Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • جے آئی ٹی رپورٹ، چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ،علی زیدی جاری رپورٹ سے مختلف رپورٹ سامنے لے آئے

    جے آئی ٹی رپورٹ، چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ،علی زیدی جاری رپورٹ سے مختلف رپورٹ سامنے لے آئے

    عزیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ، چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ،علی زیدی جاری رپورٹ سے مختلف رپورٹ سامنے لے آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کی ہے

    وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ‏ملک کوآگے لے جانے کے لیےحکومت میں آئےہیں،‏ہمارا عزم ملک کی بہتری اور حقائق سے روشناس کرانا ہے ‏پاکستان کوان لوگوں سے نجات دلائیں گےجوسیاست مفادات کے لیے کرتےہیں،

    وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ ‏ دنیا میں رائٹ اور لیفٹ کی سیاست ہوتی ہے جبکہ یہاں رائٹ اور رانگ کی سیاست ہو رہی ہے۔ میں نے جے آئی ٹی رپورٹس منظر عام پر لانے کےلئے طویل جدوجہد کی ہے، اب سندھ حکومت نے اﷲ اﷲ کرکے یہ رپورٹس پبلک کی ہیں۔ ملزم جے آئی ٹی رپورٹ میں 158 قتل کا خود اعتراف کر چکا ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جو جے آئی ٹی رپورٹ ریلیز کی ہے وہ نامکمل ہے، جے آئی ٹی میں جو انکشاف کئے گئے تھے اس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ملزم نے کس کے کہنے پر یہ سب کیا اور اس کا کسے فائدہ ہوا۔ ہم بڑی لمبی جدو جہد کے بعد اقتدار میں آئے، عمران خان کی مہربانی سے وزیر بھی بن گئے ،ہم ملک بدلنے آئے ہیں،ملک کو صحیح راہ پر لگانے کےلئے ضروری ہے کہ اﷲ کا نظام جو سزا و جزا پر مشتمل ہے اس پر عمل کیا جائے۔

    علی زیدی نے کہا کہ عزیر جان بلوچ نے اپنے بیان حلفی میں یہ اقرار کیا کہ وہ سینیٹر یوسف بلوچ کے کہنے پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور فریال تالپور سے ملا اور اپنے خلاف ہیڈ منی ختم کرانے کا کہا جو فریال تالپور اور آصف زرداری کے کہنے پر ختم کر دی گئی۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے آخری صفحہ پر بیان حلفی میں عزیر بلوچ نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے ان انکشافات کے بعد مجھے اور میرے گھر والوں کو جان سے مار دیا جائے گا جس کےلئے میں درخواست کرتا ہوں کہ مکمل حفاظت کی جائے کیونکہ مجھے آصف زرداری و دیگر سیاسی لوگ بشمول جن کا ذکر بیان میں ہے ان سے انتقامی کارروائی کا خطر ہ ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی بھی بہت مشکل سے ریلیز کی گئی، جے آئی ٹی میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح اداروں کو تباہ کیا گیا۔ سندھ پولیس کے ایس پی ڈاکٹر رضوان احمد نے رپورٹ نکالی تو ان کا ٹرانسفر شکار پور کر دیا گیا۔ انہوں نے وہاں دوسری رپورٹ نکال دی ، ڈاکٹر رضوان احمد نے چنیسر گوٹھ محمود آباد جو کہ میرا حلقہ انتخاب ہے، کے بارے میں اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہاں فرحان غنی نام کا شخص منشیاب فروشوں کی مدد کرتا ہے اور وہ سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی ہیں۔ اس رپورٹ کے بعد ڈاکٹر رضوان احمد کو فارغ کر دیا گیا، ٹرانسفر کر دیا گیا۔

    علی زیدی نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹس کےلئے میں نے 2017ءمیں چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھا لیکن جواب ہی نہیں دیا گیا، اس کے بعد دوبارہ خط لکھا لیکن جواب نہیں ملا ، اس کے بعد میں نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن فائل کر دی،اکتوبر 2017ءسے یہ کیس چلتا رہا، آخرکار 28 جنوری 2020ءمیں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے میرے حق میں فیصلہ آ گیا تاہم سندھ حکومت نے میرے بارے میں اعتراض کیا کہ اس معاملے میں میرا تو کوئی بند ہ نہیں مرا تو میں یہ رپورٹ کیوں مانگ رہا ہوں۔ میرے شہر کی عوام نے عمران خان کے نام پر مجھے ووٹ دیا تو میں نے سوچا کہ بات اب ایسے ختم نہیں ہوگی میں نے اسمبلی میں اس پر بات کی ، جو لوگ دوسری طرف بیٹھ کر بجٹ پر تقریریں کررہے ہیں ان کے بارے میں تو جے آئی ٹی میں لکھا ہے وہ لوگوں کو قتل کرارہے تھے ،

    علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں چھ لوگ تھے جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں چار کے دستخط ہے سندھ حکومت کے ماتحت جو لوگ اس ٹیم کا حصہ تھے ان لوگوں نے دستخط نہیں کئے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں بڑے انکشافات تھے، وفاقی اداروں اور سندھ کی صوبائی حکومت کے جو آفیسران تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے ان کے درمیان ڈیڈ لاک ہوگیا تھا۔ جے آئی ٹی جس پر چار لوگوں کے دستخط ہیں اس میں دوستوں کے نام لکھے ہیں جبکہ دوسری رپورٹ میں دوستوں کے نام نہیں ہیں۔

    علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ میرے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ تحریک استحقاق لائی جائے گی اور 62،63کے حوالے سے کورٹ میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو مرضی کریں ، مجھے کسی بات کی فکر نہیں۔ آج کابینہ اجلاس سے قبل میں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے مجھے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے ، میں بطور وفاقی وزیر چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ 184.3کے تحت وہ اس معاملے کا سوموٹو نوٹس لیں، سپریم کورٹ مجھ سے بھی جے آئی ٹی رپورٹ مانگے اور جے آئی ٹی کو بھی بلائے، میں اپنے طور پر سپریم کورٹ میں پٹیشن جمع کرادوں گا۔جے آئی ٹی میں جن لوگوں کا نام ہے وہ قتل کراتے ہیں، قبضوں، بھتہ خوری، جواءکے اڈوں، اغواءبرائے تاوان میں ملوث ہیں وہ عوامی ٹیکس کے پیسوں پر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، میری چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے کہ وہ نوٹس لیں۔

    علی زیدی نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ کراچی میں جوقتل و غارت ہوئی اس پر نوٹس لیں،سب لوگوں کو بلائیں، جے آئی ٹی منگوائیں کہ جے آئی ٹی سے نام کیسے غائب ہوئے۔ اس معاملہ کے جو بھی نتائج ہوں گے وہ اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

  • گورنر پنجاب سے سکھ برادری کے وفد کی ملاقات۔ چوہدری محمد سرور کا فاروق آباد ٹرین حادثہ پر اظہار تعزیت

    گورنر پنجاب سے سکھ برادری کے وفد کی ملاقات۔ چوہدری محمد سرور کا فاروق آباد ٹرین حادثہ پر اظہار تعزیت

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سکھ برادری کے وفد کی ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا فاروق آباد ٹرین حادثہ پر سکھ کمیونٹی سے اظہار تعزیت۔ ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما مون خان بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر گورنر نے کہا کہ فاروق آباد ٹرین حادثہ درد ناک واقعہ ہےجس میں قیمتی جانوں کے ناقابل تلافی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ ننکانہ صاحب اور پشاور میں لواحقین اور سکھ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ تمام تر دلی ہمدردی سوگواران کے ساتھ ہیں۔ گورنر پنجاب نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع،اہم فیصلے ہوں گے

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع،اہم فیصلے ہوں گے

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع،اہم فیصلے ہوں گے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔اس اہم اجلاس میں ملک میں کرونا اورسیکورٹی سمیت اہم ایشوز زیربحث آئیں گے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سےیہ بات منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق تمام وفاقی وزرا وزیراعظم ہاوس پہنچ چکے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم اپوزیشن کی سازشوں اورشرارتوں کے حوالے سے بھی اہم پہلووں پرتجاویز لے گے

  • کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دوعظیم سپوتوں کیپٹن کرنل شیرخان شہید اورحوالدارلالک جان کو خراج عقیدت پیش

    کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دوعظیم سپوتوں کیپٹن کرنل شیرخان شہید اورحوالدارلالک جان کو خراج عقیدت پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن کرنل شیرخان شہید نشان حیدر کی اکیسویں برسی ان کے گاؤں صوابی میں منائی گئی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کی اکیسویں برسی ان کے آبائی گاوں غذر میں منائی گئی،شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے اور زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ‏شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے گئے اور زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،‏کمانڈنٹ پنجاب رجمنٹل سینٹر نے کیپٹن کرنل شیرکی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، ‏تقریبات میں مختلف شعبہ ہائےزندگی سےتعلق رکھنےوالےافرادنےشرکت کی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ‏آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیطرف سےمیجر جنرل احسان محمودنے لالک جان شہیدکی قبر پرپھولوں کی چادر چڑھائی.

    واضح رہے کہ کارگل کی جنگ کے ہیرواورنشان حیدرکا اعزازحاصل کرنے والے حوالدارلا لک جان شہید کا اکیسواں یوم شہادت آج اُن کے آبائی گائوں غذر گلگت بلتستان میں منایاجارہا ہے۔

    کیپٹن کرنل شیرخان اورحوالدارلالک جان نے 1999 میں کارگل کی جنگ کے دوران کنٹرول لائن کے گلتری سیکٹرمیں جام شہادت نوش کیاتھا۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کارگل کی جنگ کے ہیروزکیپٹن کرنل شیرخان اور حوالدارلالک جان کوشاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان شہدا ء نے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے خون سے تاریخ رقم کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کہ مادروطن کے دفاع کے لئے جان کی قربانی سے بڑاکوئی فخرنہیں ہوسکتا۔قوم کوملکی دفاع کے لئے اپنے دلیربیٹوں کی بہادری اورغیرمتزلزل وفاداری پرفخرہے جنہوں نے وطن عزیز کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا۔

  • وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی ملاقات

    وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی ملاقات

    اسلام آباد میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی ملاقات۔ دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نےکورونا کی وبا کے باوجود ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے معصوم لوگوں کے قتل عام اور لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہندوستان تمام تر قوت استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کے عزم سے شکست کھا چکا ہے۔ وزہراعظم نے کہا کہ سو پورمیں بشیر احمد کے قتل کے بعد اس کے نواسے کی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی کے مہینے میں کشمیریوں نے قربانیوں کی بے مثال داستانیں رقم کیں یہ جدوجہد کا مہینہ ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے ظلم بربریت پر حکومت پاکستان نے دنیا بھر میں آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مقدمہ ہر فورم پر پوری قوت سے لڑتے رہیں گے۔

  • نواز شریف کی طلبی کا اشتہار، آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

    نواز شریف کی طلبی کا اشتہار، آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہارجاری کر دیا گیا

    نوازشریف کی طلبی کااشتہارعوامی مقامات پرچسپاں کردیاگیا. احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ نوازشریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سے مفرورہیں،‎‏نوازشریف کواشتہاری قراردینےکی کارروائی شروع کردی،

    توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کوجواب کیلئے 17 اگست تک آخری موقع دیا گیا ہے،توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب کوارسال کر دیئے گئے،‏آصف زرداری کے 50 ہزارمچلکوں کیساتھ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں

    احتساب عدالت نے کہا ہے کہ آصف زرداری ضامن کے ساتھ پیش نہ ہوئےتوگرفتارکرکے پیش کیا جائے


    واضح رہے کہ اس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں،گزشتہ سماعت پر  نیب نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا، عدالت نواز شریف کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دے، نواز شریف کی طلبی کے لیے بیرون ملک اخبار میں اشتہار دیا جا سکتا ہے، نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں۔

    توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کے دوران نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں، آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی کی، اور اس کی رقم جعلی اکاونٹس کے ذریعے ادا کی گئی۔

    نیب کے مطابق آصف زرداری کو بطور صدر، لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں، آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

    نیب کی جانب سے نواز شریف کے حوالہ سے عدالت کو بتایا گیا کہ سال 2008 میں وہ کسی بھی سرکاری عہدے پر نہیں تھے، اس کے باوجود نوازشریف کو بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے سرکاری گاڑی مہیا کی گئی۔

    واضح رہے کہ رواں برس ماہ جنوی میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق صدرآصف زرداری،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کےخلاف بدعنوانی ریفرنس کی منظوری دی گئی تھی

    ملزمان پرتوشہ خانہ سےتحائف کی گاڑیاں اونےپونےداموں تقسیم کرنےکاالزام ہے،توشہ خانہ کی گاڑیوں سے متعلق نواز شریف اوریوسف رضا گیلانی سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    واضح رہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تحفوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،اس حوالہ سے نیب نے نواز شریف سے جیل میں بھی تحقیقات کی تھییں اور اس کے لئے عدالت سے اجازت لی تھی،.

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

    تفتیشی افسر راحیل اعظم ڈپٹی ڈائریکٹرنیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نوازشریف سے بطورملزم تفتیش کی اجازت دی جائے،گاڑی 1997 میں سعودی عرب نے وزیراعظم پاکستان کو تحفے میں دی تھی ، مرسڈیزبینز یوسف رضاگیلانی نے غیر قانونی طورپر2008میں نوازشریف کو دی جیل میں نوازشریف سےتفتیش کی اجازت دی جائے .نیب نے جیل میں نواز شریف سے تحقیقات کی تھی.

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 77 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 77 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 77 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 691 نئے مریض سامنے آئے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق : پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث4ہزار 839 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2لاکھ 34ہزار509 مریض ہیں۔

    ملک بھر میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 94 ہزار 713 ہے۔ جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 957 ہو گئی ہے۔

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 96ہزار236ہوگئی ہے جب کہ پنجاب82ہزار669، خیبرپختونخوا28ہزار236، بلوچستان 10ہزار 841، اسلام آباد13ہزار557،گلگت ایک ہزار587 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار383 افراد متاثر ہیں۔

    پنجاب میں ایک ہزار899افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ ایک ہزار572، خیبرپختونخوا ایک ہزار38، بلوچستان میں 124، اسلام آباد میں 140، آزادکشمیرمیں 36 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 71 کورونا مریض اسپتالوں اور 6 گھروں میں جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران سندھ میں 41 اموات اسپتالوں اور5 گھروں میں ہوئیں۔

    ایک دن میں پنجاب میں 14 اموات اسپتالوں اور ایک گھر میں ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں 10 کورونا مریض اسپتال اور ایک گھر پردم توڑگیا۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں 3 اموات اسپتالوں میں ہوئیں۔ بلوچستان میں ایک دن کے دوران اسپتال ایک کورونا مریض جاں بحق ہوا۔

    گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسپتال میں 2 اموات رپورٹ ہوئیں اور آزادکشمیر میں کوئی بھی کورونا وائرس سے جاں بحق نہیں ہوا۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 24 ہزار 577 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 14 لاکھ 45 ہزار 153 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لیے 1525 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں اور اس وقت 439 کورونا مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں ہے۔ ملک بھر کے 732 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں موجود ہیں اور اس وقت 4 ہزار 975 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں.

  • بھارت پاکستان پر کب حملہ کر یگا؟ مودی جلد چین کے پیر پکڑ لے گا،جنرل ر نعیم خالد لودھی کے مبشر لقمان کے ہمراہ اہم انکشافات

    بھارت پاکستان پر کب حملہ کر یگا؟ مودی جلد چین کے پیر پکڑ لے گا،جنرل ر نعیم خالد لودھی کے مبشر لقمان کے ہمراہ اہم انکشافات

    بھارت پاکستان پر کب حملہ کر یگا؟ مودی جلد چین کے پیر پکڑ لے گا،جنرل ر نعیم خالد لودھی کے مبشر لقمان کے ہمراہ اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مودی کو جنرل باجوہ کی وجہ سے بڑی پرابلم ہوئی ہیں، جنرل باجوہ کو وہ روز دیکھتے رہے، پوری دنیا کے پریس میں آ رہا تھا، ایل او سی پر گئے، دوسرے بارڈر پر گئے، ٹروپس سے ملے، اب مودی کو لوگوں نے کہا کہ مار پڑی ہے،اپنے فوجیوں کا حوصلہ بڑھایا تو پھر مودی نے ایک فیک ہسپتال بنوایا 180 کلو میٹر دور اس ایریا سے جہاں جھڑپ ہوئی، مودی نے اپنے آرمی چیف کے ساتھ وزٹ کیا، سب کو پتہ چل گیا کہ یہ سب جعلی تھا، اب اسکا فائدہ ہونے کی بجائے نقصان ہونا شروع ہو گیا، میں تو کہوں گا کہ جنرل باجوہ کی وجہ سے مودی کی بڑی سبکی ہوئی ہے،

    حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ، جنرل رنعیم خالد لودھی آج ساتھ ہیں ان سے بات کریں گے،جنرل صاحب یہ بتائیں کہ انڈیا میں جو ہو رہا ہے دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ اس سال خرید رہے ہیں تو کہیں تو یہ استعمال ہونا ہے تو کیا پلاننگ ہے انکی؟

    مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں جنرل ر نعیم خالد لودھی کا کہنا تھا کہ جی بالکل کلیئر ہے منصوبہ جہاں تک میرا اندازہ ہے، چین اور بھارت کے مابین صورتحال ہائی رکھیں گے تا کہ زیادہ سے زیادہ اسلحہ خرید سکیں، امریکہ اور روس سے، روس شاید چین کی وجہ سے نہ دے، انکو پیسہ چاہئے، دیا اور جہاز اٹھا لئے، رافیل، انٹی بلاسٹک سسٹم آ جائے گا، اسکے بعد چین کے ساتھ بات چیت شروع کر دیں گے، امریکہ کو اندازہ ہو گا کہ جس ملک کو انہوں نے کھڑا کیا چین کے خلاف وہ انہیں دغا دے گا، پہلے دغا دے چکا افغانستان میں، امریکہ دوسری بار ٹرائی کر رہا ہے لیکن بھارت امریکہ کو چین کے حوالہ سے جھنڈی کرا دے گا جب ہتھیار خرید لے گا،ہتھیار کہاں استعمال ہونے ہیں،وہ آپ اور ہم جانتے ہیں، پاکستان کو دبانے اور پریشر ڈالنے کے لئے، بدلہ لینے کے لئے جو جہاز انکے گرے تھے اور ان سے کچھ نہیں بنا، کشمیر میں مزاحمت کنٹرول نہیں آ رہی، وہ آئے روز ایل او سی فائرنگ کرتے رہتے ہیں، بڑے مخمصے میں ہیں، ہندو ذہن کا خاصہ ہے کہ وہ کام نہیں کرتے،آجکل ہم جو پریشان ہوتے ہیں کہ فالس فلیگ آپریشن ہو گا، میرا اندازہ ہے کہ کچھ نہیں ہو گا کم از پانچ چھ مہینے تک، اسکے بعد ضرور ہو گا، اب یہ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم ان کے ٹایم کے مطابق ہونے دیں یا اپنا وقت چنیں، میرے پاس وہ معلومات نہیں جو ملٹری لیڈر شپ کے پاس ہیں، انکا جو بھی فیصلہ ہو گا درست ہو گا اور ہم اسکی تائید کرتے ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہم نے کس دن ایکٹ کرنا ہے،گلوان وادی پر چین نے قبضہ کیا ہوا ہے، سیاچین اور کارگل کو وہ لوجسٹک سپورٹ دے نہیں سکا انڈیا،کیوں نہیں ہمیں سمجھ آ رہی، انڈیا نے کبھی ہم سے پوچھا، جس پر جنرل ر نعیم خالد لودھی کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے، میں کہہ رہا تھا کہ معلومات میرے پاس پوری نہیں ہیں، اسکے ساتھ اور بھی کئی وجہ ہیں،کوئی شک نہیں ہم پوری کوشش کر رہے ہیں ڈپلومیسی میں، پانچ ،چھ چیزیں گنوایا کرتا ہوں، ہمارے پاس بہترین موقع ہے، وہ ڈیمو گرافی بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں، کشمیر انٹرنیشنلائز ہو چکا ہے، چین کی وجہ سے بھی اور ہماری وجہ سے،تین ایٹمی طاقتوں کے مابین کوئی بات ہو تو جتنا اچھالا جائے اچھا ہے، چائنہ کی مدد سے قرارداد پاس کروانی چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر ، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان میں آبادی کا سروے کروایا جائے تا کہ نہ وہ ڈیمو گرافی بدل سکیں اور نہ ہم، یہ بڑا جائز مطالبہ تھا لیکن ہم نے نہیں کیا،اسکے بعد ہم یہ کہہ سکتے ہیں کوشش کرنی چاہئے کہ حکومت یورپی یونین میں کام کرے تا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی نمائندگی ہو، یو این میں بھی کوشش کرنی چاہئے، یو این کو کہیں کہ اپنے انڈر آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں استصواب رائے کروا لیں،اور بعد میں اسکو ایکسٹیڈ کر لیں گے مقبوضہ کشمیر کی طرف، فوجیں بیرک یا بارڈر میں بند کر دیں گے آ کر چیک کریں ،ہم نہیں کر پا رہے، شملہ معاہدہ منسوخ کر دینا چاہئے، انہوں نے دھجیاں اڑا دی ہیں لیکن ہم کچھ نہیں کر پا رہے،ہمیں چاہئے کہ ہمارے نوجوان انکی ٹریننگ کریں یہ کہہ کر کہ اگر ہم پر حملہ ہوا تو نوجوان پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے لیکن ہم یہ نہیں کر رہے، ایک ایسا فولڈرہمیں بنانا چاہئے جس میں ان کے میجر نے کہا کہ وہاں کی بچیوں کے ریپ کرنے چاہئے،اسکی ویڈیوہمارے پاس ہے،جب انکے میجر نے کہا کہ بلوچستان میں ہم یہ کر رہے ہیں اسکی ویڈیو ہے ہمارے پاس، کلبھوشن یادیو ہے ہمارے پاس، ہم کیوں نہیں ایک فولڈر بنا کر لے کر جاتے،سوال کرتے رہنا چاہئے جب تک جواب نہ ملے اسکا ضرور اثر ہو گا، فارن منسٹر تک سارے سوال پہنچائے اور جگہوں پر بھی پہنچائے،اللہ کرے گا ان پر عمل ہو گا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت میں کشیدگی کتنی آگے جائے گی جس کے جواب میں جنرل ر نعیم خالد لودھی نے کہا کہ چائنہ انڈیا کشیدگی ایک تو بظاہر جو وجوہات ہیں بڑی وجہ ہیں، چین، سی پیک کی بات کی، سڑک سنکیانگ اور تبت کو ملاتی ہے وہ بھی گزرتی ہے، یہ وجوہات سامنے نظر آ رہی ہیں، مین بڑی وجہ دو اور گہری ہیں، نیکسس جو بھارت اور امریکا کا ہے، 12 معاہدے آپس میں لوجسٹک، تنصیبات استعمال کرنے، ہتھیار استعمال کرنے، انٹیلی جنیس شیئرنگ کے معاہدے ہیں یہ سب چائنہ کے خلاف تھا اور چین اس پر ناراض تھا، دوسرا جو انڈو پیسک ریجن میں کواڈ نامی جس میں آسٹریلیا اور جاپان کو شامل کر کے سیکورٹی نظام بنایا، ویتنام میں بھی اسکو شامل کر رہے ہین یہ دو باتیں چین کو پسند نہین آئیں جب چین کے خلاف یہ ہو رہا ہے تو چین نے سوچ لیا کہ اس پر جتنا جلدی وار کر سکوں کروں ،اسنے بھارت کو چن لیا اور وہ جلدی انکا پیچھا نہیں چھوڑنے والا، یہ کشیدگی گہری ہوتی جائے گی، اٹیک نہیں ہوں گے لیکن کشیدگی، اکنامک تعلقات، سیاسی تعلقات پر اثر پڑے گا، سی پیک کے لئے زیادہ سودمند ہو شاید کہ چین اس پر زیادہ توجہ دے لیکن پاکستان کے لئے مسائل کھڑے ہو سکتے ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ایک انڈین فورسز سٹینڈ ٹو پر کھڑی ہین وہ کچھ بھی کرتے ہیں تو انکا کئی بلین خرچ ہو رہا ہے تو کب تک انڈیا ایسا کرے گا جس کے جواب میں جنرل ر نعیم خالد لودھی نے کہا کہ یہ انڈیا تب تک کرے گا جب تک ہتھیار نہیں حاصل کر لیا، امریکا اور ویسٹ سے انڈیا اسلحہ آنی ہے اور اسی شرط پر آنی ہے کہ وہ چین کو دھمکیاں دیتا رہے،جب چین نے کہہ دیا کہ ایل اے سی کراس نہیں کی ہم علاقے میں ہیں ، مودی بھی کہتا ہے کہ وہ ہمارے علاقے میں نہیں آئے تو پھر بات ختم ہو جانی چاہئے، لیکن اسکا مطلب یہ ہے کہ مسئلہ زیادہ گہرا ہے وہ سٹیڈ اپ رکھٰیں گے،خرچہ برداشت کرین گے جب تک ہتھیار نہیں آتے اسکے بعد وہ بات چیت کریں گے، انکے پلان میں ایسا ہی ہو گا، یہ ایک ڈیڑھ سال تک رہے گا جب تک انڈیا اسلحہ کے ڈھیر نہیں جمع کر لیتا

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    عمران خان کی حکومت کو کس سے خطرہ ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان اور مرتضی علی شاہ کی زبانی

    بڑے گھر سے خبر آ گئی، کوئی مائنس ون نہیں ہونے والا، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان اور کاشف عباسی کی زبانی

    ڈارک ویب کی پراسرار دنیا، اہم انکشافات ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے‌ آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں

    مڈٹرم الیکشن اور مائنس ون، اصل حقیقت کیا؟ قمر الزمان کائرہ نے سب بتا دیا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ انڈیا کا پاکستان کے ساتھ کنفلیکٹ ہونا ہے،مجھے اس میں کوئی شک نہیں کب ہونا ہے یہ ٹائم پر منحصر ہین کیا ہم تیار ہیں،جس پر جنرل ر نعیم خالد لودھی نے کہا کہ بالکل ہونا ہے اور میں یہ بھی بتا دیتا ہوں کہ کیوں ہونا ہے، کیونکہ اگر وہ کشمیر میں جو کچھ چل رہا ہے وہ کرتا رہے پاکستان نہ بھی ڈیفنس کرے تب بھی اس نے پاکستان کے لئے آنا ہے وہ کشمیر کو اسوقت تک ہضم نہیں کر سکتا جب تک وہ پاکستان کو کسی ہزیمت کا سامنا نہ کروا دے، یہ انکی پلاننگ کی بات کر رہا ہوں،اللہ کرے ایسا ہو گا نہیں، دوسرا بھارت میں اقلیتیں ہیں جب پاکستان کو کھڑا ہوتا دیکھے ہیں بھارت کے خلاف تو انکے حوصلے بلند ہوتے ہیں، جب تک پاکستان کو کوئی ہزیمت نہ پہنچا دیں چاہے وہ چھوٹی ہو اور میڈیا کے ذریعے اسے بڑا کر دیں، انہین پتہ ہے کہ کشمیر انکے قابو میں نہیں اور نہ قابو میں آنے والا ہے، بھارت میں اقلیتیں بھی پاکستان کے حوصلے بلند دیکھ کر خوش ہوتی ہیں یہ بھی بھارت کو برداشت نہیں،وقت کی بات ہے میرا اندازہ ہے وہ رافیل کے آنے کا انتظار کریں گے، بیلسٹک میزائل سسٹم اور بحری جہاز جو روس سے آنا ہے، کا انتظار کریں گے، اتنے میں امریکہ الیکشن کی جانب چلا جائے گا اور دنیا کی توجہ اس طرف ہو گی،یہ وہ وقت ہو گا جب وہ کچھ کرے گا اور کرے گا ضرور میں اس سے اتفاق کرتا ہوں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پھر تو آپ اگلے سال کی بات کر رہے ہین ، اس سال مین تو کچھ نہیں ہو گا،جس پر جنرل ر نعیم خالد لودھی نے کہا کہ انکے پلان کے مطابق اگلے سال کی بات ہے، جو میں تجزیہ دے رہا ہوں اسکی ہماری انٹیلی جینس کے پاس انفارمیشن ہے تو پھر پاکستان کو کب کرنا چاہئے انکو بھی سوچنا ہو گا، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہماری تو رسپانس کمزور ہے ہم نے بیان دیا، کراچی سٹاک ایکسچینج میں ہونے والے واقعہ کا ہمیں پتہ ہے کہ اس میں کون ملوث ہے،اسکے باوجود ہم اقوام متحدہ، عالمی عدالت نہیں گئے، اردو اخباروں میں بیانات یہ کافی ہیں

    جس پر جنرل ر نعیم خالد لودھی کا کہنا تھا کہ میں نے اس پر ٹویٹ کی ہے، تھوڑا خطرناک بھی ہے لیکن میں اسکا ذکر کر دیتا ہوں ،ہم دو کام کر رہے ہیں، نوحہ گری کر رہے ہیں ،وہ کیا ہو گیا، دوسرا دنیا کے ضمیر جاگنے کا انتظار کر رہے ہیں اپنے ضمیر سے سوال نہین پوچھ رہے کہ اسکا کیا حال ہے

    مبشر لقمان کے ناکارہ گاڑیوں کے خلاف کئے گئے پروگرامز نتیجہ خیز ثابت ہوئے، گاڑیوں کا معیار کچھ بہتر ہوا ہے، قمر الزماں کائرہ

  • بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول  پر بلا اشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی

    بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی

    بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 لڑکے اور دو بزرگ خواتین بھی شامل ہیں۔بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 بزرگ خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جبکہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا۔

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد سنیئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کرا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کونشانہ بنارہا ہے

  • پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافے پر وزیراعظم کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافے پر وزیراعظم کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرپنجاب حکومت کاذخیرہ اندوزوں کےخلاف کریک ڈاون جاری ہے،

    ذخیرہ کی گئی 16 ہزار ٹن چینی برآمد کرلی گئی،ذخیرہ اندوزوں سےبرآمدکی گئی چینی کی مالیت 1.1 ارب روپے سے زائد ہے،ذخیرہ اندوزوں سےتقریباًٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ 716 ٹن گندم اور2 ہزار ٹن چاول بھی برآمد کیےگئے،

    وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ برآمدکی گئی چینی،گندم،چاول حکومتی نرخوں پرمارکیٹ میں بیچاجائے،

    ذخیرہ اندوزوں کےخلاف ٹائیگر فورس نےخصوصی طورپراطلاعات فراہم کی تھیں،

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت کم کرکے پرانی قیمتوں پربحال کیا جائے،آٹے کے 20 کلوتھیلے کی قیمت میں 150روپے کمی کی جائے،پنجاب حکومت آٹےکی قیمت کنٹرول کرنےکیلئے ہنگامی اقدامات کرے،

    مارکیٹ میں ایک بار پھر آٹے کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ،

    پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں آٹے بحران کا خطرہ ٹل گیا

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیراعطم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کوپکڑیں یاسبسڈی دیں،غریب کوسستاآٹافراہم کریں،ہرحال میں آٹےکی قیمت پرانی سطح پربحال کی جائے،

    فائیو سٹار ہوٹل اورمستحق شہریوں کیلئے ایک ہی ریٹ پر آٹے کی فراہمی درست نہیں،عبدالعلیم خان