Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • صدر مملکت،وزیراعظم کی قوم سے قیام وصیام رمضان،  تلاوت قرآن کےساتھ ساتھ ،ملک وملت کے لیے خصوصی دعاوں کی درخواست

    صدر مملکت،وزیراعظم کی قوم سے قیام وصیام رمضان، تلاوت قرآن کےساتھ ساتھ ،ملک وملت کے لیے خصوصی دعاوں کی درخواست

    اسلام آباد:صدر مملکت اور وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام،قیام رمضان،صیام رمضان ، تلاوت قرآن پرخصوصی توجہ دیں،ملک وملت کے لیے خصوصی دعائیں کریں ،اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ اللہ ہمارے ملک وقوم کی مدد فرمائے،مشکل گھڑی سے مزید مضبوط اور متحد بنا کر نکالے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے پیغام پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہمیں رمضان کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ نے روزے اس لیے فرض کیے تاکہ ہمارے اندر تقویٰ کی صفت پیدا ہو،رمضان المبارک محتاط زندگی کی تربیت کامہینہ ہے،ماہ مبارک میں غریب، نادار،مفلوک الحال طبقات کے مسائل کا احساس کرنا مقصود ہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تمام ممالک ہنگامی بنیادوں پر کرونا وبا کی روک تھام کے لیے کوشاں ہیں،کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط ہی روک تھام کا واحد طریقہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی عبادات کی انجام دہی کو ہر ممکنہ حد تک محفوظ ماحول میں یقینی بنانا ہے،رمضان میں ضرورت مندوں اور دیہاڑی دار طبقے کا خصوصی خیال رکھنا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے پیغام میں رمضان کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا فضل وکرم ہے ہمیں رمضان کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع ملا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ روزے کا مقصدانسان کے اندر پرہیزگاری،ایثار وہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عالم انسانیت کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے،بڑی بڑی طاقتیں کرونا کے سامنے بے بس نظر آتی ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اس نازک صورت حال کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہے،اللہ تعالی اپنا خصوصی کرم وفضل فرمائے،عالم کو اس آزمائش سے نکالے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ہمارے ملک وقوم کی مدد فرمائے،مشکل گھڑی سے مزیدمضبوط اور متحد بنا کر نکالے۔

  • وفاقی حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع کا فیصلہ

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس کے پیش نظر وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی حکومتیں صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گی۔

    یہ اہم فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا وائرس صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ چاروں وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار پر شرکا کو بریفنگ دی گئی۔

    یاد رہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں لاک ڈاؤن میں 28 اپریل تک توسیع کی گئی تھی۔قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ 9 مئی تک لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں صوبوں نے بھی اپنی اپنی تجاویز دیں۔ ہم ملک بھر میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہر مسلمان کے لئے اہم ترین مہینہ ہوتا ہے، اس دوران پاکستان کے کسی بھی حصے میں سحر اور افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی.
    ادھر پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سحر وافطار کے وقت دودھ دہی کی دکانیں کھولنے کی اجازت جبکہ افطار کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ، اس کو روکنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت دیگر ایشوز پر تفصیلی غور کیا گیا۔
    ادھر پنجاب میں کورونا وائرس کے 84 نئے کیسز سامنے آگئے. صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4851 ہوگئی

    لاہور میں کورونا کے 58 مزید کیسز، تعداد 943 ہوگئی.وہاڑی میں کورونا کے 14 نئے کیسز، تعداد 49 ہوگئی.نارووال میں کورونا کے 14 نئے کیسز، تعداد 14 ہوگئی

    خانیوال میں کورونا کے 3 نئے کیس، تعداد 6 ،اٹک، گجرانوالہ اور ملتان میں بھی کورونا کا ایک ایک مزید کیس سامنے آیا .پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی، صوبے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 924 ہے.

  • حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کردی،رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

    حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کردی،رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

    اسلام آباد:جوں جوں دوا کی مرض بڑھتا گیا ، تمام تدبیریں ناکام ، حکومت کو پہلے فیصلے میں ترمیم کرنا پڑگئی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ‘قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال 9 مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا۔’

    انہوں نے کہا کہ ‘رمضان کا مہینہ شروع ہو رہا ہے جس میں وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق پورے ملک میں سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی جس کا پاور ڈویژن سے نوٹی فکیشن بھی جلد جاری ہوجائے گا۔’

    ان کا کہنا تھا کہ ‘احساس ایمرجنسی ریلیف پروگرام کے نام سے پاکستان کی تاریض کا سب سے بڑا فلاحی کام ہورہا ہے، پروگرام کے تحت اب تک 57 لاکھ خاندانوں میں 69 ارب روپے کی رقم تقسیم ہوچکی ہے، پروگرام کے آغاز میں ایک ارب 20 کروڑ خاندانوں تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا اور 144 ارب روپے تقسیم ہونے تھے، پروگرام کا تقریباً نصف حصہ مکمل ہوچکا ہے اور یہ رمضان میں بھی جاری رہے گا۔

    اسد عمر نے تمام پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘ماہ مبارک میں عبادات کرتے ہوئے ہمیں خیال رکھنا ہے کہ ایک شخص کے ذریعے دوسری شخص تک بیماری نہ پہنچے، اس کے لیے ڈاکٹرز نے جو حفاظتی تدابیر بتائی ہیں ان پر عمل ضروری ہے، ملک کے چند حصوں میں گزشتہ ایک ہفتے میں بےاحتیاطی میں اضافہ ہوا ہے لیکن مجموعی طور پر سماجی میل جول میں بہت تبدیلی آئی ہے۔’

    انہوں نے کہا کہ ‘ہم آگے کی صورتحال کو دیکھنے ہوئے کورونا سے متعلق فیصلے کر رہے ہیں، آج اجلاس میں اس کا دوبارہ تفصیل سے جائزہ لیا گیا، رمضان کا مہینہ کورونا کے حوالے سے فیصلہ کن مہینہ ہے، اگر ہم ڈاکٹرز کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہیں گے تو عید کے بعد صورتحال بہتر ہونا شروع ہوجائے گی اور ہم روزگار کی بندشوں میں نرمی لاسکیں گے، لیکن خدانخواستہ ہم نے بےاحتیاطی کی اور ذمہ دارانہ طرز عمل اپنایا تو کہیں ایسا نہ ہو کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہمیں عید کے لیے اور بندشیں لگانی پڑیں۔

  • خبردار:  پاکستان میں جولائی تک کورونا متاثرین کی تعداد 2لاکھ تک پہنچ سکتی ہے،عالمی ادارہ صحت

    خبردار: پاکستان میں جولائی تک کورونا متاثرین کی تعداد 2لاکھ تک پہنچ سکتی ہے،عالمی ادارہ صحت

    اسلام آباد: پاکستان میں جولائی تک کورونا متاثرین کی تعداد 2لاکھ تک پہنچ سکتی ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبردارکردیا ، اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جولائی کے وسط تک کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائس پاکستان کے 115 اضلاع میں پھیل چکا ہے اور اگر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے، سندھ اورپنجاب زیادہ متاثرہ صوبوں میں شامل ہیں۔

    ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ پاکستان میں صحت کا نظام پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے اور کورونا نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے قومی سطح پرمربوط حکمت عملی اپنانی ہو گی جب کہ ’’ کووڈ نائنٹین رسپانس پلان‘‘ پاکستانی حکومت، اقوام متحدہ اوراس کے شراکت داروں کی مشترکہ حکمت عملی پر منحصر ہے۔

    واضح رہے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزرا بھی کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 ہزار 155 ہے جس میں سے 8 ہزار 391 فعال کیسز ہیں، 527 مریض صحت یاب اور 237 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • کرونا کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا شاندار کردار،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتائیں تفصیلات

    کرونا کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا شاندار کردار،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتائیں تفصیلات

    کرونا کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا شاندار کردار،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتائیں تفصیلات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاک فوج بھی صف اول میں کردار ادا کر رہی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اس حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاک فوج نے کرونا وائرس کی وجہ سے کرونا ڈیوٹی پر IS الاؤنس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،یہ رقم کرونا وائرس سے حکومت متاثرہ افراد پر خرچ کر سکے ۔آرمی میڈیکل کور کی استعداد بڑھانے کے لئے Reservists کو طلب کر لیا گیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سول ملٹری قیادت اس وبا کے خلاف جامع حکمت عملی سے آگے بڑھ رہی ہے، کرونا کنفرم کیسز کم ہیں، لیکن خدشہ ہے کہ اگلے دو ہفتے میں یہ تعداد بڑھ سکتی ہے، انفرادی اور اجتماعی طور پر احتیاط کی ضرورت ہے، پاک فوج کے تمام دستیاب وسائل وبا سے نمٹنے کے لئے ہر لیول پر استعمال ہو رہے ہیں سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران حکومتی احکامات کے مطابق کرونا کے خلاف جنگ میں پاک فوج مصروف ہے، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی نشاندہی کر کے ٹارگٹنگ لاک ڈاؤن کرنا ہے، اس میں ہم نے اپنے ریسورسز کو صوبائی ، ضلعی اور یوسی لیول پر لے کرجانا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاک آرمی کےا فسران اور جوانوں نے ڈونیشن کا اعلان کیا تھا، ساڑھے تین لاکھ راشن بیگ تقسیم کر رہے ہیں،پاکستان آرمی میڈیکل کور کی استعداد بڑھانے کے لئے کام کر رہے ہیں،فلائنگ آپریٹ کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لئے پی آئی اے کے جن پائلٹس کا ٹیسٹ مثبت آیا وہ پاک فوج کے ہسپتال میں داخل ہوں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی 5 ٹیسٹنگ لیب کام کر رہی ہیں،داخلی راستوں پر قرنطین سہولیات قائم کی گئی ہیں، پاکستان ایئر فورس اور نیوی بھی اس کاوش میں بھر پور امدادی کام کر رہی ہیں، ایئر فورس نے امدادی سامان لایا، 17 فلائٹس کے ژریعے 64 ٹن سامان کئی علاقوں میں پہنچایا گیا، لاک ڈاؤن کی وجہ سے بلوچستان میں پھنسے افراد کو خصوصی پرواز کے ذریعے گلگت پہنچایا گیا، چینی امداد پاک بحریہ کے جہاز کے ذریعے گوادر کے مقامات تک پہنچایا گیا،کورونا کے دوران لاکھوں مستحق افراد کو راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ طبی عملے، سمیت ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملکی معیشت کا پہیہ چلانے کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں، علما کرام کا کردار بھی اچھا رہا، میڈیا کو بھی سلام پیش کرتا ہوں

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ صبر، برداشت کا درس دیتا ہے، عوام خود کو محدود رکھ کر اس وبا سے محفوظ رہے، کیونکہ زندگی بہت قیمتی ہے، اگلے 15 دن اہم ہیں، بھر پور احتیاط کریں، اپنے گھروں کو عبادتگاہیں بنائیں، رمضان برکتوں کا مہینہ اللہ سے دعا کریں کہ اس وبا سے جلد نجات مل جائے آمین

    مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

  • مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

    مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت سے متعلق حقائق پیش کرنا چاہتاہوں،آرمی چیف کی زیرصدارت دوسری کورکمانڈر اجلاس ہوا،ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے بھارتی جارحیت کا سخت نوٹس لیاگیا بھارتی فور سز کی طرف سےشہری آبادی کو نشانہ بنایاجارہاہے ،26فروری سے ابتک 456مرتبہ بھارت نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی،

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ دنیا کوویڈ 19کے خلاف متحد ہورہی ہے ،پاکستان سمیت دنیا بھر کوکورونا وائرس چیلنج کا سامنا ہے،اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے دنیا بھر میں سیز فائر کی اپیل کی بھارت نے آزاد کشمیر میں کورونا کے حوالے سے فیک نیوز پھیلانے کی کوشش کی ،بھارت میں ظلم، بربریت، نسلی امتیاز کی جو آگ مقبوضہ کشمیر میں لگائی وہ پورے بھارت میں پھیل چکی ہے، کرونا وائرس ایک عالمی وبا ہے جس سے پوری دنیا متاثر ہے کوئی بھی رنگ نسل ،مذہب اسے مبرا نہیں، بھارتی کوشش مذہب سے جوڑنے کی ناکام ہوئی، بھارت نے فیک نیوز پھیلانے کی کوشش کی وہ ناکام ہوئے

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ سب سے کم کیسز آزاد کشمیر میں ہیں اور وہاں سے ابھی تک کوئی موت نہیں ہوئی، 25 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں،ملک بھر میں ہونے والے اموات 237 ہیں ان میں سے صرف 3 اموات گلگت کی ہیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر پر دلوانا چاہتا یوں، 5 اگست سے لاک ڈاؤن ہے، بھارت کو جب بھی مشکل کا سامنا ہوا اس نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا،بھارت اقلیتوں کا استحصال، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بد ترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت کے اندرونی حالات سب کے سامنے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سول ملٹری قیادت اس وبا کے خلاف جامع حکمت عملی سے آگے بڑھ رہی ہے، کرونا کنفرم کیسز کم ہیں، لیکن خدشہ ہے کہ اگلے دو ہفتے میں یہ تعداد بڑھ سکتی ہے، انفرادی اور اجتماعی طور پر احتیاط کی ضرورت ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ قرنطینن، آئسولیشن سنٹر، ٹیسٹنگ سنٹر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، پاک فوج کے تمام دستیاب وسائل وبا سے نمٹنے کے لئے ہر لیول پر استعمال ہو رہے ہیں سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران حکومتی احکامات کے مطابق کرونا کے خلاف جنگ میں پاک فوج مصروف ہے، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی نشاندہی کر کے ٹارگٹنگ لاک ڈاؤن کرنا ہے، اس میں ہم نے اپنے ریسورسز کو صوبائی ، ضلعی اور یوسی لیول پر لے کرجانا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاک آرمی کےا فسران اور جوانوں نے ڈونیشن کا اعلان کیا تھا، ساڑھے تین لاکھ راشن بیگ تقسیم کر رہے ہیں،پاکستان آرمی میڈیکل کور کی استعداد بڑھانے کے لئے کام کر رہے ہیں،فلائنگ آپریٹ کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لئے پی آئی اے کے جن پائلٹس کا ٹیسٹ مثبت آیا وہ پاک فوج کے ہسپتال میں داخل ہوں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی 5 ٹیسٹنگ لیب کام کر رہی ہیں،داخلی راستوں پر قرنطین سہولیات قائم کی گئی ہیں، پاکستان ایئر فورس اور نیوی بھی اس کاوش میں بھر پور امدادی کام کر رہی ہیں، ایئر فورس نے امدادی سامان لایا، 17 فلائٹس کے ژریعے 64 ٹن سامان کئی علاقوں میں پہنچایا گیا، لاک ڈاؤن کی وجہ سے بلوچستان میں پھنسے افراد کو خصوصی پرواز کے ذریعے گلگت پہنچایا گیا، چینی امداد پاک بحریہ کے جہاز کے ذریعے گوادر کے مقامات تک پہنچایا گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ چین نے بہترین دوست ہونے کا ثبوت دیا، آج بھی چین سے دو جہاز امدادی سامان اور ایک ڈاکٹرز کی ٹیم لے کر آئے ہیں جو دو ماہ پاکستان میں قیام کرے گی، چین کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیبں

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ طبی عملے، سمیت ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملکی معیشت کا پہیہ چلانے کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں، علما کرام کا کردار بھی اچھا رہا، میڈیا کو بھی سلام پیش کرتا ہوں

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ صبر، برداشت کا درس دیتا ہے، عوام خود کو محدود رکھ کر اس وبا سے محفوظ رہے، کیونکہ زندگی بہت قیمتی ہے، اگلے 15 دن اہم ہیں، بھر پور احتیاط کریں، اپنے گھروں کو عبادتگاہیں بنائیں، رمضان برکتوں کا مہینہ اللہ سے دعا کریں کہ اس وبا سے جلد نجات مل جائے آمین

  • کرونا ویکسین، چینی کمپنی کا پاکستان سے رابطہ، ظفر مرزا نے کی تصدیق

    کرونا ویکسین، چینی کمپنی کا پاکستان سے رابطہ، ظفر مرزا نے کی تصدیق

    کرونا ویکسین، چینی کمپنی کا پاکستان سے رابطہ، ظفر مرزا نے کی تصدیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی نے کرونا ویکسین کے تجربے کے لئے پاکستان سے رابطے کی ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہنا تھا کہ کہ چینی کمپنی نے کورونا ویکسین کے تجربے کیلئے پاکستان سے رابطہ کیا ہے، ہم نے چینی کمپنی سے مزید تفصیلات مانگی ہیں، معلومات کا ماہرین سیفٹی،ریگولیشن ودیگرحوالوں سے جائزہ لیں گے، جائزے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، اس سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

    واضح رہے کہ چائنا سائن آف فارم آف انٹرنیشنل کارپوریشن کی جانب سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو آفیشل لیٹر لکھا گیا ہے جس میں چین نے پاکستان کو کورونا کی ویکسین دینے کی رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو فوری طور پر ویکسین امپورٹ کرنے کا کہا تھا ۔

    کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے دنیا کے کئی ممالک میں ویکسین کی تیاری جاری ہے، دنیا بھر میں 86 ٹیمیں ایسی ہیں جو کرونا وائرس کی کی ویکسین پر کام کر رہی ہیں، جن میں چند ٹیمیں کلینکل ٹرائل کے مرحلے میں بھی داخل ہو چکی ہیں۔

    چین میں بھی رواں ماہ کے آغاز میں دو تجرباتی ویکسینز کے انسانی ٹیسٹ کی منظوری دی جا چکی ہے، امریکا میں بھی ادویہ ساز کمپنی موڈرنا امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ساتھ مل کر اپنی ویکسین کے لیے انسانی ٹیسٹ شروع کر چکی ہے

    امریکی صدر کی تنقید کے بعد عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

     کرونا وائرس کے حوالہ سے چین نے عالمی ادارہ صحت کو کیسے دھوکا دیا

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ، جرمنی، برطانیہ اور چین میں ہونے والے ویکسین ٹرائلز کے بعد ہم ویکسین کی تیاری کے بہت قریب ہیں۔ جس کے ذریعے کورونا وائرس کا موثر علاج کیا جاسکتا ہے، ہمارے پاس بہت بڑے بڑے، ذہین ترین اور محققانہ انداز میں کام کرنے سائنسدان اور ڈاکٹرز موجود ہیں۔ جو ویکسین کی تیاری کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں

    کرونا سوائن فلو سے 10 گنا زیادہ مہلک، ویکسین کی تیاری میں لگے گا کتنا عرصہ؟ عالمی ادارہ صحت

  • اللّٰہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو دنیا میں فساد ہی پیدا ہوگا، سپریم کورٹ

    اللّٰہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو دنیا میں فساد ہی پیدا ہوگا، سپریم کورٹ

    اللّٰہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو دنیا میں فساد ہی پیدا ہوگا، سپریم کورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں 28 مربع زمین کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست واپس لینے پر معاملہ نمٹا دیا۔

    وکیل درخواست گزار غلام مصطفیٰ کنڈوال نے عدالت میں کہا کہ یہ نواب فیملی تھی جن کی ہزاروں کنال زمین تھی، لوگوں نے بنجر زمین خریدی، اس کر زرخیز بنایا، مخالف فریق 22 سال بعد زمین پر دعویٰ کر رہی ہیں،

    جسٹس قاضی امین نے کہا کہ سپریم کورٹ اس ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے ہمیں انصاف کرنا ہے، ہمیں کھلے دل اور دماغ کے ساتھ بیٹھ کر انصاف کرنا ہے، ہم آپ کو دہائیوں پرانی تاریخ پر دلائل کی اجازت نہیں دے سکتے، سپریم کورٹ سمیت کسی عدالت کے فیصلوں میں کوئی غلطی یا خامی نہیں ہونی چاہیے،

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں نے زمین خریدی ہے میرے حق کا بھی تحفظ ہونا چاہیے،اس وقت چھ ہزار روپے فی ایکڑ زمین تھی اس وقت 15 لاکھ روپے فی ایکڑ ہے،

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک 13 سال کی بچی اپنے ڈیڑھ سال کے بھتیجے کے نام زمین کر رہی ہے، یہ کیسے ممکن ہے؟ جسٹس قاضی امین نے کہا کہ سپریم کورٹ آئینی عدالت ہے،سورۃ نساء ہماری زندگی کے لیے مشعل راہ ہے، اگر اللّٰہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو دنیا میں فساد ہی پیدا ہوگا،

  • رمضان میں لاک ڈاؤن، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے متوقع

    رمضان میں لاک ڈاؤن، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے متوقع

    رمضان میں لاک ڈاؤن، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے متوقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج چار بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار پر اجلاس کو بریفنگ دی جائے گی،

    قومی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں لاک ڈاؤن اور رمضان میں عبادات کے حوالہ سے بھی بات چیت ہو گی اور اہم فیصلے متوقع ہیں

    رمضان میں نماز تراویح کی ادائیگی کے لئے صدر مملکت نے 20 نکاتی اعلامیہ جاری کیا جس پر سندھ حکومت نے اعتراض عائد کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں نماز تراویح ادا کریں، بلاول زرداری نے بھی عوام سے یہی اپیل کی، پاکستان کے ڈاکٹروں نے بھی حکومت سے اس فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    خانہ کعبہ میں تراویح پر پابندی ، یہاں کیوں نہیں،خدارا ہمیں یورپ جیسی صورتحال کی طرف نہ لے جائیں، ڈاکٹروں نے بڑی اپیل کر دی

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    آج ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، سندھ حکومت کی خواہش ہے کہ حکومت اس فیصلے پر نظر ثانی کرے کیونکہ اب کرونا وائرس کے مریض زیادہ سامنے آ رہے ہیں اور اگر مساجد کھلیں اور عوام کی آمدورفت شروع ہوئی تو کرونا مزید پھیلنے کا خطرہ ہے

     

    حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

  • کرونا وائرس ،پاکستان میں اموات 237 ہو گئیں، مریض کتنے؟

    کرونا وائرس ،پاکستان میں اموات 237 ہو گئیں، مریض کتنے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    پٔاکستان میں مریضوں کی تعداد11 ہزار 155 ہو گئی ہے جبکہ ایک دن میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 237 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 642 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 4767، سندھ میں 3671، خیبر پختونخوا میں 1541، بلوچستان میں 607، گلگت بلتستان میں 300، اسلام آباد میں 214 جبکہ آزاد کشمیر میں 55 مریض ہیں.

    ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 31 ہزار 365 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 839 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2527 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    کرونا وائرس سے سندھ میں 73، پنجاب میں 65، خیبر پختونخوا میں 85، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 8 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔