیا گیا۔

    ملتان میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کالونی، پیران غائب روڈ، حور بناسپتی ملز، کسٹم آفس/کالونی کلمہ چوک کو بند کیا گیا۔سیالکوٹ تحصیل ڈسکہ میں توصیف مارکیٹ، الیوسف پلازہ، روراس روڈ میانہ پورہ، قیوم سٹریٹ،شہاب پورہ اور مظفر پور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوکی کھابہ، گلستان کالونی، رینج روڈ ایریا، لین 4 پی آئی کالونی میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”211306″ /]

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد زیادہ کیسز والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔ زیادہ متاثر ہونے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتا ہے۔

  • بھارت کی شدید پسپائی، اپنے ہی اینکر اور مبصرین پھٹ پڑے، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    بھارت کی شدید پسپائی، اپنے ہی اینکر اور مبصرین پھٹ پڑے، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مودی بھارت کا گوربا چوف ثابت ہونے جا رہا ہے یہ وقت بتا رہا ہے اور میں وقت سے پہلے بتا رہا ہوں،بھارت میں اسوقت یہ بحث جاری ہے کہ جو بھارت کے دوست تھے وہ اسوقت کہاں گئے کیا بھارت کی خارجہ پالیسی فیل ہو گئی ہے، بھارت نے جن ممالک پر اپنی منڈی کھول کر دروازے کھول دئے ان ممالک نے بھارت کو چین کے مقابلے میں اکیلا کیوں چھوڑ دیا، خصوصا اسرائیل کے حوالہ سے بحث جاری ہے کہ وہ اسوقت کیوں خاموش تماشائی بنا ہوا ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ساتھ ہی روس جو دہائیوں سے بھارت کا دوست ہے اسنے کیوں دغا دیا، کیوں بھارت کی مدد نہیں کی، بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکا ہے امریکہ کے ساتھ جانے کے باوجود مغربی ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدے کرنے اور انکو منڈیوں میں جگہ دینے کے باوجود سوائے امریکہ کے کسی کے منہ سے بھارت کے لئے کچھ نہیں نکلا ،یہ بحث بھی جاری ہے کہ چین نے امریکی بیانات کو خاص توجہ کیوں نہیں دی، اب چین نے امریکہ کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں کہ اگر امریکی جہاز سمندر میں آئے تو چینی فضائیہ انہیں سمندر برد کر دے گی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چین کے اس ایگریسو رویئے نے بھارت کو مزید بوکھلاہٹ کا شکار دیا ہے، اب بھارتی تجزیہ نگار سوال کرتے ہیں کہ حکومت پر کونسا پریشر ہے کہ پوری حکومتی مشنری اور بھارتی فوج چائنہ کا نام لینے سے بھی گھبرا رہے ہیں اور بھارت چپ کر کے اپنے علاقے سرینڈر کر رہا ہے ،اور بھارت چائنہ کی ہاں میں ہاں ملاتا جا رہا ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ کا خیال ہے کہ چائنہ بڑا ملک ہے، چائنہ بڑی طاقت ہے ،دشمنی نہیں دوستی ہونی چاہئے، بھارت کو امریکی کیمپ سے نکل جانا چاہئے،کسی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ چائنہ کی اگلی موو کیا ہے کیوں کہ صاف پتہ چل چکا ہے کہ چائنہ اسوقت بھارت کو سبق سکھانا چاہتا ہے،چائنہ گلوان میں ڈیڑھ کلو میٹر پیچھے ہٹ گیا لیکن ساتھ ہی پینگون ،ارونا چل پردیش میں آگے بڑھ رہا ہے، بھارتی تجزیہ نگار کہہ رہے ہیں کہ چین ایک طرف تو مذاکرات کر رہا ہے لیکن دوسری جانب بھارتی فوج ٹس سے مس نہیں ہو رہی، جہاں کھڑے تھے وہیں کھڑے ہیں، ساتھ ہی بھارتی فوج کی پٹائی کی تصویریں جاری کی جار ہی ہیں جس سے بھارتی فوج کو شدید دباؤ کا سامنا ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک جانب چینی ایمبسیڈر سب اچھا کا بیان دیتا ہے دوسری جانب گلوبل ٹائمز روز بھارت کو للکارتا ہے ایسی رپورٹ شائع کرتا ہے جو دنیا بھر میں ہیڈ لائن بنتی ہے، بھارت اس وقت سفارتی ناکامی کا بھی دوچار ہے،بھارتی فوج مسائل سے دوچار ہے، بہت سارے بھارتی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چین دو قدم آگے بڑھ کر ایک قدم پیچھے چلا گیا، یہ لوگ حیران ہین کہ بھارت کو کمزور موقف کا کتنا نقصان ہو چکا اور آگے کتنا ہونے والا ہے.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی پر سوالات بھارت میں اٹھنے لگے ہیں،جنگی جنون میں مبتلا بھارت بھیگی بلی بنا ہوا ہے، بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانا پڑی ہے، بھارت لائن آف کنٹرول پر پاکستان سے ، ایل اے سی پر چین کے ساتھ محاذ آرائی جاری ، نیپال کے ساتھ کشیدگی، بنگلہ دیش بھارت کے ساتھ ناراض تو بھوٹان چین کی دھمکی کے باوجود بھارت کو چھوڑ کر چین کی گود میں بیٹھنے کو تیار ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت افغان مذاکرات کی میز سے بے دخل ہو گیا ٹائمز آف انڈیا نے اس پر کہا کہ پاکستان نے کہنی مار کر بھارت کو باہر نکال دیا،پاکستان اسوقت روس، چین اور امریکہ کے ساتھ مرکزی سٹیج پر بیٹھا ہے، پچھلے 18 برس کے دوران بھارت نے افغانستان میں بھارتی سرمایہ کاری کی تھی وہ سب ضائع چلی گئی، کویت 8 لاکھ بھارتیوں کو واپس بھیج رہا ہے،امریکہ نے بھی ویزے کے حوالہ سے قانون بنا کر بھارتیوں پر تقریبا پابندی لگا دی، یہ بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی ہے کہ جس نے لداخ میں مودی جیسے فاسشٹ کو یہ کہنے پر مجبور کر دیا کہ توسیع پسندی کا دور گزر چکا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چائنہ نے جو کرنا تھا کر دیا، دوسری جانب پاکستان بھی بھارت کو ٹف ٹائم دے دیا ہے،ایک ایسے وقت میں جب بھارت معاشی اور فوجی لحاظ سے پھنسا ہوا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی دہشت گردی کو بے نقاب کیا، بھارت جو حربے پاکستان کے خلاف استعمال کرتا تھا وہی اب پاکستان کر رہا ہے، پاکستانی مندوب کی تقریر کے دوران بھارتی مندوب واویلا کرتے نظر آئے، پاکستان نے علاقائی دور پر بھارت کے بہیمانہ کردار کو بین الاقوامی قوتوں کے کورٹ میں ڈال دیا، بھارتی دہشت گرد قوتوں کی سرپرستی کر رہا ہے جو بے نقاب ہوتی جا رہی ہیں، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری نے پورے کھیل کو عریاں کر گیا تھا،

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    عمران خان کی حکومت کو کس سے خطرہ ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان اور مرتضی علی شاہ کی زبانی

    بڑے گھر سے خبر آ گئی، کوئی مائنس ون نہیں ہونے والا، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان اور کاشف عباسی کی زبانی

    ڈارک ویب کی پراسرار دنیا، اہم انکشافات ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے‌ آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں

    مڈٹرم الیکشن اور مائنس ون، اصل حقیقت کیا؟ قمر الزمان کائرہ نے سب بتا دیا

    مبشر لقمان کے ناکارہ گاڑیوں کے خلاف کئے گئے پروگرامز نتیجہ خیز ثابت ہوئے، گاڑیوں کا معیار کچھ بہتر ہوا ہے، قمر الزماں کائرہ

    بھارت پاکستان پر کب حملہ کر یگا؟ مودی جلد چین کے پیر پکڑ لے گا،جنرل ر نعیم خالد لودھی کے مبشر لقمان کے ہمراہ اہم انکشافات

    عمران خان کی جگہ کن ناموں پر غور ہو رہا ہے؟ ہارون الرشید کے اہم انکشافات ،مبشر لقمان کے ہمراہ

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ بھارت کو پاکستان کا خطے مین بڑھتا کردار ہضم نہیں ہو رہا، افغان مذاکراتی عمل میں پاکستان کی شمولیت نے بھارت کو آگ لگا دی ہے،بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے اب افغان زمین اسکے لئے میسر نہیں ہو گی ،اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد خاموشی اختیار کرنے کی بجائے دنیا کو جھنجھوڑا کہ بھارت کو باز رکھا جائے، پاکستان کے موثر کیس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ بھارتی اقوام متحدہ میں چیخ وپکار پر مجبور ہو گئے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف ہو یا آئی ایم ایف ، پاکستان معاشی محاذ پر بھارت کو چنے چبوا رہا ہے،حقیقت یہ ہے کہ بھارت کو لداخ میں ذلت کا سامنا ہے، چین نے قبضہ کر کے بھارت کی مٹی پلید کر دی ہے، بھارتی تجزیہ کار اس بات کا اور بھارتی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہین، بھارت رافیل لے آیا لیکن اڑانے والے تو اب بھی وہی ہیں،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور ہمسایہ ممالک نے بھارت کی ایسی گردن مروڑی کہ اسکے تکبر سے ہوا نکل گئی، دہلی اب دو حصوں میں بٹا ہوا، دونوں گروپ دست و گریبان ہیں جیسے مرغوں کی لڑائی ہوتی ہے، میں نے کہا تھا کہ آںے والے دنوں میں ایسے لگ رہا ہے کہ مودی آخری وزیراعظم ہو گا،کیونکہ اب کئی وہاں سے کئی پاکستان بننے جا رہے ہیں، ان شاء اللہ بہت جلد یہ دن آئے گا،آپ بھی یہ دیکھیں گے، ہم بھی دیکھیں گے اور دنیا بھی دیکھے گی،

     

    عثمان بزدار سیاسی مخالفین پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے، اہم انکشافات، مبشر لقمان نے کئے دو سوال، بزدار کے جواب کا انتظار

  • سابق حکمرانوں کی مال بناوپالیسی نےاداروں کا بیڑہ غرق کردیا، اب امریکا نے پی آئی اے کی پروازوں پر فوری پابندی عائد کر دی

    سابق حکمرانوں کی مال بناوپالیسی نےاداروں کا بیڑہ غرق کردیا، اب امریکا نے پی آئی اے کی پروازوں پر فوری پابندی عائد کر دی

    واشنگٹن: سابق حکمرانوں کی مال بناوپالیسی نے پاکستانی اداروں کا بیڑہ غرق کردیا، اب امریکا نے پی آئی اے کی پروازوں پر فوری پابندی عائد کر دی،اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے بعد امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر فوری پابندی عائد کر دی۔

    ذرائع کے مطابق امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن( پی آئی اے) کا امریکا کے لیے خصوصی اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے پروازوں پر فوری پابندی لگا دی۔

    امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے پروازوں کی سیفٹی پر تشویش کے باعث پابندی لگائی گئی، پابندی کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کےلائسنس مشکوک قرار دیا جاناہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے امریکا کیلئے اپنی پروازیں نہیں چلاسکےگی اور پی آئی اے کی ہر قسم کی پروازوں پرپابندی لگا دی گئی ہے۔

    پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنز پر یورپی یونین ایئر سیفٹی نے پی آئی اے پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    یورپی یونین ایئر سیفٹی ریگولیشن نے پاکستا نی پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر اہم ٹیلی کانفرنس بلائی ہےجس میں سی اے اے سے پائلٹوں اور فضائی میزبانوں کو جاری ہونے والے لائسنس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

    اجلاس کے ایجنڈے میں سول ایوی ایشن کی جانب سے لائسنس کے اجراء کا طریقہ کار پر بھی وضاحت مانگی گئی ہے جبکہ 21 جولائی تک جاری ہونے والے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لائسنس کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

  • نیب کیسزمیں التوا کیوں ہورہا ہے،بڑے بڑے لوگ کیوں بچ جاتےہیں‌،نیب کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے :مبشرلقمان

    نیب کیسزمیں التوا کیوں ہورہا ہے،بڑے بڑے لوگ کیوں بچ جاتےہیں‌،نیب کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے :مبشرلقمان

    لاہور:نیب کیسزمیں التوا کیوں ہورہا ہے،بڑے بڑے لوگ کیوں بچ جاتےہیں‌،نیب کی کارکردگی پرسوالیہ نشان،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے سنیئراورمعروف تجزیہ نگارمبشرلقمان نے پاکستان میں کرپشن اوربدعنوانی کے دیگرکیسز میں نیب کو مطلوبہ نتائج نہ ملنے نیب کی کارکردگی سے متعلق اہم گفتگو کی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالےسے سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے نیب کے سابق سینیئرپراسیکیوٹرصاحبزادہ مظفرعلی سے ایک جامع اورٹودی پوائنٹ گفتگوکرکے اس مسئلے کے حوالے سے اہم نقات کھول کرسامنے رکھ دیئے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق سنیئرصحافی نے نیب کی کارکردگی کی حوالے سے بنیادی سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ نیب ملزم پرلگائے گئے الزامات ثابت کیوں‌ نہیں کرپاتا

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے صاحبزادہ مظفرعلی نے انکشاف کیا کہ پہلا تو مسئلہ یہ ہےکہ نیب کے پاس کسی بھی کیس میں‌ شامل ملزمان اگردس تک ہیں اوراکثرکیسز میں کم وبیش اتنے ہی لوگ مطلوب ہوتے ہیں‌، ان میں‌سے کئی بیرون ملک ہیں‌ تو ان کو واپس آنے میں چھ چھ ماہ لگ جاتے ہیں‌ اوراوردوسرا بڑا مسئلہ یہ ہےکہ جتنے ملزمان ہوتے ہیں اتنے ہی وکیل ہوتے ہیں‌اوریوں‌ وکیل ایک ایک شہادت کے معاملے میں‌کیس کوطول دیتے ہوئے کئی کئ ماہ لگا دیتے ہیں‌

    صاحبزادہ مظفرعلی کہتےہیں کہ ملزمان کی حاضری کے بغیر کیس بھی نہیں چلا یا جا سکتا ، یوں کیسز ایسے ہی طول پکڑ لیتے ہیں‌

     

    صاحبزادہ مظفرعلی نے دوسرا اہم نقطہ یہ بیان کیا کہ اگرکسی نیب کورٹ سے کوئی آسامی خالی ہوجائے تو اس کو پرکرنے کے لیے کئی کئی ماہ لگ جاتے ہیں‌

    سنیئر صحافی مبشرلقمان نے ایک سوال کیا کہ کیا یہ سچ نہیں کہ نیب کوئی ریکوری ہی نہیں‌ کررہا ، تو اس کے جواب میں نیب کے سابق پراسیکیوٹرنے کہا کہ یہ بات درست نہیں‌ سب سے زیادہ ریکوری نیب نے ہی کی اوراس کی کامیابی کا رزلٹ 79 فیصد سے زائد ہے

    مبشرلقمان نے کہا کہ نیب نے عام کاروباری افراد سے تو پیسے نکلوا لیئے لیکن سیاستدانوں سے کیوں نہیں نکلوا سکے ، صاحبزادہ مظفرعلی نے کہا کہ سیاستدانوں سے اچھی ریکوریاں کررہی ہے

    صاحبزادہ مظفرعلی نے اس موقع پرکہا کہ اس حوالے سے ایک آرڈینینس ہونا چاہیے تاکہ ان بڑے طاقتوروں سے جلد از جلد قوم کا کھایا ہواپیسہ واپس لیا جاسکے، ان کا کہنا تھا کہ ویسے بھی یہ کوئی آسان کام نہیں بلکہ ایسے کیسز کومنطقی انجام تک پہنچانے کےلیے نیب کے ماہرین بڑی محنت سے کام کرتے ہیں

    ایک اورسوال کے جواب میں نیب کے سابق پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ اگرکسی شخص کے پاس کوئی پراپرٹی ہے تو اسے ثابت کرنے کےلیے ملزم کے پاس کھلے مواقع ہوتے ہیں ، لیکن اگروہ پھربھی ثابت نہ پائے تو پھریہ ایک غیرقانونی فعل بن جاتا ہے

    سنیئرصحافی مبشرلقمان کے اس سوال کے جواب میں کہ لاہوراورایسے ہی بڑے بڑے شہروں میں بڑے بڑے مکانات والوں کے پاس تو پھرکوئی ریکارڈ نہیں تو کیا وہ بھی اس جرم کے مرتکب ہوئے ، اس سوال کے جواب میں نیب کے سابق پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ ہرکسی پراس کا اطلاق نہیں ہوتا ، یہ زیادہ ترسرکاری ملازمین پراس کا اطلاق ہوتا ہے

    ایک سوال کے جواب میں کہ کیا نیب کیسز کی روزانہ سماعت نہیں ہوتی تو پراسیکیوٹرنے بتایا کہ کسیز کے التوا میں نیب کی طرف سے کمزوری نہیں بلکہ دوسرے عوامل کا عمل دخل زیادہ ہے

    ایک اورسوال کےجواب میں جس میں مبشرلقمان نے اشارتا خواجہ سعد رفیق کا حوالہ دیا کہ ان پرالزام توکروڑوں روپے کا تھا لیکن سات آٹھ ماہ کے بعد وہ بے گناہ قراردے کرچھوڑدیئے

    نیب کے سابق پراسیکیوٹرصاحبزادہ مظفرعلی نے انکشاف کیا کہ کیسز کوزیادہ التوا میں ڈالنے میں ملزم کےوکیل کا بڑاکردار ہوتا ہے

    ان کا کہنا تھا کہ نیب کی کارکردگی کو بہترکرنے کےلیے نئی قانون سازی ہونی چاہیے ، اعلیٰ عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے جس طرح سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے اور ساتھ ساتھ نیب کے ججوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہونا چاہیے تاکہ بڑے بڑے مجرم اپنے کیفرکردار تک پہنچ جائیں

  • مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اوربھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی طرف سے بھارت کو تیسری یادداشت ارسال کر دی گئی

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اوربھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی طرف سے بھارت کو تیسری یادداشت ارسال کر دی گئی

    ‏مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اوربھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی طرف سے بھارت کو تیسری یادداشت ارسال کر دی گئی جس میں اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرگہری تشویش کا اظہارکیاہے۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ ‏کشمیریوں کےقتل، تشدد اوربدسلوکیوں میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف مقدمات چلائےجائیں جب کہ ‏بھارتی حکومت کشمیریوں پر مظالم کی جلد غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے۔ اقوام متحدہ کی یادداشت میں کہا گیا کہ ‏بھارتی فورسزکی جانب سےماورائے عدالت قتل، قید، تشدد،بدسلوکی کے واقعات پرگہری تشویش ہے۔ بھارت کو یاد دلایا گیا کہ ‏5اگست کے بعد سےاقوام متحدہ بھارت کو تین یادداشتیں ارسال کر چکاہے لیکن ‏بھارت کی جانب سے کسی بھی یادداشت کا جواب نہ دینا انتہائی افسوسناک ہے۔

  • وزیراعظم نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سندھ سمیت دیگر حکام کو ہدایت کی ہے کہ کے الیکٹرک اور عوامی مسائل کا حل ممکن بنایا جائے۔

    تفصیل کے مطابق وزیراعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر اور شہزاد قاسم نے خصوصی ملاقات کی جس میں صوبے میں کورونا کی صورتحال اور کے الیکٹرک سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم نے تینوں شخصیات کو ہدایت کی کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کرکے لوڈشیڈنگ اور عوامی مسائل کا حل ممکن بنایا جائے.س سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ کے الیکٹرک کی ہم نے نجکاری کی۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ نیپرا میں سندھ کا نمائندہ صوبائی حکومت نے نامزد کیا ہے، وہ اس کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کے معاملے پر جمعے کو سماعت ہے۔ مون سون میں بارشوں سے جو پانی جمع ہوگا، اس کا ذمہ دار کون ہے؟کے الیکٹرک کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ اس وقت کے الیکٹرک کو ایک سو میگاواٹ بجلی معاہدے سے اضافی دے رہے ہیں، کراچی میں بارش کا پانی کھڑا ہونے سے اموات ہوتی ہیں۔
    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کراچی کا کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے خلاف تیسرے روز بھی دھرنہ جاری رہا دھرنے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی شرکت پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کے الیکٹرک لاک ڈاؤن کے دوران بھی عوام کے معاشی قتل عام سے باز نہیں آیا بارشوں کے دوران جانوں کے نقصان کے کیس کے الیکٹرک کے خلاف درج کیا جائیگا اعلانیہ و غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ وزیراعظم نے گورنر سندہ کو اسلام آباد میں وزیراعظم نے نوٹس لیا ہے اپزیشن لیڈرکو بھی بلایا ہے کل وزیراعظم فیصلہ کریں گے کہ کے الیکٹرک کا کرنا کیاہے آصف زرداری موجودہ انتظامیہ کے حوالے کرنے کے ذمہ دارہیں تاروں کو بھی تبدیل کیا گیاپھربھی بجلی بہترنہیں ہوئی سوفیصد رکوریز والےکلفٹن ڈفینس میں بھی لوڈ شیڈنگ ہے وزیربجلی پانی اورنیپرامداخلت کریں کراچی آئیں اس وقت تو کلاسزبھی آن لائن ہیں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے باوجود اووربلنگ ظلم کی انتہاء ہے کورونا وائرس کے پیش نظر دھرنے میں کارکنان کی تعداد دیادہ نہیں ہے