Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • حکومت مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرے گی، فردوس عاشق اعوان

    حکومت مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرے گی، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم عمران خان کی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں 19 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں19نکاتی ایجنڈےپرغورکیا گیا، وزیر اعظم کشمیر کے سفیر بن کر امریکہ جارہے ہیں جہاں‌ وہ مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے، وزیراعظم میڈیاکی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، ذمہ دار میڈیا کا کردار ریاست کیلئے لازم وملزوم ہے، انہوں‌ نے کہاکہ میڈیا کے احتسابی عمل کا آغاز کیا جارہاہے، کابینہ نے فیصلہ کیاہے کہ خصوصی میڈیا ٹربیونل قائم کئے جائیں گے، میڈیا ٹربیونل میں جو بھی جائے گا، اس کا فیصلہ 90 دن میں کیا جائے گا، خصوصی میڈیا ٹربیونل کی سرپرستی اعلیٰ عدلیہ کرے گی، میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون مان لیا گیا ہے اور میڈیا ٹربیونلز کا مقصد میڈیا سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہے، انہوں نے کہاکہ میڈیاکےحوالےسےقواعدوضوابط متعارف کرائےجائیں گے، پیمرا کی ری اسٹرکچرنگ کی جائےگی ، پیمراکوئی کارروائی کرتاہےتوالزام حکومت پرآتاہے، میڈیاکارکنان کےمقدمات کےفیصلےسالہاسال نہیں ہوتے،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت نے مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیاہے، اس فیصلہ میں لکھا گیاہے کہ یہ ایک نان فنکشنل عہدہ ہے ، ہماری رائے میں یہ بات سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت کوئی بھی مجرم شخص کسی عہدے پر فائز نہیں ہوسکتا، انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے دوچیزیں سامنے آئی ہیں ، ایک یہ کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں اوردوسرا وہ جنرل سیکرٹری یا کسی اور عہدے پر فائز نہیں ہوسکتیں، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جلد اپیل سامنے آجائیگی ، وزیر اعظم عوامی سہولیات سے متعلق کابینہ کے مختلف افراد سے رائے لیتے ہیں ، اس سلسلے میں وفاقی وزیر صحت نے اپنی آراء بیان کی ہیں، فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کافیصلہ سپریم کورٹ کےفیصلےکی خلاف ورزی ہے، مریم نوازکسی جلسےجلوس اورسیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لےسکتیں،

  • آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اور سنٹرل ایشیا کی وزیراعظم سے ملاقات

    آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اور سنٹرل ایشیا کی وزیراعظم سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اور سنٹرل ایشیا نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس میں ملاقات میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ اورگورنر اسٹیٹ بینک بھی موجود ہیں،ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،

    آئی ایم ایف وفد کا دورہ معمول کا، ٹیکس اکٹھا کرنے پر سودے بازی نہیں ہو گی،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

    آئی ایم ایف کے وفد نے اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کا بھی دورہ کیا اور ایوان کی کاروائی دیکھی، پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے وفد کا استقبال کیا

    قبل ازیں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ہوئی، مشیر خزانہ نے وفد کو معاشی استحکام کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی ،اپنی بریفنگ میں حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں کمی آرہی ہے، رواں سال نان ٹیکس ریونیو کی مد میں ایک ہزار ارب حاصل ہونے کا امکان ہے۔

     

    واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض کا پیکج حاصل کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اور کرسٹین لیگارڈ کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں. آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے حصول اور معاہدوں پر اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور احتجاج کیا ہے .

    آئم ایم ایف نے کہا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی اداروں سے 38 ارب ڈالرز کا قرضہ ملے گا.پاکستان میں اداروں کو مضبوط کرکے ان میں شفافیت لائی جائے .پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کاررروائیاں کی جائیں ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی.پاکستان کے گردشی قرضوں کا خاتمہ کیا جائے گا .توانائی سیکٹر کے واجبات کی وصولیاں یقینی بنائی جائیں گی.

    آئی ایم ایف کی جانب سے 6 ارب ڈالر کے معاشی پیکج میں سے ایک ارب ڈالر فوری طور پر پاکستان کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان کو پہلی قسط جولائی میں فراہم کردی گئی تھی، اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے 99 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے

    آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول ہوگئی، اسٹیٹ بینک

  • پاکستان کی روس میں کثیر ملکی فوجی مشقوں میں شرکت ،ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان کی روس میں کثیر ملکی فوجی مشقوں میں شرکت ،ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان نے روس میں کثیر ملکی فوجی مشقوں میں شرکت کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کثیر ملکی فوجی مشقی کو سنٹر 2019 کا نام دیا گیا ہے فوجی مشقیں شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ممالک کی فوجیوں پر مشتمل ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سینئر فوجی حکام نے شرکت کی، پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کے فوجی افسران نے مشقوں کی تقریب میں شرکت کی، مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی

  • جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

    جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کے خلاف درخواست پرسپریم جوڈیشل کونسل کا7رکنی بنچ تحلیل ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیا بینچ بنانے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا ،کچھ جج صاحبان بنچ میں بیٹھنا نہیں چاہتے، امید ہے جلد نیا بنچ تشکیل دیا جائے گا ،نیا بنچ بنانے کے لیےمعاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیج دیا گیا

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ چیف جسٹس سے جلد سماعت کی بھی استدعا کریں گے، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سردار طارق مسعود بینچ سے الگ ہو گئے.

    سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف اپنی آئینی درخواست کی سماعت کیلیے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی تھی. 2متفرق درخواستوں میں انھوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کے ضمنی ریفرنس پر فیصلے کو بھی چیلنج کیا

    کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سینئر وکیل منیر اے ملک کو اپنا وکیل نامزد کر دیا ،منیر اے ملک نےسپریم کورٹ میں اپنا وکالت نامہ جمع کرادیا ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک کےعدالت میں دلائل دیئے

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے وکیل نے بینچ پراعتراض کیا،وکیل نے کہا کہ انصاف ہوتا ہوا نظرآنا چاہیئے،قانون کی حکمرانی کا حتمی دفاع عوام کرتے ہیں،بنچ میں شامل کچھ ججزکوسماعت سےانکارکردینا چاہیے، سپریم جوڈیشل کونسل ممبران کےعلاوہ ججزپرمشتمل فل کورٹ بنایاجائے،

    جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے عدلیہ کو مضبوط کرنا ہے، کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں،تمام ججز کھلی عدالت میں بیٹھے ہیں،کسی جج کے رویے میں لچک دیکھیں تو ہمیں بتائیں، کارروائی کے آغاز میں ایسا اعتراض نہ اٹھائیں،اعتراض سے لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد بھی مجروح ہو گا،انکار کرنے کا حق جج کو حاصل ہے،کسی جج نے 2025 میں چیف جسٹس بننا ہے،کیا آپ چاہتے ہیں وہ مقدمہ سننے سے انکار کردیں؟کون سے عوامل سے جج کی جانبداری ثابت ہوتی ہے؟ جج اپنی ذمہ داری آئین اور قانون کے مطابق ادا کرتا ہے،

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

    واضح رہے کہ حکومت نے ججز کے خلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جس کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنس ہیں لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں ریفرنس پر اتنی جلدی سماعت کیوں ہو رہی ہے

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ججز کے خلاف ریفرنس پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ، اہم خبر

  • وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا ہے اور تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی ہے،. وزیراعظم عمران خان نے تخریبی کاروائیوں کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت اور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کےامن اورعالمی معیشت کونشانہ بنانےکی ہرکوشش سےمقابلہ کیاجائےگا

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے اس قسم کے حملے نہیں دہرائے جائیں گے ،پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل ہمدردی اور حمایت کرتا ہے ،اس قسم کے حملے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں تعطل اور خوف پیدا ہو معاف نہیں کئے جا سکتے ،پاکستان سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑا ہے

    سعودی عرب میں آرامکو کے زیرانتظام تیل کی دو بڑی تنصیبات پر ہوئے ڈرون حملوں سے آگ لگ گئی۔

    حوثی باغیوں کے ریاض میں فوجی ٹھکانے پر متعدد ڈرون حملے

    سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالے سے سرکاری سعودی ایجنسی نے کہا کہ ابقیق میں جس تنصیبات پر آگ لگی وہ تیل کا سب سے بڑا پروسیسنگ پلانٹ ہے۔

    ترجمان کے مطابق “صبح 4 بجے ارامکو کی صنعتی سیکیورٹی ٹیموں نے … ڈرون کے نتیجے میں اباق اور خورس میں دو تنصیبات پر لگی آگ سے نمٹنے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا۔”

    وزارت نے نہ تو حملے کے ذریعہ کی شناخت کی اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ کوئی جانی نقصان ہوا کہ نہیں۔ وزارت کے مطابق ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

    حوثی باغیوں کا سعودی فوجی ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ کا دعوی

    یمن کے حوثی باغیوں نے ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے دس ڈرونز کے ذریعے کیے گئے۔ حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ ساڑی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے ہمارا حق ہیں ، اور ہم سعودیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ہمارے اہداف میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، کہا کشمیریوں‌ کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے

    وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، کہا کشمیریوں‌ کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا ہے، اس موقع پر وزیراعظم کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا بھارت مقبوضہ کشمیرمیں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا، پاکستان کے موقف کی تائید ہوئی، کشمیریوں کی ہرفورم پرحمایت جاری رکھیں گے، 27 ستمبرکو کشمیر کا سفیر بن کرجنرل اسمبلی میں خطاب کروں گا، موجودہ حکومت کی کوششوں کی بدولت مسئلہ کشمیرعالمی سطح پر اجاگر ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی رابطوں سے اجلاس کو آگاہ کیا، دنیا کو بتادیا بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے،

    وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا،

  • امریکہ سعودی عرب پر حملوں میں ملوث ملک کے خلاف ثبوت سامنے لے آیا

    امریکہ سعودی عرب پر حملوں میں ملوث ملک کے خلاف ثبوت سامنے لے آیا

    امریکہ سعودی عرب پر حملوں میں ملوث ملک کے خلاف ثبوت سامنے لے آیا

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تیل کےذخائرپرحملےکامعاملہ امریکاایران کےمبینہ طورپرملوث ہونےکےثبوت سامنےلےآیا امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ سعودی عرب پر ایران نے حملہ کیا ہے شواہد میں سیٹلائٹ تصاویراورخفیہ معلومات شامل ہیں.ان ثبوتون کے مطابق حملوں کی سمت،حد دیکھنے کے بعد انکےپیچھے حوثی باغیوں کا ہاتھ ہونے پرشکوک پیدا ہوگئے.
    بقیق اورخریض میں حملوں میں ڈرون،میزائلوں کا استعمال کیا گیا،سب اپنے نشانے پر نہیں لگے،سعودی عرب میں آئل تنصیبات کے مقامات پر 19 اہداف کو نشانہ بنایا گیا.یہ حملے مغرب اور شمال مغرب سے کیے گئے÷

    اس سے قبل اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اہم بات کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی بعقیق شہر میں تیل تنصیات پر حملے کے لیےعراق کی سرزمین استعمال کی گئی تھی۔ یہ حملہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق عراقی ملیشیا نے ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کی مدد سے بعقیق کی تنصیب پر حملہ کیا۔ عراق کے ڈرون اڈوں اور بعقیق تنصیبات کے درمیان صرف 800 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔
    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی. اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ ان حملوں‌بارے کہہ چکے ہیں کہ اہداف لاک کیے ہوئے ہیں اور ہتھیار بھی تیار ہیں. بس تحقیق جاری ہے.

    امریکی صدر نے کس ملک کو کہہ دیا کہ اہداف بھی سیٹ کر لیے اور ہتھیاربھی تیار ہیں….؟

  • کشمیر کے حالات کو معمول پر لایا جائے، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑّا فیصلہ

    کشمیر کے حالات کو معمول پر لایا جائے، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑّا فیصلہ

    مودی سرکار کو بھارتی سپریم کورٹ میں منہ کی کھانا پڑی، عدالت نے کشمیر کے حالات معمول پر لانے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کو حکم دیا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر لائے جائیں، بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی بھی اجازت دے دی، عدالت نےغلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پررپورٹ عدالت پیش کرنے کی بھی ہدایت کی. کانگریس رہنما 4 اضلاع سرینگر،بارہ مولہ، اننت ناگ اور جموں کا دورہ کریں گے

    بھارتی چیف جسٹس گوگوئی نے دوران سماعت کہا کہ ضرورت پڑی تو خود بھی جموں و کشمیر کا دورہ کروں گا،عدالت نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے کشمیری بچوں کی صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی،

    مقبوضہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے خلاف کئی درخواستیں بھارت سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں

    مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما شاہ فیصل اورسماجی کارکن شہلا رشید سمیت سات افراد کے ایک گروپ نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے، اور جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کو بھی مسترد کرتے ہوئے صدارتی حکم کو چیلنج کرتے ہوئے اعلی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    اسی طرح کی ایک درخواست میں منوہر لال شرما نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔

    اسی طرح کی ایک اور درخواست میں جموں وکشمیر سے فوری طور پر کرفیو ہٹانے اور نظر بند کئے گئے رہنماوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ درخواست تحسین پونےوالا نے دائر کی ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا ظلم و بربریت جاری ہے، کرفیو کو 43 روز ہو گئے ہیں، بھارتی فوج نے کٹھوعہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے،دو کشمیری جوانوں‌ کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا جبکہ تیسرے کو گرفتار کر کے تھانے لے جایا گیا اور اس پر اتنا بہیمانہ تشدد کیا کہ وہ شہید ہو گیا..

    تھانے میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان اخلاق کے اہلخانہ کو بھارتی فوج نے فون پر اطلاع دی کی لاش سرکاری ہسپتال سے وصول کر لیں. تین نوجوانوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں کہرام مچ گیا، کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارت سرکار کے خلاف نعرے بازی کی، بھارتی فوج نے کشمیریوں‌ پر پیلٹ برسائے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے

    کشمیریوں سے یکجہتی ،قبائلی میدان میں آ گئے، پشاور سے مظفرآباد قبائلی افراد کا کشمیر مارچ شروع

    کرفیو کے 43 روز میں بھارتی فوج دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہے، تین کشمیریوں کی شہادت کے بعد کرفیو مزید سخت کر دیا گیا،بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران کشمیری خواتین کو بھی ہراساں کیا.

    وادی کے ہر گلی کوچے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جن کی قائم کردہ چیک پوسٹوں پر خطرناک اسلحہ موجود ہے، کوئی شہری انتہائی ضرورت کے تحت اپنے گھر سے نکلنے کی کوشش کرے تو پیلٹ گنز سے شدید زخمی کر دیا جاتا ہے، ظلم کی انتہا کہ ہسپتالوں میں ادویات تک ختم ہو چکی ہیں اور مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہے، آپریشن کرنے کیلئے بھی ضروری سامان مہیا نہیں اس کے باوجود مودی حکومت ذرا سی لچک دینے کو تیار نہیں

  • سابق چیئرمین نادرا کو پانچ برس بعد انصاف مل گیا،ن لیگی حکومت کی جانب سےدائر مقدمہ خارج کرنے کا حکم

    سابق چیئرمین نادرا کو پانچ برس بعد انصاف مل گیا،ن لیگی حکومت کی جانب سےدائر مقدمہ خارج کرنے کا حکم

    سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کو عدالت نے بے گناہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے 2صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کیا ، دہری شہریت کیس میں سابق چیئرمین نادراطارق ملک بے گناہ قراردے دی دیا، مجسٹریٹ نے طارق ملک کیخلاف مقدمہ خارج کرنےکاحکم دے دیا.

    عدالت نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلے میں حکم دیا کہ طارق ملک کے خلاف 15 مئی2014 کو درج کردہ ایف آئی آر خارج کی جائے۔ طارق ملک کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے سیکشن ون اے اور سی کے تحت درج مقدمے میں الزام لگایا گیا کہ انھوں نے دہری شہریت اور گورنمنٹ سرونٹ ہونا چھپایا تھا۔

    طارق ملک نے نادرا کے چیئرمین شپ سے 2014 میں استعفیٰ دے دیا تھا،اس سے قبل اسوقت کی حکومت نے کسی بھی پیشگی نوٹس کے بغیر ملک کو برطرف کر دیا تھا لیکن اگلے دن اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں بحال کر دیا تھا۔

    حکومت نے طارق ملک کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ نادرا کے چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے اپنی دہری شہریت کو چھپایا تھا۔ عدالتی حکم پر ان کا نام ای سی ایل سے بھی نکالا گیا تھا.

    طارق ملک کے خلاف مقدمہ مسلم لیگ ن لیگ حکومت کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، طارق ملک اس وقت اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر ہیں

  • سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے،عالمی منڈی میں تیل مہنگا، پاکستان میں بھی مہنگا ہونے کا امکان

    سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے،عالمی منڈی میں تیل مہنگا، پاکستان میں بھی مہنگا ہونے کا امکان

    سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا امکان ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے اور تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے، 11 فیصد اضافے سے 71.95 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے،برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے،

    سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کی وجہ سے تیل کی عالمی رسد میں بھی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تیل تنصیبات کی مکمل بحالی کے لئے کام جاری ہے اس کے لئے کئی ہفتے لگ سکتے ہیں.

    عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے رواں برس پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جا سکتا ہے.

    پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے اس قسم کے حملے نہیں دہرائے جائیں گے ،پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل ہمدردی اور حمایت کرتا ہے ،اس قسم کے حملے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں تعطل اور خوف پیدا ہو معاف نہیں کئے جا سکتے ،پاکستان سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑا ہے

    سعودی عرب میں آرامکو کے زیرانتظام تیل کی دو بڑی تنصیبات پر ہوئے ڈرون حملوں سے آگ لگ گئی۔

    حوثی باغیوں کے ریاض میں فوجی ٹھکانے پر متعدد ڈرون حملے

    سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالے سے سرکاری سعودی ایجنسی نے کہا کہ ابقیق میں جس تنصیبات پر آگ لگی وہ تیل کا سب سے بڑا پروسیسنگ پلانٹ ہے۔

    ترجمان کے مطابق “صبح 4 بجے ارامکو کی صنعتی سیکیورٹی ٹیموں نے … ڈرون کے نتیجے میں اباق اور خورس میں دو تنصیبات پر لگی آگ سے نمٹنے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا۔”

    وزارت نے نہ تو حملے کے ذریعہ کی شناخت کی اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ کوئی جانی نقصان ہوا کہ نہیں۔ وزارت کے مطابق ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

    حوثی باغیوں کا سعودی فوجی ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ کا دعوی

    یمن کے حوثی باغیوں نے ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے دس ڈرونز کے ذریعے کیے گئے۔ حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ ساڑی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے ہمارا حق ہیں ، اور ہم سعودیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ہمارے اہداف میں اضافہ ہوتا رہے گا۔