Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • امریکا افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے ، وزیر اعظم

    امریکا افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے ، وزیر اعظم

    امریکا افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے ، عمران خان
    وزیر اعظم عمران خان نے روسی خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کو انٹر ویو دیتےہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی ناکامیوں پر پاکستان پر الزام لگایا جا رہاہے..جبکہ اس جنگ کی وجہ سے ہماری معیشت کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچاہے، ہمارے ستر ہزار پاکستانی شہید ہوئےہیں. جب امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا تو یہ گروہ ہمارے خلاف ہو گئے.اس خطے میں امن قائم ہونا ہمارے لیے سب سے زیادہ مفید ہے ،جبکہ افغانستان میں جنگ اور افرا تفری تو ہمارے اپنے لیے تشویشناک ہے . پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں امن وا مان اور سیکیورٹی کی بہتری کے لیےکوشاں رہا ہے.پاکستان کو امریکا کی وار آن ٹیرر میں شامل ہونے پر بھاری نقصان اٹھانے پڑے..اب امریکا کی افغانستان میں حالات کو 18 سال بعد بھی سنبھال نہ پانا.اس کی اپنی ناکامیاں ہیں.
    واضح رہے کہ امریکا اور افغانستان کے طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کو صدر ٹرمپ نے کینسل کر دیا ہے.جس کے بعد خطے میں امن کی کوششوں کو شدیددھچکا لگا تھا.اس پر نے اپنا رد عمل پیش کرتے کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ افغانستان کے مسئلہ کا حل سیاسی ہے۔ تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد مذاکرات کی مزی پر آکر افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں

  • الیکشن کمیشن اور حکومت آمنے سامنے، چیف الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

    الیکشن کمیشن اور حکومت آمنے سامنے، چیف الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

    حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ الیکشن کمیشن سردار رضا نے نئے الیکشن کمیشن اراکین سے حلف نہیں لیا تھا ،گزشتہ روز اجلاس میں ریفرنس دائر کرنے کےلیےقانونی مشاورت کی گئی ،حکومتی ریفرنس میں سردار رضا کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی جائے گی.

    الیکشن کمیشن کے 2 نئے اراکین کی تقرری غیر آئینی، الیکشن کمیشن حکومت کیخلاف ڈٹ گیا

     

    واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے 2 نئے ارکان الیکشن کمیشن سے حلف لینے سے معذرت کرتھی ،چیف الیکشن کمشنرنےوزارت پارلیمانی امورکو فیصلے سے آگاہ کردیا،چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ نئےممبران کی تقرری آرٹیکل 213 اور 214 کےمطابق نہیں ہوئی،نئےممبران کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے،

    افسوس، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا گیا، رضا ربانی نے ایسا کیوں کہا؟

    بلوچستان سے منیراحمدکاکڑ اور سندھ سے خالد محمود صدیقی کوالیکشن کمیشن کا ممبر لیا گیا ہے ،صدرمملکت کی جانب سےدونوں نئےارکان کی الیکشن کمیشن میں تقرری کی گئی ہے .

    الیکشن کمیشن کی اراکین کی تقرری، مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی، مریم اورنگزیب کا بڑا اعلان

    واضح رہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے الیکشن کمیش کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ منیر احمد کاکڑ کو بلوچستان سے جبکہ خالد محمود صدیقی کو سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبرمقرر کیا گیا ہے

    الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری، خورشید شاہ کا قانونی کاروائی کا اعلان

    الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری پرمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بھی شدیداحتجاج ریکارڈ کروایا تھا

  • ہم نے خواجہ آصف کو نااہل کیا سپریم کورٹ نے بحال کردیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    ہم نے خواجہ آصف کو نااہل کیا سپریم کورٹ نے بحال کردیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آبا دہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کون سا انسان صادق اور امین ہو گا؟ ہم نے خواجہ آصف کو نااہل کیا سپریم کورٹ نے بحال کردیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں نااہلی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کیوں کرنی چاہیے؟ مطمئن کریں،سیاسی معاملات سیاسی فورمز پر حل ہونے چاہیں میری عدالت نے ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی،

    قانون کی بالادستی نہ ہو تو دشمن مضبوط ہو جاتا ہے، اطہرمن اللہ

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کون سا انسان صادق اور امین ہو گا؟ ہم نے خواجہ آصف کو نااہل کیا سپریم کورٹ نے بحال کردیا،مثال ہمارے سامنے ہے،عدلیہ کو بطور ادارہ سیاسی معاملات میں پڑنا ٹھیک نہیں .

     

    کیا پارلیمنٹ غیر فعال ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا کیس میں استفسار

    نااہلی کیس، فواد چودھری کو نوٹس جاری

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا 39 واں دن ، مظالم تھمنے کا نام نہیں‌لے رہے ،

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا 39 واں دن ، مظالم تھمنے کا نام نہیں‌لے رہے ،

    سری نگر :مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 39 واں دن ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،دوسری طرف بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری وساری ہے ،

    سری نگر سے ذرائع کےمطابق آج کا دن بھی حسب سابق بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت میں گزر گیا ، دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، قابض بھارتی فورسز کشمیریوں پر فائرنگ کررہے ہیں ان کو زخمی کررہے ہیں ، لیکن عالمی برادری اس کے باوجود خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، ۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کا لاک ڈاؤن 39 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم جاری ہیں، کپواڑہ میں دو کشمیریوں کو شہید کرنے کی اطلاعات ہیں‌لیکن ابھی تک شہید ہونے والوں کی تفصیلات نہیں مل سکیں، دوسری طرف کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری مظالم کے باوجود آزادی آزادی کے نعرے لگاکر بھارتی افواج کو خوف میں مبتلا کررہے ہیں

    دوسری جانب مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں۔ دکانیں، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے۔قابض فورسز نے علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی اس دوران دیگر آٹھ نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مقبوضہ وادی میں موبائل، انٹر نیٹ سروس اور ٹی وی چینل بھی بند ہیں جبکہ سیاسی اور حریت رہنما بدستور گھروں میں نظر بند ہیں۔

    کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باعث کھانے پینے کی اشیا ءکی قلت کے علاوہ مریضوں کو علاج معالجے میں بھی بے حد دشواریوں کا سامنا ہے۔کشمیریوں پر قیامت برپا ہے اور بھارت نے انسانی حقوق کی جماعتوں کو کشمریوں کو ادویات فراہم کرنے اور ان کا علاج معالجہ کرنے سے روک دیا ہے

  • نواز شریف بیرون ملک جا سکتے ہیں، ن لیگی رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا

    نواز شریف بیرون ملک جا سکتے ہیں، ن لیگی رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف رہائی کے بعد بیرون ملک جا سکتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ رہائی کے بعد اگر نوازشریف بیرون ملک جانا چاہیں تو وہ ان کی مرضی ہوگی، ان کے جانے کے بعد مستقبل میں پارٹی کو کون لیڈ کرے گا یہ نوازشریف فیصلہ کریں گے،

    نواز شریف کی جیل میں زندگی خطرے میں ،صحت کے حوالہ سے اہم انکشاف باغی ٹی وی سامنے لے آیا

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کے باعث سیاسی استحکام نہیں ہوسکتا ،اسلام آباد لاک ڈاوَن سے متعلق رہبر کمیٹی فیصلہ کرے گی، رہبر کمیٹی کے فیصلے کی پابندی ضرور کی جائےگی،

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے ،نواز شریف کے بھتیجے حمزہ شہبا زکو بھی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے.

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔ عدالتی چھٹیوں کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ 18ستمبر کودونوں اپیلوں پر سماعت کر گی

    مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

  • پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی

    پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی

    پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں ہوئی ہیں، 4 میجرجنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دی گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دے دی گئی ،ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد عامر ،میجر جنرل محمد چراغ حیدر شامل ہیں. ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیا کو بھی ترقی دی گئی ہے

     

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

     

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

     

    بھارتی فوج کے جرنیل آئی ایس پی آر کی صلاحیتوں کے گیت گانے لگے

  • عمران خان سے مشاورت کے بعد ایل او سی عبور کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

    عمران خان سے مشاورت کے بعد ایل او سی عبور کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سےدوبارہ مشاورت کرکےسیزفائرلائن سے متعلق فیصلہ کریں گے،سیزفائرلائن عبورکرنے سےمتعلق عمران خان سےبھی مشاورت کرینگے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی میزبانی میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹیز کانفرنس کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہو رہا ہے،اجلاس میں سنیٹ میں قائد حزب اختلاف سنیٹ راجہ ظفر الحق اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر چوہدری یاسین بھی شریک ہیں ،

    اجلاس کے وقفہ کے دوران راجہ فاروق حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کشمیر کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع کردیا گیا ہے،مقبوضہ وادی کودنیا کی سب سےبڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا، بھارتی فوج ایل اوسی پربھی بے گناہ شہریوں کوشہید کررہی ہے،آزاد کشمیرحکومت اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کیلیےتمام وسائل استعمال کریگی، آزادکشمیرکے باشندے اپنےکشمیری بھائیوں کی مدد کےلئے بےتاب ہیں،پاکستان دنیا بھر میں ہمارا واحد وکیل ہے،

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کیلئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، میں 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا۔

    ایک اور تاریخ رقم،یوم دفاع، وزیراعظم، آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

    آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہےہر گھڑی ، ہرلمحہ کشمیریوں کے لیے پہلے سے زیادہ مصیبت بن کر سامنے آرہا ہے ،مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 38 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،

  • آئین اورقانون کے مطابق اپنا کردارادا کرنے کیلیے پرعزم ہیں،چیف جسٹس

    آئین اورقانون کے مطابق اپنا کردارادا کرنے کیلیے پرعزم ہیں،چیف جسٹس

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کیلیے پر عزم ہیں ، اپنے گھرکودرست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کیلیے پر عزم ہیں،عدالتی عمل میں دلچسپی رکھنے والے درخواست دائر کریں جسے سن کر فیصلہ ہوگا،ازخود نوٹس کا اختیار قومی اہمیت کے معاملے پر استعمال کیا جائے گا،جوکسی کے مطالبے پر لیا گیا ہووہ ازخود نوٹس نہیں ہوتا .

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ گزشتہ سال زیرالتوا مقدمات کی تعداد 18 لاکھ تھی، گزشتہ سال 19 ہزار 751 مقدمات کااندراج ہوا، گزشتہ سال 57 ہزار 684 مقدمات نمٹائے،سپریم کورٹ نےپہلی بارای کورٹ سسٹم متعارف کرایا،

    جعلی اکاؤنٹس کیس ، خورشید انور جمالی نے پلی بارگین کی درخواست واپس لے لی

    چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ سوسائٹی کاایک طبقہ جوڈیشل ایکٹوازم میں عدم دلچسپی پرناخوش ہے، سوسائٹی کاوہ طبقہ چند ماہ پہلےجوڈیشل ایکٹوازم پرتنقید کرتاتھا ،ہم یہ سمجھتےہیں کہ سوموٹوپرعدالتی گریززیادہ محفوظ ہےاورکم نقصان دہ ہے ، جوڈیشل ایکٹوازم کی بجائے سپریم کورٹ عملی فعل،جوڈیشل ازم کوفروغ دے رہی ہے ،

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کونسل کسی بھی قسم کے خوف، بدنیتی یا دباؤ کے بغیر اپنا کام جاری رکھے گی، قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی کے علاوہ کونسل سے کوئی بھی توقع نہ رکھی جائے،

    بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

    واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں عدالتی سال دوہزار اٹھارہ انیس اپنے اختتام کو پہنچا ،نیا عدالتی سال دوہزار انیس بیس آج سے شروع ہے ، گذشتہ عدالتی سال میں سترہ جنوری کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ریٹائر جبکہ اگلے ہی روز جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ذمہ داریاں سنبھالیں تھی، دو ججزاپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے جبکہ جسٹس قاضی محمد امین نئے جج تعینات ہوئے .

  • جعلی اکاؤنٹس کیس ، خورشید انور جمالی نے پلی بارگین کی درخواست واپس لے لی

    جعلی اکاؤنٹس کیس ، خورشید انور جمالی نے پلی بارگین کی درخواست واپس لے لی

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزم خورشید انور جمالی نے پلی بارگین کی درخواست واپس لے لی ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم خورشید انور جمالی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ،ملزم خورشید انور جمالی نے پلی بارگین کی درخواست واپس لے لی ،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ ملزم پلی بارگیننگ میں 5 کروڑ 70 لاکھ تک کی رقم دینے پر رضامند تھا،10 کروڑ سے زائد کی رقم بننے پر ملزم نے پلی بارگینن سے انکار کر دیا،

    بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

    ملزم خورشید انور جمالی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پلی بارگیننگ کی رقم زائد ہونے پر ادا نہیں کر سکتا، عدالت نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست کینسل کرتے ہوئے20 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار تین ملزمان خورشید انور جمالی ، سید عارف علی اور سید آصف محمود پلی بارگین کے لئے تیار تھے، اس کے لئے انہوں نے عدالت میں درخواست بھی دی تھی جو منظور کر لی گئی تھی، ملزمان پر سندھ نوری آباد پاور کمپنی اور سندھ ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے منصوبوں میں میسرز ٹیکنومین کائنیٹک پرائیویٹ لمیٹڈاور دیگر من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا الزام ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز ٹیکنومین کائنیٹک پرائیویٹ لمیٹڈ سید آصف محمود نے نوری آباد پاور کمپنی کے ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ خورشید انور جمالی اور نوری آباد پاور کمپنی کے ڈائریکٹرسید عارف علی سے ملی بھگت کر کے خورد برد اور منی لانڈرنگ کی جس سے قومی خزانہ کو 16ملین ڈالر کا نقصان پہنچا

    جعلی اکاؤنٹ کیس میں نیب کو ملی بڑی کامیابی، ملزمان پلی بارگین کرنے کو تیار

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں، عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا، وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کوبھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے.

  • کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب

    وزیراعظم عمران خان نے 13 ستمبر کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کیلئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، میں 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا مظفر آباد کا تیسرا دورہ ہو گا، وزیراعظم عمران خان نے چودہ اگست کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا تھا، بعد ازاں پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا، اب وزیراعظم عمران خان مظفر آباد میں کشمیریوں  سے یکجہتی کے لئے جلسہ سے خطاب کریں گے

     

    ایک اور تاریخ رقم،یوم دفاع، وزیراعظم، آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

     

    آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

     

    یکجہتی کشمیر،کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہےہر گھڑی ، ہرلمحہ کشمیریوں کے لیے پہلے سے زیادہ مصیبت بن کر سامنے آرہا ہے ،مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 38 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،