Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آگئی :8جون تک پاکستان میں کورونا کے 97 فیصد کیسزختم ہو جائیں گے،سنگاپوریونیورسٹی

    پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آگئی :8جون تک پاکستان میں کورونا کے 97 فیصد کیسزختم ہو جائیں گے،سنگاپوریونیورسٹی

    سنگاپور: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آگئی :8جون تک پاکستان میں کورونا کے 97 فیصد کیسزختم ہو جائیں گے،سنگاپوریونیورسٹی،اطلاعات کےمطابق سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 جون تک پاکستان میں کورونا وائرس کے 97 فیصد کیسز ختم ہو جائیں گے۔

    سنگاپور کی یونیورسٹی نے اعدادوشمار کی بنیاد پر تخمینہ لگایا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اپنی چوٹی پر پہنچ کر گھٹنا شروع ہو جائیں گے اور 8 جون تک 97 فیصد کیسز ختم ہو جائیں گے۔اس کے برخلاف عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔

    ادھر آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان جدید کورونا وائرس اینٹی باڈی ٹیسٹ کٹس بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ٹیسٹ کٹس کے ذریعہ شہری خود گھر میں ٹیسٹ کر سکیں گے کہ کیا ان کے جسم میں کورونا وائرس کے خلاف مدافعت موجود ہے؟

    امیونٹی ٹیسٹ کٹس صرف 20 منٹ میں نتیجہ دے گی۔ ایک ٹیسٹ کی قیمت 10 پاؤنڈ ہوگی۔ برطانوی حکومت نے پہلے ہی 5 کروڑ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے۔ جون سے ایک ہفتے میں 10 لاکھ ٹیسٹ کٹس بنانے کے عمل کا آغاز ہوگا۔

  • دنیا بھر میں کرونا کے شکار لوگوں کی تعداد 29 لاکھ سے تجاوز ، ہلاکتیں کہاں تک پہنچ گئیں

    دنیا بھر میں کرونا کے شکار لوگوں کی تعداد 29 لاکھ سے تجاوز ، ہلاکتیں کہاں تک پہنچ گئیں

    دنیا بھر میں کرونا کے شکار لوگوں کی تعداد 29 لاکھ سے تجاوز ، ہلاکتیں کہاں تک پہنچ گئیں

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں‌کرونا کے مہلک اور کاری وار جاری ہیں ،دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 21 ہزار 439 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 3 ہزار 289 ہو گئیں۔

    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 18 لاکھ 81 ہزار 172 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 57 ہزار 865 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 36 ہزار 978 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

    امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 54 ہزار 265 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار 896 ہو چکی ہے

    امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک لاکھ 658 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 54 ہزار 2 سو سے بڑھ گئیں۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد ہے۔

    اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 378 افراد کی اموات کے بعد اسپین میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہزار 900 سے تجاوز کر گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

    اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 415 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 26 ہزار سے زائد ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ 63 ہزار سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔فرانس میں بھی کورونا نے مزید 369 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 600 سے بڑھ گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

    جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 5 ہزار 800 سے بڑھ گئیں۔برطانیہ میں کورونا سے مزید 813 افراد کی موت کے بعد برطانیہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ اڑتالیس ہزار سے زائد ہے۔

    لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
    دنیا میں 2921439 کورونا مریض، 203289 اموات
    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 21 ہزار 439 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 3 ہزار 289 ہو گئیں۔

    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 18 لاکھ 81 ہزار 172 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 57 ہزار 865 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 36 ہزار 978 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

    امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

    امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 54 ہزار 265 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار 896 ہو چکی ہے۔

    امریکا کے اسپتالوں میں 7 لاکھ 88 ہزار 469 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 110 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 18 ہزار 162 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔

    اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 23 ہزار 759 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 22 ہزار 902 ہو چکی ہیں۔

    اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 26 ہزار 384 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 95 ہزار 351 رپورٹ ہوئے ہیں۔

    فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 22 ہزار 614 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 61ہزار 488 ہو گئے۔

    جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 5 ہزار 877 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 56 ہزار 513 ہو گئے۔

    برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 20 ہزار 319 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار 377 ہو گئی۔

    ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 706 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 7 ہزار 773 ہو گئے۔

    ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 650 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 89 ہزار 328 ہو گئے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا وہاں اس وائرس سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 827 ہو گئے۔

  • پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ 2020 ایئر لائن انڈسٹری کے لئے تباہ کن سال ہے، سینکڑوں ایئر لائن بند ہونے جا رہی ہیں،ہمارے سامنے صورتحال آنا شروع ہو چکی ہے،پاکستان اس وقت بڑی آئیڈیل پوزیشن میں ہے،اگر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کوئی بہتر پالیسیز بنائے جس کی امید تو کم ہے کیونکہ وہ نالائق ہے، جو ان کی پالیسیز رہی ہیں میں تو ان سے صرف اختلاف ہی کر سکتا ہوں اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن اگر یہ اپنے آپ کو پوزیشن کرے تو ہم ایک بار پھر لاس تھیوری تک پہنچ سکتے ہیں

    پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کوشاں

    بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے پی آئی اے کا بڑا فیصلہ

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایک کمپنی سے 3 ہزار ملازمین کو فارغ کیا گیا جن میں سے 600 پائلٹ ہیں،ان کے روٹس ختم ہو گئے ہیں،فن ایئر انہوں نے 12 جہاز اپنے واپس کر دیئے ہیں اور 2500 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے،یوجے نے 22 جہاز گراؤنڈ کر دیئے ہیں،اور 4100 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے،یہ دنیا میں ہو رہاہے، ایک اور ایئر کمپنی نے 113 جہازوں کو گراؤنڈ کر دیا ہے اور 900 سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا ہے، مزید کو بھی نکالا جانے کا امکان ہے،ایس اے ایس نے 14 جہاز گراؤنڈ اور 550 پائلٹ کو نکال دیا ہے، ایس اے ایس ایک اور کمپنی کسی کے ساتھ ملکر بنائے گی، اتحاد ایئر ویز نے 18 آرڈر کینسل کئے،10 جہاز گراوںڈ کر دیئے اور 720 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے،ایمریٹ نے تقریبا 38 ایئر کرافٹ گراؤنڈ کر دئے ہیں ،اور سب آرڈر کینسل کر دیئے ہیں، 150 جہازوں کا آرڈر کینسل کیا ہے، 55 سال کے اوپر کے تمام ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑ دیں بصورت دیگر انکو نکال دیا جائے گا

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کی ایئر کمپنیاں اپنے جہازوں کو گراؤنڈ اور ملازمین کو فارغ کر رہی ہیں، ایسا کسی ایک ملک میں نہیں بلکہ سب ممالک میں ہو رہا ہے،برطانیہ کی ایئر کمپنی نے بھی اسی طرح کیا ہے،برٹش ایئر ویز نے 34 جہاز گراؤنڈ کر دیئے ہیں جو 58 سال سے اوپر ہے اسکو جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے،اور بھی کچھ ایئر لائن ہیں جنہوں نے ایسا کیا،

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

    چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ 8000 سے زائد جہاز گراؤنڈ میں رہیں گے، اگر جہاز خریدنے ہوں تو 8000 سے زیادہ جہاز ستمبر تک گراؤنڈ میں رہیں گے، تقریبا 90 ہزار ملازمین آنے والے دنوں میں نوکریوں سے جائیں گے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس آئیڈیل صورتحال ہے، پاکستان نارتھ اور ساؤتھ مین کام کرتا ہے،کراچی اور اسلام آباد،سنٹرل یورپ کو کنٹریکٹ کرتا ہے، آسٹریلیا کی پہلی فلائٹ بھی چل گئی، اب روٹس بڑے شاندار ہیں فلائنگ روٹس مل جائیں گے اور حکومت اگر روٹ لیتی ہے اور سول ایوی ایشن میں ایسے لوگ آ جائیں جنہیں سول ایوی ایشن کا پتہ ہو صرف وہ وہان پر پارک ہونے نہ آئے ہوں،تو ایوی ایشن میں ہمارا بہت بہتر مستقبل ہے،

    حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

  • نواز شریف کی صحت بارے لندن سے اہم خبر آ گئی

    نواز شریف کی صحت بارے لندن سے اہم خبر آ گئی

    نواز شریف کی صحت بارے لندن سے اہم خبر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی کارڈیک کیتھرائزیشن، کورنری انٹروینشن ملتوی ہو گئی ہے

    نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی کارڈیک کیتھرائزیشن، کورنری انٹروینشن ملتوی ہو گئی، ان کا طبی علاج کورونا وبا کے باعث بعد میں ری شیڈول کیا جائے گا، سرکاری و نجی ہسپتالوں نے داخلوں کا عمل محدود کر دیا ہے اس وجہ سے نواز شریف گھر پر ہی ہیں

    نواز شریف لندن میں علاج کے لئے گئے تھے کرونا وائرس کے آنے کے بعد نواز شریف کے علاج بارے آج ذاتی معالج نے پہلی بار آگاہی دی ہے اس سے قبل نواز شریف کے علاج بارے مکمل خاموشی تھی، نواز شریف کے پلیٹ لٹس کے اتار چڑھاؤ بارے کوئی خبر نہیں دی جا رہی.

    چار ماہ میں میاں نواز شریف چھ ہسپتالوں میں بیالیس دفعہ طبی معائنہ کروانے گئے، برطانیہ میں کورونا وائرس سے لاک ڈاؤن اور ہسپتالوں کو عام مریضوں کے لئے بند کیے جانے کا فیصلہ میاں نواز شریف کا علاج کیسے ممکن بڑا سوال ہے ،اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، فیملی ممبران اور ڈاکٹر عدنان بھی میاں نواز شریف کی صحت بارے خاموش ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے معلومات کے لئے رابطہ کیا تو جواب نہیں دیا جا رہا

    شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے لیکن وہ کرونا کے پھیلاؤ کے بعد واپس آچکے ہیں، شہباز شریف کرونا کے حوالہ سے حکومت پر روزانہ تنقید تو کر رہے ہیں لیکن نواز شریف کی صحت بارے وہ بھی خاموش ہیں، مریم نواز نے بھی لندن جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن حکومت نے جانے کی اجازت نہیں دی، مریم نواز نے بھی والد کی صحت بارے ابھی تک کوئی ٹویٹ نہیں کی.

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، نواز شریف کی واپسی کے لئے خط پنجاب حکومت کی سفارش پر لکھا گیا ہے.

    خط میں کہا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں واپس بھجوایا جائے، نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہو چکی ہے، وزارت خارجہ نے خط برطانوی حکومت کو لکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ مجرم کو واپس بھجوایا جائے تا کہ وہ پاکستان آ کر اپنی سزا مکمل کریں، چار ہفتوں کی ضمانت کا وقت ختم ہو چکا ہے

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کے حوالہ سے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے

    خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

  • اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کیلئے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے ، اللہ کرے یہ خواب جلد پورا ہو : وزیراعظم

    اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کیلئے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے ، اللہ کرے یہ خواب جلد پورا ہو : وزیراعظم

    اسلام آباد: اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کیلئے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے ، اللہ کرے یہ خواب جلد پورا ہو،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لیے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے۔ ہر کوئی قانون کے آگے برابر ہو اور طاقتور قانون کے تابع ہو۔

     

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ 24 سال قبل قائداعظم کے وژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلیے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی۔

     

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لیے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے۔ ہر کوئی قانون کے آگے برابر ہو اور طاقتور قانون کے تابع ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری قوم کے وسائل پر ایک مخصوص طبقے کے قبضے کو چھڑانا ہے۔ قومی وسائل کو غریبوں میں تقسیم کرنا اسلامی فلاحی ریاست کا اصول ہے۔

     

    وزیراعظم نے مزید لکھا کہ ہماری جماعت کی کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ جدوجہد ہے، آج میں نعیم الحق، احسن رشید اور سلونی بخاری کو خاص طور پر یاد کررہا ہوں۔

  • کورونا وائرس: ملک میں 12500سے زائد افراد متاثر، 260 سے زائد جاں بحق ہوگئے

    کورونا وائرس: ملک میں 12500سے زائد افراد متاثر، 260 سے زائد جاں بحق ہوگئے

    اسلام آباد:کورونا وائرس: ملک میں 12500سے زائد افراد متاثر، اموات 260 سے متجاوز،اطلاعات کےمطابق جہاں دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر اور ہلاک کرنے والے مہلک کورونا وائرس کے کیسز پاکستان میں دن بدن بڑھتے جارہے ہیں اور نئے اعداد و شمار کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 507 جبکہ اموات 261 تک پہنچ چکی ہیں۔

    ملک میں اس مہلک وبا کو روکنے کے لیے حکومتی سطح پر پابندیاں اور جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیے گئے تاہم اس کے باوجود اس وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔تاہم حکومت نے اس وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر جاری اس جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع بھی کردی گئی ہے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ڈاکٹرز نے بھی مئی کے مہینے میں کورونا وائرس کے شدید خطرے سے خبردار کیا ہے اور حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اس وقت سخت لاک ڈاؤن کیا جائے ورنہ اسے سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔اگر اس وائرس سے متعلق کیسز کو دیکھیں تو آج (25 اپریل) کو بھی پاکستان میں مزید کیسز کی تصدیق کی گئی۔

    سندھ
    ادھر سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 287 نئے کیسز اور 3 اموات کی تصدیق کردی گئیاس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے ٹیسٹ میں سے 287 کیسز مثبت آئے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان نئے کیسز کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 4 ہزار232 تک پہنچ گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھںٹوں میں مزید 3 افراد کا انتقال ہوا جس کے بعد سندھ میں اموات کی مجموعی تعداد 78 ہوگئی۔

    پنجاب


    پنجاب میں مزید 475 نئے کیسز اور 10 اموات کی تصدیق کردی گئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر قیصر آصف کے مطابق صوبے میں نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 5326 تک پہنچ چکی ہے۔ان مجموعی کیسز کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ 768 افراد زائرین سینٹر سے، 1922 افراد رائے ونڈ سے منسلک، 86 قیدی اور 2550 شہری اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق صوبے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 78 ہوگئی جبکہ 28 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک ایک ہزار 96 افراد وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    اسلام آباد
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 9 افراد اس وائرس کا شکار ہوگئے۔سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 223 تک جا پہنچی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز تک اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 214 تھی۔

    گلگت بلتستان
    دوسری جانب گلگت بلتستان میں بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور مزید 7 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے۔جس کے بعد گلگت بلتستان میں اس عالمی وبا سے متاثر افراد کی تعداد 300 سے بڑھ کر 307 تک پہنچ گئی۔

    صحتیاب افراد
    تاہم جوں جوں کیسز میں اضافہ ہورہا اسی طرح اس وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ مزید 228 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب افراد کی تعداد 2527 سے بڑھ کر 2755 تک پہنچ گئی۔

    مجموعی صورتحال

    ان تمام صورتحال کے بعد ملک کے مجموعی کیسز کو صوبوں اور علاقوں کے حساب سے دیکھیں تو اس وقت پنجاب سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے اور وہاں کیسز کی تعداد 5326 ہے۔اسی طرح سندھ میں کیسز کی تعداد 4232 ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں 1708 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

    بلوچستان میں متاثرین کی تعداد 656 ہے جبکہ اسلام آباد میں 223 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔گلگت بلتستان میں کورونا وبا 307 افراد کو اپنا شکار بنا چکی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں سب سے کم 55 کیسز سامنے آئے ہیں۔تاہم اموات کے حساب سے سب سے آگے خیبرپختونخوا ہے۔

    خیبرپختونخوا: 89
    سندھ: 78
    پنجاب: 78
    بلوچستان: 10
    گلگت بلتستان: 3
    اسلام آباد: 3
    آزاد کشمیر کوئی نہیں

    پاکستان میں کورونا وائرس

    خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچی۔تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑھنا شروع کردیے اور اب یہ تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز سامنے آئے؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے کلک کریں۔

    پاکستان میں اموات

    ملک میں 18 مارچ کو کورونا وائرس سے پہلی موت خیبرپختونخوا میں ہوئی جس کے بعد 31 مارچ تک مجموعی اموات 26 تک پہنچیں۔تاہم یکم اپریل سے لے کر اب تک 222 افراد انتقال کرچکے ہیں اور یہ کورونا وائرس سے متعلق تشویشناک صورتحال کو ظاہر کرتی ہے۔

  • چین سے میڈیکل ایمرجنسی ریلیف کےسامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    چین سے میڈیکل ایمرجنسی ریلیف کےسامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد :چین سے میڈیکل ایمرجنسی ریلیف کےسامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔اطلاعات کے مطابق چین سے پاکستان کے لیئے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ پہنچ گئی ہے ، چین سے میڈیکل سامان سے لدا جہاز پاکستان لنگراندازہوگیا ہے

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا سے نمٹنے کیلئے درکار سامان میں پی سی آر، ٹیسٹنگ کٹس، سرجیکل ماسک شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چین سے آنے والے سامان میں این 95 ماسک اور وینٹی لیٹرز بھی موجود ہیں جبکہ چین کی طبی ٹیم گزشتہ روز پاکستان پہنچ چکی ہے۔

    پاکستان نے مشکل وقت میں امداد پر چین کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ چین کا کہنا ہے کہ جو ضرورت کے وقت کام آئے وہی حقیقی دوست ہوتا ہے۔

  • صوبائی اراکین اسمبلی کے بعد قومی اسمبلی کے رکن میں بھی کرونا کی تشخیص

    صوبائی اراکین اسمبلی کے بعد قومی اسمبلی کے رکن میں بھی کرونا کی تشخیص

    صوبائی اراکین اسمبلی کے بعد قومی اسمبلی کے رکن میں بھی کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبرقومی اسمبلی منیرخان اورکزئی کاکورناٹیسٹ مثبت آگیا

    منیرخان اورکزئی کے بیٹےاخترمنیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ منیر خان اورکزئی ملاقات کیلیے آئے کسی متاثرہ شخص کی وجہ سے بیمارہوئے،منیرخان اورکزئی کی حالت اب بہترہے،

    منیرخان اورکزئی گزشتہ روزحیات آبادمیڈیکل کمپلیکس پشاورمیں وینٹی لیٹرپرتھے،ہماری فیملی کے دیگرممبران کے بھی کوروناکےٹیسٹ لئے جارہے ہیں،منیر خان اورکزئی لاک ڈاؤن کی صورتحال میں گھر پر ہی رہے ہیں

    منیر خان اورکزئی جمعیت علماء اسلام کے کرم ایجنسی سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ہیں

    واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے مشیر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اسے قبل اراکین صوبائی اسمبلی میں‌ تو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن قومی اسمبلی کا یہ پہلا کیس ہے.

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی، پیپلز پارٹی کے سعید غنی، جماعت اسلامی کے سید عبدالرشید میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا وائرس سے موت ہو چکی ہے، جبکہ مانسہرہ میں جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا عبدالعزیز کی بھی کرونا سے موت ہو چکی ہے.

  • پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

    پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

    پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا،پاک بحریہ کے جنگی بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے ۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے

     

    کرونا ریلیف فنڈ، نیول چیف میدان میں آ گئے،پاک بحریہ کتنا فنڈ دے گی؟ بڑا اعلان کر دیا

  • پاکستان میں کرونا سے اموات 253 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے اموات 253 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے اموات 253 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، 24 گھنٹوں میں‌ 785 مریض سامنے آئے ہیں

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 11 ہزار 940 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 253 ہوگئی۔

    پنجاب میں سب سے زیادہ 5046، سندھ میں 3945، خیبر پختونخوا میں 1708، بلوچستان میں 656، گلگت بلتستان میں 307، اسلام آباد میں 223 جبکہ آزاد کشمیر میں 55 کیسز سامنے آئے،

    پاکستان میں اب تک ایک لاکھ 38 ہزار 147 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 780 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2755 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 کرونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

    پاکستان میں کورونا وائرس سے 253 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں 75، پنجاب میں 73، خیبر پختونخوا میں 89، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 10 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کرونا کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا شاندار کردار،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتائیں تفصیلات