Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج دنیا پر نظر ڈالیں تو ہر طرف آلودگی پھیلاتی زمین اور فضائی ٹریفک ماضی کا حصہ بن چکی ہے، تیل اتنا سستا ہو چکا ہے کہ ملکوں کے پاس رکھنے کے لئے جگہ نہیں اور پاکستان جیسے ملک میں بھی اب پروڈکشن کم کرنے کی سوچ رہے ہیں، یوٹیلتی بلوں کی ادائیگی میں چھوٹ مل چکی ہے،بچے گھروں میں ہیں اور والدین ان کا خیال رکھ رہے ہیں، ہوٹلز بند ہیں، فاسٹ فوڈ ہوٹلز سے کھانے کی بجائے لوگ گھروں میں کھانا کھا کر لطف اندوز ہو رہے ہیں، لوگوں کا کمر توڑ شیڈول دم توڑ چکے ہیں،اب وہ گھروں میں پرسکون نیند پوری کرتے ہیں اپنے ہی گھر میں لوگ ہیں، ماحول خوشگوار اور ہوا صاف ستھری ہو چکی ہے ،پیسہ اور طاقت دنیا کو مزید گھمانے سے قاصر ہے

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ڈیزائن والے کپڑوں میں اسوقت کسی کی کوئی دلچسپی نہیں، بڑے بڑے فنکاروں اور کھلاڑیوں کی بجائے دنیا ڈاکٹروں کی تعریف کر رہی ہے،زمین کی حرکت میں تبدیلی آ چکی ہے اسی دوران رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہو چکا ہے، رمضان غیر معمولی حالات میں آیا، مسلمانوں کے سب سے مقدس مہینے رمضان کے آغاز سے قبل ہی دنیا وبا کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ رمضان کا آنا مسلمان کے لئے بڑی خوشخبری ہے، دوسری خوشخبری یہ ہے کہ روزہ وبا سے بچنے کی بھی ڈھال ہے جس کی سائنس بھی گواہی دیتی ہے، اور اس سے پہلے ماہ رمضان میں مساجد کھچا کھچ بھری ہوتی ہیں اجتماعی سحر و افطار کے پروگرام بھی ہوتے تھے،لیکن وبا کی وجہ سے باقی دنیا کی طرح اسلامی ممالک میں بھی لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیاں عائد ہیں اور لوگ تراویح گھروں میں پڑھ رہے ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جدید دنیا میں پہلی بار اس طرح ہو رہا ہے کہ تقریبا ایک کھرب اسی کروڑ مسلمان ایک ایسے رمضان کا سامنا کر رہے ہیں جس کا مشاہدہ شاید پہلے کبھی نہ کیا ہو یہی وجہ ہے کہ رمضان سے قبل مسلمانوں میں اضطراب بھی دیکھا گیا، یورپ میں مسلم تنظیموں کی جانب سے وبائی صورتحال میں مسلمانوں کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں اور اس بار وبا کی وجہ سے باجماعت نماز ،تراویح اور اجتماعی افطار نہیں ہو رہی ،مسلم تنظیموں نے کہا ہے کہ وہ افطار میں دیگر افراد کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لئے انٹرنیٹ پر ویڈیوز کال کریں، یورپ میں اس بار روزہ 14 گھنٹے کا ہے اگر مین کہوں کہ ماہ رمضان اللہ کی رحمت اور خوشخبری کا مہینہ بن کر آیا ہے تو یہ غلط نہ ہو گا، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے مسلمانو تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں. جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر کئے گئے تھے تا کہ تم پرہیز گار بن جاؤ،

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

    چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

    رمضان اللہ کا قرب حاصل کرنے اور بے پایا رحمتوں سے مستفید ہونے اور جہنم سے نجات حاصل کرنے کا مہینہ ہے، ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ تمہارا روزہ رکھ لینا تمہارے لئے بہتر ہے اگر تمہیں سمجھ ہو،حدیث مبارکہ میں ہے کہ بندوں کو معلوم ہوتا رمضان کیا چیز ہے تو میری امت کہتی کہ پورا سال رمضان ہی ہو، رمضان کا سب سے بڑا فائدہ یہ انسان کے اندر قوت مدافعت پیدا کرتا ہے، دنیا بھر میں لوگ وبا سے پریشان ہیں وہیں مسلمان روزے کے ذریعے اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں، ابھی تک کسی چیز نے وبا کو شکست دی ہے تو وہ ہے آپ کا جسم ، بیماری سے بچنے کے لئے انسانی جسم میں خود کار نظام کام کرتا ہے جو بیماری کے سبب بننے والے حملے کو ابتدائی مرحلے پر ہی روک دیتا ہے، انسانی جسم میں مزاحمت کا یہ نظام قوت مدافعت کہلاتا ہے اور وبا کا شکار وہ شخص قوت مدافعت مضبوط ہونے سے ہی بچ سکتا ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ طبی ماہرین کے نزدیک روزہ رکھنا نظام انہضام کے لئے انتہائی مفید ہے بلکہ اس سے انسان میں بہت زیادہ قوت مدافعت بھی بنتی ہے جو متعدی اور وبائی امراض سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، چند سال پہلے کی گئی تحقیق کے مطابق اگر مسلمان درست طریقے سے اپنے جسم کو روزوں سے تیار کریں تو یہ حیران کن حد تک بہت طبی فائدے کا باعث بنتی ہے، روزے میں مسلمان سورج طلوع ہونے سے غروب ہونے تک کچھ کھا پی نہیں سکتے، تو جسم کے لئے ذاتی چربی ہے اسکو توانائی کے حصول کے لئے جلانا آسان ہوتا ہے اس سے موٹاپے میں بھی کمی آتی ہے، کولسیٹرول لیول بہتر ہوتا ہے، صحتمند غذا کو معمول بنانے سے شوگر اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول ہوتا ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان کے آغاز کے بعد کچھ دن کھانے کے نئے اوقات پر خود کو ایڈجسٹ کرتا ہے،روزے داروں کو چوکنا اور بہتر ذہنی صحت کا احساس فراہم کرتا ہے،رمضان کے روزے اگر صحیح طریقے سے رکھے جائیں تو ہر روز جسم کی توانائی بحال ہوتی ہے، روزہ نہ صرف گناہ سے بچنے کے لئے ڈھال ہے بلکہ وبا سے بچنے کے لئے بھی بہت بڑی ڈھال ہے،اور ہم نے اللہ کا شکر ادا کرنا ہے کہ اس مصیبتوں کے دنوں میں برکت عطا کی،وبا سے بچنے کا طریقہ سماجی دوری بہترین ہے، رمضان ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ بغیر ضرورت کے گھر سے نہ نکلیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں تا کہ وہ گھروں میں محدود رہیں، یہ پہلی بار ہے کہ رمضان لاک ڈاؤن میں شروع ہوا، تمام مسلم ممالک میں مذہبی رہنما لوگوں پر زور دے رہے ہین کہ اس مہینے میں محبت، رواداری، فراخدلی، درگزر کریں اور ان لوگوں کا خاص خیال رکھیں جو بے روزگار ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ہمیں چاہئے کہ اس مبارک مہینے میں زیادہ عبادات اور صدقہ خیرات کریں، ضرورت مندوں کو احساس نہ ہونے دیں کہ وہ اکیلے ہیں، اس مہینے میں جو بھی بھلائی کے کام ہوں گے انکا ثواب سب سے زیادہ ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے بڑی بھلائی خود کو اس موذی وبا سے خود کو اور دوسروں کو بچانا ہے، اگر آپ لوگوں سے کم ملیں گے تو خود بھی بچیں گے اور دوسروں کو بھی بچائیں گے، روزے کا مقصد بھلائی، صبر اور استقامت کا مظاہرہ ہے، دوسری طرف ہم دیکھتے ہین کہ جب بھی ہر سال رمضان کا مہینہ آتا ہے تو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے،اور ان حالات مین منافع خوری کی بجائے احساس کرنے کا وقت ہے، کاش ہمیں سمجھ آ جائے کہ بابرکت مہینے میں ان تمام تقاضوں کا خیال رکھا جائے، شاید اس وبا سے بھی ہم جلد از جلد چھٹکارا پار لیں.

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

  • بھارت باز نہ آیا، ایل او سی کی خلاف ورزی، شہری آبادی پر گولہ باری،ایک خاتون شہید، بچی زخمی

    بھارت باز نہ آیا، ایل او سی کی خلاف ورزی، شہری آبادی پر گولہ باری،ایک خاتون شہید، بچی زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان کے مقدس مہینہ میں بھی بھارت باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بھارتی فوج کی جانب سے اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ھارتی فوج نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور آٹھ سالہ بچی زخمی ہو گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جندروٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں جان بوجھ کر سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے 36 سالہ یاسمین بی بی شہید جبکہ 8 سالہ معصوم بچی عطیبہ ظہیر زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    رواں سال ایل او سی پر بھارتی جارحیت میں مزید اضافہ ہو چکا ہے ،مودی نےآرایس ایس کے انتہا پسندنظریہ اورتشددکی پالیسی کو سرحد پار تک پھیلا دیا،ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزیوں کابھارتی ٹریک ریکارڈ بدسے بدتر ہوتاجارہا ہے ،

    2015میں بھارت نےجنگ بندی کی248خلاف ورزیاں کیں،2015میں بھارتی فائرنگ سے39شہری شہید،152زخمی ہوئے، 2016 میں 382 خلاف ورزیوں میں46سویلین افرادشہید،150زخمی ہوئے،2017میں1881مرتبہ بھارتی فوج نےجنگ بندی کی خلاف ورزی کی،2017میں بھارتی فائرنگ سے53افرادشہید،256زخمی ہوئے،2018میں ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزیاں3038تک پہنچ گئیں،2018میں جان بوجھ کر سویلین آبادی کونشانہ بنانےکی بھارتی روش58جانیں لےگئی

    2018میں ایل اوسی کےقریب رہنےوالے319افرادزخمی بھی ہوئے،2019میں سب سےزیادہ3351مرتبہ بھارت نے سیز فائرکی خلاف ورزی کی،2019میں بھارتی فائرنگ سے52افرادشہید،261زخمی ہوئے،2020میں بھی امن کےدشمن بھارت اورمودی مذموم عزائم جاری رکھے ہوئے ہیں

    بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

    بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

    کوروناکی آفت بھی سویلین آبادی کونشانہ بنانےسےبھارت کونہیں روک سکی،ڈی جی آئی ایس پی آرحالیہ پریس کانفرنس میں دنیاکی توجہ پروان چڑھتی سیفران ٹیررازم کی جانب دلاچکے،ڈی جی آئی ایس پی آرنےایل اوسی کی صورتحال دنیا کے سامنے  رکھی

  • فردوس عاشق اعوان "فارغ” سابق ڈی جی آئی ایس پی آر وزیراعظم کے معاون برائے اطلاعات مقرر

    فردوس عاشق اعوان "فارغ” سابق ڈی جی آئی ایس پی آر وزیراعظم کے معاون برائے اطلاعات مقرر

    فردوس عاشق اعوان "فارغ” سابق ڈی جی آئی ایس پی آر وزیراعظم کے معاون برائے اطلاعات مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    فردوس عاشق اعوان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے

    سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ دیدیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے پاس سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کا عہدہ بھی ہے۔ انھیں گزشتہ سال نومبر میں چار سال کیلئے اس اہم عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ پاک فوج کے سابق ترجمان اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان پیپلز پارٹی کے دور میں بھی وفاقی وزیر اطلاعات رہ چکی ہیں تا ہم وہ بعد میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئی تھیں، تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انہیں اپنے حلقے سے شکست ہوئی تھی ، وفاقی کابینہ میں فواد چوھدری کو وزیر اطلاعات بنایا گیا تھا تا ہم بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے فواد چوھدری سے اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا تھا اور فردوس عاشق اعوان کو مشیر برائے اطلاعات بنا دیا تھا، آج فردوس عاشق اعوان سے عہدہ واپس لے لیا گیا ہے

  • رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

    رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

    رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن کے تیسرے روز کے افطار پروگرام میں میزبان سینئر اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان نے گفتگو کی ، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ رمضان کی خاص ٹرانسمیشن سحری و افطاری میں ہوتی ہے، اس میں علماء دین اور ڈاکٹرز کو بلاتے ہیں، راؤنڈ اپ بھی ہوتا ہے، دین کی باتیں بھی ہوتی ہیں.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ رحمت ہی رحمت کیو موبائل کے تعاون سے جاری ہے،

    آصف حمید کا کہنا تھا کہ انسان کے مر جانے کے بعد 3 چیزیں اسکے لئے ثواب کا ذریعہ بنتی ہیں، نیک اولاد، نیک عمل، نیک اولاد کے ہر عمل کا کریڈٹ والدین کو جاتا ہے، نیک اولاد جب نماز پڑھے گی تب بھی اسکا ثواب والدین کو ملے گا

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کرونا کا مثبت ہونے کا خطرہ تب ہے جب آپ مثبت ہوں اور آپ کو پتہ بھی نہ چلے،بعض اوقات کرونا کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں، ایک مریض 9 سے دس لوگوں کو کرونا پھیلا دیتا ہے اسی لئے پاکستان میں مریضوں کا نمبر بڑھ رہا ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ لوگ صحتیاب بھی ہو رہے ہیں

    ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے لیکن اگر لاکھوں لوگ اس میں مبتلا ہو جائیں گے تو پھر بہت بڑا خطرہ ہے، بہتر یہی ہے کہ احتیاط کریں، یوکے کے ساتھ ہم اپنا تجزیہ نہیں کر سکتے، جرمنی اور اٹلی کی آبادی ایک جنتی ہے لیکن کم وقت میں وہاں زیادہ مریض سامنے آئے.

    اب یہ لوگ دیکھیں گے کہ کرونا کس ملک میں کیسے پھیلا اور اس پر قابو کیسے پایا گیا،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ صابن سے کرونا مر جاتا ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ اسکی دوائی کوئی نہیں

    ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ شوگر، کینسر سے لوگ مر جاتے ہیں، کرونا کی دوائی بہت جلدی آ جائے گی، ہم بھی ویکسسین پر سٹڈی کر رہے ہیں،ہم مریضوں کا پلازمہ لگانے کے حوالہ سے کام کر رہے ہیں، کلوروکین کے حوالہ سے بھی کام کر رہے ہیں.

    آصف حمید کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچنے کے لئے مسنون دعائیں پڑھییں، ہر بیماری کا علاج ہے سوائے موت کے ،سو اسکی ویکسین تو آئے گی.

    مشبر لقمان کا کہنا تھا کہ رمضان آ گیا ہے پھر بھی ہم جھوٹ بول رہے ہیں

    آصف حمید کا کہنا تھا کہ جو لوگ ذخیرہ اندوزی کرتے ہین اور روزہ بھی رکھتے ہیں انکو اسکے کام کی جزا و سزا ضرور ملے گی، روزے کا مقصد تقویٰ ہے اور ملاوٹ کرنا، ذخیرہ اندوزی کرنا یہ تقویٰ نہیں، روزہ رکھ کر ایسے کام نہیں کرنے چاہئے جن سے شریعت نے منع کیا

    یوکے سے نجم شیراز نے بھی رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن کو جوائن کیا،

    نجم شیراز کا کہنا تھا کہ روزہ تمام دینوں میں تھا، میڈیکل سائنس جہاں پہنچ رہی ہے فطرتا ہم دیکھیں تو روزہ پہلے ادیان میں بھی تھا، شیطان فقر سے ڈراتا ہے اور تم سے خواہش پوری کرواتا ہے، رمضان میں فوکس رمضان اور عبادات پر ہی کریں تا کہ ہمارا نفس زیادہ مضبوط ہو جائے، روزے کے مقصد کو سمجھنا ہو گا،

    آصف حمید کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے روزہ نہیں رکھنا وہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا لیتے ہیں

    ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ رمضان مین کھانے کے حوالہ سے ہمیں سوچنا چاہئے، اگر کوئی غلط چیز کھا لیتے ہین یا کچھ نہیں کھاتے تو اس کا صحت کو نقصان ہوتا ہے، ہمیں کوئی ایسی بیماری نہیں جس میں ہم روزہ نہ رکھ سکتے ہوں،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال رمضان میں برکتوں کی بات کرتے ہیں ہم رمضان میں عبادت کرتے ہیں کیا اسکو رمضان کے بعد بھی جاری رکھیں تو وہ بہتر نہیں ہو گا

    آصف حمید نے کہا کہ ہمیں ایک مہینہ رمضان کا ٹریننگ کے لئے دیا گیا ہے ہمیں اس مہینہ میں عبادت جو کرتے ہین اسکو باقی 11 ماہ بھی کرنی چاہئے ، رمضان کا حق ادا تب ہوتا ہے کہ باقی کے مہینے میں بھی اسی معمول کو اپنائیں جو رمضان میں اپناتے ہیں ،نبی کریم ایک دفعہ منبر پر چڑھے اور ہر قدم پر آمین کہا، صحابہ کرام نے سوال کیا تو نبی کریم نے جواب دیا کہ جبرائیل امین آئے اور انہوں نے کہا کہ برباد ہو جائے وہ شخص جس نے نبی کریم کا نام لیا جائے اور درود نہ پڑھے، برباد ہو جائے وہ شخص جو رمضان کا مہینہ پائے اور اپنی مغفرت نہ کروا سکے. نبی کریم نے اس پر آمین کہا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نیگٹو ہونا آج خوش قسمتی کی نشانی سمجھا جا رہا ہے ، نجم شیراز کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں‌ کو ضروری کام کے لئے باہر نکلنا دیا جاتا ہے، رمضان میں فوکس رمضان کے معاملات پر ہی کرنا چاہئے، اگر رمضان قرنطینہ کی نذر ہو جائے گا اس کا فائدہ نہیں، کرونا سے بچاؤ کے لئے احتیاط کی جائے، رمضان قرآن کی وجہ سے ہے قرآن کی جس آیت میں رمضان کا حکم ملا اس کو ہم نے اگنور کر دیا، قرآن مین ہے کہ اللہ رمضان میں تقویٰ حاصل کرے ، اگر ہمیں تقویٰ نہیں ملتا تو پھر ہمیں ایسے روزے کا فائدہ نہیں. نفس کو ہم کس طرح بہتر کر سکتے ہیں دین کے تابع بنا سکتے ہیں، پچھلے رمضان سے اس رمضان تک کے معمولات دیکھیں کہ کیا تبدیلی آئی، اگر تبدیلی نہیں آئی تو یہ ایک اور موقع اللہ نے دیا ہے کہ ایک رمضان اللہ نے آپ کو دیا ہے اس میں اللہ کو منا لیں.

    دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

    مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

    رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

    رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

    ہمارے رویئے رمضان میں بھی کیوں تبدیل نہیں ہوتے؟رحمت ہی رحمت،سوشل میڈیا پر سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن کا آج تیسرا روز

  • فکسنگ سیکنڈل، عمر اکمل کو سزا سنا دی گئی

    فکسنگ سیکنڈل، عمر اکمل کو سزا سنا دی گئی

    فکسنگ سیکنڈل، عمر اکمل کو سزا سنا دی گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی کے چئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میران چوہان نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کر دی۔

    تین برس تک عمر اکمل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے،

    قبل ازیں عمر اکمل ڈسپلنری پینل کے سامنے پیش ہونے کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے ، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کرکٹ اکیڈمی میں ٹمپریچر چیک کرنے کا انتظام کیا گیا ہے لیکن عمر اکمل بغیر ٹمپریچر چیک کرائے اکیڈمی کے اندر چلے گئے

    ابھی مختصر فیصلہ جاری کیا گیا ہے، پی سی بی کی جانب سے تفصیلی فیصلہ بعد مین جاری کیا جائے گا

    قبل ازیں کرکٹر عمر اکمل نے بکی سے ملاقات اور آفر کا اقرار کر لیا تھا، انٹی کرپشن ٹیم کے سامنے سب کچھ اگل دیا۔ عمر اکمل نے ٹیم کو بتایا کہ میچ فکسنگ کی آفر ایک نجی محفل میں دی گئی۔ ٹیم نے عمر اکمل سے سوال کیا کہ آفر سے متعلق پی سی بی یا انٹی کرپشن یونٹ کو کیوں نہیں بتایا، عمر اکمل اس سوال پر ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے۔

    خیال رہے کہ عمراکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فوری طور پر معطل کردیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

    ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی جس سے متعلق انہوں نے بروقت پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

  • پاکستان میں کرونا سے اموات 281 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے اموات 281 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 13328 ہو چکی ہے جبکہ 281 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 383 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 3 ہلاکتیں ہوئیں، پاکستان میں اب تک 2866 افراد کرونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں.

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 5446 مریض، سندھ میں 4615، اسلام آباد میں 245، خیبر پختونخوا میں 1864، صوبہ بلوچستان میں 781، گلگت بلتستان میں 318 جبکہ آزاد کشمیر میں 59 مریض ہیں،

    کرونا وائرس سے صوبہ سندھ میں 81، صوبہ پنجاب میں 83، اسلام آباد میں 3، صوبہ بلوچستان میں 13، خیبر پختونخوا میں 98، گلگت بلتستان میں 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیر خوار بچے سے لے کر 80 سال کے بزرگ تک متاثر ہیں۔ مریضوں میں مردوں کی شرح 70 فیصد اور خواتین 30 فیصد شامل ہیں۔ اب تک 500 سے زائد لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے۔ شیر خوار بچوں سے 10 سال کی عمر تک کے 8 کیسز آئے جبکہ دس سے 18 سال تک کی عمر کے 18 کیسز سامنے آئے۔ بیس سے 29 سال کی عمر کے 14 کیسز سامنے آئے ہیں، تیس سے 39 سال کی عمر کے 49 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ چالیس سے 49 سال کے 32 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پچاس سے 59 سال کے 25 لوگوں میں کورونا وائرس ہوا۔ ساٹھ سے 69 سال میں 18 جبکہ 70 سے 79 سال کے 8 کیسز سامنے آئے۔ 80 سال یا اس سے زیادہ کے صرف 3 کیس رپورٹ ہوئے۔ ترلائی اور بہارہ کہو میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

    چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    صوبہ سندھ میں دس سال سے کم عمر کے 182 بچے کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں دس سال سے کم عمر کے 182 بچے کورونا وائرس میں مبتلا جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے 900 افراد کورونا پازیٹو کا شکار ہیں۔ یہ بچے اور بزرگ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں سے نہیں نکلے ہونگے، انہیں کورونا کا کسی اور نے نہیں بلکہ ان افراد نے شکار کیا جو گھروں سے باہر نکلے۔

  • روزہ ہمیں برداشت،حُسن سلوک اوربھائی چارے کا درس دیتا ہے، علامہ موسوی اورعلامہ حقانی کی باغی ٹی وی میں علمی گفتگو

    روزہ ہمیں برداشت،حُسن سلوک اوربھائی چارے کا درس دیتا ہے، علامہ موسوی اورعلامہ حقانی کی باغی ٹی وی میں علمی گفتگو

    لاہور:روزہ ہمیں برداشت ، حُسن سلوک اور اچھے اخلاق کا درس دیتا ہے ، علامہ موسوی اورعلامہ حقانی کی باغی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں علمی گفتگو،باغی ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں رمضان ٹرانمیشن میں آج بھی بہت اہم امور اورمسائل بھی گفتگو کی گئی

    باغی ٹی وی کے مطابق علامہ عبدالشکورحقانی نے کہا کہ اخلاق تواللہ کے رسول صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم کا ہے ہمیں ان کی زندگی سے سبق لینا چاہیے وہ ہمارے لیے نمونہ ہیں ہمیں ان کی اطاعت کرنے کا حکم ہے ،جب تک ہم آپ کے اخلاق کو نہیں اپنائیں گے ہمارے معاملات بہتر نہیں ہوں گے ،

    علامہ عبدالشکورحقانی نے کہا کہ روزہ بھی یہی سکھاتا ہےکہ ہم اپنے اندربرداشت اچھے اخلاق اوراطاعت رسول کو اپنائیں ، ان کا کہنا ہے کہ اگرروزہ رکھ کرہمارے اندرکوئی تبدیلی نہیں آتی توپھرہمیں غورکرنا چاہیے کہ ہمارا رمضان کیسا گزرا

    علامہ عبد الشکور حقانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اختلاف رائے کا ہونا ایک فطری بات ہے لیکن اس اختلاف پرلڑنا یہ جائز نہیں ،

    ایک سوال کے جواب میں علامہ موسوی نے کہا کہ کوئی تصویر یا ایسی چیز جس کو قبیح تصور کیا جاتا ہے کو دیکھنے سے روزہ نہں ٹوٹتا ، علامہ حقانی نے کہا کہ یہ درست ہے اوربعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ کپڑے بدلنے سے وضور ٹوٹ جاتا ہے یہ بھی نظریہ درست نہیں ایسے وضو نہیں ٹوٹتا

    ایک سوال کے جواب میں مولانا حقانی نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ناجائز ہے ، اورگناہ ہے ، انہوں‌نے کہا کہ جولوگ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں جس سے مہنگائی پیدا ہوتی ہے ، یہ درست نہیں حالانکہ اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ اللہ رمضان المبارک میں رزک بڑھ جاتا ہے ، پھرہم ایسے لالچ کیوں کرتے ہیں ، ان کا کہنا ہےکہ مغرب میں لوگ غیرمسلم ہونے کے باوجود اسلامی نظام معاشرت کو اپناتے ہیں

    ایک سوال کے جواب میں علامہ موسوی نے کہا کہ معاشرے میں امن وبھائی چارہ پیدا کرنے کےلیے علما کے مثبت کردار کی اشد ضرورت ہے ، ان کاکہنا ہے کہہ علما میں عدم برداشت ہے جس کا نقصان امت کو ہے ، ان کا کہنا ہےکہ علما کو چاہیے کہ وہ اس معاشرے کو اسلامی اورکامیاب دیکھنے کے لیے ایک دوسرے کو برداشت کریں‌، علما اخلاق کے علمبردار بنیں ، ایک دوسرے کو کافر نہ کہیں ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں،

     

    https://www.youtube.com/watch?v=kmOWNiprj3U

    علامہ موسوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اللہ کے رسول تو غیرمسلموں کے ساتھ حسن سلوک کرتے تھے لیکن ہم کلمہ گوایک دوسرے کی عزت نہیں کرتے ان کا احترام نہیں کرتے ، ان کو برداشت نہیں کرتے ، ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک میں ایسے نہیں ہے ، تمام مذاہب والے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ، لیکن ہمارے ہاں عدم برداشت ہے

    علامہ حقانی نے اس بات کوآگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں‌اس بات کو روکنے کے لیے کچھ قوانین کا نفآذ ضروری ہے ، آذان کے علاوہ مساجد کے سپیکرپرپابندی ہونی چاہیے ، جوعلما اوردوسرے مسالک کے علما صحابہ کرام اور دوسری شخصیات کے بارے میں اگرکوئی دل آزاری کی بات کریں‌تو ان کو سزا ہونی چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ اپنا مسلک کوئی بھی لیکن وہ دوسروں پراس کو مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے

    علامہ موسوی نے کہا کہ یہ مسئلہ ہمارے ملک میں ہے دوسرے ممالک میں ایسے نہیں ہندو،عیسائی اوردوسرے ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہیں وہاں قانون ہے ، ہمیں بھی اس قسم کے قانون اپنانے چاہیں

    ایک سوال کے جواب میں علامہ حقانی نے کہا کہ روزہ جسم کی زکوۃ ہے ،روزہ ہمارے جسم کی زکوۃ ہے اس سے ہمارے جسم کو پاکیزگی ملتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ روزہ رکھنے سے ہمارے جسم کو نہ تو کمزوری ملتی ہے اورنہ ہی اس کا کوئی نقصان ہوتا ہے، اس لیے ہمیں خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے

    علامہ موسوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں معاشرے میں عدم برداشت ختم کرنے کے لیے محراب وممبرکو بھرپورکردار ادا کرنا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک اوراس کے رہنے والے بڑے ہی قابل احترام اوراچھے لوگ ہیں ہمیں ان کی اصلاح کےلیے علماسے درخواست کرنی چاہیے کہ وہ اپنا کردار اداکریں‌

    علامہ عبدالشکورحقانی نے کہا کہ ہمارے ہاں اس مقصد کے لیے سرکاری سطح‌پراسلامی نظریاتی کونسل جیسے ادارے بنائے گئے لیکن اس نے بھی فعال کردارادا نہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ جب تک اس معاشرے کے پڑھے لکھے لوگ آگے نہیں بڑھیں‌گے اوراپنے اہل وطن کی رہنمائی نہیں کریں گے حالات میں بہتری کی امید نہیں کی جاسکتی

     

     

    ایک سوال کے جواب میں علامہ حقانی نے کہا کہ اگرروزے کی حالت میں کوئی غصے سے کسی کے ساتھ پیش آجائے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے اس رویے کی معذرت کرے اورآئندہ ایسا رویہ نہ اپنانے کا عہد کرے

  • مولانا طارق جمیل کی معافی کیوں ؟ میں بتاتا ہوں کہ یہ معافی کا مطالبہ کرنے والے اوران کے مالکان کی حقیقت کیا ہے ، مبشرلقمان

    مولانا طارق جمیل کی معافی کیوں ؟ میں بتاتا ہوں کہ یہ معافی کا مطالبہ کرنے والے اوران کے مالکان کی حقیقت کیا ہے ، مبشرلقمان

    لاہور:مولانا طارق جمیل کی معافی کیوں ؟ میں بتاتا ہوں کہ یہ معافی کا مطالبہ کرنے والے اوران کے مالکان کی حقیقت کیا ہے ، باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے معروف اینکرتجزیہ نگارمبشرلقمان اس وقت بہت سخت غصے میں ہیں اورانہوں نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے معافی منگوائی جانے کے واقعہ پرسخت ردعمل کا اظہار کیا ہے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ مولاطارق جمیل کو کون نہیں جانتا کہ وہ غیرسیاسی اوردعوت کے میدان کے آدمی ہیں‌،ان کا کہنا ہےکہ ان سے معافی منگوانے والے میڈیا پرسنز کی دونمبری کی حقیقتیں اگراہل وطن کے سامنے آجائیں تو سب کی آنکھیں کھل جائیں ان کا کہنا ہےکہ یہ معافی منگوانے والے اور ان کے مالکان ویسے ہی دونمبرلوگ ہیں

     

    مبشرلقمان نے انکشاف کیا ہے کہ جن لوگوں نے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ان کی پردے کے پیچھے کی زندگی اتنی بھیانک ہے کہ سننے والے ان کی داستانیں سن کرہی پریشان ہوجائیں‌، ان کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل ایک غیرسیاسی شخصیت ہیں ، ہر دور میں حکمران ان کو دعا کے لیے درخواست کرتے تھے آج تک انہوں‌نے کسی سیاسی جماعت کی بات نہیں ،

    ان کا کہنا ہے کہ وہ سیدھی سچی بات کرنے کے عادی ہیں .انہوں نے کہا کہ مجھے بتائیں یہ بڑے بڑے دو نمبراینکرز اوران کے مالکان کیا وہ کبھی کالعدم جماعتوں کے قائدین کے خلاف بات کریں گے ، مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میں جانتا ہوں‌ کہ یہ ایسی کالعدم جماعتوں کے قائدین کے بارے میں کبھی بھی ایسی بات نہیں کریں گے کیوں کہ ان کو معلوم ہے کہ اس الزام تراشی اوربہتان بازی کا جو ان کو جواب ملے گا وہ بہت خطرناک ہے

    مبشرلقمان نے کہا کہ میں مولنا طارق جمیل کو بہت قریب سے جانتا ہوں وہ نہایت نرم دل انسان ہیں ، تبلیغ کے میدان کے آدمی ہیں ، وہ کسی سے انتقام نہیں لیتے وہ تو ہمیشہ گالیوں کے جواب میں دعائیں دیتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ جس طرح چند دنوں سے ان کی شخصیت کو متنازع بنایا جارہا ہے ، یہ قابل مذمت ہے

    مبشرلقمان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں چپ ہوں اس لیئےکہ چونکہ یہ رمضان المبارک کا مہینہ ہےبس یہی کہتا ہوں کہ خدارا اپنے عیبوں پرپردہ ڈالنے کے لیے دوسروں کو عیب دارنہ کریں ، ورنہ اگرباز نہ آئے تو پھرمیں سب دو نمبراینکرز اوردونمبرمیڈیا مالکان کی دونمبریاں جب اہل وطن کےسامنے رکھوں گا تو پھر ان کو سرچپھانے کے لیے جگہ نہیں ملے گی ،

    انہوں‌نے کہا کہ جن کو میڈیا میں سب سے زیادہ شریف کہا جاتا ہے اوران کی شرافت کو مسلمہ کہا جاتا ہے وہ زیادہ نہیں بس ایک ہی سوال کا جواب دیں کہ کس نے نظریہ پاکستان کے نام پرزمینوں پرقبضہ کیا ، ان کا کہنا ہے کہ بس میں پھر کہتا ہوں کہ باز آجائیں ورنہ پھرایسے انکشافات ہوں گے کہ کوئی اپنے آپ کو سنبھال نہیں سکے گا

  • کانگو:پاکستانی امن دستوں کا کامیاب آپریشن، سیلاب میں گھرے ہزاروں افراد ریسکیو،متاثرین افواج پاکستان کودعائیں دینے لگے

    کانگو:پاکستانی امن دستوں کا کامیاب آپریشن، سیلاب میں گھرے ہزاروں افراد ریسکیو،متاثرین افواج پاکستان کودعائیں دینے لگے

    راولپنڈی:کانگو:پاکستانی امن دستوں کا کامیاب آپریشن، سیلاب میں گھرے ہزاروں افراد ریسکیو،متاثرین افواج پاکستان کودعائیں دینے لگے ،اطلاعات کے مطابق  کانگو میں پاکستانی امن مشن دستوں نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے دو ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا ہے۔ اویریا کے علاقے میں شدید بارشوں کے باعث پچھتر ہزار افراد متاثر ہوئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے کی گئیں ٹویٹس کے مطابق پاک فوج اقوام متحدہ امن مشنز کے تحت غیرممالک میں امدادی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہے۔

    کانگو میں پاکستانی امن دستوں نے کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سیلاب میں گھرے ہزاروں افراد کی جانیں بچا لیں۔ افریقی ملک کے دور افتادہ علاقوں میں پھنسے دو ہزار افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

     

    کانگو میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے بعدآنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی جس سے ہزاروں مکانات تباہ جبکہ 75 ہزار سے زائد افراد شدید متاثر ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی امن دستے متاثرہ علاقوں میں موقع پر پہنچے، سیلابی ریلا روکنے کیلئے پتھروں سے بند بنایا، دور دراز علاقوں میں متاثرین کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ طبی امداد اور راشن بھی فراہم کیا۔

     

    پاکستانی امن دستے کی خدمات کی اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے بھی تعریف کی جبکہ مقامی افراد نے بھی ان کوششوں کو بے حد سراہا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 4 ہزار سے زائد اہلکار امن دستوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ فرائض کی ادائیگی کے دوران 157 اہلکار شہادت کا رتبہ بھی پا چکے ہیں۔

  • میر شکیل الرحمن کوبادشاہ سلامت نے 54 کنال اراضی کس خوشی میں عنایت کی؟ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

    میر شکیل الرحمن کوبادشاہ سلامت نے 54 کنال اراضی کس خوشی میں عنایت کی؟ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور:میر شکیل الرحمن کوبادشاہ سلامت نے 54 کنال اراضی کس خوشی میں عنایت کردی :نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری،اطلاعات کے مطابق نیب نے میر شکیل الرحمن اراضی کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دلوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

    تفصیلا کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے میر شکیل الرحمن اراضی کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دلوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نیب نے اراضی کیس میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں، نواز شریف کو اشتہاری کرانے کےلیے احتساب عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔نوازشریف متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے،اور نہ ہی نیب کے سوالنامے کا جواب دیا۔

    واضح رہے کہ 12 مارچ کو نیب نے میر شکیل الرحمان کو غیر قانونی پلاٹوں کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق میر شکیل الرحمان کونواز شریف کے دور میں 54 پلاٹوں پر رعایت ملی، میر شکیل الرحمان پر نواز شریف سے 54 پلاٹوں پر غیر قانونی رعایت لینے کا الزام ہے اور میر شکیل الرحمان نے پلاٹ سے ملحقہ گلیوں کو بھی پلاٹ میں شامل کر لیا تھا ۔