Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

    بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیدوار میں وزارت دفاعی پیداوارحکام نے کہا کہ پاکستان کی افواج دفاعی طور پر خود کفیل ہیں

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس ہوا، اجلاس میں جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ 20 سال میں دفاعی پیداوارکے تمام اداروں کی ایکسپورٹ کیا رہی؟کمیٹی کو 20 سال کی تفصیلات فراہم کی جائیں ،کشمیر پربھارت نے جو آئینی حملہ کیا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، جس پرڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2019-20 میں ہمارا بجٹ 15.5 ملین مختص ہے،

    بریکنگ نیوز،حکومت اور فوج ایک پیج پر، وزیراعظم نے ایسا فیصلہ کیا کہ قوم کے دل جیت لئے

    جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ،
    اگرمودی حماقت کرتا ہے توجنگ ہونے کی صورت میں کیا ہم خود کفیل ہیں؟ ہمیں دفاع کے لیے کسی کا سہارا تو نہیں لینا پڑے گا؟ جس پر وزارت دفاعی پیداوارحکام نے کمیٹی کو جواب دیا کہ پاکستان کی افواج دفاعی طور پر خود کفیل ہیں،جنگ کی صورتحال پیدا ہوئی توہمیں کسی کی طرف نہیں دیکھنا پڑے گا،

    کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

  • پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

    پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

    دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کا کوئی منظم وجود نہیں ہے،ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پر شدید تحفظات ہیں ،حکومت پاکستان کا افغانستان میں امن ومفاہمت کے لئے موقف واضح ہے،افغانستان میں امن عمل افغانوں کے ذریعےاورافغانوں کے لئے ہونا چاہئے،

    کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جو بھارتی پاکستان میں پھنس گئےہیں وہ واہگہ سےواپس جاسکتے ہیں،دفتر خارجہ ان کی واپسی میں مدد کو تیار ہے،بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت رواں برس دستخط نہیں کیے ،اسی وجہ سے انہوں نے پاکستان کو ڈیٹا فراہم نہیں کیا،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تمام آپشن زیر غور ہیں،بھارت ساری عمرمقبوضہ کشمیرمیں کرفیو نہیں رکھ سکتا.

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغان طالبان کب پاکستان آئیں گے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسائے ملک میں داعش کی موجودگی پر تشویش ہے،پاکستان نے جلال آباد دھماکے کی مذمت کی، متحدہ عرب امارات کا مودی کوایوارڈ سےنوازنا ان کااندرونی معاملہ ہے،ہماری خواہش اورکوشش ہے کہ کرتار پورسرحد اپنے وقت پرکھل جائے،

    بھارت کا کوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا، ترجمان دفترخارجہ

     

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھارت داعش کوکشمیرمیں کشمیریوں کےخلاف استعمال کر رہا ہے، داعش کاہیڈ کوارٹرزافغانستان میں ہے جہاں سے پاکستان پر حملے کیے جارہے ہیں،

  • مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر نیو یارک میں بھر پور احتجاج کیا جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں مودی کی شرکت کے موقع پر احتجاج کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ امریکہ میں تاریخ ساز احتجاج کیا جائے اورکشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے رکھا جائے

    وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کشمیری عوام کے سفیر بن کر ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی تنظیم برائےبین الاقوامی شعبہ جات کوتیاری کی ہدایت کر دی اور کہا کہ امریکہ میں مودی کی آمد پر بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے،

    وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف اوورسیز کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ تحریک انصاف نیویارک میں بھارتی مظالم کے خلاف عوام اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کرے اور جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بھرپور احتجاج کی تیاری کرے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی سرکاربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے،سفاک مودی سرکارکشمیریوں پرمظالم کے پہاڑتوڑرہی ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کی موجودگی میں مودی حکومت کے پاس کشمیر پر غاصبانہ قبضے کا کوئی جواز نہیں، بھارتی حکومت کے غیر آئینی اور یکطرفہ اقدام کو ہر سطح پر بے نقاب کروں گا۔

    واضح رہے کہ بھارت سرکار کی جانب سے کشمیر کے تمام علاقوں میں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ،کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے جموں کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں، موبائل و انٹرنیٹ کی سہولیات بھی بند ہیں، کشمیریوں‌ کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں. بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر رکھا ہے ،بھارتی فوج نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، کٹھ پتلی رہنما فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گھروں اور جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے .

    واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی نے آخری کارڈ کھیل دیا ہے، میں سمجھتا ہون یہ مودی اور بی جے پی کو بہت مہنگا پڑے گا، کشمیر پر بات کرنا مشکل تھا میں نے او آئی سی میں بات کی، امریکی‌صدر سے بات کی، اب لوگوں کو کشمیر کا اندازہ ہو گا، دنیا کی نظر اب کشمیر اور پاکستان پرہے، ہم اس کو مزید کیسے انٹرنیشنلائز کرتے ہیں، میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ کشمیر کی دنیا میں آواز اٹھانے والا ایمبسڈر بنوں گا.

  • حریت رہنماؤں کا 23 اگست بروز جمعہ کو بھارتی تسلط کے خلاف عوامی مارچ کا اعلان ، بھارت پریشان

    حریت رہنماؤں کا 23 اگست بروز جمعہ کو بھارتی تسلط کے خلاف عوامی مارچ کا اعلان ، بھارت پریشان

    سری نگر : بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری اپنی منزل کے حصول کی طرف کوشاں اور پہلے سے زیادہ جدوجہد کرتے نظر آرہے ہیں ، اطلاعات کے مطابق کشمیری حریت قیادت نے بھارتی تسلط اور ناجائز قبضے کے خلاف آنے والے جمعہ کو عوامی مارچ کا علان کر دیا۔

    عالمی میڈیا کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد اسیر حریت رہنماؤں کی طرف سے اعلان کردہ یہ سب سے بڑا عوامی مارچ ہوگا۔بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مقبوضہ وادی میں پچھلے 17 دن سے کرفیو اور مواصلاتی پابندیاں جاری ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے اشیاء خورونوش اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔اسیر حریت رہنماؤں نے کشمیری عوام کو اپنے پیغام میں کہا کہ وہ آنے والے جمعہ کو کرفیو اور رکاوٹیں توڑ کر گھروں سے باہر نکلیں اور عوامی مارچ میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

    ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عوامی مارچ کےحوالے سے کشمیر کے مختلف علاقوں بشمول سرینگر، سورا، پلوامہ اور راجوڑی کی گلیوں اور مختلف مقامات پر پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں.مشترکہ مزاحتمی قیادت نے پوسٹرز کے ذریعے نوجوانوں، خواتین، بچے اور بوڑھے سب پر زور دیا ہے کہ وہ آنے والے جمعہ کو گھروں سے باہر نکلیں اور بھارتی تسلط کے خلاف بھر پور عوامی مارچ کا حصہ بنیں۔

  • چینی وزارت خارجہ کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا خیرمقدم

    چینی وزارت خارجہ کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا خیرمقدم

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کی توسیع کا خیر مقدم کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ غیرمعمولی سپہ سالار اور چینی فوج کے پرانے دوست ہیں اور انہوں نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے،

    چینی دفتر خارجہ کے ترجمان گینگ شوآنگ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ چینی حکومت اور فوج کے پرانے دوست ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستانی فوج اپنے ملک کی سلامتی وخود مختاری کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گی، چینی وزارت خارجہ کے اس بیان کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،

  • عوام کی سستے انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

    عوام کی سستے انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

    وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیرقانون نےوزیراعظم کومفادعامہ میں بنائے گئے نئے قوانین اوران کے نفاذ سےآگاہ کیا، ملاقات میں بیرسٹرملیکہ بخاری،سیکرٹری قانون ارشدفاروق، وزارت کے دیگر افسران نے شرکت کی،

    فروغ نسیم نےوزیراعظم کودیگرمختلف قوانین پرپیشرفت سےبھی آگاہ کیا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی سستےانصاف تک رسائی کویقینی بناناحکومت کی اولین ترجیح ہے، اس دوران وزیراعظم نےمفادعامہ میں قانون سازی کےضمن میں وزیرقانون کی کاوشوں کوسراہا، انہوں نے کہاکہ فوری اورآسان انصاف ہی عوام کی زندگیوں میں واضح تبدیلی کاضامن ہے،

  • آرمی چیف سے مدارس کے طلبا و طالبات کی ملاقات،کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    آرمی چیف سے مدارس کے طلبا و طالبات کی ملاقات،کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انٹرمیڈیٹ میں نمایاں نمبر لینے والے مدارس کے طلبا نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدارس کے طلبا نے ملاقات کی ہے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں نمبر لینے والے مدارس کے طلبا نے ملاقات کی ہے، 13 رکنی وفدمیں مدارس کی طالبات بھی شامل تھیں، آرمی چیف نے کامیاب طلبا کومبارک باد دی.

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طلبا میں انعامات بھی تقسیم کیے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مدارس کے طلبا کو کہا کہ کہ وہ اپنی محنت جاری رکھبں. مدارس کے طلبا کو قومی دھارے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں ،مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کے مثبت اثرات ہوں گے

  • بھارتی آبی جارحیت،  درجنوں بستیاں سینکڑوں ایکڑ فصلیں سیلاب کی نذر ہوگئیں

    بھارتی آبی جارحیت، درجنوں بستیاں سینکڑوں ایکڑ فصلیں سیلاب کی نذر ہوگئیں

    بھارتی آبی جارحیت سے پاکستان کے زرعی اور کچے کے علاقے ڈوبنے لگے .راجن پور کچے کی 15 سے زائد بستیاں اور کئی ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں، بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی کل کوٹ مٹھن سے گزرے گا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریا کنارے ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا۔

    دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے مقام پر بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا پانی مسلسل اپنی سطح کو بلند کیے ہوئے ہے.جس سے مزید تباہی کا خدشہ ہے

    فلڈ کنٹرول روم کی اطلاعات کے مطابق دریائے سندھ کے سیلابی پانی سے کچے کی 15 سے زائد بستیاں ڈوب چکی ہیں جہاں سے لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں.

    بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی کل کوٹ مٹھن اور روجھان کے مقام سے گزرے گا جس کی وجہ سے اونچے درجے کا سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیے گئےہیں ۔

  • کرفیو توڑ کر کشمیری باہر نکل آئے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری شہید

    کرفیو توڑ کر کشمیری باہر نکل آئے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری شہید

    مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کا آج 17 واں روزہے،نظام زندگی مفلوج ہے، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیریوں‌کو شہید کر دیا ہے.

    مقبوضہ کشمیر، مزید 70 ہزار بھارتی فوج کی طلبی،کرفیو میں سختی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 17واں روز ہے، بھارت سرکار کی جانب سے کشمیر کے تمام علاقوں میں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ،کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے جموں کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں، موبائل و انٹرنیٹ کی سہولیات بھی بند ہیں، کشمیریوں‌ کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں.

    بھارت کشمیریوں‌کا قتل عام کررہا ہے اور عالمی برادری خاموش ہے ، آگے بڑھ کر بھارت کے مظالم روکنا ہوں گے ، اوآئی سی

    دوسری جانب بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا میں اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک کشمیری کو شہید کر دیا، مومن گوجری کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھی ایک کشمیری کو شہید کر دیا گیا، دو کشمیریوں کی شہادت کے بعد کشمیریوں نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاج شروع کر دیا، کرفیو توڑ کر بڑی تعداد میں کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج پر پتھراؤ کیا، بھارتی فوج نے کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال کیا، جس سے متعد کشمیری زخمی ہو گئے.

    بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر رکھا ہے ،بھارتی فوج نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، کٹھ پتلی رہنما فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گھروں اور جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے .

  • ٹرمپ کی ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، مودی سے ملنے کا اعلان

    ٹرمپ کی ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، مودی سے ملنے کا اعلان

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کے لئے جو بھی میرے بس میں ہوا میں کروں گا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ہفتے کو فرانس میں ملاقات ہونی ہے اس میں مسئلہ کشمیر پر بات کروں گا،

    ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد وزیر خارجہ نے ایسا کام کیا کہ بھارت ہوا پریشان

    ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور عشروں سے حل طلب مسئلہ ہے، حل کیلئے بات چیت ضروری ہے، وہاں ہندو اور مسلمان دونوں آباد ہیں، اور وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ دونوں کمیونٹیز کے مابین شاندا ر دوستانہ روابط ہیں۔ کشمیر میں بسے لاکھوں افراد کسی دوسرے کی حکمرانی چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل اور ثالثی کی بھرپور کوشش کرونگا۔ ہم پاکستانی اور بھارتی قیادت سے رابطے میں ہیں.

    امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ سچ پوچھیں تو کشمیر میں صورت حال انتہائی کشیدہ ہے، پاکستان اور بھارت کی آپس میں ایک طویل عرصے سے نہیں بنی، کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائیاں ہو چکی ہیں، کوئی ہلکی پھلکی لڑائی نہیں بلکہ بھاری اسلحہ استعمال ہوتا آیا ہے، میری عمران خان اور نریندر مودی دونوں سے بات ہوئی ہے، میرے دونوں رہنماؤں سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ان کی آپس میں دوستی نہیں ہے، مسئلہ کشمیر کی بڑی وجہ مذہب ہے اور مذہبی معاملات پیچیدہ ہوتے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی

    واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک بات بھی کی تھی،وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر دلچسپی اور کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ٹرمپ نے عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہیں اوربھارت سے مطالبہ کروں گا کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز آجائے

    اس سے قبل پاکستانی وزیراعظم عمران خان جب امریکہ کے دورے پر تھے وہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی جس کا وزیراعظم نے خیر مقدم کیا تھا تا ہم بعد میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا.

    کشمیر پر ثالثی، بھارتی لوک سبھا میں خوب ہنگامہ آرائی ،مودی جواب دے، اپوزیشن

    واضح رہے کہ مودی سرکار نے کشمیر میں مزید فوج کی تعیناتی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، مقبوضہ کشمیر میں دو ہفتے سے کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، بیماروں کو ہسپتال جانے کی اجازت نہیں، انتر نیٹ و موبائل سروس بھی بند کی ہوئی ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں.

     

    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی، کشمیر متنازعہ اور حل طلب مسئلہ ہے

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کے عوام ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔