Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم ہاؤس کی بجائے یونیورسٹی کہاں بنے گی؟ فیصلہ ہو گیا، اہم اجلاس طلب

    وزیراعظم ہاؤس کی بجائے یونیورسٹی کہاں بنے گی؟ فیصلہ ہو گیا، اہم اجلاس طلب

    وزیراعظم ہاؤس کی بجائے یونیورسٹی کہاں بنے گی؟ فیصلہ ہو گیا، اہم اجلاس طلب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس سینیٹر مشتاق احمد خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں سینیٹرنذہت صادق اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام نے شرکت کی ۔

    چئیرمین کمیٹی سینیٹر مشتاق احمدخان نے کہاکہ جب بھی قدرتی آفات آتی ہیں تو آرمی کو محاذ پر بھیج دیا جاتا ہے۔ کراچی میں زہریلی گیس کا مسئلہ ہوا تب بھی فوج کو بلایا گیا زہریلی گیس کی تحقیق کرنا سائنس دانوں کا کام تھا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو اس مسئلے پر فوری کام کرنا چاہئے تھا۔

    سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

    امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

    وزارت سائنس کی جانب سے کمیٹی کو سائنس ٹیلنٹ فارمنگ اسکیم پر بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے کہاکہ 12سو بچے داخل ہوچکے ہیں فارغ ہونے والوں میں سے 45بچے ڈاکٹر بنیں 28انجینئر بنے ہیں۔ کمیٹی نے کہاکہ سائنس سکول میں سالانہ ایک ہزار بچوں کو داخل کرنے کی سفارش کردی گئی۔ ق لیگ کو جلدی خوش کرلیتے ہیں مگر قومی اداروں کے سربراہ نہیں لگارہے ہیں۔پاکستان سائنس فاؤنڈیشن (پی ایس ایف )کا جلد سربراہ لگایا جائے دوسال سے سربراہ کے بغیر ادارہ کام کررہاہے جو کہ تشویش ناک صورتحال ہے۔

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

    چیرمین کمیٹی نے کہاکہ سائنس ٹیلنٹ فارمنگ اسکیم منصوبے میں صرف سرکاری اور دور دراز علاقوں کے طلباء کو تربیت دی جائے۔یقینی بنایا جائے کہ اس منصوبے میں پرائویٹ سکولوں کو شامل نہ کیا جائے۔پرائیوٹ سکولوں کو اور بہت مواقع اور مراعات حاصل ہیں۔سرکاری سکولوں کے طلباء کو بہت کم مواقع حاصل ہوتے ہیں پاکستان سائنس فاونڈیشن کا کام سائنس کا پالرائزیشن ہے۔ کیا سائنس فاونڈیشن سائنس کی ترقی کے لئے “میرے پاس تم ہو” جیسی ڈاکیو منٹری نہیں بنا سکتی۔ بچوں کو سائنس کے لئے راغب کرنے کے لئے ڈاکیومنٹری ضروری ہے۔

    کمیٹی کو پاکستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک میں تعلیم کے درمیان خلیج ہے دنیابھر میں ٹیکناجوجسٹ کی ڈگری ہوتی ہے مگر یہاں پر اس پر کوئی توجہ نہیں ہے جس پر چئیرمین کمیٹی نے کہاکہ پاکستان میں ٹیکنالوجسٹ کو کچھ سمجھا  نہیں جاتا۔اگر ان کی بات کی جائے تو پاکستان انجینئرنگ کونسل والے ناراض ہوجاتے ہیں۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    ممبر ٹاسک فورس برائے نالج اکانومی ڈاکٹر شعیب نے کہا کہ نالج اکانومی کے حوالے سے کل 27 منصوبے ہیں 6سانئس اینڈ ٹیکنالوجی کے منصوبے نالج اکانومی ٹاسک فورس نے بنائے ہیں وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانا بھی ایک منصوبہ ہے۔ جس میں بائیو ٹیکنالوجی، مائیکرو ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل ٹیکنالوجی پر توجہ دیں گے اورماسٹر اور پی ایچ ڈی کے طلب علموں کو داخلہ دیں گے۔ یونیورسٹی پر کل میٹنگ ہے وزیراعظم ہاوس وزیراعظم ہاوس رہے گا۔ وزیر اعظم ہاوس کے عقب میں سائنس اینڈ انجینئرنگ یونیورسٹی بنائی جائے گی اور اس کا راستہ قائداعظم یونیورسٹی کی طرف سے ہوگا۔سنٹر آف ایکسیلنس بنارہے ہیں۔ ملک بھر میں اس طرح کوئی یونیورسٹی نہیں ہے پاکستان میں جامعات کی تعداد ابھی بھی کم ہیں ۔سی ڈی ڈبلیو پی ہوچکی ہے جیسے ہی منظوری ہوجائے تو کرایے کی عمارت میں یونیورسٹی شروع کریں گے۔

    ۔اسکالر شپ پروگرام پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے کہاکہ 250 پی ایچ ڈی اور 450 طلباء ماسٹر ڈگری کے طلباء کو اسکالر شپ پر باہر بھیجا جائے گا۔ طلباء کو ایڈوانس سکلز کے لئے اسکالر شپ پر بھیجا جائے گا۔ الیکٹرک وہیکل کے لئے سب کچھ پاکستان میں کرنا مشکل ہو گا

    صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

    بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

    فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

    2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

    پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی

    بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال

    میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار

    چئیرمین کمیٹی نے کہاکہ نئی کی بجائے پہلے سے موجود یونیورسٹیوں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے۔ پہلے سے موجود یونیورسٹیاں مالی خسارے کا شکار ہیں۔ پہلے سے موجود سیٹ اپ کو مزید پائیدار کرنا زیادہ فائدہ مند ہو گا۔ کیا اس منصوبے کے لئے جگہ ڈھونڈی گئی ہیں جہاں سے لیتھئیم ؟ریکوڈک پر آپ کیوں نہیں کچھ کر رہے۔ اگر ہم اپنے وسائل استعمال کر کے ریکوڈک پر کام کریں تو پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ ریکوڈک پر 1500سوارب روپے اداکرنے ہیں اس کے بعد ہی ریکوڈک کو ہاتھ لگاسکتے ہیں۔ اور وزیراعظم کہے رہے ہیں کہ قرض ادا کریں گے ۔

    وزیراعظم کی تنخواہ میں کتنا ہوا اضافہ؟ ایسی حقیقت سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

  • بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹے آپریشن کرسکتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا،وزیراعظم

    بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹے آپریشن کرسکتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا،وزیراعظم

    اسلام آباد: بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹے آپریشن کرسکتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹے آپریشن کا سہارا لے سکتا ہے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم سے برطانوی پارلیمنٹ ارکان کے وفد نے ملاقات کی، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ وفد کی قیادت چیئرمین ڈیبی ابرہمس نے کی، وزیر اعظم نے کشمیری عوام کی جدوجہد اور حق خود ارادیت کے لئے پاکستان کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اور جموں و کشمیر تنازعہ پر گروپ کی مستقل توجہ اور وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گروپ کی ​​رپورٹس کے کردار کی تعریف کی۔

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے بھارت کی غیرقانونی اور یکطرفہ کارروائیوں کے نتیجے میں انسانیت سوز حالات سے متعلق وفد کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 80 لاکھ کشمیری گزشتہ چھ ماہ سے ایک فوجی محاصرے میں ہیں، کشمیریوں سے انسانی حقوق اور آزادیاں چھین لی گئیں ہیں۔

    بھارتی قیادت کی جارحانہ بیان بازی سے خطے کے امن کو لاحق خطرات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت آر ایس ایس سے متاثر ہوکر ہندوتوا نظریے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، ہندوتوا نظریہ ہندوستان کی اقلیتوں کے لئے بھی جگہ محدود کررہا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کارروائیوں سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کے لئے ہندوستان جھوٹے آپریشن کا سہارا لے سکتا ہے، جنوبی ایشیاء میں امن ، سلامتی اور استحکام کے لئے جموں و کشمیر تنازعہ کا ایک مستقل اور دیرپا حل ضروری ہے، عالمی برادری انسانیت کے خلاف بھارت کے جرائم کے حوالے سے شعور اجاگر کرے، اور جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

  • وزیراعظم نے نومبر میں مستعفی ہونے کا اعللان کردیا

    وزیراعظم نے نومبر میں مستعفی ہونے کا اعللان کردیا

    وزیراعظم نے نومبر میں مستعفی ہونے کا اعللان کردیا ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی صدارتی کونسل میں اقتدار کے تبادلے کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہو، وہ نومبر میں اہم ترین ایشیا پیسیفک اکنامک کارپوریشن سمٹ سے پہلے کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں حکمراں اتحادی جماعت ’پاکاتان ہاراپان‘ کی صدارتی کونسل میں 21 فروری کو ہونے والے اہم اجلاس میں ملک میں اقتدار کے تبادلے کے حوالے سے غور و خوص کیا جائے گا۔

    سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو شکست دینے کیلیے بنائے گئے انتخابی اتحاد نے فیصلہ کیا تھا کہ کامیابی کی صورت میں وزیراعظم کے عہدے پرآدھی مدت کیلیے مہاتیر محمد اور پھر بقیہ مدت کیلیے انور ابراہیم کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔

    انور ابراہیم انتخابات کے موقع پر جیل میں اسیر تھے اس لیے پہلے مہاتیر محمد کو یہ عہدہ دیا گیا جب کہ ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ انور ابراہیم کی اہلیہ کو دیا گیا۔ انور ابراہیم نے آدھی مدت کے لیے وزیراعظم بنائے جانے کی شرط پر جیل میں رہتے ہوئے انتخابی مہم چلائی جو کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی۔

    انور ابراہیم کے حامی ارکان مہاتیر محمد پر اپریل 2020 کو وزیراعظم کی مدت کے دو سال پورے ہونے پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں تاہم مہاتیر محمد نے دباؤ کو مسترد کردیا جس پر 21 فروری کو صدارتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

    قبل ازیں انور ابراہیم 1993 سے 1998 کے درمیان ڈپٹی وزیراعظم کی ذمہ داری نبھاتے رہے ہیں جب کہ مہاتیر محمد اس وقت وزیراعظم تھے تاہم بعد میں دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس پر وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے ڈپٹی انور ابراہیم کو معزول کرکے جیل بھیج دیا تھا۔

    انور ابراہیم 2004 میں رہا ہوئے اور اپنی سیاسی جماعت کو منظم کرتے رہے جب کہ مہاتیر محمد گوشہ نشین ہوگئے۔ اس دوران انور ابراہیم اپوزیشن لیڈر کے طور پر متحرک کردار بھی ادا کرتے ہیں۔ بعد ازاں 2015 میں انور ابراہیم کو ہم جنس پرستی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    گزشتہ انتخابات کے موقع پر 2018 میں انور ابراہیم نے جیل ہی سے مہاتیر محمد سے رابطہ کیا اور انہیں انتخابی اتحاد کا حصہ بننے کے لیے راضی کرلیا تاہم شرط یہ تھی کہ کامیابی صورت میں مہاتیر محمد آدھی مدت کے لیے وزیراعظم بنیں گے جب کہ اس دوران ڈپٹی وزیراعظم انور ابراہیم کی اہلیہ ہوں گی۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد سلطان نے انور ابراہیم کی باقی سزا کو معاف کردیا تھا۔

  • بڑی پریشان کن خبرآگئی : جنگی جیٹ طیارہ مار گرایا، دوپائیلٹ ہلاک

    بڑی پریشان کن خبرآگئی : جنگی جیٹ طیارہ مار گرایا، دوپائیلٹ ہلاک

    صنعا: بڑی پریشان کن خبرآگئی : جنگی جیٹ طیارہ مار گرایا، دوپائیلٹ ہلاک،اطلاعات کےمطابق یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے لڑاکا جیٹ طیارے کو مار گرایا ہے جس میں موجود دونوں پائلٹس لاپتہ ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تین روز قبل لاپتہ ہونے والے سعودی فضائیہ کے لڑاکا جیٹ طیارے کے حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں تباہ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ طیارے میں دو پائلٹس سوار تھے جن کے بارے میں متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں۔

    یمن میں برسرپیکار اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سعودی جیٹ طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ باغیوں کے حملے کے نتیجے میں جنگی طیارہ گرنے سے قبل دونوں پائلٹس جہاز سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم پائلٹس سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

    دوسری جانب حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا تھا شمالی صوبے کے علاقے الجاف میں سعودی جیٹ طیارے کو میزائل حملے میں مار گرایا ہے جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے تھے۔ حوثی باغیوں نے طیارہ مار گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

    ادھر کرنل ترکی المالکی نے سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے حال ہی میں حوثی باغیوں کو زمین سے فضا میں مار کرانے والا ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا ہے تاہم ایران نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

  • نوجوانوں کو معاشی ترقی کا حصہ بنانے کے لئے کونسا بڑا منصوبہ شروع کیا؟وزیراعظم نے بتا دیا

    نوجوانوں کو معاشی ترقی کا حصہ بنانے کے لئے کونسا بڑا منصوبہ شروع کیا؟وزیراعظم نے بتا دیا

    نوجوانوں کو معاشی ترقی کا حصہ بنانے کے لئے کونسا بڑا منصوبہ شروع کیا؟وزیراعظم نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے نجی سیلولر کمپنی وی آن اور جاز کے چیف آپریٹنگ آفیسر سرجی ہریرو نے ملاقات کی، اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ اور سربراہ ڈیجیٹل پاکستان تانیہ بھی موجود تھیں،

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں مواصلات اور توانائی میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں، حکومت بھی آزادانہ سرمایہ کاری کی پالیسی کے ساتھ کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے، بین الاقوامی اداروں نے کاروبار میں آسانی کے لیے حکومتی اقدامات کو تسلیم کیا ہے، ہم نے نوجوانوں کو معاشی ترقی کا حصہ بنانے کے لیے ڈیجیٹل پاکستان منصوبہ بھی شروع کیا۔

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

    وزیراعظم کی تصویراستعمال کرنیوالا خود ساختہ مشیر،سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کے ہمراہ گرفتار

    وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل پالیسی کے تحت پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کا حجم 20 ارب ڈالر تک لے جائیں گے، آئی ٹی کے ماہر نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے ملکی معاشی ترقی میں ٹیلی کام سیکٹر کے کلیدی کردار کو بھی سراہا۔

    کمپنی کے سی او او سرجی ہریرو نے ٹیلی کام کمپنیوں کو مساوی اور شفاف ماحول فراہم کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جاز پاکستان نے انٹرنیٹ سب کے لئے مہم کا آغاز کیا ہے، سوشل میڈیا، جاز کیش اور سیٹیزن پورٹل کے استعمال کے لیے سستے ٹیرف فراہم کیے گئے ہیں، سروس کی فراہمی سے شہریوں کو چھوٹے اور درمیانے درجے کی معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

    ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان

    سرجی ہریرو نے جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کی بھی تعریف کی، اور کہا غیر یقینی صورت حال اور خوف پیدا کرنے والی جعلی خبریں سرمایہ کاری کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی پاکستان میں 9 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہی ہے، اور اب تک 60 ملین صارفین کو خدمات فراہم کر چکی ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں صحت ، تعلیم اور دیگر شہری سہولیات بارے وزیراعظم کا بڑا حکم

  • مقبوضہ کشمیرمیں زندگی کو قید ہوئے آج 200 واں دن ،بھارتی ریاستی  دہشت گردی عروج پر، 3 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں زندگی کو قید ہوئے آج 200 واں دن ،بھارتی ریاستی دہشت گردی عروج پر، 3 کشمیری شہید

    سری نگر :مقبوضہ کشمیرمیں زندگی کو قید ہوئے آج 200 واں دن ،بھارتی ریاستی دہشت گردی عروج پر، 3 کشمیری شہید ،اطلاعات کےمطابق قابض فورسز نے ضلع پلواما میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا ، جس کےبعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہیں ، قابض فورسز نے ضلع پلواما میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا، کشمیری نوجوانوں کوترال میں تلاشی اورمحاصرے کےدوران شہیدکیاگیا، جس کےبعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی فورسز نے وادی میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، شدید علیل حریت رہنما سید علی گیلانی کے ملازم کوبھی گرفتار کرلیا، ملازم کو سید علی گیلانی کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کو 200 دن ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش نے مقبوضہ کشمیر کا رابطہ دنیا سے منقطع کیا ہوا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لوگوں کو بیمار حریت رہنما علی گیلانی سے ملاقات سے روک دیا گیا ہے اور علی گیلانی کے گھر پر اضافی فورسز اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، بھارتی مظالم کیخلاف ضلع پلواما، شوپیاں، کلگام ، بڈگام سمیت دیگر علاقوں میں کشمیریوں نے احتجا ج کیا۔

    مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سےمسلط کردہ غیرانسانی لاک ڈاون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 199 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اورپکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔

    8 لاکھ سے زائد کشمیریوں کوسخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اب تک لگ بھگ 894 بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 177 ہزار سے زائد یتیم ہوچکے ہیں۔

  • کراچی زہریلی گیس کا اخراج جاری ، متاثرین کی تعداد مزید بڑھ  گئی

    کراچی زہریلی گیس کا اخراج جاری ، متاثرین کی تعداد مزید بڑھ گئی

    کراچی زہریلی گیس کا اخراج جاری ، متاثرین کی تعداد مزید بڑھ گئی

    باغی ٹی وی :کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی سے پر اسرار زہریلی گیس کا اخراج وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے سبب گزشتہ شب بھی54 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق54 سے زائد افراد کو حالت غیر ہونے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دس افراد کو سول اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر کو ضیاء الدین اسپتال کیماڑی منتقل کیا گیا ہے۔اسپتال منتقل کیے گئے تمام افراد کا تعلق کیماڑی و ملحقہ علاقوں سے ہے۔ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ شہری انتظامیہ زہریلی گیس کا سراغ لگانے میں فی الحال ناکام ہے۔

    شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

    کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے

    کراچی میں زہریلی گیس کا پھر حملہ، ہلاکتیں 8 ہو گئیں،مریضوں میں اضافہ

    کراچی میں زہریلی گیس کہاں سے آئی؟ جوڈیشیل تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ گیا

    زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال

    زہریلی گیس کہاں سے خارج ہو رہی؟ سراغ لگا لیا گیا، مقدمہ درج

    جبکہ اس سے پہلے یہ دعوی کیا گیا کہ شہر قائد کیماڑی سے پر اسرار زہریلی گیس کے اخراج کا پتا چل گیا ہے،

    نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم اداروں نے یہ سراغ لگا لیا ہے کہ کراچی پورٹ پر لنگر انداز مال بردار جہاز ہی گیس کے اخراج کی وجہ ہے۔لیکن وفاقی وزیر علی زیدی اور چیئرمین کے پی ٹی اس بات کی تردید کر رہے ہیں کہ پورٹ میں ایسا کچھ نہیں تا ہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آ جائے گا،

  • کرونا وائرس نے چینی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،صورتحال بے قابو ہوگئی ، اب چین نہیں دنیا کی جان خطرے میں پڑگئی ، مبشرلقمان

    کرونا وائرس نے چینی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،صورتحال بے قابو ہوگئی ، اب چین نہیں دنیا کی جان خطرے میں پڑگئی ، مبشرلقمان

    لاہور:کرونا وائرس نے چینی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،چین امریکہ سے معاشی جنگ ہار گیا ، چینی ٹورازم اپنے انجام کو پہنچنے لگا،دنیا نے چین سے منہ موڑلیا،چین میں سیاحتی مقام اورریسٹورینٹس بند،اب شاید چین میں وہ جان نہیں رہی جس کا دو ہفتے قبل تصور پایا جاتا تھا ، چین میں کرونا وائرس سے پھیلنے والی تباہی اوروہاں کی تازہ صورت حال سے پہلے دن سے باخبررہنے والے اوروقت پرخبردینے والے پاکستان کے ممتاز صحافی مبشرلقمان نے تازہ صورت حال بیان کرکے سب کو بے چین کردیا ہے

     

    باغی ٹی وی کے مطابق چین میں جہاں کرونا وائرس نے انسانوں ، حیوانوں اورجانوروں کو نگلنا شروع کردیا ہے اور اس وقت اس آفت سے اموات کی مسلسل خبریں آرہی ہیں ، ان حالات میں‌ انہوں ایک اورحساس صورت حال سے پردہ اٹھاتے ہوئے مزید خبردار کردیا ہے،

    مبشرلقمان نے چین کی بگڑتی ہوئی معاشی صورت کے بارے میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت چین کی معاشی ترقی کو حسن بخشنے والے سنگا پور، تھائی لنیڈ اور ایسے دیگرممالک کی طرف سے چین میں سیاحت کے سلسلے میں آنے کا سلسلہ بند ہوگیا ہے،اور ایسے ہی دیگر ممالک کے سیاحوں کی عدم دلچسپی کا رجحان پایا جارہا ہے

     

    مبشر لقمان نے انتہائی اہم معاشی صورت حال سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں ہوٹلوں کے بند ہونے کی اطلاعات ہیں ، انہوں نے صرف ایک ہوٹل گروپ ہلٹن کا حوالہ دیا کہ صرف اس کمپنی کے 150 ہوٹل بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے 33 ہزار کمرے بھی اس کے ساتھ بند ہوگئے ، ہلٹن کو اپنی جگہ جو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے وہ الگ ہے ،

    مبشرلقمان نے ہلٹن کے کاروباری نیٹ ورک کا چھوٹا سا خاکہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وہان میں ہلٹن کے چاربڑے ہوٹلز ہیں اس کے علاوہ دیگر چند صوبوں میں 225 ہوٹلزہیں‌،معروف صحافی مبشرلقمان نے اے بی این بی کی معاشی بدحالی کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہاکہ وہ توپہلے ہی اپنا نیٹ ورک چین سے سمیٹ رہے ہیں اورجو باقی بچا ہے اس کو چلانے کے لیے بڑا ڈسکانٹ دے کر لوگوں کو مائل کررہے ہیں‌

    مبشرلقمان نے چین میں ہونے والے اس معاشی نقصان سے متاثر ہونے والوں کا بھی نقشہ پیش کیا ہے اور امریکہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی ایئرلائنز کو بھی بہت زیادہ مالی نقصانات ہورہے ہیں کیوںکہ چینی سیاحوں کا اس کے ساتھ گہرا تعلق ہے،

    مبشرلمقان نے چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے سنگاپور کی تباہی پر بھی جاتے جاتے ایک منظرپیش کردیا ، انہوں نے کہا کہ اس وقت سنگا پورکے ایئرپورٹ سنسان پڑے ہیں کوئی بھی چین جانے کی خواہش نہیں کررہا اس سے سنگا پورکو بھی اپنی معاشی صورت کے گرنے کا خوف لاحق ہوگیا ہے

    مبشرلقمان جو ہر وقت تحقیق کی تلاش میں گہرائی کی حد تک مطالعہ کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ چین کی بڑی عدالت نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کوچپھانا جرم ہے ، کیونکہ اس کے چپھانے کا مقصد کسی کو اس کی تباہ کاریوں سے بے خبر رکھنا ہے لٰہذا ایسا نہ کیا جائے

     

    ادھرمبشرلقمان نے ایک اور تکلیف دہ اور دلچسپ صورت حال سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب تو گھروں میں پالتو کتوں اور بلیوں کو بھی ماسک پہنائے جارہے ہیں اور دن میں تین سے چار مرتبہ یہ تبدیل بھی کیے جاتے ہیں

    مبشرلقمان نے آخر میں‌پھر چین میں پھنسے ہوئے اپنے پاکستانی طلباء کی تکلیف کا اظہارکیا اور ساتھ ہی امید کے ساتھ دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ میرے ان بچوں کو صحت و تندرستی کے ساتھ جلد وطن واپس لائے

  • کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں بڑی تیزی آگئی ، مریضوں‌ کے علاج کرنے والےڈاکٹرز،فزیشنز بھی مرنے لگے، صورت حال قابوسے باہرہوگئی

    کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں بڑی تیزی آگئی ، مریضوں‌ کے علاج کرنے والےڈاکٹرز،فزیشنز بھی مرنے لگے، صورت حال قابوسے باہرہوگئی

    بیجنگ :کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں بڑی تیزی آگئی ، مریضوں‌ کے علاج کرنے والے ڈاکٹرز اورفزیشنز بھی مرنے لگے، صورت حال قابوسے باہرہوگئی ،اطلاعات کےمطابق چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1900 سے تجاوز کرگئی جب کہ ووہان اسپتال کے ڈائریکٹر بھی وائرس سے چل بسے۔

    غیر ملکی میڈیا کےمطابق وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے ہوبئی میں مزید 139 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1927 سے زائد ہوگئی۔

    جب کہ ووہان کے اسپتال میں کورونا وائرس کا علاج کرنے والے اسپتال کے ڈائریکٹر بھی وائرس کا شکار ہوکر چل بسے۔

    چینی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 2000 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی جن میں زیادہ تر کا تعلق ہوبئی سے ہے، نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 73 ہزار تجاوزکرگئی ہے۔

    حکام کے مطابق 30 جنوری سے ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے نیچے نہیں تھے اور اس دوران 11 فروری سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے کم نہیں ہوئی تھی۔لیکن اب تو ہر طرف سے کرونا وائرس سے بیمار ہونے والوں اورمرنے والوں کی خبریں‌ اتنی تیزی سے آرہی ہیں کہ چینی حکومت بھی حواس باختہ ہوگئی ہے

    دوسری طرف یہ بھی خبریں آرہی ہیں‌ کہ چینی حکومت عوام اوردنیا کو تو مطمئن کررہی ہے کہ حکومت کرونا وائرس سے محفوظ کرنے کے لیے بھرپورکوشش کررہے ہیں اور کہا یہ جارہا ہےکہ صورتحال قابو میں ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ حالات قابو سے باہرہوگئے ہیں اورچینی حکام اب خبریں چھپانے کی بھرپورکوششیں کررہے ہیں‌

  • سمندرہویا فضا،پہاڑہوں یا میدان،600 کلومیٹردشمن کا علاقے کو ملیا میٹ کردینے والا میزائل بنالیا، آئی ایس پی آر

    سمندرہویا فضا،پہاڑہوں یا میدان،600 کلومیٹردشمن کا علاقے کو ملیا میٹ کردینے والا میزائل بنالیا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی :پاکستان کا کروز میزائل ’رعد 2‘ کا کامیاب تجربہ؛سمندرہویا فضا،پہاڑہوں یا میدان،600 کلومیٹردشمن کا علاقے کو ملیا میٹ کردےگا ، اطلاعات کے مطابق افواج پاکستان کے ترجمان ادارےآئی ایس پی آرنے قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی بہادرافواج نے اللہ کے فضل سے آج "رعد 2” کا کامیاب تجربہ کیا ہے ،

     

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل ’رعد 2‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل میں جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن سسٹم نصب ہے اور یہ 600 کلومیٹر تک کے فاصلے پر زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بناسکتا ہے۔

     

     

    آئی ایس پی آر کے ترجمان نے اہل پاکستان کو اس میزائل کی خوبیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کا یہ "رعد 2″میزائل دشمن کے علاقے میں خواہ وہ سمندر ہویا فضا، پہاڑ ہوں یا میدان 600 کلومیٹرکے علاقے کو ملیا میٹ کردے گا

    ’رعد 2‘ کے تجربے کے موقع پر ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی بھی موجود تھے۔ کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر انہوں نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے بھی مبارکباد دی ہے۔