Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وفاقی دارالحکومت میں  صحت ، تعلیم اور دیگر شہری سہولیات بارے وزیراعظم کا بڑا حکم

    وفاقی دارالحکومت میں صحت ، تعلیم اور دیگر شہری سہولیات بارے وزیراعظم کا بڑا حکم

    وفاقی دارالحکومت میں صحت ، تعلیم اور دیگر شہری سہولیات بارے وزیراعظم کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں صحت ، تعلیم اور دیگر شہری سہولیات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا.

    اجلاس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، وزیرِ داخلہ اعجاز احمد شاہ، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان، ایم این اے راجا خرم شہزاد، متعلقہ وفاقی سیکرٹری و دیگر سینئر افسران شریک تھے،سیکرٹری صحت ڈاکٹر اللہ بخش نے وفاقی دارالحکومت میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے بارے میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی

    سیکرٹری صحت نے بتایا کہ اس سال جون تک دارالحکومت میں واقع چار کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز اور سولہ بنیادی مراکز صحت کو مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا جس کی بدولت جہاں وفاقی دارالحکومت میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی وہاں چار بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی۔

    سیکرٹری صحت نے بتایا کہ ان اقدامات کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت کے جی الیون سیکٹر میں پولی کلینک ٹو کی تعمیر، پمز میں نیا ایمرجنسی وارڈ اور سرائے خربوزہ میں نئے ہسپتال کے قیام کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ صحت کی معیاری سہولیات کے مراکز میں مزید اضافہ کیا جا سکے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

    وزیراعظم کی تصویراستعمال کرنیوالا خود ساختہ مشیر،سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کے ہمراہ گرفتار

    وزیرِ اعظم نے دارالحکومت میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات کے ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو فعال بنانے، ہسپتالوں اور مراکز صحت میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے اور صحت کی سہولیات و ادویات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

    وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد کی حدود میں واقع 423 سرکاری سکولوں اور کالجوں کی بہتری کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔

    وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو ایمرجنسی سمجھتے ہوئے اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات کیے جائیں کیونکہ یہ ہمارے مستقبل کا معاملہ ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام مطلوبہ وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

    ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں واقع 24 ماڈل سکولوں اور کالجز کے علاوہ دیگر تعلیمی اداروں میں بھی اسی معیار کی سہولیات کی فراہمی اور ان کا معیار بلند کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی ایک روڈ میپ مرتب کیا جائے۔اس ضمن میں بچیوں کے تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

    وفاقی دارالحکومت میں پارکوں اور سبزہ زار علاقوں پر ناجائز تجاوزات و کنکریٹ کی تعمیرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے چئیرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ اسلام آباد میں واقع تمام رہائشی کالونیوں میں سی ڈی اے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور سوسائٹی مالکان کی نشاندہی کی جائے تاکہ ایسے افراد اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کنکریٹ کے بے ترتیب اوربے ہنگم پھیلاؤ سے ماحولیات پر گہرے اثر ات مرتب ہو رہے ہیں جس کا معاشرے کے ہر طبقے کو ادارک کرنے کی ضرورت ہے۔

    امن وامان کی صورتحال اور دارالحکومت میں پولیس سروسز کی بہتری پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ہر تھانے میں کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم کے قیام کو یقینی بنایا جائے تاکہ آن لائن فیڈ بیک کے ساتھ ساتھ شخصی طور پر بھی پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے شہریوں کی آرا حاصل کی جا سکیں اور نظا م کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

    وزیرِ اعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ اسلام آباد پولیس کی ضروریات اور مطلوبہ افرادی و مالی وسائل کا جائزہ لیکر اقدامات کیے جائیں تاکہ دارالحکومت کو سیکورٹی کے اعتبار سے ایک ماڈل شہر بنانے کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • کرتارپور پاکستان کی امن دوست خواہش کی جیتی جاگتی مثال ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

    کرتارپور پاکستان کی امن دوست خواہش کی جیتی جاگتی مثال ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

    کرتارپور پاکستان کی امن دوست خواہش کی جیتی جاگتی مثال ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل لاھور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کرتارپور پہنچے،

    کرتارپور پہنچنے پر وفاقی وزیر مذھبی امور نورالحق قادری سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا، اس موقع پرپردھان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی بھی استقبال کے لئے موجود تھے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کرتار پور کا دورہ کیا اور سکھ برادری سے ملاقات کی.اس موقع پر انہیں کرتار پور راہداری کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی

    اس موقع پر انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری کاکھولناایک اچھا اقدام ہے، کرتارپور پاکستان کی امن دوست خواہش کی جیتی جاگتی مثال ہے،

    کرتارپور، وزیراعظم پہنچ گئے، سکھ برادری کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

    آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

    وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

    قبل ازیں معاون خصوصی برائےامور نوجوانان عثمان ڈار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوترس سے ملاقات ہوئی ہے،جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ نےنوجوانوں کی فلاح وبہبود کےلیے کی جانےوالی کوششوں کو سراہا۔ عثمان ڈار کاکہناتھا کہ کامیاب جوان پروگرام کامقصد نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔

    قبل ازیں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کنڈر گارٹن سکول کا دورہ کیا،انتونیو گوتریس نے وہاں موجود بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے ، سکول آمد پر بچوں نے روایتی لباس میں ان کا استقبال کیا.

    بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

    اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

    ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے جنگ کے طریقہ کار کو بدل دیا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

    صدر مملکت سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات،صدر مملکت نے کشمیر بارے کیا کہا؟

    اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات میں اقوام متحد ہ سیکرٹری جنرل نے کیا کشمیر بارے بڑا اعلان

    خطے میں امن کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر تعمیر کئے گئے کرتار پور رہداری منصوبے کے اخراجات پاکستان نے ادا کیے، پاک بھارت معاہدے کے مطابق منصوبہ مرحلہ وار مکمل ہوگا، ابتدائی مرحلے میں پل اور سرنگ سمیت عمارت تعمیر کی گئی ہے، دوسرے مرحلے میں عمارت کی توسیع، یاتریوں کیلئے رہائشگاہیں تعمیر ہوں گی، کرتار پور آنیوالے یاتریوں کی سہولت کیلئے بازار بھی قائم کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

    مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے کیا کرنا ہو گا؟ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا تقریب سے خطاب

     

     

  • زہریلی گیس  سے کراچی کے شہری پریشان، ہلاکتیں 9 ہو گئیں، تعلیمی ادارے، فیکٹریاں ،دکانیں سب بند

    زہریلی گیس سے کراچی کے شہری پریشان، ہلاکتیں 9 ہو گئیں، تعلیمی ادارے، فیکٹریاں ،دکانیں سب بند

    زہریلی گیس سے کراچی کے شہری پریشان، ہلاکتیں 9 ہو گئیں، تعلیمی ادارے، فیکٹریاں ،دکانیں سب بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں زہریلی گیس سے ایک اور خاتون جاں بحق ہو گئی جس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی

    35 سالہ زیب النساء کو تشویش ناک حالت میں ضیا الدین اسپتال منتقل کیا گیا تھا ،زیب النساء کیماڑی کی رہائشی تھی ، زہریلی گیس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی

    زہریلی گیس سے متاثرہ دو سو سے زائد افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، زہریلی گیس سے کراچی کی ساحلی پٹی سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے ،کراچی کے شہری پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں.

    زہریلی گیس سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت معمار بی بی، یاسمین، رضوان، عظیم اختر، احسن، رابش 35 سالہ زیب النساء، 40 سالہ عمران40 اور 50 سالہ یوسف50 کے طور پرہوئی ہے۔

    کیماڑی سمیت دیگر علاقوں میں اسکول بند کردیے گئے، فیکٹریوں میں کام بند کرکے ملازمین کو چھٹی دے دی گئیم ماسک کی فروخت میں اضافہ ہو گیا جبکہ ماسک کی قیمت ڈبل ہو گئی، شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کیے جا رہے ہیں،

    شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

    کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے

    کراچی میں زہریلی گیس کا پھر حملہ، ہلاکتیں 8 ہو گئیں،مریضوں میں اضافہ

    کراچی میں زہریلی گیس کہاں سے آئی؟ جوڈیشیل تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ گیا

    زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال

    زہریلی گیس کہاں سے خارج ہو رہی؟ سراغ لگا لیا گیا، مقدمہ درج

    جماعت اسلامی کے رہنما رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس پھیلنے سے قیمتی جانوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عبدالرشید نے آٹھ شہریوں کی ہلاکت پر بڑے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں اور درجنوں افراد کے بیہوش ہونے کا فوری نوٹس لیا جائے،

    زہریلی گیس سے اموات، معاملہ عدالت پہنچ گیا، درخواست دائر

  • ایف اے ٹی ایف اجلاس کا دوسرا روز، پاکستان کے لئے آئی اچھی خبر

    ایف اے ٹی ایف اجلاس کا دوسرا روز، پاکستان کے لئے آئی اچھی خبر

    ایف اے ٹی ایف اجلاس کا دوسرا روز، پاکستان کے لئے آئی اچھی خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا اجلاس پیرس میں جاری ہے، اجلاس میں دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے رکن ممالک نے پاکستان کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پیرس میں ایف اے ٹی ایف اجلاس کے دوسرے روز دہشت گردوں تک فنڈز کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی پیش کی گئی۔ پاکستانی حکام نے اجلاس کے شرکا کو دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فنڈنگ روکنے کے لیے تمام اہداف پر پیشرفت کی گئی۔

    پاکستانی حکام نے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد پر جرمانہ دگنا کرنے کی قانون سازی آخری مراحل میں ہے جبکہ ستائیس اہداف میں سے چودہ پر واضح پیشرفت کی ہے۔

    دہشتگردوں تک فنڈنگ روکنے اور فنڈز کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی پر رکن ممالک اظہار اطمینان کیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ کا ڈیٹا پانچ سال کی بجائے دس سال تک رکھا جائے گا۔ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی جائیداد چھ ماہ سے ایک سال تک ضبط کی جائیں گی

    ایف اے ٹی ایف نے دہشتگردوں کی فنڈنگ کی روک تھام، منی لانڈرنگ اور اکانومی کو ڈاکومنٹڈ کرنے کے اقدامات کو سراہا ہے بلیک لسٹ سے بچنے کیلئے جو 3 ووٹ درکار ہیں وہ پاکستان کے پاس ہیں اب گرے لسٹ سے نکلنے کا فیصلہ ہونا باقی ہے.

    پاکستان کو اجلاس میں شریک 39 ممالک کے نمائندوں پر مشتمل فیٹف تنظیم میں کسی بھی خطرناک فیصلے سے بچنے کیلئے 3 ووٹ درکار ہیں تاہم پاکستان کو ان کے مقابلے میں سعودی عرب، ترکی، ملائشیا، چائنا، گلف کو آپریشن کونسل، امریکہ، یورپی یونین کی سفارتی حمایت حاصل ہوگئی ہے، توقع ہے کہ سعودی عرب، ترکی، ملائشیا، چائنا، کینیڈا، امریکہ، برطانیہ، روس، سنگاپور، اٹلی، جاپان، فرانس، جرمنی، یونان، ارجنٹینا، آسٹریلیا کی حمایت ملنے کی صورت میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا متفقہ فیصلہ ہو جائے گا

    ایف اے ٹی ایف اجلاس میں اگر پاکستان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تو پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے اور کمپلا ئنٹ ممالک کی صف میں شامل کر لیا جائے گا اور اگر ایسا نہ ہو سکا تو پاکستان کے ذ مہ بقیہ 22 شرائط میں سے 12 شرائط پر عمل درآمد کیلئے ستمبر 2020 تک کی ڈیڈ لائن د ی جائیں گی،بقیہ 12 شرائط پر عمل درآمد کیلئے پاکستان کو مزید 2 جائزہ سیشن کا سامنا کرنے کا پابند کر دیا جائے گا جن میں پہلا فیٹف جائزہ جون 2020 میں اور دوسرا فیٹف جائزہ ستمبر 2020 میں مکمل کر کے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جا سکتا ہے.

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ کے خلاف کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مذاکرات کے دوران پاکستان نےایف اے ٹی ایف حکام کو گزشتہ ساڑھے چار ماہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    وفاقی وزیر حماد اظہر نے بریفنگ میں بتایا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، منی لانڈرنگ روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے، ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے کیس رجسٹریشن 451 فی صد اضافے کے ساتھ 827 ہو گئی، اس حوالے سے گرفتاریوں کی تعداد 1104 رہی، جو چھ سو ستتر فی صد زیادہ ہے۔

    پاکستان نے بتایا کہ ٹیرر فنانسنگ کیسز میں سزائیں دینے کے عمل میں 403 فی صد کا اضافہ ہوا جب کہ 196 سزائیں ہوئیں، ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں اکتیس کروڑ بیالیس لاکھ کی برآمدگی ہوئی اور خیبر پختون خوا میں 387 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کی رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا۔

    پاکستان 650 صفحات پر مشتمل رپورٹ پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کو بھجوا چکا ہے، یہ رپورٹ 16 فروری سے شروع ہونے والے پیرس اجلاس میں زیر غور لائی جائے گی۔ پیرس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے ووٹنگ ہو سکتی ہے۔

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو بھجوائے جانے والے جوابی رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات، دہشت گردوں تک رقوم روکنے کے طریقہ کار، دہشت گردوں تک اثاثوں اور زیورات کی منتقلی روکنے کے اقدامات کے حوالہ سے بتایا گیا ہے.

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو جواب میں کہا ہے کہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات کیں، کالعدم تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے 190 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے پر 170افراد زیر حراست ہیں، کالعدم تنظیموں کی ایک ہزار سے زائد جائیدادیں ضبط کیں

    پاکستان کوایف اے ٹی ایف نے 150سوالات پرمشتمل سوال نامہ بھیجا تھا،سوال نامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں،ایف اےٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کوسزادلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے،

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے 40 اہداف کے حصول پر پیشرفت کاجائزہ لینے کے بعد سوالنامہ بھیجا، پاکستان نے 40 اہداف میں سے 36 پرپیشرفت دکھائی، 4 اہداف کےحصول پرطریقہ کاروضع کردیا گیا،

    پاکستان نے مالیاتی اداروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کا ہدف پورا کیا، پاکستان نے 9 اہداف پر بڑی پیش رفت کی، بے نامی داروں کے خلاف کارروائی میں بھی بہتری کی گئی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے۔

    وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان 2020 میں گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بالخصوص  آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیشرفت کا اعتراف کیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے،

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،کن ممالک نے کی پاکستان کی حمایت؟

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی محکمے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

    واضح رہے ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معانت کی روک تھام کے لیے بنائی گئی عالمی تنظیم ہے۔اس تنظیم نے 18 اکتوبر کو 4 ماہ کی مہلت دہتے ہوئے پاکستان پر زور دیا تھا کہ فروری 2020 تک ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرے کیونکہ اس وقت تک پاکستان ’گرے لسٹ‘ میں ہی موجود رہے گا

     

  • زینب الرٹ بل ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کیا بڑا فیصلہ، حکومت بھی حیران رہ گئی

    زینب الرٹ بل ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کیا بڑا فیصلہ، حکومت بھی حیران رہ گئی

    زینب الرٹ بل ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کیا بڑا فیصلہ، حکومت بھی حیران رہ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینٹرمصطفی نواز کھوکھر کی زیرصدارت سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں انسانی حقوق کمیٹی میں زینب الرٹ بل اور معذور افراد بل کا جائزہ لیا گیا،سینیٹرقراة العین مری نے ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بل کا دائرہ کارپورے ملک تک بڑھانا اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی ہوگی ۔

    کمیٹی نے بل کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھانے سے متعلق ترمیم کی منظوری دیدی،کمیٹی نے کہا کہ زینب الرٹ بل کا اطلاق صرف اسلام آباد تک محدود تھا،زینب الرٹ بل کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھا دیا گیا.

    زینب الرٹ بل، کم عمر بچوں سے زیادتی اور قتل کے جرم پر سزائے موت ختم کر دی گئی،بل میں 18سال سے کم عمربچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرم کے لیے 10سے 14 سال قید تجویز کی گئی ہے.اس سے قبل پیش ہونے والے بل میں بچوں سے زیادتی اور قتل پر سزائے موت تجویز کی گئی تھی،بل میں مجرم پر ایک سے 2 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا بھی تجویز کی گئی.

    قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے قتل اورزیادتی کے مجرموں کے لیے 10سے14سال قید کی سزا تجویز کی،قائمہ کمیٹی کی رپورٹ میں جرمانہ کی سزا بھی ختم کردی گئی.

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کو کافی عرصے تک طول دیا ,قائمہ کمیٹی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 9 اکتوبر 2019 کو ’زینب الرٹ بل‘ کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ یہ بل صرف اسلام آباد میں لاگو ہوگا۔ اسے ملک بھر میں نافذ کرنے کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کو بھی ’زینب الرٹ بل‘ پاس کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

    زینب الرٹ جوابی ردعمل اور بازیابی بل 2019ء پر قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ شازیہ مری نے پیش کی۔ اسلام آباد میں معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بھی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ زینب الرٹ بل کو بغیر کسی تاخیر کے منظور کیا جائے۔ جمعہ کو بل منظور کر کے سینیٹ کو بھجوا دیا جائے۔ پہلے ہی بہت تاخیرہو چکی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ فوری قانون سازی کا مرحلہ مکمل ہو جائے۔

    زینب الرٹ بل قصور کی ننھی بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بعد وقافی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پیش کیا تھا۔ بل کا مقصد 18 سال سے کم عمر لاپتہ اور اغوا شدہ بچوں کے تحفظ کے لیے قوانین واضع کرنا ہے۔ بل کے مطابق اسلام آباد میں ’چلڈرن پروٹیکشن ایکٹ 2018‘ کے تحت ادارہ قائم کیا جائے گا جبکہ لاپتہ بچوں کی فوری بازیابی کیلئے ’زارا‘ یعنی زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی کا قیام بھی بل کا حصہ ہے۔

    زیب الرٹ بل کے تحت بچوں سے متعلق معلومات کے لیے پی ٹی اے، سوشل میڈیا اور دیگر اداروں کے تعاون سے ہیلپ لائن اور ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل قومی کمیشن برائے حقوق طفل متعلقہ ڈویژن کی مشاورت سے سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے گا۔

    اس بل کے تحت گمشدہ بچوں کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کرنے میں تاخیر پر سرکاری افسروں کو ایک سال تک قید کی سزا بھی ہو سکے گی۔

    سر عام پھانسی کی قرارداد، پاکستان بار کونسل نے کیا بڑا اعلان

    زینب بل کے تحت زاراکے نام سے اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ بل کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچوں سے متعلق جرائم کا فیصلہ تین ماہ کے اندرہوگا۔ بچوں کے خلاف جرائم پر کم سے کم دس سال اور زیادہ سے زیادہ 14 سال قید سزا دی جاسکے گی اور دس لاکھ روپے جرمانہ ہوسکے گا۔گمشدہ بچوں سے متعلق ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔

    1099فری ہیلپ لائن قائم کی جائے گی جس پر بچے کی گمشدگی، اغوا اور زیادتی کی اطلاع فوری طور پر ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، ہوائی و ریلوے اڈوں، مواصلاتی کمپنیوں کے ذریعے دی جائے گی۔ بل میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق جو سرکاری افسر دو گھنٹے کے اندر بچے کے خلاف جرائم پر ردعمل نہیں دے گا اسے بھی سزا دی جاسکے گی۔لاپتہ یا اغواشدہ بچے کی بازیابی کے لئے ضابطے کے تحت عمل نہ کرنے والا پولیس افسر دفعہ 182 کا مرتکب قرار دیا جائے گا

    بل کے متن کے مطابق 18سال سے کم عمر بچوں کااغوا، قتل، زیادتی، ورغلانے، گمشدگی کی ہنگامی اطلاع کے لئے زینب الرٹ جوابی ردعمل و بازیابی ایجنسی قائم کی جائے گی۔ بچے کو منقولہ جائیداد ہتھیانے کے لئے اغوا پر چودہ سال قید دس لاکھ جرمانہ ہوسکے گا۔تاوان کے لئے اغوا کرنے والے کسی بھی شخص کو عمر قید اور دس سال جرمانہ ہوگا۔

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

     قومی اسمبلی میں زینب الرٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا . امید ہے سینیٹ میں بھی اس قانون کو جلد منظور کرلیا جائے گا معصوم بچوں کی حفاظت حکومت کی اوّلین زمہ داری ہونی چاہیے امید ہے اس قانون اور نظام سے آئندہ ہمارے معصوم بچوں کی حفاظت میں مدد ملے گی

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

  • افسران چائے پینے کی بجائے عدالت کیوں نہیں آتے؟ جے آئی ڈی سی  کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ برہم

    افسران چائے پینے کی بجائے عدالت کیوں نہیں آتے؟ جے آئی ڈی سی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ برہم

    افسران چائے پینے کی بجائے عدالت کیوں نہیں آتے؟ جے آئی ڈی سی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جے آئی ڈی سی  کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس مشیر عالمی کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،سپریم کورٹ حکومتی افسروں کی جانب سے بغیرتیاری سے آنے پر برہم ہو گئی۔

    جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ افسردفتر میں چائے پینے کے بجائے سپریم کورٹ کیوں نہیں آتے ،ڈپٹی سیکرٹری کے بجائے ایڈیشنل سیکرٹری لیول کے افسر کو توآناچاہئے ،عدالت میں دوران سماعت انٹراسٹیٹ گیس منصوبوں کی رپورٹ پیش کی گئی،جسٹس فیصل عرب نے کہاکہ 2011 سے عوام کے اربوں روپے پڑے ہوئے ہیں لیکن عملی کام نہیں ہوا ،یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔

    جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ سارے حکومتی منصوبے سست روی کا شکار کیوں ہو جاتے ہیں ؟ بیوروکریسی حکومتی منصوبوں میں تاخیر کرتی ہے ،جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ یہ بیوروکریسی کیاکررہی ہے؟ان کی سستی سے منصوبوں کی لاگت بڑھتی ہے۔

    سی ای او نے کہا کہ پاک ایران گیس منصوبے پر پاکستان نے 271 ارب خرچ کرنے ہیں ،مصوبے کو ایران مکمل کرچکا ہے پابندیاں ختم ہوتے ہی پاکستان تیزی سے مکمل کرے گا،ٹاپی منصوبے پر ترکمانستان گیس لائن مکمل ہوچکی، افغانستان میں کام شروع ہوگا۔

    جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ 2011 سے حکومت پیسے لے رہی ہے اور منصوبہ ابتک کاغذوں سے باہر نہیں آیا ،جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں آنے پر کام شروع کیا گیا ہے ،جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ نئے منصوبے ایسے شروع کئے جاتے ہیں جیسے پہلے سارے مکمل ہو گئے ۔

    سی ای او انٹرسٹیٹ گیس نے کہا کہ 295 ارب روپے کسی بھی منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے ناکافی ہیں ،جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ اس سیس کا انڈسٹری کو کیا فائدہ ہوگا؟ انڈسٹری کو بلاتعطل 25 سال تک گیس ملے گی ،جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ کیاحکومت نے ماضی میں کسی منصوبے کیلئے سیس لگا کر پیسہ اکٹھا کیا؟،جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ گیس توانڈسٹری کو پہلے بھی مل رہی ہے ۔

    سیس کی مد میں آنے والی رقم کی تفصیلات سپریم کورٹ کو فراہم کردی گئیں ،اکاﺅنٹنٹ جنرل نے کہاکہ منصوبوں کیلئے فنڈز طلب کرنے پر فراہم کردیئے جائیں گے،جسٹس فیصل عرب نے کہاکہ ہمارے ملک میں پیسے موجودہوں بھی تومنصوبے مکمل نہیں ہوتے ،ایران ترکمانستان اپنے حصہ کے منصوبے مکمل کرسکتے ہیں توہم کیوں نہیں ؟۔

    جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ سیس کی مد میں آنیوالی رقم سے تنخواہیں دی جارہی ہیں ،جسٹس فیصل عرب نے کہاکہ دوسرے ایشین ممالک جوکام کرسکتے ہیں وہ ہم کیوں نہیں کرسکتے؟،سپریم کورٹ نے فنانس اوجی ڈی سی ایل سے اعلیٰ حکام کو کل طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ ایسے افسرآئیں جوعدالتی سوالوں کے جوابات دے سکیں.

    چہیتوں کو نواز کرحکومت نے احتساب کے اپنے نعرے کو شرما دیا، جماعت اسلامی

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل نے جی آئی ڈی سی کے مقدمات فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ گیس انفراسٹرکچر سے متعلق مقدمات 2017 سے زیر التوا ہیں، مقدمات کی وجہ سے حکومت کا بہت بڑا ریونیو پھنسا ہوا ہے، جے آئی ڈی سی سے متعلق مقدمات کو جلد سماعت کیلئے لگایا جائے.

    قبل ازیں خبر آئی تھی کہ حکومت نے پاک عرب، عارف حبیب، کے ای ایس سی، عارف نقوی، ڈیسکون ، ہارون ،اوراینگرو کےایک خفیہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے 300 ارب کی رقم واجب الادا رقم معاف کردی.ان خیالات کا اظہار معروف اینکر روف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کیا

    روف کلاسرا نے حکومت کے ان اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اینگرو کو کنٹریکٹ دے کر 200 ارب ان کو دے دیا ، روف کلاسر ا نے کہا کہ عمران خان نے قوم کا پیسہ ان چند بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو معاف کرکے زیادتی کی ہے. عمران خان کو چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس جانا چاہئے تھا.

  • بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

    بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

    بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20سال پاکستانی عوام کیلیےاقتصادی لحاظ سے بہت مشکل رہے ،افغان مہاجرین کے بچوں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنا سیکھی ، سخاوت کا بینک بیلنس سے تعلق نہیں میری والدہ بھی ہجرت کر کے ہندوستان سے پاکستان آئیں

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے کرکٹ میں افغانستان کی مدد کی ،نائن الیون کے بعد اسلام اور دہشتگردی کوساتھ جوڑا گیا تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان نے افغان مہاجرین کی مدد جاری رکھی،سیاسی لیڈرز نے ووٹوں کےلیے لوگوں کو تقسیم کیا

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے سرحد پار بھارت میں انتہاپسندی کی صورتحال سے بہت تشویش ہے،بھارت میں متنازع شہریت بل سے 20کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنایاجا رہاہے،بی جے پی لیڈرز احتجاج کرنےوالے مسلمانوں کو پاکستان جانے کا کہتے ہیں،ایک ارب سے زائد آبادی والے ملک میں انتہا پسندی کی سوچ کا غلبہ ہو چکا،دعا ہے افغانستان میں امن مذاکرات کامیاب ہوں افغان عوام نے 40برس میں کسی بھی قوم سےزیادہ مشکلات اٹھائی ہیں،ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں ،افغانستان کے عوام امن کے مستحق ہیں ،پاکستان افغان امن عمل کیلیے جو کچھ ہو سکتاہے وہ کر رہا ہے،افغانستان میں تنازع جاری رہنا پاکستان کے حق میں نہیں،

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

    ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان

    ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا

    ترک صدر کا خطاب سننا اعزاز کی بات، اسد عمر نے مزید کیا کہا؟

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مغربی دنیا نے اسلامو فوبیا کے ذریعے مہاجرین کی مشکلات میں اضافہ کیا، اسلام مسلمانوں کے حقوق کے ساتھ احترام انسانیت کا بھی درس دیتا ہے،ڈیڑھ برس کےدوران میری حکومت نےافغان امن عمل کیلیے جوہوسکا کیا ہے، پاکستان میں حکومت اور ادارے ایک صفحہ پر ہیں،پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں، سرحد پر باڑ غیر قانونی آمدورفت کے لئے لگا رہے ہیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا بھارت نہرواور گاندھی کا بھارت نہیں،بھارت کی صورتحال پر ہمیں تشویش ہے ، بھارتی وزیراعظم اور آرمی چیف کے بیان انتہا پسندانہ ہیں، پاکستان امن چاہتا ہے،آج کے بھارت کی آئیڈیا لوجی نفرت پر مبنی ہے ،بھارت میں 20 کروڑ مسلمانوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جاتا ہے،بھارت میں نفرت کی آئیڈیالوجی کوکنٹرول نہ کیا گیا توبڑے پیمانے پرخونریزی ہونے کا خدشہ ہے،

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کیا پاکستان کی بہترین خدمات کا اعتراف

  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کیا پاکستان کی بہترین خدمات کا اعتراف

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کیا پاکستان کی بہترین خدمات کا اعتراف

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کیا پاکستان کی بہترین خدمات کا اعتراف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چالیس برس سے مقیم افغان مہاجرین سے متعلق کانفرنس جاری ہے، جس میں وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل شریک ہیں،

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کوآگےآناچاہیئے،پاکستان کی خدمات کےاعتراف میں عالمی تعاؤن بہت کم ہے، پاکستان مہاجرین کوپناہ دینے والادنیا کادوسرابڑاملک ہے،ایران اور پاکستان دو بڑے ممالک ہیں جو بڑی تعداد میں مہاجرین کو پناہ دیتے ہیں، پاکستان کی فراخ دلی دہائیوں پرمحیط ہے،40 سال پاکستان نے افغان مہاجرین کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھے،40 سال سے افغان عوام مسائل کا شکار ہیں،

    افغان مہاجرین کانفرنس سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا افغان مسئلہ صرف امن سے ہی حل ہو سکتا ہے، افغانستان میں ابھی بھی خانہ جنگی مکمل ختم نہیں ہوئی، پاکستان اور ایران خطے کے 90 فیصد مہاجرین کی کفالت کر رہے ہیں، مہاجرین کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں، پاکستان افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان 40 سال سے لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان نے 50 لاکھ مہاجرین کو پناہ دی، مہاجرین کو اسلامی اقدار کے مطابق پناہ دی، ہر مہاجر کی اس کانفرنس سے امیدیں وابستہ ہیں، کوئی بھی ملک اس مسئلے سے اکیلے نہیں لڑسکتا، مسائل کے باوجود لاکھوں مہاجرین کو سہولتیں مہیا کیں، افغانستان میں امن اور مسائل کا حل ناگزیر ہے، پاکستان اور افغانستان کا تعلق مشترکہ مذہب ثقافت پر قائم ہے، پاکستان 40 سال سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے، مہاجرین کی واپسی کے روڈ میپ پر عالمی برادری سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں

  • کرونا وائرس، چین میں نئی سفری پابندیاں،58 ملین افراد گھروں میں محصور،جنازہ کی تقریبات پر بھی پابندی

    کرونا وائرس، چین میں نئی سفری پابندیاں،58 ملین افراد گھروں میں محصور،جنازہ کی تقریبات پر بھی پابندی

    کرونا وائرس، چین میں نئی سفری پابندیاں،58 ملین افراد گھروں میں محصور،جنازہ کی تقریبات پر بھی پابندی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبہ ہوبی جہاں سے کرونا وائرس ہھیلا نے اعلان کیا ہے کہ اس بیماری کو روکنے کے لئے صوبے میں رہائشی افراد پر نئی سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی اور انہیں مزید سخت کیا جائے گا.

    چینی میڈیا کے مطابق نئے قواعد کے تحت ، تمام کاروبار بند ہوجائیں گے اور صوبے کے 58 ملین لوگ اپنی رہائشی برادری یا گاؤں نہیں چھوڑ سکیں گے۔ کسی بھی رہائشی برادری یا دیہات میں کسی بھی گاڑی یا زائرین کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی جب تک کہ "ضروری” نہ ہو۔ ہوبی نے پولیس گاڑیوں ، ایمبولینسوں ، ضروری سامان کی نقل و حمل کرنے والوں ، اور دیگر مجاز گاڑیوں کے استثنیٰ کے علاوہ سڑک سے آنے والی تمام گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

    حکام کے مطابق کرونا وائرس سے بچنے کے لئے یہ فیصلے کے گئے ہیں کیونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں مشکل صورتحا ل ہے، سب سے زیادہ کرونا کے مریض صوبہ ہوبی میں ہیں،

    حکومت نے صوبے کے تمام "غیرضروری” اسٹوروں کو بند رکھنے اور تمام عوامی تقریبات کو منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ میڈیکل سٹورز کو کھلا رکھنے کے لئے ان سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ،جبکہ میڈیکل سٹورز سے اس بات کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے کہ جو لوگ نزلہ، کھانسی یا بخار کی دوا خریدتے ہیں،

    حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی گاؤں ، برادری یا دفتر کی عمارت جس میں وائرس کی تصدیق ہو گی اس پرمقدمہ ہوگا اور متعلقہ شخص کو 14 دن کے لئے قید رکھا جائے گا۔ کسی بھی فیکٹری یا کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے خصوصی طور پر اجازت لینی ہو گی.

    چینی اخبار کے مطابق صوبے کے رہائشیوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عاید کی گئی ہے، شادی کی تقریبات پر پابندی لگا دی گئی ہے، حتیٰ کی نماز جنازہ کی تقریبات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، تمام غیر ضروری اجتماعات کرنے سے منع کر دیا گیا ہے، چین کے وینزہو ، ہانگجو ، ننگبو اور تائیزوؤ شہروں جن کی مشترکہ آبادی 30 ملین سے زیادہ ہے – ہر گھر کو ایک "پاسپورٹ” جاری کیا گیا ہے جس سے ہر گھر میں ایک فرد ہر دو دن بعد گھر سے باہر نکل سکتا ہے،

    چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان ، ایم آئی فینگ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کا تناسب جو شدید طور پر بیمار تھے ، ووہان ، ہوبی اور مجموعی طور پر ملک میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ چین کے صوبے ہوبی میں تمام ایئر لائن، ریلویز،سڑکیں بند کر دی گئی ہیں،کسی کو بھی صوبے میں داخل ہونے یا نکلنے کی اجازت نہیں،

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1775 ہو گئی۔ چین سے باہر کرونا وائرس کے باعث 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    چین میں کرونا سے متاثر افراد کی تعداد 68 ہزار 500 ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ افراد طبی نگرانی میں ہیں۔ چین کے علاوہ 29 ممالک میں بھی کرونا کے مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس، جاپان اور ہانگ کانگ میں اب تک کرونا وائرس سے ایک ایک ہلاکت سامنے آچکی ہے۔

    چینی شہر چونگ چنگ میں ڈس انفیکشن ٹنل بنادی گئی ہے، 20 سیکنڈ میں لوگ اس کے ذریعے انفیکشن پیدا کرنے والے جراثیم سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

    برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثر 9 میں سے 8 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں ڈسچارج کردیا گیا۔برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ برطانیہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، برطانیہ میں کرونا وائرس 4 لاکھ افراد کی جان لے سکتا ہے۔حکام کے مطابق برطانیہ کرونا وائرس ویکسین کے لیے 40 ملین پاؤنڈز خرچ کر رہا ہے

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

  • زہریلی گیس سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، 100 سے زائد متاثر

    زہریلی گیس سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، 100 سے زائد متاثر

    زہریلی گیس سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، 100 سے زائد متاثر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں زہریلی گیس کے اخراج سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 100 سے زائد افراد متاثر ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    پولیس کے مطابق ہسپتال پہنچنے والوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ گیس کا اخراج کہاں سے ہوا معلوم نہیں ہو سکا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی وزیر سعید غنی، سماجی رہنما فیصل ایدھی و دیگر ہسپتال پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

    وفاقی وزیر علی زیدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نیوکلیئر بایولوجیکل کیمیکل ڈفینس کی ٹیم نے تحقیات شروع کر دی ہیں، زہریلی گیس کہاں سے آئی جلد معلوم ہوجائیگا۔

    زہریلی گیس سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر کسی بحری جہاز سے کیمیکل نکالنے کے دوران ہوا میں گیس شامل ہوئی۔ ترجمان کے پی ٹی کے مطابق پورٹ پر کوئی ایسا جہاز نہیں لگا جس سے بو پھیلی ہو، تمام متاثرہ افراد کو روڈ سے اٹھایا گیا، پورٹ پر بو پھیلنے کی کوئی اطلاع نہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے نمونے حاصل کر لئے ہیں جن کے مختلف ٹیسٹ کئے جائیں جس سے معلوم ہوسکے گا کہ کون سی گیس ہے جس سے اتنے لوگ مثاثر ہوئے۔

    پولیس کی جانب سے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، زہریلی گیس سے متاثرہ تین افراد آئی سی یو میں داخل ہیں جبکہ ایک شخص وینٹی لیٹر پر وارڈ میں زیر علاج ہے. گیس سے متاثرہ افراد کے لواحقین بھی ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے.