Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    دنیا بحران کی جانب گامزن.امریکی صدر کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ دنیا میں کرونا وائرس کے 23 لاک مریض ہو گئے ہیں، اموات ایک لاکھ 61 ہزار ہو گئی ہیں،6 لاکھ دو ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اللہ کا شکر ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ٹرمپ کا بیان فکر انگیز اور سیریس ہو گیا ہے، انہوں نے چائنہ کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے، اور امریکی حکومت کی جانب سے یہ ایک سیریس ایشو ہے، وہ کہتے ہیں کہ اگر وبا کا پھیلا غلطی ہے تو غلطی تو غلطی ہوتی ہے لیکن اگر چائنہ نے جان بوجھ کر اسے پھیلایا تو اسکے نتائج بھگتنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 1917 کے بعد ایسی حالت کبھی کسی نے دیکھی، کیا یہ غلطی تھی کہ وبا کنٹرول سے باہر ہوئی، یا جان بوجھ کر کی گئی سازش ہے، اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے وبا کے پھیلاؤ کے مکمل تحقیقات کا اعلان کیا

    مبشر لقمان نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پڑھے لکھے الفاظ میں کیا ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوفٹ وار کا اعلان کیا؟ کہ چائنہ سے اب وہ وار لڑیں گے ٹریڈ وار ہو یا ملٹری وار کوئی بھی ہو، یہ چھوٹی بات تو نہیں،امریکی صدر یہ بات کر رہا ہے اور پھر وہ کہہ رہا ہے کہ یہ وائرس آیا کہاں سے، چائنہ کے حکام نے خود اس پر غور کیا، بین الاقوامی سائنسدانوں کو لیبارٹری میں جانے کی اجازت نہیں دی، چائنہ نے امریکی الزامات کی سرے سے ہی تردید کر دی، امریکی صدر نے کہا رمضان کا مہینہ آنے والا ہے اور مسلمان رمضان میں اسی طرح سماجی فاصلے پر عمل کریں گے جس طرح ایسٹر پر عیسائیوں نے کیا تھا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ وبا سے سب سے زیادہ متاثر ملک اب تک امریکا ہے جہاں مریضوں کی تعداد سات لاکھ اور 38 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، سپین میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار جبکہ 20 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں، اٹلی میں مریضوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہیں، طبی عملے کے مطابق مریضوں میں کمی آ رہی ہے، ایران نے وبا میں کمی کے بعد تہران میں کاروبار کو جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے ،اور کم خطرات کے حامل جو کاروبار ہیں ان کو کھولنے کی اجازت دی ہے،

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    اقوام متحدہ نے وبا کے اگلے مرکز کے حوالہ سے پیشنگوئی کی ہے کہ اس وبا کا اگلا مرکز کون ہو سکتا ہے ،اقوام متحدہ کے مطابق وبا کا اگلا مرکز افریقہ ہو سکتا ہے اور وہاں یہ وبا اتنی خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے کہ 3 لاکھ سے 33 لاکھ افراد ہلاک ہو سکتے ہیں، ایک تحقیق میں سائنسدان بتا چکے ہیں کہ براعظم افریقہ میں تقریبا 9 کروڑ 84 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں، چائنہ نے وبا کے سب سے پہلے مریض کا پتہ چلا لیا ہے،ایک معمرمیاں بیوی سامنے آئے، خاتون کو بخار اور کھانسی تھی یہ بڑا بریک تھرو ہے اس سے وبا کے اصل مقام تک پہنچنے میں آسانی ہو گی، چین کی معیشت 1992 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نقصان کی وجہ سے سکڑ گئی ہے، گزشتہ دو دہائیوں سے چائنہ کی معاشی ترقی 9 فیصد تھی جو چند مہینوں میں ہی سکڑ جائے گی.

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

    دوسری طرف بھارت کے وزارت دفاع کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ممبئی کے علاقے میں نیول بیس کے اندر بھارتی نیوی کے کئی اہلکاروں کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے کئی کے ٹیسٹ مثبت آئے ان کو الگ رکھا گیا ہے اور وہ زیر علاج ہیں، اس سے پہلے امریکی جہاز میں 500 سے زائد افراد کو قرنطینہ کیا ہوا تھا سینکڑوں افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جن میں سے ایک کا انتقال ہو چکا ہے،فرانس کے جہاز میں 2000 افراد میں سے 668 افراد کو وائرس کا شکار قرار دیا گیا ہے

    محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس نے عروج نہیں پکڑا،مئی کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں وبا عروج پر ہو گی، ابھی سماجی فاصلے سے وبا کو کنٹرول کیا گیا ہے اگر ہم لاک ڈاؤن مکمل کر دیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں تو وبا کو شکست دے سکتے ہیں،میل جول کو ختم کریں ،احتیاط کریں تو وبا کو شکست دی جا سکتی ہے

    ہمارا جو نیچرل سسٹم ہے پاکستانیوں کا وہ بہتر ہے اور اس قابل ہے کہ وبا سے لڑ سکتے ہیں،آپ اس میں ذرا احتیاط رکھیں ہم لوگوں کوبھی احتیاط برتنی ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں آپ کو ہر ایک کو صحتمند رکھے اور اس وبا سے دور رکھے، آمین

    چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

  • صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات ، کرونا کی آڑ میں کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے کی شدید مذمت

    صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات ، کرونا کی آڑ میں کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے کی شدید مذمت

    بصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات میں کورونا وبا کی آڑ میں کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضوں میں نرمی سے متعلق وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت غریب طبقے کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی جاری رکھے۔

    دونوں رہنماؤں نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ اور کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے تراویح سے متعلق علمائے کرام میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔
    وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کہی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں کورونا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر بات چیت کی گئی اور مختلف امور بھی زیر غور آئے. صدر مملکت نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی واپسی میں نرمی سے متعلق وزیراعظم کے اقدام کی تعریف کی۔ملاقات کے دوران رمضان المبارک اور تراویح کی ادائیگی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس بات پرسخت افسوس کا اظہار کیا کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ انہوں نے بھارتی عمل کی شدید مذمت بھی کی۔

  • کرونا از خود نوٹس کیس،زکوٰۃ کی رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے؟ چیف جسٹس برہم

    کرونا از خود نوٹس کیس،زکوٰۃ کی رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے؟ چیف جسٹس برہم

    کرونا از خود نوٹس کیس،زکوٰۃ کی رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے؟ چیف جسٹس برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے حوالہ سے از خود نوٹس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،

    چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے،اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت کا جواب کہاں ہے، وزارت صحت اور این ڈی ایم اے نے الگ الگ جواب جمع کروائے، محکمہ زکوہ نے کوئی رپورٹ نہیں دی ،محکمہ زکوۃ کے جواب میں صرف قانون کا بتایا گیا ہے

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ زکوۃ فنڈ کا بڑا حصہ تو انتظامی اخراجات پر لگ جا تی ہے،وفاقی حکومت زکوۃ فنڈ صوبوں کو دیتی ہے،

    چیف جسٹس نے کہا کہ مسئلہ ہیہ کی کسی کام میں شفافیت نہیں،صرف یہ بتایا گیا ہے کہ امداد دی گئی ہے اسکی تفصیل نہیں دی گئی، سندھ صوبہ ہو یا کوئی اور مسئلہ شفافیت کا ہے.

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 9 ارب کی زکوۃ جمع کی لیکن بتایا نہیں کہ زکوہ کیسے تقسیم کی جاتی ہے،مستحقین تک رقم کیسے پہنچائی جاتی ہے نہیں بتایا گیا، وفاقی حکومت کو زکوۃ فنڈ کا آڈٹ کروانا چاہئے

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    چیف جسٹس نے کہا کہ زکوۃ فنڈ کی رقم بیرون ملک دوروں پر خرچ کی جاتی ہے.بیت المال کا بھی بڑا حصہ انتظامی امور پر خرچ ہوتا ہے،زکوٰۃ کے پیسے سے ٹی اے ڈی اے پر خرچ نہ ہو اصل لوگوں پر خرچ ہو،زکوٰۃ کے پیسے سے لوگوں کو جہاز پر سفر نہیں کروایا جا سکتا،زکوٰۃ کے پیسے سے دفتری امور نہیں چلائے جا سکتے ،

  • شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ، 5 ہلاک،پاک فوج کا ایک جوان شہید

    شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ، 5 ہلاک،پاک فوج کا ایک جوان شہید

    شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ، 5 ہلاک،پاک فوج کا ایک جوان شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک فوجی جوان شہید جبکہ 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ سے 10 کلو میٹر مغرب میں دہشتگردوں نےسیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ کیا،جس کے جواب میں سیکیورٹی فورس نے کاروائی کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ، سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے مقابلے میں پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 3 جوان زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے دوران حوالدار اکبر حسین خان شہید ہوئے جن کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ تحصیل باغ سے ہے، شہید نے لواحقین میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں.

    سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا

  • پاکستان پر کرونا کا وار جاری،مریضوں میں اضافہ ،کس صوبے میں ہوئی زیادہ اموات

    پاکستان پر کرونا کا وار جاری،مریضوں میں اضافہ ،کس صوبے میں ہوئی زیادہ اموات

    پاکستان پر کرونا کا وار جاری،مریضوں میں اضافہ ،کس صوبے میں ہوئی زیادہ اموات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8418 ہوگئی ہے،ایک دن میں 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مزید 17 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 176 ہو گئی،

    پنجاب میں سب سے زیادہ 3721 اورسندھ میں 2537 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،خیبرپختونخوا میں 1235،بلوچستان میں 432،گلگت بلتستان میں 263 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. اسلام آباد میں 181 مریض ہیں،پاکستان میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 1970 ہو گئی ہے جنہیں گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے

    کرونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات کے پی میں ہوئی ہیں،خیبرپختونخوامیں کورونا سے67 اموات رپورٹ ہوئیں،سندھ میں 56، پنجاب میں 42،بلوچستان میں 5 افرادجان کی بازی ہارگئے،اسلام آباداورگلگت بلتستان میں3،3افرادجاں بحق ہوئے.

    دوسری جانب صوبہ پنجاب کی 8 جیلوں میں 94 قیدیوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے، قیدیوں کو اسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ کیمپ جیل لاہور میں 59، سیالکوٹ میں 14، گوجرانوالہ جیل میں 7،ڈی جی خان میں 9، بھکر جیل میں 2، فیصل آباد، قصور، حافظ آباد جیل میں ایک ایک قیدی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    جیل حکام کے مطابق قیدیوں کو اسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا،کیمپ جیل لاہور میں مجموعی طور پر527 قیدیوں کےٹیسٹ کرائےگئے،اب تک 438 قیدیوں کی رپورٹ موصول ہوئیں۔ 59 قیدیوں کی رپورٹ مثبت ،379 کی کرونا رپورٹس منفی آئی ہیں، 89قیدیوں کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔کرونا کے زیادہ کیسز آنے پر کیمپ جیل سے 1500 قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کیاگیا۔

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    جیل حکام کے مطابق کیمپ جیل میں 21 مارچ کو پہلے قیدی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو صحتیاب ہو گیا ہے.

  • سرکاری زمین پرقبضہ کسی کا نام جنرل حمیدگل کا ؟بادشاہ سلامت کی نوازشات نے تباہ کردیا ہے ، مبشرلقمان

    سرکاری زمین پرقبضہ کسی کا نام جنرل حمیدگل کا ؟بادشاہ سلامت کی نوازشات نے تباہ کردیا ہے ، مبشرلقمان

    لاہور:سرکاری زمین پر قبضہ کسی اور کا نام جنرل (ر) حمید گل کا کیوں؟شادی سے پہلے کیپٹن صفدرکیا کرتے تھے ،نوازشریف کے بوئے بیجوں کا یہی پھل ہے، باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے سنیئرتجزیہ نگار،معروف صحافی مبشرلقمان نے آج راولپنڈی کی تاریخ کے بہت بڑے ایشوپرروشنی ڈال کرسارے مسئلے کا حل بھی بتادیا

    مبشرلقمان نے سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ساتھ ہی اس واقعہ کی حقیقت بتادی ، یہ واقعہ ہے راولپنڈی کے بڑے بس اسٹینڈکا ، جس پرقبضہ جنرل حمید گل کا نہیں بلکہ جنرل حمید گل کے داماد یوسف گل ہے

     

    https://www.youtube.com/mubasherlucmanofficial

    مبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ راولپنڈی کی تاریخ کا یہ سب سے بڑاتنازعہ یہ میاں نواز شریف کا پیدا کردہ ہے ، میاں صاحب کے بوئے ہوئے بیجوں کی ایسی ہی فصل تیارہوتی ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ کیپٹین صفدرپاکستان آرمی اورمحمد یوسف ائیرفورس کیطرف سے میاں نوازشریف کے سیکرٹیریل سٹاف کو لیڈکررہے تھے ، محمد یوسف ائئرفورس چھوڑ گئے مگرنوازشریف نے نہ تو کیپٹین صفدر کو چھوڑا اورنہ ہی محمد یوسف کو دونوں کو بہت بڑے انعامات سے نوازا

    باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ بادشاہ سلامت نے خوش ہوکرراولپنڈی کا جنرل بس سٹینڈ محمد یوسف کوبظاہرلیز پر دے دیا تھا ، اسی دوران محمد یوسف نے واران بس سروس شروع کی بینکوں سے قرضہ لیا بادشاہ سلامت کی عنایات سے 2005 میں وہ بس سروس بند ہوگئی ، پھرانہوں نے بادشاہ سلامت کی طرف سے دی گئی 35 کنال اراضی پرباقاعدہ قبضہ کرلیا

    اس دوران محمد یوسف نے وہاں پٹرول پمپ، جیولرشاپ اورکئ دیگرکاروبارشروع کرلیے تھے ،مبشرلقمان نے معروف صحافی افتخار احمد کی جنرل حمید گل سے ملاقات اور اس حوالے سے گفتگوکا بھی ذکرکیا جس میں جنرل حمید گل اس واران بس سروس سے برآت کا اظہارکررہےتھے

    انہوں نے بتایا کہ اب حکومت کو کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کےلیے کورنٹین سینٹربنانے کےلیے جگہ درکار تھی تو حکومت نے اسی سرکاری جگہ کو واپس لینے کا پروگرام بنایا ہے ، اس پرمحمد یوسف ان کی بیوی عظمیٰ گل نے شورمچایا اورکہا کہ ان کے ترقیاتی کام جاری تھے، حکومت نے زیادتی کی ہے

    مبشرلقمان نے کہا کہ آج عمران خان کے مخالفین کو بھی ماننا پڑے گا کہ عمران خان وہ آدمی ہے جو ریاست اورملک کےلیے بہت بڑے فیصلے کرنا جانتے ہیں آج انہوں نے اس جگہ کو حکومتی تحویل میں لینے کا کام کرکے کمال کردیا

    مبشرلقمان نے کہا کہ محمد یوسف کو کیپٹین صفدر اورمیاں صاحب سے فائدہ ملا ، عظمی گل ایک جنرل کی بیٹی ہوکرمریم نوازکی اسسٹنٹ بن گئی لیکن بعد میں‌ مخصوص نششتوں کےلیے ٹکٹ نہ ملنے پرعلیحدگی اختیارکرلی
    میری تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ مرحومین کا نام استمعال نہ کریں

  • احتیاط نہ برتنے کا نقصان : کورونا وائرس کی نئی لہر کے لیے مئی کا مہینہ بھی اہم قرار دیا گیا ، پریشانی بڑھ گئی

    احتیاط نہ برتنے کا نقصان : کورونا وائرس کی نئی لہر کے لیے مئی کا مہینہ بھی اہم قرار دیا گیا ، پریشانی بڑھ گئی

    اسلام آباد:احتیاط نہ برتنے کا نقصان : کورونا وائرس کی نئی لہر کے لیے مئی کا مہینہ بھی اہم قرار دیا گیا ، پریشانی بڑھ گئی ،اطلاعات کےمطابق چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفیٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کے لیے مئی کا مہینہ اہم ہے، مئی کے مہینے میں کڑی نگاہ رکھنی ہوگی۔

    چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے کہا کہ وبا سے نمٹنےکے لیے انتظامات جاری ہیں، ملک بھر میں انتہائی نگہداشت کے شعبے (آئی سی یو) میں ہزاروں بیڈز تیار ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اےکے مطابق صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں میں ہوٹل بھی بک کروائے جاچکے ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومت اور نجی سیکٹرکے پاس 4 ہزار وینٹی لیٹرز ہیں جن میں سے 1300 کے قریب وینٹی لینٹرز کورونا مریضوں کے لیے استعمال ہوسکیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 8 ہزار 219 ہوچکی ہے جن میں سے 167 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • مودی کی انتہا پسند ہندوحکومت مسلمانوں پربہت زیادہ ظلم کررہی ہے، باز آجائے ، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو سخت پیغام بھیج دیا

    مودی کی انتہا پسند ہندوحکومت مسلمانوں پربہت زیادہ ظلم کررہی ہے، باز آجائے ، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو سخت پیغام بھیج دیا

    اسلام آباد:مودی کی انتہا پسند ہندوحکومت مسلمانوں پربہت زیادہ ظلم کررہی ہے، باز آجائے ، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو سخت پیغام بھیج دیا ،باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان جہاں ایک طرف کرونا سے لڑرہے ہیں وہاں وہ دوسرے محاذپرکشمیریوں‌اوربھارتی مسلمانوں کےحقوق کے لیے لڑرہے ہیں‌

     

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم پاکستان اپنی تمام ترمصروفیات کے باوجود بھارت کے معاملے پربڑے محترک نظرآتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پرہونے والے مظالم کے خلاف عمران خان نہ صرف بیان دیتے ہیں بلکہ باقاعدہ ایک مہم جوئی بھی کررہےہیں‌

    آج اپنے تازہ بیان میں انہوں‌ نے کہا ہےکہ بھارت میں مودی سرکار بھارت میں کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کرنے میں بالکل ناکام رہا ہےاسی لیئے وہ مسلمانوں‌پرمظالم کرکے توجہ ہٹانا چاہتا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم نے مودی کو نازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہی تاریخ دہرائی جارہی ہے جو نازیوں نے یہودیوں کے خلاف نسلی امتیاز کیا تھا

    وزیراعظم کہتے ہیں‌کہ ہزاروں افرادکوبھوک/مصائب میں پھانسنے والی اپنی ناکام کروناپالیسی کیخلاف ردعمل سےتوجہ ہٹانے کیلئےمودی سرکارکا جان بوجھ کرمسلمانوں کونشانہ ستم بنانا ویسا ہی ہے جیساجرمنی میں نازیوں نے یہودیوں کیساتھ کیا۔نسلی بالادستی کےنظریے ہندوتوا سے مودی سرکار کےگہرے تعلق کا یہ ایک اور ثبوت ہے۔

  • کرونا وائرس ہم نے نہیں بنایاالبتہ ہم نے کرونا پرتجربات کئے ہیں وہان لیبارٹری کا اقرار، چین مارا گیا ، نئی جنگ شروع ہوسکتی ہے

    کرونا وائرس ہم نے نہیں بنایاالبتہ ہم نے کرونا پرتجربات کئے ہیں وہان لیبارٹری کا اقرار، چین مارا گیا ، نئی جنگ شروع ہوسکتی ہے

    بیجنگ :کرونا وائرس کوتیارتو نہیں کیا البتہ ہم نے کرونا پرتجربات کئے ہیں وہان لیبارٹری کا اقرار، چین مارا گیا ، نئی جنگ شروع ہوسکتی ہے،اطلاعات کے مطابق چینی شہر ووہان کے انسٹی ٹیوٹ آف ورولاجی نے پہلی بار وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی صداقت نہیں کہ کورونا وائرس کو ان کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔مگریہ بات ٹھیک ہے کہ وہان میں کرونا وائرس پرتجربات اورتحقیق ضرور ہوئی ہے

    ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں 19 اپریل کی سہ پہر تک 23 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرنے اور ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد انسانی زندگیوں کا خاتمہ کرنے والے کورونا وائرس کا آغاز ووہان سے دسمبر 2019 کے وسط میں ہوا تھا۔
    کورونا وائرس کے شروع ہوتے ہی یہ افواہیں شروع ہوگئی تھیں کہ ممکنہ طور پر اس وائرس کو لیبارٹری میں تیار کیا گیا، مگر تاحال ایسے دعوے کرنے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔دنیا بھر کے ماہرین، سیاستدانوں اور عام افراد میں کورونا وائرس کو قدرتی بیماری سمجھنے کے حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہے، تاہم ایسے اختلافات میں گزشتہ ہفتے سے شدت دیکھی جا رہی ہے۔

    گزشتہ ہفتے امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٖغیر واضح طور پر کہا تھا کہ امریکی حکومت اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ کیا واقعی کورونا وائرس چین کی کسی لبیارٹری میں تیار ہوا؟اسی حوالے سے امریکی نشریاتی اداروں سی این این اور فاکس نیوز نے اپنی رپورٹس میں امریکی حکومت اور خفیہ اداروں کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اگرچہ زیادہ تر امریکی حکومتی عہدیداروں اور سائنسی ماہرین کو یقین ہے کہ کورونا لیبارٹری میں تیار نہیں ہوا، تاہم اس باوجود امریکی حکومت نے اس معاملے کی تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ نے بھی اسی حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ چین میں موجود امریکی سفارت خانے نے 2018 میں ہی امریکی محکمہ خارجہ کو بھیجے گئے پیغامات میں عندیہ دیا تھا کہ ووہان انسٹی ٹیوٹ میں غیر معمولی تحقیقات ہو رہی ہیں اور وہاں پر وائرس سے بچنے کے سخت اقدامات بھی نہیں۔

    فاکس نیوز کے مطابق یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ دراصل ووہان انسٹی ٹیوٹ آف ورولاجی کی لیبارٹری میں کورونا جیسے ہی کسی وائرس پر تحقیق کرنے والا ایک رکن اس وائرس میں مبتلا ہوگیا تھا جو ووہان کی گوشت مارکیٹ گیا، جس کے بعد اس متاثرہ شخص سے وائرس پہلے گوشت مارکیٹ میں پھیلا اور پھر پورے شہر میں، تاہم اس حوالے سے بھی کوئی ثبوت دستیاب نہیں۔مذکورہ رپورٹس آنے کے بعد چینی وزارت خارجہ نے کورونا وائرس کے لیبارٹری میں تیاری سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی ادارہ صحت بھی کہہ چکا ہے کہ کورونا کی لیبارٹری میں تیاری کے کوئی ثبوت نہیں۔

    ایسی رپورٹس آنے کے بعد امریکی و اسرائیلی میڈیا میں بھی اس حوالے سے مزید رپورٹس سامنے آئیں جن میں بتایا گیا کہ ووہان انسٹی ٹیوٹ آف ورولاجی کو امریکی و کینیڈین حکومت نے بھی تحقیق کے لیے فنڈز فراہم کیے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں حکومتوں نے ووہان لیبارٹری کو کورونا وائرس کے لیے فنڈز دیے یا کسی اور تحقیق کے لیے رقم فراہم کی۔

    اسرائیلی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ چین میں کورونا پھیلنے سے قبل ہی چین میں موجود امریکی سفارتخانے اور خفیہ اہلکاروں نے امریکی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ جلد ہی ایک وائرس دنیا میں پھیلنے والا ہے اور بعد ازاں اس خبر سے اسرائیل کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

    لیکن چینی حکام ایسے الزامات اور سازشی مفروضوں کو مسترد کرتے آئے ہیں اور اب ووہان انسٹی ٹیوٹ آف ورولاجی کے سربراہ کا بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کورونا کو لیبارٹری میں تیار کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا۔

    امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے مطابق ووہان انسٹی ٹیوٹ آف ورولاجی کے سربراہ ڈاکٹر یوآن زمنگ نے کورونا وائرس کو لیبارٹری میں تیار کرنے کے سازشی مفروضوں کو مسترد کیا اور کہا کہ یہ ناممکن اور جھوٹ ہے کورونا کو ہمارے ادارے کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔

    ڈاکٹر یوآن زمنگ کا کہنا تھا کہ یہ گمراہ کن باتیں ہیں کہ کورونا کو ہماری لیبارٹری میں تیار کیا گیا، ایسے باتیں پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے، ایسا ممکن ہی نہیں کہ کورونا ہماری لیبارٹری میں تیار ہوا ہو، اس کے کوئی بھی ثبوت نہیں ہیں اور ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔

    ووہان انسٹی ٹیوٹ آف ورولاجی کے سربراہ نے چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی جی ٹی این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لیبارٹری کا کوئی بھی رکن کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا تھا، ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں اور وہ اس بات پر حیران ہیں کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ کورونا ان کی لیبارٹری میں بنا اور پھر وہاں سے پھیلا۔

    ڈاکٹر یوآن زمنگ کے مطابق پوری دنیا جانتی ہے کہ ہمارا ادارا کس طرح کی تحقیقات پر کیسے کام کرتا ہے، ہماری لیبارٹریز میں کورونا وائرس جیسے دیگر خطرناک وائرسز پر تحقیقات ہوتی ہیں لیکن ایسا کوئی راستہ نہیں کہ کورونا ہماری لیبارٹری میں تیار ہوا اور وہیں سے پھیلا۔

    واضح رہے کہ ووہان انسٹی ٹیوٹ آف ورولاجی دنیا میں حیاتیاتی تحقیق کے حوالے سے چند نامور اداروں میں سے ایک ہے اور یہ تحقیقاتی ادارہ اسی شہر کی گوشت مارکیٹ سے 20 کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پرموجود ہے۔ووہان شہر کا شمار نہ صرف چین بلکہ دنیا کے بڑے شہروں میں بھی ہوتا ہے، وہاں کی آبادی سوا ایک کروڑ تک ہے، اسی شہر میں متعدد طبی، حیاتیاتی و ٹیکنالوجی تحقیقاتی ادارے موجود ہیں۔

    ابتدائی طور پر کورونا وائرس کے کیسز اسی شہر میں رپورٹ ہوئے تھے اور یہاں پر ڈھائی ماہ کے دوران 80 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے اور اسی دوران ووہان شہر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔

    ووہان میں مارچ 2020 کے آغاز میں ہی چینی حکام نے کورونا پر قابو پالیا تھا اور جب ووہان سے لاک ڈاؤن ختم کیا جا رہا ہے تھا تو دنیا کے باقی ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے کورونا دنیا بھر میں پھیل گیا اور دیگر ممالک میں چین سے زیادہ مریض اور وہاں سے زیادہ ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

    کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے، جہاں پر 19 اپریل کی سہ پہر تک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 7 لاکھ جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار تک جا پہنچی تھی۔مجموعی طور پر دنیا کے 190 کے قریب ممالک میں 19 اپریل کی سہ پہر تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 لاکھ سے زائد جب کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو چکی تھی۔

  • ایک ہی دن میں کرونا سے  ریکارڈ 10 اموات، مجموعی تعداد 159 ہوگئی،کروگے احتیاط تو رہو گے حیات،الرٹ جاری

    ایک ہی دن میں کرونا سے ریکارڈ 10 اموات، مجموعی تعداد 159 ہوگئی،کروگے احتیاط تو رہو گے حیات،الرٹ جاری

    اسلام آباد:ایک ہی دن میں ریکارڈ 10 اموات، مجموعی تعداد 159 ہوگئی،کروگے احتیاط تو رہو گے حیات،الرٹ جاری،اطلاعات کےمطابق دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہاں مزید نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 993 ہوگئی جبکہ 11 اموات کے بعد مجموعی تعداد 159 تک پہنچ چکی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا میں مزید 10 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جو وائرس کی ابتدا سے اب تک کسی بھی صوبے میں رپورٹ ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ اسلام آباد میں مزید ایک موت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 159 ہوگئی ہے۔

     

    پاکستان میں 26 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سامنے آیا تھا اور اس کے بعد 18 مارچ کو ملک میں پہلی ہلاکت خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئی تھی۔اگرچہ پہلے کیس سے لے کر 31 مارچ تک ملک میں کیسز کی تعداد 2 ہزار کے لگ بھگ تھی تاہم اپریل کے مہینے میں اس میں تیزی دیکھی گئی۔یہی نہیں بلکہ 18 سے 31 مارچ کے درمیان 26 لوگ اس وائرس سے انتقال کرگئے تھے تاہم اپریل کے پہلے 18 روز میں 122 اموات سامنے آئیں۔

    اس وائرس کے پہلے کیس کے سامنے آتے ہیں پہلے صوبائی اور پھر وفاقی حکومت متحرک ہوئی تھی اور مختلف پابندیاں عائد کی گئیں بعد ازاں اسے لاک ڈاؤن میں تبدیل کردیا تھا، جس میں اب 30 اپریل تک توسیع کی جاچکی ہے۔تاہم اس کے باوجود ملک میں جوں جوں ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھ رہی ہے اسی طرح کیسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔اتوار (19 اپریل) کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آئے۔

    خیبرپختونخوا
    خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 60 کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبائی وزیر خزانہ اور صحت تیمور خان جھگڑا نے بتایا کہ کورونا وائرس سے مزید 10 اموات ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ وائرس کی ابتدا سے اب تک کسی بھی صوبے میں رپورٹ ہونے والی اموات کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے، جس کے بعد ملک میں وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 158 تک پہنچ چکی ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پشاور اور سوات میں بالترتیب 4، 4 جبکہ ابیٹ آباد اور مردان میں بالترتیب ایک ایک موت رپورٹ ہوئی۔فراہم کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار 137 جبکہ صوبے میں مجموعی اموات 60 ہوگئی۔

    اسلام آباد
    علاوہ ازیں وائرس سے متعلق تازہ اطلاعات فراہم کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 171 ہوگئی۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک موت بھی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اسلام آباد میں مجموعی اموات کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

    گلگت بلتستان
    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جارہی ہے۔گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 257 ہوگئی۔

    صحتیاب
    تاہم جو چیز اس تمام بحرانی صورتحال کے باوجود اُمید کی کرن نظر آتی وہ مریضوں کا تیزی سے صحتیاب ہونا ہے۔ملک میں کیسز میں تیزی سے اضافے کے ساتھ ہی اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور مزید 36 افراد نے وائرس کو شکست دے دی ہے۔ان نئے اعداد و شمار کے بعد ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد 1868 تک پہنچ چکی ہے۔

    مجموعی صورتحال
    مزید برآں اگر ہم ملک کے کیسز کو صوبوں اور علاقوں کے حساب سے ایک نظر میں دیکھیں تو پنجاب میں 3649، سندھ میں 2355، خیبرپختونخوا 1137 کیسز ہیں۔اسی طرح بلوچستان میں 376، گلگت بلتستان 257، اسلام آباد 171 اور آزاد کشمیر میں 48 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہسے ملک میں سب سے زیادہ اموات اب تک خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جبکہ دوسرے نمبر صوبہ سندھ ہے۔

    خیبرپختونخوا: 60
    سندھ: 48
    پنجاب: 41
    بلوچستان: 5
    گلگت بلتستان: 3
    اسلام آباد: 2
    آزاد کشمیر: کوئی نہیں