Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عمران خان نے میلہ لوٹ لیا ، مشکل حالات کے باوجود بہت بڑا فیصلہ ، اپوزیشن مانے یا نہ مانے دنیا مان گئی

    عمران خان نے میلہ لوٹ لیا ، مشکل حالات کے باوجود بہت بڑا فیصلہ ، اپوزیشن مانے یا نہ مانے دنیا مان گئی

    لاہور :عمران خان نے میلہ لوٹ لیا ، مشکل حالات کے باوجود بہت بڑا فیصلہ ، اپوزیشن مانے یا نہ مانے دنیا مان گئی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مشکل حالات کے باوجود پاکستانیوں کے لیے بہت بڑا فیصلہ کرکے میلہ لوٹ لیا ہے ، اطلاعات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا اعلان کردیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے حکم کے بعد خزانہ ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی جارہی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 80 روپے 10 پیسے ہوگی۔

    بیان میں کہا گیا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے ایک پیسہ کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 47 روپے 44 پیسے ہوگی۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 15 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 47 روپے 51 پیسے پر آگئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریاکرڈ کمی کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں 44 روپے تک کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔

    اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول 20 روپے 68 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی تھی۔اتھارٹی کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بالترتیب 33 روپے 94 پیسے اور 24 روپے 57 پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی۔تاہم حکومت نے ایک بار پھر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا پورا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا۔

    قبل ازیں 24 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں میں آنے والے تعطل اور اس کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے عوام اور مختلف شعبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر 15 روپے کمی کا اعلان بھی کیا تھا۔وفاقی حکومت نے 29 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کی تھی۔

  • پہلے بیرون ملک علاج کروانیوالے اب کیوں نہیں جا رہے ،کرونا نے کیا سکھایا؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    پہلے بیرون ملک علاج کروانیوالے اب کیوں نہیں جا رہے ،کرونا نے کیا سکھایا؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    پہلے بیرون ملک علاج کروانیوالے اب کیوں نہیں جا رہے ،کرونا نے کیا سکھایا؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومیں خود پر اعتماد کرکے آگے جاتی ہیں

    اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ چھوٹا سا ملک لیکن دنیا پر حکمرانی کرتا رہا مدینہ کی ریاست کا نمونہ سب کے لیے بہترین مثال ہے،خود اعتمادی لوگوں کومشکلات سےنبردآزما ہونے کے قابل بناتی ہے،بدقسمتی سے ہم میں خود اعتمادی کی کمی رہی ،خود اعتمادی سے غلامانہ سوچ سے نکلا جاسکتا ہے ،شوکت خانم اسپتال بناتے وقت ہماری حوصلہ شکنی کی گئی،ہمیں کہا گیا اسپتال نہیں بن سکتا ،لیکن ہم نے خود اعتمادی سے بنا کر دکھایا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں تعلیم اور ریسرچ پرپیسہ خرچ نہیں کیا ماضی میں ملکی پیداوار ی صلاحیت کو نظر انداز کیا جاتا رہا کورونا وائرس سے پہلے ہر شخص باہرعلاج کے لیے جاتا تھا،کوروناوائرس کے بعد سب ملک میں علاج کرارہے ہیں ،آج صاحب اقتدارچاہیں توبیرون ملک علاج نہیں کرا سکتے،ہر چیز کو بیرون ملک سے اپنے ملک کیسے لاسکتے ہیں؟ہمارے ملک میں پیداواری صلاحیت موجود ہے،جوملک نیوکلیئرہتھیاربناسکتا ہے اس کےلیے وینٹی لیٹربنانا مشکل ہے؟

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 60کی دہائی میں ملک ترقی کی جانب گامزن تھا،ہمیں اپنے اسپتال درست کرنے ہیں،انہیں بہتربنانا ہے،جب تک وزرا سرکاری اسپتالوں میں علاج نہیں کرائیں گےاسپتال بہترنہیں ہوں گے، ڈیڑھ سال ملک کوڈیفالٹ سے بچانے میں گزر گیا ،لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا سوچا ہی نہیں گیا کہ دہاڑی دارکا کیابنے گا،قوم کوپورا ویژن دیں گے،یہ کسی چھوٹےطبقے کے لیے نہیں پورے ملک کیلیےہوگا مودی اتنا ڈرپوک نکلا کہ کورونا کی وجہ سے ملک بند کردیا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پاکستان میں دو چیزیں سامنے لیکر آیا ہے کہ جو ملک ایٹم بم بناسکتا ہے وہ وینٹی لیٹر اور سینیٹائزر بھی بنا سکتا ہے ،دوسرا یہ کہ اشرافیہ چاہ کر بھی علاج کیلیے باہر نہیں جاسکتے، کرونا اگرغریبوں کی بستی میں پھیلے گا تو امیروں کی بستی میں بھی جائے گا،کروناوائرس نےسکھایا اپنے پاؤں پر کھڑاہونا ہے،

  • پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت

    پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو امریکا کے لئے پروازوں کی اجازت مل گئی

    امریکہ کی جانب سے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو امریکا کے لئے خصوصی پروازوں کی اجازت مل گئی ،امریکہ کی جانب سے اجازت نامے میں پی آئی اے کے بوئنگ طیارے b777-240LR کی سیریل نمبر 33781 اور 33782 کو اجازت دی گئی ہے

    یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپوٹیشن کی جانب سے اجازت دی گئی ہے ،اجازت نامے مین کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پروازمسافروں اور کارگو کے لئے ہو گی،پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا براہ راست پروازیں چلانےکی اجازت ملی ہے،پی آئی اے ایک ماہ کے دوران بارہ پروازیں چلاسکتا ہے

    واضح رہے کہ سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے امریکی سفیر اور امریکی وزارت خارجہ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پی آئی اے کو امریکہ کے لیے براہ راست ریلیف پروازوں کی اجازت دی جائے،

    سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا خط میں مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو چارٹر پروازوں سے لانا چاہتے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہے، خصوصی پروازیں چلانی ہیں،جس کے لیے امریکی سفارت خانے کی معاونت درکار ہے۔

    امریکی سفارت خانہ خصوصی اجازت کے لیے امریکی اداروں سے معاملات طے کرانے میں معاونت کرے، اب امریکہ نے پاکستان کو خصوصی پروازوں کی اجازت دے دی ہے

    پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکا کےلیے پروازیں نہیں چلائی تھیں،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کی عکاس ہے،براہ راست پروازوں کی اجازت حکومتی پالیسی،پی آئی اے کے سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی عکاس ہے،وزیر اعظم نے ذاتی طور پرامریکا پروازیں چلانے،پھنسے پاکستانیوں کوجلدواپس لانے کیلئے اقدامات کیے

    حکومت پاکستان کی ہدایات پر بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں جاری ہیں۔

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر بیرونِ ممالک میں پھنسے ہو ئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ حکومت پاکستان اور خاص طور پر وزیر ِ اعظم عمران خان صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں ،موجودہ تکلیف دہ صورتحال میں مشکلات کا شکار سمندر پار پاکستانیوں کی بھرپور امداد کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

    پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

    بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

    اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

    پی آئی اے کا عملہ موذی وائرس کے خطرے کے باوجود اس مشکل صورتحال میں صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی کوششوں سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے خصوصی پروازیں چلانی ممکن ہو ئیں۔ پی آئی اے نے بیرونِ ممالک پھنسے ہو ئے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پاکستان نے4اپریل سے اپنی فلائٹس کا آغاز کیا ،محدود پیمانے پر اسلام آباد کو ائیر ٹریفک کے لئے کھولا گیا اور پی آئی اے پر مسافروں کی تعداد کے حوالے سے پابندیاں عائد کر دی گئیں

  • کشمیر میں بھارتی دہشت گردی، وزیراعظم نے اٹھائی ایک بار پھر آواز،دنیا سے کیا بڑا مطالبہ

    کشمیر میں بھارتی دہشت گردی، وزیراعظم نے اٹھائی ایک بار پھر آواز،دنیا سے کیا بڑا مطالبہ

    کشمیر میں بھارتی دہشت گردی، وزیراعظم نے اٹھائی ایک بار پھر آواز،دنیا سے کیا بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندووتوا نظریے پرعمل پیراہے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر می آرایس ایس کی بالادستی کا نظریہ اور جنگی جرائم جاری ہیں،مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کی آڑ میں مودی سرکارفاشسٹ ہندوتوا نظریے پرعمل پیراہے،بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جنیوا کنوشن کی خلاف ورزی کررہی ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے،مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہی ہے،آر ایس ایس کی بالا دستی کا نظریہ اور جنگی جرائم جاری ہیں،مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے،عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اقدامات کرے،عالمی برادری کی ذمےداری ہےکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے.

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    کرونا لاک ڈاؤن،دنیا والو…اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہو گیا ہو گا. وزیراعظم

  • پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ، زیادہ اموات کس صوبے میں؟

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ، زیادہ اموات کس صوبے میں؟

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ، زیادہ اموات کس صوبے میں؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے

    گزشتہ 24 گھنٹوں‌ میں‌ مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 346 ہو گئی، مریضوں کی مجموعی تعاد 15 ہزار 759ہو گئی۔

    پنجاب میں 6061، سندھ 5695، خیبرپختونخوا 2313 اور بلوچستان میں 978 کرونا کے مریض ہیں. اسلام آباد میں 313 اور آزاد کشمیر میں کرونا کے 66 مریض ہیں

    پاکستان میں کرونا سے 346 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں 100 ،پنجاب میں 103، خیبر پختونخواہ میں 122، اسلا م آباد میں 4،بلوچستان میں 14، گلگت بلتستان میں 3 اموات ہو چکی ہیں، 153 مریضوں‌ کی حالت تشویشناک ہے،

    پاکستان میں کورونا سے شرح اموات دو اعشاریہ ایک فیصد ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے آئندہ دو ہفتوں میں پچھتر سو بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لائیں گے، تارکین و طن کے لئے اڑتالیس گھنٹے کی قرنطینہ پالیسی بنائی گئی ہے۔

    کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، رمضان میں مساجد میں عبادت کی ادائیگی کے لئے 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد ضروری ہے، بلوچستان حکومت نے گھر سے باہر نکلنے کے لئے ماسک ضروری قرار دیا ہے،

  • اگلے چند دن چند بڑی شخصیات کے لیے بڑے ہی اہم ہیں، مبشرلقمان

    اگلے چند دن چند بڑی شخصیات کے لیے بڑے ہی اہم ہیں، مبشرلقمان

    لاہور:اگلے چند دن چند بڑی شخصیات کے لیے بڑے ہی اہم ہیں، باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے ممتاز صحافی سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے ایک ٹویٹ پیغام کے ذریعے ایک اہم پیغام چھوڑا ہے جس کے بعد پاکستانی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے، مبشرلقمان نے اگلے چند دن اہم قرار دیئے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق معروف تجزیہ نگارممتاز صحافی حسب عادت جب بھی کوئی اہم پیغام صادرکرنا چاہتے ہیں تو وہ اشاروں اورکنایوں میں ٹویٹرپراپنا پیغام دےدیتے ہیں ، آج کا ان کا یہ پیغام بہت ہی خصوصی اہمیت کا حامل قراردیا جارہا ہے،مبشرلقمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اگلے چند دن پاکستانی سیاست میں بہت اہم دیکھ رہے ہیں اوران کی اطلاعات کے مطابق اگلے چند دنوں میں ملک کی اہم شخصیات کے بارے میں اہم فیصلےہونے جارہے ہیں

     

    باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ان کی اطلاعات کے مطابق نیب اگلے چند دنوں میں بہت ہی متحرک ہورہا ہے اوراس دوران ملک کی اہم شخصیات کے حوالے سے نیب کے بہت اہم فیصلے آسکتے ہیں جس سے ملکی سیاست میں ایک زلزلے کی کیفیت بھی برپا ہوسکتی ہے ،

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اس حوالے سے نیب نے اپنا ورک پلان طئے کرلیا ہے اور اب وہ کسی بھی صورت میں کسی کیس کو موخر نہیں ہونے دے گی اورنہ ہی جرائم میں ملوث افراد کو کوئی رعایت دی جائے گی ، ان کا کہنا تھا کہ آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا ؟

  • اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سرد جنگ کے زمانے میں اچانک امریکہ اور یورپ کے لوگوں کو اڑن طشتریاں نظر آ رہی ہیں اور یہ لوگوں نے اتنی باد دیکھیں کہ ان پر باقاعدہ ادارے تحقیق کر رہے ہیں، یہ وہی دور تھا جب روس اور امریکہ خلائی دور میں کبھی چاند اور کبھی مریخ پر جانے کے لئے ارادے کر رہے تھے اور پھر چھوڑتے تھے، سالوں انسان منتظر رہا کہ یہ لمبوترے، لمبی لمبی آنکھیں ، ترچھی کالی، پتلے پےلے ہاتھ پیروں والی مخلوق کس دن اترے گی اور ہمارے ہوش ٹھکانے لگا دے گی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور یورپ انہوں نے 40 کی دہائی سے 70 کی دہائی تحقیق کی اور یہ تسلیم کر لیا کہ ہزاروں لوگوں کے اجتماعی لاشعور کی کارستانی ہے مگر باضابطہ طور پر تین مختصر ویڈیو جاری کی ہین جن میں نامعلوم فضائی پراسراربتایا گیا ہے اس سے پہلے یہ ویڈیوز ایک نجی کمپنی کے ذریعے جاری کی گئی تھیں ان ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ جب اس سے کیمرہ میں ریکارڈ کیا جا رہا تھا تو ایک پراسرار اڑن طشتری نما چیز تیزی سے پرواز کر رہی تھی، اتنی تیزی سے یہ حرکت کر رہی تھی، ایک قیاس آرائی یہ کی جا رہی ہے کہ یہ ڈرون ہو سکتا ہے،اور اس سے قبل بحریہ نے ان ویڈیوز کی سچائی کا اعتراف کیا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پینٹا گون کے ترجمان نے کہا کہ جو فوٹیج گردش کر رہی ہے وہ اصلی ہے یا نہیں اس میں مزید کچھ ہے یا نہیں، عوام کی غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے باضابطہ اس کو ریلیز کر رہے ہیں،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مکمل جائزہ لینے کے بعد طے کیا ہے کہ ان کلاسیفائیڈ ویڈیو کو ظاہر کیا جائے گا جو کسی بھی قسم کی حساس صلاحیتوں یا نظام کو ظاہر نہیں کرتیں، اپنے ایک بیان مین یہ کہا کہ فوجی فضائی حملے کی تفتیش پر کسی صورت آمادہ نہیں ہیں،یعنی وہ نہیں چاہتے کہ اس کا توڑ نکالنے کے لئے کسی ملٹی پل ڈالر منصوبے کا آغاز کیا جائے

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی بحریہ کے پاس باضابطہ رہنما اصول ، ایس او پیز موجود ہیں جب انہیں یقین ہو جائے کہ انہوں نے اڑن طشتری دیکھی ہے تو وہ اس پر رپورٹ کر سکتے ہیں، نیوی کی ویڈیو تو پہلی بار دسمبر 2017 سے 2018 کے درمیان جاری کی گئی تھی جو نا معلوم فضائی کے بارے میں معلومات کا مطالعہ کرتے ہیں،ایک پائلٹ ڈیوڈ جس نے 2004 میں نا معلوم اڑن طشتریوں کو دیکھا اس نے سی این این کو 2017 میں بتایا کہ وہ اس طرح حرکت میں آتی ہیں کہ میں بیان نہیں کر سکتا،اسکے مطابق جب وہ قریب آیا تو دو سیکنڈ سے بھی کم عرصے میں غائب ہو گئی.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پینٹاگون نے اس سے قبل فضائی ریکارڈنگ کا مطالعہ کیا،امریکہ کے سابق سینیٹر ایریڈیٹ کی ایما پر یہ پروگرام شروع کیا گیا،یہ پروگرام 2007 میں شروع کیا گیا اور 2012 میں بند کر دیا گیا انکے مطابق اور بھی بہت ساری نئی چیزیں موجود تھیں، جن کے لئے فنڈز درکار تھے، اس پروگرام کے سربراہ لوئی ایلیزینڈو نے سی این این کو بتایا کہ بہت سے معمولی شواہد موجود ہیں،کہ ہم اس کائنات میں تنہا نہیں ہو سکتے،انکے مطابق ان طیاروں میں ایسی خصوصیات ہیں جو امریکی جنگی طیاروں میں نہیں ہیں،اور نہ ہی ایسی کوئی غیر ملکی ملٹری ہے جس سے ہم واقف ہیں، امریکہ کو ہر حال میں ایسی چیز کا سراغ لگانا ہوتا ہے،گزشتہ سال ایک امریکی سینٹر نے بحریہ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک خفیہ بریفنگ لی جس میں سینٹر وائرہ کا کہنا تھا کہ اگر پائلٹ سمندروں میں یا کسی اور جگہ سے پرواز کے خطرات کی کوئی اطلاع دے رہے ہوتے ہیں تو انہیں خطرہ لا حق ہوتا ہے تو پھر سینیٹر خود جاتے ہیں اس اسے کوئی فرق نہین پڑتا کہ یہ موسم کے غبارے ہیں آدمی ہین یا کچھ اور ہمیں اپنے پائلٹس کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی بحریہ کے پائلٹ نے بتایا کہ 2014 میں اڑط طشتری سے ٹکرانے والے تھے یہ ایک عجیب وغریب سی ہے، اس میں ایک ہوا کی مخالف سمت پر پھر رہی تھی اور 2014 کے موسم گرما سے لے کرمارچ 2015 تک ہر روز دکھائی دیتی تھی،جوساحل پر آسمان سے بلند دکھائی دیتی تھی، بحریہ کے پائلٹس نے افسران کو اطلاع دی کہ ان طیاروں کو دیکھنے والا کوئی انجن یا کوئی ایسی چیز نہیں آتی،لیکن 30 ہزار فٹ کی بلندی پر سپیڈ سے حرکت کرتے ہیں، پائلٹ کے مطابق ہوائی جہاز کو ہوار میں رکھنے کے لئے کافی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے یہ ہوا میں ہماری توقع سے زیادہ یعنی 12 گھنٹے سے بھی زیادہ رہیں،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک امریکی ریاست میں ایک انتہائی پراسرار جگہ واقع ہے، تاحد پھیلے صحرا میں موجود ہے،کئی دہائیوں تک کسی کو معلوم ہی نہیں تھا کہ شاید یہ امریکی فوجی اڈہ ہے لیکن جب یہ بات سامنے آئی تو امریکی فوج نے اسے اڈہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا جب یہ معاملہ دنیا بھر میں آیا تو 2014 میں امریکہ نے یہ مان لیا کہ یہ ایک فوجی اڈہ ہے لیکن اس مین کیا ہوتا ہے کس کو جانے کی اجازت ہے کس کو نہیں آج تک کسی کو پتہ نہیں چل سکا،سخت ترین سیکورٹی کے حامل اس اڈے کے بارے میں یہ بات گردش کر رہی ہے کہ یہاں خلائی مخلوق کا آنا جانا ہے،یا کم از کم امریکن سائنسدان اس اڈے کے ذریعے خلائی مخلوق سے رابطے میں ضرور ہیں یہ انتہائی دشوار گزار جگہ ہے جسے عام آدمی کے وہاں جانے کا سوال پیدا نہیں ہوتا بلکہ امریکی افواج اور حساس اداروں کو بھی صرف خاص افراد کو جانے کی اجازت ہوتی ہے یہ علاقہ امریکی آرمی کے کنٹرول مین ہے اور کسی کو یہاں جانے کی اجازت نہیں،

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

    چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی میڈیا میں بڑے عرصے سے یہ بات گردش کر رہی ہے کہ 1947 میں ریاست نیو میکسیکو میں خلائی مخلوق کی اڑن طشتری گری تھی،جسے بعد ازاں دوسرے ایریا 51 میں منتقل کر دیا تھا اس واقعہ کے بارے میں امریکی فوج نے کبھی کوئی بات نہیں بتائی، 1979 میں ایک بندے نے دعویٰ کیا کہ وہ 51 کے سیکٹر فور میں کام کرتا تھا اور اڑن طشتری کے معائنے کا کام سونپا گیا تھا، اس کی ملازمت کا آغاز ہونے سے کچھ روز قبل یہ اڑن طشتری 51 میں لائی گئی تھی،1950 کی دہائی میں اس جگہ کام کرنے والے انجینر نے دعویٰ کیا کہ اڑن طشتری کے حوالہ سے کام کرنے کے لئے اسے بلایا گیا تھا تب پہلی بار اس علاقہ کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں.

    https://www.youtube.com/watch?v=bSEF-L4S-eI&feature=youtu.be

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات طے ہے کہ خلائی مخلوق کے بارے میں جو رپورٹس آتی تھیں اب ناسا نے بھی اس کو مان لیا ہے وہ دنیا میں گردش بھی کر رہے ہیں پہلے آنی والی رپورٹ کو نہیں مانا جاتا تھا

    کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

  • جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کو موثر جواب ملنا چاہیے، آرمی چیف

    جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کو موثر جواب ملنا چاہیے، آرمی چیف

    راولپنڈی:جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کو موثر جواب دیں گے ، اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر انڈیا کو موثر جواب ملنا چاہیے۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے لائن آف کنٹرول پر فارورڈ بیسز کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے ایل او سی پر آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بریفنگ بھی دی گئی۔

     

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا ظلم وجبر اور آزاد کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھی ناقابل قبول عمل ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کو موثر جواب ملنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج مادر وطن کی عزت اور علاقائی سالمیت کا دفاع ہر قیمت پر کرے گی۔ پاکستان آرمی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی کو محفوظ بنائے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے اگلے مورچوں پر موجود افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے قومی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈربن گئے ، ایرانی صدر اور بل گیٹس کا رابطہ،کیا اہم بات ہوئی دنیا بھی مان گئی

    وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈربن گئے ، ایرانی صدر اور بل گیٹس کا رابطہ،کیا اہم بات ہوئی دنیا بھی مان گئی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈربن گئے ، ایرانی صدر اور بل گیٹس کا رابطہ،کیا اہم بات ہوئی دنیا بھی مان گئی ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان اس وقت دنیا کے بہت بڑے لیڈرکے طورپرسامنے آرہے ہیں ، یہی وجہ ہےکہ عرب دنیا سے لیکرامریکی صدرٹرمپ تک بھی عمران خان سے بات کرنے کوبہت بڑی کامیابی سے تعبیرکرتے ہیں ،

    ادھرذرائع کےمطابق آج عمران خان سے ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔ اس کے علاوہ کووڈ 19 کے معاملے پر وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان بھی رابطہ ہوا۔صدر حسن روحانی نے وزیراعظم پاکستان کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی۔ رہنماؤں کے درمیان دونوں ممالک کے علاقوں میں ٹڈی دل کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس بات چیت میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اسکے اثرات پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے گیٹس فاؤنڈیشن اور عالمی پارٹنرز کی جانب سے مدد کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوش پر مبنی اقدامات کر رہا ہے۔

    عمران خان نے دوران گفتگو کہا کہ پاکستان کورونا بیماری کے ساتھ غریب طبقے پر اس کے اثرات کا بھی مقابلہ کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں مستحقین کی مدد کیلئے حکومت پاکستان نے 8 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ ان حکومتی اقدامات کی بدولت کرونا وائرس کے پھیلاو روکنے میں مدد ملی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے کا اعلان کرسکتے ہیں ، اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں‌

    وزیراعظم عمران خان عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے کا اعلان کرسکتے ہیں ، اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں‌

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے کا اعلان کرسکتے ہیں ، اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں‌،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان عوام کوبہت بڑا ریلیف دینے کے حوالے سے اہم مشاورت کررہے ہیں اوراس حوالے سے اگلے چند گھنٹے بہت اہم ہیں ،اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 44 روپے تک کمی کی سمری بھجوادی گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اوگرا کی جانب سے سمری بھجوادی گئی ہے جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 20 روپے 68 پیسے کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 33.94 پیسے اور لائٹ ڈیزل 24.57 روپے سستا کرنے جب کہ مٹی کا تیل 44.07 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔