Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، پرویز مشرف میدان میں آ گئے، کیا کہا؟ اہم خبر

    لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، پرویز مشرف میدان میں آ گئے، کیا کہا؟ اہم خبر

    لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، پرویز مشرف میدان میں آ گئے، کیا کہا؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کہا کہ میری طبیعت بہتری کی طرف گامزن ہے،ہائی کورٹ کا فیصلہ بہت اچھا ہے،ہائی کورٹ کے فیصلے سے مجھے بہت خوشی ہوئی،ہائیکورٹ نے  آئین اورقانون کےمطابق فیصلہ دیاہے،

    پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے پرسب کاشکریہ اداکرتاہوں،

    لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا عدالت نے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا ۔درخواست سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر کی گئی تھی. کالعدم قرار دی گئی خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں‌ پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی۔

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سابق صدر پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کوچیلنج کررکھا ہے.

    درخواست گزار نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کے استغاثہ کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے،پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی، خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں کیا گیا،

    لاہور ہائی کورٹ میں  سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

    درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،

    پرویز مشرف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے درست فیصلہ کیا، سابق وزیر قانون

  • پرویز مشرف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    پرویز مشرف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا عدالت نے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا ۔

    قبل ازیں غداری کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے سماعت کی، وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان پیش ہوئے اور خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق سمری اور ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔ انہوں نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف کے خلاف کیس بنانے کا معاملہ کبھی کابینہ ایجنڈے کے طور پر پیش نہیں ہوا۔

    جسٹس مسعود جہانگیر نے استفسار کیا کہ کس تاریخ کو کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی۔ حکومتی وکیل نے کہا کہ 24 جون 2013 کو کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی۔

    لاہورہائیکورٹ میں پرویز مشرف کیس میں خصوصی عدالت کی تشکیل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،وفاقی حکومت نے خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق سمری اورریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مشرف کیخلاف کیس بنانے کامعاملہ کبھی کابینہ ایجنڈے کے طور پر پیش نہیں ہوا ،مشرف کیخلاف کیس سننے والی عدالت کی تشکیل کابینہ کی منظوری کے بغیر ہوئی ،وکیل وفاق نے کہاکہ ایف آئی اے نے پرویز مشرف کے خلاف انکوائری مکمل کی

    جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کی کتنے رکنی ٹیم نے مشرف کیخلاف انکوائری کی،وکیل وفاق نے کہا کہ 20 سے 25افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے انکوائری مکمل کی،عدالت نے استفسار کیا کہ ان میں سے کل کتنے لوگوںنے ٹرائل جوائن کیا ،وکیل وفاق نے کہاکہ ان میں سے صرف ایک شخص ٹرائل میں پیش ہوا،فل بنچ نے کہا کہ انکوائری کی کیا حیثیت جب انکوائری کرنےوالے ہی ٹرائل میں پیش نہیں ہوئے۔

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سابق صدر پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کوچیلنج کررکھا ہے.

    درخواست گزار نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کے استغاثہ کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے،پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی، خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں کیا گیا،

    لاہور ہائی کورٹ میں  سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

    درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،

  • پرویز مشرف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے کیا فیصلہ محفوظ

    پرویز مشرف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے کیا فیصلہ محفوظ

    پرویز مشرف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے کیا فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ نےپرویزمشرف کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا.لاہورہائیکورٹ کے فل بینچ نے کیس کی سماعت کی,لاہور ہائیکورٹ کافل بینچ کیس کا فیصلہ کچھ دیر میں سنائےگا

    لاہورہائیکورٹ میں پرویز مشرف کیس میں خصوصی عدالت کی تشکیل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،وفاقی حکومت نے خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق سمری اورریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مشرف کیخلاف کیس بنانے کامعاملہ کبھی کابینہ ایجنڈے کے طور پر پیش نہیں ہوا ،مشرف کیخلاف کیس سننے والی عدالت کی تشکیل کابینہ کی منظوری کے بغیر ہوئی ،وکیل وفاق نے کہاکہ ایف آئی اے نے پرویز مشرف کے خلاف انکوائری مکمل کی

    جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کی کتنے رکنی ٹیم نے مشرف کیخلاف انکوائری کی،وکیل وفاق نے کہا کہ 20 سے 25افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے انکوائری مکمل کی،عدالت نے استفسار کیا کہ ان میں سے کل کتنے لوگوںنے ٹرائل جوائن کیا ،وکیل وفاق نے کہاکہ ان میں سے صرف ایک شخص ٹرائل میں پیش ہوا،فل بنچ نے کہا کہ انکوائری کی کیا حیثیت جب انکوائری کرنےوالے ہی ٹرائل میں پیش نہیں ہوئے۔

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سابق صدر پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کوچیلنج کررکھا ہے.

    درخواست گزار نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کے استغاثہ کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے،پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی، خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں کیا گیا،

    لاہور ہائی کورٹ میں  سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

    درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،

  • اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

    اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

    اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وزارت سے استعفیٰ دینے کے بعد حکومت نے مسلم لیگ ق کی سینئر قیادت سے رابطہ کیا ہے، مسلم لیگ ق اورحکومتی کمیٹی کا اسی ہفتےمشترکہ بیٹھک کا فیصلہ ہوا ہے.

    مشترکہ اجلاس میں اتحادی حکومت کے امورپر بات چیت ہوگی ق لیگ کے رہنما اسی ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سےبھی ملاقات کریں گے جن میں پنجاب کے امور پر بات چیت کی جائے گی، ق لیگ کا وفد وزیراعظم سے بھی ملاقات کرے گا جس میں اس امر کی یقین دہانی کروائی جائے گی کہ مسلم لیگ ق حکومت کے ساتھ ہے اور رہے گی.

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کو منانے کی کوشش شروع کر دی گئی ہے. وفاقی وزیر اسد عمر آج ایم اکیو وفد سے ملاقات کریں گے.

    اسد عمر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے،

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کنوینرایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کا وفاقی حکومت بنانے میں ساتھ دیا تھا لیکن ہمارے مطالبات پر پیش رفت نہیں ہوئی، تاہم انہوں نے حکومت سے اتحاد ختم کرنے کی افواہوں کی تردید کی تھی

  • وفاقی کابینہ اجلاس طلب، ایجنڈہ جاری، سعودی عرب کے ساتھ اہم معاہدہ ایجنڈے میں شامل

    وفاقی کابینہ اجلاس طلب، ایجنڈہ جاری، سعودی عرب کے ساتھ اہم معاہدہ ایجنڈے میں شامل

    وفاقی کابینہ اجلاس طلب، ایجنڈہ جاری، سعودی عرب کے ساتھ اہم معاہدہ ایجنڈے میں شامل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو گا، وفاقی کابینہ اجلاس کا ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے،وفاقی کابینہ کووزارتوں اورمتعلقہ محکموں کی کارکردگی پربریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ کےفیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ لیاجائیگا،وفاقی کابینہ امریکاایران کشیدگی اورعالمی حالات کا جائزہ لے گی

    وفاقی کابینہ ملکی سیاسی،معاشی امن و امان کی صورتحال پرغورکریگی،اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈامیں شامل ہے، کابینہ کی قانون سازی سےمتعلق کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے،پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان ایئر سروسز کے معاہدہ کی منظوری ایجنڈامیں شامل ہے،

    ہیوی انڈسٹریزٹیکسلابورڈمیں پروڈکشن کنٹرول کےممبر کی تقرری کابینہ ایجنڈامیں شامل ہے،پاکستان محتسب کراچی سیکریٹریٹ میں انچارج ممبرکی تقرری بھی ایجنڈا میں شامل ہے،کابینہ اجلاس میں فاٹااورگلگت بلتستان کےچارفیصدکوٹہ کی تقسیم پررپورٹ کابینہ کوپیش کی جائےگی،پی ایس اوکےایم ڈی،سی ای اوکی تقرری کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے،

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    کابینہ اجلاس میں کراچی،پشاور،لاہوراور ملتان میں کثیرالمنزلہ عمارات کامعاملہ زیرغورآئے گا،کابینہ بینکنگ کورٹ لاہورکے جج کی تقرری کی منظوری دےگی،وزارت صحت میں اصلاحات پرکابینہ کوبریفنگ دی جائےگی،ہومیوپیتھک کالجزکےخلاف شکایات کامعاملہ زیرغورآئےگا،

  • شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر سے ملاقات، امن مشن پر آج جائیں گے سعودی عرب

    شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر سے ملاقات، امن مشن پر آج جائیں گے سعودی عرب

    شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر سے ملاقات، امن مشن پر آج جائیں گے سعودی عرب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی سے تعمیری اور مثبت بات چیت ہوئی،خطے میں امن و استحکام کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستانی سرزمین کسی جنگ کےلیے استعمال نہیں ہوگی،

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ایران امریکا کشیدگی،خطے میں دیرپا امن اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔وزیرخارجہ نے کہا کشیدگی پر قابو کے لیے تحمل ،برداشت،دانشمندی کامظاہرہ کرناہوگا، معاملات کے پر امن حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے، خطے کو کشیدگی سے بچانے اور امن کے لیے سنجیدہ کوششیں کرناہوں گی۔

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے خطےمیں امن کے لیے عمران خان کےعزم کوسراہتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی امن کوششوں کی تائیداورخیرمقدم کرتےہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشہد پہنچے تھے ، جہاں ڈپٹی گورنر جنرل خراسان نے ان کا استقبال کیا ، وزیر خارجہ نے مشہد میں امام رضاعلیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی ، حاضری کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی وفد کے ہمراہ تہران روانہ ہوئے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ نے 2روزہ دورہ ایران کیا،دورہ ایران کا مقصد خطے میں امریکاایران کشیدگی کا خاتمہ اوردیرپا امن کا قیام ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر اور ہم منصب سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ، خلیج کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےایرانی قیادت کو پاکستانی موقف سے آگاہ کیا پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، پاکستانی سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہو گی،ایرانی قیادت نےکشیدگی میں کمی، دیرپاامن کےلیےوزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج سعودی عرب کا دورہ کر یں گے،

  • ملک بھر میں‌ بارش، بچے سکول نہ جا سکے، چھتیں گرنے کے واقعات، 3 افراد جاں  بحق

    ملک بھر میں‌ بارش، بچے سکول نہ جا سکے، چھتیں گرنے کے واقعات، 3 افراد جاں بحق

    ملک بھر میں‌ بارش، بچے سکول نہ جا سکے، چھتیں گرنے کے واقعات، 3 افراد جاں بحق
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی میں اضافہ ہو گیا، دوسری جانب برفباری سے بلوچستان میں 10 افراد جاں بحق، سکھر میں مکان کی چھت گرنے سے سے 7 افراد زخمی، جھنگ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے.

    پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل خوب گرجے برسے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ کہیں بوندا باندی تو کہیں تیز بارش، لاہور میں صبح کے وقت کالی بدلیاں چھائیں اور پھر چھما چھم برسات ہوئی۔ گڑھی شاہو، دھرم پورہ، ایئر پورٹ، گلبرگ، فیروز پور روڈ ، جوہر ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف حصوں میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔

    بارش کے باعث سکولوں کی تعطیلات ختم ہونے کے باوجود سکولوں میں حاضری کم رہی، بارش کی وجہ سے بچے سکول نہ جا سکے،

    سندھ میں بھی بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا،کراچی ، جیکب آباد، سکھر سمیت سندھ میں بارش سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی بارش کی جھڑی کل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی جبکہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا بھی امکان ہے۔

    فیصل آباد، قصور، چکوال، ننکانہ صاحب، شکر گڑھ، سرگودھا، جھنگ، خانیوال، ہارون آباد، رحیم یار خان، خان پور، اوچ شریف سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ابر کرم خوب برسا جس سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق پشین میں بارش اور برفباری کے باعث ایک گھر کی چھت گرنےسے 3 افراد جاں بحق اور ایک خاتون سمیت 3 بچے زخمی ہوئے، جن کو ریسکیو کرکے ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ژوب کے کلی شہابزئی میں برفباری کے باعث مکان کی چھت گرنے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ لاشوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہناہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور دیگر اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورت سے نمٹنے کے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پنجاب کے ضلع جھنگ میں مکان نکی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں بچہ بھی شامل ہے،

    بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں برفباری سے نظام زندگی متاثر ہے۔ شہر کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے مکمل طور پر منقطع جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے۔ کئی فٹ برف پڑنے سے کوئٹہ چمن شاہراہ بھی بند پڑی ہے۔ بین الاقوامی شاہراہ بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے جس سے افغان ٹریڈ ٹرانزٹ سمیت تمام ٹرانسپورٹ معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ اس صورتحال کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے۔

    حکومت بلوچستان شدید ترین برفباری کے پیش نظر صوبے میں سنو ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ ایمرجنسی زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، کچھی، کولپور اور ہرنائی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں نافذ کی گئی ہے۔

    ادھر بولان، بھاگ ناڑی، ڈھاڈر، بالا ناڑی اور گردونواح میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے۔ بارش کے باعث فیڈر ٹرپ کرنے سے کئی علاقوں کی بجلی غائب ہے۔ اس صورتحال میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    مچھ اور کولپور میں شدید برف باری سے راستے بند ہو چکے ہیں جنھیں انتظامیہ بحال کرنے میں مصروف ہے۔ راستے بند ہونے سے کئی گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

    سبی اور گردونواح میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ انتظامیہ نے اس صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے میں شدید برفباری اور اس ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    ملک کے بالائی علاقوں کی بات کی جائے تو وہاں برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے۔ ہنزہ کا شاہراہ قراقرم اور بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ گلگت میں بھی رابطہ سڑکیں بند ہیں، جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سکردو میں بھی زندگی کا پہیہ جام ہے۔ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ ٹریفک بھی معطل ہے۔

    سندھ کے علاقے سکھر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ نیو پنڈ کے علاقے میں پیش آیا، لاش اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

  • بریکنگ نیوز: بیرسٹر فروغ نسیم کو گورنر سندھ بناۓ جانے کا امکان!

    بریکنگ نیوز: بیرسٹر فروغ نسیم کو گورنر سندھ بناۓ جانے کا امکان!

    اسلام آباد:بریکنگ نیوز: بیرسٹر فروغ نسیم کو گورنر سندھ بناۓ جانے کا امکان! باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی تعنیاتی سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ آنے کے بعد، طاقت کے مرکزی حلقوں نے بیرسٹر فروغ نسیم کو، عمران اسمعیل کی جگہ، گورنر سندھ مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے!

    باغی ٹی وی کےمطابق فروغ نسیم کو گورنرسندھ بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا جارہا ہے کہ جو کردارعشرت العباد نے مشرف اور اسکے بعد پی.پی اورنواز شریف کے ادوارمیں بطور گورنرادا کیا تھا، اب وہی کردار فروغ نسیم کو ایک لمبےعرصے کے لیے دیا جائیگا!

    خیال کیا جا رہا ہے کہ فروغ نسیم کو قانونی امور پرگرفت حاصل ہے، لہذا وہ مرکزی حکومت کی اتحادی جماعتوں اوراپوزیشن کے درمیان پُل کا کردار ادا کریں گے! اسطرح، پی.ٹی.آئ کی سندھ میں بڑی اتحادی, متحدہ قومی موومنٹ کی شکایات کا بھی ازالہ ہوسکے گا. اور مزید یہ کہ فروغ نسیم، سابق صدر، پرویزمشرف کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں اورمعاملات کو بھی بہتر انداز سے نبٹا سکتے ہیں

  • بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا

    بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا

    نئی دہلی:بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا،اطلاعات بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں خود ریاستی دہشت گردی کا سرپرست نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی میں ناکامی پر پولیس افسر رویندر سنگھ کو گرفتار کرلیا، بھارتی پولیس افسر کو کلگام سے دہلی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رویندر سنگھ کو گزشتہ روز 2 مبینہ دہشت گردوں کے ساتھ پایا گیا، تفتیش کار پولیس افسر اور دہشت گرد کے ساتھ دہلی جانے پر حیران ہیں، ڈی ایس پی رویندر سنگھ سری نگر ایئرپورٹ پر تعینات تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رویندر سنگھ دہشت گردوں کو کمک فراہم کرتا ہوا رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا، بھارتی سرکار، دہشت گرد گٹھ جوڑ سامنے آنے پر مقبوضہ کشمیر میں چھاپے مارے گئے اور رویندر سنگھ کے گھر سے اے کے 47، 3 پستول برآمد کرلی گئی۔بھارتی پولیس رویندر سنگھ اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افضل گرو نے بھی 2013 میں خط میں رویندر سنگھ کا ذکر کیا تھا، افضل گروہ نے لکھا تھا رویندر سنگھ نے دہلی میں رہائش دی، مل کر پارلیمنٹ پر حملے کا کہا۔بھارت کی جانب سے رویندر سنگھ کو بہادری پر 15 اگست 2019 کو صدارتی طلائی تمغہ دیا گیا تھا۔

  • ایم کیو ایم کے تحفظات دور کریں گے، وزیر اعظم عمران خان

    ایم کیو ایم کے تحفظات دور کریں گے، وزیر اعظم عمران خان

    ایم کیو ایم کے تحفظات دور کریں گے، وزیر اعظم عمران خان

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد حکومت نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر کی سربراہی میں حکومتی وفد جلد ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کرے گا۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بھی رابطہ کیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ سندھ کی مقامی قیادت بھی ایم کیوایم سے ملاقات کرے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے مطالبات جائز ہیں، کیے گئے تمام وعدے وفا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کا بہترین اور بااعتماد اتحادی ہے، کراچی ہمارا معاشی حب ہے، اس کو کسی صورت نظراندازنہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے، اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے
    دوسری جانب اس ضمن میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ وہ ہمارے اتحادی ہیں، کو شش کریں گے ان کے تحفظات دور کئے جائیں۔

    پی ٹی آئی حکومت کو لگا بڑا دھچکا

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے تھوڑی دیر پہلے پتہ ایم کیو ایم کے اعلان کا پتہ چلا ہے ، جب بھی اتحادی حکومت بنتی ہے، تو ہرجماعت کی اپنی اپنی سوچ ہوتی ہے، تحفظات بھی ہوتے ہیں تاہم انہیں دور کر لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت قائم اور مضبوط ہے ، رانا ثناللہ اپوزیشن میں ہے وہ تو حکومت جانے کی بات ہی کریں گے، حزب اختلاف کے خواب دیکھنے اور خواہشات پر پابندی نہیں
    واضح رہے کہ اس سے پہل خالد مقبول صدیقی نے اپنے قلمدان کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا..کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے 2 معاہدے ہوئے تھے، ایک معاہدہ بہادرآباد اور دوسرا بنی گالہ میں ہوا، ہر مشکل موقع پر حکومت کا ساتھ دیا لیکن سندھ کے شہری علاقوں سے ناانصافی کی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں کہیں اور سے بھی وزارتوں کی بات ہوئی تھی۔