وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کشمیر میں بھارتی بربریت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنےکےغیرقانونی اقدام پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بھارت کا 5 اگست 2019 کا اقدام غیر قانونی ہے۔یواین انسانی حقوق کا ادارہ بھارت کے اقدام کو غیرقانونی قرار دے چکاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کے عمل کو رکوائے۔ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا ادارہ مقبوضہ کشمیر پر 2رپورٹس جاری کرچکاہے، جب کہ دونوں رپورٹس میں مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کےبےدریغ استعمال پرگہری تشویش کااظہارکیاگیا۔ شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ سوپور میں 3 سال کے بچے کی حالیہ تصویر بھارتی بربریت کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں 25ہزار غیر کشمیریوں کوڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیے جو
بھارت کی طرف سے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
Category: اہم خبریں
-

مقبوضہ کشمیر: شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط
-

وزیراعظم کی قوم سے عید قربان سادگی سے منانے کی اپیل، کہا وہ نہیں کرنا جو چھوٹی عید پر کیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ عیدالضحیٰ سادگی سے منائیں اور اس عید پر وہ نہ کریں جو عیدالفطر پر کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے یہ بات نیشنل ڈزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے وبائی امراض کے لیے بنائے گئے خصوصی آئیسولیشن ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر کہی۔وزیراعظم عمران خان نے اس قدر مختصر اور مشکل وقت میں اس قسم کے جدید ہسپتال کی تعمیر پر این ڈی ایم اے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ا یہ ہسپتال ایسے وقت تیار کیا گیا کہ جب لاک ڈاؤن تھا، چیزیں بآسانی دستیاب نہیں تھی اور انتہائی نگہداشت یونٹس جیسی سہولیات جس کے لیے خصوصی عملہ درکار ہوتا ہے اس سب کا انتظام کیا گیا۔ یہ ملک کے لیے خوش آئند بات ہے، اگر سیاسی طور پر مضبوط ارادہ ہو تو ایسے کام کیے جاسکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ آنے والی ہے میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نہ کریں جو عیدالفطر کے موقع پر کیا۔ بڑی عید پر وہ نہ کریں جو پچھلی عید پر کیا۔پچھلی عید پر ہم نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اس بات کا خیال نہیں کیا گیا کہ یہ وائرس ایک جگہ لوگوں کے جمع ہونے سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چونکہ ہم نے لاپرواہی کی اس لیے عید کے موقع پر بہت تیزی سے وائرس پھیلا نتیجتاً میں ہمارے ہسپتالوں اور فرنٹ لائن ورکرز پر دباؤ آیا اور بدقسمتی سے اموات میں اضافہ ہوا اور وائرس اپنے عروج پر پہنچا۔ عید کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر اقدامات سے کورونا کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سنٹر کا افتتاح کردیا.اْفتتاح کے موقع پر وزیراعطم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ، چینی سفیر، چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل اور اعلیٰ سول اور فوجی افسران موجود تھے جبکہ وزیراعطم کو آئیسولیشن ہسپتال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی
اسلام آباد آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر آج سے فعال ہوگیا،سینٹرمیں ریڈیالوجی اور پیتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ ایک مردہ خانہ اور آتش خانہ بھی موجود ہیں،اسپتال میں حرارت، وینٹی لیشن اورسیوریج نظام بھی موجود ہے،اسپتال میں لیبارٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم، آگ اور دھویں کا پتہ لگانے کا نظام بھی موجود ہے
ڈھائی سوبستروں پرمشتمل جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال ریکارڈ چالیس دن میں تعمیر کیا گیا ہے ۔ ہسپتال میں اضافی ضروریات ہوں گی اوراس سے وفاقی دارالحکومت کے دوسرے ہسپتالوں پردباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
-

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے15ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیمی اداروں سے متعلق مزید مشاورت کرے گی این سی او سی کو تعلیمی اداروں کے کھولنے سے متعلق معاملات پرتجاویز بھیج دی ہیں،تعلیمی ادارو ں سے متعلق ایس اوپیزپرنظرثانی کی جائےگی،اگست کے پہلے اورپھرتیسرے ہفتے فیصلےپرنظرثانی کریں گے،جامعات پی ایچ ڈی کرنے والے طلبا کو15 ستمبرسے پہلے بلاسکتے ہیں
شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال میں تعلیم کا بڑا نقصان ہوا،تعلیمی اداروں کوایس او پیز پرعمل درآمد کاخاص خیال رکھنا ہوگا،تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق تربیت ہوگی ،بعض تعلیمی اداروں کو انتظامی دفاتر پہلے کھولنے کی اجازت دی جائے گی پی ایچ ڈی طلبہ کو کیسے اور کب بلانا ہے اس کا فیصلہ یونیورسٹی کرے گی ،یونیورسٹیاں عید سے پہلے یا بعد پی ایچ ڈی طلبہ کو محدود تعداد میں بلالیں،
شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کریں گے، صحت کے معاملات بہتر نہ ہوئے تو 15 ستمبر کو بھی تعلیمی ادارے نہیں کھولیں گے
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم شریک ہوئے، اس دوران ملک میں سکول ایجوکیشن سمیت تعلیم سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔
کانفرنس میں وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، حتمی منظوری این سی او سی سے لی جائے گی۔ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لینے کی بھی اجازت ہو گی۔ تعلیمی کانفرنس میں ستمبر سے قبل دو مزید اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
قبل ازیں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی ادارے اگست میں کھولنے سے متعلق بیان دیا تھا تاہم بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس میں مزید ایک ماہ آگے بڑھاتے ہوئے تعلیمی ادارے ستمبر میں کھولنے کا موقف سامنے آیا ہے۔
تعلیمی اداروں میں چھٹیاں، طلبا کے لئے پی ٹی وی نے بڑا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں، تعلیمی اداروں میں 15 جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک کرونا کے کیسز میں مزید اضافہ ہو رہا ہے
-

"بھارت دہشت گرد ملک ہے” امریکی سکھوں کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سکھوں نے اعلان کیا ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے
امریکی سکھوں نے امریکہ میں پریس کانفرنس کی ہے،سکھ رہنماؤن کا کہنا تھا کہ162 گردوارے امریکہ میں، کینیڈا کے گردوارے ہیں سب نے حامی بھری ہے کہ قوم کے ساتھ ایک نشان تلے اپنے پنجاب کے نوجوانوں کے لئے مضبوط سٹینڈ کرتے ہیں
سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گردی ،سکھوں کے اوپر ظلم بڑھ رہا ہے، ہم پنجاب کے نوجوانوں کے درد کو محسوس کرتے ہیں اور انکے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں، ہم بھارتی دہشت گردی کا شکار پنجاب کے نوجوانوں کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہم نوجوانوں او رانکے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، ہم پولیس کے اہلکاروں اور رہنماؤں کو کہتے ہیں کہ موجودہ بھارتی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے ہم مجبور ہو کر کاروائی کر رہے ہیں پولیس ظلم کر رہی ہے ، بھارتی حکومت پشت پناہی کر رہی ہے، گردواروں میں بھارتی نمائندوں کا بائیکاٹ ہو گا پہلے بھی 96 گردواروں میں بائیکاٹ کیا گیا تھا اب یہ بائیکاٹ جاری رہے گا،
"بھارت دہشت گرد ملک ہے" امریکی سکھوں کا اعلان
1/1 #India #Sikh #Khalistan pic.twitter.com/3eiYLi283t
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 9, 2020
سکھ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو کہتے ہیں کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے، مودی ، امت شاہ، راجناتھ سنگھ، سجن کمار، کیپٹن امریندر، ڈی جی پی، ریونیٹ سمیت تمام کو کہتے ہیں کہ سکھ قوم بھارتی دہشت گردی کا ڈٹ کا مقابلہ کرے گی، 162 کینیڈا اور امریکہ کے گردوارے بھارتی دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا ہم نے اعلان کیا ہے.
کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم
شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام
آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ
قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف
کراچی حملہ، مولانا فضل الرحمان کی مذمت، ساتھ ہی بڑا مطالبہ کر دیا
دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام
بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری
دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ
کل جہنم واصل ہونے والے دہشتگرد بھی آپکے ماموں کی مسنگ پرسن لسٹ میں شامل تھے؟ وینا ملک
اسٹاک ایکسچینج ،بھارتی ٹویٹر ہینڈل نے 12 روز قبل ٹویٹ میں دی تھی ممکنہ حملے کی دھمکی
کراچی میں ممبئی طرز کا حملہ کیا گیا،وزیراعظم عمران خان
"بھارت دہشت گرد ملک ہے" امریکی سکھوں کا اعلان
2/1#India #Sikh #Khalistan pic.twitter.com/mBrzQFECog
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 9, 2020
آر ایس ایس، بجرنگ دل جو سکھوں کے خلاف ہیں انکو امریکہ میں سی آئی اے نے بین کیا ہوا ہے،ان پر بھی پابندی لگائی جائے
بھارت اندرونی انتشارسے توجہ ہٹانے کے لیے دہشت گردی کرا رہا ہے، وزیر خارجہ
-

چالیس روز میں تعمیر ہونیوالے خصوصی آئسولیشن ہسپتال کا وزیراعظم نے افتتاح کردیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سنٹر کا افتتاح کردیا
اسلام آباد آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر آج سے فعال ہوگیا،سینٹرمیں ریڈیالوجی اور پیتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ ایک مردہ خانہ اور آتش خانہ بھی موجود ہیں،اسپتال میں حرارت، وینٹی لیشن اورسیوریج نظام بھی موجود ہے،اسپتال میں لیبارٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم، آگ اور دھویں کا پتہ لگانے کا نظام بھی موجود ہے
وزیراعظم عمران خان کو اسپتال میں موجود سہولیات پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ،چیئرمین این ڈی ایم اے اور اسد عمر بھی اس موقع پر موجود تھے،
ڈھائی سوبستروں پرمشتمل جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال ریکارڈ چالیس دن میں تعمیر کیا گیا ہے ۔ ہسپتال میں اضافی ضروریات ہوں گی اوراس سے وفاقی دارالحکومت کے دوسرے ہسپتالوں پردباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
-

میں نے قبرستانوں میں اتنی رونق پہلے کبھی نہیں دیکھی، کراچی میں کرونا سے اموات، قبرستانوں میں جگہ کم پڑ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،کرونا سے ملک میں روزانہ ہزاروں مریض سامنے آ رہے ہیں
کرونا کے سب سے زیادہ مریض پاکستان کے سندھ میں ہیں، کرونا کے 2 لاکھ سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 5 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں ، حکومت کی جانب سے کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز بنائی گئی ہیں لیکن عوام کی جانب سے احتیاط نہیں کی جا رہی ،حکومتی ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے کرونا کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہو سکتا ہے
شہر قائد کراچی میں کرونا سے اتنی اموات ہو رہی ہیں کہ قبرستان میں جگہ کم پڑ گئی ہے، شہر قائد کراچی کے ایک قبرستان کی ویڈیو باغی ٹی وی کو موصول ہوئی ہے، جس میں لوگ قبرستان میں جنازہ لے کر آ رہے ہیں، ویڈیو بنانے والے کا کہنا ہے کہ ایک ایک دن میں 20، 25 میتیں تدفین کے لئے لائی جا رہی ہیں، میں نے کبھی کراچی کے قبرستانوں میں اتنی رونق نہیں دیکھی یہ کراچی کا عظیم پورہ کا قبرستان ہے جہاں ابھی 3 میتوں کی تدفین کی گئی ہے اور ایک اور جنازہ لایا جا رہا ہے جس کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے
خدارا احتیاط کریں، کراچی میں کرونا سے اموات بڑھ گئیں، قبرستانوں میں جگہ کم پڑ گئی#Corona #coronavirus #COVIDー19 #Pakistan #Karachi pic.twitter.com/q23494AikZ
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 9, 2020
ویڈیو میں شخص کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ کرونا نہیں ہے وہ اس ویڈیو کو دیکھیں اور احتیاط کریں، کرونا سے اموات بہت زیادہ ہو رہی ہیں، احتیاط سے ہی کرونا سے بچا جا سکتا ہے،
قبرستان مین جنازے کے ساتھ جانے والے افراد بھی کرونا سے بچاؤ کے لئے احتیاط نہیں کرتے، کم افراد ماسک پہن کر آتے ہیں ، سماجی فاصلے کا خیال بھی نہیں رکھا جاتا، شہریوں کو چاہئے کہ اس ضمن میں احتیاط کریں اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں
کراچی میںتقریبا 800 سے زائد قبرستان چھوٹے،بڑے ہیں، آفیشیل 175 اورہر علاقے میں موجود ہیں ،کرونا کے حوالہ سے 6 قبرستان کراچی میں مختص کئے گئے ہیں جہاں کرونا سے جاںبحق افراد کی تدفین کی جا رہی ہے،ناردرن بائی پاس پر بھی کوئی جگہ لے کر وہاں تدفین کی جا رہی ہے
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 3359 نئے مریض سامنے آئے ہیں
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث4ہزار983 اموات ہو چکی ہیں جبکہ مجموعی طور پر2 لاکھ 40 ہزار848 مریض سامنے آ چکے ہیں.
کرونا سے پنجاب میں ایک ہزار929افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ میں ایک ہزار614، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار45، بلوچستان میں 124، اسلام آباد میں 140، آزادکشمیر میں 40 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں
-

پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری،مزید 3359 مریض سامنے آ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 3359 نئے مریض سامنے آئے ہیں
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث4ہزار983 اموات ہو چکی ہیں جبکہ مجموعی طور پر2 لاکھ 40 ہزار848 مریض سامنے آ چکے ہیں.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد97ہزار626 ہوگئی ہے جب کہ پنجاب میں 83ہزار599، خیبرپختونخوا میں 28ہزار681، بلوچستان میں 10ہزار919، اسلام آباد میں 13ہزار650،گلگت میں ایک ہزار595 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار490 مریض ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زیادہ ہے اور تا حال ایک لاکھ 40 ہزار 965 کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔
پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ملک بھر میں ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔
کرونا سے پنجاب میں ایک ہزار929افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ میں ایک ہزار614، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار45، بلوچستان میں 124، اسلام آباد میں 140، آزادکشمیر میں 40 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں
-

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کےخلاف بھارتی لابی کی سازش
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کےخلاف بھارتی لابی کی سازش.

ویکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے متعلق غلط خبریں پھیلا دی گئیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ویکی پیڈیا پر ان کے پیچ کی پروفائل کو تبدیل کیا گیاجس سے ان کےاحباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ ان خبروں کے پھیلانے کامرکز بھارت میں ہے جس کا مکمل ثبوت بھی سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا بہت شکر ہے وہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحت یابی کی طرف گامزن ہیں۔ -

عثمان بزدار سیاسی مخالفین پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے، اہم انکشافات، مبشر لقمان نے کئے دو سوال، بزدار کے جواب کا انتظار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میرے ساتھ موجود ہیں مدرسہ محمودیہ کے متولی خواجہ محمد نصر المحمود جو خواجہ نظام کے بڑے بھائی ہیں جنہوں نے عثمان بزدار کو 2013 میں شکست دی تھی،انکا کہنا ہے کہ عثمان بزدار انہین انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں،میں اس کیس کی تھوڑی سی تفصیل بتا دوں،
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ 2014 میں ناظم اعلیٰ اوقاف سے ایک لیٹر جاری کیا گیا جس کے مطابق اس مدرسے سے آمدن ایک کروڑ 6 لاکھ 21 ہزار جبکہ خرچہ ایک کروڑ 5 لاکھ 75 ہزار تھا،اس کے سجادہ نشین دربار خواجہ محمو دکو سماعت کے لئے بلایا گیا، درخواست گزار نے اس بات سے انکار کر دیا کہ اس نے مدرسے کے خلاف کوئی درخواست نہیں دی،لیگل ایڈوزئزر نے تحریری ریکارڈ کے جائزہ کے بعد لکھا کہ یہ زمین میاں محمود نے زبانی طور پر مدرسہ کے نام کی ہے یہ وقف لینڈ یا سرکاری زمین نہیں ہے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک وصیت کے مطابق زمین وقف کرنے والے نے اپنے جانشین کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اس کا نظام سنبھالے،اس میں یہ مناسب نہیں ہو گا کہ سیکشن 7 کے تحت مدرسے کے اثاثوں کو کنٹرول میں لیا جائے ،لیکن 6 جولائی 2020 کو چیف ایڈ منسٹریٹر ارشاد احمد کی جانب سے ایک نوٹفکیشن جاری کیا گیا کہ وفاقی مدرسہ محمودیہ تونسہ شریف ڈیرہ غازی خان کا کنٹرول اپنے قبضے میں لیتی ہے جو 93 سال سے خواجہ محمود کے جانشین ہی چلا رہے ہیں،آخر ایسا کیا ہوا کہ پنجاب حکومت اسی مدرسے کے پیچھے بڑی ہوئی ہے
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آج میرے ساتھ خواجہ محمد نصر المحمود موجود ہیں ان سے ہی پوچھتے ہیں جس پر خواجہ محمد نصر المحمود کا کہنا تھا کہ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہو کیا رہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کا نام کیسے آ گیا،جس پر خواجہ محمد نصر المحمود کا کہنا تھا کہ جب ہم نے عثمان بزدار سے الیکشن جیتا تھا اسوقت بھی انہوں نے سیکرٹری کے ذریعے کاروائی کی تھی،لیٹر لکھوا کر اسوقت چیف منسٹر شہباز شریف کی وجہ سے کیونکہ وہ انکے ٹکٹ ہولڈر تھے، میاں صاحب کو سپورٹ کرتے تھے اور میرے خلاف کاروائی شروع کر دی
خواجہ محمد نصرالمحمود کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی جانب سے میرے خلاف کاروائی کے دوران جب محکمے نے مدرسے کو دیکھا اور تحقیقات کیں ،اخراجات دیکھے، تو محکمے نے ہمیں کلین چٹ دے دی لیکن لیگل اوپینین کے نام سے، کہ کسی بھی شکل میں جائیداد حکومت نہیں لے سکتی، میاں صاحب کے ساتھ اس کے تعلقات اچھے تھے اسوقت بھی کاروائی کی جب دوبارہ اقتدار میں آیا الیکشن جیتا تو ہمارے اوپر ایک گمنام درخواست پر کاروائی شروع کی، اور سروے رپورٹس کروائیں اس میں بھی ہمیں کلین چٹ ملی، دوسری رپورٹ بھی ہمارے حق میں، تیسرے رپورٹ خود بیٹھ کر وہاں تیار کی گئی جس میں مدرسہ محمودیہ اور سلیمانیہ کے بارے میں لکھا گیا کہ انکا سسٹم صحیح نہیں ہے، اس رپورٹ میں بددیانتی کی گئی
خواجہ محمد نصر المحمود کا کہنا تھا محکمے کا عملہ آیا وہ بھی آن ریکارڈ ہے، درباروں کو چھوڑ دیا، مدرسے کے پیچھے پڑ گئے،کیونکہ میں انکے لئے مسئلہ کرتا ہوں، خواجہ عطاء اللہ خان صاحب مکمل خاموش ہیں ابھی تک ،مدرسہ پر انہوں نے ٹیک اپ کیا، ہمیں نوٹس دے دیا،
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اوقات کا ڈیپارٹمنٹ مرکز کے اندر ہے یا صوبے کے اندر ، جس پر خواجہ محمد نصر المحمود کا کہنا تھا کہ ایک مرکزی وزیر ہیں نور الحق قادری کے پاس، درباروں کا کنٹرول صوبوں کے پاس ہے،پاکستان کا پہلا مدرسہ ہے جس پر ٹیک اوور کیا گیا، مدارس پر ٹیک اوور نہین کیا جاتا، وصیت موجود ہے کہ جس میں لکھا گیا میرے پاس اولاد دیکھے گی، پھر بھی مدرسہ پر ٹیک اوور کیا گیا
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نیب کو آپ نے درخواست نہیں دی جس پر خواجہ کا کہنا تھا کہ نیب کو نہیں دی، وہ بار بار ہمیں نوٹس کر رہے تھے ، سیکشن 7 کے تحت نوٹس ہوا، بار بار یہی کہا جاتا تھا کہ اوقاف کے پاس جائیں، اوقاف ہمارے مخالف ہے، عدالت نے بھی ہماری نہیں سنی، ایک دن کے اندر ایک ہی نوٹفکیشن ہوا جس میں انتقالوں میں میرا نام نکال کر ایڈمنسٹریٹر اوقات کا نام لکھ دیا گیا،اس سے بڑی نا انصافی کیا ہو گی، پاکستان میں اتنا تیز سسٹم ہے جتنا انہوں نے میرے خلاف کیا
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی
860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
عمران خان کی حکومت کو کس سے خطرہ ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان اور مرتضی علی شاہ کی زبانی
ڈارک ویب کی پراسرار دنیا، اہم انکشافات ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی
قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں
مڈٹرم الیکشن اور مائنس ون، اصل حقیقت کیا؟ قمر الزمان کائرہ نے سب بتا دیا
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ کے علاقے کے لوگ کیا کہتے ہیں جس پر خواجہ نصر المحمود کا کہنا ہے کہ علاقے کے لوگوں کا رجحان آپ چیک کریں، سوشل میڈیا پر لوگ بات کر رہے ہیں ٹی وی پر بھی خبر چل چکی ہے.
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ امید ہے آپ کا مسئلہ ارباب اختیار سنیں گے، اور حل ہو گا، الزام ہین اور کئی دنوں سے آ رہے ہیں اب عثمان بزدار کے اوپر محترم ہارون الرشید صاحب نے مجھے کہا تھا کہ وہ زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں،انکے فرنٹ مین قبضہ کر رہے ہیں، دوسری سائیڈ بھی میں چاہوں گا موقف دے، اگر عثمان بزدار موقف دینا چاہیں تو ہم لیں گے اور اگر وہ موقف نہ دیں تو اسکا مطلب ہے کہ ظاہر ہے کہ سائل جائز ہے،اور زیادتی ہو رہی ہے،لیکن جب موقف آئے گا تو حتمی رائے دی سکتی ہے
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بزدار صاحب میرے ساتھ وہ نہ کیجئے گا جو آپ نے کامران خان کے ساتھ کیا جو دنیا ٹی وی کے روح رواں ہیں ،آپ نے انکو وقت بھی دے دیا، سوال بھی پوچھ لئے اور ریکارڈنگ کے وقت ملنے سے انکاری ہو گئے، سوال ایک ہے اور بڑا سادہ ہے،اور سوال کا جواب موبائل پر خود ریکارڈ کر کے بھیج دیں اگر آپ سکائپ پر یا پروگرام میں نہیں آنا چاہتے تو ویڈیو ریکارڈ کر کے بھیج دیں،سوال یہ ہے کہ آپ زمین پر کیوں قبضہ کر رہے ہیں جس کا الزام لگایا جا رہا ہے، اگر آپ نہیں ہیں تو جو محکمے نے کہا کہ زمین وقف کی نہیں ذاتی ملکیت ہے تو پھر کیسے اسکو حکومتی تحویل میں لے سکتے ہیں ،کیسے ہے کہ پہلی باری ایک صوبہ ایک مدرسے کو ٹیک اوور کر رہا ہے،بزدار صاحب
عمران خان کی جگہ کن ناموں پر غور ہو رہا ہے؟ ہارون الرشید کے اہم انکشافات ،مبشر لقمان کے ہمراہ
-

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
راولپنڈی: آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انھیں سیکیورٹی صورتحال اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
کور ہیڈ کوارٹرز پشاور پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پرتپاک استقبال کیا۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1280897864013660166
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے سپہ سالار نے کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد، بہتر سرحدی انتظام اور سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کو بھی سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔