پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس،خطے کی سیکیورٹی صورت حال، بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کانفرنس کی صدارت کی۔پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز نے ویڈیو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔
کانفرنس کے دوران خطے کی موجود ہ صورتحال، قومی سلامتی، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ٹروپس کی تربیت اور فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں، چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ علاوہ ازیں جموں وکشمیر میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر فورم کے شرکاء نے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا
امیر البحر نے پیشہ وارانہ مہارت اور عزم کے ساتھ میزائل فائرنگ کے کامیاب انعقاد اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کااظہار کیا۔کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں کیے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کے روک تھام اور اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، پاک بحریہ کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے جس میں چیفس آف اسٹاف، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاکستان نیوی کی پالیسیوں اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیتے ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور لاک ڈاؤن کے دوران مستحق عوام کی مدد کے لئے پاک فوج کی سرگرمیاں جاری ہیں
پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں ساڑھے 3 لاکھ امدادی پیکجز متسحق خاندانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی جانب سے امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں 3 لاکھ 50 ہزار فوجی امدادی پیکجز تقسیم کیے جا چکے ہیں، امدادی پیکجز کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی اشیاء پر مشتمل ہیں، یہ امدادی سامان فوجی افسروں و جوانوں کی تنخواہوں سے دیئے گئے عطیات کی رقم سے خریدا گیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 24 گھنٹے میں 26 اموات ہوئی ہیں،پاکستان میں مریضوں کی تعداد 14 ہزار 843 ہو گئی ہے جبکہ کل اموات 327 ہو گئی ہیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 806 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 5827، سندھ میں 5291، خیبر پختونخوا میں 2160، بلوچستان میں 915، گلگت بلتستان میں 330، اسلام آباد میں 297 جبکہ آزاد کشمیر میں 65 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 530 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3425 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 327 ہوگئی۔ سندھ میں 92، پنجاب میں 100، خیبر پختونخوا میں 114، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 14 اور اسلام آباد میں 4 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر : مزید دو کشمیری شہید، 3 لاکھ غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل جاری،کشمیریوں کی طرس سے سخت ردعمل جاری ،اطلاعات کے مطابق مودی سرکارمسلم دشمنی کی پالیسی پر کاربند، مقبوضہ وادی کی آبادی کے تناسب کو بدلنے کا گھناؤنا اقدام سامنے آ گیا، تین لاکھ غیر مقامی افراد کو کشمیر کے ڈومیسائل جاری کردیے، ڈومیسائل حاصل کرنے والوں میں ایک بھی مسلمان شامل نہیں ہے۔ دوسری طرف قابض بھارتی فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
ذرائع کے مطابق انتہا پسند نظریے پرکاربند نریندر مودی کی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو بسانے کے منصوبے پر عمل در آمد شروع کردیا ہے، نئی دہلی نے ایک متنازعہ قانون کا سہارا لے کر مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے تین لاکھ غیر مقامی افراد کو مقبوضہ وادی کے ڈومیسائل جاری کردیے۔ نئے ڈومیسائل حاصل کرنے والے تمام تین لاکھ افراد ہندو ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید 14 لاکھ افراد ڈومیسائل کے حامل ہو سکتے ہیں۔
مودی سرکار کے فیصلے پر مقبوضہ کشمیر میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، حریت قیادت اور کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ فیصلے کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں تعینات آٹھ لاکھ بھارتی فوجیوں اور 6 لاکھ دیگر غیر مقامی افراد کو بھی کشمیری شہریت دی جاسکتی ہے تاکہ مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جاسکے۔
مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت کی گارنٹی دینے والی آئینی شق دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو گزشتہ سال مودی سرکار نے بیک جنبش قلم ختم کردیا تھا۔ ان آئینی شقوں کی رو سے مقبوضہ وادی میں کسی غیر کشمیری کو زمین خریدنے یا وہاں کی شہریت حاصل کرنے کی اجازت نہیں تھی،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق دو نوجوانوں کو ضلع شوپیاں میں شہید کیا گیا، شوپیاں کے علاقے ملہورا میں آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچایا، مظلوم کشمیریوں کے خلاف ظالم بھارتی فوجیوں کا آپریشن تاحال جاری ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع کلگام میں مزید تین نوجوانوں کو شہید کیا تھا، گزشتہ دو روز کے دوران قابض بھاتری فوجیوں نے 9 کے قریب نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔
اسلام آباد:پاکستان نے لائن آف کنٹرول کے پار لانچنگ پیڈ کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا،بھارت پرپھرخوف کے سائے منڈلانے لگے،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول کے پار لانچنگ پیڈ کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ در اندازی کی کوششوں سے متعلق الزامات مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی الزام تراشی مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ 2020ء میں بھارت نے سیز فائر معاہدے کی 882 بار خلاف ورزی کی۔ رواں ماہ بھارتی فوج نے 29 کشمیری شہید کیے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ دنیا کی توجہ کورونا وائرس سے نمٹنے پر ہے لیکن بھارت نے وبائی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر کشمیر میں ہندوتوا کو بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ میں بھارتی مس ایڈونچر کا جواب پاکستان کی صلاحیت کا مظہر ہے۔ بھارت پاکستانی افواج اور عوام کے عزم کو کمزور نہ سمجھے۔
اسلام آباد: بھارت میں مسلمانوں پر مظالم، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا او آئی سی کو خط،اطلاعات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں پرہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل او آئی سی اور رکن ممالک کو خط لکھ کر بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے اپن خط میں لکھا کہ بھارت کی انتہاء پسند ہندو جماعت آر ایس ایس اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی پھیلا رہی ہیں۔ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کو کورونا وائرس کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو انسانی بم قرار دے کر ان کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا سوشل میڈیا سیل کورونا جہاد، بائیو جہاد اور کویڈ 19 جیسے پغامات پھیلا رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی اس معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھائے۔ ہندوستان کے ہتک آمیز اقدامات بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کے منافی ہیں۔ مسلمانوں کے خلاف عالمی اور مقامی ذرائع ابلاغ دکانوں اور مساجد پر حملوں کے مناظر دکھا رہےہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ہندوتوا ایجنڈے کے تحت چلنے والی مہم کے نتائج انتہائی مہلک ہو سکتے ہیں۔
کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میراے پاس الفاظ ذرا کم ہیں ،میری باتوں کو برا نہ منائیے گا،سمجھنے کی کوشش کیجیے گا میں نے زندگی میں بڑے کم اتنے مکروہ لوگ دیکھے ہین جتنا مودی ہے، وہ آجکل جو کر رہا ہے،میں ان لوگوں میں سے ہوں جو لوگوں سے نفرت نہیں کرتا لیکن مودی ہر روز کچھ ایسا ضرور کر جاتا ہے کہ میں مجبور ہو جاتا ہوں سوچنے پر کہ انسانی روپ میں یہ بھیڑیا کہاں سے آ گیا؟
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک تھا، اور دنیا میں اس کی لوگ مثالیں تھے سب سے بڑی جمہوری ہونے کا اس کو کریڈٹ جاتا تھا لیکن جب سے مودی آیا دیکھ لیں کس طرح انسانی حقوق کی پامالی کی گئی بالخصوص مسلمانوں کی، آج رمضان کا مہینہ ، بابرکت مہینہ ہے،اگر ایسٹر ہو یا عیسائیوں کا کوئی تہوار ہو تو ہم مسیحی بھائیوں کے ساتھ خوشی میں شریک نہین ہوسکتے تو ہم چاہتے ہیں کہ ان کو چھٹیاں دلوا دیں تا کہ وہ اپنے گھر والوں، اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہو سکیں.مذہبی رسومات ادا کر سکیں، لیکن آج بھی کشمیر میں بربریت کی انتہا ہو گئی ہے، آج بھی ایل او سی بھی بڑی ہاٹ ہے، یہ افواج پاکستان کی مہربانی ہے کہ میں اور آپ اے سی کمروں میں سکون سے بیٹھ کر ٹی وی دیکھ رہے ہیں، کام کر رہے ہیں، شکر ہے ہماری افواج بارڈر پر ہے، میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اگر ایک لمحے کے لئے آپ سمجھیں کہ آپ کی فوج نہ ہوتی اور یہ مودی جیسا پاگل آدمی ہو تو کونسے رائٹس اور کونسے قوانین تھے جنہوں نے اسے روکنا تھا
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایل او سی سخت طریقے سے ہاٹ ہے، مودی چاہ رہا ہے کہ کسی طریقے سے بھارت اور پاکستان کے درمیان لمیٹڈ جنگ چھڑ جائے ،یہ اسکی غلط فہمی ہے،اگر خدانخواستہ جنگ چھڑ گئی تو پھر لمیٹڈ نہیں ہوں گی، بہت سارے ممالک جو ہیں وہاں پر شاید اس طرح کے جو حکمران ہیں پاگل پن کی حد تک جا سکتے ہیں اپنی کارکردگی کو چھپانے کے لئے جنگ کر سکتے ہیں کہ جنگ کر لو تاکہ لوگوں کی توجہ انکی کارکردگی سے ہٹی رہے، بھارت کا اسوقت جی ڈی پی گرنا شروع ہو گیا ہے، انکا گروتھ ریٹ ڈیڑھ پر آ گیا ہے، آٹھ سے دس کروڑ لوگوں کی بھارت میں نوکریاں اگلے چھ مہینے میں خطرے میں ہیں، کیونکہ آبادی زیادہ ہے تو مسائل بھی زیادہ ہیں اور نوکریاں کم ہو رہی ہیں کیونکہ کاروبارکم ہو رہا ہے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اس وقت پورے طریقے سے سفارتی جنگ کا آغاز کرے،ہم ہر جگہ جائیں اور دنیا کو بتائیں کہ یہ ہٹلر نما فاشسٹ آدمی جو مودی ہے یہ کتنے مظالم ڈھا رہا ہے اور بھارت میں مسلمانوں کے اندر مظالم ہو رہے ہیں انکی آواز بند کی جا رہی ہے انکے بولنے والے جو انکے حق میں تھے خواہ وہ ہندو مذاہب کے تھے انکی آوازوں کو بھی دبا دیا گیا ہے،میرے ایک دوست جو میڈیا میں ہے انہوں نے بتایا کہ بھارت میں 95 فیصد میڈیا کو خرید لیا گیا ہے،یعنی مودی صاحب میڈیا کو اتنے پیسے دے رہے ہیں کہ وہ صرف اور صرف مودی سرکار کی تعریف کریں اور نفرتوں کے بیج بوتے رہیں
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ وبا جو اگر ختم ہوتی ہے مئی میں تو مجھے امید ہے ان شاء اللہ ، پھر مودی کئی نئی مصیبت تو نہیں کھڑی کر دے گا، اب ہندوستانیوں کو کھڑا ہونا ہو گا اور خود اس پاگل آدمی سے نجات حاصل کرنی ہو گی،کیونکہ اسوقت دنیا میں سب سے زیادہ اس نے ہندوستان کو نقصان پہنچایا ہے اور لگتا یہ ہے کہ 1947 .14 اگست بھارت میں کئی بار رونما ہو گا، حالات اچھے نہیں، ایل او سی گرم ہے، ماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے ہم اسکی برکتوں کا ذکر کر رہے ہیں، لوگوں کو نہیں پتہ کہ یہ شخص پیچھے سے کیا حرکتیں کر رہا ہے
مبشر لقمان نے آخر میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو اس سے آزادی نصیب فرمائے، کشمیریوں کو بھی آزادی ملے،اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی مشکلوں کو آسان کرے، خاص کر بھارتی مسلمانوں کی، اللہ تعالیٰ ان تمام دشمنوں کو نیست ونابود کرے،آمین
آٹا چینی بحران سیکنڈل، کابینہ نے تحقیقاتی کمیشن کو مزید وقت دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا
وفاقی کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور متعدد نکات کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے لمیٹڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹرز کی خالی اسامیوں پر نامزدگیوں کی منظوری بھی دی۔ کابینہ کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی گئی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراطلاعات شبلی فراز اورمعاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے پہلی مرتبہ شرکت کی، وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے عاصم سلیم باجوہ کا خیرمقدم کیا
وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس پر قائم قومی تعاون کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جبکہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے صحافیوں اور صحافتی اداروں کی مالی امداد کے پیکج کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے معاون اطلاعات عاصم سلیم باجوہ اور وزیر اطلاعات شبلی فراز کو پہلا ٹاسک سونپ دیا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں آٹاچینی بحران کمیشن کا معاملہ بھی زیربحث آیا،معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے انکوائری کمیشن کے بارے میں وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی۔ کابینہ نے اجلاس میں چینی کے بحران کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مزید 3 ہفتے دینے کی منظوری بھی دے دی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھوٹا کاروبار کرنے والوں کیلئے 75 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی گئی، تین ماہ کا بجلی کا بل بھی معاف ہوگا۔ اجلاس میں 9 مئی تک لاک ڈاؤن کے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق بھی کی گئی،
آٹا اور چینی بحران کی تفتیش کیلئے قائم کیے گئے تحقیقاتی کمیشن نے مزید وقت مانگا تھا،کمیشن کو تحقیقات مکمل کرنے کے لئے مزید 3 ہفتے دے دیئے گئے۔ تحقیقاتی کمیشن کو مزید وقت رپورٹ سے ابہام دور کرنے کیلئے دیا جا رہا ہے۔ کمیشن کی جانب سے 25 اپریل کو دی جانے والی رپورٹ اب مئی میں پیش کی جائے گی
واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 6 گروپوں نے مل کر ایک مافیا کی شکل اختیار کر رکھی ہے اور یہ چینی کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 6 گروپوں کے پاس چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 فیصد حصہ ہے اوریہ آپس میں ہاتھ ملا کر مارکیٹ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ چینی کی پیداوار پر چند لوگوں کا کنٹرول اور ان میں سے بھی زیادہ تر سیاسی بیک گراؤنڈ والے لوگ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ پالیسی اور انتظامی معاملات پر کس طرح اثر انداز ہوسکتے ہیں
خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر وزیراعظم کا بڑا ایکشن، کئی افسران کی چھٹی ہونے کے امکانات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر نوٹس لے لیا ہے،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیرتعینات تمام افسران کوفارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سیکریٹری محمد اعظم خان نے تمام وزارتوں کو خط لکھا ہے ،18 اگست 2016 کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،
خط میں کابینہ کا اختیارحاصل کرنے والے وزرا کی منظوری سے تعینات افسران کی لسٹ بھی طلب کی گئی ہے،خط میں مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں تعینات افسران کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں،
خط میں تمام وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں سے 30اپریل تک بھرتیوں کی رپورٹ طلب کی گئی ہے،وزیراعظم نے بھرتیوں کی رپورٹ 5مئی کو کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے.مراسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے
کرونا وائرس، پاکستان میں 24 گھنٹوں میں مزید 751 مریض، ہلاکتوں میں بھی اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے ، مریضوں اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے اموات کی تعداد 301 ہوگئی، مزید 751 مریض سامنے آئے جس کے بعد پاکستان میں مریضوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 79 ہو گئی۔
کورونا کے 3 ہزار 233 مریض ملک بھر میں صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،
پنجاب میں 5 ہزار 640، سندھ میں 4 ہزار 956 خیبرپختونخوا ایک ہزار 984، بلوچستان میں 853 مریض ہیں جبکہ اسلام آباد 261، گلگت بلتستان 320 اور آزادکشمیر میں 65 مریض سامنے آ چکے ہیں.